زندگی کی قدر وہی کرتے ہیں جنہوں نے موت کو قریب سے دیکھا ہو ۔ موت کو انتہائی قریب سے دیکھنے والوں میں ایک 60 سالہ اسکوبا ڈائیور استاد جان لو بھی ہے جو جنوبی چین (ساؤتھ چائنا) کے سمندر میں تائیومان جزیرے کے قریب اسکوبا ڈائیونگ کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک اس کی کشتی الٹ گئی ۔ اس 60 سالہ چینی شخص نے جان بچانے والا ربڑ کا ٹائر نما لائف بواٸے نکال کر تیزی سے ساحل کی طرف آنے کی کوشش کی ۔ لیکن تیز لہروں نے اس جان لو نامی شخص کو ساحل سے بہت دور کر دیا ۔ یہاں تک کہ ساحل جان لو کی نظروں سے اوجھل ہوگیا ۔ جان لو کے پاس کھانے پینے کو کچھ بھی موجود نہیں تھا ۔ جب جان لو کے پاس کوئی چارہ نہ رہا تو اس نے اپنے لائف بوائے ٹائر سے باتیں کرنا شروع کر دی ۔
جان لو چار دن تک مسلسل کھارے پانی میں رہا جس کی وجہ سے جان لو کی جلد اتنی خراب ہوچکی تھی کہ جلد کے بعض حصے جسم سے الگ ہو رہے تھے ۔ کپڑوں کی رگڑ اس جلد کو مزید نقصان پہنچا رہی تھی ۔بالآخر چوتھی رات جان لو کی آزمائش کچھ کم ہوئی جب ایک بحری جہاز جان لو کے قریب سے گزرا اور اس نے جان لو کو پانی سے نکال کر اس کی جان بچائی
Category: صحت

زندگی کی قدر کریں

کیا آپ ایکنی نشانات سے پریشان ہیں؟
خواتین اپنے چہرے کی جلد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بڑی حساس ہوتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کا چہرہ داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے پاک ہولیکن آج کل کی مرغن غذاؤں اور فاسٹ فوڈز وغیرہ کھانے کی وجہ سے چہرے پر چھوٹے چھوٹے دانے نکلتے ہیں اور جب یہ دانے ختم ہوتے ہیں تو جاتے جاتے جلد پر نشان چھوڑ جاتے ہیں ۔جو دیکھنے میں بہت بدنما لگتے ہیں ۔ ایکنی کی وجہ سے بننے والے ان داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لیے مارکیٹ مختلف طرح کی پروڈکٹس سے بھری پڑی ہے او ر ان پروڈکٹس میں موجود کیمیکلز وقتی طور پر چہرے کو صاف ستھرااور رنگت کوگوری کر دیتا ہے ۔
لیکن یہ چند دنوں کے استعمال کے بعد چہرے کا ستیاناس کر دیتی ہیں ۔ جلد مکمل طور پر خراب ہو جاتی ہے اور پہلے سے زیادہ دانے اور نشانات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ آج میں آپ کے لیے ایکنی کی وجہ سے پڑنے والے داغ دھبوں کے نشانات کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے ایک ماسک لے کر آئی ہوں ۔ جو آپ گھر پر ہی تیار کر سکتی ہیں ۔اس کے چند دنوں کے استعمال سے ہی ان شاء اللہ چہرے کی جلد پر موجود داغ دھبوں کے نشانات ختم ہو جائیں گے۔ داغ دھبوں کے نشانات کو ختم کرنے کے لئے گھریلو قدرتی ماسک بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
اجزاء
ہلد ی : ایک چوتھائی چائے کا چمچ
شہد(خالص) : آدھا چائے کا چمچ
انگورکارس : 2سے 3 انگوروں کو مسل کر ان کا رس نکال لیںترکیب اور طریقہ استعمال
ایک پیالے میں ہلدی اور شہد کو ڈال کر مکس کر لیں ۔ پھر انگوروں کو اس میں ڈال کر چمچ یا انگلی سے مسل دیں اور انگوروں کے چھلکے باہر نکال لیں۔ ان تینوں کو چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں ۔چہرے کو کسی اچھے کلینزر سے دھونے کے بعدکسی نرم کپڑے سے اچھی طرح خشک کر لیں ۔اب اس مکسچر کو روئی یا میک اپ برش کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں ۔ آدھے گھنٹے بعد گرم پانی کے ساتھ چہرہ صاف کر لیں ۔اس مکسچر کے استعمال سے آپ کے چہرے کی جلد کے مسام کھل جائیں گے۔اس لیے نیم گرم پانی سے چہر ہ دھونے کے بعد ٹھنڈے تازہ پانی سے بھی چہرہ دھوئیں اس سے چہرے کے مسام اپنی نارمل حالت میں آجائیں گے۔اچھے نتائج کے لیے ہفتے میں دو سے تین دن لگائیں اور دو ہفتوں میں چہرے پر بننے والے داغ دھبے اور نشانات سے چھٹکاراحاصل کریں۔
شہد، انگور او ر ہلدی کے جلد پر ہونے والے مثبت اثرات کی وجہ سے ہی ان کو ایکنی کے نشانات کے لیے بے حد مفید پایا گیا ہے۔ آئیے آپ کو ان سب کی چند ایک خصوصیات کے بارے میں بتاتی ہوں ۔
ہلدی
ہلدی ایک اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل جز ہے ۔ جو چہرے پر موجود داغ دھبوں کو دور کرتا ہے ، چہرے کی رنگت نکھارتا ہے اوردھوپ کی وجہ سے جلدکے کالے پن کو دور کرتا ہے۔ہلدی جلد کو نرم و ملائم بناتی ہے۔ جھریوں اور چھائیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔صدیوں سے ہلدی کا استعمال دلہن کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
انگور
انگور کا رس ایکنی کے نشانات کو ختم کرنے کے لیے بہت موثر ہے اور نئے نشانات بننے سے روکتا ہے۔ انگور کے اند ر کیلشیئم،میگنیشیم، پوٹاشیئم، وٹامن بی1،بی2 ،بی3 ،بی 5، بی6 ،سی اورفلیونائیڈ کمپاؤنڈ ہوتے ہیں جو جلد کے لیے بہت زیادہ کارآمد ہیں ۔ جلد کو ملائم رکھتا ہے اور جھریوں سے بچاتا ہے۔بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔شہد
شہد کو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں انسانوں کے لیے شفا قرار دیاہے۔شہد سے بہت سی جسمانی اور جلدی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ شہد جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اینٹی بیکٹیریل ہونے کی وجہ سے جلد پر موجود بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے۔جلد کو نرم وملائم بناتا ہے۔ بے رونق جلد کو تازگی دیتا ہے اور ایکنی کے مسائل کا خاتمہ کرتا ہے۔ان سب اجزاء کے مکسچر میں وہ تمام خصوصیات موجودہیں ، جو چہر ے کی جلدپر دانوں کی وجہ سے بننے والے نشانات کو ختم کرنے کے لیے کافی ہیں۔ اس کے استعمال کے چند دن بعد ہی انشاء اللہ داغ دھبے ختم ہو جائیں گے۔

سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں
سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں ۔ اسی لیے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور ہونی چاہیے ۔ سونف بیشمار فوائد کی حامل ہے ۔ اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ سونف پرانے نزلے کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔ سونف کو اگر چینی کے ساتھ ملا کر صبح کے وقت کھا لیا جائے تو اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ بچوں کے پیٹ درد میں بھی سونف کا استعمال بہت مفید ہے ۔ اگر بچے کو پیٹ درد یا گیس کا مسلہ ہو تو انہیں دودھ میں سونف ابال کر دینے سے بچے کا پیٹ درد اور گیس کا مسلہ حل ہو جائے گا ۔جن لوگوں کو اسہال یا پیٹ درد کا مسلہ رہتا ہے انہیں چاہیے کہ صبح اور شام ایک چھوٹا چمچ سونف کا استعمال کر لیا کریں سونف سے نظر بھی تیز ہوتی اور معدہ بھی مضبوط ہوتا ہے ۔ اس لیے چاہیے کہ سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیا کریں اور بچے وقتا فوقتا سونف کھاتے رہیں اس سے بہت سے جسمانی مسائل حل ہو جاتےہیں۔ جرمنی کے لوگ بچوں کو دوائی کی جگہ سونف کا پانی پلاتے ہیں ۔ اس سے بچے دوائی کے نقصانات سے بچ جاتے ہیں اور ہمیشہ تندرست رہتے ہیں ۔سونف بازار میں عام دستیاب ہے آپ بھی اپنے بچوں کو سونف کے استعمال کی عادت ڈالیں اس طرح بچے بہت سی تکلیفوں سے نجات پا لیں گے ۔

اب دوسروں سے آپ بھی کھل کر بات کریں گے
جو لوگ اپنے منہ کی بدبو سے پریشان تھے ان انہیں پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ۔ منہ کی بدبو کی پریشانی کا حل اب صرف ایک منٹ میں ممکن ہے ۔ رات کو منہ صاف کرنے کے بعد ایک انچ ادرک کا ٹکڑا منہ میں لے کر ایک منٹ تک چبائیں اس کے بعد پانی نہ پئیں اور صبح دیکھیں اس ادرک کے ٹکڑے کا جادو ۔ آپ کےمنہ میں بدبو کا نام و نشان تک نہیں ہوگا ۔ اور اگر یہی عمل ہر کھانے کے بعد کر لیں تو منہ کی بدبو ختم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کا معدہ بھی مضبوط ہوگا پیٹ بھی کبھی خراب نہیں ہوگا ۔ ادرک کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔

آپ بھی موٹاپے سے جان چھڑا سکتے ہیں
خوبصورت ، پرکشش ، سماٹ اور صحت مند نظر آنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے ۔ اور انسان اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے بیشمار جتن کرتا ہے ۔ بعض اوقات تو لگتا ہے کہ معاشرے میں بس ہر ایک نے یہی دوڑ لگائی ہوئی ہے کہ کون سب سے زیادہ حسین اور پرکشش دکھائی دیتا ہے ۔لیکن خوبصورتی صرف گوری رنگت کا نام نہیں ہے بلکہ جسمانی سراپا اور متناسب جسم بھی خوبصورتی کی علامت ہے ۔ اصل خوبصورتی صرف میک اپ کی نہیں بلکہ خوبصورت جسامت کی مرہون منت ہے ۔ جسامت کو کم کرنے کے بیشمار طریقوں میں سے ایک طریقہ لیموں اور چکوترے کا استعمال ہے ۔ لیموں جس میں بیشمار قدرتی فوائد چھپے ہوئے ہیں ہم نے اس کی ناقدری کر کے اسے صرف ایک معمولی سبزی سمجھ رکھا ہے اور قدرت کی اس نعمت کا سہی فائدہ نہیں اٹھایا ۔لیموں سٹرک ایسڈ،کیشلیم ،پوٹاشیم ،فولاد ،فاسفورس اوربی وٹامن کاخزانہ ہوتاہے ۔ ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کی 90 فیصد ماڈلز اور اداکارائیں اپنے آپ کو سلم سماٹ رکھنے کے لیے گرم پانی ، لیموں اور چکوترے کی چائے استعمال کرتی ہیں ۔ اگر آپ بھی سماٹ اور پرکشش نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ بھی گرم پانی ، لیموں اور چکوترے کی چائے گھر پر تیار کر کے اس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ اور اگر آپ یہ چائے گھر پر تیار نہیں کرنا چاہتے تو یہ چائے بازار میں بھی باآسانی دستیاب ہے ۔

معدے کی تکلیف چند دنوں میں ختم
آج کل تقریبا ہر انسان معدے کی تیزابیت ، ہاضمے کی خرابی ، سینے کی جلن جیسی کسی نا کسی مسلے کا شکار ہے ۔ اور ان مسائل کی اصل وجہ ہمارے کھانوں میں بےاحتیاطی ہے ۔ آج ہم آپ کو ایسا مشروب بنانے کا طریقہ بتائیں گے جسے پینے کے بعد آپ ان مسائل سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔
مشروب بنانے کا طریقہ :
ایک کپ کھیرا لیں ، آدھا کپ اناناس لیں ، تھوڑی سی اجوائن لیں ، آدھا لیموں اور تھوڑا سا ناریل کا پانی لیں ۔
ان سب چیزوں کو ناریل کے پانی میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ مزیدار مشروب تیار ہے ۔
اس مشروب کا صرف چند دن استعمال آپ کو معدے کی تیزابیت ، سینے کی جلن ، اور ہاضمے کی خرابی سے ہمیشہ کے لیے نجات دے گا ۔
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
نئی حکومت کی مہنگائی سے پریشان عوام نئی حکومت پر برس پڑے ۔ایک سال میں پانچ بار ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام انتہاٸی پریشانی کا شکار ہیں ۔ شوگر اور دل کے امراض کی دوائیوں میں سو فیصد اضافے نے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ شوگر اور دل کے مریضوں کو جو دوائی چار ہزار میں ملتی تھی وہی دوائی اب چھ ہزار میں ملے گی ۔ دوائیوں میں اس بے تحاشا اضافے نے مریضوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹور مالکان کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ ادویات میں اس پریشان کن اضافے کی وجہ سے عوام اور میڈیکل سٹور مالکان نئی حکومت پر برس پڑے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نٸی تبدیلی سے تو پرانی حکومت ہی بہتر تھی۔

الٹراساونڈ ہوگا اب ایک کیپسول سے
گلاسگو یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسا کیپسول تیار کیا ہے جس میں انہوں نے پورے الٹرا ساٶنڈ کو سمو دیا ہے ۔ کیپسول کی جسامت والا یہ ایک مقناطیسی آلہ ہے جسے مریض کیپسول کی طرح نگل لے گا ۔ جبکہ اس آلہ کو جسم کے باہر سے مقناطیس کے ذریعے کنٹرول کیا جاٸے گا ۔ مقناطیسی آلہ باسانی سے اسے جسم کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے گا ۔ اس کے ذریعے اندرونی جسم ، نظامِ ہاضمہ اور آنتوں وغیرہ کی تصاویر ایک بیرونی آلے پر نظر آتی رہتی ہیں ۔ مختلف جانداروں پر اس کیپسول نما الٹرا ساونڈ کو آزمانے کے بعد اس کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کٸے جا رہے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے اور آنتوں کی بیماریوں کے علاج میں یہ کیپسول نما الٹرا ساٶنڈ بہت اہم کردار ادا کرے گی ۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے ذریعے معدے اور آنتوں کے لاکھوں مریضوں کو لقمہ اجل بننے سے بچایا جا سکتا ہے۔

بچوں کی موت ہوئی لئچی سے
بھارت میں ایک پراسرار دماغی مرض کے باعث 10 سالہ 57 بچوں کی پُراسرار موت کی ذمہ دار لیچی کو قرار دے دیا .
ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں دماغ کی سوزش Acute Encephalitis syndrome کے باعث 10 سال سے کم عمر کے بچوں کی پراسرار موتوں کی وجہ وزارت صحت نے لیچی کو قرار دے دیا۔
ریاست بہار کی حکومت نے تمام والدین کو نصیحت کی ہےکہ بچوں کو خالی پیٹ لیچی نہ کھانے دیں کیونکہ اس میں کچھ ایسے اجزا ہوتے ہیں جو دماغ میں سوجن اور دماغی مرض acute encephalitis syndrome کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی موت واقع ہوتی ہے
ریاست بہار کے تمام کسانوں کو لیچی کی فصل ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ھے اور بازاروں سے بھی لیچی کو اٹھایا جا راھا ھےپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی دو فوڈ پوائنٹس کو جرمانے۔
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بدبودار کوکنگ آئل استعمال کرنے پر ایک ریسٹورنٹ کا کچن سیل کردیا جبکہ ناقص اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر دو فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو ھزاروں روپے کے جرمانے کرتے ہوئے متعدد کو نوٹسز جاری کردیئے۔ فوڈ اتھارٹی کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ حافظ آباد شہر اور اسکے گردونواح میں متعدد فوڈ ریسوٹرنٹ ناقص اور غیر معیاری اشیاء تیار کررہے ہیں جبکہ انکے ہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی نہایت ناقص ہیں۔ جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے دو فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ درجنوں کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹسز بھی جاری کردیئے۔








