Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • کینیڈا میں بھارتی طالب علم قتل،لاش واپسی کیلئے اہلخانہ مانگ رہے چندہ

    کینیڈا میں بھارتی طالب علم قتل،لاش واپسی کیلئے اہلخانہ مانگ رہے چندہ

    امریکا کے بعد کینیڈا میں بھارتی طالب علم کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے

    واقعہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں پیش آیا،جہاں 24 سالہ بھارتی طالب علم کو اسکی گاڑی میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا،پولیس حکام کے مطابق بھارتی طالب علم کی گاڑی سے لاش ملی، طالب علم کی شناخت چراغ انٹیل کے طور پر ہوئی، بھارتی طالب علم کو گولیاں ماری گئی ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق گولیوں کی آواز سننے کے بعد اہل علاقہ نے پولیس کو کال کی، پولیس موقع پرپہنچی تو نوجوان کی گاڑی میں ہی موت ہو چکی تھی،اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

    کانگریس کی طلباء تنظیم این ایس یو آئی کے سربراہ ورون چودھری نے وزارت خارجہ کو طالب علم کے اہل خانہ کی مدد کی درخواست کی ہے۔انکاکہنا تھا کہ کینیڈا کے وینکوور میں ایک بھارتی طالب علم چراغ انٹیل کے قتل کا نوٹس لیا جائے،اہلخانہ کی مدد کی جائے، انہوں نے مقتول طالب علم کے اہلخانہ کو قانونی امداد کی فراہمی کی اپیل بھی کی اور ساتھ مطالبہ کیا ہے کہ طالب علم کی لاش کو واپس لیا جائے،

    دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے بھارتی طالب علم چراغ کا خاندان اس کی لاش کو بھارت واپس لانے کے لیے چندہ جمع کر رہا ہے، مقتول چراغ کے بھائی رومیت کا تعلق ہریانہ سے ہے کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ بھائی سے بات کرتے تھے ، جس دن بھائی کا قتل ہوا، اس روز بھی بات ہوئی، بھارتی طالب علم چراغ ستمبر 2022 میں کینیڈا گیا تھا، اس نے یونیورسٹی کینیڈا ویسٹ سے ایم بی اے مکمل کیا تھا اور حال ہی میں اسے ورک پرمٹ ملا تھا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • اسرائیل ایران پر کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں بتائے،امریکا

    اسرائیل ایران پر کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں بتائے،امریکا

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو واضح کر دیا ہے کہ امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےاسرائیل پر ایران کے حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ میں اضافہ نہیں چاہتے، اسرائیل کے دفاع کی سپورٹ اور خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری رکھیں گےاسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈآسٹن نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کہا اسرائیل ایران پر کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں بتائے۔

    ایران کی طرف سے اسرائیل پر داغے جانے والے میزائل اور ڈرونز عراق اور شام کی فضائی حدود میں مار گرانے میں امریکا اور برطانیہ نے بھرپور کردار ادا کیا،ساتھ ہی ساتھ اردن کی فضائیہ نے بھی درجنوں ایرانی میزائل مار گرائے۔

    امریکا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی یقینی بنانے کردار ادا کرنا امریکی کمٹمنٹ کا حصہ ہے، برطانیہ کی رائل ایئر فورس نے بھی اسرائیلی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اپنے حصۓ کا کردار ادا کیا امریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا ہے کہ امریکا نے ایرانی حملے سے پہلے ہی اچھا خاصا بلڈ اپ کردیا تھا کمک بروقت پہنچائے جانے سے ایرانی حملہ ناکام بنانے میں کلیدی مدد ملی۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے اِسی ہفتے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ایرک کُریلا کو اسرائیل بھیجا تھا تاکہ وہ اسرائیلی جرنیلوں کے ساتھ مل کر ممکنہ ایرانی حملے سے موثر دفاع کی جامع اور کارگر حکمتِ عملی تیار کریں۔

    برطانوی اخبار گارڈین نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ خطے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیشِ نظر چند ہفتوں کے دوران امریکی فوج نے میزائل شکن میکینزم خطے میں پہنچادیا تھا۔ اس حوالے سے فیصلے بروقت کیے گئے اور یوں اسرائیل کا تحفظ یقینی بنانے میں فیصلہ کن مدد ملی ایران کی طرف سے اسرائیل پر داغے جانے والے میزائلوں کو اردن کی فضا میں مار گرانے کے حوالے سے اردنی فضائیہ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ اردنی فضائیہ نے دریائے اردن کے مشرقی کنارے پر اور عراق و شام کی سرحد سے ملحق علاقے میں ایرانی میزائل مار گرائے۔

    گارڈین مطابق اب امریکی حکام اس امر کے لیے کوشاں ہیں کہ اسرائیل کو ایران کے خلاف کچھ بھی ایسا کرنے سے باز رکھا جائے جس کے نتیجے میں کسی علاقائی جنگ کے چھڑنے کا اندیشہ ہو اسرائیل کو کنٹرول کرنے کا مدار اس بات پر ہوگا کہ ایرانی حملے میں اسرائیل کا کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی فوج نے پچھلے ہفتے ہوائی جہاز اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز کو خطے میں منتقل کیا تھا جن کے ذریعے اسرائیل کی طرف آنے والے ڈرونز اور میزائلز گرانے میں مدد ملی۔

    ادھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ امریکا کے صدر ہوتے تو اسرائیل پر ایران کبھی حملہ نہ کرتا، اسرائیل پر حملہ اس لیے ہوا کیونکہ موجودہ حکومت نے بڑی کمزوری کا مظاہرہ کیا۔

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے داغےگئے 99 فیصد ڈرون اور میزائلوں کو تباہ کردیاگیا اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ایران نے 300سے زائد پروجیکٹائل اسرائیل کی طرف داغے، بیلسٹک میزائلوں کی معمولی تعداد اسرائیلی سرزمین تک پہنچ سکی۔

    واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز فائر کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ ایران کے فائر کردہ کچھ میزائل اسرائیل میں گرے، ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

  • بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر  پر فائرنگ

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ ،اداکار کے گھر کے باہر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز اداکار کی رہائشگاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ صبح 4 بج کر 51 منٹ پر پیش آیا ہے، ملزمان کی جانب سے پہلے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گیلکسی اپارٹمنٹس کے پاس 4 فائر کیے گئے ممبئی پولیس کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی غیر معمولی کر دی ہے، جبکہ واقعے کے بعد تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے واقعے کے بعد کرائم برانچ، مقامی پولیس اور فارینزک ٹیموں نے مقام کا دورہ کیا ہے، جبکہ موقع سے گولیوں کے خول قبضے میں لے لیے ہیں۔

    واضح رہے جیل میں قید گینگ وار سرغنہ لورینس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، بھارتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ آور انہی دونوں گینگ وار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

  • ایک ہی گاؤں میں 400 سے زائد جڑواں بچے ہونے کا انکشاف

    ایک ہی گاؤں میں 400 سے زائد جڑواں بچے ہونے کا انکشاف

    بھارت کے ایک ہی گاؤں ’کوڈینہی‘ میں 400 سے زیادہ جڑواں بچے ہیں۔ بھارتی میڈیاکے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع ملا پورم کا گاؤں کوڈینہی میں 400 سے زیادہ جڑواں بچے ہیں،

    لوگ جہاں دو سوا دو ہزار خانوادے پر مبنی اس گاؤں کی خوبصورتی کے قائل ہیں وہیں یہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی تعداد کے بارے میں بھی انگشت بدنداں رہتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں علم بشریات کی ماہر لوریڈا میڈریگل تو کوڈینہی کو کسی دوسری دنیا کا خطہ مانتی ہیں، انہوں نے اس پر تحقیق کی ہے،

    ماہرین اس گاؤں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے غیر معمولی رجحان پر حیران ہیں جو کہ عالمی اوسط سے تقریبا 7 گنا زیادہ ہے،

    2008 میں وہاں کی خواتین نے 300 صحت مند بچوں کو جنم دیا جن میں سے 15 خواتین کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے۔ پیدائش کے اعداد و شمار رکھنے والے محکمے کے مطابق کوڈینہی گاؤں میں گذشتہ 5 سالوں میں 60 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ جڑواں بچوں کی گنتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • اردن کا اسرائیلی حمایت میں جوابی حملوں پرنظر ہے، اردن ہمارا اگلا ہدف ہوسکتا ہے،ایران

