Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت میں  مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار دیدیا

    بھارت میں مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار دیدیا

    ہریانہ: بھارت میں ایک مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کے لیے خود کو ’حاملہ‘ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 کا تیسرا مرحلہ جاری ہے جہاں ایک مرد اُستاد نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے منفرد ڈرامہ رچایا،ریاست ہریانہ میں سرکاری سکول کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی کیلئے اساتذہ کے ناموں کی فہرست تیار کر کے ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ فہرست میں مرد ٹیچر ستیش کمار کا نام بھی شامل تھا جس میں ان کی جنس خاتون بتائی گئی،ستیش کمار نے الیکشن میں ڈیوٹی سے بچنے کے لیے خود کو صرف خاتون ظاہر نہیں کیا بلکہ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ایک حاملہ ہیں، ضلعی انتظامیہ نے شک کی بنیاد پر معاملے کی جڑ تک پہنچنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی۔

    ڈنمارک کے سفیر نے نئی دہلی میں مودی حکومت کی نااہلی کا پول کھول …

    کمیٹی کی جانب سے بھارتی الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس میں انکشاف سامنے آیا کہ فہرست میں ستیش کمار کو جان بوجھ کر خاتون لکھا گیا تاکہ ان کی ڈیوٹی نہ لگائی جائےاس بات کا علم ہونے کے بعد ڈی سی نے ستیش کمار، پرنسپل انیل کمار اور سکول کے کمپیوٹر آپریٹر منجیت کو طلب کیا اور اس معاملے کے حوالے سے پوچھا،سکول پرنسپل نے کہا کہ غلطی ان کی طرف سے ہوئی اور وہ نہیں جانتے کہ آخر یہ غلطی کس سے ہوئی ہے۔

    حماس یرغمالیوں کو رہاکرتا ہے توکل ہی جنگ بندی ہوجائےگی،امریکی صدر

  • خلیجی ریاست میں ہیٹ  اسٹروک ،  کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

    خلیجی ریاست میں ہیٹ اسٹروک ، کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں نے جہاں تباہی پھیلا دی تھی وہیں اب کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست میں ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث کم عمر بچے اور نومولود بچے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے والدین کو شدید گرمی اور لو کی صورتحال کے دوران بچوں کی حفاظت اور سورج کے سامنے نہ جانے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔

    امارات میں ایک بچہ گاڑی میں بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا تھا، کم عمر بچہ شدید گرمی میں گاڑی کے اندر ہی بند ہو گیا تھا، کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے باعث بچہ انتقال کر گیا تھا،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کم عمر بچے شدید گرمی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں،کیونکہ بچے ہیٹ اسٹروک کا شکار باآسانی ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں میٹابولزم فاسٹ ہوتا ہے جبکہ کارڈیو وسکیولر سسٹم بھی ان ڈیویلپ ہوتا ہے۔

    جاپانی ولی عہد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    تھمبے یونی ورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر اسامہ السید رزق الایسی کا کہنا ہے کہ بچوں کا چھوٹا قد اور ہائیر سرفیس ایریا برائے ماس ریشیو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ یہ ہیٹ جلدی لے سکتے ہیں اور انہیں اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں وقت لگتا ہےبچوں کے جسم میں موجود ڈیویپلنگ سوئیٹر گلینڈز اور لوئر گلینڈز کا ریٹ انہیں باڈی ٹیمریچر کے حوالے سے چیلنج کرتا ہے کم عمر اور نوزائیدہ بچے اس شدید گرمی میں زیادہ جلدی متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ ان کے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بچے ہیٹ سے متعلق علامات کو پہچان نہیں سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طرح سے باور کرا سکتے ہیں۔

    یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں ، غموں کی دھوپ کے آگے …

  • سورج پر ہونے والے طاقتور دھماکوں کی تصاویر جاری

    سورج پر ہونے والے طاقتور دھماکوں کی تصاویر جاری

    سورج پر حال ہی میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے، جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے سورج پر ہونے والے دھماکوں کی تصاویر کو شئیر کیا گیا تھا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی شدید گولڈن رنگ کی شعائیں نکل رہی ہیں، جمعے اور ہفتے کے روز سورج پر دو شدید دھماکے ہوئے ہیں، جن کی تصاویر ناسا کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، ان دھماکوں کے باعث برقی مقناطیسی توانائی کی لہریں زمین کی طرف آئی ہیں-
    https://x.com/NASASun/status/1789389072093360135
    ناسا کے مطابق سورج کی جانب سے 10 مئی کی رات 9 بج 23 منٹ پر 2 طاقتور سولر فلئیرز جاری کی گئی ہیں جبکہ دوسری مرتبہ صبح 7 بج کر 44 منٹ پر 11 مئی کو ہوئی،جسے ناسا کی جانب سے ایکس 5 اعشاریہ 8 اور ایکش 1 اعشاریہ 5 کی کلاس فلئیرز میں شمار کیا گیا ہے۔
    https://x.com/NASASun/status/1789287437908271615
    آئرلینڈ کے میٹ آفس ائیران میٹ کی جانب سے تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں، جس میں ڈبلن شہر اور شینن ائیرپورٹ پر یہ روشنیاں دیکھی گئی تھیں،میٹ آفس کے ترجمان اسٹیفن ڈکسن کا کہنا تھا کہ کم دورانیے کی راتوں کے باعث یہ روشنیاں کم وقت کے لیے ہی وقوع پذیر ہوں گی

    روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ ،12 پاور گرڈز مکمل تباہ

    جبکہ جمعے کی رات کو اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، ویلز اور برطانیہ کے شمالی علاقوں میں دیکھی گئیں پیشگوئی کرتے ہوئے میٹ آفس نے بتایا کہ یہ صورتحال ہفتے کی رات تک جاری رہ سکتی ہے، تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ یہ کہاں کہاں نظر آئیں گی، تاہم نیشنل اوشینک اینڈ اٹماسفیریک ایڈمنسٹریشن (نووا) کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ پہلے چند کورونل ماس اجیکشنز ہمارے سیارے کی جانب گامزن ہیں۔

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

  • طلبہ نے یونیورسٹی کالج لندن میں کیمپ کا نام ’رفح کیمپس‘ رکھ دیا

    طلبہ نے یونیورسٹی کالج لندن میں کیمپ کا نام ’رفح کیمپس‘ رکھ دیا

    لندن: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مختلف ممالک کے طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : لندن کی سوایس یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاجی کیمپ کا نام ’آزاد علاقہ‘ اوریونیورسٹی کالج لندن میں کیمپ کا نام ’رفح کیمپس‘ رکھ دیا ہے ،ادھر امریکا میں ہارورڈ یونیورسٹی کی عمارت کا ہال اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید صحافی شیریں ابو عاقلہ کے نام کردیا گیا ہے۔

    امریکا میں طلبہ کے مظاہروں میں اساتذہ نے بھی شرکت کی جس پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے، 18 اپریل سے اب تک 2500 طلبہ کے ساتھ 50 پروفیسرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

    اس کے علاوہ اسپین میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صیہونیوں فلسطینی سرزمین چھوڑ دو کے نعرے لگائے، جاپان میں سیکڑوں افراد نے انتفادہ مارچ کا اہتمام کیا، ٹوکیو میں مظاہرین نے نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے جب کہ سوئیڈن میں موسیقی کے عالمی مقابلے ’یورو ویژن سانگ‘ کے موقع پر فلسطین حامیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے۔

    نان روٹی ایسوسی ایشن روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے پر رضا مند

    واضح ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک حماس-اسرائیل جنگ میں فلسطینی علاقے میں کم از کم 34,971 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 28 اموات شامل ہیں نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے 78،641 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

  • حماس یرغمالیوں کو رہاکرتا ہے توکل ہی جنگ بندی ہوجائےگی،امریکی صدر

    حماس یرغمالیوں کو رہاکرتا ہے توکل ہی جنگ بندی ہوجائےگی،امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر نے غزہ جنگ بندی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کردی۔

    باغی ٹی وی : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کو رہاکرتا ہے توکل ہی جنگ بندی ہوجائےگی اور اگر اسرائیل نے رفح پر چڑھائی کی تو اسے ہتھیار فراہم نہیں کریں گے،معصوم شہریوں کے قتل عام کے لیے توپ خانے اورگولہ بارود اسرائیل کو نہیں دیں گے۔

    دوسری جانب رفح سے جبری انخلا ور شمالی و وسطی غزہ پر شدید بمباری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے رفح کےمشرقی اور وسطی علاقوں سے فلسطینیوں کو نکلنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ 3 لاکھ فلسطینیوں کا انخلا کرادیا رفح میں بڑا آپریشن روکنے کے لیے امریکا نے اسرائیل کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کردی، یورپی یونین نے رفح سے جبری انخلا ناقابل بردا شت قرار دے دیا جب کہ عرب ممالک نے غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنےکی اسرائیلی تجویز مسترد کردی۔

    محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

    ادھر اسرائیلی فوج نے ہفتے کے رو ز حماس کی طرف سے کیے گئے راکٹ حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ یہ راکٹ اسرائیلی اہداف پر رفح سے داغے گئے تھے، جن کا ہدف رفح سے جنوبی غزہ کی طرف کرم شالوم راہداری تھی۔

    شالوم راہداری کو پچھلے اتوار سے ہی اسرائیلی فوج عاضی بندش کے نام پر بند کر چکی ہے اس وقت کا جواز اسی نوعیت کے ایک حملے کو بنایا گیا تھا، اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز داغے گئے تازہ راکٹ حملوں کے بارے میں کہا ہے چار راکٹوں کی نشاندہی ہو گئی ہے کہ وہ رفح کے علاقے سے ہی داغے گئے تھے۔

    نان روٹی ایسوسی ایشن روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے پر رضا مند

    تاہم فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان راکٹوں میں سے ایک راکٹ کو اسرائیلی دفاعی نظام راستے میں ہی روکنے میں کامیاب رہا، البتہ تین راکٹ راستے میں نہ روکے جا سکے اور یہ کرم شالوم راہداری کے آس پاس کے علاقے میں جا گرے۔

    اسراییلی فوج کے جاری کردہ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے ‘کوئی اسرائیلی ان تازہ راکٹ حملوں سے ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔’ اس سے قبل کرم شالوم پر راکٹ حملے کے نتیجے میں چار فوجیوں کے مرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

    اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ جمعہ کے روز بھی رفح کے اسی علاقے سے راکٹ داغا گیا تھا۔اس کا ہدف بھی وہی کرم شالوم کا وہ علاقہ تھا کہ جنوبی غزہ اور کرم شالوم کے درمیان کے علاقے کو نشانہ بنیا جائے۔۔جو ہفتے کے روز داغے گئے راکٹوں کا ہدف بھی رہا۔اسی کے بعد پچھلے اتوار کو اسرائیلی فوجی حکام نے شالوم راہداری بند کر دی تھی۔

    پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    ہفتے کے روز داغے گئے حملے اسرایجلی فوج کی طرف سے مشرقی رفح میں کرائے گئے جبری انخلا کے فوری بعد کی کارروائی ہیں۔ واضح رہے رفح اس وقت 14 لاکھ سے زیادہ پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ دیے ہوئے ہے۔ جو سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگ کی تباہی کے بعد غزہ کی پٹی سے نکل کر یہاں آئے ہیں ۔

    اسرائیل کے فوجی ترجمان نے ہفتے کے روز کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیا میں کارروائی کرنے والی اسرائیلی افواج حماس کو وہاں اس کی فوجی صلاحیتیں دوبارہ قائم کرنے سے روک رہی ہیں۔

    ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگاری نے رپورٹرز کو بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے گذشتہ ہفتوں میں جبالیا میں حماس کی فوجی صلاحیتوں کی بحالی کی کوششوں کی نشاندہی کی، ہم ان کوششوں کو ختم کرنے کے لئے وہاں کارروائی کر رہے ہیں غزہ شہر کے زیتون ضلع میں کام کرنے والی اسرائیلی افواج نے تقریبا 30 فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا۔

    آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

  • افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

    کابل: افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے شمالی صوبے بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے افغانستان کے شمالی علاقوں میں1 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں شمالی صوبہ بغلان میں 300 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں لاپتہ ہیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں-

    افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کے مطابق صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہےافغان حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوشش کی جارہی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں آنے والے سیلاب سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    آئی ایم ایف نگران حکومت کے اقدامات کی متعرف

    قبل ازیں افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 200 سے زائد افراد اپنے گھروں میں محصور ہوچکے تھے جن کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹرز بھی بھیجے گئے تھے مگر اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نا ہوسکا افغان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوششیں کررہے ہیں۔

    پاکستان نے افغانستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے،ایک بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

    اس وقت ہماری تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

  • گیس سے بھری ہوئی  کہکشائیں دریافت

    گیس سے بھری ہوئی کہکشائیں دریافت

    سائنسدانوں نے گیس سے بھری ہوئی لاتعداد کہکشائیں دریافت کر لیں۔

    باغی ٹی وی : سائنسدانوں نے چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں پانچ سو میٹر قطر کی ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) کے ذریعے دور کائنات میں گیس سے بھری ہوئی لاتعداد کہکشائیں دریافت کیں-

    تحقیق کے مطابق نئی دریافت ہونے والی کہکشائوں سےخارج ہونے والی ریڈیائی لہروں کو زمین تک پہنچنے میں ہمارے نظام شمسی کی تقریبا عمر لگ گئی ہے، ان میں اس قدر یا اس سے زیادہ ایٹم ہائیڈروجن گیس موجود ہے جتنی اس سے قبل ریڈیو دوربینوں سے دریافت ہونے والی ہزاروں کہکشاوں میں پائی جاتی ہے۔

    جاپان: ڈبل روٹی کے پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی کا …

    چین کی اکیڈمی آف سائنسز (این اے او سی)کے تحت قومی فلکیاتی رصد گاہوں سے وابستہ اس تحقیق کے سرکردہ مصنف شی ہونگ وی نے آسٹریلیا، امریکہ اور روس کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر اس تحقیق میں چھ نئی ہائی ریڈ شفٹ کہکشاں کی خصوصیات کو دریافت کیا۔

    ہالی ووڈ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید

    تحقیق کے مطابق نیا ہائی ریڈ شفٹ کہکشاں کا نمونہ کہکشاوں میں ٹھنڈی گیس کے بننے کے عمل کو جاننے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، مستقبل میں ایک بڑی جسامت کی ریڈ شفٹ کہکشاں کے نمونے سے کہکشاوں کی تشکیل اور ارتقا کے حوالے سے انسانی علم میں بہتری ممکن ہوسکے گی۔

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

  • جاپان: ڈبل روٹی کے  پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی کا بڑا فیصلہ

    جاپان: ڈبل روٹی کے پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی کا بڑا فیصلہ

    ڈبل روٹی کے 2 پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی نے بڑا قدم اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں ڈبل روٹی کے 2 پیکٹس میں سے چوہے کی باقیات برآمد ہوئی جس کے بعد پاسکو شکیشیما نامی مینوفیکچرنگ کمپنی کی جانب سے 1 لاکھ سے زائد پیکٹس بازار سے واپس منگوالیے گئے۔

    ‎ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان کی ڈبل روٹی کے 2 پیکٹس میں چوہے کی باقیات کیسے پہنچی؟پاسکو ایک مشہور برانڈ ہے جس کی بریڈ باآسانی کسی بھی اسٹور سے باآسانی مل جاتی ہے جبکہ کمپنی بہت سے ممالک میں بھی ڈبل روٹی ایکسپورٹ بھی کر رہی ہے، اب تک کسی ایسے شخص کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں جو ڈبل روٹی کھانے کے بعد بیمار پڑ گیا ہو، تاہم پریشانی کا باعث بننے پر صارفین سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں ہم کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو مؤثر بنائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دوبارہ ایسا کبھی نہ ہو،جن افراد نے بریڈ خریدی وہ ان لوگوں کو پیسے واپس کر دے گی۔

    بھارت میں بہت جلد قیادت کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،اروند کیجری وال

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ایسا ہی ایک واقعہ جاپان میں پیش آیا تھا جب 7-الیون اسٹور نے چاول کے پیکٹ سے لال بیگ برآمد ہوئے تھے مگر کمپنی نے صارفین سے معذرت کا اظہار کیا تھا اور پھر پیکٹس واپس منگوالیے تھے-

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

  • عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی

    عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور پر عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے حمل سے متعلقہ کتاب کے عنوان میں عیسائیوں کی کتاب بائبل کا لفظ استعمال کردیا جس پر عدالت نے انہیں نوٹس بھیج دیا، اداکارہ کا کتاب کے عنوان میں بائبل کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف ایک وکیل عدالت پہنچ گیا جسٹس گرپال سنگھ نے ایڈووکیٹ کرسٹوفر اینتھونی کی درخواست پر نوٹس بھجوایا،کورٹ میں کرینہ کپور اور ان کی کتاب فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے اداکارہ سے جواب طلب کیا ہے کہ کتاب کے عنوان میں ’بائبل‘ کیوں لکھوایا گی، اس حوالے سے پٹیشن دائر کرنے والے ایڈووکیٹ کرسٹوفر اینتھونی نے کتاب کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    آئین توڑنے والوں کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی،تحریک تحفظ آئین کا مطالبہ

    بھارتی وکیل کرسٹوفر اینتھونی نے اپنی دائر کردہ پٹیشن میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کتاب کے عنوان میں لفظ ’بائبل‘ کے استعمال سے عیسائی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، کرینہ کپور نے بائبل میں اس لفظ کا استعمال اپنی کتاب کے لیے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا۔

    لاہور میں ٹریولنگ ٹائم دنیا کے 120 ترقی یافتہ شہروں سے بہتر

    درخواست گزار نے کرینہ کپور کے خلاف ایف آئی درج کرنے کے لیے پہلے پولیس سے رجوع کیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے انکار کے بعد وہ عدالت جا پہنچا،انتھونی نے ہائی کورٹ میں ایک ایڈیشنل سیشن عدالت کے حکم کو چیلنج کیا جس نے کرینہ کپور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، کیس کی اگلی سماعت یکم جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

    افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی،60 ہلاکتیں

  • گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن(این او اے اے ) نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے بعد سب سے طاقتور شمسی طوفان جمعہ کے روز زمین سے ٹکرایا جس کے بعد تسمانیہ سے برطانیہ تک آسمان پر روشنیوں کو دیکھا گیا ، برطانیہ کے مختلف علاقوں میں آسمان پر سبز اور جامنی رنگ نمایاں دیکھا گیا۔

    این او اے اے سورج سے تیز نکلنے والے مادے زمین کی فضا ٹکرائے ہیں جس کے اثرات رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہیں گے،جس کے باعث بجلی کے گرڈز اور سیٹلائٹ مواصلات میں خلل پیدا ہوا، دنیا کے کچھ حصوں میں ٹکراؤ کے سبب نکلنے والی روشنی کے مناظر بھی دیکھے گئے۔

    ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا ضلع لسبیلہ میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

    رپوٹ کے مطابق شمسی طوفان سے اخراج کرنے والے ارضیاتی مقناطیسی طوفان جی فائیو لیول تک بڑھ چکا ہے، جس کی وجہ سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سے جی پی ایس، اسپیس کرافٹ، سیٹیلائٹ و دیگر ٹیکنالوجیز متاثر ہو سکتیں ہیں، آنے والے دنوں میں اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے میں مزید شمسی اخراج متوقع ہیں،امریکی ادارے نے مدار میں موجود پاور پلانٹس اور خلائی جہازوں کے آپریٹرز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل2003 میں شمسی طوفان کے باعث سویڈن میں بلیک آؤٹ ہوا تھا جبکہ جنوبی افریقہ میں بجلی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے شدید متاثر ہوئے تھے۔

    عمران خان بھی کہتے ہیں بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عارف علوی