Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    لبنانی حزب اللہ گروپ نے شمالی اسرائیل میں دو فوجی مقامات پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں سے دو حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے بیت ھلل کے جنوب میں 91ویں ڈویژن کی 403 ریزرو آرٹلری بٹالین کے نئے بنائے گئے کیمپ پر فضائی حملہ کیا ،اس حملے میں دشمن کے متعدد افسر اور سپاہی ہلاک اور زخمی ہوگئے یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوجی آرام کررہے تھے، یہ حملہ غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی مزاحمت کی حمایت میں کیا گیا ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع

    حزب اللہ نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے پیر کی صبح یفتاح بیرک میں مرکاوا ٹینک کو بھی گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹینک تباہ ہوگیا اور اس میں موجود اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

    اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری سے ملاقات

    اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح کو کہا تھا کہ لبنان سے آنے والے دو ڈرون شمالی اسرائیل میں بیت ہلل کے علاقے میں فضا میں تباہ کردیے گئے دونوں ڈرون کے فضا میں پھٹنے سے جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی تاہم اس آگ پر فورا قابو پا لیا گیا فوجی حکام اور طبی ماہرین نے بعد میں اطلاع دی کہ لبنان سے داغے گئے ٹینک شکن گائیڈڈ میزائلوں کی بمباری میں 4 فوجی زخمی ہوئے اسرائیلی اخبار’ٹائمز آف اسرائیل’ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یفتاح قصبے کے قریب دو میزائلوں سے ہونے والے اس حملے میں متعدد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

    لیبیا کشتی حادثہ :جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 60 سال قید اور 42 …

  • بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

    بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

    تہران: بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں،دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے۔

    ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار منصوبے کے لیے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگاچابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت ایران، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک تجارت کرے گا، ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے چابہار بندرگاہ کا کام سست روی کا شکار ہے،بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی اور گوادر بندرگاہوں سےگزرے بغیر جاسکتا ہے۔

    اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری سے ملاقات

    واضح رہے کہ ایرانی بندرگاہ چابہار کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک اور وہاں سے یورپ تک رسائی کا بھارتی خواب اور بھارت نے اسی مقصد کے حصول کے لئے چابہار پر 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی2017 کے آخر میں پہلے فیز کے افتتاح سے ایک ماہ قبل بھارت کی جانب سے گندم کی پہلی کھیپ اسی راستے افغانستان پہنچائی گئی تاہم اب یہ بندگارہ باضابطہ کام شروع کردے گی۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع

    2015 میں پاکستان اور چین نے ‘سی پیک’ پر کام کا آغاز کیا تو اگلے ہی سال بھارت نے افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارتی راہداری کا معاہدہ کیا جس کے تحت چابہار منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام شروع کیا گیا –

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 90 ڈالر سے کم ہو کر 82 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں 12 سے 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 8سے 10 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے،16 مئی سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردو بدل کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 12 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا ہے ،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 2 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روزکے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوئی تھی، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276.64 روپے اور قیمت فروخت 279.25 روپے ہے۔

    جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

    دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 16 پیسے کی کمی کے بعد 299.78 روپے پر بند ہوا جبکہ اس سے قبل قیمت 299.94 روپے تھی، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 16 پیسے کی کمی کے بعد 348 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے،سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، سعودی ریال 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 74 روپے 16 پیسے اور اماراتی درہم بھی 2 پیسے کی کمی کے بعد 75 روپے 72 پیسے کا ہو گیا ہے۔

    خواجہ آصف کی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت

    دوسری جانب ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں پہلے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار300 روپے کا ہو گیا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ 1200 روپے سستا ہوا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 7ہزار733 روپے کاہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں 10 ڈالرکمی ہونے سے فی اونس قیمت 2329 ڈالرہو گئی ہے۔

  • آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات کے بیٹسمین محمد وسیم پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں، وہ یو اے ای کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے محمد وسیم نے اپریل میں اے سی سی پریمیئر کپ کے دوران مجموعی طور پر 269 رنز بنائے جس میں عمان کے خلاف فائنل میچ میں 56 گیندوں پر شاندار سنچری بھی شامل تھی۔

    خواتین کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا، ان کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی، ہیلی میتھیوز نے پہلے اور تیسرے ون ڈے میں سنچریاں اسکور کیں جبکہ ایک میچ میں 44 رنز بنائے، پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انہوں نے مجموعی طور پر 205 رنز اسکور کیے۔

  • یوکرین کا روس پر اب تک کا بڑا حملہ،  10 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس

    یوکرین کا روس پر اب تک کا بڑا حملہ، 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس

    ماسکو: یوکرین کاروسی شہر بیلگوروڈ پر میزائل حملہ 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین نے روس کے شہر پر بیلسٹک میزائل اور RM-70 ویمپائر کے متعدد راکٹس برسائے جن میں سے کچھ ایک رہائشی عمارت پر لگے،یہ جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کا روس پر سب سے بڑا حملہ ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا، میزائل لگنے کے بعد 10 منزلہ رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگئی اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے-

    رپورٹ کے مطابق حملے سے قبل سائرن بجنے کی وجہ سے متعدد رہائشی عمارت سے باہر نکل آئے ، اس کے باوجود جب میزائل عمارت کو لگا تو وہاں 100 سے زائد افراد موجود تھے، امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 13 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 31 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ڈالر کی قدر میں اضافہ

    امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟وزیراعلیٰ پنجاب

  • بھارتی اب دھونی کی مورتی کی بھی پوجا کریں گے،مندر بنانے کا عندیہ

    بھارتی اب دھونی کی مورتی کی بھی پوجا کریں گے،مندر بنانے کا عندیہ

    چنئی: بھارت میں سابق کرکٹر اور کپتان ایم ایس دھونی کا مندر بنایا جائے گا-

    باغی ٹی وی : بھارت میں دیوی دیوتاؤن کے علاوہ جو چیز یا انسان پسند آجائے اسے ”بھگوان“ مان لیا جاتا ہے، بھارت میں کہیں بالی ووڈ سپر اسٹار رجنی کانت کا مندر ہت تو کہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوجا کی جاتی ہے تاہم اب سیاستدانوں، بالی ووڈ شخصیات اور دیگر کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کے مندر بھی بنائے جانے کی گونج ہے-

    بھارتی چینل ”اسٹار اسپورٹس“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اور چنئی سپر کنگز کےسابق کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کے نام پر چنئی میں مندر بنائے جائیںگے،دھونی کے لیےمندر بنایا جائےگا کیونکہ وہ چنئی ریاست کے بھگوان ہیں،دھونی بھارت اور چنئی کے شائقین کے لیے خوشی لے کر آئے ہیں، وہ چنئی کے بھگوان ہیں اور مجھے امید ہے کہ چنئی میں آئندہ سالوں میں ایم ایس دھونی کے بھی مندر بنائے جائیں گے۔

    عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟وزیراعلیٰ پنجاب

    امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    ڈالر کی قدر میں اضافہ

  • امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما میں ہونے والی ویک اینڈ ڈانس پارٹی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الباما میں ہونے والی پارٹی میں ایک شخص نے معمولی سی تلخ کلامی پر جھگڑا شروع کردیا اور پارٹی کے شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جبکہ 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کی جا رہی ہے، تاحال ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی، نائٹ پارٹی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے،بیرسٹر گوہر

    واضح د رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد روڈ حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے، جس کی وجہ اسلحے کی خرید و فروخت کے قوانین میں بے جا نرمی ہے۔

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،وفاقی کابینہ کی منظوری میں غیرقانونی چیز کیا ہے؟عدالت

  • آئی ایچ ایف کی نئی ریکنگ جاری،پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

    آئی ایچ ایف کی نئی ریکنگ جاری،پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

    برن:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف ) نے نئی رینکنگ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی : عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، اذلان شاہ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کی ایک درجہ تنزلی، پاکستانی ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی،دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے پر جاپان عالمی رینکنگ میں 16ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان نے پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی، جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول داغے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکا اور جاپانی کیپر نے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے جیت دلوائی، پاکستان پول راؤنڈ میں ناقابل شکست رہا پورے ایونٹ میں ٹیم نے تین میچ میں کامیابی اور دو ڈرا کرتے ہوئے تیرہ سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا،فائنل میں جاپان کے ہاتھوں پنالٹی شوٹ پر شکست کے بعد پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

    وہاڑی میں سینکڑوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا بڑا جنسی اسکینڈل

    دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم آج وزیر اعظم سے بھی ملاقات کرے گی،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل قومی ائیر لائن سے آج شام لاہور پہنچے گے،لاہور پہنچنے کے فوری بعد قومی ہاکی ٹیم وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کرےگی۔

    سورج پر ہونے والے طاقتور دھماکوں کی تصاویر جاری

  • پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

    ڈبلن : پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : دونوں ٹیمیں آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے میدان میں اتریں گی،ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں، آج کے میچ میں اعظم خان اور ابرار احمد کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی بھی پلیئنگ الیون میں شمولیت متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز میں آئرلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم نے شاہینوں کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔

    سورج پر ہونے والے طاقتور دھماکوں کی تصاویر جاری

    محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی دو گھنٹے طویل ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی اور کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی۔ کمرے میں بیٹھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے۔ جہاں پرفارمنس نظر آنی چاہیے۔

    خلیجی ریاست میں ہیٹ اسٹروک ، کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر …

    انہوں نے کہا کہ بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ، پروفیشنل اور بہترین ہیں اورقومی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک شاندار ہے تاہم فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی چانس نہ مل سکے کھلاڑی پاکستان کیلئے امید ہیں اور آپ نے قوم کی توقعات پر پورا اترناہے، فتح کے لیے ٹیم ورک بنیادی چیز ہے۔11 کھلاڑی ایک ہوکرپاکستان کے لئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی، پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں، محسن نقوی نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ آخری بال تک فائٹ کریں اور مقابلہ ہوتا دکھائی دینا چاہیے، آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔

    سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے، شادی کبھی نہیں کریں گے،متھن چکرورتی

  • سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے، شادی کبھی نہیں کریں گے،متھن چکرورتی

    سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے، شادی کبھی نہیں کریں گے،متھن چکرورتی

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کا کہنا ہے کہ سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے اور شادی نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں متھن چکرورتی نے ایک رئیلیٹی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے سلمان خان سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز کی شخصیت سے متعلق گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ سلمان خان مزاحیہ انسان ہیں، وہ ہر وقت ہنسی مذاق کرنے والے فرد ہیں، دوستانہ شخصیت کے مالک ہیں، وہ بظاہر تو بڑے ہی غصے والے انسان نظر آتے ہیں لیکن حقیقت میں اُن کی شخصیت اس کے بالکل برعکس ہے۔

    بھارت میں مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار …

    سینیئر اداکار نے کہا کہ سلمان خان ہر وقت مذاق مستی کے موڈ میں رہتے ہیں، وہ ایسے ہیں کہ اگر دیر رات نیند سے اُن کی آنکھ کُھل جائے تو وہ اُس وقت بھی سب کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں، سلمان خان کی شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کبھی شادی کے بندھن میں نہیں بندھیں گے، سلمان خان ہر خوبصورت لڑکی سے یہ کہہ کر ہمدردیاں لیتے رہیں گے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور لڑکی شادی کی اُمید میں اُن سے محبت کرنے لگ جائے گی، سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے، اُنہیں بیوقوف بناتے رہیں لیکن ان سے کبھی شادی نہیں کریں گے، میں اس بات کی گارنٹی دے رہا ہوں کہ سلمان خان اُن لڑکیوں سے کبھی شادی نہیں کریں گے جنہیں وہ بیوقوف بناتے ہیں۔

    آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل المیعاد پروگرام کے لیے مذاکرات ہوں گے،وزیرِ خزانہ

    خلیجی ریاست میں ہیٹ اسٹروک ، کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر …