Baaghi TV

Category: صحت

  • بہتر غذائیں اپنائیں، آنکھوں کی بینائی بہتر بنائیں .پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عوامی صحت پر مشورے

    بہتر غذائیں اپنائیں، آنکھوں کی بینائی بہتر بنائیں .پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عوامی صحت پر مشورے

    لاہور:انسانی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات اٹھانے شروع کردیئے.اس سلسلے میں‌پنجاب فوڈ اتھارٹی اور رحمت ہسپتال کے زیر اہتمام آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں غذاکے کردار پر آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔آنکھوں کی مختلف بیماریوں کا شکار مریضوں کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اور ہدایت نامے مفت دیے گئے۔30ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں 700سے زائد افراد کو تفصیلی معائنے کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کے استعمال کے استعمال پر براہ راست آگاہی بھی دی

    پنجاب فوڈ اتھارٹی رحمت ہسپتال کے زیر اہتمام آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔کیمپ میں آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں غذاکے کردار پرمریضوں کو فری معلومات فراہم کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی مختلف بیماریوں کا شکار مریضوں کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اور ہدایت نامے مفت دیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان، ایڈمنسٹریٹررحمت ہسپتال کرنل معین رؤف اورصدر ہسپتال کمیٹی جسٹس عامر رضا نے کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی۔

    ماہرِغذائیات کے مطابق سبزیوں اور پھلوں میں موجود وٹامن اے آنکھوں کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آج کل فاسٹ فوڈ کی زیادتی،سبزیوں اورپھلوں کا کم استعمال نوجوانوں میں بینائی کے مسائل کو بڑھا رہا ہے۔ایڈمنسٹریٹر رحمت ہسپتال کرنل معین رؤف کا کہنا تھا کہ آگاہی کیمپس کے انعقاد سے لوگوں میں غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کا شعور پیدا ہو رہا ہے۔کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے ادویات سے زیادہ بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔

    جسٹس عامر رضاکا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔اس موقع پر ڈجی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ایسے آگاہی کیمپس کے انعقاد سے بہترغذا کے استعمال کے حوالے سے راہنمائی بھی کر رہے ہیں۔خوراک کے بہتر استعمال بارے آگاہی سے ہی بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭

  • ڈی سی گوجرانوالہ محکمہ صحت کی کارکردگی کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس

    گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی زیر صدارت محکمہ صحت کے ماہانہ کارکردگی کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس،ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بہتری حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی اوولین ترجیحات میں ہے جس کا مقصد شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جو کارکردگی اعشاریے مقرر کیے گئے ہیں ان پر بھرپور توجہ دیجائے خصوصاً دیہی و بنیادی مراکز صحت میں سیف ڈلیوری (محفوظ زچگی)،ویکسی نیشن،بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی کارکردگی میں شامل تمام سب انڈیکیٹرز (اعشاریوں) کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہی و بنیادی مراکز صحت میں محفوظ زچگی کے لیے مڈ وائف اورگائنا کالوجسٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ایل ایچ ویز (مڈ وائف)کو متحرک کیا جائے تا کہ وہ اپنے مراکز صحت کے لیے مقرر کیے گئے اہداف کے حصول کو یقینی بنا سکیں۔انہوں نے مکس پنجاب سروے رپورٹ 2018کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں محفوظ زچگی کے شعبہ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت پر شہریوں کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔اجلاس میں ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری (بائیو میٹرک حاضری)،ایمبولینسز کا درست استعمال،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں یو پی ایس اور جنریٹر کے فنکشنل ہونے سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر رابعہ ریاست،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی صاحبزادہ فرید،ی ایم او افضل حیات تارڑ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ہیلتھ (ڈی ڈی ایچ اوز)ڈاکٹر ارشاد اللہ،ڈاکٹر صوفیہ بلال،ڈاکٹ عمر اعوان،مانیٹرنگ ای ویلیوایشن اسسٹنٹ (ایم ای ایز) اور دیگر شریک تھے۔

  • ڈی سی پہنچے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کا اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے کا دورہ ۔
    دورہ کے دوران ہسپتال کی ایمرجنسی اورمختلف وارڈوں کو بھی چیک کیا
    ہپستال میں ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملہ موجود تھا۔
    اس. وقع پر ڈی سی نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور دی جانے والی طبی سہولیات کے باری میں دریافت کیا
    ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے۔

  • سگرٹ نوشی سے بھی زیادہ  کینسر کی وجہ  کیا چیز بنتی ہے ، پڑھیے جدید تحقیق

    سگرٹ نوشی سے بھی زیادہ کینسر کی وجہ کیا چیز بنتی ہے ، پڑھیے جدید تحقیق

    تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ موٹاپے سے کینسر کا شکار سگرٹ نوشی سے بھی زیادہ ہورہے ہیں

    باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ موٹے لوگوں میں کینسر کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ چربی کے خلیات اُن کے مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتے ہیں۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ ہمارے مدافعتی نظام میں قدرتی طور پر ایسے خلیات پائے جاتے ہیں جو کینسر کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں لیکن چربی کے خلیات ان مزاحمتی خلیات کو کمزور کرنے لگتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا اہے کہ کینسر کے خلیات کے خلاف ہمارے جسم کی مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے۔ موٹاپے سے انتڑیوں، بیضہ دانی ، جگر کا کینسر سگرٹ نوشی سے بھی زیادہ ہوتا ہے.

    اس ضمن میں خاص طور پر پیٹ کے اردگرد جمع ہونے والی چربی کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اس چربی سے خارج ہونے والے خلیات جسم کی حفاظت کرنے والے مدافعتی خلیات کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ ایسی صورتی میں اگرچہ مزاحمتی خلیات کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کی کارکردگی کمزور پڑجاتی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے کینسر کے خلاف مزاحمت کم ہوجانے کا ایک اور ثبوت یہ ہے کہ کینسر کے 20 فیصد مریضوں میں موٹاپے کا مسئلہ بھی دیکھا گیا ہے۔

  • ممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

    فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں دریاؤں کی طغیانی اورممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے بطریق احسن نپٹنے کیلئے تمام محکمے اپنی تیاریوں اور ذمہ داریوں میں کوئی کوتاہی نہ کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات میں متاثرہ افراد کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی دقت یا مشکل پیش نہ ہو۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران فلڈ کنٹرول پلان پر عملدرآمد کی تفصیلات کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،محکمہ انہار کے افسران سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو،میاں محسن رشیداورسید امان انورقدوائی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنرنے ضلع جھنگ اور چنیوٹ کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ دریائے جہلم اورچناب میں پانی کے بہاؤپر گہری نظر رکھیں۔اس ضمن میں محکمہ انہار کے افسران کو بھی متحرک رکھا جائے تاکہ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت میں ممکنہ متاثرہ آبادیوں کوقبل ازوقت محفوظ مقامات پرمنتقل کرکے ان کی ضروری دیکھ بھال کی جاسکے۔انہوں نے تریموں ہیڈ پر پانی کے اخراج کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلڈ کنٹرول انتظامات ہمہ وقت چوکس رہنے چاہیں۔انہوں نے ممکنہ سیلاب سے قبل،دوران سیلاب اور بعداز سیلاب کی تمام تر تیاریوں وانتظامی امور کو کماحقہ پورا رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب کی صورت حال میں متاثرین کا خصوصی خیال رکھا جائے اس ضمن میں امدادی سرگرمیوں اور ریلیف کیمپس کے قیام کامعیاراعلیٰ ہونا چاہیے۔انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت کی طرف سے ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی فراہمی کے انتظامات کو بھی الرٹ رکھا جائے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ فلڈ کنٹرول کے حوالے سے شہری علاقوں میں واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز،ٹاؤن کمیٹیز کے افسران اپنی تیاریوں کو جامع اور ان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کویقینی بنائیں تاکہ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری اخراج اور شاہرات کو کلیئر کرکے شہریوں کو تیز رفتار ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے کے افسران سے کہا کہ طوفان بادوباراں کے دوران گرنے والے درختوں کو فوری ہٹانے اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ماحول خوشگوار رہے۔انہوں نے ڈویژن کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈی واٹرنگ سیٹس،کشتیوں،جنریٹرز،ڈوزرز،کرینز اوردیگر مشینری کو چالو حالت میں چوکس رکھنے اور انہیں سیلابی خطرہ کے مقام پر متعین کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو 1122سمیت ایمرجنسی سروسز کے لئے ادارے امدادی کارروائیوں میں مربوط حکمت عملی کو یقینی بنائیں جبکہ ڈویژن،ضلع،تحصیل،محکمہ انہار،واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز کے دفاتر میں کنٹرول رومز بھی فعال رہنے چاہیں۔

  • فیصل آباد، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

    فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(صدر)نازیہ موہل نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور مختلف پھلوں وسبزیوں کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا۔ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ عبدالرحمن کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر(صدر)نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف سے کہا کہ مختلف سبزیوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی سبزی یا پھل کی قیمت میں بلاجواز اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کے سٹاکس کے بارے میں مکمل معلومات روزانہ کی بنیاد پرحاصل کی جائیں اور نیلامی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف ہونا چاہیے۔انہوں نے آلو،پیاز،ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں ومعیار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اورڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایات پر سبزی وفروٹ منڈیوں میں تھوک قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ ان کی پرچون قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ نے نیلامیوں کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ڈپٹی کمشنر آفس میں بسلسلہ انسداد ڈینگی اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ:( نمائندہ باغی ٹی وی )انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی.اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف مقامات پر سرویلنس میں مصروف عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں اور ان ڈور میں فریج کی ٹرے،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ لاروا کی افزائش کو روکا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم ،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ ،اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا عمر افتخار شیرازی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منیر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے

  • گجرات کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے ہیلتھ کونسلز نے 17.7 ملین کے فنڈز جاری کر دئیے

    گجرات کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے ہیلتھ کونسلز نے 17.7 ملین کے فنڈز جاری کر دئیے

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)حکومت پنجاب، محکمہ صحت نے ضلع کے پانچ ٹی ایچ کیو، 13رورل ہیلتھ سنٹرز، میٹرنٹی ہستپالوں سمیت 71سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز کے ذریعے اخراجات کیلئے 17.7ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کونسلز کی منظوری سے یہ فنڈز خرچ کر سکیں گے، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خرم شہزاد نے بات چیت کے دوران بتائیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں ٹی یچ کیو، سول ہسپتالوں، گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی 110ہیلتھ کونسلز رجسٹرڈ ہیں تاہم ابتدائی طور پر 71ہیلتھ کونسلز کیلئے فنڈز جاری ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں کیلئے 28لاکھ 92ہزار روپے، ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر، ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کنجاہ اور ڈنگہ کیلئے فی ہسپتال 15لاکھ92ہزار روپے، ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال لالہ موسیٰ کی ہیلتھ کونسل کیلئے 7لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے ہیں، حکومت پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے مجموعی طور پر ٹی ایچ کیو لیول ہسپتالوں کی ہیلتھ کونسلز کے ذریعے اخراجات کیلئے 8.3ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 13رورل ہیلتھ سنٹرز اور میٹرنٹی ہسپتالوں کیلئے مجموعی طور پر 4.9ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، ان ہسپتالوں کی ہیلتھ کونسلز کو انکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 6لاکھ روپے کے فنڈز دیے گئے ہیں، بقیہ فنڈز 53بنیادی مراکز صحت کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہسپتال ہیلتھ کونسلز کے ان فنڈز سے طبی آلات کی مرمت، ہسپتالوں میں مریضوں کے بیٹھنے کیلئے بہتر فرنیچر، پنکھے اور دیگر ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ باقی ہیلتھ کونسلز کیلئے فنڈز بھی جلد جاری ہو جائیں گے۔

  • فیصل آباد ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی میں زیادتی کا مقدمہ درج

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی میں زیادتی کا مقدمہ درج ہو گیا۔ ایم پی اے طاہر جمیل پر 14 سالہ ملازمہ پر تشدد اور زیادتی کا الزام ہے۔ مقدمہ میں طاہر جمیل کی زوجہ اور دو بیٹے بھی نامزد ہے۔ مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ یاد رپے کچھ دن پہلے بچی کو چائلڈ پروڈکشن والے اپنے ساتھ لے گئے تھے جب بچی نے بیان دیا تھا طاہر جمیل کیخلاف کہ یہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرتا ہے۔

  • فیصل آباد میں زیرالتواءانکوائریز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب عبدالرب چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ زیر التواءانکوائریز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں اس ضمن مےں دئیے گئے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں تاکہ بدعنوانی میں ملوث پائے جانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرکے کرپشن کے ناسور پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے یہ ہدایت اپنے دورہ کے دوران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد ریجن کے افسران سے میٹنگ کے دوران جاری کی۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سجاد احمد خان ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے سرکاری محکموں میں کرپشن کے خلاف مہم کے سلسلے میں فیصل آباد ریجن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ اینٹی کرپشن کے ہائی پروفائل مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کریں اس ضمن میں تمام تر قانونی تقاضوں اور تکنیکی مہارتوں کو بروئے کار لایا جائے تاکہ ٹھوس اور جامع انداز میں حقائق سامنے آسکیں۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کے تمام مقدمات کی تفتیش میںمیرٹ اور غیر جانبداری برقرار رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے خلاف کریشن کی شکایات کا جائزہ لے کر الزام علیہ کو ناجائز ہراساں نہ کیا جائے بلکہ انصاف کے تقاضے پورے کریں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سرکاری خزانے کی خرد برد اور محکمانہ بے قاعدگی میں ملوث ملزمان سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کے شفاف استعمال پر گہری نظر رکھیں۔انہوں نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد ریجن کی مجموعی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سجاد احمد خان نے انکوائریز اور مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں فیصل آباد ریجن کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ کرپشن کے خلاف مہم کی کامیابی کے لئے پرعزم انداز میں فرائض انجام دیئے جارہے ہیں اس ضمن میں درخواست گزاروں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی میں تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبروئے کار لایا جا رہا ہے۔