Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ٹک ٹاک کی  پاکستان سے متعلق ٹرانسپیرینسی رپورٹ جاری

    ٹک ٹاک کی پاکستان سے متعلق ٹرانسپیرینسی رپورٹ جاری

    سنگا پور: ٹک ٹاک کی ٹرانسپیرینسی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کی درخواست پر 93.5 فیصد متنازعہ ویڈیوز کو ہٹا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نےکمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 270 اکاؤنٹس اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 59 اکاؤنٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹایا،اکستانی حکومت کی درخواست پر 93.5 فیصد متنازعہ ویڈیوز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے،2023 کی دوسری ششماہی میں ٹک ٹاک کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 303 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے نتیجے میں رپورٹ کردہ مواد کا 93.5 فیصد ہٹا دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پلیٹ فارم نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 12,392 حصے اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 2,126 حصوں کو ہٹایا،ٹک ٹاک کا دعویٰ ہے کہ کمیٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کی شرح ننانوے فیصد سے زائد ہے۔

    زمین کے تنازع کے مختلف واقعات ، فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں …

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

  • حج سیزن 2026سے موسمیاتی تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا،سعودی محکمہ موسمیات

    حج سیزن 2026سے موسمیاتی تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا،سعودی محکمہ موسمیات

    ریاض:سعودی محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال موسم گرما میں آخری حج ہوگا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ حج سیزن 2026سے موسمیاتی تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا، ہم 16سال بعد تک موسم گرما کے حج کا مشاہدہ نہیں کریں گے،2026سے مسلسل 8سال تک حج موسم بہار میں اس کے بعد مزید8سال کے دوران موسم سرما میں حج ہوگاموسم گرما کے حج کو 16 سال کے لیے الوداع کہہ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال حج کے دوران اوسط درجہ حرارت 45اور 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا ہے علاوہ ازیں ماہرین نے کہا کہ حج کے لیے مختلف موسمی ادوار کے حوالے سے ابتدائی تیاری کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔

    پاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کی پیشگوئی

    دوسری جانب سعودی وزارت صحت ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام میں گرمی کی وجہ سے تھکن اور سن سٹروک کے 2 ہزار 764کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں صحت کے حوالے سے ہدایات یا گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے سے کچھ حجاج گرمی سے تھکن کا شکار ہوئے اور یہی یہ حجاج کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

    انہوں نے کہا کہ حجاج تمام صحت ہدایات پر عمل کریں اور چھتری کا استعمال جاری رکھیں،گرمی کی تھکن کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے لیکن اس کی روک تھام صحت ہدایات پر عمل کرنے سے ممکن ہے ، منی میں منتظمین حجاج کو صحت ہدایات کے حوالے سے آگاہ کریں کیونکہ اس سے صحت، تحفظ اور سیفٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

    یو اے ای صدر نے وزیراعظم کی دوہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

  • کیوی کرکٹر کین ولیمسن  کا  کپتانی سے دسبترداری کا اعلان،سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار

    کیوی کرکٹر کین ولیمسن کا کپتانی سے دسبترداری کا اعلان،سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے وائٹ بال کی کپتانی سے دسبترداری کا اعلان کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئےسینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کے بعد ولیمسن مکمل سیزن کیلئے دستیابی سے آزاد ہو گئے تاہم سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے اپنی دستیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    کین ولیمسن جنوری میں نیوزی لینڈ کو سمر سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ولیمسن ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز اور پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے سپر 8 مرحلے میں نہ پہنچنے کے بعد کین ولیمسن نے وائٹ بال کی کپتانی سے دستبرداری کافیصلہ کیا، کیوی ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے میگا ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

    پاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کی پیشگوئی

  • نیپالی کرکٹر سے نامناسب رویہ،بنگلا دیشی فاسٹ بولر   پر جرمانہ عائد

    نیپالی کرکٹر سے نامناسب رویہ،بنگلا دیشی فاسٹ بولر پر جرمانہ عائد

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلا دیشی فاسٹ بولر تنظیم حسن ثاقب پر نیپال کے کپتان روہت پاوڈل کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیپال کی اننگز کے دوران بنگلادیشی فاسٹ بولر تنظیم حسن ثاقب تیسرے اوور کے اختتام پر گیند پھینکنے کے بعد جارحانہ انداز میں روہت پاوڈل کی طرف بڑھے اور ان سے نامناسب رویہ اختیار کیا۔

    تنظیم حسن ثاقب کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اور ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے نے اپنا جرم بھی قبول کرلیا ہے،اس کے علاوہ تنظیم حسن ثاقب کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوا ئنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے لیے یہ 24 ماہ کی مدت میں ان کا پہلا جرم تھا۔

    پاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ سینٹ ونسنٹ میں اتوار کو گروپ ڈی کے میچ میں بنگلا دیش نے نیپال کیخلاف 21 رنز سے فتح کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا اس میچ میں تنظیم حسن ثاقب کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے چار اوورز میں صرف 7 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کے اس شاندار اسپیل میں دو میڈان اوورز بھی شامل تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ‌کپ:  جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ‌کپ: جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دیدی

    نارتھ ساؤنڈ : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے امریکا کو جیت کیلئے 195رنز کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز میں اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی،جنوبی افریقا کی ابتدا میں ہی 16 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری، اس کے بعد ڈی کک اور کپتان ایڈن مارکرم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 110 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر بڑے ہدف کیلئے راہ ہموار کی۔

    مقررہ 20 اوورز میں جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کی نقصان پر 194 رنز بنائے کوئنٹن ڈی کک 74 اور ایڈن مارکرم 46 رنزبنا کر نمایاں رہے جبکہ کلاسن 36رنزبناکرناقابل شکست رہے،امریکا کے سوربھ نٹراواکر اور ہرمیت سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف میں امریکا کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور پہلی وکٹ 33 رنز پر ٹیلر کی گری اس کے بعد نتیش، جونس، کورے اینڈرسن اور شایان جہانگیر بالترتیب 8، صفر، 12 اور 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےاینڈریزگوس اور ہرمیت نے جارحانہ بیٹنگ کی اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 91 رنز بنا کر ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے تاہم ہرمیت 38 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    اینڈریزگوس کی 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی اور امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی اور یوں اسے 18رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جنوبی افریقا کے ربادا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاتح ٹیم کے کوئنٹن ڈی کک 74 رنزبناکرپلیئرآف دی میچ قرارپائے۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی :بیٹرز کی ٹاپ فور رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا، پاکستان کے بابر اعظم تیسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پانچ درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر آ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پران 8 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر آ گئے۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسری پوزیشن پر ہیں، ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی 16 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔

    قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری،محسن نقوی کا دورہ

    افغانستان کے محمد نبی سے ٹی ٹوئنٹی نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن چھن گئی ،محمد نبی مختصر وقت کیلئے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رہے اور اب آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس پہلے نمبر پر آ گئے سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر آگئے محمد نبی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

    ٹرک کو حادثہ،شہری ٹرک پر لدی بوتلیں لوٹنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

  • گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل،ملزم گرفتار،بکری اورکتے بھی بنے نشانہ

    گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل،ملزم گرفتار،بکری اورکتے بھی بنے نشانہ

    گائے کے ساتھ جنسی عمل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم بارے انکشاف ہوا کہ ملزم کتوں، بکریوں کے ساتھ بھی جنسی عمل کر چکا ہے

    واقعہ بھارت کا ہے،اترپردیش کے ضلع مراد آبا د میں ایک ملزم نے گائے کے ساتھ جنسی عمل کیا ہے،ملزم کی شناخت بھورا شیخ کے طور پر ہوئی جس نے گھر میں بندھی ہوئی گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی، واقعہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،واقعہ 15 جون کا ہے،دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ ملزم بھورا شیخ گائے کے علاوہ کتوں اور بکریوں کے ساتھ جنسی زیادتی کر چکا ہے وہیں کئی خواتین بھی ملزم کا نشانہ بن چکی ہیں

    جانوروں کے ساتھ جنسی عمل کا واقعہ ضلع مراد آباد کے تھانہ دلاری کی حدود میں پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم کو گائے کے ساتھ زیادتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے،مرادآباد پولیس نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا،

    دوسری جانب وشو ہندو پریشد نے دلاری کے اسٹیشن انچارج کو خط بھیجنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ضلع نائب صدر کلیان سنگھ کی طرف سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہندو تنظیم بھورا کی سرگرمیوں پر طویل عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھی۔ وہ گھوم رہا تھا اور خاص طور پر گھریلو گائے کے ساتھ جنسی فعل کر رہا تھا۔ملزم نے اپنی ہوس کی تسکین کے لیے مادہ کتوں اور بکریوں کے ساتھ زیادتی کی،ملزم اب تک ایک درجن سے زائد جانوروں کے ساتھ جنسی عمل کر چکا ہے،خط میں کہا گیا کہ ملزم اپنے دوستوں سے کہتا تھا کہ ’’آج میں نے اپنی سہاگ رات ہندوؤں کی ماں گائے کے ساتھ منائی ہے۔‘‘ جب 15 جون کے واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو بھورا نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا، "جو چاہو کرو۔ مودی اور یوگی کو بتائیں۔ بھورا کی مجرمانہ سوچ کی وجہ سے بہت سے لوگ اس کے خلاف کھڑے ہونے سے کتراتے ہیں۔ وی ایچ پی رہنماؤں نے ملزم بھورا کے خلاف جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے قانون اور دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • ہم سے شادی کرو ورنہ…دو  بہنوں کو دھمکیاں دینے والے گرفتار

    ہم سے شادی کرو ورنہ…دو بہنوں کو دھمکیاں دینے والے گرفتار

    ہم سے شادی کرو ورنہ ہم تمہارے بھائی اور باپ کو قتل کر دیں گے، اسکول جانے والی بہنوں کو بندوق کی نوک پر دھمکیاں دینے والے راج الدین اور سلمان گرفتار کر لئے گئے

    واقعہ بھارت کا ہے،اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں راج الدین اور سلمان نامی دو نوجوانوں پر دو بہنوں پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملزمان نے بہنوں کو اس وقت بندوق سے ڈرایا جب وہ اسکول سے واپس آ رہی تھیں، لڑکیوں نے ملزمان کی بات ماننے سے انکار کیا تو ان پر تشدد کیا گیا، کپڑے پھاڑ دیئے گئے۔لڑکیوں کے والد ملزمان کے پاس گئے تو انکو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تین افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے راج الدین اور سلمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے ملزم محبت الدین علوی کی تلاش جاری ہے۔تینوں ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں

    واقعہ کا مقدمہ تھانہ اگلاس میں درج کیا گیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق لڑکیوں کے والد نے مقدمہ درج کروایا، جس میں کہا گیا کہ اس کی دو بیٹیاں قریبی سرکاری انٹر کالج میں پڑھتی ہیں۔ راج الدین، جو ویلڈر کا کام کرتا ہے، اسکول جانے والے راستے پر اسکی ایک دکان ہے۔ اس کی خالہ کا بیٹا سلمان بھی اس دکان پر کام کرتا ہے۔راج الدین اور سلمان نے دونوں بہنوں پھنسانے کی کوشش کی۔ تاہم جب لڑکیوں نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کیا تو ملزمان نے بھائی اور والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔سکول آتے جاتے ملزمان نے لڑکیوں کی تصاویر بنا لیں اور انہیں وائرل کرنے کی بھی دھمکی دی،کہا اگر شادی سے انکار کیا تو تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں گے،ملزمان نے لڑکیوں کے بھائی کو دھمکی آمیز ویڈیوبھی بھیجی جس میں ملزمان نے اسلحہ اٹھا رکھا تھا، ملزمان کی دھمکیوں کی وجہ سے دونوں بہنوں نے تعلیم چھوڑ دی اور امتحان نہ دے سکیں.

    متاثرہ لڑکیوں کے والد کے مطابق جمعہ (7 جون) کی شام تقریباً 7 بجے دونوں بہنیں خریداری کے لیے بازار گئی تھیں۔ اسی وقت راج الدین اور سلمان بھی وہاں پہنچ گئے۔ تھوڑی دیر بعد راج الدین اور سلمان دونوں بیٹیوں کو دکان کے اندر زبردستی لے گئے۔ ملزمان نے دونوں بہنوں کے ساتھ فحش حرکات کرنے کی کوشش کی اور گالیاں دیں۔ اس دوران دونوں بہنوں کے کپڑے پھٹ گئے۔ کچھ دیر بعد راج الدین اور سلمان بہنوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر وہاں سے چلے گئے۔ واپسی پر دونوں نے لڑکیوں کو موبائل فون دیا اور رابطے میں رہنے کو کہا۔خوفزدہ اور کانپتی ہوئی بہنیں گھر واپس آئیں اور اپنے گھر والوں کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا۔ جس کے بعد میں اپنے بیٹے کے ساتھ راج الدین کے پاس اسکی دکان پر گیا،وہاں محب الدین بھی موجود تھا جس نے اپنے بھائی کی غلطی کو تسلیم کرنے کے بجائے، دھمکیاں دیں۔ اور تشدد کیا،

    پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 354 (D)، 342، 504، اور 506 کے ساتھ ساتھ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67A کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • سعودی عرب،گرمی کی وجہ سے 577 حاجیوں کی موت

    سعودی عرب،گرمی کی وجہ سے 577 حاجیوں کی موت

    سعودی عرب میں شدید گرمی، مکہ مکرمہ میں گرمی کی وجہ سے 577 حاجیوں کی موت ہو گئی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر ،60 کا اردن ،35 کا تیونس، 144 کا انڈونیشیا،11 کا ایران اور 3 کا سینگال سے تعلق ہے،سعودی عرب کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ حج کے دوران ہیٹ اسٹروک کے چارہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں.

    سعودی عرب میں حاجیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ گرمی سے بے حال ہیں،مصری حاجی 61 سالہ عزا حامد براہیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے سڑک کے کنارے لاشیں دیکھی ہیںایسا لگ رہا تھا جیسے سعودی عرب میں قیامت آگئی ہو۔سڑک کنارے گرمی کی وجہ سے شہری بیہوش بھی ہوتے رہے جنہیں طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا،

    سعودی عرب میں گرمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات اور لاشوں کا سڑک پر موجود ہونے پر سوشل میڈیا صارفین سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا اس کے لیے سعودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا؟ جبکہ سعودی اسلامی سیاحت کو فروغ دیتا ہے اور اربوں کماتا ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ کی عظیم الشان مسجد کا درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرینڈ مسجد کے قریب واقع مینا کا درجہ حرارت 46 ڈگری تھا۔ ایک صارف نے لکھا کہ گرمی میں سعودی عرب کی عازمین حج کو ناقص سہولیات کے پیش نظر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا.

    ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں حجاج کرام کی میزبانی میں سعودی_عرب کی حکومت کی نااہلی کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں کئی حجاج ہیں جو گرمی اور دیگر پریشانیوں سے مر چکے ہیں لیکن کسی کو انہیں منتقل کرنے کی جلدی نہیں ہے۔ جب تک حکومت نے ایکشن نہیں لیا ان لوگوں کی لاشیں کئی گھنٹے واک ویز پر پڑی رہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج کا عمل مکمل ہو چکا ہے.حج ایک عظیم مذہبی اجتماع اور مسلمانوں کے لیے ایک لازمی فریضہ ہے، دنیا بھر میں لوگوں نے عید الاضحیٰ منائی۔ تاہم، ہیٹ اسٹروک کے بعد متعدد حجاج کو اسپتالوں اور طبی مراکز میں داخل کرایا گیا، کیونکہ سعودی عرب میں شدید گرمی ہےحکام کے مطابق اس وقت سعودی عرب کے متعدد طبی مراکز میں 4,082 افراد داخل ہیں۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ ملک میں کئی حاجیوں کی اوپن ہارٹ سرجری، گردے کے ڈائیلاسز کے طریقہ کار اور کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی گئی تھی۔وزارت صحت نے 24 اوپن ہارٹ سرجریز اور 249 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کیں۔ 1,006 گردوں کے ڈائیلاسز کے عمل بھی ہوئے۔

    سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان،ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے،ترجمان دفتر خارجہ

    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف

     ایک دوسرے کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔

  • ملازمت کے بہانے 200 کے قریب لڑکیوں سے "زیادتی” کروایا گیا اسقاط حمل

    ملازمت کے بہانے 200 کے قریب لڑکیوں سے "زیادتی” کروایا گیا اسقاط حمل

    ملازمت کے بہانے گینگ نے 200 کے قریب لڑکیوں‌کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،کئی لڑکیوں کا اسقاط حمل بھی کروایا گیا، ا س دوران لڑکیوں پر تشدد بھی کیا جاتا رہا ویڈیو بھی بنائی گئیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے مظفر پور میں لڑکیوں کو نوکری دینے کے بہانے جنسی استحصال کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ملازمت کی آڑ میں تقریباً 180 لڑکیوں کو اہیا پور کے علاقے میں یرغمال بنایا گیا تھا۔ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور بیلٹ سے جسمانی تشدد کیا گیا۔ چھپرا سے تعلق رکھنے والی ایک متاثرہ لڑکی نے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ اس نے مظفر پور میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے مقدمہ درج کرایا ہے۔

    ملزم گینگ نے بہار کی بے روزگاری کے مسائل کو ہتھیار بنایا اور ڈی وی آر کے نام سے ایک جعلی مارکیٹنگ کمپنی کھولی، اور سوشل میڈیا پر نوکری کے حوالہ سے پوسٹ کیں۔یہ نوکری صرف لڑکیوں کے لئے تھی اور اس میں اچھی تنخواہ بتائی گئی تھی،متاثرہ لڑکی کے مطابق ڈی وی آر نامی کمپنی نے فیس بک پر لڑکیوں کے لیے نوکری کی پیشکش کی تھی اور اس نے اس کے لیے درخواست دی تھی۔ منتخب ہونے کے بعد، اسے ٹریننگ کے لیے 20،000 روپے ادا کرنے کو کہا گیا۔ رقم جمع کروانے کے بعد کئی لڑکیوں کو اہیا پور تھانہ کے علاقہ کی حدود میں رکھا گیا تھا۔ تاہم 3 ماہ گزرنے کے باوجود ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ اس کے بعد ان لڑکیوں نے کمپنی کے سی ایم ڈی تلک سنگھ سے رابطہ کیا۔ امتاثرہ لڑکی کو کمپنی میں مزید 50 لڑکیوں کو اس وعدے کے ساتھ بھرتی کرنے کی ہدایت کی گئی کہ اس کے بعد اس کی تنخواہ 50,000 روپے تک بڑھ جائے گی۔

    متاثرہ لڑکی کے مطابق، جب اس نے ملزم کو بتایا کہ وہ مزید 50 لڑکیوں کو نہیں لا سکتی، تو اسے مجبور کیا گیا کہ وہ اپنے جاننے والوں سے رابطہ کرے اور لڑکیوں‌کو ملازمت کے لئے بلائے، لڑکی کے مطابق اس وقت تک اسے کمپنی کی حقیقت کا علم نہیں تھا اور پیسے کے لالچ میں اس نے اپنے جاننے والوں کو کمپنی میں لانا شروع کر دیا اور انہیں ملازمت دلوائی،لڑکی نے انکشاف کیا کہ کمپنی کے مالک سمیت وہاں موجود دیگر گینگ کے افراد نے لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی، لڑکیوں کے ساتھ بار بار جنسی زیادتی کی گئی اور انکی ویڈیوز بنائی گئیں، کئی لڑکیاں حمل کا شکار ہو گئیں جس پر انکا اسقاط حمل کروایا گیا،

    واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور کئی لڑکیوں کو وہاں سے بازیاب کروایا،کمپنی کا مالک بھاگنے میں کامیاب ہو گیا، اس دوران وہ کئی لڑکیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گیا.

    متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب وہ مظفر پور میں قیام پذیر تھے تب ملزم نے اس کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات قائم کیے اور اس کا اسقاط حمل کروانے پر بھی مجبور کیا۔ ملازمت کے بہانے آنے والی لڑکیوں کو یرغمال بنایا جاتا ہے اور انہیں فرار ہونے سے روکنے کے لیے غنڈے تعینات کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد لڑکیوں کو اپنی جان پہچان والی دوسری لڑکیوں کو بلانے پر مجبور کیا جاتا ہے اور انہیں نوکری کی پیشکش بھی کی جاتی ہے اور ان کا جنسی استحصال کیا جاتا ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے مزید الزام لگایا کہ اس نے جعلی بھرتی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد تلک سنگھ نے اس کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی ،اسکے بھائی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں

    غور طلب ہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جو ’مظفر پور شیلٹر ہوم کیس‘ کی وجہ سے بدنام ہوا تھا جہاں 34 لڑکیوں کے جنسی استحصال کے الزامات سامنے آئے تھے۔ بالی ووڈ کی فلم ’بھکشک‘ اسی خوفناک کیس پر مبنی تھی۔ ملزم برجیش ٹھاکر ایک مقامی اخبار بھی چلاتا تھا۔

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

    حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار 

    صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،

    حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل