Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پنڈورہ لیکس،سراج الحق سپریم کورٹ پہنچ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    پنڈورہ لیکس،سراج الحق سپریم کورٹ پہنچ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    پنڈورہ لیکس،سراج الحق سپریم کورٹ پہنچ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈورہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پانامہ لیکس پٹشن میں ہی متفرق درخواست دائر کی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پانامہ کیساتھ پنڈورہ لیکس میں شامل افراد کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں، ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے،

    سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں پانامہ کے بعد اب پنڈورا پیپر کھل کر سامنے آئے ہیں ملک میں احتساب کا عمل ناکام ہو چکا کرپٹ اشرافیہ پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا سپریم کورٹ حقیقی معنوں میں احتساب شروع کرے آج نیب کا ادارہ، الیکشن کمیشن، عدالتیں اور ایوان کو حکومت یرغمال بنانا چاہتی ہے پانامہ کے 436 افراد کا احتساب ہوتا تو آج پنڈورا نہ کھلتے ملک میں جتنے بھی سیکنڈل آئے حکمران پارٹی کے لوگ شامل ہیں سیاستدان اور وزراء وزیراعظم کے جیب کی گھڑی بن کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں مافیا نے پٹرول بحران میں 25 ارب کا نقصان پہنچایا انرجی بحران میں بھی 50 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا سرکاری خزانے کو حکومت میں شامل وزراء آستین کا سانپ بن کر لوٹ رہے ہیں کرپٹ اشرافیہ نے غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی کو باہر منتقل کیا ہم پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کا احتساب چاہتے ہیں ایک سے بڑھ کر ایک وزیر ملکی دولت کو لوٹ رہا ہے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا ہے آج لوگ مہنگائی کے باعث خودکشی کر رہے ہیں لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستان سیاستدان، جرنیل، ججز اور وزراء ہیں مافیاز کے ہاتھوں حکومت کا وہی حشر ہوا جو افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں امریکہ کا ہوا مافیاز نے حکومت کو عملاً مفلوج کر دیا ہے حکومت کرپٹ مافیا کے رحم کرم پر ہیں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سب نے ملک کو لوٹا سپریم کورٹ آج لوگوں کو ان کا حق دلانے آئے ہیں سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ نہ ڈالیں پانامہ لیکس میں بار بار 436 افراد کے خلاف کارروائی کیلیے درخواستیں دیں لیکن کچھ نہیں ہوا،سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں وہ اپنی صوابدید استعمال کرتے ہوئے پنڈورا پیپرز کے افراد کے خلاف کارروائی کرے

    @MumtaazAwan

    پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام ،جو نواز شریف کے ساتھ ہوا وہی ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

    پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آ گئے

    پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

    قبل ازیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کے لئے سیل کے قیام کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پینڈورا پیپرز تحقیقات کے لیے سیل کا اعلان اپنے دوستوں کے تحفظ کے لیے ہے سیل کا مقصد اپوزیشن اور میڈیا کو مروڑنا ہے-وزیراعظم کے معائنہ کمیشن کے پاس قانون کے تحت ایسی تحقیقات کرنے یا نگرانی کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ایسی کوئی بھی کارروائی غیر قانونی ہو گی۔جسٹس عیسی کے خلاف وزارت قانون اور مشیر احتساب کی غیر قانونی تحقیقات کو سپریم کورٹ نے بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دیا تھاایف بی آر کو معاملہ بھجوانے کا کوئی فائدہ نہیں، یہ ایک کور اپ ہے ایف بی آر نے پاناما پیپپرز میں پہلے نوٹس کے بعد کچھ نہیں کیا تھا۔

    دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا پنڈوراپیپرز کی تحقیقات وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں حکومتی وزرا، معاون خصوصی، کئی نامورسیاستدانوں سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا ہے جو پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا۔

    چیئرمین نیب اور پنڈورا پیپرز سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات مسترد

  • افغانستان کے لئے بڑا خطرہ کون؟ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں اہم بریفنگ

    افغانستان کے لئے بڑا خطرہ کون؟ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں اہم بریفنگ

    افغانستان کے لئے بڑا خطرہ کون؟ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں اہم بریفنگ
    قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

    اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا ،اسد قیصر نے کہا کہ قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر آج اجلاس بلایا گیا، تمام پارلیمانی لیڈرز کو بات کرنے کا موقع دیاجائے گا عسکری قیادت اور وفاقی سیکریٹریز بریفنگ دیں گے ،عسکری قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نےشرکت یقینی بنائی،

    اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری حکام شریک ہیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو ، وزرائے اعلیٰ بھی اجلاس میں شریک ہیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، طارق بشیر چیمہ، وزیرداخلہ شیخ رشید اجلاس میں شریک ہیں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، وزیرمملکت علی محمد خان ، اعجاز شاہ اجلاس کا حصہ ہیں اسعد محمود،امیر حیدر ہوتی، آغا حسن بلوچ، مفتی عبدالشکور، ثنااللہ مستی خیل اجلاس میں شریک ہیں

    اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر اعلیٰ عسکری حکام نے بریفنگ دی،طالبان حکومت آنے کے بعد کی صورتحال پر اراکین پارلیمنٹ کو آگاہی دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ داعش افغانستان کے لیے بڑا خطرہ ہے،افغان حکومت سے تعاون جاری ہے،پاکستان خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے دشمن ممالک خطے کی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں ہیں،بار بار عالمی برادری پر زور دے رہے ہیں کہ وہ افغان حکومت کو تنہا نہ چھوڑے،

    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں میڈیا کے داخلہ پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، میڈیا کو گیٹ نمبر ایک تک محدود کیا گیا ہے ۔قبل ازیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کےلیے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی اورشیری رحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف جب اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں حکومت پارلیمان میں آکر بتائے، ہر چیز خفیہ ہے لہٰذا حکومت بتائے کیا معاہدہ کیا ہے کالعدم تنظیم کو کالعدم کی لسٹ سے نکالنے پرمشاورت سے جواب دیں گے

    صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تو حکومت پارلیمان میں آکر بتائے،کیا مذاکرات اور معاہدہ ہوا صحافی کے سوال پر کہ ٹی ایل پی سے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے پر کیا کہیں گے؟ شہباز شریف نے کہا کہ باقاعدہ مشاورت کے بعد بیان جاریں کریں گے

    قومی اسمبلی نے گزشتہ روز ایک تحریک منظور کی جس میں پیر کو قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ کیلئے ایوان استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے تحریک ، وزیر قانون فروغ نسیم کی جانب سے پیش کی گئی ،

    دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران میڈیا پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں،میڈیا پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت میں داخلے پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے،پارلیمان قانون سازی عمارت ہے اس میں میڈیا کی پابندی عوام کی آواز اور حقائق پر ڈاکے کے مترادف ہے ماضی میں سول اور عسکری قیادت پارلیمان آتی رہی رہیں لیکن کبھی میڈیا پر پابندی نہیں لگی، موجودہ حکومت مسلسل میڈیا پر قدغن لگانے میں مصروف ہے، اسد قیصر اسپیکر ہونے کے باوجود پارلیمان کو بے توقیر کر رہے ہیں،اس سے قبل میڈیا گیلری کو تالے بھی لگوا چکے ہیں۔ اسپیکر وضاحت دیں

    پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

    پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

    اگر ٹیکس لیتے تو پٹرول کی قیمت 180 ہونی تھی،وزارت خزانہ

  • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور منعقد ہوا۔اہم امورمیں پیشرفت

    پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور منعقد ہوا۔اہم امورمیں پیشرفت

    اسلام آباد :پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور منعقد ہوا۔اہم امورمیں پیشرفت،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت (BPC) کا چوتھا دور آج شام منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کی جبکہ کینیڈین وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے کی۔

    دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے وسیع رینج کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ انتخابات کے بعد اپنے اپنے کینیڈین ہم منصبوں کو مبارکباد کے پیغامات پہنچائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ وسیع تر اور کثیر جہتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    سیکرٹری خارجہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان مضبوطی سے جیو اکنامکس کی ضروریات پر توجہ دے رہا ہے اور ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جو امن، ترقیاتی شراکت داری اور علاقائی روابط کو فروغ دیں۔

    سیکرٹری خارجہ نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے سہولت کار سرمایہ کاری اور تجارتی نظام سے آگاہ کیا اور کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور ایک بڑی صارف مارکیٹ سے منافع اور ملک اور خطے میں مضبوط اقتصادی مواقع حاصل کرنے کی دعوت دی۔

    سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ COVID-19 کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے دوبارہ شروع کیے جائیں اور دوطرفہ تعلقات کے وسیع امکانات کو پوری طرح محسوس کیا جائے۔

    سیکرٹری خارجہ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے مثبت تعاون کو اجاگر کیا جو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کی حیثیت رکھتے ہیں‌۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر نقل و حرکت کو آسان بنانے کی ضرورت ہے اور امید ظاہر کی کہ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے تحت مزید پاکستانی طلباء کینیڈا کا سفر کرنے کے قابل ہوں گے۔

    انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ سیکورٹی کی صورتحال میں بڑی بہتری کے پیش نظر، کینیڈا اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کر سکتا ہے تاکہ لوگوں کو دونوں ممالک میں سفر کرنے اور کاروبار کو ترقی دینے کے قابل بنایا جا سکے۔

    علاقائی تناظر میں سیکرٹری خارجہ نے افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور دیرپا امن و استحکام کے لیے افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کی مسلسل اور مثبت شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔

    اس موقع پرسیکرٹری خارجہ نے افغانستان میں فوری انسانی اور اقتصادی چیلنجز پر زور دیا اور افغان عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کی رہائی ایک اور قدم تھا جو اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے ان قوتوں کے خلاف بھی خبردار کیا جو "بگاڑنے والوں” کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

    سیکرٹری خارجہ نے جموں و کشمیر کے تنازع سمیت ایشیا میں امن و استحکام کے مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کیا۔

    کینیڈین نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک دیرینہ دوست ہے اور کینیڈا کی پاکستان کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے افغانستان سے کینیڈین شہریوں کے انخلا میں پاکستان کی مدد کو سراہتے ہوئے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    دونوں فریقوں نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے تعمیری اور بامعنی طور پر مصروف رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • ٹی 20ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی فتح ،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی طرف سے مبارکبادیں

    ٹی 20ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی فتح ،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی طرف سے مبارکبادیں

    لاہور: ٹی 20ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی فتح ،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی طرف سے مبارکبادیں ،اطلاعات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں مسلسل 5ویں کامیابی حاصل کرنے پر صدر مملکت،وزیراعظم آفس اور دیگر کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

     

    شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے گروپ 2 میں اپنے پانچویں اور آخری میچ میں سکاٹ لینڈ کو 72رنز سے شکست دی اور اس گروپ میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کی۔

     

    صدر مملکت

    قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کو مبارک ہو، جیتنا ایک اچھی عادت بن جاتی ہے، دو اور پرفارمنس باقی ہیں۔ اپنی کارکردگی کو جاری رکھیں اور آپ انشاء اللہ فاتح بن کر گھر آئیں گے۔

     

    وزیراعظم آفس

    وزیراعظم آفس کی جانب سے نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ٹیم پاکستان کی شاندار پرفارمنس پر پوری کو فخر ہے، قومی ٹیم کی کارکردگی ابھی تک متاثر کن رہی، بابر الیون کو سیمی فائنل کے لیے ’’بیسٹ آف لک‘‘ کہہ دیا اور کہا کہ انشاء اللہ ٹی 20 کی ٹرافی پاکستان آئے گی۔

    فواد چودھری

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ بھارت کے لئے بڑی خبر!، بھارتی ٹیم نمیبیا کے خلاف تین اوورز میں میچ ختم کرے تو جلد ائیرپورٹ پہنچ سکتی ہے۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قومی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پانچویں فتح بھی مبارک، آج کا میلہ شعیب ملک نے لوٹ لیا ،بابر اعظم نے ایک بارپھر کیپٹن اننگز کھیل کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نےسکاٹ لینڈ کو ہرا کر ورلڈکپ میں نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا، پاکستانی ٹیم نے بھارت،نیوزی لینڈ،افغانستان، نمیبیا کے بعد آج سکاٹ لینڈکو آسانی سے شکست دی، کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کے میچوں میں شاندار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سیمی فائنل میں بھی مخالف ٹیم کو زیر کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی:رمیزراجہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر کہا کہ پاکستانی ٹیم کی ایک اور متاثر کن پرفارمنس پانچوں میچز جیتے، قومی ٹیم کی نا قابل یقین پرفارمنس ،فائنل میں بھی اسی سپرٹ سے جائیں گے۔

  • ڈسکہ رپورٹ آچکی:پولیس،ضلعی انتظامیہ,محکمہ تعلیم سمیت سب چور:وزیراعظم کیوں خاموش:شہبازشریف

    ڈسکہ رپورٹ آچکی:پولیس،ضلعی انتظامیہ,محکمہ تعلیم سمیت سب چور:وزیراعظم کیوں خاموش:شہبازشریف

    لاہور:ڈسکہ رپورٹ آچکی:پولیس،ضلعی انتظامیہ,محکمہ تعلیم سمیت سب چور:وزیراعظم کیوں خاموش:اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر صدراور پاکستان کے حزب مخالف لیڈر میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ ڈسکہ رپورٹ آ چکی ہے اور اب کارروائی کی جائے،

    شہبازشریف نے پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، محکمہ تعلیم سمیت دیگرمحکموں کوووٹ چورقراردیتے ہوئے جہاں ان کی سخت مذمت کی ہے وہاں ان کے خلاف کارروائی کےلیے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے

    شہبازشریف نے کہا کہ ووٹ چوری ثابت ہوئی سارے محکمے ووٹ چور نکلے اورعمران نیازی بتائیں اب کس چیز کا انتظار ہے؟آپ طاقتور ہیں، خود کو قانون کے نیچے لائیں،نواز شریف کی طرح وزیراعظم ہو کر قانون کا سامنا کرنے کے لئے بڑا دل چاہیے۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیان دیا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، پٹرول سمیت اشیائے ضروریہ کی تاریخی مہنگائی کے بعد حکومت تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر قوم پر مزید ظلم ڈھا رہی ہے ،30 ڈالر سے زائد فی ایم ایم بی ٹی یو کی خریداری ایک اور بڑا اور سنگین سکینڈل ہے۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے مجرمانہ رویے کی قیمت عوام سے وصول کی جائے گی جسے صرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہی کہا جا سکتا ہے ،آٹے سے لے کر دوائی، چینی سے لے کر ایل این جی تک کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار دکھائی دے رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت تحریک لوٹ مار اور فراڈ بن چکی ہے ۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرنے کہا کہ تین دن ہوگئے، الیکشن کمیشن کی ڈسکہ رپورٹ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی؟ کیا اسے این ار او کہا جائے؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے کرپٹ ترین قرار پانے والی حکومت چوری کا مال اور اپنی کھال بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائی ایسی دھاندلیاں کرکے پھر عمران نیازی کہتے ہیں کہ عوام کو مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سمجھ نہیں آرہیں۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو بھی ہرا کرپاکستان نے کلین سویپ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو بھی ہرا کرپاکستان نے کلین سویپ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

    دبئی: ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو بھی ہرا کرپاکستان نے کلین سویپ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا،اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کے 189 رنز کے جواب میں مقررہ اوورز میں بس 117 رنز بنائے اور 6 وکٹیں بھی گنوا لیں ، یوں پاکستان یہ میچ بھی جیت گیا

    ٹی 20ورلڈ کپ میں گروپ 2 میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72رنز سے مات دیدی اور اب سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ11نومبر کو ہوگا۔

    شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 41واں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

    سکاٹ لینڈ اننگز
    پاکستان کے 190رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے اور کائل کوئٹزرکی جانب سے اننگز کا آغاز کیا گیا جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کروایا۔

    سکاٹ لینڈکی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بناسکی،جارج منسے 17،کوئٹزر9 اور میتھیو کراس 5رنز بناکر پویلین لوٹے،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نےایک، ایک اورشاداب خان نے 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے مائیکل لیسک14 ،ڈائیلن بج صفر اور کرس گریوز 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رچی بیرنگٹن سب سے زیادہ54رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان اننگز

    سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

    محمد رضوان15سکور بناکر حمزہ طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو کہ 8سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے،

    محمد حفیظ نے 18گیندوں پر جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے31رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،کپتان بابر اعظم 66سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے۔

    گرین شرٹس نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 189رنزبنائے،کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر نصف سنچری سکور کی اور 66رنز بنائے،

    شعیب ملک نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 18گیندوں پرچھ چھکوں اور1چوکے کی مدد سے54رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، آصف علی 5رنز بناکر ناقابل شکست رہے

    شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 41واں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان نے لگاتار پانچویں میچ میچ میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ اسکاٹ لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور اس میچ میں فتح کی بدولت گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ادھر نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

    اسکاٹ لینڈ: کائل کوئٹزر (کپتان)، جیارج مُنسے، ڈائلن مج، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لیسک، کرس گریوز مارک واٹ، حمزہ طاہر، سفیان شریف، بریڈ وہیل۔

  • نیوزی لینڈ کی افغانستان کو شکست،بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

    نیوزی لینڈ کی افغانستان کو شکست،بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

    لاہور:ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8وکٹ سے شکست دیکر بھارت کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنالی ہے۔

    ابوظہبی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 40ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے،نجیب اللہ زدران نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے سب سے زیادہ 73رنز بنائے جبکہ گلبدین نائب نے 15سکور بنائے،ٹرینٹ بولٹ نے 3اور ٹم ساؤتھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    125رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا،گپٹل 28اور مچل17سکور بناکر پویلین لوٹے۔

    افغانستان کی جانب سے دیا گیا 125رنز کا ہدف کیویز نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،کپتان کین ولیمسن40رنز اور ڈیون کونوے36سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔

    افغانستان کوشکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ،گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ گروپ 2 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

  • عمران خان مجبور ہیں وہ کیسے غریب کی مدد کریں؟ شہباز گل نے وزیراعظم کی مجبوری بتا دی

    عمران خان مجبور ہیں وہ کیسے غریب کی مدد کریں؟ شہباز گل نے وزیراعظم کی مجبوری بتا دی

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے چینی بحران پر کہا کہ سندھ حکومت نے تین شوگر ملز کو سازش کے تحت بند کر کے چینی بحران پیدا کیا –

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شہباز گل نے چینی بحران کو سندھ حکومت کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے تین شوگر ملز کو سازش کے تحت بند کر کے چینی بحران پیدا کیا ، گنے کی بمپر کروپ کے باعث کرشنگ پہلے شروع کرنی چاہئے تھی-

    انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں سندھ میں شوگر ملز چلنا شروع ہوتی ہیں ، 3 شوگر ملز چلیں جن کو سازش کے تحت بند کر دیا گیا، سندھ حکومت سستا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ملز بند کروا رہی ہےسندھ حکومت نے ملک دشمنی کرنے کی کوشش کی ہے،سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے سندھ حکومت نے یہ کام کیا۔عوام کو ان ساری باتوں کو پتہ چل رہا ہے-

    کراچی: ڈکیتی کے دوران خاتون پر تشدد کرنے والے ڈاکو گرفتار

    شہباز گل نے کہا کہ حکومت کیخلاف مارچ اور احتجاج کرنے کے لیے ملیں بند کرائی گئیں، سندھ حکومت نے پاکستانی عوام کے ساتھ زیادتی کی، کیرن اور مٹیاری میں شوگر ملز اب10نومبر کو چلیں گی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ 7لاکھ ٹن چینی پاکستان کی ضرورت ہے رواں سال 70 سے 72 ٹن زیادہ چینی کی پیدوار ہوگی۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ چینی مافیا نے جولائی میں اعلیٰ عدالت سے سٹے آرڈر لیا ، یہ مہنگے وکیل کر کے سٹے آرڈر لےکر حکومت کے ہاتھ باندھ دیتے ہیں،عدالتوں سے درخواست ہے جہاں غریب پس رہا ہو وہاں سٹے آرڈر نہ دیں،سٹے آرڈر سے حکومت کے ہاتھ بندھ جاتے ہیں،عمران خان کیسے غریب کی مدد کریں؟ طاقتور مافیا نے عدالتوں سے سٹے آرڈر لے رکھے ہیں –

    چینی بحران: پشاور میں چینی 175 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی

    جبکہ شہباز گل کی جانب سے سندھ حکومت پر تین ملیں بند کرنے کے الزامات پر مرتضیٰ وہاب بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے شہباز گل سے تینوں ملوں کے نام پوچھ لئے-

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہباز گل کی پریس کانفرنس پر فوری رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کے ترجمان نے تمام مسائل کا ذمہ دار پاکستان پیپلزپارٹی کو قرار دیا ہے ، یہ ترجمان بتادیں کون سی شوگر ملز ہیں جنہیں سندھ حکومت نے بند کرایا ہے ،نام بتا دیں وہ کون سی شوگر ملز ہیں ہم خود وہاں جاکر چیک کریں گے۔

    مرتضی وہاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 160روپے چینی مل رہی ہے، خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے، پنجاب میں 46 شوگر ملز ہیں،7 خیبرپختونخوا میں آپریٹ ہوتی ہیں،میرا سوال ہے پنجاب کے تمام شوگر ملز چل رہی ہیں؟، کیا خسرو بختاور ، مونس الٰہی کی شوگر ملیں چل رہی ہیں ۔

    عالمی سطح پراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو امگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر…

  • میرے وزیراعظم ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ آنے کے بعد استعفیٰ دیں، شہبازشریف

    میرے وزیراعظم ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ آنے کے بعد استعفیٰ دیں، شہبازشریف

    لاہور:میرے وزیراعظم ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ آنے کے بعد استعفیٰ دیں،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا زرا بھی احترام ہے تو ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے رپورٹ کے آنے کے بعد استعفی دیں اور قانون کا سامنا کریں۔

    ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھننے کی کوشش ہو رہی ہے،

    ڈسکہ رپورٹ آگئی ہے اور ووٹ چوری ثابت ہوچکی ہے، عمران نیازی بتائیں اب کس چیز کا انتظار ہے، اب کارروائی کی جائے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا ذرا بھی احترام ہے تو اس رپورٹ کے آنے کے بعد استعفی دیں اور قانون کا سامنا کریں،

    نواز شریف کی طرح وزیراعظم ہو کر قانون کا سامنا کرنے اور پیشیاں بھگتنے کے لئے بڑا دل گردہ چاہئے، اگر عمران نیازی طاقتور ہیں تو خود کو قانون کے نیچے لائیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈسکہ میں ووٹ چوری پکڑے جانے کے بعد عمران خان نیازی کو سیاہ انتخابی اصلاحات اور الیکڑانک ووٹنگ مشین کی ضرورت پڑی، لیکن ہم انتخابی اصلاحات، الیکڑانک ووٹنگ مشین اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے پاکستان، عوام اور آئین کے خلاف سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے،

    سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر عوام کو غلام بنانے کا موجودہ حکومت کا سیاہ منصوبہ ناکام بنائیں گے، یہ بھیانک سازش بھی اس سیاہ مزاج حکومت اور اس کے سیاہ ناموں کے ساتھ ہی تاریخ میں دفن ہوگی۔

  • عالمی سطح پراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو امگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے     وزیراعظم

    عالمی سطح پراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو امگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا مگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر پاکستان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔


    واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ ڈالر بھی 175 روپے کو چھونے کے بعد لگ بھگ 170 روپے پر آگیا ہے دوسری جانب مارکیٹوں میں چینی کے بحران کے باعث چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ملک میں مہنگائی کی لہر سے عوام شدید پریشان ہیں ۔

    اس سے قبل مشیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک 2 روز میں حتمی گفتگو ہو گی اور معاملہ حل ہو جائے گا جبکہ اعلامیہ آنے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ ہم نے کیا طے کیا ہے پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی اور لیوی پر انحصار ہو گا کہ پیٹرول کی قیمت کہاں تک جاتی ہے۔

    چینی سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ ملز اور ڈیلرز کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی ہے اور عوام بتائے کہ باریک چینی کیوں نہیں کھا رہے ؟ جتنا میٹھا موٹی چینی کرتی ہے اتنا ہی پتلی بھی کرتی ہے مارکیٹ میں موٹی چینی آج 140 روپے سے 117 روپے ہو گئی ہے لیکن باہر سے منگوائی گئی باریک چینی 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ قیمتوں کا تعین صوبائی معاملہ ہے ہم تو صرف ہدایات دے رہے ہوتے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے درآمدات کم کرنی پڑے گی اور درآمدی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