Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • شیخ حسینہ کی حکومت بچانے کیلئے بھارتی فوج بنگلہ دیش پہنچ گئی

    شیخ حسینہ کی حکومت بچانے کیلئے بھارتی فوج بنگلہ دیش پہنچ گئی

    بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے بھارت سے مدد مانگ لی، حسینہ کی حکومت بچانے کیلئے بھارتی فوج بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے

    بھارتی فوج کی ایک کمپنی مغربی بنگال سے بنگلہ دیش میں داخل ہوئی ہے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، حسینہ حکومت نے احتجاج کو کچلنے کے لیے بھارتی حکومت سے مدد طلب کی تھی۔۔ حسینہ حکومت نے کرفیو نافذ کر کے فوج کو طلب کر رکھا ہے اور احتجاج کو کچلنے کے لیے بھارت سے مدد بھی مانگی ہے۔ خون کی پیاسی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کو قتل کرے گی اور حسینہ کو اقتدار میں رکھے گی۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت نے ملک کی بدترین صورتحال کے پیش نظر اتوار اور پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے، صرف ہنگامی خدمات کے اداروں کو کام کرنے کی اجازت ہے،بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں میں فورسز کو امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں شدت آگئی ہے، احتجاج پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنےکا حکم دے دیا گیا ہے، 5 روز سے جاری پُرتشدد مظاہروں میں اموات کی تعداد 123 ہوگئی ہے

    ہفتے کے روز بنگلہ دیشی شہروں میں فوجی گشت کر رہے تھے تاکہ طلباء کے مظاہروں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی شہری بدامنی کو روکا جا سکے، حکومتی کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کی ہے،پولیس اور ہسپتالوں کی طرف سے رپورٹ کیے گئے متاثرین کی اے ایف پی کی گنتی کے مطابق، اس ہفتے کے تشدد میں اب تک کم از کم 123 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور 15 سال کے اقتدار میں رہنے کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کے لیے ایک یادگار چیلنج ہے۔

    بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

    بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت کی ہے،

     بنگلہ دیش میں یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لئے مدت کر دیا گیا 

  • برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد  گرفتار

    برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد گرفتار

    برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا

    لیڈز میں ایک ادارے اور بچوں کے درمیان جھگڑے کے بعد جب پولیس اور سوشل کیئر حکام وہاں پہنچے اور بچوں سمیت دیگر افراد کو حراست میں لیکر محفوظ مقام پر منتقل کیا تو ہنگامے شروع ہو گئے،ہجوم نے پولیس گاڑی پر پتھراؤ کیا، گاڑی کو الٹا دیا، ایک بس کو آگ لگا دی، محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے سے مکینوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، مکینوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے.

    برطانوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایک خاندان کے بچوں کو سوشل کیئر منتقل کیا جس پر ہنگامہ آرائی ہوئی، واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں،علاقہ میں پولیس کی اضافی نفری بھیج دی گئی ہے،برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے ہنگامہ آرائی کی مذمت کی ہے جبکہ ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ ہنگامہ کرنے والوں سے قانون پوری قوت سے نمٹے گا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    واقعہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار زبرستی بچوں کو اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں،

  • امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی  وفات پا گئیں

    امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی وفات پا گئیں

    امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی وفات پا گئی ہیں، شیلا کی عمر 74 برس تھی

    ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلاجیکسن لی طویل عرصے سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھیں،ان کے خاندان نے شیلا جیکسن لی کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکساس کے 18 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی ریاستہائے متحدہ کی نمائندہ شیلا جیکسن لی کی وفات کا اعلان کرتے ہیں، انہیں قومی اور بین الاقوامی انسان دوست، انصاف اور انسانی حقوق خصوصا خواتین اور بچوں کے لیے ان کی جرات مندانہ کوششوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔

    شیلاجیکشن 1995 سے کانگریس کی رکن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں ، وہ امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن بھی تھیں ، شیلا جیکسن سیلاب،زلزلے سمیت ہرناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں، سال 2022 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ان کی خدمات کے عوض ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا،شیلا جیکسن نے سوگواران میں شوہر، دو بچے اور دو پوتے پوتیاں چھوڑی ہیں مشیلا جیکسن لی گزشتہ تین دہائیوں سے کانگریس کی رکن رہیں اور وہ زیادہ تر ہسپانوی، سیاہ فام اور پاکستانی کمیونٹی کی کانگریس میں آواز تھیں،شیلا جیکسن کے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گہرے روابط تھے، ماضی میں جب پاکستانی صحافیوں کا وفد امریکا آیا تو انہوں نے ان کا نہ صرف خیرمقدم کیا بلکہ ان کو کانگریس کی جانب سے تہنیتی سرٹیفکیٹ بھی دیے

    پاکستان کاکس کی بانی شیلا جیکسن لی کی وفات پر صدر مملکت،وزیراعظم کا افسوس کا اظہار
    صدر آصف علی زرداری نے امریکی کانگریس کی خاتون رکن اور پاکستان کاکس کی بانی اور شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر دکھ کا اظہارکیا ہے،صدر مملکت نے آنجہانی کانگریس وومن کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ شیلا جیکسن ایک قابل ذکر رہنما تھیں،شیلا جیکسن نے خواتین اور بچوں سمیت انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائی،پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کیلئے شیلا جیکسن کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران ان کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں، سیلاب کی مشکل گھڑی میں ان کی مدد سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امید اور ریلیف ملا،

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریسی رکن شیلا جیکسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ، شہباز شریف کاکہنا تھا کہ شیلا جیکسن پاکستان امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کی چیمپئن تھیں، شیلا جیکسن کی خدمات کو آنے والے سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔

  • حملہ آور نے ٹرمپ پر حملہ سے قبل ڈرون اڑا کر جائزہ لیا تھا

    حملہ آور نے ٹرمپ پر حملہ سے قبل ڈرون اڑا کر جائزہ لیا تھا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بارے میں امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ حملہ آور نے پیلے ڈرون اڑا کر ہدف کا جائزہ لیا تھا

    امریکی میڈیا کے مطابق مقامی ٹیکٹیکل ٹیم کا اہلکارٹرمپ پرحملہ آورکونشانہ بنانے میں ناکام رہا تھا جس کے بعد سیکریٹ سروس کے اہلکار نے ہدف واضح نہ ہونے کے باوجود حملہ آور کو ایک ہی گولی سے ہلاک کر دیا تھا۔14 جولائی کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا تھا،ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی جو ریاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی تھا۔

    ٹرمپ کے تحفظ میں ناکامی پرسیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر ایوان نمائندگا ن میں طلب کر لی گئیں ،کمبرلی چیٹل سوموارکوہاؤس اوورسائٹ کمیٹی میں پیش ہوکربیان ریکارڈکرائیں گی،چیئرمین کمیٹی جیمز کومر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ پرحملہ سیکرٹ سروس کی تاریخی ناکامی ہے،ٹرمپ پرحملے کے بعدکمبرلی چیٹل کے استعفے یا ہٹانے کامطالبہ زورپکڑگیا ہے

    ٹرمپ پر حملہ،ایران پر الزام لگ گیا،ایران کی تردید

    اوہائیو،ریپبلکن نیشنل کنونشن کے باہر فائرنگ سےچاقو بردار شخص ہلاک

    گولی لگنے سے میرا کان کا حصہ کٹ گیا ،ٹرمپ

    ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج

    ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟

    ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے،ٹرمپ

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کاسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت

    انتخابات نہیں جیت سکتے، جوبائیڈن کو پیغام مل گیا

    امریکی میگزین نے ٹرمپ،جوبائیڈن کی نیم برہنہ تصویر سرورق پر شائع کر دی

  • بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

    بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

    بنگلہ دیش میں جاری طلبہ کے احتجاج میں 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا اور فوج طلب کرلی گئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔حکام کے مطابق، زخمیوں میں 104 پولیس اہلکار اور 30 صحافی بھی شامل ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مظاہرین نے ایک جیل پر حملہ کر کے سیکڑوں قیدیوں کو آزاد کروا دیا اور پھر جیل کو آگ لگا دی۔حکومت نے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔ مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، جس میں ٹرین سروس، نیوز چینلز، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی شامل ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکومت نے فوج کو بھی طلب کر لیا ہے۔
    یہ احتجاج بنگلہ دیش کے موجودہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف ہے، جس کے تحت 56 فیصد نوکریاں مخصوص گروپوں کے لیے مختص ہیں۔ اس میں 30 فیصد 1971 کی آزادی کی جنگ میں حصہ لینے والوں کے بچوں، 10 فیصد خواتین، اور 10 فیصد خاص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہیں۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمتیں صرف میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں۔ وہ صرف 6 فیصد کوٹہ برقرار رکھنے کے حق میں ہیں، جو اقلیتوں اور معذور افراد کے لیے ہے۔یہ احتجاج بنگلہ دیش کی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ وزیراعظم شیخ حسینہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ کوٹہ سسٹم کو ختم کر دیں گی، لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا۔معاشرتی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج محض کوٹہ سسٹم کے خلاف نہیں، بلکہ بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور معاشی مسائل کے خلاف عوامی غصے کا اظہار ہے۔
    بین الاقوامی برادری نے بنگلہ دیش میں پرامن حل کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام فریقوں سے پرامن مذاکرات کی اپیل کرتے ہیں۔آنے والے دنوں میں یہ بحران کس سمت جائے گا، اس کا انحصار حکومت کے ردعمل اور مظاہرین کے مطالبات کو پورا کرنے کی کوششوں پر ہے۔ تاہم، اس وقت بنگلہ دیش کی فضا انتہائی کشیدہ ہے اور مزید ہنگاموں کا خدشہ ہے۔

  • یورپی یونین کی اسرائیلی قرارداد پر تنقید، دو ریاستی حل پر زور

    یورپی یونین کی اسرائیلی قرارداد پر تنقید، دو ریاستی حل پر زور

    یورپی یونین نے اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف منظور کی گئی قرارداد پر سخت تنقید کی ہے۔ یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس اقدام کو مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے خطرناک قرار دیا۔بوریل نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین 18 جولائی کو منظور کی گئی اس قرارداد کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مذمت اس صورت میں بھی برقرار رہے گی اگر یہ قرارداد اسرائیل کے ساتھ کسی مذاکراتی معاہدے کا حصہ بھی ہو۔
    یورپی سربراہ نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری میں اس بات پر اتفاق ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔ انہوں نے یورپی یونین کے اس موقف کو دہرایا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بشمول حالیہ قراردادوں 2735، 2728، 2720 اور 2712 کی روشنی میں دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے۔
    یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیلی پارلیمان کا یہ اقدام امن عمل میں ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ یورپی یونین کا یہ موقف فلسطینی حقوق کے حامیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے، جبکہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
    یورپین خارجہ امور کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو تحفظ، وقار اور امن کے ساتھ رہنے کا مساوی حق حاصل ہے۔ اپنی دیرینہ مشترکہ پوزیشن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق، یورپ 1967 کی سرحدوں میں تبدیلیوں کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ فریقین متفق نہ ہوں۔
    انہوں نےکہا کہ ہم اس مقصد کے حصول تک، سیاسی عمل کو بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کا ایک قابل اعتبار راستہ اس سیاسی عمل کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کے لیے کوئی امید اور کسی افق کا نہ ہونا، اس تنازعے کو مزید گہرا کرے گا۔

  • سعودی عرب میں  7 پاکستانیوں سمیت  106 افراد کو موت کی  سزا

    سعودی عرب میں 7 پاکستانیوں سمیت 106 افراد کو موت کی سزا

    سعودی عرب میں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں 106 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے، جس میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ یہ انکشاف ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، سزائے موت پانے والوں میں 78 سعودی، 8 یمنی، 7 پاکستانی، 5 ایتھوپیائی، اور 3 شامی شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سری لنکا، نائیجیریا، اردن، بھارت اور سوڈان کے ایک ایک شہری کو بھی سزائے موت دی گئی۔ ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔سعودی حکام کے مطابق، ان میں سے سات ملزمان منشیات سمگلنگ میں ملوث تھے، جبکہ باقی دہشت گردی اور قتل کی وارداتوں میں شامل تھے۔
    انسانی حقوق کی یورپی سعودی تنظیم نے اس رویے پر شدید تنقید کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 196 دنوں میں 100 سے زائد افراد کو سزائے موت دینا بین الاقوامی قوانین اور سعودی حکومت کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ سالانہ رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے 2023 میں چین اور ایران کے بعد سب سے زیادہ لوگوں کو سزائے موت دی۔یہ رجحان 2022 سے جاری ہے جب مارچ میں ایک ہی دن میں 81 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔ 2023 میں یہ تعداد بڑھ کر 170 تک پہنچ گئی۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی انصافی نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے اور سزائے موت کے استعمال پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ بین الاقوامی برادری نے بھی سعودی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ وہ انسانی حقوق کے عالمی معیارات کی پاسداری کرے

  • مائیکروسافٹ سرور ڈاؤن، برطانوی وزیراعظم کو قومی بحران کا سامنا

    مائیکروسافٹ سرور ڈاؤن، برطانوی وزیراعظم کو قومی بحران کا سامنا

    برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کا پہلا بڑا امتحان،اسٹارمر کو قومی بحران کا سامنا ہے،مائیکروسافٹ سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات ہیں

    وائٹ ہال کے عہدیداروں نے آج صبح کوبرا بحران کے حوالہ سے میٹنگ کی ہے جس میں عالمی آئی ٹی کی بندش پر عوامی خدمات کو نقصان پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں اسٹارمر اور ان کی کابینہ کو واقعات سے باخبر رکھا جا رہا ہے کیونکہ ‘دنیا میں اب تک کی سب سے سنگین آئی ٹی بندش’ نے افراتفری کو جنم دیا۔وہ آج صبح یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کر رہے تھے جب یہ سب ہوا،مائیکروسافٹ کا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ہوائی جہاز، ٹرینوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا،دکانیں بند ہیں، فٹ بال ٹیمیں ٹکٹیں فروخت کرنے سے قاصر ہیں اور بینک اور ٹی وی چینلز آف لائن ہو چکے ہیں

    ڈچی آف لنکاسٹر کے چانسلر پیٹ میک فیڈن نے کہا کہ کوبرا سسٹم جو کہ قومی ہنگامی صورتحال یا بڑے خلل کے معاملات سے نمٹتا ہے، کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ شعبوں کا احاطہ کرنے والے عہدیداروں نے ملاقات کی ہے، ابھی تک وزارتی سطح کی میٹنگ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،وزراء آئی ٹی کی ناکامیوں سے ہونے والے نتائج سے نمٹنے کے لیے اپنے شعبوں سے رابطے میں ہیں، ٹرانسپورٹ سیکریٹری لوئیس ہیگ نے کہا کہ وہ ٹرینوں اور پروازوں کے رکنے کے بعد ‘صنعت کے ساتھ رفتار سے’ کام کر رہی ہیں۔دنیا بھر کے کاروبار اور اداروں کو بندش کی وجہ سے آف لائن کر دیا گیا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔

    برطانیہ میں، ٹرانسپورٹ نیٹ ورک افراتفری کا شکار ہیں، جی پی سرجری اپوائنٹمنٹ بک کرنے یا مریضوں کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں اور اسکائی نیوز آف ائیر ہو گیا۔پارلیمنٹ کے ریستوراں بھی متاثر ہوتے دکھائی دیتے ہیں، کیٹرنگ سروسز صرف نقد ادائیگی قبول کرتی ہیں۔مسٹر میک فیڈن، جو وائٹ ہال مشین کے انچارج ہیں، نے ایکس پر کہا: ‘بہت سے لوگ آج کے آئی ٹی کی بندش سے متاثر ہو رہے ہیں جو پورے ملک اور عالمی سطح پر خدمات کو متاثر کر رہے ہیں۔اس معاملے پر وزراء اپنے شعبوں اور متعلقہ صنعتوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

    ٹرین کمپنیاں تاخیر کی اطلاع دے رہی ہیں اور گیٹ وِک، لوٹن اور ایڈنبرا جیسے ہوائی اڈوں پر لمبی قطاریں ہیں۔ٹرانسپورٹ سکریٹری محترمہ ہیگ نے ٹویٹ کیا: ‘ہم آج کئی ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور ٹرمینلز کو متاثر کرنے والی آئی ٹی کی ناکامیوں سے واقف ہیں، اور ہم اس معاملے پر صنعت اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

    بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • دبئی،کویت میں درجہ حرارت جان لیوا سطح کے قریب

    دبئی،کویت میں درجہ حرارت جان لیوا سطح کے قریب

    دبئی اور کویت میں موسم شدید گرم، درجہ حرارت 43 لیکن 62 محسوس ہونے لگا

    بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 49.3 سینٹی گریڈ کے ساتھ کویت نے جون میں دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا۔ پچھلے ہفتے، یہ دوبارہ 51C تک بڑھ گیا، جو ملک کے ریکارڈ 54C کے قریب تھا۔

    دبئی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ اگرچہ پارہ ‘صرف’ 43 ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے، لیکن ‘ایسا محسوس ہوتا ہے’ درجہ حرارت 62 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا ہے،

    یہ خطرناک حد تک اعلی درجہ حرارت ہوا کے شدید درجہ حرارت اور زیادہ نمی کے امتزاج کی وجہ سے ہے جو ریکارڈ شدہ ہوا کے درجہ حرارت سے کہیں زیادہ گرمی کا اشاریہ پیدا کرتا ہے۔دونوں ممالک شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور درجہ حرارت اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ باہر جانا جان لیوا ثابت ہو گا۔

    دبئی کا درجہ حرارت جان لیوا سطح کے قریب ہے۔
    17 جولائی کو دبئی کا درجہ حرارت 62 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔یہ اعداد و شمار انسانی گرمی کو برداشت کرنے کی تخمینی حد کے قریب ہے۔ موسمی حالات جہاں ایک ہی وقت میں زیادہ گرمی اور نمی ہوتی ہے خاص طور پر مہلک ہیں۔جب نمی 100 فیصد تک پہنچ جاتی ہے تو پسینہ بخارات بننا بند کر دیتا ہے یعنی جسم خود کو ٹھنڈا نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی شخص طویل مدت تک ان حالات سے دوچار رہتا ہے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

    ایک اور اہم عنصر شہری گرمی کے جزیرے کا اثر ہے – دبئی کی شہر کی سطحیں گرمی کو جذب اور برقرار رکھتی ہیں جس کی وجہ سے شہری علاقے آس پاس کے دیہی علاقوں سے زیادہ گرم ہوتے ہیں۔

    دبئی اور کویت مہلک درجہ حرارت سے کیسے نمٹ رہے ہیں؟
    دبئی میں حکام نے انتباہ جاری کیا ہے اور رہائشیوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی سے متعلق بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ دن کے گرم ترین اوقات میں ایئر کنڈیشنڈ جگہوں پر گھر کے اندر رہیں اور بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔ تاہم، آؤٹ ڈور ورکرز کی حفاظت کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔

    کویت میں بھی حکومت نے اسی طرح کا مشورہ جاری کیا ہے جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک اور گرمی کی تھکن کے خطرات کو ذہن میں رکھیں۔پچھلی گرمی کی لہروں کے دوران، حکام نے تعمیراتی مقامات اور دیگر بیرونی کام کی جگہوں پر دن کے وقت کی کارروائیاں معطل کر دی تھیں۔

    گرمی کی لہروں کے ماحولیاتی اثرات کیا ہیں؟
    توانائی کی کھپت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی بڑھتا ہوا درجہ حرارت ماحولیاتی اثرات پر بھی دستک دیتا ہے۔دبئی میں بجلی کا استعمال ریکارڈ میگا واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گیا کیونکہ لوگوں نے زیادہ درجہ حرارت سے نمٹنے کے لیے ایئر کنڈیشنڈکو بند کر دیا۔کویت میں ایئر کنڈیشننگ سے بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال نے بلیک آؤٹ کر دیا ہے۔ حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بجلی کے گرڈ کو اوور لوڈنگ سے بچنے کے لیے جب ممکن ہو بجلی کا تحفظ کریں۔دبئی اور کویت دونوں میں، شدید گرمی اگلے دو روز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • جوبائیڈن صدارتی انتخابات سے پیچھےہٹنے پر قائل

    جوبائیڈن صدارتی انتخابات سے پیچھےہٹنے پر قائل

    امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی انتخابات میں پیچھے ہٹتے دکھائی دے رہے ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ وہ دستبردار ہو جائیں گے اور انکی جگہ کسی اور کو امیدوار نامزد کیا جائے گا

    خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے باہر ہو سکتے ہیں،جوبائیڈن جلد دستبردار کا اعلان کر دیں گے،جوبائیڈن نائب صدر کملا ہیرس کی اپنے جانشین کے طور پر حمایت نہیں کریں گےتاہم کئی میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں آ رہی ہیں کہ ڈیموکریٹک امیدوار نائب صدر کملا ہیرس ہو سکتی ہیں

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ صدارتی مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جو بائیڈن پر برتری حاصل ہوئی تھی، اس مباحثے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی صحت اور خراب کارکردگی بارے سوال اٹھائے گئے تھے، نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جوبائیڈن کے قریبی لوگوں کا خیال ہے کہ بائیڈن نے اس خیال کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے،اب وہ بھی محسوس کرنے لگے ہیں کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات جیتنے کے قابل نہیں ہیں، ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو لگتا ہے کہ بائیڈن اب پیچھے ہٹ جائیں گے

    دو روز قبل سابق امریکی صدر براک اوباما نے بھی کہا تھا کہ اس بار بائیڈن کی جیت کے امکانات بہت کم ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ جمعرات کی رات تک یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ بائیڈن شاید کبھی یہ اعلان نہیں کریں گے کہ وہ الیکشن لڑیں گے، اس کے ساتھ ہی نائب صدر کملا ہیرس نے پارٹی امیدوار بننے کے امکان کے درمیان نائب صدر کے امیدوار کے لیے آپشنز تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق بظاہر جو بائیڈن اس حقیقت کو تسلیم کررہے ہیں کہ انہیں ممکنہ طور پر اس دوڑ سے دستبردار ہونا پڑے گا، جو بائیڈن 2024 کی امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو جاتے ہیں، تو کون کون ممکنہ امیدوار ہے جو ڈیموکریٹک کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار ان کی جگہ لے سکتے ہیں ؟

    کملا ہیرس
    جو بائیڈن کی جگہ لینے والوں میں سب سے پہلا نام موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کا ہے،کملا ہیرس بائیڈن کی وفادار اتحادی ہیں، اگر کملا ہیرس، صدارتی انتخابات لڑکر کامیاب ہو جاتی ہیں تو وہ پہلی خاتون صدر، دوسری سیاہ فام صدر اور پہلی ایشیائی امریکی صدر کے طور پر منتخب ہوکر تاریخ رقم کر دیں گی۔

    گیون نیوزوم
    کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم صدر جو بائیڈن کی جگہ لینے کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں، گیون نیوزوم قومی سطح پر ڈیموکریٹس کی حمایت اور اینٹی ریپبلکن کے طور پر جانے جاتے ہیں،گیون نیوزوم امریکی سیاست میں کافی متحریک ہیں، لیکن وہ فی الحال بائیڈن کو منتخب کروانے کے لیے مہیم چلا رہے ہیں۔

    گریچین وائٹمر
    مشی گن کی گورنر گریچن وائٹمر بھی صدارتی انتخابات کے لیے اہم امیدوار ہیں، انہوں نے ماضی میں بائیڈن کے لیے مہم چلائی تھی، وہ خواتین کے لیے اہم مسائل پر کھل کر بات کرتی ہیں، اگر وہ منتخب ہوئیں تو وہ پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

    جے بی پرٹزکر
    ایلی نوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر، پرٹزکر خاندان کے ایک ارب پتی شخص اور امریکی صدارت کے لیے اہم امیدوار ہیں،اسقاط حمل کے حقوق، اسلحہ پر قابو اور چرس کی قانونی حیثیت جیسے اہم مسائل پر مضبوط موقف رکھنے والے جے بی پرٹزکر امریکی صدارتی امیدوار کے لیے مالی اعتبار سے ایک امیر ترین اور ترقی پسند خیال کے حامل انتخاب ہیں تاہم وہ بائیڈن کی انتخابی مہم کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    جوش شاپیرو
    پنسلوینیا کے گورنر جوش شاپیرو پنسلوینیا کی سیاست کے میدان میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہیں اور صدارتی انتخابات کے لیے ایک بہترین امیدوار ہیں

    ٹرمپ پر حملہ،ایران پر الزام لگ گیا،ایران کی تردید

    اوہائیو،ریپبلکن نیشنل کنونشن کے باہر فائرنگ سےچاقو بردار شخص ہلاک

    گولی لگنے سے میرا کان کا حصہ کٹ گیا ،ٹرمپ

    ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج

    ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟

    ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے،ٹرمپ

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کاسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت

    انتخابات نہیں جیت سکتے، جوبائیڈن کو پیغام مل گیا

    امریکی میگزین نے ٹرمپ،جوبائیڈن کی نیم برہنہ تصویر سرورق پر شائع کر دی