Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت کے چار ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارت کے چار ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارت میں ممبئی سمیت چار ایئر پورٹس کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں وہیں ایئر پورٹ پر آنے والے مسافروں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے

    بھارت میں دھمکی آمیز خطوط، ای میل کا سلسلہ بڑھ رہا ہے تا ہم اکثر واقعات میں دھمکی کی جب تحقیقات کی جاتی ہیں تو وہ غلط نکلتی ہے،دھمکی کے بعد سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگ جاتی ہیں، اب تازہ واقعے میں بھارت کے چار ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، بھارت کے ممبئی، پٹنہ، جے پور اور وڈودرا ایئر پورٹ کو دھمکی ملی، سیکورٹی حکام کے مطابق تمام ایئر پورٹس کو دھمکی الگ الگ ای میل کے ذریعے ملی، وہیں بھارت کے امبالہ ریلوے سٹیشن، ہریانہ ریلوے سٹیشن کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے

    بھارتی ایئر پورٹس کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد تمام ہوائی اڈوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، سیکورٹی اداروں نے دھمکی کے بعد تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے، ای میل بارے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں وہ کہاں سے آئی؟ ایئر پورٹس پر سیکورٹی اداروں کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کوئی مشکوک چیز دیکھیں تو فوری مطلع کریں،گجرات کے وڈودرا ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ایئر پورٹ پر خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، مسافر سہمے ہوئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری ایئر پورٹ پہنچی،ایئر پورٹ پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے کو تعینات کر دیا گیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے،ممبئی ایئر پورٹ کو بھی دھمکی ملنے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، مسافروں کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے، ایئر پورٹ آنے جانے والی گاڑیوں کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے.جے پور ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سیکورٹی اداروں نے ایئر پورٹ پر سرچ آپریشن کیا، جے پور ایئر پورٹ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ دھمکی شرارت لگتی ہے، تاہم سیکورٹی ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں،بہار کے جے پرکاش نارائن ایئر پورٹ کو بھی دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

    حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار 

    صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،

    حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    کنول شوذب کی نازیبا ویڈیو لیک؟ موقف سامنے آ گیا

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

  • روسی صدر کا 24 برس بعد شمالی کوریا کا دورہ،امریکا کا اظہار تشویش

    روسی صدر کا 24 برس بعد شمالی کوریا کا دورہ،امریکا کا اظہار تشویش

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شمالی کوریا کے دو روزہ دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں

    روسی صدر کے پیانگ یانگ پہنچنے پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے خیر مقدم کیا، روسی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، روسی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما ایک ہی گاڑی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل تک گئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے 24 سال بعد دورہ شمالی کوریا سے قبل پیانگ یانگ کی سڑکوں کو روسی جھنڈوں اور پوسٹروں سے سجایا گیا تھا،روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو اور پیانگ یانگ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

    1999 میں روس کے صدر بننے کے اگلے ہی سال ولادیمیرپوتن شمالی کوریا گئے تھے۔ روسی صدر نے کم جونگ ان کے والد کم جونگ ال سے ملاقات کی تھی ولادیمیرپوتن اب 24 سال بعد شمالی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں۔

    روسی صدر کے دورہ شمالی کوریا کے حوالہ سے غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور شمالی کوریا عالمی تنہائی کا شکار ہونے کی وجہ سے مختلف معاہدے سائن کر سکتے ہیں، روس یوکرین کے خلاف اپنی جنگ برقرار رکھنے کے لیے پیانگ یانگ سے ہتھیار حاصل کر سکتا ہے،روسی صدر کے دورہ شمالی کوریا سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.

    روسی صدر کے دورہ شمالی کوریا پر امریکہ کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے،امریکی حکومت نے روسی صدر کے دورہ شمالی کوریا پر تشویش کا اظہار کیا ہے،امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹ رائڈر کا کہنا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان گہرے تعاون پر تشویش کی ضرورت ہے،خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو جزیرہ نما کوریا میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔لیکن روسی جارحیت کے خلاف لڑنے والے یوکرین کے لوگوں کی حمایت کرنا بھی چاہتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس شمالی کوریا کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی کی وجہ سے یوکرین میں جنگ چھیڑنے میں کامیاب ہوا،ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ کسی بھی ملک کو ولادیمیرپوتن کو اس جارحانہ جنگ کو فروغ دینے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہیے جو ہم یوکرین اور روس کے درمیان دیکھ رہے ہیں۔ یہ جنگ واضح طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور بین الاقوامی نظام کو کمزور کر رہی ہے۔

    مبصرین کے مطابق اس دو روزہ دورے میں دیگر چیزوں کے علاوہ پیانگ یانگ سے ہتھیاروں کی سپلائی پر توجہ دی جائے گی، جسے روس یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔

  • اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ ،17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ

    اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ ،17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ

    روم: اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق غیر قانونی تارکین سے بھری کشتیاں جنوبی ساحلی پٹی پر ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد غیر ملکی تارکین لاپتہ ہوگئےسمندر میں موجود جرمنی کے ایک امدادی گروپ نے 51 افراد کو ریسکیو کر کے ساحل پر پہنچایا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مہاجرین پر نظر رکھنے والے ادارے اور یونیسیف کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کشتیوں میں ایرانی، شامی، بنگلادیشی ، پاکستانی، اور مصری شہری سوار تھے،لاپتہ تارکین کی تلاش کے لیے اٹلی کی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وقت زیادہ گزر جانے کی وجہ سے اب بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

  • کالعدم  ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان میں ہلاک

    کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان میں ہلاک

    کنڑ: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ کے ضلع اسد آباد کے علاقے چاغا سرائے میں فائرنگ کے نتیجے میں عبد المنان عرف حکیم اللہ ہلاک ہوا، ہلاک دہشتگرد کالعدم ٹی ٹی پی ملاکنڈ شُوریٰ کا سابق ممبر جبکہ ملاکنڈ کے کمانڈر عظمت اللہ محسود (عظمت لالہ) ولی کا معاون اور باجوڑ میں دہشت گردی کی کاروائیاں ترتیب دینے اور دہشت گردی کی مختلف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    اطلاعات کے مطابق حکیم اللہ ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکے، چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا عبدالمنان کی ہلاکت کو کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے ایک بڑا نقصان اور اسے افغانستان کے اندر سرگرم مختلف مسلح گروہوں کے اندرونی تنازعات کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔

  • خراسان میں زلزلہ،4 افراد جاں بحق جبکہ 120 زخمی

    خراسان میں زلزلہ،4 افراد جاں بحق جبکہ 120 زخمی

    تہران: ایران کے صوبے خراسان میں زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبے خراسان میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 120 زخمی ہوگئے ہیں، کاشمرشہر میں زلزلے کی وجہ سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا، زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ایران کے شہر رشت کے ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 9 مریض جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئےایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق گائم نامی نجی ہسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے لگی ،طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

    رشت میں واقع گیلان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے صدر محمد تاگی اشوبی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آگ لگنے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں انہوں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مرنے والے زیادہ تر مریض ہیں، انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا ، اسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے، آگ لگنے کے وقت 142 مریض موجود تھے۔

  • اسرائیلی فوج کی بمباری، ہیلتھ کیئر کا 70 فیصد سسٹم تباہ ،3500 بچوں کی زندگی خطرے  میں

    اسرائیلی فوج کی بمباری، ہیلتھ کیئر کا 70 فیصد سسٹم تباہ ،3500 بچوں کی زندگی خطرے میں

    غزہ: عید الاضحیٰ کے تیسرے روز اسرائیلی فوج نے نصیرات میں قائم پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے-

    باغی ٹی وی : لجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز نصیرات کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کی وجہ سے ہیلتھ کیئر کا 70 فیصد سسٹم تباہ ہوچکا ہے جبکہ متعدد ڈاکٹرز کو بمباری میں شہید کردیا گیا ہے۔

    غزہ میں اب صرف چند فیلڈ اسپتالوں میں صرف بنیادی سروسز فراہم کی جارہی ہیں جبکہ اب شہر میں کسی اسپتال کا نام و نشان نہیں بچا۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 7 جون تک اسرائیلی فوج نے 476 اسپتالوں پر حملے کیے جن میں 727 شہری جاں بحق جبکہ 933 زخمی ہوئے ہیں۔

    غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے جاری تہلکہ خیز بیان میں بتایا گیا ہے کہ طبی سہولیات، خوراک اور ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث 3500 بچوں کی زندگی خطرے میں ہے اور وہ موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، فلسطینی طبی عملے کی گرفتاری اور انہیں پھانسی دینے کے جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں۔

    وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جیل میں موجود ڈاکٹر ایاد الرنتیسی کو پھانسی دینا ایک بھیانک جرم ہےاسرائیل نے 310 ڈاکٹرز، پیرا میڈیکٹس کو گرفتار کیا اور انہیں دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم طبی عملے کی جانوں اور حفاظت کے لیے قبضے اور امریکی انتظامیہ کو ذمہ دار سمجھتے ہیں-

  • پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا،ترجمان چینی وزارت خارجہ

    پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا،ترجمان چینی وزارت خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا-

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے جو دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا وزیراعظم شہبازشریف کے اس دورے نے بہت سی راہیں پیدا کی ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

  • امریکی صدر  کا  تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان

    امریکی صدر کا تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے لاکھوں تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے کہا ہے کہ 17 جون تک کم از کم 10 سال سے امریکا میں مقیم 5 لاکھ تارکین وطن میاں بیوی کو ملک بدری سے بچانے کے لیے اس پروگرام کا آغاز کیا جائے گا ساتھ ہی 21 سال سے کم عمر کے تقریباً 50 ہزار بچے بھی امریکی شہری والدین کے ساتھ اہل ہوں سکیں گے ممکنہ طور پر اس پالیسی کا فائدہ اٹھانے والوں میں میکسیکن افراد کی اکثریت زیادہ ہے۔

    مذکورہ امیگریشن پروگرام کے تحت ایسے لوگ جو قانونی دستاویز کے بغیر امریکہ میں کم از کم 10 سال سے مقیم ہیں انہیں ورک پرمٹ جاری کیا جا سکے گا اس پالیسی سے مستفید ہونے والے تارکین وطن مستقل رہائش اور بالآخر امریکی شہریت کے لیےبھی درخواست دینے کے اہل ہو سکیں گے۔

    واضح رہے جو بائیڈن نے 4 جون کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران عندیہ دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں وہ امیگریشن سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں گے، جس میں امریکا میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر لاکھوں تارکین وطن جنہوں نے امریکی شہریوں سے شادی کی اور جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں، انہیں شہریت دینے کا راستہ فراہم کیا جائے گا۔

  • یونانی کوسٹ گارڈز پربحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرنے کا الزام

    یونانی کوسٹ گارڈز پربحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرنے کا الزام

    یونانی کوسٹ گارڈز پربحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز گزشتہ 3 سال میں بحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کی ہلاکت کا سبب بن چکے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 9 تارکین وطن ایسے بھی تھے جنہیں جان بوجھ کر پانی میں پھینک دیا گیا تھا، یہ 9 افراد ان 40 سے زائد افراد میں شامل تھے جو مبینہ طور پر یونان کی سمندری حدود سے بے دخل کیے جانے یا یونانی جزیروں پر پہنچنے کے بعد سمندر کی جانب واپس دھکیل دئیے جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تھے۔

    یونانی کوسٹ گارڈز نے برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

  • زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کیلئے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ،تحقیق

    زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کیلئے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ،تحقیق

    یوٹاہ: سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کے لیے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ہے-

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی آف یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے جیو کیمسٹ کی رہنمائی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں جنوبی افریقا کے ٹرانسوال سپر گروپ کے مرین شیلز کا مطالعہ کیا گیا،جس میں سائنسدانوں نے پایا کہ زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کے لیے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ہے،جسے انہوں نے نے ‘گریٹ آکسیڈیشن ایونٹ (جی او ای)’ کا نام دیا ہے۔

    سائنسدانوں کے مطابق تقریباً 2.5 ارب برس قبل پہلی بار آکسیجن زمین کے ایٹماسفیئر میں اکٹھی ہونی شروع ہوئی جس نے ارتقائی مراحل سے گزرنے والے سیارے میں پیچیدہ زندگی کے نمو کے لیے اسٹیج سیٹ کیا، مطالعے میں مستحکم تھیلیئم (ٹی آئی) کے آئسو ٹوپس ریشو اور ریڈاکس سینسیٹو عناصر کی جائزہ لیا گیا جسمیں سائنس دانوں نے سمندر میں آکسیجن کے مقدار میں اتار چڑھاؤ کو دریا فت کیا جو ماحول میں موجود آکسیجن میں تبدیلوں سے مطابقت رکھتے تھے۔

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

    جامعہ میں اسسٹنٹ پروفیسر چیڈلِن اوسٹرینڈر کا کہنا تھا کہ یہ وقوعہ گریٹ آکسیڈیشن ایونٹ (جی او ای) کم از کم 20 کروڑ سال تک جاری رہا اور سمندروں میں آکسیجن اکٹھے ہونے کا سراغ لگانا اب تک مشکل رہا ہےزمین کے وجود کے ابتدائی نصف عرصے میں اس کا ماحول اور سمندر بڑے پیمانے پر آکسیجن سے خالی تھے، یہ گیس جی او ای سے قبل سمندر میں سیانو بیکٹیریا نے پیدا کی لیکن ان ابتدائی ایام میں یہ معدنیات اور آتش فشانی گیسز سے ملنے کے بعد ہونے والے ری ایکشنز کی وجہ سے فوراً ختم ہوجاتی تھی۔

    مستقبل میں ہمیں اسمارٹ فونز کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک