"چین کے جنوب مغربی صوبہ سچوان کے شہر زیگونگ میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا ہے۔ شہر کے مرکزی علاقے میں واقع ایک 14 منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں موجود شاپنگ سینٹر میں شام کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس المناک واقعے میں اب تک 8 افراد کی جان جا چکی ہے، جبکہ متعدد دیگر افراد ابھی تک عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی خدمات کے عملے کو فوری طور پر موقع پر بھیجا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں جان مشکل میں ڈال کر عمارت میں داخل ہوئیں اور محصور افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
آگ کی شدت اور دھوئیں کی کثیف مقدار نے بچاؤ کارروائی کو مشکل بنا دیا ہے۔ فائر فائٹرز نے بتایا کہ عمارت کی پیچیدہ ساخت اور اندرونی حصوں تک رسائی کی دشواری کے باعث انہیں مزید چیلنجز کا سامنا ہے۔مقامی انتظامیہ نے شہر کے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے اور زخمیوں کی فوری طبی امداد کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی، آس پاس کے علاقوں سے اضافی وسائل اور امدادی ٹیمیں طلب کی گئی ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق، حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، ابتدائی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آگ شاپنگ سینٹر کے ایک حصے سے شروع ہوئی اور پھر پوری عمارت میں پھیل گئی۔
اس دردناک واقعے نے چین میں عمارتوں کی حفاظتی تدابیر پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔فی الحال، شہر بھر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ مقامی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کا اعلان کیا ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے
Category: بین الاقوامی
-

چینی شہر زیگونگ میں شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی: 8 افراد ہلاک، کئی محصور
-

بنکاک کے لگژری ہوٹل میں 6 افراد کی پراسرار موت، زہر ملانے کا شبہ
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک لگژری ہوٹل کے کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق، یہ ایک ممکنہ قتل-خودکشی کا معاملہ ہے جس میں مرنے والوں میں سے ایک شخص نے چائے میں زہر ملا کر سب کی جان لی۔تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ مرنے والوں میں 4 ویتنامی اور 2 امریکی شہری شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجہ مالی لین دین ہو سکتی ہے۔ ظاہر ہے کہ گروپ کے دو افراد نے ایک خاتون کو تقریباً 280,000 ڈالر قرض دیے تھے۔
بنکاک پولیس نے بتایا کہ یہ سیاح مختلف تاریخوں میں تھائی لینڈ پہنچے تھے اور شروع میں الگ الگ کمروں میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ 15 جولائی کو وہ سب ایک ہی کمرے میں منتقل ہوئے، جہاں انہوں نے دوپہر کا کھانا منگوایا۔ اس کے بعد کمرے سے کوئی نہیں نکلا۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ ایف بی آئی تھائی حکام کو تحقیقات میں مدد فراہم کر رہی ہے۔یہ واقعہ بین الاقوامی سیاحت کے لیے مشہور تھائی لینڈ میں سنگین سیکیورٹی خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔ مقامی حکام اس المناک واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے گہری تحقیقات کر رہے ہیں -

ٹرمپ کے لئے دہلی کے مندر میں دعائیہ تقریب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم سامنے آئی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے کان پر گولی لگی مگر وہ ہماری دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہیں.
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نئی دہلی کے ایک مندر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سلامتی کےلیے ایک دعائیہ تقریب رکھی گئی ہے، جس میں اگلے 7 دنوں تک ان کےلیے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ 1 لاکھ مرتبہ منتر بھی پڑھے جائیں گے، مندر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کی مختلف تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں، جن پر دوستی ہمیشہ سلامت رہے کے جملے لکھے ہوئے ہیں،اس دروان ہندو پنڈت اور ان کے پجاری ڈونلڈ ٹرمپ زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے ہیں۔
بھارتی انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کے رہنما وشنو گپتا کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ہونے والے قاتلانہ حملے میں گولی ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر لگی تھی، ان کی سلامتی کےلیے ہم نے دعائیہ تقریب رکھی ہے، سابق امریکی صدر ہماری دعاؤں کی وجہ سے ہی زندہ ہیں،
واضح رہے کہ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے،گولی ٹرمپ کے کان کو چھو کر گزر گی جس سے ٹرمپ کے کان کا ایک حصہ کٹ گیا.
ٹرمپ پر حملہ،ایران پر الزام لگ گیا،ایران کی تردید
اوہائیو،ریپبلکن نیشنل کنونشن کے باہر فائرنگ سےچاقو بردار شخص ہلاک
گولی لگنے سے میرا کان کا حصہ کٹ گیا ،ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج
ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟
ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے،ٹرمپ
صدر مملکت اور وزیر اعظم کاسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت
-

بنگلہ دیش،پر تشدد مظاہروں میں چھ طلبا ہلاک،تعلیمی ادارے بندے
بنگلہ دیش میں طلبا کا احتجاج شدت اختیار کر گیا،پرتشدد جھڑپوں کے دوران چھ طلبا ہلاک ہو گئے ہیں جنکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، طلبا کی موت کے بعد بنگلہ دیش میں یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لئے مدت کر دیا گیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹے پر ہونے والے احتجاج کے درمیان حریف طلباء گروپوں میں پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم 6 مظاہرین ہلاک ہو گئے،جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں،یونیورسٹی کے طلباء کی حکمران عوامی لیگ کی حمایت کرنے والےاحتجاج مخالف مظاہرین کے ساتھ لاٹھیوں اور پتھروں سے لڑائی کے درمیان پولیس نے آنسو گیس استعمال کی اور اور ربڑ کی گولیاں چلائیں ، طلبہ نے اپنے ساتھیوں ہلاکت پر ریلوے اور بڑی شاہراہیں بلاک کر دی ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے،طلباء کا مطالبہ ہے کہ سرکاری نوکریاں میرٹ پر دی جائیں اور صرف 6 فیصد کوٹہ جو اقلیتوں اور معذور افراد کے لئے مختص ہے اسے برقرار رکھا جائے۔
بنگلہ دیش میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک جن 6 چھ افراد کی موت ہوئی، ان کا تعلق ڈھاکہ، چٹاگانگ اور شمال مغربی رنگ پور سے ہے ،ہلاک ہونے والوں میں 3 طلبا بھی شامل ہیں۔ ریزرویشن کے خلاف زیادہ تر تحریکیں یونیورسٹی کیمپس میں چل رہی ہیں،یونیورسٹیوں کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بنگلہ دیش کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کو کسی بھی قسم کے خطرے یا تشدد کے خلاف تحفظ فراہم کرے،پرامن طریقے سے مظاہرہ کرنے کا اہل ہونا ایک بنیادی انسانی حق ہے اور حکومت کو ان حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت کی ہے،
بنگلہ دیش میں اس ماہ تقریبأ روزانہ ہونے والےمظاہروں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کیا جارہاہے جس میں سول سروس کی نصف سے زیادہ پوسٹیں مخصوص گروپوں کے لیے ریزروڈ ہیں، جن میں پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ آزادی کے ہیروز کے بچے بھی شامل ہیں،
چٹاگانگ میڈیکل کالج اسپتال کے ڈائریکٹر محمد تسلیم الدین نے اے ایف پی کو بتایا، تینوں کو گولیوں کے زخم آئے تھے، 35 زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں،
انسپکٹر بچو میا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈھاکہ کالج کے باہر ایک طالب علم کو ہلاک کر دیا گیا اور کم از کم 60 افراد زخمی ہوئے،منگل کو کچھ اہم شاہراہوں کو مظاہرین نے بلاک کر دیا، حکام نے ڈھاکہ اور چٹاگانگ سمیت پانچ بڑے شہروں میں نیم فوجی بنگلہ دیش بارڈر گارڈ (بی جی بی) فورس کو تعینات کر دیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے حکومت کے حامی گروپوں کے بچوں کو فائدہ ہوتا ہے جو 76 سالہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پشت پناہی کرتے ہیں
بدھ کو ڈھاکہ یونیورسٹی اور ملک کے دیگر مقامات پر مظاہرے ہوئے کیمپس میں پولیس تعینات تھی، جبکہ نیم فوجی سرحدی دستے ڈھاکہ اور دیگر بڑے شہروں کی سڑکوں پر گشت کر رہے تھے،کوٹہ سسٹم کو 2018 میں عارضی طور پر عدالتی حکم کے بعد روک دیا گیا تھا، جس کے بعد 2018 میں بڑے پیمانے پر طلباء کے احتجاج کی ایک لہر سامنے آئی تھی لیکن پچھلے مہینے، بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا،
بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبا کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت
دوسری جانب بنگلہ دیش میں احتجاج کے بعد پاکستان کے دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں بنگلہ دیش میں مقیم طلبا کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت یقینی بنائیں اور اپنے کمروں سے باہر نہ نکلیں،دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے طلبہ کو اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنےاور احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کیمپس میں رہنے والوں کو اپنے ہاسٹل کے کمروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے،وہیں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف سے ٹیلی فون پر بات کی اور وہاں مقیم پاکستانیوں بالخصوص ڈھاکہ کے کیمپس میں مقیم طلبہ کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کی ہدایت کی،سفیر سید معروف نے وزیر خارجہ کو سیکیورٹی کی صورتحال اور بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت کو یقینی بنانے کے لیے ہائی کمیشن کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ سفارت خانے نے مصیبت میں مبتلا افراد کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن کھولی ہے،اسحاق ڈار نے پاکستان کے ہائی کمشنر کو بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص ڈھاکہ کے کیمپس میں مقیم طلبہ کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے سفیر سید معروف کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستانی طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں۔ -

ہائے بے روزگاری،ایئر انڈیا میں 600 آسامیوں کیلیے 25 ہزار نوجوان پہنچ گئے
بھارت میں بے روزگاری بڑھ چکی، مودی سرکار کا نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا دعویٰ سچ ثابت نہ ہو سکا،ایئر انڈیا میں 600 آسامیوں کے لئے 25 ہزار سے زائد نوجوان انٹرویو دینے پہنچ گئے
بھارت میں بیروزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، نوجوان ڈگریاں لئے ہاتھ میں پھر رہے ہیں تا ہم کوئی نوکری نہیں مل رہے، اگر کہیں کوئی آسامی کا اشتہار آ جائے تو ہزاروں نوجوان ڈگریاں لئے پہنچ جاتے ہیں، اب حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا نے 600 ملازمتوں کے لئے اشتہار دیا تو تقریبا 25 ہزار سے زائد نوجوان ڈگریاں لئے ملازمت کے لئے انٹرویو دینے پہنچ گئے.اس دوران ہنگامہ آرائی بھی ہوئی، شدید رش کو سنبھالنا مشکل ہو رہا تھا جس پر ایئر انڈیا کی جانب سے پولیس کو طلب کیا گیا.
بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی جانب سے 600 نوکریاں کسی بڑے عہدے کے لیے نہیں تھیں بلکہ ایئر پورٹ لوڈر کی تھیں،جن کی تنخواہ 20 سے 25 ہزار ہوتی ہے،اگر ایئر لوڈر اضافی وقت کام کریں تو انکی ماہانہ تنخواہ 30 ہزار تک جا سکتی ہے،ایئر پورٹ لوڈر کو جہازوں کی لوڈنگ ،ان لوڈنگ کرنی ہوتی ہے، سامان کے بیلٹ اور ریمپ ٹریکٹر چلانے کا کام کرنا ہوتا ہے تو وہیں سامان، کارگو اور کھانے پینے کی اشیاء کو سنبھالنے کے لیے ہر ہوائی جہاز کو کم از کم پانچ لوڈرز کی ضرورت ہوتی ہے
بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی چھ سو ملازمتوں کے لیے 25 ہزار سے زائد نوجوان جمع ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی، ممبئی میں ایئر انڈیا کو رش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ ایئر انڈیا کو امید نہیں تھی کہ 600 نوکریوں کے لئے 25 ہزار لوگ آ جائیں گے،
ممئبی میں ایئرانڈیا کے ایئرپورٹ لوڈر کی ملازمت کے لیے جمع ہونے والے نوجوانوں ویڈیو سامنے آنے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بھارت میں بیروزگاری کی حالت بیان کر رہی ہے، آج ممبئی میں ایوا ایشن سیکٹر میں ملازمت کے لیے ہزاروں نوجوانوں پہنچ گئے ایسا ہی منظر کچھ دن قبل گجرات میں بھی دیکھنے کو ملا تھا لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کھلے عام جھوٹ بولتے ہیں کہ گزشتہ 4-5 سال میں ریکارڈ توڑ روزگار دیا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے
واضح رہے کہ کچھ دن قبل مودی کے آبائی علاقے گجرات میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، گجرات کے بھروچ ضلع کے انکلیشور میں 40 آسامیوں کے لیے 800 کے قریب نوجوان انٹرویو کے لیے پہنچ گئے تھے،
بھارت میں بے روزگاری، گھروں میں فاقے، شہری اسرائیل نوکری کیلیے مجبور
بھارتی انتخابات،دی گارڈین نے مودی سرکار کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ہندوستان میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ،دو تہائی تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگار
مودی کی اگنی ویر سکیم،رشتے آنا بند،نوجوانوں نے بھارتی فوج میں جانا چھوڑ دیا
-

محرم کے جلوس کے دوران شربت پینے سے 400 افراد کی حالت بگڑ گئی
محرم کے جلوس کے دوران شربت پینے سے 400 افراد کی حالت بگڑ گئی، طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
واقعہ بھارت کا ہے،راجھستان کے بانسواڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا، محرم کے جلوس کے دوران شربت پینے سے تقریبا 400 افراد کی حالت غیر ہو گئی،شربت پینے کے بعد جلوس کے شرکا کو الٹیاں اور اسہال ہونے لگا، جن افراد کی حالت خراب ہوئی ان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، تین بچوں کو مہاتما گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اس کے بعد رات 12 بجے کے درمیان اور صبح 1 بجے تک زیادہ تر مریضوں کو جن کو فوڈ پوائزننگ ہوا، انہیں مہاتما گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔اس دوران محرم کے جلوس کے متعدد شرکاء نے جائے وقوعہ سے صرف 250 میٹر کے فاصلے پر واقع سٹی ڈسپنسری کے تالے توڑے او آر ایس اور دیگر ادویات نکال لیں۔بعد ازاں تین ڈاکٹر ڈسپنسری پہنچے اور 105 کے قریب متاثرہ افراد کا مناسب علاج شروع کیا۔
سی ایم ایچ او ڈاکٹر ہیرالال تبیات نے بتایا کہ 400 سے زیادہ لوگ مہاتما گاندھی اسپتال پہنچے، جن میں سے تقریباً 100 اب بھی داخل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کے کئی اہلکار اسپتال پہنچے۔دریں اثناء واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ انجمن اسلامیہ کے سربراہ شعیب خان نے بتایا کہ واقعہ نصف شب کے قریب پیش آیا۔ محرم کے جلوس کے دوران برادری کے کچھ افراد نے سٹال لگا رکھا تھا اور وہاں سے شربت پینے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت 400 کے قریب افراد بیمار ہو گئے۔
لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
-

نہاتے ہوئے خواتین کی برہنہ ویڈیو بنا کر فحش ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنیوالے گرفتار
نہاتے ہوئے خواتین کی برہنہ ویڈیو بنا کر فحش ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا
واقعہ بھارت کا ہے،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان نصیب الدین اور مرتضیٰ کو گرفتار کیا ہے، ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے خواتین کی نہاتے ہوئے برہنہ ویڈیو ز بنائیں اور انہیں پھر فحش ویب سائٹس پر اپلوڈ کیا، ملزمان کو ویڈیو بنانے کے عوض پیسے ملے تھے.آسام پولیس نے ملزمان کو گرفتارکیا ہے.
ایک خاتون جب نہا رہی تھی تو ملزمان نے اس کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی، جس کے بعد خاتون نے شور مچایا، شور سن کر گھر والے اور پڑوسی جمع ہوئے اور ملزمان کو پکڑ لیا،ملزمان کو حوالہ پولیس کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے موبائل فون بھی تحویل میں لے لئے،دوران تحقیقات ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ فحش ویب سائٹس پر فحش ویڈیوز اپ لوڈ کرکے پیسے کماتے تھے۔ یہ واقعہ کھٹی کوٹیا علاقہ کا ہے ،ملزمان کے موبائل فون سے کئی خواتین کی برہنہ ویڈیوز برآمد ہوئیں جو انہوں نے خواتین کے نہاتے وقت چھپ کر بنائی تھیں
پولیس کے مطابق ملزمان خواتین کے نہاتے وقت میں فحش ویڈیوز بناتے تھے اور پھر ان ویڈیوز کو فحش سائٹس پر اپ لوڈ کرکے پیسے کماتے تھے۔ایک پولیس افسر نے کہا، ’’ہمیں ان کے فون پر کئی قابل اعتراض کلپس اور ویڈیوز ملے ہیں۔ وہ خواتین کے نہانے، کپڑے بدلنے اور دیگر حالات میں ریکارڈکی گئی ہیں، وہ پیسے کمانے کے لیے ان ویڈیوز کو مختلف پورن سائٹس پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ ہم ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔‘‘
اس سال مئی کے شروع میں، کیرالہ پولیس نے کولم کے ایک بیت الخلا میں رکھے ہوئے کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز بنانے پر عاشق بدر الدین نامی یوتھ کانگریس کے ایک مقامی لیڈر کو گرفتار کیا تھا،اطلاعات کے مطابق بدرالدین تھینمالا میں ٹوائلٹ آپریٹر کے طور پر کام کر رہا تھا اور اسے اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب خواتین نے اس کی ویڈیوز بنانے کی کوشش کی شکایت کی۔ گرفتار ملزم عاشق بدرالدین پنالور بلاک میں یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے طور پر کام کرتا تھا۔
مارچ 2024 میں، کرمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے تین لڑکیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جو آٹھ ماہ قبل کرناٹک کے اڈوپی شہر میں نیترا جیوتی کالج کے واش روم میں اپنے ہندو ہم جماعت کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔
لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
-

سونے کی جعلی مورتیاں بیچنے والے ملزم کے گھر ملی سرنگ،پولیس رہ گئی دنگ
جعلی سونے کی مورتی کیس میں پولیس نے ملزم صدام کے گھر خفیہ سرنگ دریافت کی ہے، سرنگ 40 میٹر لمبی ہے اور کنکریٹ کی بنی ہوئی ہے،
مغربی بنگال پولیس نے جعلی سونے کی مورتی کیس کے مرکزی ملزم صدام سردار کے گھر کے نیچے ایک خفیہ سرنگ کا پتہ لگایا ہے۔ 40 میٹر لمبی کنکریٹ کی سرنگ سندربن میں متلا ندی میں بہنے والی قریبی نہر کے پاس جا رہی ہے جس سے آگے بھارت ،بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد واقع ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزم نے اس سرنگ کو فرار کے راستے کے طور پر استعمال کیا جب پولیس نے 15 جولائی کو مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں کلتلی میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا تھا
15 جولائی کو مغربی بنگال پولیس نے صدام سردار اور اس کے بھائی سائرال کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی کی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر سونے کی جعلی مورتیاں بیچ کر بہت سے لوگوں کو دھوکہ دیا اور لوگوں سے پیسے بھی لیے اور اشیاء ان تک نہ پہنچائیں۔باروئی پور پولیس ضلع کے ایک افسر نے کہا، "صدام اور اس کے بھائی سائرال متعدد مقدمات میں ملزم ہیں، اور یہ شبہ ہے کہ اگر پولیس اس کے گھر پر چھاپہ مارتی ہے تو فرار ہونے کے لیے اس کے گھر میں سرنگ بنائی گئی تھی۔””وہ ممکنہ خریداروں کو یہ کہہ کر راغب کرتا تھا کہ اس کے پاس سونے کی سلاخیں اور بت ہیں جنہیں وہ سستے داموں بیچنا چاہتا ہے۔ وہ انہیں سونے کی جعلی چیزیں دکھاتا۔ ایک بار خریدار آتے، صدام انہیں ایک الگ تھلگ جگہ پر لے جاتا اور اس شخص پر حملہ کرتا اور اس کا سارا سامان چھین لیتا، ”
پیر کو پولیس نے صدام کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیاتھا۔ اسے ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں اس نے نادیہ ضلع کے ایک شخص کو 12 لاکھ روپے کی جعلی سونے کی مورتی بیچ کر دھوکہ دیا تھا۔ بعد ازاں جب پولیس صدام کو لے جارہی تھی تو اس کے خاندان کے افراد بشمول خواتین اور اس کا بھائی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں مصروف ہوگیا۔ ایک ہجوم بھی پولیس ٹیم پر حملہ کرنے میں ان کے ساتھ ہو گیا اور صدام پولیس حراست سے فرار ہو گیا.اطلاعات کے مطابق سردار کے بھائی نے پولیس کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوا میں کئی راؤنڈ فائر بھی کیے۔اس حملے میں کم از کم تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ سردار اور اس کا بھائی سائرل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور فی الحال فرار ہیں۔ پولیس نے اس دوران صدام کی بیوی مسعودہ اور سائرل کی بیوی رابعہ کو حملے کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔
اس شام کے بعد، پولیس کا ایک بڑا دستہ صدام کے گھر کی تلاشی لینے گاؤں واپس آیا۔اس دوران پولیس نے ملزم کے گھر کے نیچے خفیہ سرنگ تلاش کر لی،”ہلکے سبز، نیلے اور جامنی رنگ میں پینٹ کیے گئے ایک منزلہ گھر کا بیرونی حصہ بہت عام اور علاقے کے کسی دوسرے گھر کی طرح لگتا ہے۔ لیکن جب پولیس گھر میں داخل ہوئی تو انہیں ایک زیر زمین کمرہ ملا۔ کمرے میں ایک چارپائی تھی، جس کے نیچے ایک سرنگ تھی۔پولیس کے مطابق، کنکریٹ اور اینٹوں کی سرنگ کم از کم آٹھ سے دس فٹ گہری تھی۔ اس کی اونچائی کم از کم پانچ سے چھ فٹ، چوڑائی چار سے پانچ فٹ اور لمبائی بیس سے تیس فٹ تھی۔ اس میں لوہے سے گرل والا چھوٹا دروازہ بھی تھا۔ کمرے کے اندر سرنگ کا دروازہ بمشکل دو یا تین فٹ چوڑا تھا۔ ایک بار جب آدمی نیچے جاتا ہے، تو لوہے کا ایک چھوٹا دروازہ ہوتا ہے جو مرکزی سرنگ میں جاتا ہے،
پولیس کا کہنا ہے کہ کہ سونے کی مورتیاں بیچنے کے نام پر کلتلی علاقے میں اس طرح کے کئی فراڈ گینگ سرگرم ہیں۔”یہ علاقے میں ایک باقاعدہ کاروبار ہے۔ ان کا طریقہ کار خریداروں کو پیسے دے کر سونے کی مورتیاں جمع کرنے کے لیے بلا رہا ہے۔ جب خریدار پیسے لے کر آتے ہیں تو بدمعاش انہیں لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں،‘‘
لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
-

سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا گھر میں قتل
سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا
سری لنکن کے کھلاڑی دھمیکا نروشنا کو منگل کی شب انکے گھر گولیاں مار کر قتل کیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑی پر جب گولیاں چلائی گئیں تو انکی اہلیہ اپنے دو بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھیں،سابق کپتان دھمیکا نروشنا پر 12 بور گن سے فائرنگ کی گئی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں
سری لنکا کی پولیس نے کھلاڑی کے قتل پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نہال تھلڈووا نے کہا، "شوٹنگ میں ملوث مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں جو کہ گینگ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ نیروشنا تین ماہ قبل اسی علاقے میں اپنے قریبی دوست داسن مانواڈو کے قتل کے بعد ملک سے فرار ہونے کے بعد واپس سری لنکا آیا تھا۔
پولیس نروشنا کی موت اور 2016 میں فرسٹ کلاس کرکٹر اور جنوبی علاقہ کے کرکٹ کے سابق منتظم ایچ پریماسیری کے قتل کے درمیان ممکنہ تعلق کی بھی تلاش کر رہی ہے۔ پریماسیری کو ان کی رہائش گاہ کے قریب گولی مار دی گئی تھی، اور شبہ ہے کہ اس کے قتل کا تعلق گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلوں میں شامل بین الاقوامی میچ فکسنگ ریکیٹ سے تھا۔گال اپنی انڈرورلڈ سرگرمیوں اور گینگ سے متعلق قتل کے لیے جانا جاتا ہے، جس میں متعدد متاثرین کرکٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ تناظر نروشنا کے قتل کی تحقیقات کی پیچیدگی میں اضافہ کرتا ہے۔
نروشنا کو سری لنکا کے یوتھ سسٹم سے باہر آنے والے بہترین تیز بلےباز آل راؤنڈرز میں سے ایک کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ نروشنا نے 2001 سے 2004 کے درمیان گال کرکٹ کلب کے لیے کل 12 فرسٹ کلاس گیمز اور 8 لسٹ اے میچز کھیلے۔ ایک عمدہ آل راؤنڈر، جو بلے اور گیند دونوں سے ہی ڈلیور کر سکتا تھا، نروشنا نے 300 سے زیادہ رنز بنائے، اپنے کیریئر کے دوران 19 وکٹیں حاصل کی تھیں،
-

قندھار،طالبان نے صحافی کو تیسری بار گرفتار کر لیا
طالبان نے قندھار میں مقامی صحافی کو تیسری بار گرفتار کر لیا ہے
افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ایک مقامی صحافی محمد یار مجروح کو طالبان حکومت نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، صحافی محمد یار مجروح کی یہ تیسری گرفتاری ہے اور اب گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، محمد یار مجروح کو طالبان کی انٹیلی جنس نے چند روز قبل بھی گرفتار کیا تھا ،انہیں رہائی ملی تھی تا ہم رہائی کے چند روز بعد ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، محمد یار مجروح قندھار سنٹرل جیل میں ہیں، انکے اہلخانہ پر کسی قسم کی بات چیت کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے
صحافی کے ایک دوست نے میڈیا کو بتایا کہ محمد یار مجروح کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہے،محمد یار مجروح اس سے قبل طلوع نیوز ٹی وی کے رپورٹر کے طور پر کام کرتے تھے۔ ایک ہفتے تک طالبان کی حراست میں رہنے کے بعد اس نے طلوع نیوز نیٹ ورک کے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا تھا.