Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • کورونا بانی کی موت کے بعد گاؤں کا ہر فرد بنا کروڑ پتی؟ واقعی ایسا ہوا

    کورونا بانی کی موت کے بعد گاؤں کا ہر فرد بنا کروڑ پتی؟ واقعی ایسا ہوا

    کورونا کے بانی نے دراصل اپنے آبائی شہر میں ہر کسی کو کروڑ پتی نہیں بنایا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بہت شکر گزار نہیں ہیں۔

    شراب کی کمپنی کورونا کے بانی انتونینو فرنانڈیز کی 2016 میں موت ہوئی تھی جس کے بعد کہا تھا وہ موت کے بعد اپنے گاؤں کے ہر فرد کو کروڑ پتی بنا گیا ہے، تا ہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی،کورونا کا مالک ارب پتی تھا،میڈیا کے نامور اداروں نے اسوقت سٹوری شائع کی تھی جو درست نہیں تھی،

    کورونا کے بانی کے گاؤں کے شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں کورونا بانی سے کسی قسم کی کوئی رقم نہیں ملی،تاہم انہوں نے آبائی شہر میں کافی رقم چھوڑی تھی،کورونا بانی نے ثقافتی اداروں سے لے کر گرجا گھروں تک میں رقم تقسیم کی تھی تا ہم شہریوں کو جس طرح کہا جا رہا نہیں دی تھی،انہوں نے اپنے خاندان کے لئے رقم چھوڑی ہے جو ہر سال ہر سال گاؤں کا دورہ کرتے ہیں

    گاؤں کے لوگوں کے پاس جانے کے بجائے، مسٹر فرنانڈیز، جن کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی، نے دراصل اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ اپنے بہن بھائیوں کی اولاد کے لیے چھوڑ دیا۔ کورونا کے بانی کی بڑی تعداد میں بھانجیاں اور بھتیجیاں تھیں، اور اسی وجہ سے ان کی بڑی تعداد کو امیر بنانے میں مدد ملی۔

    کورونا ایک شراب کی معروف کمپنی ہے، یہ کہا گیا تھا کہ کورونا بانی نے مرنے سے قبل گاؤں کے ہر شہری کے لئے وصیت میں دو لاکھ یورو چھوڑے ہیں لیکن یہ افواہ نکلی ایسا بالکل نہیں تھا،فاکس نیوز کے مطابق کورونا بانی ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے، 1949 میں، جب وہ 32 سال کا تھا، وہ اور اس کی بیوی اپنی میکسیکو ہجرت کر گئے، 70 کی دہائی میں انتونیو گروپو ماڈلو کے سی ای او تھے، جو کورونا، ماڈلو اور پیسیفکو بناتا ہے۔ کورونابانی کی 99 برس کی عمر میں موت ہوئی تو وہ ارب پتی تھے،وہ غربت کی وجہ سے سکول نہیں جا سکا تھا ، کورونا بانی نے اپنے خاندان کے لئے رقم چھوڑی ہے اور حصہ مختص کیا ہے،اس نے گاؤں میں عطیات دیئے تا ہم انفرادی طور پر گاؤں میں کسی کو کوئی رقم نہیں دی اور نہ ہی کسی کو کروڑ پتی بنایا

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

  • ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

    ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد صدارتی انتخابات آج ایران میں ہو رہے ہیں

    ایرانی‌صدارتی انتخابات کے لئے چھ امیدوار سامنے آئے تھے جن میں سے دو دستبردار ہو گئے، اب چار امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے، صدارت کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی آمنے سامنے ہیں، انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے،جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا،ایرانی سپریم لیڈر نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،

    ایرانی صدارتی انتخابات میں اگر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا، ایران میں 6 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں جو آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایرانی مردو خواتین ووٹنگ کے لئے گھروں سے باہر نکل چکے ہیں، پولنگ سٹیشن پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں.ایرانی آئین کے مطابق 18 برس کی عمر رکھنے والے ہر ایرانی شہری کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔

    آنے والے سال اچھے سال ہوں گے اور لوگ اپنے انتخاب سے مطمئن ہوں گے۔ایرانی سپریم لیڈر ن
    ایرانی سپریم لیڈر نے ووٹ دینے کے بعد کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے ہماری قوم کے لیے بہترین دنوں اور سالوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔ انتخابات کا دن ہم ایرانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے، خاص طور پر جب انتخابات ملک کے اگلے چند سالوں کے لیے صدر کے انتخاب کے لیے ہوں۔ اس کا تعین عوام کے اس انتخاب سے کیا جائے گا،ہم اپنے پیارے لوگوں سے مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس اہم سیاسی امتحان میں ووٹ ڈالنے اور حصہ لینے کو سنجیدگی سے لیں اور گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،دنیا میں اسلامی جمہوریہ کی پائیداری، مستقل مزاجی، وقار کا دارومدار عوام کی موجودگی پر ہے۔مجھے امید ہے کہ خدا اس ملک کے لیے بہترین آپشن کا انتخاب کرے گا اور آنے والے سال اچھے سال ہوں گے اور لوگ اپنے انتخاب سے مطمئن ہوں گے۔

    ایرانی صدر کی تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

    اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاں‌بحق

    پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

  • دہلی ایئر پورٹ، چھت گرنے سے ایک ہلاک،پروازیں معطل

    دہلی ایئر پورٹ، چھت گرنے سے ایک ہلاک،پروازیں معطل

    دہلی ایئر پورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ چھ زخمی ہو گئے ہیں

    دہلی میں بارش کے بعد ایئر پورٹ کی چھت کا ایک حصہ اچانک گر گیا،واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،چھت گرنے سے ایئر پورٹ پر موجود گاڑیاں بھی نیچے دب گئیں، چھت گرنے کے واقعہ کے بعد دہلی ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے.

    ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرمینل ون پر 16 پروازوں کی روانگی اور 12 کی آمد تھی جسے منسوخ کردیا گیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح نئی دہلی میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ٹرمینل ون کی چھت کا حصہ گرا اور چھت کا بیم بھی گرپڑا ،حادثے سے پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں،واقعہ کے بعد حکام ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں، ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے.

    دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 پر گرنے والی چھت 2008 ے دوران تعمیر کی گئی تھی۔ کام کا ٹھیکہ جی ایم آر نے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کو دیا تھا

  • امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن اور ٹرمپ میں مباحثے کا آغاز آج سے

    امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن اور ٹرمپ میں مباحثے کا آغاز آج سے

    امریکی صدارتی انتخابات میں مباحثے کاآغاز آج سے ہورہا ہے، جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پہلا مباحثہ اٹلانٹا میں شیڈول ہے۔

    صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ٹیلی وژن مباحثے میں آمنے سامنے آ رہے ہیں جو پانچ نومبر 2024 میں ہونے والے الیکشن کے لیے جاری ان کی مہم کا انتہائی اہم موڑ ہے،امریکہ میں ہر چار سال کے بعد ہونے والے صدارتی الیکشن میں امیدواروں کی مہم کےدوران ٹی وی پر مباحثے کی دہائیوں پرانی روایت ہےالبتہ اس بار خلافِ روایت یہ مباحثہ الیکشن سے کئی ماہ قبل ہو رہا ہے۔

    اس سے قبل 2020 کے الیکشن سے پہلے جو بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان بھی صدارتی مہم کے دوران مباحثے ہوئے تھے، لیکن یہ سلسلہ الیکشن سے صرف دو ماہ قبل شروع ہوا تھا،جمعرات کو ہونے والا دو بدو مباحثہ اس اعتبار سے بھی منفرد ہے کہ اس کے دو نو ں ہی شرکا منصبِ صدارت پر فائز رہے ہیں، اس کے علاوہ اکتوبر 2020 میں ہونے والے مباحثے کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب وہ ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

    جارجیا کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مک کیمش پویلین میں نشریاتی ادارے سی این این کے تحت پہلے صدارتی مباحثے کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہیں بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان مباحثہ 27 جون کو ہو رہا ہے۔

    صدر بائیڈن نے جمعرات کو ہونے والے مباحثے پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد وسطِ مئی میں اس موضوع پر پہلی مرتبہ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2020 میں مجھ سے دو مباحثوں میں ہار چکے ہیں۔ اس کے بعد سے وہ کبھی بحث کے لیے سامنے نہیں آئے،ٹرمپ نے رواں برس کے آغاز میں صدارتی دوڑ کے لیے ری پبلکن نامزدگی کے دیگر امیدواروں کے ساتھ مباحثے سے بھی گریز کیا تھا۔

    بائیڈن کا کہنا تھا کہ اب وہ (ٹرمپ) یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مجھ سے ایک بار پھر بحث کرنا چاہتے ہیں خیر، اس سے بڑھ کر خوشی کی بات کیا ہو گی۔

    اس مباحثے میں ممکنہ طور پر ٹرمپ اپنے مقابل جو بائیڈن کو معیشت کو درست انداز میں نہ چلانے، جنوب مغربی امریکہ کی میکسیکو کے ساتھ سرحد پر ناقص کنٹرول اور ہزاروں مہاجرین کو امریکہ میں داخل ہونے دینے کے لیے موردِ الزام ٹھہرا سکتے ہیں۔

    ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے اس بار مباحثے کو شائستگی کے دائرے میں رکھنے کے لیے اس کے میزبان ’سی این این‘ کئی ضابطے بنائے ہیں اور بحث کا مکمل خاکہ فراہم کیا ہے اس بار کے مباحثے میں مقرر کا مائیک صرف بات کرتے وقت کھولا جائے گابات ختم ہوتے ہی مائیک بند کردیا جائے گا دوسری تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اس بار مباحثے کے دوران اسٹوڈیو میں سامعین نہیں ہوں گے۔

    مباحثے کا دورانیہ 90 منٹ ہو گا جس میں امیدوار کوئی تمہیدی گفتگو نہیں کریں گے بلکہ صرف میزبانوں کے سوالوں کا جواب دیں گے،دونوں امیدواروں کو سوال کا جواب دینے کے لیے دو منٹ کا وقت دیا جائے گا،مقابل امیدوار کی کسی بات کی تردید یا اس پر کوئی اعتراض کرنے کے لیے دوسرے امیدوار کو ایک منٹ دیا جائے گا اور اس تردید یا اعتراض کے جواب الجواب کے لیے پہلے مقرر کو بھی ایک منٹ دیا جائے گا میزبان اپنی صوابدید پر ایک اضافی منٹ بھی دے سکتے ہیں۔

    ہر امیدوار کو گفتگو کے لیے دیا گیا وقت ختم ہونے سے پانچ سیکنڈ قبل سرخ بتی جلنا بجھنا شروع کر دے گی اور وقت ختم ہوتے ہی بتی مکمل طور پر سرخ ہو جائے گی مقررین کو اسٹیج پر پہلے سے لکھے ہوئے نوٹس یا کوئی اور چیز ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہر امیدوار کو پانی کی بوتل اور لکھنے کے لیے قلم و کاغذ دیے جائیں گے۔

    مباحثے کے لیے اسٹیج پر ایک جیسے پوڈیمز رکھے گئے ہیں ان پوڈیمز پر سے صدر بائیڈن دائیں اور ٹرمپ اسکرین کے بائیں جانب نظر آئیں گے۔ اسٹیج پر دائیں اور بائیں کھڑے ہونے کا یہ فیصلہ ٹاس کر کے کیا گیا تھا جو بائیڈن جیت گئے تھےدونوں امیدواروں کے درمیان 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس مباحثے میں اشتہاروں کے لیے دو وقفے ہوں گے۔ اس وقفے کے دوران امیدوار اپنے عملے کے افراد سے بھی نہیں مل سکیں گے اس بار روایت کے برخلاف کمرشل وقفوں کے دوران کارپوریٹ اسپانسر شپ کی اجازت دی گئی ہے، مباحثے کے اختتام پر دونوں امیدواروں کو اختتامی گفتگو کے لیے دو، دو منٹ دئیے جائیں گے جس میں پہلے بائیڈن اور آخر میں ٹرمپ بات کریں گے، یہ ترتیب بھی پوڈیم کے لیے ہونے والے ٹاس کے طریقہ کار سے متعین کی گئی ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف

    گیانا: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں گیانا میں مد مقابل ہیں، بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے باعث ٹاس ہوا اور انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی،بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر کے باوجود اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔
    بھارت نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 65 رنز بنائے تو بارش کی وجہ سے میچ کو روک کر پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 9 اور ریشبھ پنٹ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان روہت شرما 37 اور سوریا کمار یادیو 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، تاہم کچھ دیر کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا ، روہت شرما 57 اور سوریا کمار یادیو 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،ہاردک پانڈیا 23، شیوم دوبے صفر اور اکشر پٹیل 10 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ جڈیجا 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3، عادل رشید، ٹوپلی، آرچر اور سام کُرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میچ میں بارش کی پیشگوئی کے باوجود ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا البتہ 250 منٹ کا اضافی وقت مختص کیا گیا ہے۔

  • بولیویا میں  بغاوت کی کوشش  ناکام،آرمی چیف برطرف

    بولیویا میں بغاوت کی کوشش ناکام،آرمی چیف برطرف

    جنوبی امریکی ملک بولیویا میں حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کو ناکام بنادی گئی

    بدھ شام چار بجے کے قریب بکتر بند گاڑیاں صدارتی محل کے دروازے تک پہنچ گئی تھیں اور فوجی عمارت میں داخل ہو گئے تھے تاہم صدر لوئس آرس اور دیگر حکام کی جانب سے مزاحمت کے بعد وہ پیچھے ہٹ گئے،فوج کے واپس چلے جانے کے بعد حکام نے فوج کے کمانڈر جنرل جوان جوس زونیگا کو گرفتار کرلیا۔

    فوج کے وسطی لاپاز چوک میں پلازہ موریلو واپس لوٹ جانے کے بعد صدر آرس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ہم بولیویا ئی فوج کی کچھ یونٹوں کی بے قاعدہ نقل و حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔ جمہوریت کا احترام کیا جانا چاہئے،انہوں نے بغاوت کے دوران ہی صدارتی محل میں موجود فوجیوں میں سے ایک کو نیا فوجی کمانڈر مقرر کردیا، جس نے فوجیوں کو اپنے بیرکوں میں واپس لوٹ جانے کا حکم دیا تھا،جب صدر نے نئے فوجی کمانڈر کا تقرر کیا تو زونیگا خود بخود برطرف کردیے گئے،

    فوج کی واپسی کے ساتھ ہی آرس کے ہزاروں حامی قومی پرچم لیے ہوئے لاپاز چوک پر جمع ہوئے، اور انہوں نے صدر کے حق میں نعرے بازی کی، عوامی ہجوم نے پرچم اٹھا رکھے تھے ،آرس نے صدارتی محل سے خطاب میں کہا کہ جو جمہوریت ہم نے جیتی ہے، اسے کوئی چھین نہیں سکتا

    وزیر انصاف ایوان لیما کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین جنرل کو "جمہوریت اور آئین پر حملہ کرنے کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے”

    یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار جوسیپ بوریل بغاوت کی کوشش کی مذمت کرنے والے اولین غیر ملکی رہنماؤں میں شامل ہیں،آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس کے صدر لوئس المارگو نے بھی بغاوت کی کوشش کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فوج کو قانونی طورپر منتخب سول طاقت کے سامنے سرتسلیم خم کرنا چاہئے،ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے کہا کہ ان کی حکومت بولیویا میں فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کرتی ہے،چلی کے صدر گیبریل بورک نے بھی بولیویا کی صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے برادر ملک میں جمہوریت اور جائز حکومت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا،واشنگٹن نے بھی اس واقعے پر فریقین سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔

  • بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک،امریکہ کی مذہبی آزادی پر رپورٹ جاری

    بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک،امریکہ کی مذہبی آزادی پر رپورٹ جاری

    امریکی محکمہ خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے

    امریکہ کی جانب سے جاری کی جانے والی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں بھارت کے حوالہ سے خصوصی طور پر ذکر کیا گیا ہے، بھارت بھارت میں مذہبی آزادی کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمان اور مسیحی برادری کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے، زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر پابندی کے قوانین کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے تو جھوٹے الزامات لگا کر ہراساں کیا جاتا ہے اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے.

    رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسیحی برادری کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا، بی جے پی کے اراکین کے اقدامات اور بیانات حکومتی عہدیداروں کے مثبت بیانات سے متصادم رہے، بھارتی حکومت کو اقلیتی گروپوں کے خلاف تشدد کے ذمہ داروں کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کرنی چاہیے،بھارت میں انتہا پسند ہندووں کا اصل ہدف مسلمان ہیں۔ گائے کا گوشت کھانے اور اسے ذبح کرنے پر بھارت بھر میں اکثر مسلمانوں کو مارا پیٹا جاتا ہے،آر ایس ایس کے مسلح اور منظم انتہا پسندوں کی طرف سے اقلیتوں کی مارپٹائی اور زدوکوب کرنے کی رپورٹیں معمول بن چکی ہیں، ہندو جتھوں سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ بھارت میں دیگر اقلیتوں کو بھی خطرہ ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں پاکستا ن کا ذکر بھی کیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2023 میں 16 افراد کو ان کے عقیدے کی وجہ سے قتل کیا گیا، گزشتہ برس پاکستان میں 329 افراد پر توہین مذہب کا الزام لگایا گیا، سوشل میڈیا پر توہین مذہب کے الزام میں 140 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 کو سزائے موت سنائی گئی، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے حکومتی درخواست پر 71 ہزار سے زائد یو آر ایلز بلاک کیے اور اگست میں سینیٹ نے قانونسازی منظور کی جس میں توہین مذہب کی سزا میں اضافہ کیا گیا

  • کینیا کے صدر ولیم روٹو نے متنازع مالیاتی بل واپس لے لیا

    کینیا کے صدر ولیم روٹو نے متنازع مالیاتی بل واپس لے لیا

    کینیا کے صدر ولیم روٹو نے متنازع مالیاتی بل واپس لے لیا۔ عوام سے خطاب میں کہا کہ مالیاتی بل 2024 پر دستخط نہیں کروں گا، مالیاتی بل کو معطل کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کو قرض کی مصیبت سے نکالنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے، ملک میں بدعنوانیوں کے خلاف اقدامات کو ترجیح پر رکھ رہے ہیں، ہمیں مل کر کینیا کو قرض سے چھٹکارا دلانا ہے۔صدر ولیم روٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمان، عدلیہ اور مقامی حکومتوں کو بجٹ کٹوتیوں کی ہدایت کر دی ہے، حکومت کو کفایت شعاری کےلیے اخراجات میں مزید کمی کے احکامات دیے ہیں، اخراجات میں کمی کی ابتدا صدارتی دفتر سے کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے وسائل کے اندر رہ کر زندگی گزارنی ہوگی، میں کینیا کے عوام کی جانب سے بجٹ رد کرنے کے پیغام کا احترام کرتا ہوں، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام بجٹ میں مزید رعایتیں چاہتے ہیں۔کینیا کے صدر نے کہا کہ نوجوانوں سے رابطے میں رہوں گا، مظاہروں میں 214 شہری پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث تھے جن میں سے 95 مظاہرین زخمی ہو کر اسپتال گئے۔

  • منکی پاکس کی سب سے خطرناک قسم دریافت، سائنسدانوں کا انتباہ

    منکی پاکس کی سب سے خطرناک قسم دریافت، سائنسدانوں کا انتباہ

    روانڈا : سائنسدانوں کی جانب سے منکی پاکس وائرس کی ایک نئی خطرناک قسم کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جا رہا ہے-

    افریقی ملک روانڈا کے محققین نے انتباہ کیا ہے کہ وائرس کی یہ نئی قسم عالمی سطح پر پھیل سکتی ہے جس کی علامات کی شدت ماضی کی اقسام کے مقابلے میں زیادہ سنگین ہے اور اموات کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے کلاڈ 1 بی نامی یہ نئی قسم سب سے پہلے ستمبر 20 23 میں کانگو کے ایک قصبے Kamituga میں دیکھنے میں آئی تھی، اب تک کانگو کے صوبے South Kivu میں اس کے ایک ہزار کے قریب کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    24 جون کو روانڈا کی سرحد سے ملحق شہر Goma میں اس کے اولین کیسز کی تصدیق ہوئی، ابھی وائرس کی نئی قسم کے خطرناک ہونے کے حوالے سے تخمینے مستند نہیں اور صرف اسپتال آنے والے مریضوں پر تحقیق کی گئی ہے،مگر ابتدائی تخمینوں سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے متاثر بالغ افراد میں شرح اموات 5 فیصد جبکہ بچوں میں 10 فیصد تک ہوسکتی ہے۔

    روانڈا یونیورسٹی کے محقق Jean Claude Udahemuka نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایم پاکس کی اب تک دریافت ہونے والی سب سے خطرناک قسم ہے اور ہر ایک کو اس کے لیے تیار رہنا چاہیے،ابھی تک کانگو سے باہر اس نئی قسم کے کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

    جنوبی افریقا میں ایم پاکس سے اب تک 3 اموات ہوچکی ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہاں وائرس کی کونسی قسم اموات کی وجہ بنی ہے یا نہیں، اس حوالے سے جینیاتی سیکونس تیار کیا جائے گا،ایم پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سردرد، سوجن، کمر اورپٹھوں میں درد شامل ہیں جب کہ منکی پاکس قریبی رابطے کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے۔

  • روسی آرمی چیف، سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے عالمی وارنٹ جاری

    روسی آرمی چیف، سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے عالمی وارنٹ جاری

    انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے یوکرین میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالتی حکم کے مطابق دونوں افراد کے وارنٹ اس وجہ سے جاری کیے گئے کیونکہ عدالت سمجھتی ہےکہ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کے ذمہ دار یہ دونوں افراد ہیں، ان حملوں میں 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک میزائل حملے کیے گئے۔

    جرائم کی عالمی عدالت نے سابق وزیر دفاع اور آرمی چیف کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور غیر انسانی جرائم کا مرتکب قرار دیا اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران یوکرین کے مختلف علاقوں میں قائم الیکٹرک پاور پلانٹس اور سب اسٹیشنزکو بڑی تعداد میں میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا،عدالت کے نزدیک اس طرح کے حملے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے مقاصد کے تحت کیے گئے۔

    حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

    بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ تک پہنچ گیا

    کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار