Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ایئرعربیہ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی ائیر لائن ’فلائی جناح ‘ کے قیام کا اعلان کردیا

    ایئرعربیہ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی ائیر لائن ’فلائی جناح ‘ کے قیام کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: ایئرعربیہ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی ائیر لائن ’فلائی جناح ‘ کے قیام کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق عرب دنیا کی معروف فضائی کمپنی ’ائیر عرب ‘نے پاکستانی کمپنی ’لیکسن‘ کے ساتھ ملکر پاکستان میں نئی ائیر لائن’فلائی جنا ‘ کے قیام کا اعلان کردیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ کم قیمت مسافر والی ائیر لائن ہو گی ۔

    ایئرعربیہ آتے ہی چھا گئی اورپھر اس کمپنی کا پاکستان میں فضائی سفر کے لیے سروس کی فراہم کا تذکرہ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستان آمد پر ایئر عربیہ گروپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ اس گروپ کو پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر نئی ایئر لائن فلائی جناح شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ٹریول اور سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہے۔ ان سیکٹرز میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

     

     

     

     

    "فلائی جناح” پاکستان کے سفر اور سیاحت کے شعبے کے سٹریٹجک وژن کو پورا کرے گا اور ملک کی معاشی نمو اور روزگار کے مواقع میں حصہ ڈالے گا جبکہ پاکستانیوں کو قابل اعتماد اورکم قیمت کا حامل فضائی سفر فراہم کرے گی۔

    لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی نے کہاہم پاکستان کے نئے کم لاگت والے کیریئر کے اجراءمیں ایئر عربیہ کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔ "فلائی جناح” پاکستان کے سفر اور سیاحت کے شعبے کی خدمت کرے گا اور ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔

    انہوں نے مزید کہا یہ شراکت داری پاکستان کے فضائی ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے جبکہ ملک کے شہریوں اور زائرین کو پیسے کے فضائی سفر کے لیے قیمت کا نیا آپشن فراہم کرتی ہے۔ ایئر عربیہ قابل اعتماد اور موثر آپریشنز کا ٹریک ریکارڈ حاصل کرتی ہے اور ہم نئی ایئر لائن کے آغاز اور ترقی کے لیے قریب سے کام کرنے کے منتظر ہیں۔

    ایئر عربیہ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی نے کہاہم پاکستان میں کم لاگت والے کیریئر کو لانچ کرنے کے لیے اس مشترکہ منصوبے پر لیکسن گروپ کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں،

    ایئر عربیہ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ "فلائی جناح” پاکستان کے ہوائی ٹرانسپورٹ کے شعبے کی قدر میں اضافہ کرے گا اور روزگار کے مواقع اور سفری اور سیاحت کے شعبے کی ترقی کے ذریعے مقامی معیشت میں براہ راست حصہ ڈالے گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم لیکسن گروپ اور حکومت پاکستان کا ان کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم نئی ایئرلائن کی ترقی کے لیے ہاتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ، جو ملک کے لیے پیسے کے لیے ہوائی سفر کے نئے آپشن کے طور پر کام کرے گی۔

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی دو ماہ قبل ہی ایئرعربیہ کی پاکستان میں فضائی سفرکی سروس فراہم کرنے میں دلچسی سے آگاہ کرچکا ہے

    باغی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر عربیہ کو فیصل آباد اور ملتان کے لیے 4 پروازوں کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے متحدہ عرب امارت کی فضائی کمپنی ایئر عربیہ کو فیصل آباد اور ملتان کے لیے مجموعی طور پر چار پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ اجازت نامہ جاری کر دیا،

    اس وقت یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ پروازیں ابوظبی، فیصل آباد اور ملتان کے درمیان آپریٹ ہوں گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فضائی کمپنی ایئر عربیہ ہفتہ وار 2 پروازیں ابوظبی سے فیصل آباد کے لیے، جب کہ 2 پروازیں ابوظبی سے ملتان کے لیے آپریٹ کرے گی۔

  • پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے: وزیراعظم عمران خان

    پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے: ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علاقائی امن کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔ بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی جس میں افغان صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا میں امن واستحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، سینئر حریت رہنما سیّد علی شاہ گیلانی کی لاش کو غیر انسانی طریقے سے چھینا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے سے دہری شہریت کے حامل افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم کرنا، امن کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرنا اور کسی بڑے پیمانے پر ہجرت کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔ افغانستان میں انسانی بحران کو روکنا اور ان کی معیشت کو مستحکم کرنا بھی ضروری ہے۔

    وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کیساتھ کھڑے ہونا چاہیے اور پرامن ، مستحکم اور جامع سیاست کو یقینی بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ افغانستان میں بگاڑ پیدا کرنے والوں پر نظر رکھنی چاہیے جو صورتحال کو غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔

     

     

    اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سےمتعلق پیش گوئیاں اور اندازے غلط ثابت ہوئے،میرا 16 اور 27 اگست کو برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ رابطہ ہواتھا،برطانوی وزیرخارجہ کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ سے افغانستان کی تازہ صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات ہوئی، افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی جیسےبحران کےخطرات ہیں۔ افغانستان میں مربوط نظام حکومت کے حامی ہیں، افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں ہے، افغانستان میں عوامی حمایت پربننےوالی حکومت سے تعاون کریں گے، پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تعلقات کو سمجھنےکی ضرورت ہے۔ افغان معاملے پر کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں،برطانیہ اورپاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام آئے۔

    انہوں نے فیٹف کے معاملے پر پاکستان کے مثبت اقدامات سے بھی برطانوی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور برطانوی وزیرخارجہ کو فیٹف پر پاکستانی اقدامات کی حمایت کیلئے کہا

  • پاکستان ہماری”جان”افغانستان کی طرف سےمشکلات نہیں ہوں‌ گی:ذبیح اللہ مجاہد کااعلان

    پاکستان ہماری”جان”افغانستان کی طرف سےمشکلات نہیں ہوں‌ گی:ذبیح اللہ مجاہد کااعلان

    اسلام آباد:پاکستان ہماری”جان”افغانستان کی طرف سےمشکلات نہیں ہوں‌ گی:اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) افغانستان کے لیے اہم ہے، افغان عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، ہماری جانب سے پاکستان کیلئے کوئی مشکلات نہیں ہونگی۔

    پاک افغان یوتھ فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی پالیسی یہ ہے کہ ہمسائے ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ حکومت پاکستان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ پاکستان مہاجرین کے مسائل کی جانب توجہ دیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مریضوں کی علاج کی سہولیات کے لیے پاکستان سے اپیل ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا۔ ہم.سیاسی طور پر پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    ترجمان افغان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) افغانستان کے لیے اہم ہے، افغان عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، ہماری جانب سے پاکستانی عوام کو کوئی مشکلات نہیں ہونگی، مہاجرین کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

    گزشتہ روز اطالوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان کی ترقی کا مستقبل چین کے ہاتھوں میں ہے، چین نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی حامی بھری ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ چین افغانستان کا پڑوسی بلکہ سب سے اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے، نیا افغانستان اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے چین کی مدد لےگا۔ ون بیلٹ ون روڈ خطے سےگزرنے والے سلک روڈ کی بحالی کا سنگ میل ہے،

    افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تانبےکے وافر ذخائر ہیں، تانبےکے ذخائرکو چینی دوستوں کی مدد سے افغانستان کی ترقی کے لیے استعمال کیاجائےگا، ہم چین کو عالمی منڈی تک رسائی کا پاسپورٹ سمجھتے ہیں۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان روس کے ساتھ بھی مضبوط سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنےکے خواہاں ہیں، روس نے عالمی امن کے قیام کے لیے طالبان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پنجشیرکے حوالے سے ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنےکی کوشش کی لیکن احمد مسعود کی ملیشیا نے دو بار حملہ کرکے منفی پیغام دیا، پنجشیر میں مسلح مزاحمت نے افغان امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے جسے کچلنا ناگزیر ہوگیا ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے کردار کے حوالے سے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغان خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، خواتین کے جامعات میں تعلیم حاصل کرنے پرکوئی روک ٹوک نہیں ہوگی،

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ خواتین افغان سوسائٹی کی ناقابل تسخیر ہیرو ہیں، قرآن کریم اور شریعت کی رو سے خواتین سرکاری محکموں میں کردار اداکرسکیں گی، تاہم آئندہ حکومت میں خواتین کی بطور وزیر تقرری خارج از امکان ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ماضی میں افغانستان کی تمام دولت جنگوں پر خرچ کی گئی، اب افغانستان میں تعمیر نو کا آغاز ہونے جا رہا ہے، طالبان عالمی برادری سے تعلقات کی بہتری کے لیے پوری کوشش کریں گے، ہمیں بین الاقوامی برادری کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا۔

  • سابقہ حکمرانوں نے اس قدر تباہی مچائی کہ سسٹم بدلنے میں مزید وقت لگے گا، عمران خان

    سابقہ حکمرانوں نے اس قدر تباہی مچائی کہ سسٹم بدلنے میں مزید وقت لگے گا، عمران خان

    اسلام آباد:سابقہ حکمرانوں نے اس قدر تباہی مچائی کہ سسٹم بدلنے میں مزید وقت لگے گا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بٹن دبا کر نیا پاکستان نہیں بن سکتا، یہ جدوجہد کا نام ہے،سسٹم بدلنے میں وقت لگتا ہے، کورونا کے دوران آئی ایم ایف کو فون کر کے کنسٹریشن سیکٹر کے لیے رعایت لی۔

    پاکستان پراپرٹی ،ہاوسنگ اور کنسٹرکشن ایکسپوکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیہاڑی دار لوگوں کو موقع ہی نہیں ملا کہ وہ اپنا گھر بنا سکیں۔ تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کے پاس اپنا گھر ہو گا، ہاوسنگ سیکٹر کی ہرممکن مدد کریں گے۔

    پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کا کسی نے نہیں سوچا تھا، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ امیر اور زیادہ غریب ہوں، کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ترجیح ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ چیزیں پاکستان میں بنیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں عام لوگوں کو گھر کی ضرورت ہے،گھر کی فراہمی کے لیے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم شروع کی،قرضہ بینک دے گا،تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے،کنسٹرکشن سیکٹر میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع ہوتے ہیں۔

    پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے،چین نےسب سےپہلےکمزورطبقے کی مدد کی،ایف بی آر میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • کبالہ جادو اور شیطان کے پیروکار، جنسی زیادتی ،قتل اور ڈارک ویب سے کیا تعلق؟

    کبالہ جادو اور شیطان کے پیروکار، جنسی زیادتی ،قتل اور ڈارک ویب سے کیا تعلق؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں نے آپ کو چند روز پہلے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ کبالہ کیا ہوتا ہے اس کی تاریخ اور حقیقت کیا ہے؟ اب آج کی اس ویڈیو میں۔۔ میں آپ کو بتاوں گا کہ یہ کبالہ جادو کیسے کیا جاتا ہے اور اس کا لوگوں کی زندگی پر کیا اثر ہوتا ہے؟ شیطان کے ان پیروکاروں کو کن علامات سے پہچانا جا سکتا ہے؟ آج کل کے جنسی زیادتی، قتل کے واقعات اور ڈارک ویب کا ان سے کیا تعلق ہے؟

