Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • چین میں موسلا دھار بارشیں،سڑک ٹوٹنے سے متعددگاڑیاں کھائی میں گر گئیں،48 افراد جاں بحق

    چین میں موسلا دھار بارشیں،سڑک ٹوٹنے سے متعددگاڑیاں کھائی میں گر گئیں،48 افراد جاں بحق

    بیجنگ: چین میں موسلا دھار بارشوں کے دوران ہائی وے کا ایک ٹکڑا بہنے سے متعددگاڑیاں کھائی میں گر گئیں جس سے 48 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر میزہو میں مرکزی ہائی وے سے متعدد گاڑیاں 59 فٹ گہری کھائی میں جا گریں، کرین کے ذریعے گاڑیاں کو نکالا گیا، متعدد گاڑیاں جل گئی تھیں جب کہ 80 کے قریب افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی طور پر 24 اور پھر بعد میں 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

    ترجمان ریسکیو آپریشن کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، کئی مسافروں کے اعضا جسم سے علیحدہ ہوگئے، اس علاقے میں کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا اور وہاں گڑھا پڑ گیا تھا اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیاں کھائی میں جا گریں۔

    حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج ایکسپریس وے کے گرنے کے فوراً بعد لی گئی ہے جس میں سڑک کے نیچے سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

  • کامیڈین شیام رنگیلا کا بھارتی وزیراعظم کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    کامیڈین شیام رنگیلا کا بھارتی وزیراعظم کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نقل کرکے شہرت حاصل کرنے والے کامیڈین شیام رنگیلا نے سیاست میں انٹری د ے دی، شیام رنگیلا نے بھارتی وزیراعظم کے خلاف ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

    شیام رنگیلا بھارتی وزیراعظم مودی کے حمایتی تھے تا ہم اب انہوں نے مودی کے خلاف لوک سبھا انتخابات میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا،شیام رنگیلا وارانسی سے الیکشن لڑیں گے، بھارتی وزیراعظم مودی بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں،مود ی کے مقابلے میں کانگریس نے اجئے رائے کو اور بی ایس پی نے سید نیاز علی کو میدان میں اتارا ہے،

    کامیڈین شیام رنگیلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کی تصدیق کی اور عوام سے حمایت بھی طلب کی ،شیام رنگیلا کا کہنا تھا کہ ” ایک وقت تھا جب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا سب سے بڑا حمایتی تھا، ان کی حمایت میں اور راہول گاندھی اور اروند کیجریوال کے خلاف کئی ویڈیو شیئر کی ہیں، 2014 میں کوئی بھی باآسانی یہ کہہ سکتا تھا کہ میں اگلے 70 سال تک نریندر مودی کو ہی ووٹ دوں گا لیکن گزشتہ 10 برسوں میں سب کچھ بدل گیا ہے، اب میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم کے خلاف لڑوں گا”.شیام رنگیلا کا مزید کہنا تھا کہ مودی کے سامنے الیکشن لڑنے والے اپوزیشن امیدوار اگر اپنا نام واپس بھی لے لیں میں پھر بھی میں ہر حال میں مودی کا مقابلہ کروں گا، وزیراعظم کے مقابلے میں کوئی بھی الیکشن لڑ سکتا ہے اور یہی جمہوریت ہے،

    شیام رنگیلا نے 2022 میں راجھستان سے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم وہ حالیہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں

    شیام رنگیلا کے الیکشن لڑنے کی خبر سامنے آنے پر ان کے چاہنے والے، بلکہ کئی اسٹینڈ اَپ کامیڈین نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وارانسی کے ممکری آرٹسٹ ابھے کمار شرما سوشل میڈیا پر لکھتے ہیں کہ ’’ہمارے دوست مشہور کامیڈین بھائی شیام رنگیلا جی کا کاشی (وارانسی) میں استقبال ہے۔

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    بھارتی انتخابات،دی گارڈین نے مودی سرکار کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا

    مودی کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر بھارتی الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    اجمل قصاب کو پھانسی کی سزا دلوانے والا وکیل بھارتی انتخابات میں بی جے پی کا امیدوار

  • دوران نماز دل کا دورہ پڑنے سے 80سالہ بزرگ کی موت

    دوران نماز دل کا دورہ پڑنے سے 80سالہ بزرگ کی موت

    دوران نماز بزرگ کو دل دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے،واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے

    اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں ایک بزرگ مسجد میں جا کر نماز پڑھ رہے تھے کہ انہیں اچانک دوران نماز دل کا دورہ پڑا،بزرگ کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم انکی موت ہو گئی،نماز پڑھنے والے شخص کی شناخت حاجی حنیف کے طور پر ہوئی جن کی عمر 80 برس تھی، وہ آرمی سے ریٹائرڈ تھے،حاجی حنیف آدرش کالونی میں رہائش پذیر تھے،نماز پڑھنے مسجد گئے تو دوران نماز انہیں دل کا دورہ پڑا جس سےوہ اچانک گر گئے، اس دوران مسجد میں موجود دیگر نمازی انکی طرف گئے، حاجی حنیف کو ہسپتال پہنچایا گیا تا ہم ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی،مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں بزرگ حاجی حنیف کو دوران نماز دل کا دورہ پڑنے کے بعد گرتے دیکھا جا سکتا ہے

  • پاکستانی باز نہ آئے، کینیڈا میں بھی دھوکہ دہی پر مقدمہ درج

    پاکستانی باز نہ آئے، کینیڈا میں بھی دھوکہ دہی پر مقدمہ درج

    کینیڈا جا کر بھی پاکستانی جرائم سے باز نہ آئے،جعلی دستاویزات پر بینک اکاؤنٹس کھولنے پر پاکستانی شہریوں سمیت 12 افراد کے خلاف کینیڈا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    ٹورنٹو کی پولیس نے کاروائی کی ہے اور کینیڈا کے بینکوں میں جعلی دستاویزات پر بینک اکاؤنٹس کھلوانے پر مقدمے درج کئے ہیں، پولیس کے مطابق جن ملزمان پر مقدمے درج کئے گئے ہیں ان میں معید تنویر، سبط حسین سید،میاں سعود، علی ثنا، عثمان سیف، فہد بن موفیظ، انمول،رانا فیصل مسعود خان، راشد اقبال، ظل علی، حسنین اکرم، حمزہ بیگ شامل ہیں،ملزمان سےسنیکڑوں ڈیبیٹ،کریڈٹ کارڈ،3 لاکھ ڈالر اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے ،گرفتار ملزمان پر 40لاکھ ڈالرمالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانےکابھی الزام ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے بیشتر کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سےہے، ان میں سے 12 ملزمان پر کینیڈا کے بینکوں میں جعلی دستاویزات پراکاؤنٹس کھولنے کا الزام ہے،ملزمان نے کئی سال کے دوران 680 جعلی دستاویزات تیار کی ہیں،

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • متحدہ عرب امارات میں بارش،دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر

    متحدہ عرب امارات میں بارش،دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر

    ابو ظبی اور دبئی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے

    شارجہ،عجمان،راس الخیمہ اور فجیرہ میں بھی بادل برس پڑے،کئی ریاستوں میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ،دبئی میں بارشوں کے پیش نظر مارکیٹیں،پبلک پارکس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ائیرلائنز کی فلائٹس میں بھی تاخیر کی وارننگ جاری کی گئی ہے،دبئی ائیر پورٹ پر بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے،دبئی کی اہم شاہراہوں پر بارش کے پانی کے نکاس کیلئے متعدد ٹینکرز اور موٹرز نصب کی گئی ہیں، پانی کے ساتھ مٹی اور ریت کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پولی تھین بیگز سے خصوصی روکاٹیں بنائی گئی ہیں،متحدہ عرب امارات میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

    شدید بارشوں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز کو کم کر دیا گیا ہے،دبئی ایئر پورٹ سے 5 فلائٹس کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ 13 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،ایئرپورٹ حکّام نے مسافروں کو فلائٹس کی مکمل معلومات لینے کے بعد ایئرپورٹ آنے کی ہدایات جاری کی ہیں،

    پی آئی اے کی جانب سے متحدہ عرب امارات کاسفر کرنیوالے مسافروں کیلیے سفری ہدایات
    دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دیں،ترجمان پی آئی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں۔ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گی ۔قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔ پی آئی اے کو اپنے مسافروں کی زحمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے۔ صورتحال بحال ہوتی ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا فی الفور آغاز کر دے گا۔ متاثرہ پروازوں کے مسافروں سے التماس ہے کہ وہ اپنی پرواز کی معلومات کے لیے پی ائی اے کی کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہیں ۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں،متحدہ عرب امارات میں شدید طوفانی بارش سے 75 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا،

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

  • گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ امریکہ میں قتل؟حقیقت کچھ اور نکلی

    گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ امریکہ میں قتل؟حقیقت کچھ اور نکلی

    گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ اور بھارت کی پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب گولڈی برار کو امریکہ میں قتل کر دیا گیا،تا ہم امریکی پولیس نے گولڈی برار کے امریکا میں قتل ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شام فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں تقریباً 5:25 پر یہ واقعہ پیش آیا جب سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کو گولیاں ماری گئیں، واقعہ گولڈی برار کی رہائشگاہ کے باہر پیش آیا، گولڈی برار گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد آئے اور گولیاں چلا کر موقع سے فرار ہو گئے، زخمی حالت میں گولڈی برار کو ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم گولڈی برار کی موت ہو گئی، واقعہ میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے،

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

    خیال رہے کہ گزشتہ برس 29 مئی کو سدھو موسے والا کو مشرقی پنجاب کے ضلع مانسا میں قتل کردیا گیا تھا۔ ان کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ کے اہم رکن گولڈی برار نے قبول کی تھی،

    گینگسٹر ستندرجیت سنگھ عرف گولڈی براڑ کو بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ نے دہشت گرد قرار دے رکھا تھا، گولڈی برار 1994 میں مکتسر صاحب میں پیدا ہوئے تھے، اسکے والد پنجاب پولیس سے ریٹائرڈ ہیں،گولڈی برار نے اپنے چچا زاد بھائی کو قتل کرنے کے بعدجرم کی دنیا میں قدم رکھا اور آگے ہی بڑھتا چلا گیا تھا، چنڈی گڑھ کے اندسٹریل ایریا فیز-1 میں ایک کلب کے باہر 11 اکتوبر 2020 کی شب پنجاب یونیورسٹی کے طلبا لیڈر گرلال براڑ کو بھی گولڈی برار نے قتل کیا تھا،گرلال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی کا سب سے قریبی ساتھی تھا

    امریکی پولیس نے گولڈی برار کے قتل کی خبروں کو غلط معلومات قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہا ہے تاہم یہ تصدیق کی جاچکی ہے کہ قتل کیا جانے والا گولڈی برار نہیں ہے، اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اب تک 37 سالہ زیویئر گولڈنی کے نام سے ہوئی ہے،

  • سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے میں ملوث گرفتار ملزم کی خود کشی کی کوشش

    سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے میں ملوث گرفتار ملزم کی خود کشی کی کوشش

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم نے دورانِ حراست خودکشی کی کوشش کی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ انوج تھاپن نے اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر سلمان خان کے ممبئی کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحے کا انتظام کیا تھا انوج تھاپن نے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو اسلحہ فراہم کیا تھا اور پھر انہوں نے 14 اپریل کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا تھا اور پھر 26 اپریل کو انوج تھاپن کو بھارتی ریاست پنجاب سے گرفتار کیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق انوج تھاپن نے مبینہ طور پر پولیس حراست میں رہتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے،تاہم خود کشی کی کوشش کی وجہ سامنے نہیں آئی، انوج تھاپن کو کس چیز نے خودکشی کی کوشش کرنے پر مجبور کیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھےدورانِ تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے لیے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

  • سنجے لیلی بھنسالی کے انٹرویو پر عمران عباس کا ناقدین کو کرار جواب

    سنجے لیلی بھنسالی کے انٹرویو پر عمران عباس کا ناقدین کو کرار جواب

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پہلی ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا کہ ہیرامنڈی کا آئیڈیا ان کے پاس 18 سال سے موجود تھا لیکن کہانی بہت وسیع ہونے کی وجہ سے فلم کی تیاری نہیں کی جاسکی، 18 سال قبل ان کے آئیڈیا کاسٹ میں ریکھا، کرینہ کپور اور رانی مکھرجی موجود تھیں لیکن بعد میں یہ کاسٹ ایک کاسٹ سے دوسری کاسٹ میں تبدیل ہوگئی جس میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    ایک وقت میں اس فلم کیلئے پاکستانی اداکاروں عمران عباس، ماہرہ خان اور فواد خان کو کاسٹ کرنے کا سوچاتھا لیکن پھر یہ خیال تبدیل ہوگیا،یہ فلم تقریباً تین سال سے تیار ی کے مراحل میں ہے جس کیلئے ہم نے 300 دنوں سے زیادہ شوٹنگ کی تاہم اب ہیرا منڈی کیلئے منتخب کردہ کاسٹ سے بہت خوش ہوں۔

    اس بیان کے بعد پاکستانی اسٹار عمران عباس نے کہا ہے کہ بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے اُن کے ماضی کے بیان کی تصدیق کرکے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں۔

    ماضی میں عمران عباس اپنے کئی انٹرویوز کے دوران بتا چکے ہیں کہ اُنہیں بالی ووڈ سے ‘عاشقی 2′ اور ‘رام لیلا’ جیسی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے آفر قبول نہیں کی اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کئی یوٹیوبرز اور بلاگرز نے عمران عباس کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ عمران عباس صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنے انٹرویوز میں ایسے بیان دیتے ہیں۔

    اب بھارت کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کےایک دوران انکشاف میں کہ نہوں نے پاکستانی اداکار عمران عباس، فواد خان اور ماہرہ خان کو اپنی ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں کاسٹ کرنے کا سوچا تھا،سنجے لیلا بھنسالی کے اس بیان کے ذریعے عمران عباس کو جھوٹا کہنے والے یوٹیوبرز، صحافی اور بلاگرز کو منہ توڑ جواب ملا ہے۔

    عمران عباس نے سنجے لیلا بھنسالی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں سنجے لیلا بھنسالی کے اس وضاحتی بیان پر اُن کا شکرگزار ہوں، میں اپنے پیارے یوٹیوبرز، صحافی اور بلاگرز کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اب آپ اُن دیگر ہدایتکاروں سے بھی تصدیق کرلیں جن کا میں نے اپنے انٹرویو میں نام لیا تھا کہ انہوں نے مجھے بالی ووڈ فلموں کی پیشکش کی تھی مجھے اس بات کا افسوس نہیں کہ مجھے جھوٹا کہا گیا بلکہ دُکھ اس بات کا ہے کہ ہمارے یہاں اپنے ہی فنکاروں کا نیچا دِکھایا جاتا ہے یہ دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے کہ ہمارے لوگ نام نہاد صحافی، یوٹیوبرز اور بلاگرز کے اُن توہین آمیز تبصروں پر یقین کرتے ہیں جنہیں بالی ووڈ میں غیر مستند اور غیر معتبر سمجھا جاتا ہے۔

  • سابق انگلش کپتان کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی

    سابق انگلش کپتان کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی

    سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا،انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔

    دوسری جانب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹار بیٹر مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ سینئیر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے ٹیم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجر ی سے نجات حاصل کرنے والے آیشٹن ایگر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جس سے بالنگ اٹیک کو سہارا ملے گا۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ میں کپتان مچل مارش، ایشٹن آیگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا شامل ہیں-

  • یو این کا امریکی جامعات میں احتجاج کرنے والے طلبہ کیخلاف پولیس ایکشن پر تشویش کا اظہار

    یو این کا امریکی جامعات میں احتجاج کرنے والے طلبہ کیخلاف پولیس ایکشن پر تشویش کا اظہار

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی جامعات میں احتجاج کرنے والے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :یواین ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنے ردعمل میں امریکی جامعات کے طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو نا منا سب قرار دیا،اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ امریکی جامعات میں طلبہ کو اظہار رائے اور پرامن احتجاج کی ضمانت ملنی چاہیے، تعلیمی اداروں میں نفرت انگیز تقاریر بھی ناقابل قبول ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے، گزشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی نے بھی احتجاج کرنے والے طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا تھااپنے بیان میں کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے واضح کیا تھا کہ کیمپس میں خیمے لگا کر پڑاؤ ڈالنے والے طلبہ کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق دو ہفتوں سے جاری مظاہرے یونیورسٹی کی پالیسی کے خلاف ہیں تاہم غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کی تصویر کشی کرنے کیلئے خیمے لگا کر احتجاج کرنے والے طلبہ نے کیمپ ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات …

    امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا

    پاکستان اورامریکا کےمشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں،امریکا