Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • برطانوی انتخابات ، کنزرویٹوپارٹی کوبدترین شکست ،کیئر اسٹارمر   وزیرعظم بن گئے

    برطانوی انتخابات ، کنزرویٹوپارٹی کوبدترین شکست ،کیئر اسٹارمر وزیرعظم بن گئے

    برطانوی انتخابات میں حکمراں کنزرویٹوپارٹی کوبدترین شکست کاسامنا کرنا پڑا

    کیئر اسٹارمر برطانیہ کے وزیرعظم بن گئے، کیئر اسٹارمرکی کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد کیئر اسٹارمرکو کنگ چارلس نے وزیراعظم مقرر کیا.

    برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئیر اسٹارمر نے کہا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے،دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے، آپ کی حکومت ہر شہری کواحترام کی نگاہ سے دیکھے گی، ہماری حکومت ان سب کے لیےکام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا

    لیبر پارٹی نے 1997 کی تاریخ دہرا دی، 1997 میں لیبر پارٹی کو419 سیٹیں ملی تھی، اس وقت ٹونی بلیر پارٹی سربراہ تھے،کنزرویٹیو کو 1997 میں 165 سیٹیں ملی تھیں، حالیہ انتخابات میں بھی لیبر پارٹی فاتح رہی

    برطانوی نو منتخب وزیراعظم کون ؟
    برطانیہ کے نئے وزیر اعظم لیبر پارٹی کے سربراہ سر کئیر اسٹارمر نے ایک مزدور گھرانے میں پرورش پائی، ان کے والد ایک ٹول میکر تھے جبکہ والدہ نرس تھیں،سر کئیر اسٹارمر خاندان میں پہلے شخص تھے جو یونیورسٹی گئے، لیڈز اور آکسفورڈ میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1987 میں بیرسٹر بنے،انہوں نے کیریئر کا بڑا حصہ انسانی حقوق کے مقدموں پرکام کرتے ہوئے گزارا، انہوں نے کئی ملکوں میں سزائے موت کے قانون کے خاتمے کیلئے بھی کام کیا،سر کئیر اسٹارمر 2008 میں پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے، 2015 میں پہلی بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے، 2020میں جیریمی کوربن کی جگہ لیبرپارٹی کی قیادت سنبھالی،اُنہوں نے اپنی جماعت میں تبدیلیاں کرتے ہوئے چارسال میں اسے محنت کشوں کی خدمت کرنے والی جماعت بنادیا، اسٹارمر بریگزٹ کے مخالف تھے،کورونا کے دوران مقامی فوڈ بینک میں رضاکارانہ طورپر بھی کام کیا تھا، فٹ بال ان کا پسندیدہ کھیل ہے اور وہ گٹار بجانے کا شوق رکھتے ہیں

    وٹرز نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا،کیئر اسٹارمر
    سربراہ لیبرپارٹی کیئر اسٹارمر کا برطانیہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر کہنا تھا کہ آج عوام نے ووٹ دیکر صفحہ بدل دیا ہے، اتنے بڑے مینڈیٹ کیساتھ بڑی ذمہ داری بھی عوام نے دی ہے، ووٹرز نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا،میں ووٹ اس لئے ملا کہ جماعت میں تبدیلی لائیں، تبدیلی لانے کیلئے فوری اقدامات کرینگے، لیبرپارٹی بدل چکی ہے یہ طرز عمل ہماری حکومت میں بھی نظر آئیگا، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

    برطانیہ عام انتخابات، ووٹوں کی گنتی ،لیبر پارٹی 412، کنزرویٹو 121، لبرل ڈیموکریٹ 71 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے،اسکاٹش نیشنل پارٹی کی 9، شن فین کی 7 نشستیں ہیں،برطانوی پارلیمنٹ میں 6 آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں,ریفارمز اور گرین پارٹی 4،4 نشستوں پر کامیاب رہی,2 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں،لیبر پارٹی 14 سال بعد اقتدار سنبھالے گی,سر کیئر اسٹارمر برطانیہ کے وزیر اعظم ہوں گے,ارکان پارلیمنٹ 9 جولائی کو حلف اٹھائیں گے,وزیر اعظم رشی سونک نے شاہ چارلس کو استعفیٰ پیش کردیا,استعفیٰ منظور کرنے کے بعد شاہ چارلس کیئر اسٹارمر کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے,کیئر اسٹارمر آج ہی 10 ڈاوننگ اسٹریٹ پہنچ جائیں گے،برطانیہ میں کنزرویٹو کا 14 سالہ اقتدار کا دور ختم ہوگیا ،عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے

    1950 کے بعد سب سے زیادہ آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں،سابق لیبر سربراہ جیریمی کوربن نے آزاد حیثیت سے نشست حاصل کرلی،ریفارمز رہنما نائجل فراژ پہلی مرتبہ ایوان کا حصہ ہوں گے،بریڈفورڈ ویسٹ سے پاکستانی نژاد لیبر امیدوار ناز شاہ کامیاب ہوئے ہیں،پاکستانی نژاد لیبر امیدوار یاسمین قریشی نے تیسری مرتبہ نشست جیت لی ،پاکستانی نژاد روزینہ خان نے کامیابی حاصل کرلی،پاکستانی نژاد لیبر امیدوار شبانہ محمود، طاہر علی اور عمران حسین بھی جیت گئے،برٹش پاکستانی امیدوار افضل خان اور زہرہ سلطانہ کامیاب ہو گئے،ٹوری امیدوار ثاقب بھٹی اور نصرت غنی رکن پارلیمنٹ منتخب، رحمان چشتی ہار گئے،اسکاٹش نیشنل پارٹی کی انعم قیصر انتخابات میں ناکام ہوئیں.

    برطانوی انتخابات،242 خواتین جیت گئیں، سابق خاتون وزیراعظم ہار گئیں
    برطانوی انتخابات میں خواتین امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے تو وہیں کئی خواتین امیدوار اپنی نشست ہاری بھی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق 242 خواتین امیدوار برطانوی انتخابات میں کامیاب ہوئی ہیں،برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوئی ہیں،کنزرویٹیو پارٹی کی رہنما و سابق وزیراعظم لز ٹرس اپنی نشست ہا ر گئی ہیں، لز ٹرس کو لیبر پارٹی کے ٹیری جیرمی سے 600 ووٹ سے شکست ہوئی،بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر رہنما پاکستانی نژاد ناز شاہ جیت گئیں،پاکستانی نژاد لیبر رکن یاسمین قریشی تیسری مرتبہ سیٹ جیتی ہیں.

    شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سونک پارٹی عہدے سے بھی مستعفی
    برطانوی وزیرعظم رشی سونک نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ رشی سونک نے سر کیئر اسٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔انتخابات میں شکست کے بعد 10ڈاؤننگ اسٹریٹ سے رشی سونک نے الوداعی خطاب کیا اور کہا کہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، نیالیڈرآنے تک ذمے داری ادا کرتا رہوں گا،عوام کے غصے اور مایوسی کا احساس ہے، اس نقصان کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، عوام نے واضح اشارہ دیا ہے کہ حکومت کو بدلنا ہوگا، ہم ڈیلیور نہیں کر سکے،وزیر اعظم بننے کے بعد میرا سب سے اہم کام معیشت میں استحکام بحال کرنا تھا، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے ملک اب مضبوط ہے،اپنی کامیابیوں پر فخر ہے ،برطانیہ 2010 کے مقابلے میں زیادہ خوشحال ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کامیاب ہوئی ہے تا ہم مسلم اکثریت علاقوں سے لیبر پارٹی نہ تو جیت سکی او ر ہی زیادہ ووٹ ملے،غزہ کے حامی کئی آزاد امیدواروں نے لیبر پارٹی کے امیدواروں کو ان کے مضبوط حلقوں میں شکست دی ہے، 10 فیصد سے زیادہ مسلمان آبادی والے علاقوں میں لیبر پارٹی کے امیدواروں کے ووٹوں میں کمی دیکھنے میں آئی ،بڑی مسلم آبادی والی 5 نشستیں لیبر پارٹی کو نہ مل سکیں، ان میں سے 4 آزاد امیدواروں نے اور ایک کنزرویٹیو امیدوار نے جیتی ہے،شیڈو منسٹر جوناتھن اشورتھ لیسٹر ساؤتھ سے سیٹ ہار گئے جو کہ 13 سالوں سے ان کے پاس تھی، یہاں تقریباً 30 فیصد آباد مسلمانوں کی ہے، شوکت آدم نے کامیابی حاصل کی، برمنگھم پیری بار سے لیبر پارٹی کے خالد محمود کو آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے سخت مقابلے کے بعد شکست دی،آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے سخت مقابلے کے بعد صرف 500 ووٹوں کے مارجن سے کامیابی حاصل کی،خالد محمود 2001ء سے برمنگھم پیری بار سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے چلے آ رہے تھے اور وہ سینئر ترین مسلمان پارلیمنٹیرین تھے۔