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر ہم صرف پاکستان کی ہی بات کریں تو یہاں آپ کو اصلی اور جعلی بہت سے عاملین نظر آئیں گے اور ہر ایک یہ دعوی کرتا ہے کہ اس کے پاس بہت سے موکل ہیں جن کے ذریعے وہ آپ کی تمام پریشانیوں اور مسائل کو حل کروا سکتے ہیں۔ یہ موکل دراصل جنات ہوتے ہیں ان میں سے کچھ نیک جن ہوتے ہیں اور کچھ بد۔۔۔ بدی کو ماننے والے جنوں کے ذریعے سے کبالہ اور کالا جادو کروایا جاتا ہے۔یہ عاملین کچھ ایسے عمل کرتے ہیں یا آپ کہہ لیں کہ ایسے چلے کاٹتے ہیں، شیطان کی پوجا کرتے ہیں جس کے بعد یہ موکل یا جنات کسی حد تک ان کے کنٹرول میں آجاتے ہیں۔ جس کے بعد ان پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے لئے بھی یہ عاملین مسلسل کچھ اس طرح کے کام یا چلے کرتے ہیں تاکہ یہ موکل ان کے کنٹرول سے باہر نہ جا سکیں۔ اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ یہ کس قسم کے چلے ہوتے ہیں جو جنات یا موکل کو قابومیں کرنے کے لئے کاٹے جاتے ہیں۔ ان چلوں کے لئے سب سے پہلے تو یہ عاملین پاک اور ناپاک کے فرق کو ختم کر دیتے ہیں۔ پیشاب، پخانہ، نجاست، خون ان کو اس سے گھن نہیں آتی بلکہ اپنے چلوں میں یہ ان کا استعمال کرتے ہیں۔ کالے جادو کے لئے خاص طور پر خون کے ساتھ تعویز لکھے جاتے ہیں۔ تعویزوں میں شیطان کی علامات بنائی جاتی ہیں یا شیاطین کے نام لکھے جاتے ہیں۔ کچھ گنتی کو بھی الٹا سیدھا لکھ کر کچھ codes بنا کر لکھے جاتے ہیں جن کا صحیح مطلب صرف اس شیطان کے پیروکار ہی سمجھ سکتے ہیں۔ قرآنی اوراق کو جلایا جاتا ہے۔ قرآنی آیات کو الٹا لکھا جاتا ہے۔ جادو کے لئے جس انسان پر یہ عمل کرنا ہو اس انسان کے پہنے ہوئے کپڑوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کالا مرغا، کالا کتا، کالی بلی یا کالی سری بھی جادوئی عمل کے لئے استعمال میں لائی جاتی ہیں۔ چاند کی تاریخوں میں مختلف پتلے بنا کر اس پر سوئیاں ٹھوکی جاتی ہیں۔ تاکہ لوگوں کے کاروباروں کو ٹھپ کروایا جا سکے، میاں بیوی والدین اور بچوں کے آپسی تعلقات خراب کروائے جا سکیں۔ لوگوں کی صحت متاثر کروائی جا سکے۔ دولت، طاقت اور غلبہ حاصل کیا جا سکے۔اس کے علاوہ شیطانی علامات کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ان علامات کو لاکٹ بنا کر گلے میں پہنا جاتا ہے۔ یا جسم پر ان نشانوں کے Tattoos بنوائے جاتے ہیں۔ جیسے شیطان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے سینگھ ہوتے ہیں تو جو شیطان کے پجاری ہوتے ہیں یا جو ان کو مانتے ہیں وہ اکثر اپنے ہاتھوں کی انگلیوں سے اسی طرح کے نشان بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ تکون، پانچ کونوں والا ستارہ اور ایک آنکھ کا نشان یہ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شیطان کی پوجا کرنے والوں کا ایک نشان 9/11بھی ہے۔ اس کیHistory
    یہ ہے کہ کبالہ کی قدیم ترین کتابوں میں جادو کے لئے جوCodingکی گئی تھی اس میں دس کا ہندسہ خدا کے لئے استعمال کیا جاتا تھا اور گیارہ کا ہندسہ شیطان کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ تو اب9/11کو اکھٹا لکھ کر یا نشان بنا کر نو اور گیارہ کے درمیان سے دس کو ہٹا کر دراصل یہ لوگ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ خدا کو نہیں مانتے بلکہ شیطان کی طاقت کو مانتے ہیں اور اس کی پوجا کرتے ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ 9/11 پر جو حادثہ ہوا اور جس پلاننگ کے ساتھ یہ کیا گیا جس کے بعد ایک نئی جنگ شروع ہو گئی تھی وہ تو سب جانتے ہی ہیں لیکن 9/11کا ہندسہ اس سے پہلے بھی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ Simpson cartoonsکے بارے میں اگر آپ جانتے ہوں تو اس میں بھی اس کا بہت سی جگہوں پر استعمال کیا گیا تھا۔ انگریزی فلموں تک میں اس سائن کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک ہاتھ کا نشان بھی ہوتا ہے جس کی ہتھیلی پر ایک آنکھ کا نشان بنا ہوتا ہے۔ کھوپڑی اور ہڈیوں والے نشانات کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بلکہ یہ قبروں سے کھوپڑی اور ہڈیاں نکال کر ان پر بھی جادوئی عمل کرتے ہیں۔ یہ لوگ اکثر ہاتھ کی کلائی پر لال رنگ کا دھاگہ باندھتے ہیں۔ اور شیطانی عملیات سے متعلق جتنے بھیSigns
