خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے تمام سرکاری محکموں کے سعودی ملازمین کو قومی لباس کی پابندی کرانے کے فیصلے کے منظوری دے دی ہے۔ شاہ سلمان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام روانہ کئے جانے والے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں آپ کی طرف سے موصول ہونے والی تجویز موصول ہوئی ہے جس میں سرکاری محکمے کے ملازمین کو قومی لباس ثوب، غترہ یا شماغ کا پابند کرنے کا کہا گیا ہے۔شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ہمیں اس تجویز سے اتفاق ہے اور ہم اس کی منظوری دیتے ہیں جبکہ نگراں اداروں کو بھی سرکاری محکموں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کے لباس کے حوالے سے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی جائے۔شاہ سلمان کی طرف سے منظوری کے بعد تمام سرکاری محکمے کے ملازمین ڈیوٹی کے وقت قومی لباس پہنیں گے، اس سے استثنی صرف ان ملازمین کو ہے جن کے پیشے کے تقاضے کے مطابق انہیں خاص لباس پہننا زیادہ مناسب ہے جیسے طبی عملہ یا فیلڈ میں کام کرنے والے انجینئر وغیرہ ہیں۔
Category: بین الاقوامی
-

امریکی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ میں غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تصدیق
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں محفوظ قرار دئیےگئے علاقے بھی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں سے محفوظ نہیں ہیں،رپورٹ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تصدیق ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی :امریکا کے این بی سی نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج شہریوں کو محفوظ علاقوں کا بتا کر وہاں جانےکا کہتی ہے اور پھر سیف زون میں بھی بم برسا دیتی ہے ساڑھے 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح اور المواسی زون میں کیے گئے اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم مسلسل بڑھتے ہیں جارہے ہیں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو صاف پانی سے بھی محروم کر دیا ہے اور غزہ کے واٹر فلٹر پلانٹس میں کلورین استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
طورخم پرٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد
اقوام متحدہ ایجنسی کے مطابق غزہ میں صرف تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں 14 سال لگیں گےیو این مائن ایکشن سروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں 4 لاکھ ٰعمارتوں کا 3 کروڑ 70 لاکھ ٹن ملبہ ہے، غزہ میں 4 لاکھ عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں 14 سال لگ سکتے ہیں،’پورے غزہ میں ہر طرف ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں‘۔
اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی …
سات اکتوبر کے بعد اسرائیل نے 23 لاکھ سے زیادہ کی آبادی کی غالب اکثریت کے گھر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مائن ایکشن سروس کے ایک ذمہ دار نے غزہ میں تباہی اور ملبے کے بارے میں جنیوا میں دی گئی بریفنگ کے دوران کہا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لگ بھگ 37 ملین ٹن ملبہ غزہ کی گلیوں اور بازاروں میں زمین پر موجود ہے،یہ درست اندازہ لگانا تو مشکل ہے کہ غزہ میں کس قدر گولہ بارود استعمال ہوا مگر ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ کل استعمال شدہ گولہ بارود کا دس فیصد پھٹے بغیر ملبے کا ڈھیر بن جاتا ہے،یہ 100 ٹرکوں کے ساتھ ملبہ نکالنے کی کوشش کی جائے تو 14 سال کا وقت درکار ہوگا۔
سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام …
-

کینسر کے مرض میں مبتلا بادشاہ چارلس کی آخری رسومات کا منصوبہ تیار کرنا شروع
لندن: بکنگھم پیلس کے عہدیداروں نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی آخری رسومات کا منصوبہ تیار کرنا شروع کردیا ہے کیونکہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی صحت بگڑتی جا رہی ہے-
باغی ٹی وی : امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے شاہ چارلس کے جنازے کی کارروائی کو ”آپریشن مینائی برج“ کا نام دیا ہے، جس کی تیاریاں ملکہ الزبتھ کی تدفین کے ایک دن بعد ہی شروع ہوگئی تھیں فروری میں 75 سالہ بادشاہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اور اس کے بعد سے وہ زیادہ تر منظرِ عام سے اوجھل رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس نے کبھی یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس کینسر کی تشخیص ہوئی ہے لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے جو اس بیماری کی سب سے قابل علاج شکلوں میں سے ایک ہے تاہم پردے کے پیچھے کنگ چارلس کے معاونین باقاعدگی سے کئی سو صفحات پر مشتمل دستاویز کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں ان کے شاہی جنازے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
27 اپریل تاریخ کے آئینے میں
فوجی حکام نے اخبار کو تصدیق کی کہ آپریشن مینائی برج کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے لیکن اس بات پر زور دیا کہ یہ اسٹینڈرڈ طریقہ کار ہے تمام شاہی ارکان نے جنازے کے منصوبوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے جن کی درجہ بندی پُل پر مبنی کوڈ ورڈز کے ساتھ کی گئی ہے، جیسے ملکہ الزبتھ کے جنازے کے منصوبے کا مشہور نام ’آپریشن لندن برج‘ تھا، شاہ چارلس کی موت کے منصوبے کا نام اس پُل پر رکھا گیا ہے جو جزیرے انگلیسی کو ویلش کی سرزمین سے ملاتا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام …
شاہی جنازوں کی منصوبہ بندی میں شامل ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ یہ کوئی جذباتی چیز نہیں ہے، یہ ایک کام ہے، جسے بہت سنجیدگی سے لیا جاتا ہےایک عہدیدار نے کہا کہ یہ صرف رسمی کارروائی ہے کیونکہ سیارے پر موجود ہر وی وی آئی پی اس موقع پر پہنچتا ہے اس لیے آپ کو ایک بڑے سیکیورٹی آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے، مکمل پلان کو 2 ہفتے تک عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کے ہر پہلو کو پہلے سے احتیاط سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔
اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی …
-

اجمل قصاب کو پھانسی کی سزا دلوانے والا وکیل بھارتی انتخابات میں بی جے پی کا امیدوار
بھارت میں انتخابات جاری ہیں، دوسرے مرحلے کے انتخابات گزشتہ روز ہوئے ہیں
بھارتی انتخابات میں امکان ہے کہ مودی ایک بار پھر بھارت کے وزیراعظم بن جائیںگے، بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم اجمل قصاب کوپھانسی دلوانے والے وکیل اجول نکم کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے،بی جے پی نے پونم مہاجن کو ٹکٹ دیا تھا تا ہم اس سے واپس لے کر وکیل اجول کاجل کو دے دیا، اجول کاجل بھارت کے معروف وکیل ہیں، انہوں نے ممبئی حملوں کا کیس بھی لڑا اور اجمل قصاب کو پھانسی کی سزا دلوائی تھی.
اجول نکم کو بی جے پی نے مہاراشٹر کی سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے،اس سیٹ پر بی جے پی کافی محنت کر رہی ہے،اس حلقے سے کانگریس کے ورشا گائیکواڈ امیدوار ہیں،2019 میں اس حلقے میں بی جے پی کی امیدوار پونم مہاجن کامیاب ہوئی تھی، سنجے دت کی بہن پریادت 2019 میں اس حلقے میں کانگریس کی امیدوار تھیں اورہار گئی تھیں،2014 کے انتخابات میں بھی پونم مہاجن اس حلقے سے فاتح قرار پائی تھیں،
اجمل قصاب کو بھارتی صدر پرناب مکھرجی کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد پونے جیل میں پھانسی دی گئی تھی، اجمل قصاب پھانسی سے قبل ممبئی کی جیل میں قید تھے، اجمل قصاب اور اسکے ساتھ دیگر حملہ آوروں نے 2008 میں ممبئی کے مختلف مقامات پر حملہ کیا تھا،اجمل قصاب کو مئی 2010 میں سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس حملے میں 166 لوگ مارے گئے تھے جبکہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ 60 گھنٹے تک جاری حملے نے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ بھارت نے ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا تھا تا ہم وہ ثابت نہیں کر سکا،
ممبئی ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی
دہلی میں ایئر پورٹ پر وستارا ایئرلائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی
تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سکول بند
دہلی ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی
ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
بھارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل،مودی سرکار کیلئے خطرے کی گھنٹی
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
بھارتی انتخابات،دی گارڈین نے مودی سرکار کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا
مودی کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر بھارتی الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
-

60 سالہ خاتون نے’مس یونیورس بیونس آئرز ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی
بیونس آئرس:ارجنٹائن کی 60 سالہ الجانڈرا ماریسا نے دقیانوسی خیالات و تصورات کو توڑتے ہوئے ’مس یونیورس بیونس آئرز ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
باغی ٹی وی: عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق الجانڈرا ماریسا ایک تجربہ کار وکیل اور صحافی بھی ہیں، الجانڈرا نے اس ٹائٹل کو اپنے نام کرنے کے ساتھ زائد عمر میں مس یونیورس بیونس آئرز کہلائی جانے والی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا ہےاس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا سے تعلق رکھنے والی آر بی گیبریل کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران الجانڈرا نے کہا کہ میں حسن کے مقابلوں میں ایک نئی شروعات پر بہت پُرجوش ہوں، ہم ایک ایسے مر حلے کا آغاز کر رہے ہیں جو صرف خواتین کی جسمانی خوبصورتی تک محدود نہیں بلکہ اقدار کا مجموعہ بھی ہے، میرے خیال میں ججز نے میرے اعتماد اور جذبے کو دیکھا۔
ایک ویڈیو میں ’مس یونیورس بیونس آئرز ‘کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی الجانڈرا ماریسا نے کہا کہ انہیں اپنے دوستوں کی وجہ سے حوصلہ افزائی ملی کیوںکہ اس حوصلہ افزائی سےقبل ان کابھی ماننا تھا کہ یہ کوئی عمر نہیں جہاں وہ ایک ایسے مرحلے کا آغاز کرسکیں لیکن انہوں نے فیصلہ کرلیا تو کردکھایا،ان کی اس فتح سے کئی خواتین کو مثبت پیغام پہنچا ہے اور انہیں ایسے کئی پیغام موصول ہوئے ہیں جن میں خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اس فتح سے متاثر ہوئی ہیں، عمر کسی قسم کی کوئی کمزوری نہیں بلکہ ایک اثاثہ ہے۔
-

خواتین ڈاکٹرز سے علاج کروانے والے مریضوں کی شرح اموات کم ہوتی ہے: تحقیق
ٹوکیو: ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپتال میں داخل خواتین کے مرنے کا امکان اس وقت کم ہوجاتا ہے جب ان کی ڈاکٹر خود بھی ایک خاتون ہوں۔
باغی ٹی وی : طبی جریدے انالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع تحقیق میں معالج کی جنس کے لحاظ سے مریضوں کی شرح اموات میں فرق پایا گیا ہے، تحقیق کیلئے ڈاکٹرز نے امریکا میں 2016 سے 2019 تک کے مریضوں کے ریکارڈز کا جائزہ لیا۔
محققین نے جائزے کے دوران اسپتال میں داخل 7 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جب کہ تحقیق میں شامل مریضوں کی عمریں 65 سال یا اس سے زائد تھیں، مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کی 8.15 فیصد خواتین 30 دن کے اندر وفات پاگئیں جبکہ مرد ڈاکٹروں سے علاج کرانے والی خواتین کے مرنے کی تعداد 8.38 فیصد تھی۔
تحقیق کے دوران ان مریضوں میں سے ایک لاکھ 42 ہزار 500 مریضوں کا علاج لیڈی ڈاکٹرز جب کہ 97ہزار 500 مریضوں (تقریباً 31 فیصد) کا مرد ڈاکٹرز نے کیا۔
تحقیق کے مرکزی مصنف اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ( یو سی ایل اے) کے ڈیوڈ گیفن، اسکول آف میڈیسن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر یوسوکیسوگاوا نے کہا کہ مرد ڈاکٹرزکے مقابلے خواتین ڈاکٹرزکے ذریعے علاج کے دوران مریضوں میں اموات اور اسپتال میں دوبارہ داخلے کی شرح 3 فیصد کم دیکھی گئی، خواتین مریض خواتین ڈاکٹروں کے ساتھ بہتر نتائج کا تجربہ حاصل کرتی ہیں کیونکہ خواتین مریض خوا تین ڈاکٹرز سے حساس طبی مسائل پر بات کرنے میں زیادہ آسانی محسوس کرتی ہیں۔
مطالعے کے ایک اور مصنف اور ٹوکیو یونیورسٹی میں سینئر اسسٹنٹ پروفیسر، اتسوشی میاواکی کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں گروپوں کے درمیان فرق بہت چھوٹا لگتا ہے لیکن اگر خواتین ڈاکٹرز معمول سے زیادہ دستیاب ہوں تو یہ فرق مٹ سکتا ہے اور ہر سال 5000 خواتین کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں یہ حالیہ تحقیق اس بات کو واضح نہیں کرپائی ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے تاہم ماضی میں ہوئے دیگر مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جب مرد ڈاکٹرز علاج کرتے ہیں تو خواتین کو غلط فہمی اور تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس مطالعہ میں 2016 سے 2019 تک اسپتال میں داخل 800,000 مرد اور خواتین کو شامل کیا گیا، اس میں پایا گیا کہ اسپتال میں داخل مردوں کے علاج اور اس کے نتائج پر ڈاکٹروں کی جنس کا کوئی خطر خواہ اثر نہیں پڑا جبکہ خواتین کے کیس میں ایسا نہیں تھا۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرد مریضوں کے مقابلے خواتین مریض زیادہ بیماریوں کی وجہ سے مر جاتی ہیں اس کی وجہ خواتین کی نسوانی بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں جنہیں مرد معالج خواتین معالج کی طرح آسانی سے نہیں سمجھ پاتے۔
دوسری جانب محققین کا ماننا ہے کہ خواتین معالجین طب کے رہنما اصولوں پر مرد ڈاکٹرز کے مقابلے زیادہ سختی سے عمل پیرا ہوتی ہیں اور مریضوں کو سننے میں زیادہ وقت صرف کرتی ہیں، مجموعی طور پر لیڈی ڈاکٹرز مریضوں کا بروقت اور بہتر علاج کرتی ہیں، ساتھ ہی نسوانی بیماریوں کو بھی با آسانی سمجھ لیتی ہیں جس وجہ سے خواتین مریضوں میں موت کی شرح کم دیکھی جاتی ہے۔
-

بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا
ڈھاکا: بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔
باغی ٹی وی : بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے گزشتہ ایک ہفتےکے دوران ڈھاکا میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ شدید ہیٹ ویو کے سبب رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند رہے۔
بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے،بنگلہ دیشی محکمہ تعلیم کے مطابق ہیٹ ویو کےسبب تعلیمی اداروں میں طلبہ کی اسمبلی نہیں ہوگی۔
قبل ازیں بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں اسکول اور مدرسے بند کر دیئے گئے تھے ملک بھر میں نماز استسقا کے اجتماعات منعقد کیے گئے بنگلہ دیش میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں اسکولوں اور مدارس کے طلبا کو چھٹی دے دی گئی، وسیع پیمانے پر سائنسی تحقیق سے پتہ چلا کہ آب و ہوا کی تبدیلی گرمی کی لہروں کو طویل، زیادہ کثرت اور زیادہ شدید ہونے کا سبب بن رہی ہے۔
-

سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیزوفات پا گئے
سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیزوفات پا گئے
خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے اس ضمن میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز کی موت ہو گئی ہے، انکی نماز جنازہ آج جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں بعد نماز عصر ادا کی جائےگی،نماز جنازہ میں شاہی خاندان بھی شریک ہو گا،ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے
شہزادہ منصور بن بدر بن سعود کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی
شہزادہ منصور بن بدر بن سعود، وہ شہزادہ جن کے پاس سعودی عرب کی شہریت تھی۔ وہ مملکت سعودی عرب کے شہر ریاض میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے اور تعلیم حاصل کی۔ ان کی عمر 82 سال تھی، انہوں نے 1374 ہجری تک پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کی تعلیم حاصل کی لیکن سعودی یونیورسٹی یا کالج میں تعلیم حاصل نہیں کی۔اپنی زندگی کے دوران، وہ بہت سے اہم سیاسی عہدوں پر فائز رہے اور کئی تمغے حاصل کیے، جن میں: مملکت اردن کی طرف سے ایک تمغہ، متحدہ عرب جمہوریہ سے ایک تمغہ،
شہزادہ منصور بن بدر بن سعود نے دو شادیاں کر رکھی تھی،انکی بیوی شہزادی جواہر بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود ہے جبکہ دوسری بیوی شہزادی نوف بنت عید بن سالم المسعودی القحطانی ہے،
شہزادہ منصور بن بدر بن سعود کی اہلیہ کے بچوں کے نام درج ذیل ہیں۔
شہزادی جواہر بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود کی اولاد:
شہزادی العنود بنت منصور بن سعود۔
شہزادہ خالد بن منصور بن سعود۔
اسی طرح شہزادی دیما بنت منصور آل سعود۔
شہزادہ سلطان بن منصور بن سعود۔
اسی طرح شہزادی نوف بنت عید بن سالم المسعودی القحطانی کی اولاد:
شہزادہ سعود بن منصور السعود۔
شہزادی ماہا بنت منصور السعود۔
اس کے علاوہ شہزادی سلطانہ بنت منصور السعود۔ -

سیما مشکل میں،سابق شوہر کو بھارتی عدالت نے طلب کر لیا
عاشق کے لئے اپنے شوہر،ملک اور مذہب کو چھوڑنے والی سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی ہے،
سیما کے سابق شوہر غلام حید ر نے اپنی بیوی سیما حیدر،اسکے موجودہ شوہر سچن مینا اور ان کے وکیل ڈاکٹر اے پی سنگھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا جس پر گریٹر نوئیڈا کی عدالت نے غلام حیدر کو اپنی گواہی دینے کے لیے عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کر دیا، عدالتی حکم کے بعد سیما کے پاکستانی شوہر سورج پور، گوتم بدھ نگر، اتر پردیش کی سیشن عدالت میں پیش ہوں گے،
سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر نے وکیل مومن ملک کے توسط سے اپنی اہلیہ سیما حیدر، سچن مینا اور ان کے وکیل اے پی سنگھ کے خلاف گریٹر نوئیڈا کی سیشن عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا،وکیل نے تصدیق کی کہ سورج پور سیشن کورٹ نے غلام حیدر کو گواہی کے لیے نوٹس جاری کیا ہے،سیما کے شوہر غلام حیدر گواہی دینے کے لیے 10 جون کو بھارت آ سکتے ہیں، اگر عدالت ان کی گواہی قبول کر لیتی ہے تو سیما، اسکے موجود شوہر سچن اور انکے وکیل تینوں کو کم از کم تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے
پاکستانی خاتون سیما گزشتہ برس ماہ مئی میں اپنے چار بچوں کے ہمراہ نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھی،اس نے بھارت جا کر سچن کے ساتھ شادی کر لی تھی، دونوں کی دوستی پب جی کھیلتے ہوئے ہوئی تھی، سیما کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل سیما نےپاکستان میں 2014 میں شادی کی تھی، سیما کے چار بچے ہیں، سیما کے پاکستانی شوہر بیرون ملک کام کرتے ہیں،
سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدر کے وکیل مومن ملک کا کہنا ہے کہ سیما کی طلاق نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ان کی سچن سے شادی انڈین قانون میں نا جائز ہے اور وہ عدالت کو گمراہ کر رہی ہیں تاہم سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے اس دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سیما نے چار سال قبل غلام حیدر کو زبانی طور پر طلاق دی تھی
واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا
سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی
ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،
سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ
سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات
پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے
جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،
تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں
تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا
-

بھارت میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل،ووٹنگ کی شرح 60 فیصد رہی
بھارت میں انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے مرحلے کے انتخابات گزشتہ روز ہوئے ،لوک سبھا کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی، پولنگ کا وقت شام چھ بجے تک مقرر تھا،بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کی مجموعی شرح 60 فیصد رہی،
لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں بھارت کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے. لوک سبھا کے انتخابات میں کانگرس رہنما راہول گاندھی، ششی تھرور اور بالی ووڈ کی سابق اداکارہ بی جے پی کی رہنما ہیما مالنی بھی میدان میں ہیں، انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے، بھارت میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلہ کے انتخابات میں کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے راہل گاندھی اور تروونت پورم سے ششی تھرور میدان میں تھے۔ ششی تھرور کا مقابلہ مرکزی وزیر اور بی جے پی امیدوار راجیو چندرشیکھر سے ہے۔ دیگر امیدواروں میں متھرا سے ہیما مالنی، راج نندگاؤں سے بھوپیش بگھیل، بنگلورو دیہی سے ڈی کے سریش اور بنگلورو جنوب سے تیجسوی سوریہ شامل ہیں۔ راجستھان کی کوٹہ سیٹ سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بی جے پی امیدوار ہیں اور بہار کے پورنیہ سے پپو یادو نے بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑا ہے۔
مودی گھبرائے ہوئے،چند دنوں میں مودی اسٹیج پر ہی رونے لگ جائیں گے،راہول گاندھی
کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ ان دنوں مودی اپنی تقریروں میں بہت گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، شاید اگلے چند دنوں میں اسٹیج پر ہی وہ رونے لگ جائیں گے،مودی 24 گھنٹے آپ سب کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کبھی وہ پاکستان اور چین کی بات کرنے لگ جاتے ہیں تو کبھی وہ آپ کو تالی و تھالی بچانے اور موبائیل کی فیلش لائٹ جلانے کے لیے کہتے ہیں مودی نے پچھلے دس سالوں میں غریبوں سے صرف پیسہ چھینا ہے جتنا پیسہ نریندر مودی نے ارب پتیوں کو دیا ہے، اتنا پیسہ ہم ہندوستان کے غریبوں کو دیں گے۔بھارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل،مودی سرکار کیلئے خطرے کی گھنٹی
نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”
مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی
مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
بھارتی انتخابات،دی گارڈین نے مودی سرکار کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا
مودی کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر بھارتی الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
