Baaghi TV

Category: صحت

  • شیخوپورہ میں انتظامیہ ستو پی کر سو رہی ہے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) یہ شیخوپورہ گھنگ روڈ کا علاقہ ہے گلی نمبر 3 اور 4، گذشتہ پندرہ دن سے یہاں بارشوں کی وجہ سے پانی کھڑا ہے یہاں تک گٹروں کے مین ہول نظر آنا بھی بند ہوگئے جو کسی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا ہے ان کا گندا پانی ابل کر گھروں میں داخل ہو چکا ہے عوام نہایت پریشان انتظامیہ کو بتانے کے باوجود بھی کوئی اقدامات نہ کیے گئے

    اہل حلقہ کی انتظامیہ سے اپیل، بچوں اور بڑوں میں بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے

  • دمہ، ٹی بی، پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت

    فیصل آباد، ماحولیاتی و فضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی زیادتی سے دمہ، ٹی بی، پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں زبر دست اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بچاؤ کیلئے تمام افراد کو بھر پور طریقے سے شجر کاری مہم شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے۔محکمہ جنگلات فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحت مندر کھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے بھر پور تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ طلباء و طالبات، اساتذہ، تمام سرکاری، غیر سرکاری اداروں، صنعت کاروں، ٹرانسپورٹرز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی خوشگوار فضاء کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

  • فیصل آباد میں کاشتکاروں کو گلاب کے پودے درختوں سے دور لگانے کی ہدایت

    فیصل آباد، زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو گلاب کے پودے درختوں سے دور لگانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان پر درختوں کا سایہ نہ پڑ سکے اور کہاہے کہ گلاب کے پودے لگانے کیلئے ایسی جگہ کاانتخاب کیاجائے جہاں کم از کم 6 گھنٹے روزانہ دھوپ رہتی ہو کیونکہ گلاب کے پھول کو جسے کوئین آف فلاورز بھی کہاجاتاہے اپنی بڑھوتری کیلئے 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 6 گھنٹے دھوپ کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اس کیلئے مناسب درجہ حرارت 20 سے25ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتاہے تاہم 28 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ہونے پر پھولوں کی پیداوار میں کمی بھی رونما ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلاب کی مختلف اقسام کو مختلف انواع کی زمینوں اور آب و ہوا میں کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ گلاب نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی مسحور کن خوشبو و خوبصورتی کے لحاظ سے بہت زیادہ پسند کیاجاتاہے۔

  • فیصل آباد، بچوں میں گلے کی خرابی امراض قلب کاباعث بن رہی ہے، ماہرین امراض قلب

    فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کے ماہرین امراض قلب نے انکشاف کیاہے کہ بچوں میں گلے کی خرابی امراض قلب کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گلے خراب ہونے سے بچوں میں امراض قلب کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہاہے حتیٰ کہ روزانہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دو سے تین ایسے بچے لائے جا رہے ہیں جو امراض قلب کا شکار ہیں اس طرح یہ شرح انتہائی تشویشناک ہے جس سے صرف نظر نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ گلے کی خرابی جسے رومینک فیور بھی کہاجاتاہے کو اکثر اوقات والدین یا میڈیکل افسران معمولی مرض سمجھتے ہیں لیکن یہ بیماری معصوم بچوں کے دل کے والو خراب کرنے کا موجب بن رہی ہے جس سے نوبت سرجری تک بھی پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ والدین بچوں کے گلے خراب ہونے پر کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں اور بچوں کو فوری مستند ڈاکٹرز سے چیک کروایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو بازاری چٹ پٹی، مصالحے دار، رنگین، پیک شدہ اشیاء کھانے کو دینے سے گریز کرناچاہئے نیز تلی ہوئی، زیادہ ٹھنڈی یا بازاری آئس کریمیں، غیر معیاری مشروبات بھی بچوں کیلئے زہر قاتل ہیں اسلئے والدین اپنے بچوں کو سختی سے ایسی اشیاء کے استعمال سے روکیں۔ انہوں نے کہاکہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے پرہیز و پیشگی تدارکی اقدامات انسان کو دل کے عارضہ اور بڑی پریشانیوں سے بچا سکتے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکٹ ہاؤس فیصل آباد کے گراؤنڈ میں یوکلپٹس کا پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدھ کی دوپہر اپنے دورہ فیصل آباد کے دوران سرکٹ ہاؤس فیصل آباد کے گراؤنڈ میں یو کلپٹس کا پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی،آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر، قائمقام ڈپٹی کمشنر فیصل آباد طارق خان نیازی،صوبائی وزیر اجمل چیمہ، چیئر مین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی چوہدری لطیف نذر گجر،ممبران صوبائی اسمبلی فردوس رائے، میاں وارث عزیز، میاں خیال احمد کاسترو،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب، ممبر قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد اور دیگر اہم رہنمابھی موجود تھے۔

  • سی ای او ہیلتھ سرگودھا کی مون سون کے موسم میں شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے اقدامات کی ہدایت

    سی ای او ہیلتھ سرگودھا کی مون سون کے موسم میں شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے اقدامات کی ہدایت

    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی) چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے کہا ہے کہ مون سون کا آغاز ہو چکاہے او رمحکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، ڈینگی لارواہر چار سال بعد نشوونما پا کر انسانوں کیلئے خطرناک صورتحال اختیار کر لیتا ہے۔ جاری مون سون لاروا کا چوتھا سال ہے اور مہلک صورتحال اختیار کر سکتاہے۔شہریوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس موذی مرض کا مقابلہ کریں۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پانی کو جمع نہ ہونے دیں،پانی کا ایک قطرہ بھی اس مچھر کیلئے توانائی کا باعث ہے،یہ توانا مچھر انسانی جان کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانے ٹائروں‘ کباڑ‘ ایئر کولروں‘ ایئر کنڈیشنڈ‘ باورچی خانوں‘فریج کی ٹرے‘ پانی کی ٹینکیوں‘ گملوں‘ پھولوں کی کیاریوں وغیرہ میں پانی کو جمع نہ ہونے دیں۔ڈینگی مچھر کے حملے کی علامات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر مریض کو دو دن مسلسل بخار‘ آنکھوں میں درد‘ تھکاوٹ وغیرہ جیسی علامات ر ہیں تو ضلع کے کسی بھی ہسپتال میں قائم ڈینگی کنٹرول وارڈ یا مستند ڈاکٹروں سے رابطہ کریں تاکہ مرض کی بروقت تشخیص کے ذریعے علاج ممکن ہوسکے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ ایسے مریض اتائیوں کے ہتھکنڈوں سے بچیں ورنہ انسانی جانوں کا نقصان ہوسکتاہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی ہد ایات کے مطابق ضلع کے تمام تحصیل‘ ضلعی وبنیادی مراکز صحت میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے خصوصی وارڈز بنائے گئے ہیں اور ڈینگی کے علاج کی سہولت میسر ہے تاہم ڈینگی ایک لاعلاج مرض ہے جس کا واحد علاج احتیاط اور صرف احتیاط ہے، ڈینگی سے ڈرنے نہیں لڑنے کی ضرورت ہے اس کیلئے شعور کی بیداری او رعوامی آگاہی بنیادی شرط ہے۔انہوں نے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سے آگاہی کیلئے محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں اور عملے کو بیدار کریں۔

  • کراچی کے سیورج میں سات جگہ پر پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی کے سیورج میں سات جگہ پر پولیو وائرس کی تصدیق

    بہتا پھرتا پولیوکا وائرس سیورج میں سات جگہ پر موجودگی کی تصدیق

    کراچی شہر میں پولیو وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے، ذرائع کے مطابق شہر میں 7 مقامات کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن علاقوں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سہراب گوٹھ، گڈاپ، ہجرت کالونی، صدر، پی آئی ڈی سی، حاجی مرید گوٹھ اور لیاقت آباد شامل ہیں۔

  • پنجاب میں جانوروں کی تعداد میں سالانہ 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے لگا، تعداد 8 کروڑ سے بھی تجاوز کرگئی

    فیصل آباد، پنجاب میں جانوروں و مویشیوں کی تعداد میں سالانہ 5فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں مویشیوں و جانوروں کی تعداد 8 کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے لہٰذا مویشیوں کی بہتر نشوونما کیلئے سبز چارے کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے اسلئے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ہمیں چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین بتایاکہ پنجاب میں پاکستان کے چارہ جات کے کل رقبہ کے 80فیصد یعنی 48 لاکھ ایکڑ رقبہ پر چارہ جات کاشت ہوتے ہیں نیزربیع کے چاروں کا رقبہ ساڑھے 25 لاکھ ایکڑ سے زائد ہے۔انہوں نے چارہ جات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • شہد ایک مکمل غذا اس کے طبی فوائد

    شہد ایک مکمل غذا اس کے طبی فوائد

    شہد میں اللہ تعالیٰ نے انتہائی شفا رکھی ہے اسکا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے شہد کی مکھی دن رات کی انتھک محنت سے شہد تیار کرتی ہے اس میں اللہ نے قدرتی مٹھاس رکھی ہے قرآن پاک میں شہد کی مکھی کا ذکر اتنی اہمیت سے کیا گیا ہے کہ ایک پوری آیت اس کے نام پر نازل کی گئی ہے

    قرآن پاک میں اللہ کا فرما ن ہے ”اسمیں شفاء کے علاوہ کچھ نہیں لیکن یقین کرنے والوں کے لیے” شہد کی انسانی جسم کے لیے فائدے بے شمار ہیں اسکا جلد کے امراض کے لیے استعمال نہایت مفید ہے جلد پر دانوں کے اوپر شہد لگانے سے چند ہی دنوں میں دانے ختم ہو جاتے ہیں

    سبزیوں کے تیل اور لیموں کے رس میں شہد ملا کر لگانے سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے انڈے کی زردی میں تھوڑا سا شہد ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرہ دلکش اور خوبصورت نظر آنے لگتا ہے چہرے کی جھریوں کے لیے شہد میں ایک چمچ لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر ماسک بنا لیں اس کو منہ پر لگائیں تھوڑے دنوں میں جھریاں ختم ہو جائیں گی

    رنگ نکھارنے کے لئے ایک چمچ بیسن میں تھوڑی سی ہلدی ایک چمچ گائے کا دودھ اور چند قطرے شہد ملا کر مکس کر کے ہفتے میں دو بار چہرے پر لگانے سے بہت زیادہ فرق پڑتا ہے شہد کو نیم گرم پانی میں مکس کر کے نہار منہ پینے سے اچھی صحت کے ساتھ ساتھ موٹاپا بھی کم ہوتا ہے

    بچوں اور بڑوں کواکثررات میں سونے میں کھانسی کی شکایت ہو جاتی ہے جو نظام تنفس میں خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے اس سے نجات کے لیے شہد کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے شہد میں اینٹی بیکٹیریا اینٹی وائرس اور اینٹی فنگلز پائے جاتے ہیں جو کئی بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں مفید ہوتے ہیں

  • خواتین کے لیے میتھی دانہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے

    خواتین کے لیے میتھی دانہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے

    میتھی دانہ موسمی وائرس سے محفوظ رکھتا ہے شوگر کے مریضوں کے لئے میتھی دانے کا استعمال خون میں شوگر کی سطح کو نارمل رکھنے کے لیے بہت مفید ہے گیس اور ڈائریا کی تکلیف میں دہی میں ملا کر کھانے سے آرام ملتا ہے

    میتھی دانہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے مفید ہے ڈلیوری کے بعد ہونے والی کمزوریوں میں میتھی دانے کے استعما ل سے بہت فائدہ ہوتا ہے دیہاتوں میں بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو اسکے لڈو بنا کر کھلائے جاتے ہیں یہ ہڈیوں کو محفوظ کرتا ہے

    ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ ایک چٹکی میتھی دانہ کھانے سے ماہواری کے درد سے نجات ملتی ہے ذہنی تناؤ اور سٹریس کم کرنے کے لئے میتھی دانہ لیموں کا رس شہد تلسی کے چند پتے اور دار چینی کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا ہو نے پر پی لیں اس سے ذہنی تنؤ اور اسٹریس کم ہو جاتا ہے

    میتھی دانہ وزن کم کرتا ہے بالوں کا روکھا پن دور کرتا ہے جگر کی حفاظت کرتا ہے دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے قبض اور پیچش میں آرام پہنچاتا ہے ہارمونز کی بے ترتیبی درست کرنے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ میتھی دانہ ملا کر پی لیں اس کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں یہ ہارمونز کی ترتیب کے لئے جادو کا کام کرتی ہے