    ہیں ان کو بار بار استعمال کرنے کا مطلب اصل میں شیطان کے ساتھ اپنی عقیدت کا ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ اب آتے ہیں دوسرے اہم پوائنٹ کی طرف کہ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات کا ان سے کیا تعلق ہے؟ دیکھیں یہاں پر سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اگر کسی نے صرف اپنی جنسی ہوس کی تسکین کرنی ہے تو وہ مرد کسی عورت کے ساتھ زیادتی کرے گا اور اس کے بعد وہاں سے فرار ہو جائے گا جیسا کہ ہم نے موٹروے کیس میں دیکھا اور اس کے علاوہ اور بھی بہت سی مثالیں ہیں کہ جس میں کوئی ایک مرد یا چند مردوں کا گروہ ایک عورت کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں اور اس کے بعد فرار ہو جاتے ہے یا زیادتی کے بعد اس کو کسی ویران جگہ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ لیکن آجکل آپ کو زیادہ تر ایسے کیسسز سنائی دیں گے جس میں لڑکیوں یا چھوٹی عمر کی بچیوں کے ساتھ پہلے زیادتی کی جاتی ہیں پھر ان پر تشدد کرکے انھیں قتل کر دیا جاتا ہے اور لاش کو بوری یا شاپر میں بند کرکے یا ویسے ہی کچرے کے ڈھیر پر یا کسی سنسان جگہ پھینک دیا جاتا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کالا جادو سیکھنے والے یا کالا جادو کرنے والے لوگ شیطان کو خوش کرنے اور شیطانی طاقتیں حاصل کرنے کے لئے یہ سب کرتے ہیں پہلے بچی کے ساتھ ناجائز عمل اور زیادتی کی کرتے ہیں پھر شیطان کو خوش کرنے کے لئے اس بچی کی قربانی کی جاتی ہے اور اس کا قتل کر دیا جاتا ہے۔ خاص کر وہ قتل جس میں کسی بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر کٹ لگائے جائیں یا پھر مختلف حصوں کا کاٹ کر الگ کر دیا جائے اس کے علاوہ گردن کو جسم سے کاٹ کر الگ کر دیا جائے تو اس کے پیچھے کہیں نہ کہیں ایسے چلوں کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔ یہ کالے جادو والے عاملین خود بھی شیطان کو خوش کرنے کے لئے یہ کان کرتے ہیں اور آگے اپنے شاگردوں سے بھی یہ کام کرواتے ہیں ان کو بھی یہی کہا جاتا ہے کہ اگر تم نے اپنا مشکل کام نکلوانا ہے یا یہ جادو سیکھنا ہے تو تمھیں بھی یہ سب کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ جو واقعات ہم مردہ عورتوں کی لاش کو نکال کر اس کے ساتھ زیادتی کے سنتے ہیں اس کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے مردہ لاشوں اور قبرستان کی ویران جگہوں کو خاص طور پر جادو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اور ایسا کرکے شیطانی طاقت حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اور ان واقعات کاDark webکے ساتھ تعلق بھی دراصل ان شیطانی عملیات کی وجہ سے ہی ہے۔ کیونکہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں جہاں قوانین بہت سخت ہوتے ہیں وہاں اس طرح کےSatanic cultوالے لوگ کیونکہ شیطان کے سامنے انسانوں کی قربانی نہیں دے سکتے تو وہ ہمارے جیسے ترقی پزیر ممالک میں جہاں لوگوں کا قانون کے ہاتھوں سے بچنا بہت آسان ہوتا ہے اور ان کی حکومتوں کے لئے بھی ڈارک ویب تک پہنچنا مشکل کام ہے یہاں سے لوگوں کو استعمال کیا جاتا ہے اور ان سے یہ زیادتی اور قتل کے واقعات کروائے جاتے ہیں اور خود ان کی ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔ ان ویڈیوز میں جو قاتل جتنی زیادہ درندگی کرتا ہے جو کسی بچی کو جتنی بے دردی سے مارتا ہے اس کو اتنے ہی زیادہ پیسے ملتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اگر اپنی سوسائٹی کو اس طرح کے واقعات سے بچانا ہے تو ہمیں دراصل اپنے لوگوں کو شیطان کے پجاریوں سے بچانا ہو گا۔ اس طرح کے عاملین سے بچانا ہو گا جو جن نکالنے کے نام پر ہماری عورتوں کی عزتیں لوٹتے ہیں۔ لوگوں کو شرک کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

  • پاکستان بھرمیں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

    پاکستان بھرمیں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

    اسلام آباد: پاکستان بھرمیں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا،اطلاعات کے مطابق آج پورے آزاد کشمیر اوردنیا بھر کی طرح پاکستان کے کونے کونے میں‌ تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں سید علی شاہ گیلانی کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے

    اس محبت اوروفاداری کی سب سے بڑا اجتماع آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام اسلام آباد کی فیصل مسجد میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

    عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں صدر مملکت عارف علوی، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل فیض حمید، وفاقی وزرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    یاد رہے کہ آج ملک بھر میں بابائے حریت ، تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جارہی ہے اوروزیراعظم کی خواہش اورہدایت کے مطابق سید علی شاہ گیلانی کوخراج تحسین پیشن کرنے کے لیے سرکاری سطح پرملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ ہوا تھا

    یہ بھی یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان میں کشمیری رہنماوں ، شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے پرپابندی تھی اور جو کوئی اہل کشمیر سے وفا اوراپنا دینی فریضہ ادا کرتے ہوئے غائبانہ نمازجنازہ پڑھتا تھا تواس جیل بھیج دیا جاتا تھا

  • کابل پر طالبان کا کنٹرول حیران کن ،افغانستان کی امداد بڑھا رہے ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

    کابل پر طالبان کا کنٹرول حیران کن ،افغانستان کی امداد بڑھا رہے ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

    کابل پر طالبان کا کنٹرول حیران کن ،افغانستان کی امداد بڑھا رہے ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

    برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا

    برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں تعمیر ی گفتگو ہوئی فیٹف میں گرے لسٹ اوردیگر پہلووں پر بھی گفتگو ہوئی ،کورونا اوردیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کررہے ہیں،افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے تعاون اور کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،افغانستان میں انسانی بنیادو ں پر امداد بڑھا رہے ہیں،افغانستان سے جو لوگ جارہے ہیں وہ برطانیہ سمیت ہر ملک پر اضافی بوجھ ہوگا طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان مستقبل میں دہشت گردوں کا مرکزنہ بنے امید ہے طالبا ن افغانستان میں امن کے قیام میں کردار ادا کریں گے،افغانستان کوامداد بین الاقوامی تنظیمو ں کے ذریعے دی جائے گی ،

    کابل پر طالبان کاکنٹرول صرف برطانیہ ہی نہیں تمام اتحادیوں کے لیے بھی حیران کن تھا،کم عرصے میں بڑی تعداد میں لوگ افغانستان سے نکل گئے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرناقبل از وقت ہوگا دیکھنا ہوگا طالبان اپنی باتوں پر کس حد تک عمل کرتے ہیں مسئلہ کشمیر پاکستان اوربھارت کو مذاکرات سے حل کرنا چاہیے،ریڈ لسٹ کے پاکستانی اور برطانوی نژاد پاکستانیوں پر اثرات کا اندازہ ہے،افغانستان کے لیے نئے ناظم الامور کی تعیناتی کی جو کہ دوحہ میں ہوں گے،افغانیوں کی امداد کے لیے ایک محفوظ ماحول ضروری ہے،

    اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

    سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

    جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

    امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

    کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

    امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    برطانوی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ میں قریشی سے ملاقات

  • نئی افغان حکومت کا کون ہو گا سربراہ؟ خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کر دیا

    نئی افغان حکومت کا کون ہو گا سربراہ؟ خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کر دیا

    نئی افغان حکومت کا کون ہو گا سربراہ؟ خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کر دیا
    افغان طالبان کے سربراہ مُلا ہبت اللہ نئے حکومتی ڈھانچے میں سپریم لیڈر ہونگے،

    برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاعبدالغنی بردار نئی افغان حکومت کے سربراہ ہونگے،نئی حکومت میں شیرمحمد عباس ستانکزئی اور مُلا یعقوب کو اہم عہدے دئیے جائینگے،

    برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کم سے کم تین مختلف ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملا عبدالغنی بردارنئی حکومت کے سربراہ ہوں گے، طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب اور شیر محمد عباس ستانکزئی کو بھی نئی حکومت میں اہم عہدے دیے جائیں گے

    امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

    کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

    امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    امارت اسلامیہ کے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ انشاء اللہ آج نماز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ افغانستان میں حکومت سازی کے لیے چند دن قبل دوحہ میں طالبان عہدے داروں نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی حکومت کا اعلان کیا جائے گا، جس میں نئے چہرے شامل ہوں گے، جو لوگ سابقہ ​​حکومتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، انھیں نئی حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

  • کرونا کا ہھیلاؤ، پنجاب میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند

    کرونا کا ہھیلاؤ، پنجاب میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند

    کرونا کا ہھیلاؤ، پنجاب میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کا پھیلاؤ، طلبا کے لئے ایک بار پھر خوشخبری، پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے صوبے میں سکولوں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ کی ہے مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لئے بند کئے جا رہے ہیں سکولوں کی بندش کا فیصلہ کرونا وباء کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں

    واضح رہے کہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالہ سے این سی او سی فیصلہ کرتی تھی تا ہم اس بار پنجاب کے‌صوبائی وزیرتعلیم نے این سی او سی اجلاس کے بغیر ہی پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

    طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

    اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

    قبل ازیں جب کرونا کے پھیلاؤ کے باوجود تعلیمی ادارے کھولے گئے تھے تو حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کڑی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ کورونا کی نئی لہر لمحہ فکریہ ہے، تعلیمی ادارے کھول کر بچوں اور والدین کی زندگیوں سے نہ کھیلیں ،کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہئے کورونا کی چوتھی لہر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے ایسے میں تعلیمی اداروں کو کھول کر عوام کو اس میں مبتلا نہ کریں کورونا کے باعث پوری دنیا سمیت پاکستان کی معیشت تباہ حال ہے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہو گا

  • برطانوی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ میں قریشی سے ملاقات

    برطانوی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ میں قریشی سے ملاقات

    برطانوی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ میں قریشی سے ملاقات

    برطانوی وزیر خارجہ، ڈومینک راب کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی ہے

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب کا خیر مقدم کیا برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے وزارتِ خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا ابھی کچھ ہی دیر میں ،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا جائے گا برطانوی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے

    توقع ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا قبل ازیں برطانوی وزیر خارجہ پاکستان پہنچے تو انکا اعلیٰ حکام نے استقبال کیا، دیگر برطانوی حکام کے ہمراہ طور خم بارڈر کا دورہ کریں گے۔

    قبل ازیں دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کو اب ’اس نئی حقیقت سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔‘ طالبان پر ’معتدل اثرورسوخ ڈالنے کے لیے‘ ایک گروپ بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جو افغانستان کی صورتحال سے برا راست متاثر ہوئے ہیں جبکہ بہت سے ملک ایسے بھی ہیں جو انسانی خطرے اور حالت زار سے متاثر ہوں گے۔ ہم یقینی طور پر انھیں دیکھ رہے ہوں گے اور سب سے اہم بات کہ جو یقین دہانی انھوں نے کرائی ہے وہ اس کے بارے میں کیا کرتے ہیں۔

    اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

    سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

    جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

    امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

    کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

    امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا