Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • فلسطینیوں پر اسرائیلی  مظالم کیخلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا

    فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا

    غزہ: فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔

    باغی ٹی وی: امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ+ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا، امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ تیرہویں روز بھی جاری رہا، کولمبیا یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج میں شریک طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا۔

    دوسری جانب امریکی ریاست ایریزونا میں اسرائیل مخالف مظاہرین میں شامل 4 مسلم خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور زبردستی ان کے سر سے اسکارف اُتار لیا پولیس نے جن طلبا کو حراست میں لیا ان میں سے 4 مسلم خواتین کو ہتھکڑی لگاکر لے جایا گیا اور زبردستی ان کے سر سے اسکارف اُتار دیا جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے اور پولیس اہلکار خاتون کے سر سے اسکارف اتار رہے ہیں جب کہ وہ چلا کر کہہ رہے ہی ہیں کہ ایسا مت کرو یہ میرا بنیادی حق ہے۔

    کئی جامعات میں پولیس اور طلبہ میں جھڑپیں ہوئیں، ورجینیا، نیو اورلِینز اور آسٹن یونیورسٹی میں 160 سے زیادہ طلبہ گرفتار ہوچکے ہیں،18 اپریل سے جاری احتجاج میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ مظاہرین گرفتار کیے جاچکے ہیں، طلبہ کے احتجاج پر فرانس کی علاقائی انتظامیہ نے پیرس کی سائنسز پو یونیورسٹی کی فنڈنگ روک دی، مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ کی بیر زیت یونیورسٹی میں جرمن سفیر کی آمد پر طلبہ نے احتجاج کیا جس کے باعث جرمن سفیر کو دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا پڑا۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :افغانستان نےاسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :افغانستان نےاسکواڈ کا اعلان کر دیا

    کابل: افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم کی قیادت لیگ اسپنر راشد خان کریں گے،افغانستان کے اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران ،نجیب اللہ زادران، محمد اسحاق، عظمت اللہ، محمد نبی، گلبدین نائب ، کریم جنت شامل ہیں، مجیب الرحمان،ننگیال کھروٹی، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،جبکہ صدیق اٹل، حضرت اللہ ززئی اور سلیم صافی ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

  • جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوجانے کے باوجود  رفح پر حملہ کریں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوجانے کے باوجود رفح پر حملہ کریں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوجانے کے باوجود اپنے اہداف کے حصول کے لیے رفح پر حملہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے تمام مقاصد حاصل کیے بغیر جنگ کو راستے میں روک دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم پر مسلط کی گئی جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑ یں گے، اگرایسا کیا تو دوبارہ اسرائیل پر حملے ہونے کا امکان زندہ رہے گا۔

    بیان میں جنگ بندی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود رفح میں فوجی آپریشن کریں گےیہ جنگی اہداف کے حصول کے لیے بے حد ضروری ہےاسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کےاہم دورے پر سعودی عرب کے بعد اردن پہنچے ہیں اور دورے کے اختتام پر اسرائیل بھی جائیں گے۔

    مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کراچی کا ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کردی

    واضح رہے کہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک اسرائیلی وزیراعظم سے رفح میں لاکھوں پناہ گزینوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر کسی بھی فوجی آپریشن سے باز رہنے پر زور دیتے آئے ہیں، تاہم اسرائیل کا مؤقف ہے کہ رفح میں حماس کے کئی ایسے کمانڈرز پناہ گزینو ں کے بھیس میں موجود ہیں جنھوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں حصہ لیا یا اس کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں، برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کے مطابق اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے،یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ممکنہ طورپر ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش بھی شامل ہے۔

    ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی

    ڈیوڈ کیمرون نے اُمید ظاہر کی کہ حماس ان تجاویز پر اتفاق کرے گی کیونکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ نہیں رکے گی اور یہ کہ دو ریاستی حل کے سیاسی ماحول کے لیے حماس قیادت اور7 اکتوبر کے ذمہ داروں کو غزہ چھوڑنا ہوگا،حماس کا وفد آج قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے ملاقات میں اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنا جواب دے گا۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

  • کوویڈ ویکسین  بلڈ کلاٹ کی ایک ‏نایاب قسم بیماری  کا سبب بن سکتی ہے

    کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک ‏نایاب قسم بیماری کا سبب بن سکتی ہے

    برطانوی سوئیڈش فارما کمپنی ایسٹرازینیکا نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ اس کی کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک ‏نایاب قسم کا سبب بن سکتی ہے، جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔برطانیہ میں دائر کئے گئے ایک مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسٹرازینیکا کی کوویڈ ویکسین موت اور شدید زخموں کا باعث بنی اور تقریباً 50 متاثرین کیلئے 100 ملین پاؤنڈ تک ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایسٹرازینیکا کی کوویڈ ویکسین کوویشیلڈ (Covishield) 150 سے زائد ممالک میں وسیع پیمانے پراستعمال کی گئی ہے۔
    ایسٹرازینیکا نے پہلی بار عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی کوویڈ ویکسین بہت کم صورتوں میں TTS نامی بیماری کا سبب بنتی ہے، جس میں خون کا جمنا اور پلیٹلیٹس کی کمی شامل ہے۔

  • نامور فرانسیسی اداکار  جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار

    نامور فرانسیسی اداکار جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار

    پیرس: نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کو جنسی زیادتی کے الزامات پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :یر ملکی میڈیا کے مطاق اداکار کی قانونی ٹیم نے پیرس میں ان کی حراست کی تصدیق کردی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی ،جیرارڈ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکار خود پیر کے روز پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے،جیرارڈ ڈیپارڈیو کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی،75 سالہ اداکار پر 2021ء میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے،2020 میں بھی اداکار پر شارلٹ آرنلڈ نامی اداکارہ نے زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

    واضح رہے کہ جیرارڈ ڈیپارڈیو سے اس سے قبل بھی جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات پر تفتیش ہوچکی ہے اور انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

    اسرائیل غزہ سے انخلا کے بارے میں سنجیدگی سے بات نہیں کر رہا،حماس

    آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول

    گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

  • مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید

    مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید

    غزہ: مقبوضہ بیت المقدس کے اولڈ ٹاؤن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق ترک شہری حسن سکلانان کو چاقو زنی کے واقعے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا،مبینہ چاقو زنی حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اولڈ ٹاؤن میں متعدد گلیاں بند کردیں،واقعے کے بعد تحریک مجاہدین فلسطین کا کہنا ہے کہ ترک شہری نے ثابت کر دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس جہاد کا قبلہ ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حملہ آورکل سیاحتی ویزے پر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچا تھا ترک حملہ آور نے اسرائیلی پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا،اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    دوسری جانب متحارب فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح نے ممکنہ مفاہمت کے حوالے سے بات چیت کے لیے چین میں ملاقات کی ہے چینی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں دھڑوں کی قیادت نے حال ہی میں چین میں ملاقات کی ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان کا کہنا تھا کہ دونوں دھڑوں نے مفاہمت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کے لیے چین کا دورہ کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دورہ کب کیا گیا،طرفین نے مذاکرات کے ذریعے مفاہمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اہم معاملات پر گفتگو کی اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ فلسطینی تنظیمیں حماس اور فتح ایک دوسرے کی حریف ہیں اور ماضی میں ان کے درمیان تصادم بھی ہوچکے ہیں2007 کے پارلیمانی انتخابات میں حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کو شکست سے دوچار کیا تھا تاہم فتح کی جانب سے انتخابی نتائج تسلیم نہ کیے جانے کے بعد حماس نے فتح کو غزہ سے بے دخل کردیا تھا دونوں دھڑوں کے نمائندوں نے رواں سال روس میں بھی ملاقات کی تھی۔

  • امریکی محکمہ انصاف گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی تفتیش کر رہا ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس

    امریکی محکمہ انصاف گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی تفتیش کر رہا ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن: ”وائٹ ہاؤس“ کی ترجمان کیرین جین پئیر کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی سرزمین پر خالصتان علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش سے متعلق واشنگٹن پوسٹ کے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: پریس سیکرٹری جین پیئر نے امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے پر بھارتی حکومت سے جوابدہی کی توقع رکھتے ہیں اور بھارتی حکومت کے ساتھ براہ راست اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہیں گے، امریکی محکمہ انصاف گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی تفتیش کر رہا ہے، بھارتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے اور تفتیش کرائے گی، بھارتی حکومت سے توقع ہے کہ وہ تفتیش کی بنیاد پر احتساب کرے گی۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

    واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی شہری گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کیلئے ”را“ کے منصوبے کی تفصیلات شائع کی تھیں،کہ قتل کا حکم 23 جون کو مودی کے دورہ امریکہ کے دوران دیا گیا، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ را نے بنایا تھا قتل کے منصوبے کی منظوری را کے چیف سمنت گوئل نے دی تھی، کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا، جس نے گرپتونت کا نیویارک کا پتہ کرائے کے قاتلوں کو دیا را افسر وکرم یادیو کی شناخت اور پیغامات بھی سامنے آ گئے ہیں، امریکی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا کہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو بھی اس منصوبے کا علم تھا۔

    کے ایف سی ملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس بند کرنے پر مجبور

    اسرائیل غزہ سے انخلا کے بارے میں سنجیدگی سے بات نہیں کر رہا،حماس

  • کے ایف سی ملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس بند کرنے پر مجبور

    کے ایف سی ملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس بند کرنے پر مجبور

    معروف فوڈ چین ”کے ایف سی“ ملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس بند کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس کی بندش کی وجہ مشکل معاشی حالات کو قرار دیا ہے تاہم ملائیشیا کے مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بندش کی وجہ فاسٹ فوڈ چین کے اسرائیل سے روابط کی وجہ سے کیا جانے والا بائیکاٹ ہے۔

    کیو ایس آر برانڈز (ایم) ہولڈنگز بی ایچ ڈی نامی کمپنی جو ملائیشیا میں کے ایف سی اور پیزا ہٹ فرنچائزز چلاتی ہے، اس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نے عارضی طور پر کے ایف سی آؤٹ لیٹس کو مشکل معاشی حالات کی وجہ سے بند کر دیا ہے،اس کے کتنے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں، لیکن مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ 100 سے زیادہ آؤٹ لیٹس عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں، متاثرہ اسٹورز کے ملازمین کو ان علاقوں میں آؤٹ لیٹس پر منتقل ہونے کا موقع فراہم کیا گیا جہاں سیلز زیادہ ہے۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول

    واضح رہے کہ ملائیشیا کی 63.5 فیصد آبادی مسلمان ہے اور یہ ملک فلسطینیوں کا سخت حامی ہے،غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کے سبب دنیا بھر میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ان مغربی برانڈز کا بائیکاٹ کررہی ہے جن کے اسرائیل سے روابط ہیں یا وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ :انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے اسکواڈز کا اعلان کر دیا

  • لندن میں راہگیروں اور پولیس پر حملہ  کرنیوالا  تلوار بردار شخص گرفتار

    لندن میں راہگیروں اور پولیس پر حملہ کرنیوالا تلوار بردار شخص گرفتار

    لندن: برطانیہ کے شہر لندن کے مشرقی علاقے میں تلوار بردار شخص کے راہ گیروں پر حملے ، شہری خوف سے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ہیناولٹ میں ایک شخص نے گھر پر گاڑی دوڑا دی اور اہل خانہ پر تلوار سے حملہ کردیا جس پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو تلوار بردار شخص نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے،حملہ آور شخص نے راہ گیروں کو بھی نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 5 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

    ایمبولینس سروس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 10 کے قریب افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا 5 زخمیوں کو گہرے زخمیوں کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

    پولیس نے 36 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کے محرکات کا پتہ لگایا جا سکا ہے۔،تفتیش جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ واقعہ دہشت گردی ثابت نہیں ہوا۔

  • آئی سی سی ٹی20  ورلڈ کپ :انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ :انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    ممبئی:امریکا میں جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ویرات کوہلی، یشاسوی جیسوال اور سوریا کمار یادو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے،بھارتی اسکواڈ میں ریشبھ پنت، نجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، روندرا جڈیجا اور شیوم ڈوبے بھی شامل ہیں،ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزوندرا چاہال، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا ا، محمد سراج ، رنکو سنگھ، شبمن گل، خلیل احمد اور آویش خان ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

    بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئیرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ ہوگا۔

    دوسری جانب انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان کیا ہے-

    جنوبی افریقا نے جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایڈم مرکرم جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی کریں گے، اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک اور اینرک نورٹجے کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    اینرک نورٹجے سال 2023 سے انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جب کہ ڈی کاک نے 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقاکے اسکواڈ میں ایڈم مرکرم، ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر ، تریسٹن اسٹبز، کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن، تبریز شمسی، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، بیجورن فورٹوئن اور ریان ریکیلٹن شامل ہیں،جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

    انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 اور پاکستان سے سیریز میں ا نگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے جب کہ اسکواڈ میں تجربہ کار معین علی بھی شامل ہیں۔

    انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن ، بین ڈکٹ، ٹوم ہارٹلے، ول جیکس، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ کو شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ انگلش اسکواڈ میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار مارچ 2023 میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