Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • خان جی چھا ای گئے او”وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کا رابطہ، افغان صورت حال پرپاکستان سے بھرپوراتفاق

    خان جی چھا ای گئے او”وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کا رابطہ، افغان صورت حال پرپاکستان سے بھرپوراتفاق

    اسلام آباد: خان جی چھا ای گئے او”وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کا رابطہ، افغانستان صورت حال پرپاکستان سے بھرپوراتفاق ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغانستان اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے دوران گفتگو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ تعاون کیلئے آگے بڑھے۔

    دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور افغانستان کے جامع سیاسی تصفیہ پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

     

     

    اس سے قبل وزیراعظم پاکستان اور ابوظہبی کے ولی عہد کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے اہم مفاد میں ہے، عالمی برادری افغان عوام کی معاشی اور تعمیر نو میں مدد کرے۔

    تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطہ کے مفاد میں ہے۔ افغانستان کا ایک جامع سیاسی تصفیہ یہاں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا بہترین راستہ ہے، عالمی برادری افغان عوام کی معاشی مدد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرے۔

    وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زید نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی پیش رفت خاص طور پر افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

  • پرامن افغانستان کےلیے بہترین جامع حکومت:ڈی جی آئی ایس آئی نے سب کوایک کردیا

    پرامن افغانستان کےلیے بہترین جامع حکومت:ڈی جی آئی ایس آئی نے سب کوایک کردیا

    کابل: پرامن افغانستان کےلیے بہترین جامع حکومت:ڈی جی آئی ایس آئی نے سب کوایک کردیا ،اطلاعات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل میں طالبان قیادت سے ملاقات کی ہے جس کے دوران جامع حکومت کی تشکیل، بارڈر صورتحال سمیت سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پُرامن افغانستان کے لیے جامع حکومت کی تشکیل کے حوالے سے افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے گزشتہ رات گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی۔

    پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تھے، ان کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی کابل گیا ہے۔

    اس موقع پر صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے، افغانستان میں اب کیا ہو گا، اس پر جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ فکرنہ کریں سب اچھا ہوگا۔ کابل میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن واستحکام کیلئےکام کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان ابھی باقی ہے، کابل میں سینئر طالبان قیادت کی نئے سیٹ اپ پر طویل مشاورت کی ہے۔ سینئر طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی، سکیورٹی کی فراہمی اور ہر شہری کی ذمہ داری بھی اٹھائیں گے۔

    ان کا مزیدکہنا تھا کہ ملا یعقوب ، شیر محمد عباس ستانکزی کو اہم عہدے ملنے کا امکان ہے، طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ مملکت کے سربراہ ہوں گے۔

  • "خون جگردے کر نکھاریں گےرخ برگ گلاب:ہم نےگلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے”:تم پرسلام ہوسلام:عمران خان

    "خون جگردے کر نکھاریں گےرخ برگ گلاب:ہم نےگلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے”:تم پرسلام ہوسلام:عمران خان

    کوئٹہ:”خون جگردے کر نکھاریں گےرخ برگ گلاب:ہم نےگلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے”:تم پرسلام ہوسلام:وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اورقربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ تم ہی سے تو یہ جہان آباد ہے

    وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور ان کی قربانیوں کوسلام پیش کرتاہوں۔ انہوں نے شہدا کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

    یاد رہے کہ آج کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی شہید، 20 زخمی ہو گئے، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ سمیت قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جبکہ شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کا گھیراو کر کے ناکہ بندی کر دی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے موٹر سائیکل سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرائی، دھماکے میں 5 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکا خودکش تھا، دھماکے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔

  • انتہائی قابل احترام سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک ہے:وزیراعظم عمران خان

    انتہائی قابل احترام سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک ہے:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:انتہائی قابل احترام سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک ہے،اطلاعات کے مطابق بابائے حریت تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں ، پاکستانیوں کی جان سید علی گیلانی کے جسد خاکی کے ساتھ بھارت نے جورویہ اختیار کیا اورپھراس کے بعد جوان کے خاندان کے خلاف انتہائی گھٹیا حرکت کی اس پروزیراعظم پاکستان عمران خان سخت غصے میں ہیں‌،

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا بھارت کی بی جے بی حکومت کا انتہائی شرمناک اقدام قرار دے دیا۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حریت رہنما کے خاندان کے خلاف مقدمات کا اندارج نازی ازم سے متاثر آر ایس ایس کی بی جے پی حکومت کی شرمناک مثال ہے۔

    پہلے 92 سالہ سید علی گیلانی جو محترم ترین اور بااصول کشمیری رہنماؤں میں سے ایک ہیں ، کا جسدِ خاکی چھیننا اور پھر ان کے اہلِ خانہ کیخلاف مقدمہ قائم کرنا نازیوں سے متاثر آرایس ایس-بی جے پی سرکار کے ہاتھوں ہندوستان کے سفاکیت پر گرنے کی ایک اور شرمناک مثال ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعرے لگانا حریت رہنما کے اہلخانہ کا جرم بن گیا، بابائے حریت مرحوم سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

    مرحوم سید علی گیلانی کے اہلخانہ نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے تھے سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ بڈگام پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی کے بیٹوں نے کہا کہ غاصب فورسز نے انہیں اپنے والد کی میت کو غسل دینے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی جنازہ پڑھنے دیا۔

  • دہشت گردوں نےبلوچستان میں پھرخون بہا دیا :مستونگ روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    دہشت گردوں نےبلوچستان میں پھرخون بہا دیا :مستونگ روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    کوئٹہ: دہشت گردوں نےبلوچستان کو خون آلود کردیا:مستونگ روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہو گئے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

    سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کا گھیراو کر کے ناکہ بندی کر دی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا

  • پاکستان کے قیام کے 74 سال بعد فوجداری قوانین میں اصلاحات:انقلاب کا سہرا وزیراعظم کے سر

    پاکستان کے قیام کے 74 سال بعد فوجداری قوانین میں اصلاحات:انقلاب کا سہرا وزیراعظم کے سر

    اسلام آباد: پاکستان کے قیام کے 74 سال بعد فوجداری قوانین میں اصلاحات:انقلاب کا سہرا وزیراعظم کے سر فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کو خط ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

    وزیر قانون نے تمام مجوزہ ترامیم پر مشتمل ایک جامع دستاویز خط کے ساتھ وزیراعظم کو ارسال کردی۔قوانین میں 225 مرکزی اور 644 ذیلی ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ان ترامیم کا مقصد فوجداری انصاف کے نظام میں مکمل طور پر اصلاحات لانا ہے-

    ان قوانین میں کوڈ آف کرمنل پروسیجر، پاکستان پینل کوڈ، قانون شہادت، کنٹرول آف نارکوٹکس، ریلوے ایکٹ، پاکستان پرزنس رولز، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کریمنل پراسیکیوشن سروس اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری فارینزک سائینس ایجنسی ایکٹ شامل ہیں۔

    فوجداری قوانین میں ترامیم کی تیاری میں وزیر قانون کی قیادت میں بہت بڑی کوشش کی گئی۔ان قوانین میں ترامیم کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں سے رائے لی گئی۔

    تمام صوبائی پولیس، اسلام آباد پولیس، پراسیکیوٹرز جنرل اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹس سے رائے لی گئی۔وکلاء، این جی اوز، انسانی حقوق کے وکلاء، چاروں صوبوں کے ہوم سیکریٹریز اور اٹارنی جنرل آفس کے نمائندے سے بھی مشاورت کی گئی۔

    تمام صوبائی سیکریٹریز برائے قانون پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ممبران سے بھی مشاورت کی گئی۔ان ترامیم کو بناتے وقت لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی متعلقہ رپورٹس کو بھی جانچا گیا۔ان ترامیم کو بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ تیز ترین انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں ان قوانین کی تیاری میں وزارت قانون کے افسران نے دن رات کام کیا۔ان ترامیم کا مقصد فوجداری انصاف کے نظام میں مکمل طور پر اصلاحات لانا ہے-اگر یہ ترامیم منظور ہو جاتی ہیں تو یہ فوجداری انصاف کے نظام میں ایک بہت بڑا انقلاب ہوگا۔

    ان ترامیم کے ذریعے ایف آئی آر درج کرانے کا ایک موثر اور تیز ترین طریقہ کار متعارف کرایا جارہا ہے۔ترامیم کے ذریعے مقدمات کے زیرالتوا ہونے کی تعداد میں ایک بڑی حد تک کمی آئے گی۔مقدمات کی پیروی کرنے کے وقت میں بڑی حد تک کمی لائی جا سکے گی۔پولیس کی عوام کے ساتھ زیادتی کو ختم کیا جا سکے گا۔

    ان ترامیم کے ذریعے مقدمات کو شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے گا۔شواہد اکھٹے کرنے میں مزید بہتری اور تیزی لائی جا سکے گی۔جدید آلات کے استعمال کو انصاف کی فراہمی کے لیے بروئے کار لایا جاسکے گا۔

    پاکستان کی تاریخ میں ان اصلاحات کے ذریعے ایک انقلابی کیفیت ہوگی۔پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں آج تک اس طرح کی اصلاحات پر کام نہیں کیا گیا۔اگر یہ اصلاحات نافذ العمل ہو جاتی ہیں تو ان کو پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

    وفاقی وزیر قانون نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کا پہلا مسودہ جون 2021 کو وزیراعظم کو بھجوایا تھا۔مزید مشاورت کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کا دوسرا مسودہ وزیراعظم کو جمعہ کے روز ارسال کر دیا۔

  • یواین سیکرٹری جنرل اوروزیراعظم  عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو:پاکستان کے کردارکوتسلیم کیا

    یواین سیکرٹری جنرل اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو:پاکستان کے کردارکوتسلیم کیا

    اسلام آباد : یواین سیکرٹری جنرل اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو:پاکستان کے کردارکوتسلیم کیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،

    دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغانستان کی صورتحال میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازع ختم ہونے سے ہی افغان عوام کو پائیدارامن، سلامتی اور خوشحالی حاصل ہوگی، افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

    ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے افغانستان میں امن و استحکام اور سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا۔ عمران خان نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے مشن کو ہموار کرنے کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    وزیراعظم نے افغان عوام کو انتہائی ضروری انسانی امداد پہنچانے میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کو فراہم کی جانے والی سہولت پر روشنی ڈالی جس میں انخلاء اور نقل مکانی کی کوششوں میں معاونت بھی شامل ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 4 دہائیوں سے جاری افغان تنازع کے خاتمے کے موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔ تنازع ختم ہونے سے افغان عوام کو پائیدار امن اور خوشحالی حاصل ہو گی۔ افغانستان میں معاشی استحکام کیلئےعالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

    عمران خان نے انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے فوری ترجیح کے مطابق بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے ساتھ مزید ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف سکیورٹی کو تقویت بخشیں گے بلکہ افغانوں کو ان کے ملک سے بڑے پیمانے پر نکلنے سے بھی روکیں گے، اس طرح افغانستان میں پناہ گزینوں کے بحران کو روکا جائے گا۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان میں جاری امدادی کارروائیوں میں تعاون پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں بریفنگ کے دوران سیکریٹر ی جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ بڑے انسانی بحران کے شکار افغانستان میں اقوام متحدہ کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان، ڈنمارک، قازقستان، شمالی مقدونیہ، پولینڈ، قطر، متحدہ عرب امارات اور امریکا سمیت رکن ممالک کی مخیرانہ امداد اور تعاون کے لیے بے حد مشکور ہیں کیوںکہ ان ممالک نے وہاں ہماری سہولیات اور انتظامات کو جاری رکھنے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

  • ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    نورمقدم قتل کیس ،تھراپی ورکس کے مالک اور وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظاہرجعفر جب 2013 میں ہمارے پاس آیا تب اسے کوئی بیماری نہیں تھی

    تھراپی ورکس کے مالک طاہر ظہور کا کہنا تھا کہ ظاہرجعفرکو بطور شراب نوشی کا مریض مجھے ریفر کیا گیا تھا،میں نے کہا شراب نوشی کی عادت ہے تو ظاہرجعفر کو اسپتال میں داخل کرایا جائے،تھراپی ورکس کرائم سین نہیں بلکہ ایک میڈیکل سین سمجھ کر گیا تھا، ہمیں انویسٹی گیشن آفیسر نے جھوٹ بول کر بیان لینے کے لیے بلایا تھراپی ورکس کے پاس تمام کال ریکارڈ ہے میں نے ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،ذاکرجعفر نے کہا شاید شراب زیادہ پی لی ہوگی اس لیے قتل ہوگیا،ذاکرجعفر کا ری ایکشن معمولی تھا،ایسی خبر اگر کسی والد کو بتائی جائے تو ٹانگیں کانپ جانی چاہئیں،اپنی فیلڈ میں زیادہ تجربہ کار ہوں جو کیس بن گیا یہ میرے گمان بھی نہیں تھا،پولیس کا چالان 173 کا نہیں تھا، اب آ گیا ہے،میری اپنی 2بیٹیاں ہیں، ہمیں بچی کا بہت دکھ ہوا،ہم یہاں پیسہ بنانے نہیں آئے کام کرنے آئے ہیں،

    وکیل محمد شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ تھراپی ورکس نے تمام بیان پولیس کو لکھ کر دے دیئے ہیں،ہمارے کسی بھی بیان پر پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا موقع سے 14 ثبوت لیے گئے جوکہ فرانزک کیلئے بھجوا دیے گئے ہیں،ہم نے کوئی ثبوت مٹانے کی کوشش نہیں کی جس کے الزامات لگ رہے،کیس میں پولیس کا رویہ مثبت نہیں،پولیس کو دیکھتے ہی ظاہرجعفر نے ڈرامہ شروع کردیا تھا لیکن اس سے قبل وہ نارمل تھا

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

  • نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں نئی چیزیں سامنے آئی ہیں آج عجیب واقعہ ہوا۔ تھراپی ورکس کے ملازمین کہہ رہے تھے کہ ضمانت دی جائے ہم وکیل نہیں کر سکتے اور آج کیا ہوا مالی کی ضمانت کے لئے ایک بڑے وکیل عدالت پہنچ گئے۔ مالی کہتا تھا میں مالی ہوں میرا اس کیس سے کیا تعلق ۔۔لیکن آج وکیل پہنچ گئے اور اس سے پہلے ایک مایہ ناز وکیل بھی ضمانت کے لئے درخوست دے چکے ہیں ۔عدالت نے کہا کہ دیکھ لیتے ہیں پیر کو کون پیش ہوتا ہے وہ مالی جس کے پاس وکیل کے پیسے نہیں تھے اب دو وکیل آ گئے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کیس کا چالان مکمل ہو گیا اور پراسیکوٹر جنرل کو پیش ہو گیا .اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم کے والد کی درخوست ضمانت پر 23 تاریخ دی تین ہفتے کے بعد۔ باقی کی لوئر کورٹ میں اگلے ہفتے میں درخواستیں ہیں ۔تھراپی ورکس والے سب جگہوں پر رابطے کر رہے ہیں ۔کسی دن سب سامنے آکر بات کریں تا کہ کسی اور نور کا چراغ گل نہ ہو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تھراپی ورکس کی جانب سے ایک عجیب بات سامنے آئی ۔وہ اتنا بدنام ہو چکے کہ شاید نئے مریض نہیں آئیں گے اسلئے وہ نام بدلنے پر غور کر رہے ہیں .ایف بی آر نے پتہ نہیں کیا یا نہیں اتنے پیسوں پر یہ ٹیکس دے رہے تھے یا نہیں . ایف بی آر کو نوٹس لینا ہو گا۔ امجد نے بیان بدل لیا وہ ڈرامے باز ہے۔ تھراپی ورکس والوں نے اب پریس کانفرنس رکھی یے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے نیا ڈرامہ کیا جا رہا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ پمز میں ڈاکٹر نے ایم ایل او نہیں کیا چاقو کے نشان ہوں اور روڈ ایکسیدیت ڈاکٹر مرضی سے لکھے ایسا ممکن نہیں ۔ اب بیان کیوں بدلے جا رہے ہیں پہلے بھئ بتایا تھا کہ جتنے لوگ انوالو ہوں گے کیس کمزور ہو گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پہلے نشانات مٹانے کی کوشش کی گئی جب قتل میں مدد کا پرچہ ہو گیا تو اب نئے راستے ڈھونڈے جا رہے ہیں جو ویڈیو موجود ہے اس میں لڑکی کود کر نیچے آئی وہ بچ گئی پھر اس پر ظلم کیا گیا۔ مالی چوکیدار سب خاموش تھے مطلب وہاں تشدد ریگولر ہونا تھا۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ معصوم نہیں بلکہ میسنے ہیں ان سب کے پیچھے طاہر کردار ادا کر رہا ہے۔ مالی کے لیے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے وکیل لوئر کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں تھراپی ورکس والوں نے رابطے شروع کیا اور کہا کہ اب ڈاکٹروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے آپ جائے وقوعہ پر تھے لیکن پولیس کو نہیں بتایا ۔ سوچے سمجھے طریقے سے ثبوتوں کو آپ نے خراب کیا. پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ۔تشدد جو ہوا میں نہیں بتا سکتا ۔آپ سوچیں اگر وہ درندہ ہے تو یہ کیا ہے ۔ ماریہ علی مہرین مبشر لقمان کو چپ نہیں کروایا جا سکتا انصاف ملے گا۔

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں توسیع

    نورمقدم کیس، ان شاء اللہ درندے کو پھانسی لگے گی، مبشر لقمان

    نورمقدم کیس، فارنزک رپورٹ آگئی. وحشی درندہ قتل سے پہلے دو دن نور سے کیا کرتا رہا. دل دہلا دینے والے انکشافات.

    نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ، والدین نے درندے کو بچانے کی کیسے کوشش کی؟

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں مزید توسیع

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

  • افغان طالبان سن لیں‌:جان قربان کردوں گا مگراپنی عوام کوآپکے رحم وکروم پرنہیں چھوڑسکتا: احمد مسعود

    افغان طالبان سن لیں‌:جان قربان کردوں گا مگراپنی عوام کوآپکے رحم وکروم پرنہیں چھوڑسکتا: احمد مسعود

    کابل:افغان طالبان سن لیں‌:جان قربان کردوں گا مگراپنی عوام کوآپکے رحم وکروم پرنہیں چھوڑسکتا:اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے والی فورس کے سربراہ احمد مسعود کا کہنا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے لڑنے سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    احمد ضیاء مسعود کا کہنا ہے کہ وہ اپنے غیوربہادرعوام کی خاطرجان توقربان کردیں‌گے مگروادی پنجشیر کی عوام کوافغان طالبان کے رحم کروم پرنہیں چھوڑ سکتا

     

     

    طالبان افغانستان کے 34 میں سے 33 صوبوں کا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں تاہم وادی پنجشیر میں مذاکرات کے کئی دور ناکام ہونے کے بعد 2 روز سے طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

    گزشتہ روز طالبان کی جانب سے وادی پنجشیر کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا گیا تاہم ترجمان مزاحمتی فورس نے طالبان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے۔

    اب احمد شاہ مسعود کے بیٹے اور مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے مزاحمت اور لڑائی کرنا نہیں چھوڑیں گے،

     

    یہ مزاحمت صرف وادی پنجشیر تک محدود نہیں ہے بلکہ اپنے حقوق کے لیے کوشاں افغان خواتین بھی اس جدوجہد میں شامل ہیں۔

    سربراہ مزاحمتی فورس کا کہنا ہے کہ افغان عوام آزادی اور انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں، مزاحمت جاری رکھیں گے، پنجشیر میں مزاحمت اب تک مضبوطی سے جاری ہے۔

     

    اطلاعات کے مطابق پنجشیر سوویت یونین کے دور سے اب تک تقریباً آزاد ہی رہا ہے اور ہر دور میں مزاحمت جاری رکھی ہے۔

    طالبان کے آخری دور حکومت میں بھی بلخ، بدخشاں اور پنجشیر میں طالبان کا نظام حکومت نافذ نہیں تھا البتہ اس بار طالبان نے بلخ اور بدخشاں پر کنٹرول قائم کرلیا ہے لیکن پنجشیر اب بھی ان کے کنٹرول میں نہیں۔