ساہیوال:ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے بچگانہ وارڈ میں اے سی خراب ہونے پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور گرمی کی وجہ سے متعدد نو مولود بچوں کی ہلاکت،میڈیا پر خبریں آنے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی،
وزیر صحت نے بھی کہا ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں بچگانہ وارڈ کے اے سی کی خرابی پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور گرمی بڑھ جانے کی وجہ سے یکے بعد دیگرے متعدد نو مولود بچے زندگی کی بازی ہار گئے جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فیصل آباد روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا،ہسپتال انتظامیہ نے پہلے پہل تو لواحقین پر دباؤ ڈال کر واقعہ کو دبانے کی روائتی کوششیں کی لیکن جیسے ہی یہ خبریں میڈیا پر آئیں،انتظامیہ کے مردہ گھوڑے میں گویا جان ہی نہیں بلکہ بجلی عود کر آئی،ڈپٹی کمشنر ساہیوال فوری طور پر ہسپتال پہنچے اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کا اے سی ہنگامی طور پر چلڈرن وارڈ میں لگا دیا گیا،دوسری طرف وزیراعلی پنجاب اور اور صوبائی وزیر صحت نے بھی واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کرلی،ڈپٹی کمشنر ساہیوال زمان وٹو کی طرف سے حکام بالا کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں بائیو میڈیکل انجینئر لقمان تابش کو اے سی کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیکر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور غفلت کے مرتکب دیگر عملہ کے خلاف کاروائی کرنے کا کہا گیا ہے،اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری صحت رفاقت علی ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور ان کی زیرنگرانی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس آفس میں جاری ہے ایڈیشنل سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ شام تک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ جائے گی اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ڈویژن بھر میں اپنی نوعیت کا واحد ہسپتال ہے جہاں ڈویژن کے اضلاع کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی ہزاروں مریض روزانہ کی بنیاد پر علاج کے لیے تشریف لاتے ہیں کی گائنی وارڈ میں صرف 18 بیڈز ہیں اور اس وقت 44 کے لگ بھگ بچے زیر علاج ہیں،یاد رہے کہ اس ہسپتال میں بدانتظامی اور ڈاکٹرز کی طرف سے ڈیوٹی میں عدم دلچسپی کی بازگشت اکثر اوقات سنائی دی جاتی رہی ہے،عوامی حلقوں میں تحقیقاتی کمیٹی اور اس کی رپورٹس پر عدم اعتماد اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ اس سے قبل سانحہ ساہیوال کے معاملے پر بھی ایسے ہی کئی اعلانات کیے گئے اور کمیٹیاں بنائیں گئیں تھیں لیکن ابھی تک لواحقین انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں
Category: صحت

ساہیوال:ایک اور سانحہ،متعدد نو مولود جاں بحق،عوام سراپا احتجاج

سرگودہا پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن حرکت میں آ گیا جانیے اس خبر میں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے15عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے _تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیم نے شہر اور کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں واقع 68علاجگاہوں پر چھاپے مارکر غیر قانونی طور پر کام کر نے والی عام علاجگاہوں ،دندان ساز وں اور دواخانوں کو بند کر دیا ۔
ممتاز ڈینٹل کیئر،ابو بکرکلینک،ہاشمی کلینک،اسلم دواخانہ،ندیم کلینک،ارشد ڈینٹل سروس،آد م کلینک،جاوید دندان سازکو سر بمہر کر دیا گیا ۔
بلال ڈینٹل میٹریل اینڈ کلینک،نورکلینک، الشفا کلینک اورارشد علی کلینک بھی بند کر دیے گئے ۔
کمیشن نے ضلع میں اب تک 1,856علاجگاہوں پر چھاپے مار کر442عطائیوں کے کاروبار بند کیے ہیں جبکہ 506عطائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل کر دیے گئے ہیں ۔
گجرات میں انسانی جانوں سے کھیلنے والا ایک اور عطائی دھر لیا گیا
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر عمران بشیر کی قیادت میں ڈی ڈی ایچ او سرائے عالمگیر ڈاکٹر شکیل انور اور انکی ٹیم نے عطائی ڈاکٹر کا کلینک سیل کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدائت پر عطائیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران ٹیم نے مہے خورد کے علاقہ میں الصحت ہومیو کلینک کو چیک کیا جہاں خالد محمود شاکر نامی ہومیو ڈاکٹر مریضوں کوایلو پیتھک ادویات دے رہا تھا۔ ٹیم نے کلینک کو سیل کرکے عطائی ڈاکٹر کےخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹیم نے بعد ازاں قریبی فارمیسی سٹور کو بھی چیک کیا۔

ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ماں اور بچہ آپریشن کے دوران جاں بحق
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث آپریشن کے دوران ماں اور بچہ جاں بحق ورثاء کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی . مڈھ رانجھا کے رہائشی محمد احسان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی روبینہ بی بی کو ڈلیوری کے لئے ہسپتال لایا.جسے ڈاکٹروں نے نارمل ڈلیوری ہونے کے باوجود آپریشن کیا جس کے باعث مریضہ روبینہ بی بی اور پیدا ہونے والا بچہ جاں بحق ہوگیا ہسپتال انتظامیہ مریضہ مرنے کے باوجود پانچ گھنٹے تک ورثاء کو خون اور ادویات کے لئے ذلیل کرتے رہے ورثاء کے اصرار کے باوجود مریض کو ملنے تک نہ دیا اور اپنی غلطی چھپانے کے لئے چھ گھنٹے تک ورثاء کو مریضہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہ دی .خون کی بوتل کے لئے 25 سو روپے وصول کئے اور مریضہ کے تمام ٹیسٹ ہسپتال سے باہر کروائے گئے اور ادویات بھی ہسپتال میں میسر نہ ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا رویہ بھی ٹھیک نہ ہے ورثاء کا وزیر اعلی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ینگ ڈاکٹرز ایسوای ایشن ہڑتال کے حق میں نہیں ڈاکٹرز نے بتا دیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر قاسم اعوان، چیئر مین پنجاب شعیب تارڑ، سینئر نائب صدر پنجاب عثمان امتیاز، سینئر نائب صدر پنجاب حامد جگ، چیئر مین سرگودھا وقاص لطیف بیگ، جنرل سیکرٹری اسامہ بن سعید، نائب صدر سلطان حیدر، ڈاکٹر رانا محمد عبداﷲ ، ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری و دیگر رہنماﺅں سرگودھا میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وائی ڈی اے ہڑتال کے حق میں نہیں، اگر حکومت ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود اور مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے بروقت اور ٹھوس اقدامات اٹھائے تو وائی ڈی اے کو احتجاج نہ کرنا پڑے۔ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہوں اور اضافے کا بل پاس ہونے پر سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور واضح کرتے ہیں کہ تنخواہوں میں اضافے کا بل وائی ڈی اے پنجاب کی کوششوں سے ہوا، جس میں پنجاب بھر کے ڈاکٹروں کی یکجہتی کا بھر پور کردار تھا۔ ایم ٹی آئی بل پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس کےلئے گرفتاریاں دینا پڑیں تو گریز نہیں کریں گے۔ اگر ایسا کرنا ہے تو دیگر اداروں میں بھی یکساں کیا جائے۔ ڈاکٹر کمیونٹی کو ٹارگٹ کیوں بنایا جا رہا ہے۔ ایم ٹی آئی بل ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے ملازمین کے لئے کم اور مریضوں کےلئے زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈاکٹرز کے تحفظ کےلئے پیش کردہ بل 7 ماہ سے پاس نہیں ہوا جو صوبائی وزیر صحت اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ حکومت اس بل کو فوری طور پر پاس کرے؟ وائی ڈی اے ہر وہ کام کرنے کےلئے تیار ہے جو مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے سود مند ثابت ہو مگر اس کےلئے حکومت کو کسی بھی معاملے میں دی گئی احتجاج کی کال سے پہلے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔ حکومت لعت و لعل سے کام لیتی ہے تو وائی ڈی اے کو سڑکوں پر آنا پڑتا ہے۔ تقریب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ غلام شبیر طاہر، سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عرفان فرید سمیت سینئر جونیئر ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف، سٹاف نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلیے خصوصی رعایت ملے گی معاہدہ طے پا گیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا ایک اور احسن قدم تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے چغتائی لیب لاہور کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے معاہدے کی رو سے سرگودہا کے تمام پولیس ملازمین ان کے بیوی بچوں اور والدین کو چغتائی لیب صحت سروسز پر شوگر اور بلڈ ٹیسٹ کروانے پر خصوصی 20 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ سی ایل ایل بیلو کارڈ کے حامل اہلکاروں کو 25 فیصد تک رعایت دی جائے گی پولیس ملازمین یہ رعایت ڈی پی او آفس سے حاصل کردہ ریفرل کارڈ اور ایل ایل بیلو کارڈ دکھا کر حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے
عطائی ڈاکٹروں کے گرد تنگ کرنے کی پالیسی تیار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,سید طارق محمود بخاری کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائیوں کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا.سی ای ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد نے عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائیوں سے متعقلق بریفنگ دی. اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عطائی ڈاکٹرز بنیادی طور پر قومی مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے اور ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے.انہوں نے مزید کہا کہ عطائی معاشرے کا ناسور ہیں اور چند روپوں کی خاطر یہ لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرتے ہیں.اس لیے یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں.
جنوبی پنجاب کے بڑے کارڈیالوجی ہسپتال میں کتوں کاراج ,شہری پریشان,انتظامیہ لاعلم.
جنوبی پنجاب کے واحد چودھری پرویزالہی انسیٹوٹ آف کارڈالیالوجی میں کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔ایمرجنسی کے سامنے سبزہ زار میں کتوں کے مٹر گشت سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اسپتال میں قیام گاہ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین اسی سبزازار پر آرام کرتے ہیں لیکن کتوں کی وجہ سے ان کو پریشانی کا سامنا ہے۔سبزازار میں سوئے ہوئے شہریوں کے آس پاس کتوں کے منڈلانے کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی فوٹیج میں آوارہ کتوں کو سبزا زار میں سوئے شہریوں کے اردگردواضع دیکھا جاسکتا ہے۔اسپتال میں سیکیورٹی سسٹم سخت اور سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہونے کے باوجود ایم ایس سمیت دیگر انتظامیہ لاعلم دکھائی دیتی ہے. کارڈیالوجی کے سبزازار میں گھومتے یہ آوارہ کتے کسی بھی وقت ایمرجنسی وارڈ میں بھی داخل ہوسکتے ہیں۔مریضوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ انسانوں کے علاج و معالجہ کی جگہ پر کھل عام آوارہ کتوں کا گھومنا ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے.

عمران خان کو شکایت کیوں لگائی,لواحقین کو ہسپتال سے باہر نکال دیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کی انتظامیہ نے مریضوں کے لواحقین کو یہ کہ کر ہسپتال کی عمارت سے باہر نکال دیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو شکایت کیوں لگائی جس سے مریضوں کے لواحقین شدید گرمی میں باہر بیٹھنے پر مجبور ہو گئے مناسب سہولتیں اور عملہ کی کمی ہونے کے باعث مریض تو خوار ہوتے
ہی ہیں اب ہسپتال انتظامیہ نے ان کے ساتھ آنے والے لواحقین کو بھی تنگ کرنا شروع کر دیا یاد رہے چند روز قبل عمران خان نے اچانک سرگودہا
کا دورہ کیا تھا اور لواحقین سے براہ راست مسائل کے بارے میں دریافت کیا تھا جس پر ہسپتال انتظامیہ کی خوب سرزنش ہوئی مریضوں کے لواحقین نے عمران خان سے فوری واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیاضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور مختلف چیزوں کا معیار جانچا
(نمائندہ باغی ٹی وی)
ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کے ہمراہ سستا رمضان بازار کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر ریونیو رانا شکیل، اے سی کوآرڈینیشن شبیر بٹ اور اے سی شیخوپورہ فضائل مدثر بھی موجود تھے۔دوران وزٹ سستا رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کا وزن اور قیمت بھی چیک کی گی۔عوام سے اشیاء کی فراہمی اور معیار کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔






