Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • اب واٹس ایپ پر  انٹرنیٹ کے بغیر بھی  فائل شیئر کی جا سکیں گی

    اب واٹس ایپ پر انٹرنیٹ کے بغیر بھی فائل شیئر کی جا سکیں گی

    میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس سے انٹرنیٹ کے بغیر بھی فائل شیئر کی جا سکیں گی، یہ فیچر تصاویر، ویڈیوز اور دیگر دستاویزات کو شیئر کرنے کا طریقہ بدل کر رکھ دے گا۔

    باغی ٹی وی: واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹWABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے ذریعے قریب موجود افراد سے فائلز شیئر کرنا بہت آسان ہو جائے گا،اگر آپ اینڈرائیڈ فونز میں نیئر بائی شیئر نامی فیچر استعمال کر چکے ہیں تو واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا۔

    یہ نیا فائل شیئرنگ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہےاس فیچر کے بارے میں پہلی بار جنوری 2024 میں بتایا گیا تھا مگر اب مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی،اس فیچر کے تحت صرف ان افراد سے فائلز شیئر کرنا ممکن ہوگی جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر طرح کی فائلز کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر شیئر کرنا ممکن ہوگا تمام شیئر فائلز کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا تاکہ کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہ ہوسکے یہ نیا فیچر عوامی مقامات پر کسی فرد کے ساتھ فوٹوز یا ویڈیوز شیئرنگ کے لیے کارآمد ثابت ہوگاابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے تو ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کب تک اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

  • غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے ہزاروں شہری لاپتہ

    غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے ہزاروں شہری لاپتہ

    غزہ:فلسطینی محکمہ سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے 2000 شہری لاپتہ ہیں۔

    باغی ٹی وی: فلسطینی محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق قابض افواج کے انخلا ءکے بعد سے ان علاقوں سے شہریوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ،غزہ کی پٹی میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان میجر محمود بصل نے ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج کے انخلاء کے بعد خان یونس کے قتل عام میں 150 سے زائد شہری شہید اور 500 کے قریب لاپتہ ہو گئے۔

    دوسری جانب صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

    لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،وزیر قانون

    ادھر غزہ کے خان یونس شہر کے نصر میڈیکل کیمپ میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے مزید 100 سے زائد افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد نصر میڈیکل کیمپ سے ملنے والی شہدا کی کل لاشوں کی تعداد 283 ہوگئی۔

  • امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

    امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

    واشنگٹن: امریکانے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس پریکٹسس کی کنٹری رپورٹس 2023 سے متعلق امریکا نے رپورٹ میں پاکستان کا بھی ذکر کیا ہےامریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینا اور بنیادی آزادیوں کا دفاع کرنا اس بات کا مزکر ہے، کہ ہم بحیثیت ملک کون ہیں، انسانیت کی فلاح و بہبود اور آزادی کے لیے کام کرنے والوں کو امریکا ہمیشہ سپورٹ کرتا رہے گا۔

    یچ آر سی پی نے حراستی مراکز میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ کئےامریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بلوچستان میں منحرفین کے اغوا، تشدد اور قتل کے واقعات رپورٹ کئے اور حکومت یا اس کے ایجنٹوں کے ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک کی نشاندہی کی گئیغیر قانونی حراست، سیاسی قیدی، آزادی اظہار پر سنگین پابندیوں کی نشاندہی بھی امریکی رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہے جبکہ میڈیا کی آزادی، صحافیوں پر تشدد اور صحافیوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی نشاندہی بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

    زیرِ اعظم کا ٹیکس کیسز التوا کا نوٹس ،متعلقہ تمام افسران کو معطل …

    گمشدگیاں، سنسرشپ کے مسائل، توہین مذہب کے خلاف قوانین، اقلیتوں کےخلاف واقعات اور انٹرنیٹ کی آزادی پر سنگین پابندیاں بھی پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کی رپورٹ میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق خواتین صحافیوں کو خاص طور پر جنسی تشدد اور ہراسانی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی رپورٹ میں جنسی تشدد، کم عمری میں جبری شادیاں، ہم جنس پرستوں کو نشانہ بنانے، ٹرانس جینڈرز ملزمان کو مرد قیدیوں کے ساتھ رکھنے پر ہراسانی کا سامنا، پرامن اجتماع کی آزادی میں مداخلت اور خواتین سے امتیازی سلوک کا بھی ذکر ہے

    9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    رپورٹ میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر بندش سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے بھی ذکر کیا گیا ہے، انٹرنیٹ کی آزادی پر سنگین پابندیاں، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے کام پر حد سے زیادہ پابندی والے قوانین سمیت پرامن اجتماع کی آزادی اور انجمن کی آزادی میں خاطر خواہ مداخلت، مذہبی آزادی کی پابندیاں، نقل و حرکت کی آزادی پر پابندیاں، افراد کی زبردستی یا زبردستی کسی ایسے ملک میں واپسی جہاں انہیں ممکنہ طور پر تشدد یا ایذا رسانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا،وزیر خزانہ

    جبکہ سرکار سے متعلق امریکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے شاذ و نادر ہی ایسے اہلکاروں کی شناخت اور سزا دینے کے لیے قابل اعتماد اقدامات کیے دہشت گردی کے تشدد اور غیر ریاستی عناصر کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے انسانی حقوق کے مسائل میں اہم کردار ادا کیا، سال کے دوران دہشت گردی کے تشدد میں اضافہ ہوا، شہریوں، فوجیوں اور پولیس کے خلاف دہشت گرد اور سرحد پار سے عسکریت پسندوں کے حملوں میں سینکڑوں ہلاکتیں ہوئیں، فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف اہم مہمات جاری رکھی۔

    زیرِ اعظم کا ٹیکس کیسز التوا کا نوٹس ،متعلقہ تمام افسران کو معطل …

    جنوبی ایشیائی ملک میں نومبر 2022 سے جب عسکریت پسندوں اور ریاست کے درمیان ایک نازک جنگ بندی ٹوٹ گئی تھی، تشدد، خاص طور پر خودکش حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اس کے بعد سے پاکستان نے پاکستانی طالبان یا تحریک طالبان پاکستان (TTP) اور ایک بلوچ علیحدگی پسند عسکریت پسند تنظیم، بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) کے خلاف ملک کے دو مغربی صوبوں میں فوجی کارروائیاں کی ہیں جن کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے۔

  • یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے چھپا کر  لائے گئے جانور ضبط،13 افراد گرفتار

    یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے چھپا کر لائے گئے جانور ضبط،13 افراد گرفتار

    تل ابیب: اسرائیلی پولیس نے یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے چھپا کر لائے گئے جانور ضبط کرلیے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی پولیس کے مطابق جانوروں کوگاڑی کےاندر اور شاپنگ بیگ کے اندرچھپا کر لایا گیا تھا جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا اور 13 افرادکوحراست میں لےلیا ،مشتبہ افراد، کی عمریں 13 سے 21 سال کے درمیان تھیں، ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔

    دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ انتہاپسند یہودی عناصرکو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینےکی ترغیب دی جارہی ہے، حالیہ برسوں میں مذہبی گروہوں نے تیزی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر قربانی کرنے کی کوشش کی ہے۔

    اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری،مزید 55 فلسطینی شہید

    پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ مشتبہ افراد کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کے شبے میں تفتیش کے لیے یروشلم کے ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، اور بکریوں کو ضبط کر کے ضروری ویٹرنری علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا،اسرائیل پولیس یروشلم میں اور تمام شعبوں میں، دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ، کھلم کھلا اور خفیہ طور پر، کسی بھی ایسے شخص کے خلاف کام کرتی ہے جو یروشلم کے مقدس مقامات کے قانون اور موجودہ طریقوں سے متصادم کام کرنے کی کوشش کرتا ہے،حالیہ دنوں میں ایسی اشاعتیں گردش کر رہی ہیں جن کا مقصد انتہا پسند یہودی عناصر کو ٹیمپل ماؤنٹ تک پہنچنے اور قربانیاں کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

    9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

  • اسرائیلی فوج  کے غزہ میں حملے جاری،مزید 55 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری،مزید 55 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے،اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

    دوسری جانب شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی میجر ہلاک ہوگیاعلاوہ ازیں لبنا،-اسرائیل کی سرحد پر کشیدگی بڑھنے کے بعد اسرائیلی فوج نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ شمالی اسرائیل کے علاقے میٹولا میں سائرن بجنے لگے ہیں، فوج کی طرف سے ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    ادھر اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے،گذشتہ ہفتے کی رات ایران کےٖ غیر مسبوق حملے کے تناظر میں "اسرائیلی ڈیٹرنس” کو کمزور کرنے کا الزام لگائے جانے کے بعد لپیڈ نے کہا کہ نیتن یاہو کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

    6 ججز کا کو خط ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی زیرصدارت فل …

    لپیڈ کے بیانات سات اکتوبر کو حماس کے غزہ کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر انٹیلی جنس چیف کے استعفے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ حماس کے اس حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک اور 240 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

  • روسی حملے میں خارکیف میں مقامی ٹیلی ویژن کا  ٹاور دو ٹکڑے ہوکر تباہ

    روسی حملے میں خارکیف میں مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور دو ٹکڑے ہوکر تباہ

    کیف: یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کے میزائل حملے میں مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور دو ٹکڑے ہوکر تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائل حملے میں خارکیف کے ٹیلی ویژن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، میزائل حملے سے ٹیلی ویژن کا 240 میٹر بلند ٹاور آدھا ٹوٹ کر نیچے جا گرا،حملے کے بعد ٹیلی ویژن کے سگنلز میں خلل آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس نے ٹی وی ٹاور پر حملے میں ممکنہ طور پر کروز میزائل استعمال کیا ہے، روس خار کیف شہر کو ناقابل رہائش بنانا چاہتا ہے۔

    قبل ازیں 2022 میں بھی دارالحکومت کیئف میں مرکزی ٹیلی ویژن ٹاور پر روس کے مزائل حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھےسرکاری ٹی وی کی کچھ نشریات بند ہو گئیں تھیں مگر نشریاتی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا،وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کی گئی تصویر میں نشریاتی ٹاور کے ایک حصے سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیاتھا وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ نشریات بحال کرنے کے لیے بیک اپ نظام کو استعمال میں لایا جائے گا،اس سے پہلے روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا تھا کہ روسی فوج ’روس پر معلومات کے حملے روکنے کے لیے‘ کیئف میں ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گی۔

  • ماحولیاتی تبدیلیاں،مئی اور جون کی بارشیں اپریل میں ہی برس گئیں

    ماحولیاتی تبدیلیاں،مئی اور جون کی بارشیں اپریل میں ہی برس گئیں

    ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات ،چین میں جنوبی صوبوں میں مئی اور جون کی بارشیں اپریل میں ہی برس گئیں-

    باغی ٹی وی : شدید بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک، 10 زخمی ہوئے گوانگ ڈونگ سمیت مختلف صوبوں میں قبل از وقت اور 2 سے 3 گنا زائد بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، غیر معمولی بارشوں سے دریا پر بنا پُل گر گیا، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کے مناظر پیش کرنے لگیں اور شدید بارشوں کے بعد بہنے والے سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہہ گئیں۔

    خراب موسم کے باعث اندرون ملک پروازیں منسوخ اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، چینی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اپریل کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • ملیشیاء میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز حادثے کا شکار ، 10 افراد ہلاک

    ملیشیاء میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز حادثے کا شکار ، 10 افراد ہلاک

    ملیشیاء میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز حادثے کا شکار ہو گئے ہیں ،حادثے میں عملے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ملیشئین فری پریس کے مطابق ملیشیاء کی رائل نیوی کے ہیلی کاپٹرز کی جانب سے کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا، کہ اسی دوران 2 ہیلی کاپٹر ایک ہی طرف کو جا رہے تھے کہ اسی دوران دونوں ہیلی کاپٹر اس حد تک قریب آ گئے کہ دونوں کے پر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث دونوں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرانے کے فورا بعد زمین کی جانب گرنے لگے،حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں،حادثے میں 10 کریو ممبرز ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی بھی اطلااعات سامنے آئی ہیں۔

    حادثہ ملیشئین ٹاؤن لوموت میں پیش آیا ہے، جہاں نیوی کی بیس موجود ہے ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جبکہ ہیلی کاپٹر مکمل طور تباہ ہو چکے ہیں، صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ڈیپارٹمنٹ کو حادثۓ سے متعلق ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی، جہاں بتایا گیا تھا کہ مانجونگ میں لوموت رائل ملیشئین نیوی اسٹیڈیم کے قریب پیش آیا ہے۔

  • ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے،امریکا کا ایرانی صدر  کے دورہ پاکستان پرردعمل

    ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے،امریکا کا ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پرردعمل

    واشنگٹن: امریکا نے ایران سے تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دے دیا-

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے سوال پر کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا امریکا، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے،امریکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہیں، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں گزشتہ روز دورے کے پہلے دن پاکستان اور ایران کے درمیان 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا-

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور پھر کراچی کا دورہ کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، سید ابراہیم رئیسی کے استقبال کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئیں، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں، ایرانی صدر پنجاب کی قیادت سے ملاقات کریں گے، گورنر بلیغ الرحمان کے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

    مہمان صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال پر حاضری بھی دیں گے، لاہور میں آج عام تعطیل ہے جب کہ سکیورٹی انتظامات کے تحت شہر کی متعدد سڑکیں بند ہیں،تعطیل کی وجہ سے عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹر کے تحت ہونے والے پیپرز اور پریکٹیکل بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم پنجاب سول سیکریٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہے۔

    لاہو کے بعد ایرانی صدر کراچی جائیں گے ، مہمان صدر مزار قائد پر حاضری دیں گے، اور حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی، ابراہیم رئیسی کراچی یونیورسٹی بھی جائیں گے جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی،شہر قائد میں بھی آج عام تعطیل ہے، شارع فیصل آج تین بجے سے پانچ بجے تک بند رہے گی، ائیرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک سڑک مکمل بند رہے گی،ایم اے جناح روڈ سے صدر جانے والے روڈ پر کنٹینر رکھ دئیے گئے، شارع قائدین سے نمائش جانے والا روڈ بھی بند کردیا گیا، پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی کے اطراف بھی کنٹینر لگا دیے گئے۔

  • سعودی عرب میں وطن دشمنی، دہشتگردی اور انتہا پسندی ثابت ہونے پر  شہری کا سر قلم

    سعودی عرب میں وطن دشمنی، دہشتگردی اور انتہا پسندی ثابت ہونے پر شہری کا سر قلم

    ریاض: سعودی عرب میں وطن دشمنی، دہشت گردی اور انتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سر قلم کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عبد الرحمان کو 8 صفر 1441 ہجری کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم وطن دشمنی، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث پایا گیا،عدالت میں میں ثبوت اور شواہد کی بنیاد پرملزم کو پیش کیا گیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی۔

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ عدالت کےفیصلے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ شخص کاسر قلم کردیا گیاسعودی عرب میں وطن دشمنی، دہشت گردی اور انتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی، سعودی شہری عبد الرحمان کو 8 صفر 1441 ہجری کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم وطن دشمنی، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث پایا گیا عدالت میں میں ثبوت اور شواہد کی بنیاد پرملزم کو پیش کیا گیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی، عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ شخص کا سر قلم کردیا گیا۔

    فلسطینی پولیس کا بھکاری کے گھر پر چھاپہ، انتہائی لگژری گاڑیاں اور رقم برآمد

    سعودیہ میں خواتین کو چھیڑنے پر نئی سزا پر علمدرآمد شروع

    ایف بی آر آفیسر کی 10 روز بعد لاش برآمد، ملزمان گرفتار