شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
شیخوپورہ کا کامیابی کی طرف ایک اور اہم قدم وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود
ڈی سی شیخوپورہ طارق محمود بخاری
اور حاجی محمد اشرف نے مخیر حضرات کے تعاون سے سول ہسپتال شیخوپورہ میں 100سے زائد مریضوں کے لواحقین کے لیے پناہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا مذکورہ پناہ گاہ تقریبا دو ماہ کے عرصے میں مکمل ہو جائے گی جس میں مریضوں کے لواحقین کو بہترین رہائش اور کھانے کا بندوبست کیا جائے گا
پناہ گاہ پر تقریبا 2 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی
جس میں عورتوں اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ انتظام کیا جائے گا
پناہ گاہ میں مریضوں کے لواحقین کے علاوہ فٹ پاتھوں چوکوں پر سونے والے بے گھر افراد کے رہنے کا بھی انتظام کیا جائے گا
پناہ گاہ کے سنگِ بنیاد کے موقع پر سول سوسائٹی، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی
آخر پر صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے اس کاوش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے حاجی محمد اشرف اور دیگر مخیر حضرات کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور دعائے خی کروائی گئی
Category: صحت
-
شیخوپورہ میں پناہ گاہ کے قیام کے منصوبہ کے افتتاح
-

گرمی میں کھیرے کے فوائد جانیے خاص رپوٹ مٰں
گرمی کے موسم میں کھیرا کھانا ماہرین غذا کےمطابق نہات مفید ہے اور گرمیوں میں کھیرے کو اپنی خوراک کاحصہ بنانا چاہییے
تفصیلات کے مطابق گرمیوں کا موسم جہاں گرمی سے بے حال کردیتا ہے وہیں بھوک بھی اڑا دیتا ہے، گرم موسم میں روایتی کھانے کھانا نہایت مشکل لگتا ہے۔
تاہم ایسے میں جسم کو درکار غذائی ضروریات بھی پوری کرنی ہیں، لہٰذا ایسی غذائیں کھانی چاہئیں جو اس موسم میں جسم کو ہلکا پھلکا رکھیں اور جسم کو توانائی بھی فراہم کریں۔
کھیرا موسم گرما کی ایسی ہی جادوئی غذا ہے۔ یہ اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔
گرمیوں کے موسم میں جب عام طور پر بیشتر افراد تیزابیت کی شکایت کرتے ہیں، کھیرا اسے دور کرنے کا نہایت آسان علاج ہے۔ کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو معدہ کی جلن، تیزابیت اور السر جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
-

نو زائدہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان کا قابل ستائش کارنامہ
بھارتی نوجوان نے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کےلیےسانس لینےکا آلہ ایجاد کیا ہے جسے "سانس” کا نام دیا ہے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق،بھارتی نوجوان نتیش کمار جنگیر نے لوکل سطح پر ایک ایسی ڈیوئس بنائی ہے جسے ہسپتالوں میں ان بچوں کے سانس بحالی کےلیے استعمال کی جاتا ہے جو قبل از وقت پیدا ہوتے کی وجہ سے سانس لینے کی دشواری کا شکار ہوتےہیں.اس آلہ کو "سانس” کا نام دیاگیا.رپورٹ کے مطابق "سانس” آلہ سے مقامی سطح پر کافی تعداد میں بچوں کو فائدہ پہنچا کر زنگیاں بچائی گئی ہیں.
اس آلے پر کوئی زیادہ لاگت بھی نہیں آتی اور کم سرمایا میں لوکل سطح پر پیدا کر کے ننھی جانوں کو بچایا سکتا ہے. نتیش کو اس ایجاد پر برطانیہ میںایوارڈ سے بھی نوازا گیا. -
جوانوں کا مورال اپ کرنے کے لیے پولیس پریڈ گراونڈ میں جنرل پریڈ کا اہتمام
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ترجمان شیخوپورہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس پریڈ گراونڈ میں پولیس ملازمین کا ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر کرنے کے لیے جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرک پولیس، ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مارچ پاس کیا۔ پریڈ کی سلامی ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام نے لی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کا ڈسپلن اور مورال بلند کرنا ہے۔اور سماج دشمن عناصر کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ -

پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں کتنے فوائد؟ جانیے رپورٹ میں
پھلوں اور سبزیوں میں موجود چھلکے میں چھپے فوائد کی وجہ سے ماہرین غزاء پھل اور سبزیاں چھلکے سمیت کھانے کی تجویز دیتے ہیں .
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں میں موجود چھلکے میں چھپے فوائد کی وجہ سے ماہرین غزاء چھلکے سمیت کھانے کی تجویز دیتے ہیں .
پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے اتارنے کا مطلب صفائی لیا جاتا ہے جب کہ ہر سبزی اور پھل کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔
چھلکے کا مطلب بھرپور فائبر کا استعمال ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اینٹی اوکسی ڈینٹس، وٹامن اور معدنیات بھی ان میں بھرپور ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گودے سے 33 فی صد فائبر چھلکے میں ہوتا ہے اور اینٹی اوکسی ڈینٹس 328 گنا زیادہ ہو سکتے ہیں۔
مختلف پھلوں اور سبزیوں میں یہ مقدار مختلف ہوسکتی ہے لیکن اس بات پر سب متفق ہیں کہ چھلکے کی افادیت اپنی جگہ ہے۔
پھلوں میں آلو بخارا، خوبانی اور آڑو کے چھلکے میں فائبر 38 فی صد ہوتا ہے۔
اسی طرح اکثر لوگ سیب کا چھلکا اتار کر کھاتے ہیں جب کہ سیب کا چھلکا فائبر، وٹامن اے اور وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے۔ماہر غذائیت کھیرے کو بھی چھلکے سمیت کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ کینو موسمبی کے چھلکے کھائے نہیں جا سکتے لیکن ان کا استعمال بعد میں کیا جاسکتا ہے۔ ان چھلکوں کو سکھانے کے بعد ان کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔
-

جانیے ایسے شخص کو جس کا دل دائیں جانب اور جگر بائیں جانب
دنیا کا ایسا انسان کہ جس کا دل دائیں جانب اور جگر بائیں جانب قدرت کا کرشمہ دنیائے طب کو ورطہ حیرت میں ڈال گیا
باغی ٹی وی رپورٹ :قدرت کے کارخانہ کا نظام ایسا ہے کہ انسانی جسم کے اندرونی اعضاء ایک خاص ترتیب سے نصب ہیں، دل بائیں جانب تو جگر دائیں طرف موجود ہے، معدہ قریب قریب مرکز میں ہے تو لبلبہ بھی اپنی جگہ بنائے ہوئے ہے۔
انسانی جسم میں اندرونی اعضا کی انہی ترتیب کے باعث علاج ومعالجے کے تمام تقاضے پورے کیے جاتے ہیں تاہم دنیا ایک عجائب خانہ ہے جہاں کچھ بھی ناممکن نہیں۔ قدرت کا کبھی ایسا بھی کرنا ہوتا ہےجب یہ ترتیب الٹ ہوتی ہےتو مخلوق حیران رہ جاتی ہے.
اسے ہی واقعے کے سلسلے میں امریکی اسپتال میں ایک پناہ گزین مریض کو کھانسی اور سینے میں انفیکشن کی شکایت پر لایا گیا، مریض کے معائنے کے دوران زندہ مریض کی دل کی دھڑکن سنائی نہیں دی اور جگرلاپتہ تھاڈاکٹرز نے مریض کے سینے کے ایکسرے لیے، پیٹ کا الٹرا ساؤنڈ کیا تو یہ راز کھلا کہ مریض کا دل بائیں جانب ہونے کے بجائے دائیں جانب تھا جب کہ جگر دائیں طرف ہوجانے کے بجائے بائیں اور تھا۔
66 سالہ پناہ گزین مریض صحت مند زندگی گزار رہا تھا اور اب سے پہلے اسے اپنے اندرونی جسمانی اعضاء کے غلط سائیڈ پر موجودگی کا علم نہیں تھا اور نا ہی اسے کسی قسم کی جسمانی تکلیف تھی۔
طبی سائنس میں جسمانی اعضا کے پیدائشی طور پر اپنی جگہ کے بجائے مخالف سمت میں ہونے کو Situs Inversus Totalis کے نام سے جانا جاتا ہے تاہم مریض کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی اس لیے اکثر مریض اپنے اندرونی اعضا کی اس تبدیلی کو جانے بغیر ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔
طبی سائنس کی تاریخ میں Situs Inversus Totalis کے سب سے عمر رسیدہ مریض نے 99 سال کی عمر میں وفات پائی تھی اور اسے اپنی زندگی کے آخری سال اس جسمانی اعضا کی جگہ کی تبدیلی کا پتہ چلا تھا۔
-

چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھ دکانیں سیل کر دیں
چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کاروائی عمل میں لائی، جس میں شہر میں موجود مختلف دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور اس دوران گٹے کی کثیر تعداد پائی جانے والی چھ دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ پنجاب فوڈ تھارٹی نے بتایا کہ گٹکے و دیگر مضر ایشاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالےسے ضلع چکوال کے ہر علاقے میں فوڈ اتھارٹی نے کاروائیاں مزید تیز کردیں کیونکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس طرح کی مضر اور نشہ آور اشیاء کے استعمال سے ذہنی اور جسمانی طور پر خراب ہورہی ہے۔
-

زندگی کی قدر کریں
زندگی کی قدر وہی کرتے ہیں جنہوں نے موت کو قریب سے دیکھا ہو ۔ موت کو انتہائی قریب سے دیکھنے والوں میں ایک 60 سالہ اسکوبا ڈائیور استاد جان لو بھی ہے جو جنوبی چین (ساؤتھ چائنا) کے سمندر میں تائیومان جزیرے کے قریب اسکوبا ڈائیونگ کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک اس کی کشتی الٹ گئی ۔ اس 60 سالہ چینی شخص نے جان بچانے والا ربڑ کا ٹائر نما لائف بواٸے نکال کر تیزی سے ساحل کی طرف آنے کی کوشش کی ۔ لیکن تیز لہروں نے اس جان لو نامی شخص کو ساحل سے بہت دور کر دیا ۔ یہاں تک کہ ساحل جان لو کی نظروں سے اوجھل ہوگیا ۔ جان لو کے پاس کھانے پینے کو کچھ بھی موجود نہیں تھا ۔ جب جان لو کے پاس کوئی چارہ نہ رہا تو اس نے اپنے لائف بوائے ٹائر سے باتیں کرنا شروع کر دی ۔
جان لو چار دن تک مسلسل کھارے پانی میں رہا جس کی وجہ سے جان لو کی جلد اتنی خراب ہوچکی تھی کہ جلد کے بعض حصے جسم سے الگ ہو رہے تھے ۔ کپڑوں کی رگڑ اس جلد کو مزید نقصان پہنچا رہی تھی ۔بالآخر چوتھی رات جان لو کی آزمائش کچھ کم ہوئی جب ایک بحری جہاز جان لو کے قریب سے گزرا اور اس نے جان لو کو پانی سے نکال کر اس کی جان بچائی -

کیا آپ ایکنی نشانات سے پریشان ہیں؟
خواتین اپنے چہرے کی جلد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بڑی حساس ہوتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کا چہرہ داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے پاک ہولیکن آج کل کی مرغن غذاؤں اور فاسٹ فوڈز وغیرہ کھانے کی وجہ سے چہرے پر چھوٹے چھوٹے دانے نکلتے ہیں اور جب یہ دانے ختم ہوتے ہیں تو جاتے جاتے جلد پر نشان چھوڑ جاتے ہیں ۔جو دیکھنے میں بہت بدنما لگتے ہیں ۔ ایکنی کی وجہ سے بننے والے ان داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لیے مارکیٹ مختلف طرح کی پروڈکٹس سے بھری پڑی ہے او ر ان پروڈکٹس میں موجود کیمیکلز وقتی طور پر چہرے کو صاف ستھرااور رنگت کوگوری کر دیتا ہے ۔
لیکن یہ چند دنوں کے استعمال کے بعد چہرے کا ستیاناس کر دیتی ہیں ۔ جلد مکمل طور پر خراب ہو جاتی ہے اور پہلے سے زیادہ دانے اور نشانات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ آج میں آپ کے لیے ایکنی کی وجہ سے پڑنے والے داغ دھبوں کے نشانات کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے ایک ماسک لے کر آئی ہوں ۔ جو آپ گھر پر ہی تیار کر سکتی ہیں ۔اس کے چند دنوں کے استعمال سے ہی ان شاء اللہ چہرے کی جلد پر موجود داغ دھبوں کے نشانات ختم ہو جائیں گے۔ داغ دھبوں کے نشانات کو ختم کرنے کے لئے گھریلو قدرتی ماسک بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
اجزاء
ہلد ی : ایک چوتھائی چائے کا چمچ
شہد(خالص) : آدھا چائے کا چمچ
انگورکارس : 2سے 3 انگوروں کو مسل کر ان کا رس نکال لیںترکیب اور طریقہ استعمال
ایک پیالے میں ہلدی اور شہد کو ڈال کر مکس کر لیں ۔ پھر انگوروں کو اس میں ڈال کر چمچ یا انگلی سے مسل دیں اور انگوروں کے چھلکے باہر نکال لیں۔ ان تینوں کو چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں ۔چہرے کو کسی اچھے کلینزر سے دھونے کے بعدکسی نرم کپڑے سے اچھی طرح خشک کر لیں ۔اب اس مکسچر کو روئی یا میک اپ برش کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں ۔ آدھے گھنٹے بعد گرم پانی کے ساتھ چہرہ صاف کر لیں ۔اس مکسچر کے استعمال سے آپ کے چہرے کی جلد کے مسام کھل جائیں گے۔اس لیے نیم گرم پانی سے چہر ہ دھونے کے بعد ٹھنڈے تازہ پانی سے بھی چہرہ دھوئیں اس سے چہرے کے مسام اپنی نارمل حالت میں آجائیں گے۔اچھے نتائج کے لیے ہفتے میں دو سے تین دن لگائیں اور دو ہفتوں میں چہرے پر بننے والے داغ دھبے اور نشانات سے چھٹکاراحاصل کریں۔
شہد، انگور او ر ہلدی کے جلد پر ہونے والے مثبت اثرات کی وجہ سے ہی ان کو ایکنی کے نشانات کے لیے بے حد مفید پایا گیا ہے۔ آئیے آپ کو ان سب کی چند ایک خصوصیات کے بارے میں بتاتی ہوں ۔
ہلدی
ہلدی ایک اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل جز ہے ۔ جو چہرے پر موجود داغ دھبوں کو دور کرتا ہے ، چہرے کی رنگت نکھارتا ہے اوردھوپ کی وجہ سے جلدکے کالے پن کو دور کرتا ہے۔ہلدی جلد کو نرم و ملائم بناتی ہے۔ جھریوں اور چھائیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔صدیوں سے ہلدی کا استعمال دلہن کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
انگور
انگور کا رس ایکنی کے نشانات کو ختم کرنے کے لیے بہت موثر ہے اور نئے نشانات بننے سے روکتا ہے۔ انگور کے اند ر کیلشیئم،میگنیشیم، پوٹاشیئم، وٹامن بی1،بی2 ،بی3 ،بی 5، بی6 ،سی اورفلیونائیڈ کمپاؤنڈ ہوتے ہیں جو جلد کے لیے بہت زیادہ کارآمد ہیں ۔ جلد کو ملائم رکھتا ہے اور جھریوں سے بچاتا ہے۔بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔شہد
شہد کو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں انسانوں کے لیے شفا قرار دیاہے۔شہد سے بہت سی جسمانی اور جلدی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ شہد جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اینٹی بیکٹیریل ہونے کی وجہ سے جلد پر موجود بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے۔جلد کو نرم وملائم بناتا ہے۔ بے رونق جلد کو تازگی دیتا ہے اور ایکنی کے مسائل کا خاتمہ کرتا ہے۔ان سب اجزاء کے مکسچر میں وہ تمام خصوصیات موجودہیں ، جو چہر ے کی جلدپر دانوں کی وجہ سے بننے والے نشانات کو ختم کرنے کے لیے کافی ہیں۔ اس کے استعمال کے چند دن بعد ہی انشاء اللہ داغ دھبے ختم ہو جائیں گے۔
-

سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں
سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں ۔ اسی لیے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور ہونی چاہیے ۔ سونف بیشمار فوائد کی حامل ہے ۔ اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ سونف پرانے نزلے کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔ سونف کو اگر چینی کے ساتھ ملا کر صبح کے وقت کھا لیا جائے تو اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ بچوں کے پیٹ درد میں بھی سونف کا استعمال بہت مفید ہے ۔ اگر بچے کو پیٹ درد یا گیس کا مسلہ ہو تو انہیں دودھ میں سونف ابال کر دینے سے بچے کا پیٹ درد اور گیس کا مسلہ حل ہو جائے گا ۔جن لوگوں کو اسہال یا پیٹ درد کا مسلہ رہتا ہے انہیں چاہیے کہ صبح اور شام ایک چھوٹا چمچ سونف کا استعمال کر لیا کریں سونف سے نظر بھی تیز ہوتی اور معدہ بھی مضبوط ہوتا ہے ۔ اس لیے چاہیے کہ سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیا کریں اور بچے وقتا فوقتا سونف کھاتے رہیں اس سے بہت سے جسمانی مسائل حل ہو جاتےہیں۔ جرمنی کے لوگ بچوں کو دوائی کی جگہ سونف کا پانی پلاتے ہیں ۔ اس سے بچے دوائی کے نقصانات سے بچ جاتے ہیں اور ہمیشہ تندرست رہتے ہیں ۔سونف بازار میں عام دستیاب ہے آپ بھی اپنے بچوں کو سونف کے استعمال کی عادت ڈالیں اس طرح بچے بہت سی تکلیفوں سے نجات پا لیں گے ۔