Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سوشل میڈیا کو تعلیمی نصاب میں‌ شامل کرنے کی سفارش

    سوشل میڈیا کو تعلیمی نصاب میں‌ شامل کرنے کی سفارش

    کراچی:سوشل میڈیا کو تعلیمی نصاب میں‌ شامل کرنے کی سفارش ،اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سوشل میڈیا کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی اور گلوبل نیبرہڈ فارمیڈیا انوویشنز کے مابین مفاہتمی یادداشت پر ستخط کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    جس میں جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی جبکہ جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر نے معاہدے پر دستخط کئے۔

    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں مگر سوشل میڈیا کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا معلومات کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’ضرورت اس امر کی ہے کہ اب جامعات سوشل میڈیا کو بھی اپنے نصاب کا حصہ بنائیں کیونکہ یہ انڈسٹری ترقی کا سفر طے کرتے ہوئے اب کئی ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے‘۔

    معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں میڈیا سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس کی مدد سے جامعہ کے طلبہ کو میڈیا کے ماحول اور تکنیکی پہلو پر آگاہی اور تربیت فراہم کی جائے گی۔

    اس اقدام سے معاشرے کے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کی کوشش میں مدد ملے گی۔ میڈیا کلب کے قیام کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ کو میڈیا ٹولز کے موثر استعمال پر تربیت دی جائے گی جبکہ یونیورسٹی میں 10 سیشن پر محیط تربیتی پروگرام منعقد ہوگا جس میں میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی طلبہ اور اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے۔

  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد مارا گیا

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد مارا گیا

    میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد مارا گیا،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد کو مار ڈالا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ کے بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ معلومات پر کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب دہشتگرد عارف اللہ عرف داد اللہ مارا گیا۔

  • سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں دینے سے پہلے ابھی نندن سے پوچھ لیں:پاکستان کا سخت ردعمل

    سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں دینے سے پہلے ابھی نندن سے پوچھ لیں:پاکستان کا سخت ردعمل

    اسلام آباد:سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں دینے سے پہلے ابھی نندن سے پوچھ لیں:اطلاعات کےمطابق بھارت کی طرف سے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیوں پرپاکستان نے سخت ردعمل دیا ہے،

    ادھرپاکستان کا سخت ردعملپاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے سرجیکل سٹرائیکس کے بیان کی مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کا بیان آر ایس ایس نظریہ کی عکاسی اور سیاسی مصلحت کو ظاہر کرتا ہے،

    بھارتی وزیر داخلہ کا بیان پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیان بھارت میں اقلیتوں سے روا سلوک سے توجہ ہٹانے کی بھی کوشش ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی بھی قسم کی جارحیت ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار2019 میں بالاکوٹ بھارتی غلط فہمی کا بھرپور جواب اسکی مثال ہے، بھارتی فوج کا طیارہ مار گرانا اور پائلٹ کو پکڑنا پاکستان فوج کی ہمہ وقت تیاریوں کا ثبوت ہے۔

  • سب ٹھیک ہے:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پروزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لے لیا

    سب ٹھیک ہے:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پروزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لے لیا

    اسلام آباد :سب ٹھیک ہے:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پروزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لے لیا،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورت حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں ،عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جوٹھیک ہوجائےگی، انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سےمتعلق ابہام دور ہوگیا ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملات مکمل طور پر طے پا چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کردی جائے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہوزیراعظم نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں،وزیراعظم نےکہا فوج کی عزت اور وقار پورے پاکستان کو عزیز ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پراسس شروع ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلدی ہوگی اور تقرری کا فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا۔

  • پاکستان میں امریکی انچارج انجیلا پی ایجیلر کی مریم نواز سے ملاقات

    پاکستان میں امریکی انچارج انجیلا پی ایجیلر کی مریم نواز سے ملاقات

    امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایجیلر نے مریم نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ ، رائے ونڈ میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق : امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایجیلر، قونصل جنرل ولیم میکا نیولے، پبلک افیئرز آفیسر برائس آئشم کی جاتی امراء رائیونڈ آمد، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مریکی ناظم الامور انجیلا پی ایجیلر، قونصل جنرل ولیم میکا نیولے، پبلک افیئرز آفیسر برائس آئشم کا جاتی امرا پہنچنے پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے استقبال کیا۔ مریم نواز اور امریکی ناظم الامور کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیاسی صورتحال پر بتادلہ خیال کیا گیا۔
    https://twitter.com/Javeria60097622/status/1448602397681586178?s=19
    نائب صدر مسلم لیگ(ن)مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات ہمیشہ ہی انتہائی اہم رہے ہیں اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر خان بھی موجود تھے۔

  • پی ٹی آئی حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے       آصف علی زرداری

    پی ٹی آئی حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے آصف علی زرداری

    اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے اور بریت کی درخواست دائر کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

    سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم نے بریت کی درخواست دائر کی ہے ،پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے۔ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں۔

    نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا اگر عدالت حکم کرتی ہے تو ہم جواب جمع کروا دیں گے جس پر جج اصغر علی نے کہا پہلے یہ دلائل دیں کہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو جلد سنایا جائے گا۔

    عدالت سے واپسی پر سابق صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں؟صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

    عمران خان نے پاکستان کی ڈوبتی معشیت کو بچایا شوکت ترین

    صحافی نےسوال کیا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتارہے گا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے جواب دیا کہ احتساب کا عمل اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک معیشت مزید نیچے نہیں آجاتی۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ یہ نا اہل ہیں حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے حکومت کا نیب آرڈیننس پہلے ہی سپریم کور ٹ میں چیلنج ہوچکا ہے۔

    درخواست ضمانت مسترد ہونے پر نیب کا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا

  • پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے: وزیراعظم عمران خان کی ایران جرنیلوں سے گفتگو

    پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے: وزیراعظم عمران خان کی ایران جرنیلوں سے گفتگو

    اسلام آباد: پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے: وزیراعظم عمران خان کی ایران جرنیلوں سے گفتگو،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، افغانستان کے پڑوسیوں کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کا امن اور استحکام سے براہ راست تعلق ہے۔

    اطلاعات کے مطابق آ ج وزیراعظم عمران خان سے ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران عمران خان نے تجارتی، معاشی اور توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس اہم ملاقات میں دونوں اطراف کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔دونوں ملکوں کی سرحدوں پرپر مارکیٹس کے قیام کے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔

    دونوں ملکوں کے درمیان سرحد ی معیشت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھاکہ ان مارکیٹوں سے خطے میں روزی روٹی میں آسانی ہوگی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے تنازع پر ایران کی مثبت کردارکو سراہا جبکہ افغانستان میں تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے قومی مفاہمت اور جامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر بھی زور دیا گیا۔

    ملاقات کے دوران عمران خان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت کو دہرایا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، افغانستان کے پڑوسیوں کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کا امن اور استحکام سے براہ راست تعلق ہے،

    پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان اور پائیدار معیشت اور کا خواہشمند ہے، افغانستان میں بین الاقوامی برادری مثبت طور پر اپنا کردار ادا کرے، افغانستان میں معاشی تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول

    ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول

    اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ،اطلاعات کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے مشاورت مکمل ہو گئی۔

    وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

    گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ وزراعظم چاہتے تھے کہ افغانستان کی صورت حال کے باعث لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید مزید کچھ ماہ اپنے عہدے پر رہیں۔

    عامر ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکابینہ میں کہاکہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے، ان 3 سے 5 ناموں میں سے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔

  • کیپٹن ر صفدر کا تو کوئی "کردار” ہی نہیں،دلائل سن کر مریم بھی وکیل کا چہرہ دیکھنے لگ گئیں

    کیپٹن ر صفدر کا تو کوئی "کردار” ہی نہیں،دلائل سن کر مریم بھی وکیل کا چہرہ دیکھنے لگ گئیں

    کیپٹن ر صفدر کا تو کوئی "کردار” ہی نہیں،دلائل سن کر مریم بھی وکیل کا چہرہ دیکھنے لگ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیوں پر سماعت ہوئی

    ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی بینچ میں شامل ہیں،مریم نواز کے وکیل عرفان قادر روسٹرم پر آگئے ،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپکی درخواست پر نمبر لگ گیا ہے، وکیل مریم نواز نے کہا کہ جی ہماری درخواست پر نمبر لگ گیا ہے، مریم نواز کی نئی درخواست پر دلائل دینا چاہتا ہوں ، وکیل نے کہا کہ اسلام کہتا ہے بے گناہ شخص کو سزا دینا پوری انسانیت کو سزا دینے کے مترادف ہے، اخبارات میں دیکھا کہ نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دی نیب کی نئی درخواست دیکھی نہیں ہے،یہ کیس میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ہے،معاملہ زیر سماعت ہے اور اب ہماری طرف سے کوئی تاخیر بھی نہیں ہو رہی،میں چاہتا ہوں کہ کیس کا فیصلہ حقائق سن کر میرٹ پر کیا جائے،عدالت کو بتانے کا مقصد نیب کی بدنیتی کی نشاندہی کرنا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست تو ابھی عدالت کے سامنے نہیں ہے اس پر بات نہ کریں، وکیل عرفان قادر نے کہا کہ عدالت ہماری درخواست کو میرٹ پر قابل سماعت ہونے کا فیصلہ دے،یہ وہ حقائق ہیں جو ہم عدالت کے ریکارڈ پر لائے ہیں، درخواست میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی بات کی گئی ہے،ایسے واقعات ہوئے جس سے کئی شکوک اور شبہات پیدا ہوئے ہیں، احتساب عدالت کے پاس یہ کیس سننے کا اختیار ہی نہیں تھا یہ وہ کیس ہے جس میں کوئی شواہد موجود نہیں،اس کیس میں قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا،یہ کیس بادی النظر میں 561 اے کا معاملہ ہے

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم 561 اے کے معاملے کو الگ کر کے تو نہیں سن سکتے، وکیل نے کہا کہ اگر کیس میں کوئی بھی شکوک وشبہات ہوں تو اس کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے، جہاں شک ہو تو فائدہ ملزم کو جاتا ہے،یہاں تھوڑا نہیں بہت شک ہے،اس کیس کی تمام کارروائی میں غیرقانونیت موجود ہے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست اور اپیل دونوں میں بریت کی استدعا کی گئی ہے، آپ نے مرکزی اپیل اور متفرق درخواست میں ایک ہی گراونڈ لیا ہے،یہ دونوں ساتھ ساتھ ہی سنی جائیں گی ملزمان کی اپیلوں اور درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ ہو گا، مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ اگر ہماری درخواست منظور ہو جاتی ہے تو پھر اپیل پر فیصلے کی ضرورت ہی نہیں،

    مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ شریف فیملی میں اور بھی لوگ ہیں لندن فلیٹس کی ملکیت پبلک آفس ہولڈر پر ہی کیوں ڈالی گئی نیب اس سوال کا جواب دے ابھی درخواست واپس لے لوں گا، نیب پراسکیوٹرسردار مظفر نے کہا کہ برطانیہ کو لکھے خط کے جواب کیمطابق مریم نواز ہی بینفیشل مالک ہیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پہلے چارج پڑھ لیں کہ کیس میں الزام تھا کیا ؟ مریم نواز کے وکیل نے ریفرنسز کا الزام عدالت کے سامنے پڑھ کر سنایا، مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز پر ایون فیلڈ پراپرٹیز کا بینیفشل اونر ہونے کا الزام تھا،کیلبری فونٹ کا بہت مذاق بنا ،بہت باتیں بنیں لیکن اب آپ دیکھیں گے،ٹرسٹ ڈیڈ کی بنیاد پر کہہ دیا گیا کہ مریم نواز بینیفشل اونر ہیں، جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے چارج پڑھ لیں کہ کیس میں الزام تھا کیا ؟ مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ، احتساب عدالت، جے آئی ٹی اور نیب سے بڑی غلطی ہوئی،نواز شریف جب سیاست میں آئے اس سے پہلے بھی امیر خاندان تھا،

    جسٹس عامر فاروق نے نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر سے سوال کیا کہ یہ کمپنیاں کہاں رجسٹرڈ ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں جواب دیا کہ یہ کمپنیاں بی وی آئی میں رجسٹرڈ ہیں، جسٹس عامر فاروق نے سردار مظفر سے سوال کیا کہ یہ بی وی آئی کیا ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ برٹس ورجن آئزلینڈ میں کمپنیز رجسٹرڈ ہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مختصرنہیں، واضح بتائیں ہمیں باہر کے ممالک کا زیادہ نہیں پتہ، سردار مظفر نے عدالت میں کہا کہ 2004 میں قانون آ گیا کہ آپ یوکے میں کمپنیوں کی ملکیت چھپا نہیں سکتے،مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں لیکن مستقبل میں بننے کی صلاحیت ہے، مریم نواز پر نواز شریف کی اعانت جرم کا الزام ہے،

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا

    مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    کیپٹن ر صفدر نے وزیراعظم کا "سیکنڈل” میڈیا کو بتا دیا

    کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو،کیپٹن ر صفدر

    میرا باپ کون؟ کیپٹن ر صفدر نے ایسا نام لے لیا کہ مریم بھی ..

    جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے سوال کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر کیا الزام ہے ؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر خود روسٹرم پر آکر عدالت کو بتانا چاہتے ہیں ، جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہیں آپ دلائل دیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر تشریف رکھیں، عرفان قادر نے عدالت میں کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا تو کوئی کردار ہی نہیں لیکن انکو بھی کیس میں شامل کر دیا گیا، کیس میں ٹرائل سے پہلے اور بعد کے اثرات موجود ہیں،ہمیں اداروں کا دفاع کرنا چاہیے ،عدالت کہے گی تو غیرقانونیت بیان کرونگا، یہ ریفرنس چیئرمین نیب نے دائر نہیں کیا، نہ ہی کسی کی شکایت پر دائر ہوا چیئرمین نیب نے ریفرنس دائر کیا تو وہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق یہ نہیں کرسکتے تھے، عدالت نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے کوئی آبزرویشن دی تھی یا کوئی فیصلہ تھا؟ مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ کیس میں ایسے عجیب غریب حقائق ہیں کہ عدالت ہمیں آج ہی بری کر دے گی،

    قبل ازیں عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کیا اختیار ہے کہ وہ اداروں میں بھی گھس جائیں وزیر اعظم کا یہ اختیار نہیں گریڈ بیس اکیس بائیس کی پوسٹنگ ٹرانسفر کرے کیا کبھی آرمی چیف نے کہا کسی کو سیکریڑی اسٹیبلشمنٹ ،سیکریٹری داخلہ لگائیں ہر ادارے کا اپنا رول ہے ڈسپلن فورس ہے انہیں کرنے دیا جائے اختیار آرمی چیف کا ہی ہے اُن کو بہتر علم ہے کہ کونسا افسر کس اہلیت کا ہے اور اُسے کدھر لگانا ہے۔ وزیراعظم کا کام توثیق کرنا ہے ایشو نہیں بنانا چاہیے تھا

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

  • جادو ٹونہ کے ذریعے ملک  چلا رہے جنترمنتر سے پٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرتے؟ مریم

    جادو ٹونہ کے ذریعے ملک چلا رہے جنترمنتر سے پٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرتے؟ مریم

    جادو ٹونہ کے ذریعے ملک چلا رہے جنترمنتر سے پٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرتے؟ مریم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں پیشی کے لئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد ہوئی ہے

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوال آپ لوگ کرتے ہیں نیب مجھے چارج شیٹ کرتا ہے، دیکھنا چاہتی ہوں نیب میں میرا ہمدرد کون ہے،نیب عدالت سے درخواست کرتا ہے کہ میری ضمانت منسوخ کریں ضمانت منسوخی درخواست کامعاملہ عدالت طے کرے گی نیب کہتا ہے کہ میں یہاں آ کر سلام کیوں کرتی ہوں،صحافی نے سوال کیا کہ ضمانت منسوخی کی پٹیشن پر کیا کہیں گی، جس پر مریم نواز نے کہا کہ ججز بتائیں گے کہ اس کر کیا کرنا ہے،

    پولیس نے مریم نواز کو میڈیا سے مزید غیر رسمی گفتگو سے روک دیا، مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،مریم نواز کی کمرہ عدالت آمد ہوئی تو لیگی رہنماؤں نے مریم نواز کو سلام کیا ،ن لیگی رہنماؤں حنیف عباسی ، ملک ابرار ، میاں جاوید لطیف نے مریم نواز کا استقبال کیا مریم نواز نے لیگی رہنماؤں سے حال احوال پوچھا, ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمی زاہد بخاری اور حناء پرویز بٹ کو احاطہ عدالت جانے سے روکنے کی کوشش کی گئی

    قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیوں پر سماعت شروع ہو گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی بینچ میں شامل ہیں،مریم نواز کے وکیل عرفان قادر روسٹرم پر آگئے ،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپکی درخواست پر نمبر لگ گیا ہے، وکیل مریم نواز نے کہا کہ جی ہماری درخواست پر نمبر لگ گیا ہے، مریم نواز کی نئی درخواست پر دلائل دینا چاہتا ہوں ، وکیل نے کہا کہ اسلام کہتا ہے بے گناہ شخص کو سزا دینا پوری انسانیت کو سزا دینے کے مترادف ہے، اخبارات میں دیکھا کہ نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دی نیب کی نئی درخواست دیکھی نہیں ہے،یہ کیس میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ہے،معاملہ زیر سماعت ہے اور اب ہماری طرف سے کوئی تاخیر بھی نہیں ہو رہی،میں چاہتا ہوں کہ کیس کا فیصلہ حقائق سن کر میرٹ پر کیا جائے،عدالت کو بتانے کا مقصد نیب کی بدنیتی کی نشاندہی کرنا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست تو ابھی عدالت کے سامنے نہیں ہے اس پر بات نہ کریں، وکیل عرفان قادر نے کہا کہ عدالت ہماری درخواست کو میرٹ پر قابل سماعت ہونے کا فیصلہ دے،یہ وہ حقائق ہیں جو ہم عدالت کے ریکارڈ پر لائے ہیں، درخواست میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی بات کی گئی ہے،ایسے واقعات ہوئے جس سے کئی شکوک اور شبہات پیدا ہوئے ہیں، احتساب عدالت کے پاس یہ کیس سننے کا اختیار ہی نہیں تھا یہ وہ کیس ہے جس میں کوئی شواہد موجود نہیں،اس کیس میں قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا،یہ کیس بادی النظر میں 561 اے کا معاملہ ہے

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم 561 اے کے معاملے کو الگ کر کے تو نہیں سن سکتے، وکیل نے کہا کہ اگر کیس میں کوئی بھی شکوک وشبہات ہوں تو اس کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے، جہاں شک ہو تو فائدہ ملزم کو جاتا ہے،یہاں تھوڑا نہیں بہت شک ہے،اس کیس کی تمام کارروائی میں غیرقانونیت موجود ہے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست اور اپیل دونوں میں بریت کی استدعا کی گئی ہے، آپ نے مرکزی اپیل اور متفرق درخواست میں ایک ہی گراونڈ لیا ہے،یہ دونوں ساتھ ساتھ ہی سنی جائیں گی ملزمان کی اپیلوں اور درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ ہو گا، مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ اگر ہماری درخواست منظور ہو جاتی ہے تو پھر اپیل پر فیصلے کی ضرورت ہی نہیں،

    مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ شریف فیملی میں اور بھی لوگ ہیں لندن فلیٹس کی ملکیت پبلک آفس ہولڈر پر ہی کیوں ڈالی گئی نیب اس سوال کا جواب دے ابھی درخواست واپس لے لوں گا، نیب پراسکیوٹرسردار مظفر نے کہا کہ برطانیہ کو لکھے خط کے جواب کیمطابق مریم نواز ہی بینفیشل مالک ہیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پہلے چارج پڑھ لیں کہ کیس میں الزام تھا کیا ؟ مریم نواز کے وکیل نے ریفرنسز کا الزام عدالت کے سامنے پڑھ کر سنایا، مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز پر ایون فیلڈ پراپرٹیز کا بینیفشل اونر ہونے کا الزام تھا،کیلبری فونٹ کا بہت مذاق بنا ،بہت باتیں بنیں لیکن اب آپ دیکھیں گے،ٹرسٹ ڈیڈ کی بنیاد پر کہہ دیا گیا کہ مریم نواز بینیفشل اونر ہیں، جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے چارج پڑھ لیں کہ کیس میں الزام تھا کیا ؟ مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ، احتساب عدالت، جے آئی ٹی اور نیب سے بڑی غلطی ہوئی،نواز شریف جب سیاست میں آئے اس سے پہلے بھی امیر خاندان تھا،

    جسٹس عامر فاروق نے نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر سے سوال کیا کہ یہ کمپنیاں کہاں رجسٹرڈ ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں جواب دیا کہ یہ کمپنیاں بی وی آئی میں رجسٹرڈ ہیں، جسٹس عامر فاروق نے سردار مظفر سے سوال کیا کہ یہ بی وی آئی کیا ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ برٹس ورجن آئزلینڈ میں کمپنیز رجسٹرڈ ہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مختصرنہیں، واضح بتائیں ہمیں باہر کے ممالک کا زیادہ نہیں پتہ، سردار مظفر نے عدالت میں کہا کہ 2004میں قانون آ گیا کہ آپ یوکے میں کمپنیوں کی ملکیت چھپا نہیں سکتے،مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں لیکن مستقبل میں بننے کی صلاحیت ہے، مریم نواز پر نواز شریف کی اعانت جرم کا الزام ہے،

    جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے سوال کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر کیا الزام ہے ؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر خود روسٹرم پر آکر عدالت کو بتانا چاہتے ہیں ، جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہیں آپ دلائل دیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر تشریف رکھیں، عرفان قادر نے عدالت میں کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا تو کوئی کردار ہی نہیں لیکن انکو بھی کیس میں شامل کر دیا گیا، کیس میں ٹرائل سے پہلے اور بعد کے اثرات موجود ہیں،ہمیں اداروں کا دفاع کرنا چاہیے ،عدالت کہے گی تو غیرقانونیت بیان کرونگا، یہ ریفرنس چیئرمین نیب نے دائر نہیں کیا، نہ ہی کسی کی شکایت پر دائر ہوا چیئرمین نیب نے ریفرنس دائر کیا تو وہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق یہ نہیں کرسکتے تھے، عدالت نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے کوئی آبزرویشن دی تھی یا کوئی فیصلہ تھا؟ مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ کیس میں ایسے عجیب غریب حقائق ہیں کہ عدالت ہمیں آج ہی بری کر دے گی،

    کیس کی سماعت کے بعد ن لیگی رہنما مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے میری ضمانت منسوخی کی درخواست دی ،میں نیب میں اپنے ہمدرد کو دیکھنا چاہتی ہوں، درخواست گزار کا چہرہ قوم کو دکھانا چاہیے،نیب کو جس نے درخواست دی وہ کیا چاہتا ہے ؟درخواست لکھنے والے کو 22توپوں کی سلامی دی جائے،میں گرفتاری سے ڈرتی ہوں نہ ہی جعلی مقدمات سے نیب نے جو درخواست لکھی ہے وہ کس عقلمند نے لکھی ہے؟ درخواست مجھے ڈرانے کے لیے ہے،سچ کو ایک نہ ایک دن سامنے آنا ہے،منتخب وزیر اعظم کو آئین جو حقوق دیتا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا عمران خان آئینی وزیر اعظم نہیں ہے،عمران خان کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے نہ عوام کا ووٹ ہے،جادو ٹونے اور جھاڑ پھونک سے ملک چلایا جارہا ہے،ایک شخص کی وجہ سے ملک کو تماشا بنا دیا گیا ہے، کیا آج آپ کوووٹ کوعزت دو کا نعرہ یاد آیا، نواز شریف منتخب اور آئینی وزیراعظم تھے،نواز شریف کی جدوجہد اس کی ذات کے لیے نہیں تھی، کیا آپ نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے،ووٹ کو عزت دینے کے لیے جیلیں اور صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں،عمران خان کی سیاسی پہچان اور تعارف منتخب حکومت کے خلاف سازش کرناہے، عمران خان نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں،نواز شریف نے اپنی ذات اور حکومتوں کی قربانی دی ہے،عمران خان کی سیاسی پہچان امپائر کی انگلی ہے، عمران خان کا جمہوریت او ر جمہوری جدوجہد سے کوئی لینا دینا نہیں، عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیا جائے گا،عمران خان کو اپنی نااہلی کا جواب دینا پڑیگا ، عمران خان کو تاریخی قرضوں کا جواب دینا پڑیگا، عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں ان کا سیاسی تشخص کیا ہے؟ عمران خان کو پاکستان کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کا جواب دینا پڑیگا،شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیرنہیں بن جاتا،جنترمنتر سے پیٹرول اورآٹا سستا کیوں نہیں کرتے؟ ووٹ کوعزت دوکی خاطرجیل کاٹنی پڑتی ہے ،جلاوطن ہونا پڑتا ہے،ووٹ کوعزت دوکی خاطراٹک قلعہ میں جانا پڑتا ہے ،پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں ،میری درخواست میں ہربات واضح ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نیب اورمیر ی درخواست کوساتھ ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے، اپنا موقف واضح کرنے کے لیے ہائیکورٹ میں دوسری درخواست دینا پڑی تو دونگی،عمران خان کی سیاسی پہچان کیا ہے منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنا،126 دن دھرنادینا،کہنا میں وزیراعظم کو میں گھسیٹوں کا،ووٹ کی حرمت کو کچلنا یہ ہے عمران خان کی پہچان۔

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب