فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمودجاوید بھٹی نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ڈویژن اور ضلع کی تمام انتظامی مشینری متحرک ہے اور گندم کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے یہ بات تحصیل تاندلیانوالہ میں گندم خریداری مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) مصور خاں نیازی،اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محمداورنگ زیب اور محکمہ خوراک کے افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے سنٹر پر کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی اورریکارڈ کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی ڈیوٹیز چیک کیں اور سختی سے ہدایت کی کہ گندم خریداری کے تمام عمل میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔انہوں نے باردانہ کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کسانوں کے لئے ضروری سہولیات کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ڈویژنل کمشنر نے کاشتکاروں سے ملاقات کرکے خریداری سنٹرز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر مہم میں کاشتکاروں سے مکمل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ خوراک کے افسران سے کہا کہ کاشتکاروں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور اگر کسی کسان کو کوئی شکایت ہو تو فوری ازالہ ہونا چاہیے۔
Category: صحت

پولیو کیس سامنے کیوں آیا، حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا
صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو کے 3 واقعات سامنے آنے پر حکومت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو معطل کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پولیو کے 3 کیسز سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے چیف ایگزیکٹوآفیسرہیلتھ ڈاکٹر آغا توحید کومعطل کردیا ،انہیں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی. ڈائریکٹرہیلتھ سروسزلاہورڈاکٹرمسعودطارق کوسی ای او ہیلتھ کا اضافی چارج دےدیا گیا .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاون میں تیرہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچی کی پولیو ویکسیشنین کی ہسٹری نہیں تھی. صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ تین ماہ میں پولیو کے تین کیس آئے ہیں ۔اس سے قبل لاہور کے علاقے سبزہ زار کے رہائشی دس سالہ مبشر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. اس بچے کے خون کے ںمونے دو اپریل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ٹیست کے لئے بھجوائے گئے تھے جہاں این آئی ایچ نے بچے کے خون میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال پنجاب میں پولیو کا یہ تیسرا کیس سامنے آیا ہے ہے جبکہ دوہزار انیس میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد دس ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیو ویکسین بچوں کو پلانے والی ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کچھ علاقوں میں پولیو ٹیموں پر حملے بھی کئے گئے ہیں

لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاون میں تیرہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچی کی پولیو ویکسیشنین کی ہسٹری نہیں تھی. صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ تین ماہ میں پولیو کے تین کیس آئے ہیں ۔اس سے قبل لاہور کے علاقے سبزہ زار کے رہائشی دس سالہ مبشر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. اس بچے کے خون کے ںمونے دو اپریل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ٹیست کے لئے بھجوائے گئے تھے جہاں این آئی ایچ نے بچے کے خون میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال پنجاب میں پولیو کا یہ تیسرا کیس سامنے آیا ہے ہے جبکہ دوہزار انیس میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد دس ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیو ویکسین بچوں کو پلانے والی ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کچھ علاقوں میں پولیو ٹیموں پر حملے بھی کئے گئے ہیں
واربرٹن(نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود اور صوبائی وزیر لیبر انصرمجید کے ہمراہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر واربرٹن میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں مزدور طبقہ میں 208 مکانوں کی چابیاں اور 80000 صحت کارڈ کا اجرا کردیا اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے پنڈال میں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ویژن میں مزدوروں کی بحالی اور دیکھ بھال سب سے اولین ترجیح ہے جو کہ ہر موقع اور ہر دور میں رہے گی آج تحریک انصاف نے مزدوروں کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا کر مثال قائم کردی ہے
دُنیا مزدوروں کی محنت کے بغیر نامکمل ہے۔ ہم سب رَبّ کے عطا کیے ہوے رُتبے اور نصیب کے مطابق کام کرتے ہیں۔ انسانیت میں برابر رہتے ہوۓ ہمیں اس دُنیاوی عارضی عہدوں میں اپنے سے کم عہدے کے ساتھیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
وزیراعلی پنجاب,سردار عثمان بزدار کی واربرٹن,ننکانہ صاحب آمد کے موقع پر صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود صوبائی وزیر لیبر انصرمجید , صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ,کمشنر لاہور ڈویژن مجتبیٰ پراچہ ,آر پی او شیخوپورہ رینج عبدالقادر قیوم ,ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری, سابق نائب صدر پریس کلب ڈاکٹرخالدمحمود شیخ بھی ہمراہ موجود ہیں