Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • آئل ٹینکر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکا، 48 افردا جاں بحق متعدد زخمی

    آئل ٹینکر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکا، 48 افردا جاں بحق متعدد زخمی

    مئیڈوگری: نائیجیریا میں آئل ٹینکر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکے کے نتیجے 48 افردا جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کے علاقے مئیڈوگری آئل ٹینکر کی سڑک سے گزرتے ہوئے مسافروں اور مویشیوں سے بھرے ٹرک سے ٹکر ہوگئی تھی،ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا اور مسافر بردار ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 48 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آئل ٹینکر دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    بیرسٹر گوہر کی حکومت پر تنقید، بانی پی ٹی آئی کی جلد واپسی کا اعلان

    ہسپتال میں دردناک واقعہ، لاوارث مریض کو وارڈ سے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا

    پیر محل: کم جہیز کیوں لائی،بہو پربہیمانہ تشدد، ہسپتال میں داخل

     

  • دنیا کی دوتہائی فعال سیٹلائٹس پر  ایلون مسک کا کنٹرول

    دنیا کی دوتہائی فعال سیٹلائٹس پر ایلون مسک کا کنٹرول

    رواں ہفتے اسٹار لنک کے 7ہزار ویں سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے بعد ایلون مسک نے خلا میں اپنا تسلط مضبوط کر لیا ہے اور وہ اس وقت زمین کے گرد گردش کرنے والے فعال سیٹلائٹس کے تقریباً دو تہائی کو کنٹرول کرنے والے واحد شخصیت ہیں۔

    سیٹلائٹ ٹریکر ’سیلس ٹریک‘ کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس دنیا کی 62 فیصد فعال سیٹلائٹس کو کنٹرول کرتی ہے۔حال ہی میں اسپیس ایکس کے 7 ہزارویں اسٹارلنک سیٹلائٹ کی لانچنگ کے بعد فعال سیٹلائٹس کی کل تعداد 6 ہزار 370 ہوگئی ہے۔انٹرنیٹ سیٹلائٹ کانسٹیلیشن کو آپریٹ کرنے والی کمپنی اسپیس ایکس نے 2019 میں پہلی بار سیٹلائٹ لانچ کیا جس کے بعد وہ روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 3 سیٹلائٹ خلا میں بھیج رہی ہے۔سیٹلائٹ ٹریکر ’سیلس ٹریک‘ کے اعداد و شمار کے مطابق، اسپیس ایکس اب دنیا کے 62 فیصد سے زیادہ آپریشنل سیٹلائٹس کو کنٹرول کرتا ہے اور یہ تعداد ان کے حریف برطانوی کمپنی ’وین ویب‘ کی سے 10 گنا زیادہ ہے۔’وین ویب‘ یوکرین پر روسی حملے کے بعد روس کے خلائی ادارے ’سویوز‘ کے ساتھ لانچنگ منسوخ ہونے کے بعد سے اپنے سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کے لیے اسپیس ایکس پر انحصار کررہی ہے۔

    دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا اسٹارلنک کانسٹیلیشن، فی الحال 102 ممالک میں کام کرتا ہے اور 30 لاکھ سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔اسپیس ایکس کا منصوبہ ہے کہ وہ مجموعی طور پر 42 ہزار سیٹلائٹس لانچ کرے اور ان کی کوریج مزید ممالک تک بڑھائی جائے تاہم تجارتی اور انٹرنیٹ کی پابندیوں کی وجہ سے افغانستان، چین، ایران، شمالی کوریا، روس اور شام کو فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔البتہ اسٹار لنک کے غیر قانونی آلات کی ایران سمیت دیگر علاقوں میں داخل ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    ایلون مسک نے حال ہی میں سیٹلائٹ نیٹ ورک پر اپنے کنٹرول کو اجاگر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’ اسٹار لنک اب زمین کے تمام فعال سیٹلائٹس کا تقریباً دو تہائی حصہ بن چکا ہے’ ۔اسٹار لنک، ٹیسلا، اور ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) کے ذریعے ایلون مسک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ نے خدشات کو جنم دیا ہے۔ماضی میں ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹار لنک، ٹیسلا اور ٹوئٹر کے درمیان میرے پاس کسی بھی کمپنی سے زیادہ رئیل ٹائم عالمی اکنامک ڈیٹا ہوسکتا ہے۔تاہم اسٹار لنک کو بھی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، برازیل میں قانون سازوں کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایکس پر پابندی عائد کرنے کے بعد اسٹار لنک نے ابتدائی طور پر ایپ کو اپنے صارفین کے لیے قابل رسائی بنایا تھا تاہم بعد میں حکومتی حکم کی تعمیل کی۔

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں

    ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں ملنے لگیں۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہونا ہے لیکن اس سے قبل ہی ٹیم کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں، شیڈول کے تحت بنگلہ دیش کو پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر چنئی میں اور 27 ستمبر کو کانپور میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے بنگلادیشی ٹیم کے خلاف ہندو جماعت نے کانپور ٹیسٹ کے دوران احتجاج کی کال دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث کانپور ٹیسٹ کو اندور منتقل کیا جاسکتا ہےہندو محاسبہ کے نائب صدر جیویر بھردواج کا کہنا ہے کہ ہم گوالیار میں بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی 20 میچ بھی نہیں ہونے دیں گے، ٹیسٹ سیریز کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور ہم بی سی سی آئی سے رابطے میں ہیں۔

  • دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    ممبئی: بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا نے دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی کی آمد کی تصدیق کی ہے، رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش اتوار 8 ستمبر کو ہوئی،قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں، والدین بننے پر سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں دونوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی، رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی، رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    ایشیا کا طاقتور طوفان ’یاگی‘ ویت نام سے ٹکرا گیا

    پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے اسلام آباد میں گرفتار

    جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا …

  • جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے

    جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے

    تل ابیب: غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے خلاف ہزاروں اسرائیلی تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی پرچم اور نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بینرز، پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے جنگ بندی کے حق میں زبردست نعرے بھی لگائے۔

    رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والے مظاہرین نے نیتن یاہو سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے فوری طور پر جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ دہرایا۔

    واضح رہے کہ کئی ماہ سے امریکا، قطر اور مصر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ثالثی کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جاری جارحیت کے خلاف برطانیہ میں بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا اسرائیلی حملوں کے گیارہ ماہ مکمل ہونے پر لندن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینیوں سے زبردست اظہار یکجہتی کیامظاہرین نے فلسطینی پرچم کے ہمراہ لندن کی سڑکوں پر مارچ کیا، احتجاج میں شہریوں نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور غزہ پر حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اس کے علاوہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا۔

    خیال رہے کہ غزہ سمیت دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کو 11 ماہ مکمل ہو چکےہیں،حملوں میں اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 90 فیصد سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر بھی ہو چکے ہیں،اسرائیل نے غزہ میں کارروائی کرتے ہوئے حماس کے مزید 2 کمانڈر شہید کردیے۔

    اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فائر بریگیڈ کے عملے پر ڈرون حملہ کرکے 2 اہلکار شہید اور 3 شدید زخمی کردیا جبکہ لبنان سے حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل میں 2 ڈرون حملے کیے،امریکا سمیت تمام طاقتور ممالک اور عالمی ادارے 11 ماہ بعد بھی غزہ میں اسرائیلی حملے رُکوانے میں ناکام ہیں۔

    اسی حوالے سے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی مزید جامع تجاویز کچھ دنوں میں پیش کریں گے،دوسری جانب یرغمالیوں کے اہلخانہ کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف نئے مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

  • ایشیا کا طاقتور طوفان  ’یاگی‘  ویت نام سے ٹکرا گیا

    ایشیا کا طاقتور طوفان ’یاگی‘ ویت نام سے ٹکرا گیا

    ویتنام: طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا گیا جس میں مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں،”یاگی”طوفان ایشیا میں رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق ویت نام کے شمالی علاقوں میں طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، طوفان کی زد میں آکر 12 لاپتہ اور 78 زخمی ہوگئے،انڈو پیسیفک ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے بتایا کہ طوفان ہفتے کی صبح 203 کلومیٹر فی گھنٹہ (126 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ہائی فونگ اور کوانگ نینہ صوبوں سے ٹکرایا۔

    سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ہنوئی میں تیز ہواؤں اور اڑنے والے ملبے کی وجہ سے عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ درخت گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہےہفتے کے روز شمالی صوبہ کوانگ ننہ میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہنوئی کے قریب ہائی دونگ میں ایک شخص ہلاک ہوا، اس علاقے میں 78 افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ایک درجن ماہی گیر سمندر میں لاپتہ ہیں۔

    پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے قریب بیگ سے بم اور ہینڈ گرنیڈ …

    ہائی فونگ شہر میں دھاتی چھتوں کی چادریں اور تجارتی سائن بورڈ اڑتے ہوئے دیکھے گئے ویتنام کے ساحلی قصبوں سے تقریبا 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور حکام نے شہریوں گھروں کے اندر رہنے کی وارننگ جاری کی ہے،ہنوئی سمیت 12 شمالی صوبوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

    اس سے قبل طوفان یاگی چین کے صوبے ہینان سے ٹکرایا تھا طوفان کے باعث بجلی گرنے، شدید بارش اور 145 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے تھے جس سے 2 افراد ہلاک اور 92 زخمی ہوئے تھے،طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 8 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی-

    سڑک پر خاتون سے زیادتی،مدد کی بجائے ویڈیو بنانے والا بھی گرفتار

  • ترکش ایئرلائن  کے جہاز میں ہنگامہ آرائی، چھ   زخمی

    ترکش ایئرلائن کے جہاز میں ہنگامہ آرائی، چھ زخمی

    تائیوان جانے والی ترکش ایئرلائن کی پرواز میں شدید ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔

    استنبول کے اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تائی پے تاؤیوان بین الاقوامی ہوائی اڈے جاتے ہوئے ترک ایئر لائن کی پرواز TK24 میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، جس دوران چھ مسافر زخمی ہو گئے، پرواز بوئنگ 777-300ER رجسٹرڈ TC-JJE جس میں 214 مسافر اور عملے کے 17 ارکان سوار تھے، میں جمعرات، 5 ستمبر کو لینڈنگ سے تقریباً دو گھنٹے قبل ہنگامہ ہوا، ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں چار مسافر اور دو کیبن کریو شامل تھے،زخمی مسافروں میں سے دو کو تائیوان میں لینڈنگ کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

    جہاز میں ہنگامہ آرائی کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز میں سامان،کھانا و دیگر چیزیں بکھری پڑی ہیں،ایک خاتون اپنے سر سے کچھ صاف کر رہی ہے، شاید اس کے سر پر کسی نے کچھ مارا،ترکش ایئر لائن میں ہنگامہ آرائی کس بات پر ہوئی واضح نہیں ہو سکا، ایئر لائن نے بھی خراب موسمی حالات کو ہنگامہ خیزی کی وجہ قرار دیا، دوسری جانب مسافروں نے بھی شدید احتجاج کیا اور کہا کہ عملے کے افراد کی وجہ سے ہنگامہ آرائی ہوئی، ایئر لائن کو تربیت یافتہ اور تمیز دار عملے کو پرواز کے ساتھ بھیجنا چاہئے، مسافروں نے ایئر لائن دفتر میں عملے کے خلاف کاروائی کی درخواست دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے،تاہم ایئر لائن کے عملے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بھی دوران سفر عملے کے ساتھ بدتمیزی نہیں کرنی چاہئے.

    کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

    جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

    بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

     ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

    بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

  • سڑک پر خاتون سے زیادتی،مدد  کی بجائے ویڈیو بنانے والا بھی گرفتار

    سڑک پر خاتون سے زیادتی،مدد کی بجائے ویڈیو بنانے والا بھی گرفتار

    دن دہاڑے سڑک پر سرعام خاتون کے ساتھ زیادتی کے موقع پر خاتون کی مدد کرنے کی بجائے ویڈیو بنانے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

    واقعہ بھارت کا ہے، پولیس نے محمد سلیم کو اجین عصمت دری کیس میں گرفتار کر کے اسے شریک ملزم نامزد کر دیا ہے،محمد سلیم نامی آٹو ڈرائیور نےاجین عصمت دری کیس کی ویڈیو ریکارڈ کرنے اور اسے سوشل میڈیا پر گردش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق، سلیم اجین ضلع کے ناگدا قصبے کا رہنے والا ہے اور اب اسے سازش کے الزامات کے تحت کیس میں شریک ملزم نامزد کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق، اس نے کوئلہ پھاٹک جنکشن پر ملزم لوکیش کو سڑک کے کنارے ایک کچرا چننے والے خاتون کی عصمت دری کرتے دیکھا۔سلیم نے متاثرہ خاتون کی مدد کرنے کی بجائے اس واقعے کو اپنے فون پر فلمایا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے آٹو ڈرائیور کی شناخت کی اور اس کے موبائل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے اسے ٹریک کیا۔پولیس نے سلیم کا فون بھی قبضے میں لے لیا ہے، اور فون سے عصمت دری کی ویڈیو برآمد کی ہے اور اسے فرانزک تجزیہ کے لیے بھیج دیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق، سلیم پر پہلےبھی پولیس نے متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے،اجین کے ایس پی پردیپ شرما کا کہنا ہے کہ، "اس پورے فعل کا ویڈیو بنانے والے شخص کو پولیس نے ناگدا سے گرفتار کیا ہے۔ نوجوان کا سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔ اس کے پاس سے ایک موبائل بھی برآمد ہوا ہے جس سے ہم نے ویڈیو برآمد کی ہے۔”ہماری سائبر پولیس ٹیم فرانزک تجزیہ کر رہی ہے۔ اس نے جن لوگوں کو یہ ویڈیو بھیجا ہے ان کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ اگر پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت ایسا کیا گیا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ملزم کو ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،

    واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کےو اقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے، خاتون کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں ملزم نے دن دہاڑے مصروف ترین سڑک کے قریب خاتون کے ساتھ زیادتی کی، وہاں سے گزرنے والے شخص نے ویڈیو بنا لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا، اجن شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش نامی ملزم نے ایک کچرہ چننے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کی، ملزم نے زیادتی سے قبل خاتون کو شراب بھی پلائی، خاتون کی زیادہ شراب پینے سے حالت غیر ہوئی تو ملزم اسے سڑک کے کنارے لے گیا اور دن دہاڑے سر عام خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے لگا، اسی دوران ایک شہری کا گزر ہوا تو اس نے ویڈیو بنا لی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شہریوں نے احتجاج کیا ، ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا تا ہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ اس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیا تھا.

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

  • سکول طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل کے ملزم کو سزائے موت کی سزا

    سکول طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل کے ملزم کو سزائے موت کی سزا

    بھارت میں عدالت نے گزشتہ سال سلی گوڑی میں اسکول کی طالبہ کے ساتھ وحشیانہ عصمت دری اور قتل کے الزام میں محمد عباس کو سزائے موت سنا دی ہے

    مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں ایک خصوصی عدالت نے 7 ستمبر کو محمد عباس کو گزشتہ سال ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔ مجرم کو دو دفعہ، تعزیرات ہند کی دفعہ 302 اور POCSO ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت سزائے موت سنائی گئی ہے۔سزائے موت کے علاوہ محمد عباس کو آئی پی سی کی دفعہ 363 کے تحت 7 سال اور 10 سال قید بامشقت کے ساتھ پچاس ہزار روپے جرمانے اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قوانین کے مطابق ہائی کورٹ سے تصدیق کیے بغیر سزائے موت پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکتا۔

    بنگال کے بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری نے ایکس پر پر فیصلے کی ایک کاپی پوسٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر بیواس چٹرجی نے کہا، ہم نے موت کی سزا کی درخواست کی تھی کیونکہ تین سیکشنز جن پر سزا ثابت ہوئی تھی، دیگر سیکشنز میں زیادہ سے زیادہ سزا دی جاتی ہے۔ چنانچہ گزشتہ روز میں نے اس معاملے پر ڈیڑھ گھنٹے دلائل دیئے جس میں اس کیس کو نایاب ترین کیسز میں سے ایک کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی، موت کی سزا لگاتار دو حصوں میں سنائی گئی۔ ایک دفعہ 302 ہے جو کہ قتل ہے اور دوسرا POCSO ایکٹ کی دفعہ 6 ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے کیس میں سات سال قید اور دس لاکھ روپے معاوضہ کے طور پر لواحقین کو دیا گیا ہے۔

    سزا کے بعد، مجرم نے کہا کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور قواعد کے مطابق اس کے لیے مفت قانونی امداد حاصل کریں گے۔محمد عباس کو 21 اگست 2023 کو نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی پر 21 اگست کو عباس نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اسکول سے گھر واپس آرہی تھی۔ وہ نابالغ لڑکی کو رابندر پلی میں ایک متروک مکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر اس کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔جب اس نے مزاحمت کی تو اس نے اس کے منہ پر اینٹ مار دی، مقامی لوگوں نے اس کی چیخیں سنیں اور متاثرہ لڑکی اسکول کی وردی پہنے خون میں لت پت پڑی ملی۔ مقتول نیپالی میڈیم اسکول میں 11 ویں جماعت کی طالب علم تھی،پولیس نے اسی دن سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ مبینہ طور پر ملزم نے گرفتاری کے بعد اس گھناؤنے جرم کا اعتراف کیا تھا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

  • خاتون انفلوئنسر سے خصوصی تعلقات ، اطالوی وزیر مستعفی

    خاتون انفلوئنسر سے خصوصی تعلقات ، اطالوی وزیر مستعفی

    اطالوی وزیر ثقافت جینارو سنجیلیانو ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون کے ساتھ تعلقات کے سبب اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے،جینارو خاتون وزیر اعظم کی حکومت میں مستعفی ہونے والے پہلے وزیر ہیں۔

    باغی ٹی وی : جینارو نے جمعہ کو اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ ’ان تکلیف دہ ایام کے دوران میں طویل اور سنجیدہ غور کے بعد میں نے بالآخر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اپنی عزت کے دفاع اور اپنی شفافیت ثابت کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں پٹیشن داخل کریں گے۔

    جینارو نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال مئی میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریا کے ساتھ ان کا "جذباتی تعلق” بن گیا تھا تاہم انہوں نے جولائی کے اواخر اور اگست کے اوائل میں اس پر روک لگا دی۔

    عمران خان کے وکلاء کو اڈیالہ جیل داخلے سے روکنے کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ …

    واضح رہےکہ ماریا نے اگست کے اواخر میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسے وزیر ثقافت کا مشیر مقرر کیا گیا ہے تاہم جینارو نے فوری طور پر اس کی تردید کر دی،جواب میں ماریا نے وزیر ثقافت جینارو کے ساتھ بہت سی تصاویر پوسٹ کر دیں جو مختلف عوامی تقریبات کے موقع پر لی گئی تھیں، علاوہ ازیں ماریا نے ای میلز اور سفری ٹکٹ بھی ظاہر کر دئیے۔

    لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی،مریم اورنگزیب

    جس کے بعد بدھ کے روز ایک انٹرویو میں مستعفی وزیر جینارو نے دستاویزی ثبوت دکھا کر باور کرایا کہ انھوں نے ماریا کے اپنے ساتھ تمام اسفار کے اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے اور اس سلسلے میں ریاست کا ایک یورو بھی خرچ نہیں کیا گیاپہلی شخصیت جس سے مجھے معذرت کرنی چاہیے وہ ایک غیر معمولی شخصیت ہے اور وہ میری اہلیہ ہیں-

    اسرائیلی فوج کا لبنان کے اندر حملے کی تیاری کا انکشاف