Baaghi TV

Category: صحت

  • جاپان کی پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کے لیےگرانٹ کی منظوری

    جاپان کی پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کے لیےگرانٹ کی منظوری

    جاپان نے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے تعاون کے تحت اورل پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے 43 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : حکومت جاپان کی جانب سے ملنے والی حالیہ امداد 1996 کے بعد انسداد پولیو پروگرام کے لیے ملنے والی جاپانی امداد کا حصہ ہے اب تک امداد اور قرضوں کی صورت میں جاپان، پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے لیے یونیسیف کے ذریعے تقریباً 23 کروڑ ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔

    جاپان کی جانب سے دی جانے والی امداد کو پولیو ویکسین کی 2 کروڑ 40 لاکھ خوراکیں خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اس طرح تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جاسکے گی اور زیادہ خطرات والے علاقوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی جہاں یہ ویکسین، انسداد پولیو مہمات کے دوران استعمال ہوگی۔

    کیٹیگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت

    یونیسیف اور جاپان کے درمیان اس منصوبے کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا جبکہ امداد کے معاہدے پر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اور یونیسیف نے دستخط کئے۔

    انسداد پولیو پروگرام پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ رواں سال انسداد پولیو کی کوششوں میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی اور کورونا کے چیلنجز کے باوجود پولیو کیسز میں کمی واقع ہوئی، ہمیں امید ہے کہ ہم 2023 تک ہر قسم کے پولیو وائرس کو ختم کر دیں گے۔

    جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے رواں سال پاکستان میں پولیو کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’ہم اب پولیو فری پاکستان سے صرف ایک قدم دور ہیں۔

    مالی سال 2021: 5 ماہ میں ترسیلات زر 10 فیصد اضافے کے بعد 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

    انہوں نے 2023 تک پاکستان سے ہر قسم کے پولیو کو ختم کرنے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جاپان، پاکستان کو کئی دہائیوں سے ماں اور بچوں کی صحت، انسداد پولیو اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے امداد فراہم کر رہا ہے اور اس حوالے سے آئندہ بھی امداد فراہم کرتا رہے گا-

    جائیکا کے نمائندے شیگیکی فروتا کا کہنا تھا کہ ’ہمیں پولیو پروگرام اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کے لیے مشترکہ کوششیں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے‘۔

    پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے ایڈا گراما نے حکومت پاکستان اور ان کے معاونین کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس سال پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے کامیابیاں حاصل کی ہیں، سال 2020 میں ملک میں 84 پولیو کیسز سامنے آئے تھے جبکہ رواں سال کے 11 ماہ میں صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ اجلاس شروع

  • رات کی شفٹ میں بے وقت کھانے سے ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ

    رات کی شفٹ میں بے وقت کھانے سے ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ

    کراچی : جسم کی اندرونی گھڑی ہمارے سونے جاگنے اور دیگر معمولات کو طے کرتی ہے، ان میں بگاڑ سے جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اب معلوم ہوا کہ رات کو جاگنے اور کھانے پینے سے ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    اس سے قبل رت جگوں میں کام سے جسم کے استحالے (میٹابولزم) متاثر ہونے، امراضِ قلب اور بلڈپریشر کے درمیان تعلق سامنے آچکا ہے۔ اسی طرح سونے اور جاگنے کے قدرتی دورانیے یعنی جسمانی گھڑی (سرکاڈیئن کلاک) بگڑنے سے دل پر منفی اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔
    اس کے بعد ہارورڈ میڈیکل اسکول کے سائنسدانوں نے نوجوان اور صحت مند رضا کاروں کو بھرتی کرکے انہیں دو گروہوں میں تقسیم کیا۔ ان میں سے ایک کو دن میں کام کرایا گیا اور ان ہی اوقات میں کھانا پینا فراہم کیا۔ دوسرے گروہ کو رات میں جاگنے کو کہا اور انہی اوقات میں کھانا دیا گیا۔ یہ عمل کل 14 روز تک دہرایا گیا۔
    سب سے پہلے دونوں گروہوں کے خون میں گلوکوز کی مقدار نوٹ کی گئی۔ اب جن لوگوں نے دو ہفتے شب بیداری میں گزارے اور رات کو کھانا کھایا تو پہلے کے مقابلے گلوکوز کی شرح ساڑھے چھ فیصد بڑھی ہوئی دیکھی گئی۔
    ہارورڈ کے پروفیسر فرینک اے جے ایل نے یہ تحقیق کی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ہماری تحقیق سے عیاں ہے کہ بے وقت کھانے سے خون میں شکر کی مقدار بڑھتی ہے لیکن انہوں نے اس ضمن میں مزید تحقیق پر زور دیا۔
    اب بھی سائنس دانوں کا خیال ہے کہ رات کو کھانے کے بجائے رات جاگنے کا عمل زیادہ مضر ہے کیونکہ یہ پورے بدن کے نظام کو تتربتر کردیتا ہے۔

  • ہوشیار، یہ کام کرنے سے فالج کا خطرہ 60 فیصد بڑھ سکتا ہے

    ہوشیار، یہ کام کرنے سے فالج کا خطرہ 60 فیصد بڑھ سکتا ہے

    کراچی : فالج کا شدید دورہ پوری دنیا میں فوری طور پر جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اور ہرسال ہزاروں لاکھوں افراد میں دائمی معذوری کی وجہ بھی بنتا ہے۔

    انسان کی کچھ ایسی سرگرمیاں ہیں جو محض لمحوں میں فالج کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھاسکتی ہیں اور ان سرگرمیوں میں سرفہرست جسمانی دباؤ ہے۔
    اس ضمن میں نیشنل یونیورسٹی آف آئرلینڈ نے 2021 میں پوری دنیا میں 13 ہزار 462 کیسز کے مطالعات سے انکشاف کیا ہے کہ بھاری وزن اٹھانے اور بہت زیادہ ورزش ختم کرنے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر اندر فالج کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔
    اس تحقیق کی روداد امریکن جرنل آف ایپیڈیمیولوجی میں شائع ہوئی ہے۔ 390 متاثر ہونے والے افراد میں سے 21 یعنی 21 افراد نے اعتراف کیا کہ فالج سے قبل انہوں نے سخت جسمانی مشقت کی تھی۔ اس طرح کل پانچ فیصد افراد سامنے آئے جنہوں نے فالج کے دورے سے قبل سخت مشقت کی تھی یا کم ازکم 50 پاؤنڈ وزن اٹھایا تھا۔ ان تمام افرد کو اشکیمیئک اسٹروک (فالج) ہوا تھا۔
    دوسری جانب خود ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ بہت رنج و غم اور صدمے سے بھی فالج کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ واضح رہے کہ فالج کئی طرح کے ہوتے ہیں جن میں دماغ کی باریک رگ میں خون کا لوتھڑا پھنس جانا یا پھر خون کی رگ پٹھنے سے دماغ میں خون کا بہاؤ شامل ہے۔

  • اسلام آباد میں نرسیں آپریشن ، وارڈ  بوائے مریضوں کو بے ہوشی کے ٹیکے لگانے لگے

    اسلام آباد میں نرسیں آپریشن ، وارڈ بوائے مریضوں کو بے ہوشی کے ٹیکے لگانے لگے

    نرسیں آپریشن ، وارڈ بوائے مریضوں کو بے ہوشی کے ٹیکے لگاتے ہیں ، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
    پرائیوٹ ڈاکٹر ہسپتال میں مریضوں کے آپریشن کرتے ہیں ،
    دیکھ بحال نہ ہونے کی وجہ سے مریض سسک سسک کرہسپتال میں مرجارہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں
    کمیٹی میں نرسوں ،وارڈ بوائے ،داکٹروں کے تصویری ثبوت پیش کردیئے گئے
    قائمہ کمیٹی نے نرم ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک پرانکوائری کرنے کی ہدایت کردی،
    بے ضابطگیوں اور فرائض میں غفلت پر ای ڈی نرم کے خلاف بھی انکوائری کی جائے ،چیئرمین کمیٹی

    اسلام آباد (محمداویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط میں انکشاف ہواہے کہ نرم ہسپتال اسلام آباد میں نرسیں آپریشن وارڈ بوائے مریضوں کو بے ہوشی کے ٹیکے لگاتے ہیں پرائیوٹ ڈاکٹر ہسپتال میں مریضوں کے آپریشن کرتے ہیں ،دیکھ بحال نہ ہونے کی وجہ سے مریض سسک سسک کرہسپتال میں مرجاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والانہیں ہے ،کمیٹی میں نرسوں ،وارڈ بوائے ،داکٹروں کے تصویری ثبوت پیش کردیئے گئے۔قائمہ کمیٹی نے نرم ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک پر وزارت صحت کوانکوائری کرنے کی ہدایت کردی، بے ضابطگیوں اور فرائض میں غفلت پر ای ڈی نرم کے خلاف بھی انکوائری کی ہدایت کی ۔

    منگل کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط کااجلاس چیئرمین راناقاسم نون کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ سردار ریاض محمود خان مزاری نے اسحقاق کے سوال پر کہاکہ ہمارے علاقے میں امن وامان ختم ہو رہا ہے اس میں ہم سب قصور وار ہیں پولیس بدمعاش کو پکڑتی ہے مگر اس کا کچھ نہیں کرسکتے عدالت سے ایک ہفتے میں بدمعاش باہر آجاتا ہے ۔پولیس کا اختیارات دیئے جائیں ۔پولیس کے خلاف میڈیا میں ٹرائل شروع ہوجاتا ہے اس کو ختم ہونا ہوگا ۔ہمارے علاقے میں تین لوگ اغوا ہوئے ہیں ۔پولیس کو کوئی سپورٹ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے پولیس بھی کوئی قدم نہیں اٹھاتی ہے ۔

    چیئرمین قاسم نون نے کہاکہ لبیک جماعت والے پولیس کو مارتے ہیں اور اس کے بعد معائدہ ہوجاتا ہے تو پولیس والوں کا مورال کیسے بلند ہو گا۔پولیس حکام نے کہاکہ بہاولپور میں پولیس کے دو سب ڈویژن بنا دیئے ہیں تاکہ قانون کی عمل داری بہتر بنائی جائے ۔کچے کے علاقے میں چوکیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا ہوں گے ۔کمیٹی نے پولیس حکام کوایم این اے کے ساتھ ملاقات کرکے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔شوکت علی بھٹی نے کہاکہ حافظ آباد میں کیمپس کا مسئلہ ایچ ای سی نے کہاکہ حل کردیں گے ۔ای ڈی ایچ ای سے نے کہاکہ وہاں اب فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جائے گا ۔کمیٹی نے معاملہ نمٹادیا۔

    ظل ہما نے کہاکہ اسلام آباد کے ہسپتال نرم میں میری سرجری ہوئی ہے ۔وزیراعظم کے کہنے پر سرکاری ہسپتال میں علاج کرنے گئی۔ایک سال بعد علاج کے بعد گئی ہوں ۔تو پوری انتظامیہ تبدیل ہوگئی تھی۔ہسپتال کے ملازمین ڈاکٹر مظہر اورشائستہ حبیب کی وجہ سے ہڑتال پر گئے ۔ ڈاکٹر مظہر نے اسلام آبادہائی کورٹ میں ہمارے خلاف کیس کیاہواہے اس کو ہسپتال سے نکالاجائے ۔ڈاکٹر مظہر نے کہاکہ میں 2002 سے ہسپتال میں کام کر رہا ہوں انہوں نے تصویریں دیکھاتے ہوئے بتایاکہ ہسپتال کے آپریشن تھٹر میں ڈاکٹر سیگریٹ پیتے تھے ،نرسیں آپریشن کرتی ہیں ،وارڈ بوئے مریضوں کو آپریشن سے پہلے بے ہوش کرنے کے ٹیکے لگاتے ہیں یہ سب اس کی تصویری ثبوت ہیں باہر سے پرائیوٹ ڈاکٹر آتے ہیں اور ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آپریشن کرکے چلے جاتے ہیں اور مریض دیکھ بحال نہ ہونے کی ہوجہ سے سسک سسک کر مرجاتے ہیں اور کوئی نہیں پوچھتاہے کرپشن اور غیرانسانی سلوک کے خلاف میں نے آواز اٹھائی تو سب میرے خلاف ہوگئے ہیں مجھے کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے نرم ہسپتال میں جو کچھ ہو رہاہے اس کی انکوائری کی جائے ۔

    چیئرمین کمیٹی نے نرم ہسپتال میں ہونے والے غیرانسانی سلوک اور تمام معاملات کی انکوائر ی کرکے کمیٹی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی وزارت صحت کے حکام کو کہاکہ وہ اس معاملے کی جلدازجلد انکوائری کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں ۔جبکہ کمیٹی ارکان نے انکوائری کئے بغیر ڈاکٹر مظہر کوہسپتال سے ہٹانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہ کہ ان سب تصویری ثبوتوں کی روشنی میں انکورائری کی جائے جبکہ ای ڈی نرم ہسپتال کے خلاف بھی ان بے ضابطگیوں اور فرائض میں غفلت پر انکوائری کی جائے ۔چیئر مین کمیٹی نے سندھ پولیس حکام کوہدایت کی کہ تمام صوبوں میں ایم این ایز کو دو پولیس اہلکار دیئے جائیں ۔رکن شگفتہ جمانی نے کہاکہ ان کے پاس دو پولیس اہلکار ہیں مجھے مزید ایک اہلکار دیاجائے میرے مرنے کے بعد یہ پولیس موبائل بھی دے دیں گے مجھے اس وقت اس کاکیا فائدہ ابھی بھی کچھ لوگوں کے ساتھ پولیس موبائل چلتی ہے اورمجھے ایک پولیس اہلکار نہیں دیا جا رہا ہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے سندھ پولیس حکام کو شگفتہ جمانی کو ایک مزید پولیس اہلکاردینے کی ہدایت کردی۔

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت

    ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

    ہولی فیملی ہسپتال سے بچہ اغوا ہونے پر لواحقین کا احتجاج

    یہ ہے بزدار کا لاہور،دس روز میں 40 سے زائد بچے اغوا

    نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    رقم کی لین دین پر اغوا ہونے والا شخص بازیاب،ملزم گرفتار

    پانچ سالہ معصوم بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    مطیع اللہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سفاک ملزم گرفتار

    قائداعظم یونیورسٹی میں ڈرگ مافیا سرگرم، ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کا انکشاف

  • دماغ بچانا ہے تو سائیکل چلائیے اور تیز قدموں سے چلئے

    دماغ بچانا ہے تو سائیکل چلائیے اور تیز قدموں سے چلئے

    کراچی : روزانہ کی ورزش یا سائیکل چلانے کا عمل بالخصوص بزرگوں میں الزائیمر، ڈیمنشیا اور دیگر دماغی امراض سے دور رکھتا ہے۔

    اس سے قبل ورزش کے دماغی اور جسمانی فوائد سامنے آتے رہے ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ تیزقدمی دماغی زوال کو بھی روک سکتی ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ جسمانی طور پر متحرک رہنے کا عمل دماغ میں کسی بھی طرح کی اندرونی جلن یا انفلیمیشن کو کم کرتا ہے۔ یہ اندرونی سوزش جسم کے کسی بھی مقام پر ہو وہ غیرمعمولی امراض کی وجہ بنتی ہے جن میں کینسر، امراضِ قلب اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

    نئی تحقیق کے تحت بزرگوں کےلیے ضروری ہے کہ وہ تیزقدموں سے چلنے اور ممکن ہو تو سائیکل چلانے کو معمول بنائیں کیونکہ اس سے اکتسابی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور دماغ توانا بنتا ہے۔ اس طرح کی غیرمعمولی سرگرمی سے سوزش، اعصابی بیماری اور دماغی سگنل میں خلل ڈالتی ہے۔ ورزش اس غیرمعمولی تحریک کو لگام دیتی ہے۔

    معلوم ہوا کہ ورزش سے گلیئل خلیات کی غیرمعمولی بلکہ مضر سرگرمی میں کمی واقع ہوئی۔ پھر یہ بھی پتا چلا کہ اگر کوئی ڈینمشیا یا الزائیمر کا مریض ہے تو ورزش نے اس ک دماغ کو بہت فائدہ پہنچایا اور اعصابی انحطاط کم ہوگیا۔

    یہی وجہ ہے کہ اب ڈاکٹر بزرگوں کو بھی ہفتے میں 120 سے 150 منٹ تک تیز قدموں سے پیدل چلنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

  • حکومت غیر متعدی بیماریوں  سے بچاؤ کے لیے بھی این سی او سی کی طرز کے اقدامات اٹھائے     ماہرین

    حکومت غیر متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بھی این سی او سی کی طرز کے اقدامات اٹھائے ماہرین

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر متعدی امراض سے جاں بحق اور معذور ہوجانے والے افراد کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ان سے بچاؤ کے لیے بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرز کے اقدامات اٹھائے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملکی و غیر ملکی ماہرین صحت نے پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کی 19ویں سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد کا کہنا تھا کہ حکومت غیر متعدی امراض خاص طور پر ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے نمٹنے اور بچاؤ کے لیے بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرز کے اقدامات اٹھائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت غیر متعدی امراض خاص طور پر ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور کینسر سمیت گردوں کی بیماریوں کے سیلاب کا خطرہ ہے اور اگر فوری طور پر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پاکستان میں نوجوان افراد میں مرنے اور معذور ہونے کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا ڈاکٹروں کی تنظیمیں تحقیق اور شعور بیدار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن جب تک وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس کام کے لیے تعاون نہیں کریں گی غیر متعدی امراض سے بچاؤ ممکن نہیں ہے اب وقت آگیا ہے کہ ذیابیطس اور دل کی بیماریوں پر بھی اتنی ہی توجہ دی جائے جتنی حفاظتی ٹیکہ جات اور متعدی امراض سے بچاؤ کے لیے دی جاتی ہے، پاکستان کے ہسپتالوں میں اتنی سکت نہیں ہے کہ بڑھتے ہوئے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

    خون کا ٹیسٹ جس سے 19 سال پہلے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے

    پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد نے کہا کہ 3 کروڑ 30 لاکھ ذیابیطس کے مریضوں کے ساتھ پاکستان میں دل، گردوں اور آنکھوں کی بیماریوں کے افراد کی تعداد کروڑوں میں پہنچ جائے گی جس سے نمٹنا کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امپیریل کالج لندن کے ذیابیطس سینٹر سے وابستہ ڈاکٹر نیاز خان کا کہنا تھا کہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کی اوسط عمر باقی لوگوں کے مقابلے میں 10 سال کم ہوتی ہے جبکہ ایسے مریضوں میں دل کی بیماریوں کی شرح دگنی ہوجاتی ہے۔

    دبئی ذیابیطس سینٹر سے وابستہ ڈاکٹر حامد فاروقی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران ٹیکنالوجی کی مدد سے ذیابیطس کے مریضوں کی دیکھ بھال کی گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کی جانیں بچ سکیں ٹیلی میڈیسن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ذیابیطس سمیت دیگر نان کمیونیکیبل ڈیزیز (متعدی امراض) میں مبتلا افراد کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

    ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید پھل

    کانفرنس سے برطانوی ماہر رچرڈ کوئنٹن سمیت دیگر ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے خطاب کیاماہرین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت غیر متعدی امراض خاص طور پر ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے نمٹنے اور بچاؤ کے لیے بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرز کے اقدامات اٹھائے۔

    کانفرنس کے دوران مختلف اداروں اور پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے مابین باہمی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

    منہ کا خشک رہنا کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟

  • ذیا بیطس اور موٹاپے میں مبتلا خواتین میں بریسٹ کینسرکا خطرہ بڑھ سکتا ہے     تحقیق

    ذیا بیطس اور موٹاپے میں مبتلا خواتین میں بریسٹ کینسرکا خطرہ بڑھ سکتا ہے تحقیق

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موٹاپے، انسولین کی حساسیت یا ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا خواتین میں دیگر کے مقابلے میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : تحقیق کے مطابق موٹاپے، انسولین کی حساسیت یا ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا خواتین میں دیگر کے مقابلے میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اگرخاتون سُن یاس (مینوپاز) کا شکار ہو تو چھاتی کے سرطان کے خدشات مزید بڑھ سکتے-

    ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید پھل

    فربہ خواتین میں استحالہ (میٹابولزم) اور سوزش جیسی کیفیات بڑھ جاتی ہیں لیکن اب بھی اس پورے عمل کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

    بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر جیرالڈ اور پروفیس شپلے نے انکشاف کیا ہے کہ ایکسوسومز( کئی اقسام کے خلیات کے میں موجود سوراخ سے خارج ہونے والے معائات) بریسٹ کینسر کی وجہ بنتے ہیں اور اسے مزید پیچیدہ بناکر علاج کو ناممکن بناتے ہیں اپنی خاص کیفیات کی بنا پر ذیابیطس اور موٹاپا خواتین میں پیچیدہ قسم کا بریسٹ کینسر پیدا کرسکتا ہے جو ہماری تمام موجودہ ادویہ کو بھی ناکام بنا سکتا ہے۔

    روزانہ چائے اور کافی کا استعمال فالج اور دماغی بیماریوں سے بچاتا ہے ماہرین

    ان میں سے ذیابیطس کو بڑھانے والے عوامل برسٹ کینسر کو بھی بڑھاتے ہیں پھر خون میں گلوکوز، اے ون سی کی بڑھی ہوئی سطح، کولیسٹرول اور دل کے امراض کے طبی عوامل یعنی سی آرپی وغیرہ مل کر چھاتی کے سرطان کے خدشات کو مزید بڑھاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ سرطان کے ماہرین نے اب تک اس پر دھیان نہیں دیا ہے۔

    نمک کا کم استعمال امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے تحقیق

    انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں سائنس داں بڑے پیمانے پر خواتین کا سروے کریں گے تاکہ اس مفروضے کی حمایت یا رد میں کوئی بات سامنے آسکے۔

    خون کا ٹیسٹ جس سے 19 سال پہلے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے

    منہ کا خشک رہنا کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟

  • سردی کی شدت اور امراض سے بچانے والے پھل اور سبزیاں

    سردی کی شدت اور امراض سے بچانے والے پھل اور سبزیاں

    کراچی: سردیوں کی آمد آمد ہے جس میں نزلہ زکام سمیت کئی مسائل سر اٹھاتے ہیں۔ تاہم بزرگوں نے کہا ہے کہ ہر موسم کا پھل اور سبزی کھانے سے اسی موسم کے منفی اثرات سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
    سردیوں میں ہاتھ پیر سن ہونا عام بات ہے جس کے بہت سے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں نارنجی کا رس ایک بہترین ٹانک ثابت ہوسکتا ہے۔
    بالخصوص ایسے بزرگ جو ہاتھ پیر سن ہونے کی شکایت کرتے ہیں اگر دن میں ایک مرتبہ ایک گلاس اورنج جوس پیا جائے تو اس سے خون کی باریک رگیں کھلنے لگتی ہیں اور خون کا بہاؤ بہت بہتر ہونے لگتا ہے۔ اس ضمن میں ہزاروں افراد پر ایک سروے کیا گیا تو اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔ اب جان لیجے کہ دورانِ خون بڑھنے سے خود سردی کی شدت کم محسوس ہونے لگتی ہے۔
    لیکن یاد رہے کہ چکوترا (گریپ فروٹ)، لیموں، کینو اور سنگترے کا رس بھی یکساں فائدہ دے سکتا ہے۔ یہ تمام لذیذ پھل وٹامن سی سے مالا مال ہیں جو بدن کے اندرونی دفاعی (امنیاتی) نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور ہمیں سردی اور اس سے وابستہ امراض سے بچاتے ہیں۔
    دوسرا پھل سیب ہے جو فائبراور کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس سے مالامال ہے۔ سردیوں میں اس پھل کا استعمال قدرتی طور پر آپ کو مضبوط بناکر سردی اور اس کی تکالیف سے بچاتا ہے۔
    تیسرا پھل کیوی ہے جو قدرے مہنگا تو ہے لیکن یہ بھی سردیوں سے بچاتا ہے۔ کیوی میں موجود اہم اجزا سردی کی بے چینی دور کرتے ہیں اور گہری نیند لاتے ہیں۔ وہ خواتین و حضرات جو بے خوابی میں مبتلا ہیں وہ سونے سے ایک گھنٹہ قبل کیوی کے دو پھل کھائیں تو اس سے اچھی اور گہری نیند آتی ہے۔
    دوسری جانب ایسی کئی سبزیاں ہیں جن کا استعمال سردیوں میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ان میں شاخ گوبھی، سبزچائےاور سرخ مرچیں بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ ان کا استعمال سردی کے حملوں اور اس سے وابستہ امراض سے بچاتا ہے۔
    لیکن اس تناظر میں لہسن کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔ لہسن بھی عین وہی کردار ادا کرتا ہے جو نارنجی اور دیگر کھٹے رس دار پھل کرتے ہیں۔ یہ دورانِ خون کو تیز کرتے ہیں اور سردی سے بچاتے ہیں۔ اس لیے سردیوں میں لہسن کا استعمال بڑھادینا ہی اصل فائدہ ہے۔
    دوسری جانب سرخ شملہ مرچ بھی سردی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ یہ بھی وٹامن سی سے مالامال ہے۔ اس لیے سردیوں میں سرخ شملہ بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
    ادرک میں کئی اجزا ایسے ہوتے ہیں جو گلے کی خراش دور کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادرک اندرونی سوزش کو بھی کم کرتی ہے۔ سردیوں میں ادرک کی چائے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ کولیسٹرول میں کمی کے علاوہ یہ جوڑوں کا درد بھی دور کرسکتی ہے۔

  • آیل آر بی ٹی ،اندھیرے میں امید کی ایک کرن

    آیل آر بی ٹی ،اندھیرے میں امید کی ایک کرن

    آیل آر بی ٹی ،اندھیرے میں امید کی ایک کرن
    آنکھیں انسانی وجود کا بہترین، انمول حصہ اور بینائی رب العالمین کی بہت بڑی نعمت ہے، آنکھوں کی قدر بینائی سے محروم افراد ہی جان سکتے ہیں، آنکھ کی حفاظت کریں گے تو ہماری بینائی بھی محفوظ رہے گی اور اگر حفاظت نہیں کریں گے تو پھر آنکھ میں خرابی کے بعد بینائی جانے کا بھی خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، پاکستان میں اندھا پن کی زیادہ بیماریاں سفید موتیا، کالا موتیا، شوگر کے پردے پر اثرات، نور والے پردے کی عمر کے ساتھ ساتھ متاثر ہونا زیادہ چیلنجز ہیں۔ بروقت آنکھ کا معائنہ مستند آئی ڈاکٹر سے اس بیماری کی سٹیج کے حساب سے معائنہ اور علاج انتہائی ضروری ہے آنکھ میں ذرا سی بھی تکلیف پر فوری معالج سے رجوع کرنا چاہئے، تا ہم پاکستان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو غریب عوام کا بھلا کر کے نیکیاں سمیٹ رہے ہیں، انہی میں سے ایک ایل آر بی ٹی کا نام بھی سامنے آیا ہے،

    ایل آر بی ٹی ،لیٹن رحمت اللہ بینوویلنٹ ٹرسٹ کے زیر انتظام لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں آنکھوں کے امراض کے لئے ہسپتال قائم کیا گیا ہے ، یہ اسپتال ایل آر بی ٹی کے نام سے معروف ہے اور امراض چشم کے حوالے سے پاکستان کا سب سے جدید ترین اسپتال کہلایا جاتا ہے۔یہ فلاحی اسپتال ہے مریضوں سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ ایل آر بی ٹی کے چیئرمین نجم الثاقب حمید کا کہنا تھا کہ ایل آر بی ٹی تیس سال قبل قائم کیا گیا تھا ،غریب لوگوں کے لئے یہ ادارہ بنایا گیا ہے، یہ اس زمانے کے اندر آنکھوں کا مرض بہت ایشو تھا، جسٹس ر عامر رضا خان نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ایسا بڑا مسئلہ نہیں جس کو ڈیل نہ کر سکیں، لوگ اس کے لئے ڈونیٹ کرتے ہیں، کروڑوں کی امداد ملتی ہے، یہ سب اللہ کی طرف سے اور لوگوں کی دعائیں ہیں، لوگوں کو فائدہ ہو تو پھر بات کرتے ہیں

    https://www.youtube.com/watch?v=RFecOiNUBL0

    لیفٹیننٹ کرنل ر معین رؤف کا کہنا تھا کہ سنگل سٹوری سے چلتا ہوا اسوقت 135 بیڈز کا ہسپتال ہے اور اس میں صرف آنکھ کا علاج کیا جاتا ہے، یہ ٹوٹلی رفاہی ادارہ ہے ،ایل آر بی ٹی اندھے پن اور آنکھوں کی دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی مشکلات اور تکالیف کو ختم کرنے کے لئے قائم کیا گیا جو پاکستان میں ایک بہتر طریقے سے کام کر رہا ہے،

    پاکستان بینائی سے محروم اور نابینا افراد کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ غریب افراد جو محنت مزدوری کرتے ہیں اور انکی دہاڑی کم ہوتی ہے وہ آنکھوں کا علاج نہیں کروا سکتے ، اس ضمن میں ایل آر بی ٹی میں انہیں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ،بینائی سے محروم ہزاروں افراد کے آپریشن کئے جا چکے ہیں، سرکاری ہسپتال جہاں مریضوں کو وقت دیا جاتا ہے اور انکا وقت پر آپریشن یا علاج نہیں ہوتا وہ ایل آر بی ٹی میں آتے ہیں

    ایل آر بی ٹی میں خواتین و مرد حضرات کے لئے جو علاج کے لئے آتے ہیں ،الگ الگ وارڈز بنائے گئے ہیں، ہسپتال کا بہترین نظام ہے، بہترین مشینری اور قابل ڈاکٹر ہسپتال میں موجود ہیں،دور دراز علاقوں سے لوگ چیک اپ کے لئے آتے ہیں اور انکا علاج کیا جاتا ہے،

    انسان جو مر چکا ہے اگر اس نے اپنی زندگی میں آنکھ عطیہ کرنے کا کہا ہے تو وہ دوسرے مریض کو لگا دی جاتی ہے، کسی مریض سے کوئی پیسے نہیں لئے جاتے ، مکمل علاج فری ہوتا ہے ،ہسپتال میں آنیوالوں کو بھی کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھ کر آنیوالے مریض بھی دنگ رہ جاتے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے نیک کام کرنے والوں کا ہاتھ بٹایا جائے اور مخلوق خدا کی نیک کام میں مدد کی جائے،

  • فضائی آلودگی بچوں کے لیے بہت خطرناک، انہیں کیسے محفوظ رکھا جائے؟

    فضائی آلودگی بچوں کے لیے بہت خطرناک، انہیں کیسے محفوظ رکھا جائے؟

    فضائی آلودگی بچوں کے لیے بہت خطرناک ہے۔ درحقیقت، آلودگی بڑوں کے مقابلے بچوں کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے کیونکہ ان کے جسم کے اہم اعضاء یا پھیپھڑوں کی نشوونما جاری ہے بالغوں کے مقابلے بچوں میں سانس کے مسائل بہت آسانی سے پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ لہٰذا، ایسے وقتوں میں، جب اردگرد کی ہوا بہت آلودہ ہو، بچوں کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

    فضائی آلودگی س محفوظ رکھنے کیلئے بچوں کو چہرے کے ماسک پہننے کی ترغیب دیں،جب بھی آپ کے بچے گھر سے باہر نکلنے والے ہوں تو انہیں ماسک پہننے کو کہیں نیز ان کو اس کی اہمیت بھی سمجھائیں۔

    اینٹی آکسیڈینٹ،اینٹی بیکٹیریل پودا رات کی رانی کے فوائد

    بچوں کو باہر کی آلودگی سے بچانا چاہیے کیونکہ یہ ان کی صحت پر مضر اثرات مرتب کر سکتا ہے انہیں آلودہ ہوا کے رابطے میں آنے سے روکنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ انہیں زیادہ تر وقت گھر کے اندر رکھا جائے، آپ انہیں ان کی پسند کے کچھ تخلیقی آرٹ ورک میں مصروف کر سکتے ہیں۔ جب بچے گھر پر ہوں تو یقینی بنائیں کہ وہ صرف ٹی وی یا موبائل اسکرین کے سامنے بیٹھنے کے بجائے فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزار رہے ہیں۔

    ڈینگی بخار سے بچاؤ کےچند موثر گھریلوعلاج

    گھر کے اندر فضائی آلودگی کو کم کرنے اور صاف ہوا کو سانس لینے کے لیے اپنے گھر میں ایلو ویرا، اسپائیڈر پلانٹ، بانس کھجور اور دیگر مختلف پودے رکھیں۔

    بچوں کو فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے بچانا ہے تو آپ کو ان کی خوراک کا خیال رکھنا ہوگا۔ آپ کو بچوں کی خوراک میں زیادہ وٹامن سی شامل کرنا چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچے سبزیاں کھائیں جیسے ساگ، گوبھی وغیرہ۔ انہیں آملہ، موسمبی یا امرود دیں، یہ وٹامن ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم کو فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔

    ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید پھل