    اردن کا اسرائیلی حمایت میں جوابی حملوں پرنظر ہے، اردن ہمارا اگلا ہدف ہوسکتا ہے،ایران

    تہران: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے اس لیے کیے کیوں کہ صیہونی ریاست نے ایران کی سرخ لکیر کو عبور کیا تھا اور یہ ناقابل قبول ہے۔

    باغی ٹی وی : ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ صیہونی ریاست کا شام میں ایران کے قونصل خانے کو نشانہ بنانے اور ایرانی قانونی مشیروں کو شہید کرنا ہماری ریڈ لائن تھی،اسرائیل کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا اور اب مزید حملے جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ اسرائیل نے دوبارہ کوئی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

    https://x.com/RTEUrdu/status/1779400554369655013

    ایرانی حملوں پر اپنے ردعمل میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ ایران نے پھر دکھا دیا کہ وہ اپنے اطراف افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے،برطانیہ اسرائیلی سلامتی کے لیے کھڑا رہے گا، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ایران کی تازہ کارروائی خطے کو غیر مستحکم کرے گی، جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا حملہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھائے گا۔

    دوسری جانب چین نے اسرائیل پر ایرانی حملے سے پیدا کشیدگی پر شدید اظہار تشویش کیا ہےچین کی جانب سے جاری بیان میں غزہ تنازع کو موجودہ صورتحال کی وجہ قرار دیا،بیان میں سلامتی کونسل کی اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے قرارداد پر فوری عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں پر فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر جشن منایا-

    ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، ایران نے 300 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے ،مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینیوں کے بڑی تعداد نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملوں پر جشن منایا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، بڑی تعداد میں لوگ لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگارہے ہیں اور خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
    https://x.com/AhmadFarhadReal/status/1779250802046931339
    گزشتہ برس اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس یکطرفہ جنگ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1500 سے زیادہ ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی حملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی درخواست کر دی۔

    اسرائیل نے ایرانی حملے پر سخت جوابی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نےجنگی کابینہ کو ایرانی حملے پر ردعمل دینے کا اختیار دے دیا اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیل ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے،ایران اسرائیل کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار یعنی آج شام 4 بجے ہونے کا امکان ہے۔

    ادھر ایران کی طرف سے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں خوف و ہراس کی فضا ہے اور لوگوں نے شدید بدحواسی کے عالم میں ضروری اشیا کو ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں نے ایرانی حملوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی تیاریاں شروع کردی ہیں، ہفتے کی شب شہر میں کئی دھماکے سنائی دئیے شہر کا افق کئی بار شدید روشنی سے سرخ ہوا، دوسری طرف شہری خوراک اور پانی وغیرہ جمع کرنے میں مصروف رہے اور پھر بنکرز میں پناہ لی،بیشتر دکانداروں نے ہفتے کی شب رات گئے تک دکانیں کھلی رکھیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ مقدار میں خوراک اور پانی وغیرہ خرید سکیں۔

    مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے مامیلا میں ایک دکان دار الیاہو برکات نے بتایا کہ دکان خالی ہوچکی ہے اور ہر شخص گھر کی طرف بھاگ رہا ہےحملہ ہوتے ہی لوگ بڑی تعداد میں آئے اور کھانے پینے کی اشیا لے گئے۔

    مقبوضہ بیت المقدس میں ایک شخص نے بتایا کہ اسے اور اس کے اہلِ خانہ کو یقین ہے کہ اب کئی دن تک مشکلات برقرار رہیں گی، سروں پر خطرات منڈلاتے رہیں گے اس کا کہنا تھا کہ کئی دن اسکول اور دفاتر بند رہیں گے۔

    اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ ایران نے کم و بیش 200 پروجیکٹائلز داغے جن میں درجنوں بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور ڈرونز بھی شامل ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے علاقے میں بھی دھماکے سنائی دئیے اور فضا دھماکوں سے روشن ہوتی رہی۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہیگیری نے لوگوں سے کہا کہ وہ تیزی سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لوگوں سے کہا کہ حملہ چاہے کہیں بھی ہوا ہوا، جب الازم سنائی دے تو فوراً شیلٹر میں چلے جائیں اور کم از کم دس منٹ وہاں رہیں، گھروں میں رہیں، باہر کہیں بڑی تعداد میں جمع ہونے سے گریز کریں، اسکول بند کردئیے گئے ہیں۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملوں پر وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا ہے-

    امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی فوج نے پچھلے ہفتے ہی ہوائی جہاز اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز کو خطے میں منتقل کیا ان تعیناتیوں کی بدولت ہم نے اسرائیل کو آنے والے تقریباً تمام ڈرونز اور میزائلوں کو گرانے میں مدد کی۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق ہم اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کیا اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا،امریکی صدر کل جی 7 کا اجلاس بلائیں گے جس میں ایرانی حملے پر متحدہ سفارتی ردعمل کو طے کیا جائے گا-

    اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کے بعد کراچی کیلئے ترکش ائیر کی پرواز درمیان راستے سے واپس چلی گئی جبکہ اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازوں نے طویل ترین روٹ اختیار کیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز ٹی کے 708 کو عراق کی فضائی حدود سے واپس بلوایا گیا، یہ پرواز اج دوپہر طویل راستے سے ری شیڈیول کی گئی ہے جبکہ کراچی سے ترکش ائیر کی پرواز پی کے 709 کی شام 6 بجے روانگی متوقع ہے. ترکش ائیر کی پرواز نے اسلام آباد پہنچنے کیلئے طویل ترین روٹ اختیار کیا، پرواز ٹی کے 710 اور 711 تاجکستان، ترکمانستان، آذربائیجان اور جارجیا کے راستے آپریٹ کی گئیں۔

    پرواز ٹی کے 714 روایتی راستے سے استنبول سے لاہور پہنچ چکی تھی جبکہ لاہور استنبول کی پرواز ٹی کے 715 نے بھی تاجکستان اور ترکمانستان کا روٹ اپنایا ایران کے اسرائیل پر حملے کی وجہ سے ترکش ائیر کا فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگیا اور بھارت، بنگلا دیش، ایران، عراق، چین اور کئی ملکوں کی پروازیں درمیان راستے سے واپس ہوئیں، بھارت، بنگلا دیش اور دیگر ملکوں سے بھی پروازیں تاجکستان، ترکمانستان اور جارجیا سے ہوتے ہوئے منزل پر پہنچ رہی ہیں۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ اور خلیجی مجلسِ تعاون نے ایران اور اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ علاقائی و عالمی امن کے لیے خطرات پیدا نہ ہوں، ایران کی جانب سے اسرائیل پر ردعمل کے طور پر کیے جانے والے حملے پر سعودی عرب نے خطے میں فوجی کشیدگی بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،مصر نے بھی خطے اورعوام کو عدم استحکام اور کشیدگی سے بچانے کیلئے قریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

    ایران کی جانب سے اسرئیل پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کے بعد خطے میں مزید بڑھتی کشیدگی کے نتاظر میں سعودی عرب نے تمام فریقین کو ‘انتہائی حد تک تحمل’ کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے،سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تمام فریقین خطے اور اس کے لوگوں کو جنگوں کے خطرات سے بچانے کی کوشش کریں، علاقائی و عالمی امن برقرار رکھنے کے لیے سلامتی کونسل کو اپنا کردار بروقت ادا کرنا چاہیے کیونکہ عالمی امن کے لیے مشرقِ وسطیٰ بہت اہم خطہ ہے، کشیدگی بڑھنے کے عالمی امن کے لیے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی اور کہا کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جس سے بڑے فوجی تصادم کا خدشہ ہو،خطہ یا دنیا ایک نئی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

    خلیجی مجلسِ تعاون (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ایران اسرائیل کشیدگی پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ خلیجی مجلسِ تعاون علاقائی اور عالمی امن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے، لازم ہے کہ صورتِ حال کی نزاکت دیکھتے ہوئے فریقین کشیدگی روکنے کے لیے انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، معاملات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے ایران اسرائیل کشیدگی سے خطے کے عوام کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں عالمی برادری علاقائی و عالمی امن برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کر دیا، اسرائیل نے امریکا اور اردن کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے،ایران کے پاسداران انقلاب نےکہا ہے کہ اس نے درجنوں ڈرون اور میزائل لانچ کرکے اسرائیل کے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں، دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے ہیں،ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیاں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانے ایران کے حملوں کا نشانہ بنے، ایران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیا ب رہا، اسرائیلی اڈوں کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔

    ادھر ایران کے وزیر دفاع نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا،اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل پر فوجی کارروائی دمشق میں ایرانی سفارتی احاطے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کی گئی، معاملہ اب ختم سمجھا جا سکتا ہے، اگر اسرائیلی حکومت نے کوئی اور غلطی کی تو ایران کا ردعمل کافی زیادہ سخت ہو گا، یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع ہے، امریکا کو اس سے دور رہنا چاہیے۔

    ادھر اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ ایرانی ڈرونز سے جنوبی اسرائیل میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا، اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی، خطرات ابھی ٹلے نہیں ، فورسزخطرات کا مقابلہ کر رہی ہیں،اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں خوف کی فضا ہے ، تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل پر ایران کے ڈرون حملوں پر ایران میں شہریوں نے جشن منانا شروع کر دیا ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے ڈرونز اور کروز میزائلز کے حملوں کے بعد تہران میں ایرانی شہری خوشی مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئےعوام ایران کے پرچم لے کر سڑکوں پر آگئے اور جشن بھی منایا، لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر ڈرون حملوں کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے ڈرون اور کروز میزائلز کے حملوں کے بعد امریکا اور اردن نے اسرائیل جانے والے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے ہیں امریکی لڑاکا طیاروں نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والے درجنوں ایرانی ڈرونز کو تباہ کردیا امریکی لڑاکا طیاروں نے اردن سرحد کے قریب متعدد ایرانی ڈرونز مار گرائے۔

    دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق اردن کے جیٹ طیاروں نے بھی شمالی اور وسطی اردن سے اسرائیل کی طرف جاتے درجنوں ایرانی ڈرونز کو مار گرایاایرانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے اسرائیلی حمایت میں جوابی حملوں پرنظر ہے، اردن ہمارا اگلا ہدف ہوسکتا ہے،ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی حمایت نہ کرے اور ایران کے مفادات کو بھی نقصان نہ پہنچائے۔

  • ایران نے اسرائیل پر 185 ڈرون, 110بیلسٹک میزائل اور 36 کروزمیزائل داغ دئیے

    ایران نے اسرائیل پر 185 ڈرون, 110بیلسٹک میزائل اور 36 کروزمیزائل داغ دئیے

    ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

    ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے 200 ڈورنز اسرائیلی علاقوں تک پہنچے، زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں ایرانی میزائلوں میں سے کچھ میزائلوں سے اسرائیل میں حملہ ہوا ہے۔

    اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ ایرانی ڈرونز سے جنوبی اسرائیل میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا،اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی، خطرات ابھی ٹلے نہیں ، فورسزخطرات کا مقابلہ کررہی ہیں۔

    اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ درجنوں UAVs ڈرونز ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔

    اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے ۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں، ہم کوشش کریں گے کہ UAVs کو اسرائیل کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔

    جیو نیوز کے مطابق ادھر یمن کے حوثی، لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملے کی اطلاعات ہیں۔

    ایران کا اسرائیل کیخلاف ‘ آپریشن ٹرو پرومِس’
    برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ حملے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر اس حملے کو ’Operation True Promise‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا سو شل میڈیا پر بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی فوجی کارروائی دمشق میں ایران کے سفارتی احاطے کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں کی گئی، معاملہ اب ختم سمجھا جا سکتا ہے۔

    ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ کیا گیا تو مزید شدت سے جواب دیاجائے گا۔

    ادھر ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کر کے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

    اس کے علاوہ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی فوجی جارحیت کے خلاف اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے مزید دفاعی اقدامات کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

    اسرائیل نے ملٹی ائیر ڈیفنس سسٹم لانچ کردیے

    عرب ٹی وی پر اسرائیلی تجزیہ کار روری شالون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ملٹی ائیر ڈیفنس سسٹم لانچ کردیے ہیں ،اسرائیل نے ایرانی حملے سے محفوظ رہنے کیلئے ائیرن ڈوم بھی لانچ کیا ہے ۔

    اس کے علاوہ اسرائیل فضائیہ نے ڈیوڈ سلنک نامی دفاع نظام اور ایرو ٹو اور ایرو تھری بھی لانچ کر دیا ہے۔

    ادھر اردن نے اسرائیل کو ایرانی ڈرون سے بچانے کیلئے فضائی سسٹم شروع کر دیا جبکہ قبرص میں موجود برطانوی جنگی طیارے مشرق وسطی روانہ ہوگئے۔

    اسرائیلی میڈیا کے ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا غزہ سے انخلا ہوگیا، غزہ جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی لڑاکاطیارے غزہ میں موجود نہیں۔

    اسرائیل کا ایرانی حملے پر سخت جوابی کارروائی کرنے کا اعلان
    اسرائیل نے ایرانی حملے پر سخت جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نےجنگی کابینہ کو ایرانی حملے پر ردعمل دینے کا اختیار دے دیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیل ہر قسم کے حملے کا جواب دیتے کے لیے تیار ہے۔

    امریکا اور اردن نے اسرائیل کی جانب جانیوالے ایرانی ڈرونز مار گرائے

    اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 100کے قریب ڈرونز اور کروز میزائل فا ئر کیے تھے۔ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیاہے ۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی و برطانوی لڑاکا طیاروں نے بھی عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں ڈرون مار گرائے۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن کے لڑاکا طیاروں نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والے درجنوں ایرانی ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

    ایرانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اردن کی جانب سے اسرائیلی حمایت میں جوابی حملوں پر نظر ہے، اردن ہمارا اگلا ہدف ہوسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی حمایت نہ کرے اور ایران کے مفادات کو بھی نقصان نہ پہنچائے۔
    شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

    ایران کے اسرائیل پر حملے کے پیشِ نظر شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدودکو بند کر دیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اردن کا کہنا ہے کہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔

    ذرائع شامی فوج کے مطابق شام نے دارالحکومت دمشق سمیت اہم اڈوں پر ائیر ڈیفنس سسٹم کو الرٹ کر دیا ہے جبکہ اردن نے بھی ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
    اقوام متحدہ کا ایران، اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

    انتونیو گوتریس نے فریقین پر فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی کارروائی مشرق وسطی میں بڑے تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔

    اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔

    ایران، اسرائیل حالیہ کشیدگی کب شروع ہوئی؟

    اسرائیل کی جانب سے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا تھا کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔

    بعد ازاں ایران نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی تھی۔

    ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی تھی۔

    ایران نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لیا

    ہفتے کو ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لےلیا تھا۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ نے جہاز پر اس وقت قبضہ کیا جب وہ متحدہ عرب امارات سے 80 کلومیٹر دور آبنائے ہرمز میں سفر کر رہا تھا۔

    اسرائیل پر ایران کے ڈرون اورمیزائلزحملوں پر ایران میں شہریوں کا جشن


    رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے ڈرونز اور کروز میزائلز کے حملوں کے بعد تہران میں ایرانی شہری خوشی مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

    عوام ایران کے پرچم لے کر سڑکوں پر آگئے اور جشن بھی منایا۔

    دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر ڈرونز حملوں کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

  • اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا،ثانیہ مرزا

    اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا،ثانیہ مرزا

    ممبئی: بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا ہے، آپ کو آپ کی فیملی میں جب ہر کوئی پسند نہیں کرتا ہے تو دنیا میں کیسے کر سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے گفتگو کرتے ہوئے معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماج میں جاری مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی ،سابق شوہر شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کی جانب سے کسی بھی میڈیا کو دیا گیا یہ پہلا انٹرویو ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کو بتانے کی کوشش کی ہے۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ثانیہ کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا ہے، آپ کو آپ کی فیملی میں جب ہر کوئی پسند نہیں کرتا ہے تو دنیا میں کیسے کر سکتا ہے،سب کی الگ خواہشات، انتخابات اور نظریات ہوتے ہیں، اسی طرح ہمارے بھی اپنے نظریات ہوتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پر پرسنل اٹیک ہے۔

    ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ مجھ میں صبر بہت آ چکا ہے، مجھے لگتا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ میرے بچے کی وجہ سے آپ کو صبر آ جاتا ہے، ماں بننے کے بعد آپ کے پاس صبر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا ہے ہم جو دنیا میں آج کل رہتے ہیں چاہے حقیقی ہو یا سوشل میڈیا کی، آپ کو بہت سے لوگ اچھی اور بری چیزیں بتا رہے ہوتے ہیں، لیکن اصل چیز یہ ہے کہ لوگ آپ کو سچ بات بتائیں۔

    انہوں نے کہا کہ رئیلٹی سے ہمیشہ جڑے رہیں، کون آپ سے مخلص ہے، کون آپ کے لیے خاص ہے، آپ کو ان سب کا علم ہونا چاہیے، پیسہ، شہرت زندگی کے لیے ضروری نہیں ہونا چاہیے، یہ محض زندگی کا ایک حصہ ہے۔ ضروری یہ ہے کہ کون آپ کے مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دے رہا ہوتا ہے۔

    ثانیہ نے نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بھی بات چیت کی، ان کا کہنا تھا کہ 3 سرجریوں اور بچے کی پیدائش کے بعد میری باڈی میرے لیے مسئلہ بن گئی تھی، باڈی ریکوری ویسے نہیں ہو پاتی تھی، جیسی درکار تھی،جبکہ لوگ دیکھتے تھے کہ فائنل میں ہوں، تاہم اس فائنل میچ تک پہنچنے کے لیے میں کیا کیا یہ لوگ نہیں دیکھ پاتے تھے،اسپورٹس مین اسپرٹس کی آپ کی زندگی کو بتانی ہے، جو تعلیم اسپورٹس سے ملا ہے، میرا خیال ہے کہ وہ دنیا کی کسی بھی کتاب سے ممکن نہیں تھا، میں نے اپنے تجربات سے یہ سیکھا ہے کہ بُرے دن ہمیشہ نہیں رہتے ہیں، اور اگر بُرے دن ہیں تو یاد رکھیں کہ کل کو اچھے دن بھی آنے والے ہیں۔

  • اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر انتقال کر گئے

    اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر انتقال کر گئے

    فلورنس: اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر رابرٹو کوالی 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق رابرٹو کوالی کی کمپنی نے ان کی موت کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ میں کیا،رابرٹو کوالی طویل عرصے سے بیمار تھے اور فلورنس شہر میں ان کا گھر میں انتقال ہوا ہےرابرٹو کوالی نے چمڑے پر پینٹنگ کا نیا طریقہ متعارف کرایا جسے عالمی طور پر شہرت ملی، رابرٹو کوالی کو بھڑکیلے رنگوں اور پیچ ورک ایفیکٹس کی وجہ سے بھی شہرت حاصل تھی۔

    فیشن ڈیزائنر نے 1970 میں اپنی کمپنی قائم کی اور ان کے ملبوسات صوفیہ لورین، کم کارڈیشن اور جینیفر لوپیز جیسے سپر اسٹارز نے زیب تن کیے

  • سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

    سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : عیدالفطر کے موقع پر اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو تفصیلات بتائی، اداکار نے لکھا کہ اس عید پر ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور ’میدان‘ کو دیکھ لو، اگلی عید میں ’سکندر‘ سے ملو گے،اداکار نے پوسٹ کے ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ فلم کو اے آر مروگادوس ڈائریکشن دیں گے’سکندر‘ کی دیگر کاسٹ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں اور انہیں جلد شیئر کیا جائے گا۔

     

    سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنےکیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

    پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

    بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

  • اگر میں صدر  ہوتا تو کبھی روس اور  یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی،ٹرمپ

    اگر میں صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی،ٹرمپ

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لےجاسکتا ہے ، روس اور یوکر ین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور اگر میں صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو اسٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کہ وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہوسکتے ہیں۔

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

    یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد