Baaghi TV

Category: صحت

  • امریکی ماہرین نےخواتین میں چھاتی کینسر کا علاج  آسان اور سستا طریقہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    امریکی ماہرین نےخواتین میں چھاتی کینسر کا علاج آسان اور سستا طریقہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    نیویارک:خواتین میں کینسر کی بیماری جس طرح عام ہورہی ہے اس پر تحقیقات کا سلسلہ بھی وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے. امریکی یونیورسٹی ’جانز ہاپکنز‘ کے ماہرین نے بریسٹ کینسر کے علاج کے لیے کولڈ ڈرنکس سمیت دیگر مشروبات میں استعمال ہونے والے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کو استعمال کرکے علاج کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سائنس جرنل ’پلوس ون‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ آلہ بریسٹ کینسر کے ٹیومر کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    امریکی طبی ماہرین کے مطابق ان کی جانب سے تیار کیے گئے آلے سے بریسٹ کینسر کے ٹیومر ختم نہیں ہوتے بلکہ ٹیومر جم جاتے ہیں جو آہستہ آہستہ خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔

    امریکی طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ چوں کہ کاربن ڈائی آکسائڈ دنیا بھر میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہے اور اس گیس کو چیزوں کو گرم کرنے سمیت ٹھنڈا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسی گیس کی بدولت انسان اور پودوں کو سانس لینے میں آسانی ملتی ہے، اس لیے اس گیس کی مدد سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کی بھاری مقدار کو آلے میں شامل کرکے تجربات کیے اور بریسٹ کینسر کی شکار خواتین کے ٹیومر کو منفی سینٹی گریڈ کی ٹھنڈک سے منجمد کیا گیا۔

    ماہرین نے دعویٰ کیا کہ بریسٹ کینسر کے ٹیومرز کو کاربن ڈائی آکسائڈ کی مدد سے انتہائی منفی سینٹی گریڈ کی ٹھنڈک سے منجمند کرکے کینسر کے جراثیم کو کمزور کیا جا سکتا ہے جو بار بار منجمد کیے جانے کے بعد خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ اس نئے طریقہ کار سے کم آمدنی اور غریب ممالک کی خواتین کو فائدہ پہنچے گا اور وہ انتہائی کم خرچ پر کینسر جیسے موضی مرض کا علاج کروا سکیں گی۔

    اگرچہ ماہرین نے اس طریقے کو درست قرار دیا، تاہم انہوں نے تجویز دی کہ ابھی اس پر مزید تحقیق کرکے کام کیا جا سکتا ہے اور اس طریقے میں مزید آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

  • پودینہ کے حیران کن بیش بہا فوائد

    پودینہ کے حیران کن بیش بہا فوائد

    پودینہ ایک خوشبودار سبزی ہے اس کی منفرد خوشبو ہر کسی کو اپنی طرف کھینچتی ہے اس کی پتیاں کھانے کو خوشبودار لذیذ اور ذائقے دار بناتی ہیں قدرت نے پودینے میں بے شمار خصوصیات چھپا رکھی ہیں پودینہ اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے عام طور پر پودینے کو ایک معمولی سبزی سمجھا جاتا ہے مگر یہ سستی اور معمولی سمجھی جانے والی سبزی اپنے اندر بہت سے طبی خزانے چھپائے ہوئے ہے

    پودینے کی بہت سی اقسام ہیں عام گھروں میں استعمال ہونے والے پودینے کو منٹ گارڈن یا پودینہ بوستانی کہتے ہیں یہ پودینہ پاکستان ہندوستان عرب ممالک یورپ اور امریکہ میں کثرت سے پایا جاتا ہے پودینے کی ایک اور قسم جاپانی پودینہ بھی ہے اس سے مینتھال حاصل کیا جاتا ہے یہ چائنہ اور جاپان میں کاشت کیا جاتا ہے جبکہ پودینے کی ایک قسم پتھریلی اور نرم جگہوں پر آبشاروں کے کناروں پر اگتی ہے اسے خودرو کہا جاتا ہے

    نہروں کے کنارے اگنے والے پودینے کو نہری پودینہ یا مارش منٹ بھی کہتے ہیں یہ صابن کو خوشبودار بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے سر درد کی صورت میں اسکا روغن لگانےسے آرام ملتا ہے

    پودینے کی تاثیر گرم اور خشک ہے پیٹ کے امراض کے لئے بہت شافی دوا ہے کھٹی ڈکاروں سے نجات ملتی ہے پودینہ سانس میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریاز کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے اسکو زہر کا توڑ بھی کہا جاتا ہے بچھو شہد کی مکھی بھر وغیرہ کے کاٹنے پر پودینے کا لیپ لگانے سے آرام ملتا ہے

    پودینہ زودہضم معدہ اور آنتوں کو طاقت دینے والی سبزی ہے معدہ اسے دو سے تین گھنٹوں میں ہضم کر لیتا ہے پودینہ بد ہضمی ڈکاروں کی کثرت گیس اور منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے پودینے کا رائتہ بھی انتہائی خوش ذائقہ ہوتا ہے اور شوق سے کھایا جاتا ہے پودینہ جسم اور دماغ کو متحرک رکھتا ہے اسکے استعمال سے دماغ کو سکون حاصل ہوتا ہے اور جسم توانائی محسوس کرتا ہے

    چہرے کے داغ دھبے کیل مہاسے اور تل ختم کرنے کے لئے تازہ پودینہ پیس کر لیپ لگانے سے فائدہ ہوتا ہے اور جلد کی رنگت بھی نکھرتی ہےہیضے میں پودینے کی خشک پتیوں کو ایک کپ پانی میں ابال کر اس میں لونگ ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے مرچ مصالحے اور روغنی کھانا کھانے کے بعد پودینے کی چند پتیاں کھا لینے سے کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے

  • ڈاکٹروں کی عید ہوگئی  ،حکومت نے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا

    ڈاکٹروں کی عید ہوگئی ،حکومت نے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور:ہر روز ہڑتالیں‌کرنے والے ڈاکٹرز کا مطالبہ حکومت نے مان کر ان کو مستقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے. کیا یہ ڈاکٹرز اب مریض کے لیے مسیحا بنیں گے یا پھر روایتی ہٹ دھرمی پر رہتے ہوئے آئے روز بائیکاٹ کرکے مریضوں کو تڑپتے ہی رہنے دیں‌گی ، بہر کیف ڈاکٹروں کے لیے اچھی اور خوشی کی خبر یہ ہے کہ حکومت نے4 سال کنٹریکٹ مدت والے ہزاروں ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے4 سال کنٹریکٹ مدت والے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سرکاری ہسپتالوں کو مراسلہ بھی جاری کردیا، مستقل ڈاکٹروں کیلئے تین سال تک دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینا لازمی ہوگا،سپیشل پے پیکج پر کام کرنے والوں کو مستقل نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان میں اب یہ کلچر بن کر رہ گیا ہے کہ ڈاکٹرز آئے روز کوئ نہ کوئی ایشو بناکر ہسپتالوں کا بایئکاٹ کرتے ہیں جس سے مریضوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

  • چین میں‌مچھر فیکٹری قائم ،چینی سائنسدان نے جینیاتی تجربے کے ذریعے خطرناک مچھر کی نسل ہی ختم کردی

    چین میں‌مچھر فیکٹری قائم ،چینی سائنسدان نے جینیاتی تجربے کے ذریعے خطرناک مچھر کی نسل ہی ختم کردی

    بیجنگ:چین نے مچھروں کے خلاف آپشریشن شروع کردیا .اطلاعات کے مطابق چین میں دنیا کے خطرناک اور حملہ آور مچھروں کی نسل میں سے ایک کو انتہائی کامیابی سے ختم کردیا گیا۔یہ تجربہ صوبے گوانگ ڈونگ کے دوجزائر پر کیا گیا ہے جس کی زیادہ تفصیلات نہیں دی گئیں۔ اس کاوش میں ایشیائی ٹائیگر مچھر کی 94 فیصد ماداؤں کو ختم کیا گیا ہے اور انسانوں کے کاٹنے کی شرح میں 97 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    مچھروں کی خطرناک اقسام کو ختم کرنے کے لیے کچھ عرصہ پہلے برطانیہ میں امپیریل کالج لندن کے سائنس دانوں نے بھی ایسے ہی کچھ تجربات کیے تھے۔ بہت بڑی تعداد میں مادہ مچھروں کو بے ضرر بنا کر چھوڑ دیا گیا تھا اور اس جینیاتی تبدیلی کو نرمچھروں نے آگے بڑھایا اور یوں ایسے مچھر پیدا ہوئے جو مرض پھیلانے کے کسی قابل نہ رہے۔

    چینی میڈیا کے مطابق چینی تحقیق میں شامل پروفیسر شائی زائی یونگ نے جنوبی چین میں ایک مچھر فیکٹری قائم کی ہے۔ اس سے قبل وہ نر مچھروں میں ایسی تبدیلیاں پیدا کرنے کا کامیاب مظاہرہ کرچکے ہیں جو مادہ سے ملاپ کرتے ہیں اور اس سے بے ضرر مچھر جنم لیتے ہیں۔

    چینی میڈیا نے پروفیسر شائی زائی یونگ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح وہ برے مچھروں سے لڑنے والے اچھے مچھر پیدا کرنے میں کامیابیاں حاصل کرچکے تھے تاہم اب نئی تحقیق کے مطابق انہوں نے مادہ اور نر مچھروں میں نسل خیزی کو اتنا سست کیا ہے کہ ان کی تعداد کم ہوکر تیزی سے ختم ہوجاتی ہے۔

    چینی پروفیسرہے کہ اس نے مادہ مچھروں کو اشعاع (ریڈی ایشن) کے ذریعے بانجھ بنایا گیا اور نر مچھروں میں وولباخیا بیکٹیریا متعارف کرایا گیا پھر ان کی بڑی تعداد کو نسل خیزی کے موسم میں دو جزائر میں چھوڑ دیا گیا۔

    چینی سائنسی ماہرین نے بھی اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ تجربہ اتنا کامیاب رہا کہ دونوں جزیروں پر مادہ مچھروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔ بین الاقوامی ماہرین نے اس تجربے پر خوشی اور اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایشیائی ٹائیگر مچھروں کو ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور وہ بہت تیزی سے اپنی تعداد بڑھاتے ہیں

  • ایلوویرا کے فوائد

    ایلوویرا کے فوائد

    قدرت نے اس دنیا میں مختلف انواع اقسام کے پودے اور جڑی بوٹیاں پیدا کی ہیں ہر جڑی بوٹی اور پودا اپنی افادیت میں اپنی مثال آپ ہے اور ان میں مختلف بیماریوں سے شفا موجود ہے اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں کوئی بھی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی ہر چیز میں اسکی حکمت و دانائی چھپی ہوئی ہے ہر شے کو پیدا کرنے کا ایک خاص مقصد ہے اور ہر چیز الگ الگ خصوصیات کی حامل ہیں انہی میں سے ایلو ویرا جسے گھیکوار اور کور گندل بھی کہتے ہیں ایک ایسا پودا ہے جس کے اندر بے شمار طبی فوائد کا خزانہ ہے اس میں کیلشئم پوٹاشئیم آئرن کاپر کرمیم زنک مگنیز پائی جاتی ہیں جو انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہیں اسمیں وٹامن بی 12 کی اے بی سی ای اور فولک ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں ایلوویرا کا باقاعدہ استعمال ان معدنیات اور وٹامنز کی کمی کو پورا کرتا ہے

    ایلوویرا پر یورپ میں بہت سی تحقیقات کی گئیں جن سے اس کے بہت سے فوائد سامنے آئے ایلوویرا معدے کی خرابی اور دانت کے درد کو دور کرتا ہے سر کی جلد کے کئے بھی ایلوویرا نہایت مفیدہے یہ جلد کو ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے ہفتے میں ایک مرتبہ سر پہ لگانے سے نہ صرف بال گھنے چمکدارہوجاتے ہیں بلکہ سر کی خشکی بھی دور ہو جاتی ہے اسکے علاوہ بال جھڑنا بھی بند ہو جاتے ہیں

    ایلوویرا جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی کمزوری بھی دور کرتا ہے اور جگر کے لئے اور تلی کی بیماری کے لئے بہت مفید ہے نزلہ زکام کھانسی اور جوڑوں کے درد کے لئے بھی بہت مفید ہے اور متعدد غدودوں کو فعال بنانے میں بھی مدد دیتا ہے جلد کے امراض اور معدے کی خرابی دور کرنے کے لئے بھی اور غذائی سپلیمنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے

  • ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے لیے  محکمہ صحت پنجاب نے کمر کس لی ،بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ

    ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے کمر کس لی ،بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ

    لاہور :ملک میں‌ہیپا ٹائٹس کے پھیلتے ہوئے مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے کمر کس لی ہے. ذرائع کے مطابق ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے حوالے سے صوبے بھر میں مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ مہم کے دوران بیوٹی سیلون اور حجام کی دکانوں کی خصوصی طور پر رجسٹریشن کی جائے گی اور انہیں حفطان صحت کے اصولوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

    اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں دس فیصد شہری ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں اسی لئیے اٹھائیس جولائی کو ہیپاٹائٹس کے عالمی دن سے پہلے پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر محمد ہارون جہانگیر کا کہنا ہے کہ غیر معیاری انتقال خون، آلودہ آلات جراحی اور حجامت کے لئے استعمال ہونے والے اوزار ہیپاٹائٹس بی اور سی کے پھیلنے کی وجہ ہیں،، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیپاٹائٹس جیسے مہلک مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب کے مینجر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ تاحال پچپن ہزار سے زائد بیوٹی سیلون اور حجام کی دکانوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔ اس مہم کے دوران نہ صرف مزید رجسٹریشنز کی جائیں گی بلکہ انہیں ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگاہی دینے کے لئے معروف سماجی رہنما منیبہ مزاری نے کہا کہ اس مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

    ہیپاٹائٹس آگاہی مہم کے دوران صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن بھی کی جائے گی۔یاد رہے کہ ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے حکومت کے علاوہ کئی رفاعی تنظیمیں بھی کام کررہی ہیں. لیکن اس کے باوجود کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں‌ہورہا.

  • سبز چائے کے طبی فوائد

    سبز چائے کے طبی فوائد

    سبز چائے کیلوریز جلانے میں مدد دیتی ہے اسکا مشروب ذائقے میں اچھا اور صحت کے لئے انتہائی مفید ہے سبز چائےکا ذائقہ لیموں اور شہد کے ساتھ دوبالا ہو جاتا ہے سبز چائے ڈائٹ کرنے والوں کے لئے بہت مفید ہے ویسے تو اس کے بہت سے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں تاہم ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے کے استعمال سے کینسر سے بچاؤ بھی ممکن ہے یہ معدہ بڑی آنت جگر نرخرا چھاتی اور پھپھڑوں کے کینسر سے بچاتی ہے تحقیق میں سبز چائے کے فوائد پر خاصا زور دیا گیا-

    سبز چائے خون میں پھٹکیاں بننے کے عمل کو روکتی ہے کو لیسٹرول لیول کم کرتی ہے خون کو پتلا کرتی ہے جس وجہ سے دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرات کم ہو جاتے ہیں الزائمر اور بلڈ پریشر سمیت بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفید ہے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کے نظام کی نشوونما کرتی ہے جسکی وجہ سے گٹھیا کا مرض پیدا نہیں ہوتا- سبز چائے فوڈ پوائزننگ اور دانتوں میں پلاک کا سبب بننے والے بیکٹیریا کے خلاف بھی مزاحمت کرتی ہے-

  • قدرت نے چھپا رکھے ہیں پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں‌ بےشمار فوائد ،وہ کیا ہیں آپ بھی جان لیں

    قدرت نے چھپا رکھے ہیں پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں‌ بےشمار فوائد ،وہ کیا ہیں آپ بھی جان لیں

    لاہور:قدرت کے کمالات کے کیا کہنے! پھل بھی صحت کےلیے فائدہ بخش اور پھلوں کےچھلکوں میں‌بھی چھپا ہے صحت کا راز،صفائی کیلئے اکثر لوگ پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے اتار لیا جاتا ہے، لیکن ہر سبزی اور پھل کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔

    ماہرین طب کا دعویٰ ہےکہ چھلکے کا مطلب بھرپور فائبر کا استعمال ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ چھلکے اینٹی اوکسی ڈینٹس، وٹامن اور معدنیات سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گودے سے 33 فی صد فائبر چھلکے میں ہوتا ہے اور اینٹی اوکسی ڈینٹس 328 گنا سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔

    ماہرین طب کا کہنا ہےکہ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مختلف پھلوں اور سبزیوں میں یہ مقدار بھی مختلف ہوسکتے ہیں لیکن اس بات پر سب متفق ہیں کہ چھلکے کی افادیت اپنی جگہ ہے۔پھلوں میں آلو بخارا، خوبانی اور آڑو کے چھلکے میں فائبر 38 فی صد پائی جاتی ہے۔اسی طرح اکثر لوگ سیب کا چھلکا اتار کر کھاتے ہیں جب کہ سیب کا چھلکا فائبر، وٹامن اے اور وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ ماہرین غذائیت کھیرے کو چھلکے سمیت کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ کینو موسمبی کے چھلکے کھائے نہیں جا سکتے لیکن ان کا استعمال بعد میں کیا جاسکتا ہے۔ ان چھلکوں کو سکھانے کے بعد ان کو مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔

  • جامن کے حیرت انگیز فوائد

    جامن کے حیرت انگیز فوائد

    آج کل جامن کا سیزن ہے اس پھل کو چھوٹے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں -جامن ایک مشہور عام درخت ہے یہ پاکستان کے علاوہ انڈیا نیپال سری لنکا میں بھی پایا جاتا ہے جامن کا درخت 1911 میں فلوریڈا سے امریکہ میں متعارف کروایا گیا تھا اسکو بنگالی میں کالا جامن اور سندھ میں جموں کہا جاتا ہے گرمیوں کے موسم میں پھل لگتا ہے برسات کا موسم شروع ہوتے ساتھ ہی جامن بھی مارکیٹ میں فروخت ہونے لگتے ہیں اسکا ذائقہ شیریں وار مزاج سرد خشک ہے اسکا رنگ سیاہ ہے اسکے طبی لحاظ سے بھی بہت سے فائدے ہیں اسکی گٹھلیاں شوگر کے مریضوں کے لئےانتہائی مفید ہیں شوگر کے مریض اگر آم کھا لیں تو اس کے بعد جامن کھا لینے سے شوگر لیول اعتدال پر رکھا جا سکتا ہے جامن کیروٹین فولاد فولک ایسڈ کیلشئیم پوٹاشیم میگنیشیم فاسفورس اور سوڈیم کے حصول کا بہت اچھا ذریعہ ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹ ا ور وٹامن سی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہےیہ خون اور گرمی کے نقائص کو دور کرتا ہے جامن خوراک کو ہضم کرتا ہے اور بھوک لگاتا ہے بڑھی ہوئی تلی کے لئے بہت مفید ہے یہ خون صاف کرنے اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کا قدرتی ذریعہ ہے جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے جامن کی گٹھلیاں پیس کر پانی یا دودھ کے ساتھ روزانہ تین ماشہ کھانے سے ذیا بیطس کا خاتمہ ہو جاتا ہے-

  • دوپہر کو سونا "قیلولہ” کرنے میں بڑی حکمتیں اور بھلائیاں موجود ہیں.امریکی سائنسدان بول اٹھے

    دوپہر کو سونا "قیلولہ” کرنے میں بڑی حکمتیں اور بھلائیاں موجود ہیں.امریکی سائنسدان بول اٹھے

    نیویارک:دوپہر کو سونا”قیلولہ” کرنے میں‌بڑی حکمتیں‌اور بھلائیاں ہیں. قیلولہ انسانی صحت پر بہت ہی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے. یہ دعویٰ امریکی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں کیا ہے.امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دوپہر کو 15 سے 30 منٹ کی نیند ذہنی ہوشیاری، یاداشت، دماغی افعال کو بڑھانے جبکہ مزاج کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

    تحقیق کے مطابق قیلولہ لوگوں کے ذہن کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ یہ اس کی صفائی کا کام کرتا ہے۔محققین نے بتایا کہ اگر لوگ قیلولے کو عادت بنالیں تو وہ معلومات کو زیادہ تیزی اور موثر طریقے سے ذخیرہ، برقرار اور یاد کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

    تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ دوپہر کی یہ مختصر نیند دماغی افعال پر زبردست مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔تاہم سب سے ضروری امر یہ ہے کہ دوپہر کی نیند مختصر یعنی آدھے گھنٹے سے زیادہ نہ ہو کیونکہ وہ ذہن کے لیے فائدے کی بجائے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

    محققین نے مزید بتایا کہ یہ جسمانی صحت کے لیے بھی فائدہ مند عادت ہے کیونکہ بلڈ پریشر کو کم کرنے سمیت مستقبل میں ہارٹ اٹیک کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔یاد رہے کہ مسلمانوں کے ہاں دوپہر کو سونا سنت ہے جس پر غیرمسلم ماہرین مسلسل تحقیق کررہے ہیں. اور تمام تر تحقیقات میں یہ ثابت کیا ہے کہ اس سنت میں‌بہت زیادہ بھلائیاں اور برکتیں ہیں. چین میں بھی ماہرین طب کی ہدایت پر دوپہر کو آرام کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں. تاکہ ملازمین کچھ وقت آرام کرکے کام کا آغاز کریں گے تو اس سے بہتری پیدا ہوگی.