Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

    لبنان: اسرائیل نے ہفتے کے روز لبنان میں 290 کے اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز لبنان میں 290 کے اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے، جس کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے 90 راکٹ داغے گئے، ادھر اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر آئندہ چوبیس گھنٹے میں بڑا جوابی حملہ متوقع ہے، جس کے لیے اسرائیل نے اپنے شہریوں کو چوکس رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری طور پر چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے وہ فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ کوائن جاری کردئیے

    اس سے قبل اسرائیل نے لبنان پر 2 بڑے حملے کیے تھے جس میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے سربراہ ابراہیم عقیل اور دیگر 16 کمانڈروں سمیت 37 افراد شہید ہوئے تھے۔

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

  • اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    غزہ:اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزینوں کے سکول پر فضائی حملہ، 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 30 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 13 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں الزیتون سکول کو بھی نشانہ بنایا، حملے میں 30 افراد زخمی ہوئے، فلسطین وزارت صحت کے مطابق ہفتے کو غزہ میں الزیتون کے علاقے میں پناہ گزین سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں،جنگ کے دوران یہ سکول بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہاں بے گھر افراد نے پناہ لی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو ایک اور عینی شاہد احمد عظام نے کہا کہ میں نے اسکول میں کسی بھی مرد کو زخمی نہیں دیکھا تھا۔ شہید اور زخمی ہونے والے بچے تھے یا پھر خواتین۔ احمد عظام نے کہا کہ ہم مر رہے ہیں مگر ہمارے اسلامی پڑوسی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں وہ اپنی زندگی میں مست ہیں اور اسرائیل سے پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے کے لیے مسلم دنیا میں سے کوئی بھی آگے نہیں بڑھ رہا۔

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    واضح رہے اسرائیلی دہشت گردانہ حملوں میں غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 41 ہزار 391 ہوگئی ہے جبکہ 95 ہزار 790 فلسطینی زخمی ہیں،جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے-

    ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر …

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ کوائن جاری کردئیے

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ کوائن جاری کردئیے

    نیو یارک: سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹرمپ کوائن جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں آج بہت زبردست چیز جاری کر رہا ہوں یہ ہے آفیشل ٹرمپ کوائن۔واحد آفیشل سکہ ہے جو میں نے خود ڈیزائن کیا ہے، سلور میڈیلین کا پہلا ایڈیشن بدھ سے دستیاب ہوگا، یہ آزادی کے لیے ہماری جدوجہد کا یادگاری سکہ ہے، یہ سکہ 99.9 فیصد چاندی سے بنا ہے، ہر سکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ سر ٹیفکیٹ کے ساتھ ملے گا۔

    ٹرمپ کوائن کی قیمت 100 ڈالر رکھی گئی ہے، یہ یادگاری سکہ ایک خوبصورت بیگ میں دیا جائے گا، سکہ امریکی ریاست انڈیانا کی ایک ٹکسال میں ڈھالا گیا ہے، ٹرمپ نے حال ہی میں کرپٹو کرنسی کی ایک فرم بھی شروع کی ہے۔

    کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

  • امریکا:سابق صدارتی امیدوار کیساتھ تعلقات سامنے آنے پر خاتون رپورٹر کی منگنی ٹوٹ گئی

    امریکا:سابق صدارتی امیدوار کیساتھ تعلقات سامنے آنے پر خاتون رپورٹر کی منگنی ٹوٹ گئی

    سابق صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کیساتھ تعلقات سامنے آنے پر خاتون رپورٹر کی منگنی ٹوٹ گئی-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میگزین کی سیاسی رپورٹر اولیویا نوزی کے منگیتر، پولیٹیکو کے ریان لزا نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ہے، ان کی جانب سے یہ اعلان اولیویا نوزی پر سابق صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ مبینہ تعلقات کا الزام سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

    50 سالہ ریان لزا نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنی سابقہ منگیتر کے ساتھ تعلق کی وجہ سے وہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی کوریج میں شامل نہیں ہوں گے۔

    ساف انڈر 17 چیمپئن شپ:پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو یارک میگزین کی واشنگٹن میں نمائندہ اولیویا نوزی کو سابق آزاد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ مبینہ رومانوی تعلقات سامنے آنے کے بعد چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا،31 سالہ اولیویا نوزی اور ریان لزا کی منگنی اٹلی میں ستمبر 2022 میں ہوئی تھی اور دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں، دونوں 2018 سے ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے پھرتے نظر آتے تھے-

    گنڈا پور کی غنڈہ گردی،رائفل کے بٹ گاڑی کو مارے،شیشے توڑ دیئے

  • انتقال کر جانے والےمصری ارب پتی تاجر پر  جنسی زیادتی کے الزامات

    انتقال کر جانے والےمصری ارب پتی تاجر پر جنسی زیادتی کے الزامات

    گزشتہ سال انتقال کر جانے والے 94 سالہ مصری ارب پتی تاجر پر 20 خواتین نے جنسی ہراسانی کا الزم عائد کیا ہے-

    باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم کے مطابق گزشتہ سال انتقال کر جانے والے 94 سالہ مصری ارب پتی تاجر محمد الفائد پر ان کے ڈپارٹمنٹل اسٹور کی 20 سے زائد خواتین ملازمین نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا، الفائد کی ملکیت میں ہوتے ہوئے ڈپارٹمنٹل انتظامیہ نے مبینہ الزامات کو چھپانے کی کوشش کی –

    گنڈا پور کی غنڈہ گردی،رائفل کے بٹ گاڑی کو مارے،شیشے توڑ دیئے

    دستاویزی فلم اور پوڈکاسٹ میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کی 20 سے زائد سابق خواتین کارکنان نے گواہی دی تھی کہ الفائد نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور یہ واقعات لندن، پیرس اور سینٹ ٹروپیز سمیت مختلف مقامات پر رونما ہوئے ڈپارٹمنٹل اسٹور مداخلت کرنے میں ناکام رہا اور 1985 اور 2010 کے درمیان الفائد کی ملکیت کے دوران جنسی بدسلوکی کے الزامات کی پردہ پوشی میں مدد کی۔

    ڈپارٹمنٹل اسٹور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں اور متاثرین کے تحفظ میں ناکامی پر معذرت خواہ ہیں، نئی انتظامیہ ملازمین کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔

    ساف انڈر 17 چیمپئن شپ:پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

  • سائنسدانوں نے بلڈ گروپ سے متعلق 50 سال پرانے اسرار کو حل کیا

    سائنسدانوں نے بلڈ گروپ سے متعلق 50 سال پرانے اسرار کو حل کیا

    لندن: سائنسدانوں نے نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا-

    باغی ٹی وی : برطانوی ادارے این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ اور یونیورسٹی آف برسٹل کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے MAL نامی ایک نئے بلڈ گروپ کی نشاندہی کی ہے مذکورہ بالا پیش رفت نے AnWj نامی اینٹیجن سے جُڑے 50 سال پرانے اسرار کو حل کیا ہے جو پہلی بار 1972 میں دریافت ہوا تھا۔

    بی بی سی کے مطابق سینئر ریسرچ سائنسدان لوئس ٹیلی کی قیادت میں ریسرچ ٹیم نے AnWj اینٹیجن سے محروم مریضوں کی شناخت کے لیے ایک جینیاتی ٹیسٹ بھی تیار کیا ہےیہ اختراع ماہرین کوMAL گروپ کے نایاب مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے قابل بنائے گی اور ہم آہنگ خون کے عطیہ دہندگان کی تلاش میں سہولت فراہم کرے گی۔

    لوئس، جنہوں نے اس پروجیکٹ کے لیے 20 سال وقف کیے ہیں، بی بی سی کو بتایا کہ اس ٹیسٹ سے مستفید ہونے والے لوگوں کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے مزید برآں یہ MAL گروپ تمام بلڈ گروپ سسٹم میں 47واں نیا بلڈ گروپ ہے۔

    جلسہ تووڑ گیا، پہلے علی امین گنڈا پور معافی مانگے گا؟

  • دوران پرواز کھانے سے نکلا چوہا،وہ بھی زندہ

    دوران پرواز کھانے سے نکلا چوہا،وہ بھی زندہ

    دوران پرواز مسافر کے کھانے سے چوہا نکلا آیا وہ بھی زندہ، کھانے سے چوہانکلنے کے بعد پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

    واقعہ ڈنمار ک کا ہے،ڈنمارک کی ایئر لائن کے مسافر طیارے سے دوران پرواز کھانا دینے کے بعد مسافر کے کھانے سے چوہا نکل آیا،مسافر طیارہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے اسپین کے شہر ملاگا کے لیے پرواز کر رہا تھا ،کھانے سے چوہا نکلنے کے بعد پرواز نے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہنگامی لینڈنگ کی،تمام مسافروں کو دوسرے جہاز کے ذریعے روانہ کیا گیا.

    ایئر لائن کے ترجمان اوسٹین شمٹ نے اے ایف پی کو بتایا کہ پرواز کی لینڈنگ کے بعد جہاز کا اچھی طرح معائنہ کیا گیا، چوہے کو تلاش کیا گیا،پرواز میں سوار ایک مسافر جارل بوریسٹاد،نے خبر رساں ادارے کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کے کھانے کے ڈبے سے زندہ چوہا نکلا،کھانا ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا تھا، کھانے سے چوہا نکلنے پر پرواز میں کوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی،

    ایئر لائنز چوہوں کو پروازوں میں سوار ہونے سے روکنے کے لیے سخت پروٹوکول نافذ کرتی ہیں کیونکہ چوہے بجلی کی تاریں چباجاتے ہیں،ایئر لائن حکام کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو،اس میں غلطی دو علاقوں میں ہو سکتی ہے۔ سب سے پہلے، باورچی خانے میں. جہاں کھانے کی تیاری اور پیکنگ کے دوران، دوسرا، کچن سے ہوائی جہاز تک کھانے کی نقل و حمل کے دوران چوہا کھانے میں آ سکتا ہے،تاہم اسکی تحقیقات بھی ہوں گی.

    لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

    لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

    تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • لبنان پیجر دھماکے،بھارت بھی ملوث نکلا،تہلکہ خیز انکشاف

    لبنان پیجر دھماکے،بھارت بھی ملوث نکلا،تہلکہ خیز انکشاف

    لبنان پیجر دھماکوں میں نیاانکشاف سامنے آیا ہے، پیجر دھماکوں میں بھارت کا بھی ہاتھ نکلا، ہندو نژاد نارویجین شہری نورٹا کا مالک نکلا

    ناروے کے تاجر رنسن جوز کی کمپنی نورٹا گلوبل نے پیجر لبنان میں حزب اللہ کو بھجوائے تھے، رنسن جوزکی بھارتی ریاست کیرالہ میں پیدا ہوا تھا، وہاں سے ایم بی اے کرنے کے وہ بعد ناروے چلا گیا تھا ۔ کیرالہ کے معروف اخبار منورما کی ایک رپورٹ کے مطابق رنسن کے والد ہوزے موتھیدم منانتھاوڑی میں ایک دکان میں درزی کا کام کرتے تھے، انہیں علاقے میں ‘ٹیلر ہوزے’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔رنسن جوز کا تعلق بھارت سے ہے، بھارت اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے، پیجر دھماکوں میں بھی بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ہو سکتا ہے، کیونکہ جس کمپنی نے پیجر بھجوائے اسکا مالک بھارتی ہے،

    لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد نورٹا گلوبل جو صوفیہ، بلغاریہ میں رجسٹرڈ کمپنی ہے، نے اپنی ویب سائٹ کو بھی حذف کر دیا، نورٹا آفس بھی اس کے رجسٹرڈ پتے پر اب موجود نہیں ہے،بھارتی مالک رنسن جوز نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے اور کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے،ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کیرالہ پولیس اور مرکزی حکومت کی ایجنسیوں نے کیرالہ میں رنسن کے آبائی گاؤں اونڈیانگڈی میں تحقیقات شروع کر دی ہے، رنسن، درزی موتھیداتھ جوز اور گریسی کا بیٹا، اپنی بیوی کے ساتھ ناروے میں رہتا ہے، اس کا بھائی برطانیہ میں کام کرتا ہے اور اس کی بہن آئرلینڈ میں نرس ہے۔ اس کے چچا تھانچاچن نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ خاندان گزشتہ تین دنوں سے ان سے رابطہ نہیں کر پا رہا تھا، ناروے کی انٹیلی جنس ایجنسی اور اوسلو پولیس ابھی تک اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔رنسن جوزکی نورٹا گلوبل کے علاوہ اوسلو میں ڈی این میڈیا گروپ میں بھی پانچ برسوں سے کام کر رہے ہیں، خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق، جوز چند سال قبل اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ناروے گئے تھے۔ اوسلو واپس جانے سے پہلے اس نے مختصر طور پر لندن میں کام کیا۔ ڈی این میڈیا نے اخبار ورڈنز گینگ کو بتایا کہ وہ منگل سے بیرون ملک کام کے دورے پر ہیں اور وہ ان تک نہیں پہنچ سکے۔جوزکی اہلیہ کا بھی گزشتہ کئی دنوں سے رابطہ نہیں ہے، بتایا جاتا ہے کہ بلغاریہ میں واقع نورٹا گلوبل کی بنیاد کیرالہ کے وائناڈ میں پیدا ہوئے رنسن ہوزے نے رکھی تھی۔

    دوسری جانب بلغاریہ کے قومی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ فرم کے مالک نے تجارتی سامان کی خرید و فروخت سے منسلک کوئی لین دین نہیں کیا اور یہ دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق قوانین کے تحت آتا ہے،حزب اللہ نے پیجرز دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا لیکن ابھی تک اسرائیلی حکومت نے ان حملوں پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا

    علاوہ ازیں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں مبینہ طور پر حزب اللہ کے زیراستعمال مواصلاتی آلات کے دھماکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں،غزہ کی پٹی اور لبنان میں اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ تنظیموں کے درمیان کشیدگی ایک وسیع علاقائی تنازع کا باعث بن سکتی ہے ،اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ووکلر ترک کا کہنا ہے کہ شہریوں میں تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے یہ حملے جنگ میں ایک نئی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہیں، جہاں مواصلاتی آلات بازاروں، گلیوں اور گھروں میں پھٹنے والے ہتھیار بن جاتے ہیں دھماکوں کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے جن لوگوں نے ان حملوں کا حکم دیا اور یہ کیے، ان کو ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

    لبنان میں پیجرز دھماکوں کے پیچھے کون؟،نیویارک ٹائمز کا انکشاف

    واضح رہے کہ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق پیجرز اور واکی ٹاکیز میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے، جبکہ 287 افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ان دھماکوں کے بعد لبنانی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور حزب اللہ نے ان حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے اعلان جنگ قرار دیا ہے۔حزب اللہ کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل کا مقصد مواصلاتی آلات جیسے پیجرز اور واکی ٹاکیز کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنانا تھا۔

    اسرائیلی وزیراعظم کے قتل کی سازش کے الزام میں ایک شخص گرفتار

    لبنان،پیجرز دھماکوں میں 11 اموات،4 ہزار سے زائد زخمی،اسرائیل پر الزام

    لبنان میں پیجر دھماکوں پرحزب اللہ کا بیان جاری

    امریکہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر ردعمل ظاہر کر دیا

    بیروت : ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی اسرائیلی پیجر دھماکوں میں زخمی، لبنان میں خون کے عطیات کی اپیل

    اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر نے دھماکوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکے ممکنہ طور پر اسرائیل کی طرف سے کی گئی کارروائی ہو سکتی ہیں۔ اس بیان نے علاقے میں مزید کشیدگی پیدا کر دی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی گہرائی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔یہ دھماکے لبنان میں حالیہ دنوں میں ہونے والے سب سے سنگین واقعات میں سے ایک ہیں، اور اس نے لبنان کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی برادری اور مقامی حکومتوں کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے کہ وہ اس صورتحال کو کیسے سنبھالتے ہیں اور متاثرین کی مدد کس طرح کی جاتی ہے۔

    یہ حملہ اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ پر ایک نیا اور مؤثر طریقہ کار ہے، جو کہ ان کے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے، اور اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

  • اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

    حالیہ رپورٹس میں اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف ایک نہایت پیچیدہ حملے کا انکشاف ہوا ہے جس میں پیجرز کے ذریعے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا۔ بین الاقوامی عسکری اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں اسرائیلی انٹیلیجنس کے اعلیٰ تکنیکی ماہرین کا کردار سامنے آیا ہے۔ برسلز سے تعلق رکھنے والے مشہور تجزیہ کار ایلیاہ میگنیئر نے الجزیرہ کو ایک تفصیلی انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیل نے کس طرح سے پیجرز میں چھیڑ چھاڑ کر کے انہیں ایک مہلک ہتھیار میں تبدیل کیا۔
    ایلیاہ میگنیئر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ حزب اللہ کے ارکان پر حملے میں استعمال ہونے والے پیجرز میں PETN نامی دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا، جو ایک نہایت خطرناک دھماکا خیز مواد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "اس دھماکا خیز مواد کو پیجر کے الیکٹرانک سرکٹ کے اندر اس مہارت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا کہ اس میں غیر معمولی تکنیکی صلاحیتوں کی ضرورت تھی۔ یہ عمل ریاستی سطح پر کسی انٹیلیجنس ایجنسی کی مداخلت کی نشاندہی کرتا ہے۔حزب اللہ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پیجرز کی یہ مخصوص کھیپ براہ راست لبنان نہیں پہنچی تھی کیونکہ لبنان میں اس قسم کے آلات کی درآمد پر پابندی عائد ہے۔ میگنیئر کے مطابق، یہ کھیپ تین ماہ تک قریبی بندرگاہ پر رکی رہی، جس دوران اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا مکمل وقت ملا۔

    پیجرز کیسے دھماکے کا سبب بنے؟

    میگنیئر نے مزید وضاحت کی کہ اسرائیلیوں نے پیجرز کو فعال کرنے کے لیے ایک خاص طریقہ اختیار کیا۔ انہوں نے ان پیجرز پر تین مرتبہ ایرر میسجز بھیجے، جس سے لوگ انہیں دیکھنے پر مجبور ہوئے۔ جیسے ہی پیجرز کو آن کیا گیا، وہ وائبریٹ کرنے لگے اور فوراً دھماکے سے پھٹ گئے۔ ان دھماکوں کی وجہ سے 300 سے زائد افراد نے اپنے دونوں ہاتھ کھو دیے، جبکہ بہت سے لوگوں کی ایک یا دونوں آنکھیں ضائع ہو گئیں۔ 150 سے زائد افراد نے اپنے پیٹ کا کچھ حصہ بھی ضائع کیا۔تفتیش کاروں نے ان پیجرز کا تکنیکی معائنہ کیا جو کسی وجہ سے پھٹ نہیں پائے تھے۔ ان میں سے کئی پیجرز جل گئے تھے یا ان کا ٹرگر سسٹم فیل ہو گیا تھا، جس سے تفتیشی ٹیم کو اس سارے نظام کی تفصیلات سمجھنے میں مدد ملی۔
    الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے ایک اور دفاعی ماہر حمزے عطار نے بتایا کہ یہ حملہ حزب اللہ کے مواصلاتی نیٹ ورک کو توڑنے کی ایک کامیاب کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پیجرز کے سپلائی چین کو ہدف بنانے میں کامیاب ہوا اور اس نے مائیکرو پروسیسرز میں مداخلت کی، جس کے نتیجے میں پیجرز اوورلوڈ ہو گئے اور دھماکے کا سبب بنے۔حمزے عطار کا کہنا تھا کہ اس حملے نے حزب اللہ کے سیکیورٹی سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا اور اسے ایک پیچیدہ مسئلہ قرار دیا۔ ان کے مطابق، یہ حملہ مواصلات کی خامیوں کو ظاہر کرتا ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل نے کس حد تک تکنیکی برتری حاصل کی ہے۔یہ انکشافات حزب اللہ کے لیے نہ صرف سیکیورٹی کے حوالے سے بلکہ اس کی مواصلاتی صلاحیتوں کے لیے بھی بڑے چیلنجز کا سبب بنے ہیں، اور یہ حملہ خطے میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک نئی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہ

  • اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما ابراہیم عقیل شہید

    اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما ابراہیم عقیل شہید

    بیروت: اسرائیلی فضائیہ نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں حزب اللّٰہ کے گڑھ پر شدید فضائی حملہ کیا جس میں حزب اللّٰہ کے سینئر ترین رہنما ابراہیم عقیل عرف تحسین سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے۔ یہ فضائی کارروائی حزب اللّٰہ کے زیر اثر جنوبی ٹاؤن ضاحیہ جنوبیہ میں کی گئی، جہاں تنظیم کی اہم اور حساس تنصیبات کو جدید ترین ایف 35 جنگی طیاروں سے میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔عرب اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق، یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب حزب اللّٰہ اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس جاری تھا۔ اس فضائی حملے میں تنظیم کی اہم قیادت اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کا مقصد حزب اللّٰہ کی قیادت کو نشانہ بنانا تھا تاکہ تنظیم کی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔
    حزب اللّٰہ نے تاحال اپنے آپریشنل کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کی تصدیق نہیں کی، لیکن مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق، وہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے ہیں۔ ابراہیم عقیل حزب اللّٰہ کی اعلیٰ قیادت میں شامل تھے اور انہیں تنظیم کے اندر ایک طاقتور اور تجربہ کار رہنما کے طور پر جانا جاتا تھا۔ابراہیم عقیل امریکی حکومت کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھے اور ان کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے 70 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر تھا۔ ان پر 1983 میں بیروت میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا، جن میں امریکی میرینز سمیت 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
    اب تک حزب اللّٰہ نے اس حملے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ یہ تنظیم اپنے سینئر رہنماؤں کے حوالے سے معلومات کو محدود رکھتی ہے اور اسرائیلی حملوں کے بعد عمومی طور پر جوابی کارروائی کا اعلان کرتی ہے۔ حزب اللّٰہ کی قیادت اور اس کے حامیوں کی جانب سے جوابی کارروائی کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔یہ حملہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا حصہ ہے، جہاں حالیہ دنوں میں اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے جاری ہیں، جبکہ حزب اللّٰہ کی جانب سے جوابی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