    غزہ جنگ کو اپنی انتخابی مہم میں شامل کرنے والے آزاد امیدواروں نے کئی بڑے اور مضبوط ناموں کو شکست دی ہے،ڈیوزبری، بٹلی اور بلیک برن میں بھی آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جہاں پہلے لیبر پارٹی مضبوط تھی

    برطانیہ میں دارالعوام کے الیکشن میں650نشستوں کے لیےساڑھے 4ہزارامیدوارمدمقابل تھے- انگلینڈ533 ،اسکاٹ لینڈ59 ، ویلز 40اور شمالی آئرلینڈ کی 18 نشستیں ہیں،ملک بھرمیں ووٹنگ کے لیے40ہزارسے زائدپولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے تھے،برطانیہ میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کیلئے شناخت ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا،حکمران کنزریٹو پارٹی، لیبر پارٹی، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، اسکاٹش نیشنل پارٹی میدان میں ہیں،

  • ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کے خلاف تشدد: سینکڑوں گرفتار

    ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کے خلاف تشدد: سینکڑوں گرفتار

    ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کے خلاف ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد حکام نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 470 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ تشدد اس وقت بھڑکا جب ایک شامی شخص کو 7 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔واقعات کی ابتدا صوبہ قیصری سے ہوئی، جہاں مقامی افراد نے شامی پناہ گزینوں کے گھروں، کاروباری مراکز اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ یہ تشدد جلد ہی دیگر صوبوں میں بھی پھیل گیا۔اس کے ردعمل میں، شام کے شمال مغربی علاقوں میں، جو ترکی کی حمایت یافتہ فورسز کے زیر کنٹرول ہیں، انتقامی مظاہرے شروع ہو گئے۔ سیکڑوں شامی مظاہرین، جن میں سے کچھ مسلح تھے، سڑکوں پر نکل آئے۔ کچھ نے ترکی کے جھنڈے پھاڑے اور ٹرکوں پر پتھراؤ کیا۔صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب ترک محافظوں اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے یہ واقعات ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کی موجودگی کے حوالے سے بڑھتے ہوئے تناؤ کو ظاہر کرتے ہیں۔ حکام کو اب ایک طرف امن و امان کی بحالی اور دوسری جانب پناہ گزینوں کے تحفظ کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ترک حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

  • برطانوی انتخابات،ووٹنگ جاری،اہم شخصیات نے ووٹ ڈال دیا

    برطانوی انتخابات،ووٹنگ جاری،اہم شخصیات نے ووٹ ڈال دیا

    برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات ہو رہے ہیں، برطانیہ میں آج ووٹنگ جاری ہے

    پارلیمینٹ کی 650 نشستوں پر ساڑھے 4 ہزار امیدوار میدان میں ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق 650 نشستوں کے لیے لیبر پارٹی، کنزرویٹو، لبرل ڈیموکریٹس اور دیگر جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہیں،40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ہر علاقے یا حلقے کے نتائج کا اعلان آج رات تک یا پھر جمعہ کی صبح تک کیے جانے کی توقع ہے۔ سیاسی جماعتیں حکومت بنانے کے لیے نصف سے زیادہ نشستیں یعنی 326 سیٹیں جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں.

    برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اہلیہ اکشتا مورتی کے ہمراہ نارتھ یارکشائر میں ووٹ کاسٹ کر دیا ہے،ووٹ دینے کے بعد برطانوی وزیراعظم نےسوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں،برطانوی وزیراعظم نے ساتھ کہا کہ لیبر پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کنزرویٹو پارٹی کو ووٹ دیں ورنہ ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا،

    لیبر پارٹی کے لیڈر سر کئیر اسٹارمر نے اہلیہ وکٹوریہ کے ہمراہ لندن میں ووٹ کاسٹ کیا،اسکاٹش فرسٹ منسٹر جان سوینی نےبلیئرگوری کے گاؤں برلٹن میں ووٹ کاسٹ کیا،شمالی آئرلینڈ میں پورٹاڈاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں لیڈرالسٹر یونینسٹ پارٹی ڈوگ بیٹی نے ووٹ کاسٹ کیا،اسکاٹش لیبرپارٹی کے لیڈرانس سرور ن گلاسگو کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا،گرین پارٹی کی شریک لیڈر کارلا ڈینئیر نے برسٹل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ لیڈرلبرل دیمکریٹس سرایڈ ڈیوی اور ان کی اہلیہ ایملی نے جنوبی لندن کے سربیٹن ہل میتھوڈسٹ چرچ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،لیڈراسکاٹش کنزرویٹوڈوگلس روز نےمورےگاؤں فوگ واٹ کے پولنگ اسٹیشن میں جبکہ لیڈر الائنس پارٹی ناؤمی لانگ نے بیلفاسٹ کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔

    ایک سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر کو اس بار تاریخی مینڈیٹ ملنے کی امید ہے، پری پول سروے کے مطابق لیبر پارٹی کو 484 سیٹیں مل سکتی ہیں، 14 سال سے اقتدار میں رہنے والی کنزرویٹو پارٹی کو 64 نشستیں ملنے کی توقع ہے،

    برطانیہ میں ووٹوں کی گنتی کے بعد، بادشاہ چارلس سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی پارٹی کے قائد سے وزیراعظم بننے اور حکومت بنانے کے لیے کہیں گے ، دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت کا سربراہ اپوزیشن لیڈر بنتا ہے،

    کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی،برطانیہ میں سات افراد پر فردجرم عائد

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • جنوبی افریقی سیاستدان گائٹن مکینزی  ماضی میں کون تھے؟

    جنوبی افریقی سیاستدان گائٹن مکینزی ماضی میں کون تھے؟

    ماضی میں گینگسٹر رہنے والے جنوبی افریقی سیاستدان گائٹن مکینزی کھیلوں اور ثقافت کے وزیر بن گئے۔ وزیر بننے کی اطلاع ملتے ہی گائٹن نے فیس بک پر اپنی لائیو ویڈیو کے دوران کہا کہ جناب صدر آپ کا شکریہ، یہاں بہت سے لوگ ہیں جو مجھے اور میری جماعت کو اتحادی حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسپورٹس منسٹر گائٹن مکینزی ماضی میں گینگسٹر رہ چکے ہیں اور ان پر متعدد جرائم میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔
    گائٹن مکینزی نے 2013 میں اپنی جماعت پیٹریاٹک الائنس کی بنیاد رکھی اور انہیں تقریباً 10 سال بعد سیاست کے میدان میں کامیابی ملی۔2024 کے جنوبی افریقی انتخابات میں حکمران جماعت اے این سی اکثریت سے محروم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پیٹریاٹک الائنس اور دیگر اتحادیوں کےساتھ مل کر حکومت بنانا پڑی۔ رپورٹس کے مطابق گائٹن نے 16 سال کی عمر میں بینک لوٹا تھا اور متعدد جرائم کیے جس پر انہیں 7 سال جیل ہوئی، جیل میں رہنے کے بعد جب انہیں رہائی ملی تو انہوں نے خود کو بدلنے کا عہد کیا اور سیاست میں قدم رکھا۔

  • مودی کی نااہلی کی درخواست دائر کرنیوالے کے علاج کا حکم

    مودی کی نااہلی کی درخواست دائر کرنیوالے کے علاج کا حکم

    بھارتی وزیراعظم مودی کی نااہلی کیخلاف درخواست دینے والے درخواست گزار کا عدالت نے علاج کروانے کا حکم دے دیا، عدالت نے نااہلی کی درخواست مسترد کر دی

    دہلی ہائیکورٹ میں بھارتی وزیراعظم مودی کی نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی تودلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کر دی، ڈویژن بینچ نے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ درخواست گزار کو علاج کی ضرورت ہے، عدالت نے حکم دیا کہ مقامی حکام درخواست گزار پر نظر رکھیں،

    دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم ٹھیک ہو؟ یہ درخواست غیر ضروری ہے، دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس منموہن کی صدارت میں بینچ نے سماعت کی تھی، عدالت نے درخواست مسترد کی اور فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے الزامات مضحکہ خیز ہیں،وہ کسی ذہنی پریشانی کا شکار لگ رہا اور اسے طبی علاج کی ضرورت ہے،

    درخواست گزار کیپٹن دیپک کمار نے سنگل بنچ کے حکم کو ڈویژن بنچ میں چیلنج کیا تھا،دہلی ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے بھارتی وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ کی نااہلی کی استدعا کی تھی، درخواست میں کہا تھا کہ انہوں نے جھوٹا حلف اٹھایا ،مودی نے قومی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی،درخواست میں مودی پر چھ برس کے لئے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کی بھی استدعا کی گئی تھی.

    واضح رہے کہ بھارت میں انتخابات ہو چکے ہیں اور مودی ایک بار پھر وزیراعظم بن چکے ہیں، کانگریس رہنما راہول اپوزیشن لیڈر بن چکے ہیں، مودی نے گزشتہ روز پارلیمان سے خطاب بھی کیا تھا.

    کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی،برطانیہ میں سات افراد پر فردجرم عائد

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • کون بنے گا برطانوی وزیراعظم؟ انتخابات کل

    کون بنے گا برطانوی وزیراعظم؟ انتخابات کل

    برطانیہ میں عام انتخابات کل4 جولائی کو ہوں گے،انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

    برطانیہ کے عام انتخابات میں کل چار جولائی کو ووٹنگ ہو گی،کون ہو گا نیا وزیراعظم ، فیصلہ دو دن بعد ہو گا، برطانوی عوام کل اپنے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے،برطانوی الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی کے رشی سنک اور لیبر پارٹی کے کیئر اسٹارمر کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔برطانوی انتخابات میں کل 650 نشستوں پر 4515 امیدواران مد مقابل ہیں جس میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے علاوہ 459 آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی انتخابات کے حوالہ سے اب تک جتنے سروے سامنے آئے ان میں لیبر پارٹی کوبرتری حاصل ہے، سابق وزیراعظم رشی سنک کو انتخابات میں شکست ہو سکتی ہے تا ہم حتمی فیصلہ ووٹنگ کے بعد ہو گا،

    برطانوی وزیراعظم کے امیدواروں کے پاس کتنی دولت؟
    برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات (او این ایس) کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے رشی سنک لیبر پارٹی کے کیئر اسٹارمر سے زیادہ امیر ہیں، رشی سنک اور ان کی اہلیہ اکشتا مورتی کی کل مالیت تقریباً £651 ملین ہے۔ مئی میں جاری ہونے والی سنڈے ٹائمز کی رچ لسٹ رپورٹ کے مطابق اکشتا اور رشی سنک کی دولت برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے زیادہ ہے، اس سال ان کی دولت میں 120 ملین پاؤنڈ کا اضافہ ہوا۔2023 میں انکی دولت 529 ملین پاؤنڈ تھی جو اب 651 ملین پاؤنڈ ہو گئی ہے

    برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کے رہنما کیئر سٹارمر کی تخمینہ مجموعی مالیت تقریباً 7.7 ملین پاؤنڈ ہے۔ ان کی زیادہ تر دولت ان کے قانونی کیریئر اور بطور سیاست دان کی کمائی سے آتی ہے وہ سرے میں تقریباً 10 ملین پاؤنڈ مالیت کی زمین کے مالک ہیں، جو انہوں نے بطور وکیل 1996 میں خریدی تھی کیئراسٹارمرکی مجموعی مالیت برطانیہ میں اوسط گھرانے سے 25 گنا زیادہ ہے، لیکن یہ سنک کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے

    برطانیہ میں 650 سیٹوں‌پر ووٹنگ ہو گی، وزیراعظم بننے کے لئے 326 سیٹیں درکار ہیں،برطانیہ میں کئی دہائیوں سے کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی کے درمیان مقابلہ چل رہا ہے،حالیہ انتخابات میں برطانیہ میں 5 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،برطانیہ میں حکومت کی سیاسی مدت پانچ سال کی ہوتی ہے، کنزرویٹو پارٹی نے دسمبر 2019 میں آخری الیکشن جیتا تھا اس لیے اگلے عام انتخابات قانون کے مطابق جنوری 2025 تک ہونے تھے تاہم برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں اگلے عام انتخابات چار جولائی کو ہوں گے،

    برطانیہ میں ووٹوں کی گنتی کے بعد، بادشاہ چارلس سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی پارٹی کے قائد سے وزیراعظم بننے اور حکومت بنانے کے لیے کہیں گے ، دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت کا سربراہ اپوزیشن لیڈر بنتا ہے،

    کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی،برطانیہ میں سات افراد پر فردجرم عائد

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • مذہبی تقریب کے اختتام پر بابا کے "پاؤں” چھونے کیلئے بھگدڑ،121 ہلاکتیں ہو گئیں

    مذہبی تقریب کے اختتام پر بابا کے "پاؤں” چھونے کیلئے بھگدڑ،121 ہلاکتیں ہو گئیں

    بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ سے مرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے،ہلاکتوں کی تعداد 121 ہو گئی ہےجبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں.

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے گاؤں میں گزشتہ رو ز پیش آیاتھا جب مذہبی تقریب ختم ہونے پر بھگدڑ مچی تھی، تقریب میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک تھے، مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے، بچے بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں.

    پولیس نے دیوپرکاش مدھوکر جسے بھولے بابا کا مرکزی خادم کہا جا رہا ہے، اسکے اور مذہبی تقریب کی دیگر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمہ برجیش پانڈے کی مدعیت میں درج کیا گیاہے،بھارتی وزیر اسیم ارون جائے وقوعہ پر پہنچے اور ہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی،اس دوران انکا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی،ڈی جی آگرہ زون کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو وزیراعلیٰ کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ دے گی، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے دو لاکھ اور زخمیوں کے لئے 50 ہزار کی امداد کا حکومت نے اعلان کیا ہے.

    چیف سیکرٹری کے مطابق مذہبی تقریب کے لئے 80 ہزار افراد کی شرکت کی اجازت تھی لیکن سوا لاکھ لوگ تقریب میں شریک ہوئے، پروگرام ختم ہوا تو لوگ بابا کے پاؤں چھونے جا رہے تھے اس دوران بھگدڑ مچی اور یہ واقعہ پیش آیا،بھولے بابا کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی،پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو گھر پہنچائیں گے،

    دوسری جانب یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس تقریب کی اجازت دی گئی تھی تا ہم سیکورٹی و دیگر امور کے لئے کوئی انتظامات نہیں تھے، انتظامیہ نے صرف 40 پولیس اہلکار تعینات کر رکھے تھے تو وہیں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے تھے،

    روحانی پیشوا نارائن ساکر ہری، جو بھولے بابا کے نام سے مشہور ہیں واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں،ایک عینی شاہد کے مطابق جیسے ہی تقریب ختم ہوئی، لوگ بابا جی کے پاس جمع ہوئے،تا کہ انکے پاؤں چھوئیں اور انکے قدموں کی مٹی اٹھائیں، اس دوران بھگدڑ مچی، پھر جو لوگ گرے وہ اٹھ نہ سکے،

    بھولے بابا پر جنسی زیادتی سمیت چھ مقدمے تھے درج
    یوپی کے سابق ڈی جی پی وکرم سنگھ نے واقعہ پر کہا کہ یہ ایک مصیبت کی دعوت تھی ،تقریب میں انتظامات ہونے چاہیے تھے وہ نہیں تھے، ایمبولینس جو ایمرجنسی کے لئے چاہیے ہوتی ہے، سوا لاکھ کے مجمع میں کوئی گاڑی نہیں تھی، کسی حادثے سے نمٹنے کے لئے فائر بریگیڈ، میڈیکل ٹیم کچھ بھی موجود نہیں تھا،اگر حکومت ایمرجنسی سے نمٹنے کے انتظامات کرتی تو ہلاکتیں کم ہو سکتی تھیں،اب جو ہلاکتیں ہوئیں اسکا ذمہ دار کون ہے، اگر بھولے بابا میں کچھ اخلاقیات ہیں تو وہ خود کو قانون کے حوالے کریں، یہ بھی اطلاع ہے کہ بھولے بابا پر چھ مقدمے درج ہیں جن میں ایک جنسی زیادتی کا بھی شامل ہے تو یہ کس بات کا بابا؟ کون سا بابا؟

    مذہبی تقریب میں بھگدڑ سے اموات، سپریم کورٹ میں تحقیقات کیلئے درخواست
    ہتھرس میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ سے 121 افراد کی موت کے بعد تحقیقات کے لئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے جو واقعہ کی تحقیقات کرے اور ملزمان کو سزا دلوائے،

    لاشوں کا ڈھیر دیکھ کر پولیس اہلکار کی بگڑی حالت، ہسپتال میں ہوئی موت
    ہتھرس میں مذہبی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے 121 اموات ہوئی، ایک ساتھ لاشوں کا ڈھیر دیکھ کر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار چل بسا،سپاہی کی شناخت روی کے طور پر ہوئی جو ضلع ایٹہ کی کیو آرٹی میں تعینات تھا ، ہلاک سپاہی کانپور کا رہائشی تھا.واقعہ کی اطلاع ملی تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو وہیں ہسپتال کے باپر بھی پولیس تعینات کی گئی، ایٹہ پولیس نے متاثرین کی مدد اور بہتر دیکھ بھال کے لیے کیو آر ٹی لگا دی تھی،پانچ اہلکاروں کی ڈیوٹی ہسپتال کے باہر تھی، جیسے ہی لاشوں کو ہسپتال لایا گیا تو ہر طرف لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، ایسےمیں پولیس اہلکار کی طبیعت خراب ہوئی، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم اسکی موت ہو گئی.ساتھی پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ لاشیں دیکھ کر روی گھبرا گیا تھا اسے بے چینی ہونے لگ گئی تھی، پسینے میں وہ بھیگ گیا تھا،ہم نے اسے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ چل بسا،ڈاکٹروں کے مطابق روی کو دل کا دورہ پڑا تھا،

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    ہمارے دور میں کچھ غلط ہوا تھا تو اس کو دہرانا نہیں چاہیے، عون چوہدری

    زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی ملاقات

  • سابق امریکی صدر ٹرمپ کی سزا ستمبر تک ملتوی

    سابق امریکی صدر ٹرمپ کی سزا ستمبر تک ملتوی

    امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کی سزا ستمبر تک ملتوی کر دی،

    امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے رقم دینے کے کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا 18 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے، اس ضمن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فحش اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں جج نے 11 جولائی کو سنائے جانے والے فیصلے کو ستمبر تک ملتوی کردیا ہے، سابق صدر کے استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جج جوئان مرچن سے درخواست کی تھی کہ فیصلہ سنانے سے قبل فحش اداکارہ کو رقم دینے کے مقدمے میں استثنیٰ سے متعلق اپنا کیس بنانے کیلئے مہلت دی جائے۔

    مین ہیٹن کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دلائل میرٹ پر نہیں تھے تاہم انہوں نے اتفاق کیا کہ فیصلہ ملتوی کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا کیس بنانے کیلئے موقع ملنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سابق صدر ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا تھا،سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے،سپریم کورٹ کے 6 ججوں نے ٹرمپ کے حق میں جبکہ 3 ججوں نے مخالفت میں فیصلہ دیا۔

    دوسری جانب ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ سے متعلق مرکزی کردار فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتی کہ مجھے دی گئی رقم چھپانے کی وجہ سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے ہیں، فحش اداکارہ نے میڈیا ادارے کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ ٹرمپ میری وجہ سے نہیں بلکہ انہوں نے کچھ اور کیا کچھ اور چیزیں ہیں اگر انکا قصور نکلا تو پھر انہیں جیل جانا ہی پڑے گا

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    ہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر پاکستانی ہوتا تو ان کی حاضری بھی عمران کی طرح عدالت کے دروازے پر ہی لگ جاتی

  • بھارت،مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ،100 سے زائد افراد ہلاک

    بھارت،مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ،100 سے زائد افراد ہلاک

    بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 100 سے زائد افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں

    واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے گاؤں میں پیش آیا،حادثے میں کم از کم ایک سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں، مرنیوالوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،واقعہ گاؤں پولاری میں پیش آیا،مقامی خاتون کے مطابق یہ تقریب مقامی ہندو گرو کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی،واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، لاشوں او ر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، مرنیوالوں میں 23 خواتین، اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں بھی خواتین اور بچے شامل ہیں،پولیس کے مطابق اس تقریب میں شرکت کےلیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی، بھگدڑ مچنے کی وجہ لوگوں کی غیر معمولی تعداد تھی ،

    ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو لایا جا رہا ہے، ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،پولیس حکام کے مطابق بھولے بابا کا پروگرام چل رہا تھا، بھگدڑ کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں، اب تک 27 لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں جن میں 23 خواتین کی ہیں،

    بھگدڑ کے واقعہ کی ایک چشم دید گواہ ایک لڑکی جیوتی کا کہنا تھا کہ میری والدہ بھی حادثے میں زخمی ہوئی ہیں، ہم لوگ شانتی ستسنگ میں گئے تھے ستسنگ ختم ہونے کے بعد ہم لوگ نکلنے لگے،رش بہت زیادہ تھا، اسی دوران بھگدڑ مچی ،لوگ بھاگے اور جو نیچے گرے وہ پاؤں تلے روندے گئے، خوفناک منظر تھا،ہر طرف چیخ و پکار تھی.

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    ہمارے دور میں کچھ غلط ہوا تھا تو اس کو دہرانا نہیں چاہیے، عون چوہدری

    زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی ملاقات

  • موسمیاتی تبدیلی،پرواز میں ہچکولے،رخ موڈ دیا گیا، 30 مسافر زخمی

    موسمیاتی تبدیلی،پرواز میں ہچکولے،رخ موڈ دیا گیا، 30 مسافر زخمی

    ایئر یوروپا کی پرواز شدید ہچکولوں کے بعد برازیل کی طرف موڑ دی گئی،واقعہ میں تیس مسافر زخمی ہو گئے

    میڈرڈ سے مونٹیویڈیو، یوراگوئے جانے والی ایئر یوروپا کی پرواز کو پیر کو شدید ہچکولوں کے بعد برازیل کے ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا،اس دوران 30 مسافروں کو چوٹیں آئیں اور وہ زخمی ہوئے، اسپین کی ایئر یورپا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر برازیل میں شدید ہچکولوں کا شکار ہوئی ہے، جس کے بعد مسافر طیارے کی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے،حادثے کے دوران و شدید جھٹکوں کی وجہ سے ایک مسافر کاسر جہاز کی چھت میں پھنس گیا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں سوار مسافر پریشانی کا شکار ہیں، ایک مسافر جہاز کی چھت اور سامان رکھنے کی جگہ پر پھنسا ہوا ہے، پرواز میں 325 مسافر سوار تھے، تاہم ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آکسیجن ماسکس اور سیٹس تباہ ہو چکی ہیں،

    ایئر یورپا کی جانب سے بیان میں کہنا تھا کہ پرواز بنا کسی مسئلے کے لینڈ کر گئی تھی، جبکہ مسافروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں،ئی پرواز کے ذریعے مسافروں کو منزل تک پہنچا دیا گیا ہے۔

    یوروگوائے کے وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسافروں کوتاحال شہر کے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،مقامی ہوائی اڈے کے مطابق، پرواز نے شمال مشرقی برازیل کے نیٹل ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق صبح 2:32 پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    حالیہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایئر لائنز کے لئے بھی خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے۔