Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • رونالڈو کی قرآن پاک پڑھنے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

    رونالڈو کی قرآن پاک پڑھنے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

    عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کھلاڑی سے متعلق دعویٰ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قرآن کی تلاوت کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو ہیں،تاہم اب اس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے-

    باغی ٹی وی : سٹار فٹبال سے منسوب مذکورہ ویڈیو کو فیسبک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر صارفین کی بڑی تعداد شئیر کر رہی ہے اور کیپشن میں لکھ رہی ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مسجد میں بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں،پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔‘

    تاہم اب ویڈیو کی حقیقت سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص رونالڈو کا ہمشکل ہے جس کا نام ’بیور عبداللہ‘ بتایا گیا ہے،عبداللہ کی جانب سے اپنی قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو ٹِک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    تونسہ: 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد ،ملزم …

    عبداللہ کی رونالڈو سےبہت زیادہ ممثلت کی وجہ سے انہیں اتنی پزیرائی ملی کہ ان کے ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہو گئے کرسٹیانو رونالڈو کی طرح دکھنے والے بیور عبداللہ کی جانب سے فیس بُک پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق وہ عراق چھوڑ کر 2019 میں برطانیہ گئے اور وہاں ملازمت میں لگ گئے،ان کی وائرل ویڈیو بھی 3 سال پرانی ہے جو دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے۔

    حزب اللہ کا جوابی وار،اسرائیل پر میزائل حملے،فوجی اڈہ نشانہ،یہودی چھپنے پر مجبور

  • روس نے یوکرین کے حملوں سے بچنے کے لیے جنگی طیاروں کو چھپا دیا

    روس نے یوکرین کے حملوں سے بچنے کے لیے جنگی طیاروں کو چھپا دیا

    ماسکو: روس نے یوکرین کے حملوں سے بچنے کے لیے پہلے ہی اپنی جنگی طیاروں کو چھپا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق روس نے اس بات کا انتظار کیے بغیر یہ فیصلہ کیا کہ یوکرین کے اتحادی کب اسے روس کے خلاف میزائل استعمال کرنے کی اجازت دیں اور پھر وہ روس کے اہم اہداف کو نشانہ بنا سکے یہی وجہ ہے کہ روس نے پہلے سے ہی اپنے طیاروں کو غائب کر دیا ہے۔

    آخر روس اپنے جنگی طیاروں کو کہاں لے گیا؟علاوہ ازیں کچھ وقتوں پہلے روس نے بحیرہ اسود میں اپنے بحری جنگی جہازوں کو سیواستوپول سے نووروسیسک منتقل کیا تھا، تاہم ایک ہفتے میں دوسری بار وہ اپنے ایک اور اڈے کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کر رہا ہے۔

    ایک فوجی نامہ نگار نے پاولو اکسیونوف نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کو روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے اب روس نے بھی اپنے جنگی جہاز محاذ سے کئی فاصلے دور کرلیے ہیں روس ان جہازوں کو کئی سو کلومیٹر دور لے جا رہا ہے، اگر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی گفتگو کو پرکھا جائے تو اس سے یہ لگتا ہے کہ ’ایئرفیلڈز‘ یعنی فضائی اڈ ے بہت اہم اہداف ہیں جنھیں یوکرین ہدف بنانے جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ یوکرین پر روس کے خلاف یہ میزائل جنھیں سٹارم شیڈو یا سکیلپ کہا جاتا ہے، استعمال کرنے پر مغربی ممالک کی طرف سے پابندی عائد ہے اور یوں یہ پابندی روس کے خلاف کسی بھی ایسے حملے میں رکاوٹ کا کام کرتی ہے۔

    دوسری جانب روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے یوکرین کے 6 نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے روس نے 177 ڈرون، 3 فرانسیسی گائیڈڈ بم، 10امریکی ہائی موبیلیٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

    اس کے علاوہ روس کی جانب سے چرکاسی علاقے میں یوکرینی فوجی عمارت اور اسلحہ کے گودام پر بھی بمباری کی گئی،روس نے یوکرینی شہر خارکیف کے ایک اپارٹمنٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے،خارکیف کے گورنر نے اس حوالے سے دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے اپارٹمنٹ پرگائیڈڈ بم سےحملہ کیا جس سے عمارت اور لوگوں کو نقصان پہنچا۔

  • حزب اللہ کا جوابی وار،اسرائیل پر میزائل حملے،فوجی اڈہ نشانہ،یہودی چھپنے پر مجبور

    حزب اللہ کا جوابی وار،اسرائیل پر میزائل حملے،فوجی اڈہ نشانہ،یہودی چھپنے پر مجبور

    حزب اللہ نے اسرائیل پر کروز میزائلوں سے بڑا حملہ کر دیا،اسرائیل کے شہر حیفا میں میزائل جا لگے ،اسرائیلی فوجی اڈے ڈیوڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا ،تین لاکھ سے زائد یہودی زیر زمین پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے،کئی جگہوں پر آگ لگ گئی

    لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد حزب اللّٰہ نے پہلی بار دور مار راکٹوں سے اسرائیل پر حملہ کیا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 85 راکٹ حملوں میں رمات ڈیوڈ فضائی اڈے اور ساحلی صنعتی شہر حیفہ کو نشانہ بنایا گیا ہے،رمات ڈیوڈ فضائی اڈے پر حملے میں ایک شخص جبکہ حیفہ کے قریب حملوں میں 3 افراد زخمی ہوئے، حزب اللّٰہ کے حملوں میں حیفہ کے قریب متعدد مقامات پر آگ لگ گئی ہے۔

    شمالی اسرائیل میں رمات ڈیوڈ ایئربیس پر حزب اللہ کی جانب درجنوں راکٹ داغے گئے ہیں ، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنانی سرزمین سے لگ بھگ 10 راکٹ لانچوں کی نگرانی کی اور لبنان کی سرزمین سے داغے گئے زیادہ تر راکٹوں کو روک دیا گیا ،حزب اللہ کے حملوں سے حیفہ کے قریب عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں،اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ناداو شوشانی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس وقت شمالی اسرائیل میں لاکھوں افراد کو بموں سے تحفظ کے لیے بنائی گئی پناہ گاہوں میں پناہ لینی پڑی تھی،ان حالات کو دیکھتے ہوئے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

    دوسری جانب بیروت پر حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر مزید حملے بھی کئے تھے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز لبنان پر 400 حملے کرنے کا دعویٰ کیا تھا اس ضمن میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے تنصیبات کو تباہ کردیا تاہم حزب اللہ کی جانب سے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی .

    حز ب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں الیکٹرانک آلات بنانے والی ٹیک کمپنی کو بھی نشانہ بنایا گیا، یہ واکی ٹاکی اور پیجر دھماکوں پر ابتدائی جواب ہے۔کشیدہ حالات کے پیش نظر اسرائیل نے شہریوں کومحتاط رہنےکی ہدایت کی جبکہ شمالی اسرائیل میں عوامی اجتماعات پرپابندی اور سکولز بند کردیئے گئے،دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔

    لبنان پیجر دھماکے،بھارت بھی ملوث نکلا،تہلکہ خیز انکشاف

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

    لبنان میں پیجرز دھماکوں کے پیچھے کون؟،نیویارک ٹائمز کا انکشاف

    اسرائیلی وزیراعظم کے قتل کی سازش کے الزام میں ایک شخص گرفتار

    لبنان،پیجرز دھماکوں میں 11 اموات،4 ہزار سے زائد زخمی،اسرائیل پر الزام

    لبنان میں پیجر دھماکوں پرحزب اللہ کا بیان جاری

    امریکہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر ردعمل ظاہر کر دیا

    بیروت : ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی اسرائیلی پیجر دھماکوں میں زخمی، لبنان میں خون کے عطیات کی اپیل

  • سال 2029 میں ایک بڑے ’شہابی پتھر‘ کے زمین کے انتہائی قریب سے گزرنے کے پیشگوئی

    سال 2029 میں ایک بڑے ’شہابی پتھر‘ کے زمین کے انتہائی قریب سے گزرنے کے پیشگوئی

    سائنسدانوں نے سال 2029 میں ایک بڑے ’شہابی پتھر‘ کے زمین کے انتہائی قریب سے گزرنے کے بارے میں پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : ماہرین نے بڑے حجم کے سیارچے کے گزرنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2029 میں زمین کے قریب پہنچ جائے گا،اس شہابی پتھر کو ’Apophis‘ نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ”تباہی کا خدا“ ہے ماہرین نے کہا ہے کہ اپریل 2029 میں یہ شہابی پتھر زمین کے قریب پہنچ جائے گا۔

    اس کے زمین سے براہ راست ٹکرانے کا خطرہ انتہائی کم ہے تاہم حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر چھوٹے سیارچے یا خلائی چٹانیں Apophis سے ٹکراتی ہیں تو وہ اپنی سمت بدل کر زمین کے مدار میں داخل ہوسکتا ہے تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ اگر چھوٹے سیارچے یا خلائی چٹانیںApophis سے ٹکرائیں تو وہ ممکنہ طور پر اس کی رفتار کو تبدیل کر سکتی ہیں اور اس کے مضمرات نمایاں ہیں۔

    ماہرین کے مطابق Apophis نامی شہابی پتھر کا قطر 340 اور 450 میٹر کے درمیان بتایا گیا ہے، جس کے زمین سے 37,000 کلومیٹر کے فاصلے سے گزرنے کا امکان ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ براہ راست آنکھ سے بھی نظر آسکتا ہے پتھرتقریباً اتنا ہی چوڑا ہے جتنا کہ نیویارک میں واقع ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ اونچی ہے لیکن اس طرح کے تصادم اس کے راستے کو ری ڈائریکٹ کر سکتے ہیں۔

  • امریکا میں متعدد حملہ آوروں کا شہریوں پر حملہ،4 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    امریکا میں متعدد حملہ آوروں کا شہریوں پر حملہ،4 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    واشنگٹن: امریکہ میں متعدد حملہ آوروں نے شہریوں پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کے مطابق یہ واقعہ ریاست الاباما میں برمنگھم کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں رات گئے پیش آیا، فائرنگ کرنے والوں کی تعداد 2 یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی ہمیں 2 بالغ مرد اور ایک بالغ خاتون کی گولیاں لگی لاشیں ملیں جب کہ درجنوں زخمیوں میں سے ایک بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور اس کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے شہریوں سے حملہ آوروں کی شناخت کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے واقعے کی تحقیقات میں متعدد ایجنسیاں شامل ہیں جن میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد شامل ہیں،تاحال واقعے کے محرک کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی حملہ آوروں سے متعلق کوئی ابتدائی معلومات مل سکی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں رواں برس 403 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں 12 ہزار سے زائد افراد مارے گئے جب کہ زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

  • لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہوگا،انتونیوگوتریس

    لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہوگا،انتونیوگوتریس

    نیو یارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا اور اس کے لیے جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیاکو لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے اور اس کے لیے لبنان، اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا غزہ جنگ طویل ہوگئی ہے، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں، جنھوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اس کے ذمہ دار ہیں، غزہ کے لوگوں کی زیادہ مدد نا کرنے پر افسردہ ہوں اور اس کی وجہ اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں۔

    مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات پر برطانیہ میں سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا خطہ 1973 کے بعد علاقائی جنگ چھڑنے کے سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے۔

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    دوسری جانب لبنان سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس میں اسرائیل کے اندر اہم مقامات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے اب تک استعمال نہ کیے جانے والے راکٹوں نے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے ہونے والے راکٹوں کے حملے کے باعث 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بجنے لگے، اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس نہ روک سکا۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ کئی شہروں تک پھیلا دیا، اسرائیل نے حزب اللہ کے 400 لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہےاسرائیل نے شہریوں کو حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر حملے سے خبردار کر دیا ہے، اسرائیل کی جانب سے لبنان میں 290 اہداف پر 4 سو سے زائد حملے کیے گئے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے لبنان پر چڑھائی کرنے سے متعلق اطلاعات کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

  • ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا،30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی

    ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا،30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی

    تہران: ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا،دھماکا ہفتے کی رات 9 بجے کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت اور 17 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے،دھماکے کے وقت کوئلے کی کان کے ان دو بلاکس میں 69 افراد موجود تھے جن میں سے 24 تاحال لاپتہ ہیں۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

  • اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا، 45 روز کیلئے بندکرنےکا حکم

    اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا، 45 روز کیلئے بندکرنےکا حکم

    رام اللہ: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بول دیا۔

    باغی ٹی وی : اتوار کی صبح الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بولا،اسرائیلی فوج کی جانب سے زبردستی چینل کے بیوروکو 45 روز کے لئے بندکرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

    الجزیرہ ٹی وی کی نشریات میں خلل ڈالنے سے قبل ٹی وی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے چینل کے دفتر پر دھاوا بولنے اور ملٹری آرڈرز ٹی وی کے ایک ورکر کو تھمانے کی فوٹیج لائیو نشر کی تھی کارروائی سے کچھ دیر پہلے ٹی وی کو القسام بریگیڈ کی جانب سے ویڈیو موصول ہوئی تھی، اسرائیلی فوجی ڈرون کی ویڈیو میں غزہ میں خلاف ورزیوں کے شواہد ہیں۔

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    اس سے قبل مئی میں اسرائیلی حکام نے یروشلم ہوٹل کے ایک کمرے پر چھاپہ مارا جو الجزیرہ اپنے دفتر کے طور پر استعمال کرتا تھا، یہ اس وقت ہوا جب حکومت نے الجزیرہ سٹیشن کے مقامی آپریشنز کو یہ کہتے ہوئے بند کرنے کا فیصلہ کیا کہ اس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

  • بنگلہ دیش کے سابق وزیر لینڈ کی لندن،نیویارک اور دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف

    بنگلہ دیش کے سابق وزیر لینڈ کی لندن،نیویارک اور دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کے سابق وزیر لینڈ کے لندن،نیویارک اور دبئی میں 500 ملین ڈالر سے زیادہ لگژری رئیل اسٹیٹ کے اثاثوں کا انکشاف ہو اہے-

    باغی ٹی وی : "الجزیرہ” کے مطابق بنگلہ دیش کے سابق وزیر لینڈ سیف الزمان چودھری نے لندن، دبئی اور نیویارک میں لگژری رئیل اسٹیٹ پر 500 ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کیے لیکن بنگلہ دیش کے ٹیکس گوشواروں میں اپنے بیرون ملک اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

    رپورٹ کے مطابق چٹاگانگ کے بندرگاہی شہر کے ایک طاقتور خاندان سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ چودھری نے اس رقم پر ملک کے کرنسی قوانین کے حصے کے طور پر 12,000 ڈالر کی سالانہ حد کے باوجود اتنی بڑی جائیداد بنائی –

    بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے وکیل ڈاکٹر شاہدین ملک نے الجزیرہ کو بتایا کہ ملک کا آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ سیاستدانوں کو اپنے غیر ملکی اثاثوں کا اعلان کرنا چاہیے۔

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

    بنگلہ دیش میں حکام نے حسینہ کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے اور اب چودھری کے برطانیہ میں لاکھوں ڈالر کی لانڈرنگ کے دعووں کی تحقیقات کر رہے ہیں،چودھری برطرف شدہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے قریبی ساتھی تھے جو اگست میں طلباء کے احتجاج پر سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہو گئے تھے۔

    حسینہ کی جلا وطنی کے بعد بنگلہ دیش کے حکام نے ان کی حکومت میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

    بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے سابق وزیر لینڈ چودھری اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں، جب کہ ریاست کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے ان الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ انھوں نے غیر قانونی طور پر "ہزاروں کروڑ ٹکا” حاصل کیے تھے۔ ڈالر) اور اسے برطانیہ میں لانڈر کیا۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    تحقیقات سے پتہ چلا کہ چوہدری نے 2016 سے اب تک برطانیہ میں 360 گھر خرید ے،لندن کے اسٹیٹ ایجنٹ رپن محمود نے الجزیرہ کے خفیہ رپورٹرز کو لندن کے مشیروں کے نیٹ ورک سے متعارف کرایا جس نے چودھری کو اپنی جائیداد کی سلطنت بنانے میں مدد کی: چارلس ڈگلس سالیسٹرز ایل ایل پی، جس نے ان کے لیے 100 سے زیادہ جائیداد کے قرضوں کو دوبارہ فنانس کرنے میں کام کیا۔ پریش راجہ، جنہوں نے اپنی کمپنی مارکیٹ فنانشل سلوشنز اور اپنے دیگر کاروباروں کے ذریعے سینکڑوں قرضے بنائے۔ اور راہول ماردے، سنگاپور کے بینک ڈی بی ایس کے، جس نے وزیر کو رقم بھی دی۔

    جب الجزیرہ نے چودھری سے اس حوالے سے پوچھا تو بتایا کہ ان کی بیرون ملک جائیدادیں خریدنے کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز بنگلہ دیش سے باہر ان جائز کاروباروں سے آتے ہیں جن کی وہ برسوں سے ملکیت میں ہے۔

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    چارلس ڈگلس سالیسٹرز ایل ایل پی، مارکیٹ فنانشل سلوشنز، پریش راجہ، ڈی بی ایس بینک اور رپن محمود نے الجزیرہ کو بتایا کہ انہوں نے چودھری پر زبردست اینٹی منی لانڈرنگ چیک کیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے فنڈز بنگلہ دیش سے نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات، امریکہ اور برطانیہ میں جائز اور دیرینہ کاروبار سے آئے۔

  • پیجر اور واکی ٹاکی میں دھماکے، قطر ایئر لائن کی لبنانی مسافروں پر بڑی پابندی

    پیجر اور واکی ٹاکی میں دھماکے، قطر ایئر لائن کی لبنانی مسافروں پر بڑی پابندی

    قطر:لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والے مسافروں پر بڑی پابندی لگا دی ہے۔

    باغی ٹی وی :قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والی پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی لانے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی لبنان میں حالیہ دھماکوں کے باعث لگائی گئی ہے،بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے مسافروں کے پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی ہو گی، پابندی کا اطلاق چیک شدہ اور ساتھ لے جانے والے سامان کے ساتھ ساتھ کارگو پر بھی ہو گا ، فیصلہ لبنان کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا۔

    واضح رہے کہ لبنان میں حماس اور حزب اللہ کے ارکان کے پیجرز اور پھر واکی ٹاکی میں دھماکوں سے 40 افراد ہلاک اور 3 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی خفیہ ادارے کی اس پُراسرار اور عجیب حکمتِ عملی نے دنیا بھر میں مختلف چیزوں کو بم کے طور پر بروئے کار لانے کے امکان سے متعلق تحقیق کو ہوا دی ہے۔

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

    دنیا بھر کے خفیہ ادارے اسرائیلی خفیہ ادارے کی حکمتِ عملی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ یہ رجحان انتہائی خطرناک ہے کیونکہ الیکٹرانک ڈیوائسز کو بم کے طور پر بروئے کار لانے کی صورت میں غیر متحارب افراد یعنی عام شہریوں کا جانی نقصان زیادہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اب دہشت گرد کوئی بھی دھماکوں کے لیے کوئی بھی طریقہ اختیار کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ حکومتیں بھی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز کو بم کے طور پر بروئے کار لاسکتے ہیں۔

    ایسے میں روس کے ایک فوجی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ چاکلیٹ بم کا ڈیمو دیتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جی ہاں، چاکلیٹ بم۔ دنیا بھر میں لوگ شدید تشویش میں مبتلا پائے گئے ہیں کہ اب کس چیز پر بھروسا کیا جائے اور کس پر نہ کیا جائےبرقی گاڑیوں کو بم میں تبدیل کرنے کی بات ہو رہی ہے گھریلو استعمال کے آلات بھی بم کے طور پر بروئے کار لائے جاسکتے ہیں۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    ڈیمو کے مطابق چاکلیٹ میں چھوٹا سا آئی ای ڈی بم نصب کیا جاسکتا ہے۔ چاکلیٹ کھانے والا جیسے ہی بم کو چبائے گا بٹن دبنے سے دھماکا ہو جائے گا اور اُس کا منہ اُڑ جائے گا-