Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنےکیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

    سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنےکیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

    سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالے جانے کے خلاف کیس مسلمان خاتون نے جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : سویڈن کے امتیازی محتسب ادارے نے اسکارف پہننے پر امتیازی سلوک کا شکار ہونے والی مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ائیرلائن کمپنی کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو 14 ہزار ڈالر ادا کرے۔

    سویڈش امتیازی محتسب ادارے کے فیصلے مطابق مذکورہ ائیرلائن کمپنی ‘جو کہ مذہبی علامات کی اجازت نہیں دیتی اور ملازمت کے دوران یکساں لباس کے نظام پر عمل درآمد کرواتی ہے، نے خاتون کی ملازمت کی درخواست قبول کرنے کے باوجود اسے اسکارف پہننے پر ملازمت سے نکال دیا، جو امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے، لیبر مارکیٹ میں برابری اور مذہبی آزادی کو ملازمت دینے والے کے مفادات سے متصادم نہیں ہونا چاہیے۔

    یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

  • ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا،اسرائیل

    ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا،اسرائیل

    تل ابیب: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی: ایرانی فورسز کے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضے کے بعد اسرائیلی فوج کے ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری کا کہنا ہے کہ ایران نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو نتائج بھگتے گا اسرائیل ہائی الرٹ ہے، ایران کی مزید جارحیت سے تحفظ کے لیے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں ردعمل کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفرکی کمپنی کا ہےاسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ ہے ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے فلپائنی فلیگ والا بحری جہاز اسرائیلی بزنس مین کی کمپنی کا ہے۔

    دوسری جانب تین امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ایران نے اس ہفتے کے شروع میں کئی عرب ملکوں کے ذریعے بائیڈن انتظامیہ کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں اس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان لڑائی میں امریکہ کی شمولیت کی صورت میں خطے میں امریکی افواج پر حملہ کردیا جائے گا۔

    ویب سائٹ ’’ایکسیوس‘‘ کے مطابق تین امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایرانیوں نے حالیہ دنوں میں کئی عرب حکومتوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اس اسرائیلی حملے کا ذمہ دار ہے جس کی وجہ سے دمشق میں ایرانی جنرل جاں بحق ہوا اگر اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد امریکہ نے مداخلت کی تو خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا جائے گا۔ ہم ان قوتوں پر حملہ کریں گے جو ہم پر حملہ کرتی ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی پیغام یہ تھا کہ ہم ان قوتوں پر حملہ کریں گے جو ہم پر حملہ کرتی ہیں۔ لہذا ہمارے ساتھ نہ الجھیں تو ہم آپ کے ساتھ گڑبڑ نہیں کریں گے۔

    امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کا عمومی اندازہ یہ ہے کہ ایرانی اس وقت تک امریکی افواج پر حملہ نہیں کر سکتے جب تک امریکہ جوابی کارروائی میں اسرائیل کا ساتھ نہیں دیتا۔

    ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے سے باز رہے دمشق میں اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سینیر افسران کی ہلاکت کے بعد ایران نے اس حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا مگر فی الحال ایران کی طرف سے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی گئی البتہ ایرانی قیادت کی طرف سے تل ابیب کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    جمعہ کو جب صحافیوں نے صدربائیڈن سے ایران کے لیے ان کے پیغام کے بارے میں پوچھا تو بائیڈن نے کہا کہ "میں ایرانیوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایسا نہ کریں”روئٹرز کے مطابق انہوں نے اسرائیل کے دفاع کے لیے واشنگٹن کے عزم پر زور دیا ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں ہم اسرائیل کی حمایت کریں گے ہم اسرائیل کے دفاع میں مدد کریں گے اور ایران کامیاب نہیں ہوگا معلومات کو ظاہر نہیں کریں گے، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران کی طرف سے”جلد” حملہ ہوگا۔

  • آئرلینڈ، ناروے  اوراسپین کا جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا  عندیہ

    آئرلینڈ، ناروے اوراسپین کا جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ

    ڈبلن: آئرلینڈ، ناروے کے رہنماؤں نے فلسطین کے پرجوش حامی اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی: آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے ڈبلن میں پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ جلد ہی فلسطین کو تسلیم کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ یہ کام اسپین اور دیگر یورپی ممالک کےساتھ مل کر کرے گامجھے یہ کہنے دیجئے کہ وہ لمحہ بہت قریب آ رہا ہے اور ہم ایسا کرنے کے لیے مل کر آگے بڑھنا چاہیں گے اس سے قبل اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز ناروے کے دارا لحکومت اوسلو پہنچے جہاں انہوں نے نارویجن وزیراعظم جوناس گہر اسٹور سے ملاقات کی-

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ ان کا ملک بھی “ہم خیال ممالک” کے ساتھ مل کر فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے “تیار” ہے،اس موقع پر اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ اسپین فلسطین کو “جلد سے جلد” تسلیم کرنا چاہتا ہے، تاکہ اس اقدام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں یقینی امن کا حصول حاصل ممکن بنایا جاسکے۔

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فلسطینی حقوق کے پرجوش حامی اسپین اور آئرلینڈ نے مالٹا اور سلووینیا کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ “فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں” لیکن “حالات درست” ہونے پر یہ قدم اٹھایا جائے گا۔

    یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد

  • شادی کیوں کر رہے؟ ہم جنس پرست حکیم نے دوستوں کو قتل کر کے اعضا کھا لئے

    شادی کیوں کر رہے؟ ہم جنس پرست حکیم نے دوستوں کو قتل کر کے اعضا کھا لئے

    ہم جنس پرست "حکیم” نے دو دوستوں کو زیادتی کے بعد قتل کر کے ایک کے اعضا پکا کر کھا لئے

    واقعہ بھارت کا ہے،47 سالہ خود ساختہ حکیم جو نامردی کے علاج کے لئے مشہور تھا ،نے دو دوستوں کو اس بنا کر قتل کر دیا کہ وہ شادی کرنا چاہ رہے تھے، ایک دوست کو قتل کے بعد ملزم نے لاش کے ٹکڑے کئے اور اعضا پکاکر کھائے،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کیسوامورتی کو گرفتار کر لیا ،واقعہ تامل ناڈو میں پیش آیا،ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملزم تامل ناڈو کے ضلع تھانجاور کے علاقے چولاپورم کا رہنے والا ہے۔ملزم نے میٹرک تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے، لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے چنئی کے ایک شخص سے حکمت سیکھی ہے،

    نامردی کے علاج کے لئے مشہور ملزم کیسوا مورتی کے پاس کئی نوجوان علاج کے لئے آتے تھے،ان میں سے دو افراد کے ساتھ اس نے دوستی کی، ان کے ساتھ زیادتی کی اور جب اسکو علم ہوا کہ وہ شادی کرنے والے ہیں تو ان کو نیند کی دوائی دے کر ان کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کر ڈالے، 27 سالہ اشوک راجن جوچولاپورم کا رہنے والا تھا لیکن چنئی میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔وہ اسکا نشانہ بن گیا،اشوک کے والدین نے اسکی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تو پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا،پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اشوک ملزم کے گھر گیا تھا اسکے بعد سے اسکا فون بند تھا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، دوران تحقیقات ملزم نے نہ صرف قتل کا اعتراف کیا بلکہ کئی انکشافات سامنے آئے.

    پولیس حکام کےمطابق ملزم نے ہم جنس پرست ہونے اور اشوک کے ساتھ جنسی تعلقات کا بھی اعتراف کیا،ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے اشوک کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ شادی کر رہا تھا۔پولیس کی اشوک کی لاش گھر کے پچھلے حصے سے ملی، پولیس حکام کے مطابق جب ہم نےلاش نکالنے کے لئےکھدائی شروع کی تو ہمیں زمین سے لاش کے ٹکڑے ملے،اس نے گھر میں ایک باغ بنایا ہوا تھا جہاں اس نےجڑی بوٹیاں اگا رکھی تھیں کچھ ٹکڑے لاش کے وہاں سے ملے، کچھ اندرونی اعضا غائب تھے،پولیس حکام کے مطابق ہم نے یہ سوچا کہ شاید انسانی اعضا کی تجارت کا کیس ہو سکتا ہے لیکن ملزم نے دوران تحقیقات بتایا کہ اس نے اشوک کو زیادتی کے بعد قتل کیا، اسکی لاش کے ٹکڑے کئے اور اندرونی اعضا نکال کر انہیں مصالحہ لگا کر پکایا اور پھر کھا گیا،ملزم نے اشوک کی پسلیاں اور اعضا نکالنے کے لئے تیز دھار آلے کا استعمال کیا،اس نے اس دوران یوٹیوب سے ویڈیو دیکھ کر بھی مدد لی، کچھ اعضا ملزم نے خود کھائے باقی کچھ اپنے کتے کو بھی کھلائے،

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    اسی دوران پولیس کو ملزم کے گھر سے ایک اور شخص کے جسم کے حصے ملے ، پولیس نے ملزم سے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ انس نامی نوجوان کو بھی ملزم نے زیادتی کے بعد قتل کیا تاہم ملزم نے اس نوجوان کی لاش کے ٹکڑے کر کے پھینک دی تھی،انس کے اہل خانہ نے بتایا کہ انس اکثر کیسوامورتی کے گھر جاتا تھا، ملزم کے فون ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انس کے ساتھ باقاعدگی سے بات کرتا تھا۔

    آشیش راوت، ڈی ایس پی (ضلع تنجاور) کا کہنا ہے کہ ملزم دونوں افراد کے ساتھ جنسی تعلقات میں ملوث تھا، ملزم ہم جنس پرست تھا اسی لئے دونوں اسکے پاس آتے تھے اور جنسی تعلقات سرانجا م دیتے تھے، جب ملزم کو پتہ چلا کہ دونوں کی شادی ہو رہی ہے تو دونوں کو ملزم نے قتل کیا،

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

    ہندوستان ایک ہم جنس پرست ملک ہے آیوشمان کھرانہ

    ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ،مخالفت کریں گے،زاہد محمود قاسمی

    ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

  • یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد

    یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے پرائیویٹ مدرسوں اور قرآن پڑھانے والے اساتذہ کو واضح وارننگ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پرائیویٹ قرآن کی کلاسز سے متعلق سخت قوانین کے ساتھ ساتھ اب جرمانہ بھی عائد کرنا شروع کر دیا ہے،پرائیویٹ قرآن کی کلاسز کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم جرمانے سمیت قید کی سزا بھی دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    واضح رہے اماراتی حکومت کی جانب سے مخصوص پالیسیز کے تحت پرائیویٹ سینٹرز کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اس سے قبل 2017 میں فیڈرل نیشنل کاؤنسل کی جانب سے قانون پاس کیا گیا تھا، جس کے تحت بنا لائسنس یا بنا اجازت کے چلنے والے قرآن حفظ کرنے کے اداروں کو بند کردیا جائے گا۔

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

    جبکہ اس کے بعد ایک اور قانون سب کی توجہ حاصل کر گیا تھا، جس میں لائسنس کے بنا مساجد میں حفظ قرآن، مذہبی تعلیمات، مذہبی کتابوں تقسیم، سمیت زکوٰۃ جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم اس سب میں حکومت کی جانب سے حفظ قرآن کے پرائیوٹ سینٹرز کو اجازت بھی دی گئی ہے، لیکن اس حوالے سے واضح گائڈلائنز بھی دی گئی ہیں۔

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ تقریبات میں شرکت کے لیے 2400 بھارتی سکھ یاتری …

    گائڈلائنز کے مطابق پرائیوٹ سینٹرز چلانے کا اہل وہی شخص ہوگا جس کی عمر 21 سال سے کم نہ ہو ، درخواست گزار متحدہ عرب امارات کا شہری ہو، جبکہ شہری کے پاس اچھا برتاؤ کا سرٹیفیکٹ ہونا لازمی ہے، جبکہ درخواست گزار اس سے قبل کسی بھی طرح سے سزا کا مرتکب نہ ہوا ہو۔

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

  • ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہازپرقبضہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ’ایم ایس سی ایریز‘ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے جبکہ قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ موجود ہے، ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا، قبضے میں لیےگئے جہاز کو اب ایرانی سمندری حدود میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر اگلے ایک سے دو روز میں جوابی حملہ ہوسکتا ہے۔

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے خدشے کے باعث امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت مقبوضہ بیت المقدس ( یروشلم)، تل ابیب اور بیئر السبع تک محدود کر دی ہے، روس نے بھی اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ اور بالخصوص اسرائیل، لبنان اور فلسطینی علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے جب کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ایرانی ہم منصب پر کشیدگی نہ بڑھانے پر زور دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران گزشتہ ہفتے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دے چکا ہے۔

  • سڈنی میں شاپنگ سنٹر پر حملہ،پانچ افراد ہلاک

    سڈنی میں شاپنگ سنٹر پر حملہ،پانچ افراد ہلاک

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شاپنگ سنٹر میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیاہے، حملہ آور نے خنجر کے وار سے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،

    واقعہ سڈنی کے علاقے بونڈی جنکشن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے واقعہ کے حوالہ سےمیڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے، واقعہ میں حملہ آور سمیت چھ افراد کی موت ہوئی ہے،

    اسسٹنٹ پولیس کمشنر انتھونی کوکی کے مطابق” ایک خاتون پولیس اہلکار نے حملہ آورپر گولیاں چلائیں جس سے اسکی موت ہوئی”.حملے کے بعد سہ پہر 4 بجے امدادی اداروں کوطلب کیا گیا، حملہ آور اکیلا تھا اور ابھی یہ واضح نہیں کہ اس شخص نے حملہ کیوں کیا، مگر دہشتگردی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا،ابھی تک حملہ آور کی شناخت بھی سامنے نہیں آئی ہے

    پولیس کی جانب سے لوگوں کو علاقے میں جانے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے، دہشت گردانہ حملے کے بعد شہریوں کو شاپنگ مال سے نکالا گیا مگر اب بھی کچھ افراد وہاں پھنسے ہوئے ہیں

    عینی شاہدین کے مطابق ملزم حملہ آور چاقو لے کر گھوم رہا تھا۔ اس سے پہلے کہ پولیس فائرنگ کرتی، اس نے ایک خاتون اور اس کے بچے سمیت دکانداروں پر حملہ کر دیا، پولیس کو اس دوران کئی دکانوں میں متاثرین کی جان بچانے کی جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے لوگوں کو شاپنگ مالز سے دور رہنے کو کہا ہے۔

  • ایئر انڈیا نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال ترک کر دیا

    ایئر انڈیا نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال ترک کر دیا

    بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال بند کر دیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز نے آج صبح ایرانی فضائی حدود کا استعمال کرنے سے گریز کیا اور طویل راستہ اختیار کیا، یورپ جانے والی ایئر انڈیا کی تمام پروازوں کو اب منزل تک پہنچنے میں 2 گھنٹے کا اضافی وقت لگ سکتا ہے،مشرق وسطیٰ کے لیے ایئر انڈیا کی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی کیونکہ وہ ایرانی فضائی حدود کے جنوب سے پرواز کرتی ہیں

    دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے مشرق وسطیٰ میں 2 جنگی بحری بیڑے تعینات کردیے ہیں،امریکی صدر پہلے ہی ایران کی جانب سے اسرائیل پر جلد حملے کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں،امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امکان ہے ایران اسرائیل پر جلد حملہ کرے گا۔

    قبل ازیں بھارت نے اپنے شہریوں کا ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے روک دیا،ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں اضافے کے امکان کے پیش نظر بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک سفری ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں بھارت کے تمام شہریوں‌کو ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری اگلے احکامات تک ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں،جو لوگ ایران اور اسرائیل میں موجود ہیں وہ خود کو بھارتی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں لائیں اور اپنا اندراج کروائیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ان سے رابطے میں آسانی ہو، ایران اور اسرائیل میں جو شہری ہیں وہ بلا ضروت گھومنے پھرنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں.

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

     فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

  • چین نے بغیرکسی نیٹ ورک کے چلنے والااسمارٹ فون متعارف کرا دیا

    چین نے بغیرکسی نیٹ ورک کے چلنے والااسمارٹ فون متعارف کرا دیا

    چین نے بغیرکسی نیٹ ورک کے چلنے والااسمارٹ فون متعارف کرا دیا

    چین نے موبائل فون کی دنیا میں ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا ہے، ZTE Axon 60 Ultra موبائل فون کے ذریعے صارفین اب ڈوئل سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کو استعمال کر سکتے ہیں۔

    حال ہی میں چینی کمپنی کی ایکژون کی جانب سے ZTE Axon 60 Ultra لانچ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین آن لائن آڈیو کالز اور ٹیکسٹ میسجز کر سکتے ہیں۔

    اس کے لیے چینی ٹیانٹونگ سیٹلائٹ سسٹم کو استعمال کیا گیا ہے، جس کے ذریعے اب صارفین باآسانی ایک دوسرے سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

    اگرچہ اس اسمارٹ فون کی قیمت اور دستیابی کے حوالے سے فلحال خبر سامنے نہیں آئی ہے، تاہم اس فون کی خصوصیات ضرور صارفین کی توجہ سمیٹ رہی ہیں۔

    ZTE Axon 60 Ultra کی 6 اعشاریہ 78 انچ او ایل ای ڈی اسکرین ڈسپلے ہے جبکہ اس ریزولیوشن 1.5K ہے ، دوسری جانب 120 ہرٹز ری فریش ریٹ ہے۔

    ڈمنگ کی بات کی جائے تو اس میں 22160 ہرٹز پی ڈبلیو ایم ڈمنگ موجود ہے، دلچسپ بات یہ ہے اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 8 جین 2 ایس او سی کے ساتھ ایل پی ڈی ڈی آر 5 ایکس ریم اور یو ایف ایس 4 اسٹوریج موجود ہے۔

    جبکہ اس موبائل کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس کے لیے کسی بھی قسم کے نیٹ ورک کی ضرورت نہیں ہوگی، اس میں موجود ڈوئل سیٹلائٹ کنیکٹویٹی صارفین کو لائیو آڈیو کالز اور دو طرفہ میسجز کی روانی کے حوالے سے سہولت فراہم کرتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ موبایل فون چین کے ٹیانٹونگ سیٹلائٹ سے جڑا ہے۔

    جبکہ رئیر کیمرہ 50 میگا پکسل مین سینسر کے ساتھ موجود ہے، جس میں او آئی ایس سپورٹ موجود ہے۔ جبکہ 50 میگاپکسل سیکنڈری سینسر بھی موجود ہے۔

    ویڈیو کال اور سیلفیز کے لیے 32میگا پکسل فرنٹ سینسر موجود ہے، دوسری جانب 5 جی کی سہولت کے ساتھ ساتھ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی ہے۔

    دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس موبائل فون میں 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے، جبکہ 80 واٹ چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔

  • بھارت نے ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے شہریوں کو روک دیا

    بھارت نے ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے شہریوں کو روک دیا

    بھارت نے اپنے شہریوں کا ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے روک دیا

    ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں اضافے کے امکان کے پیش نظر بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک سفری ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں بھارت کے تمام شہریوں‌کو ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری اگلے احکامات تک ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں،جو لوگ ایران اور اسرائیل میں موجود ہیں وہ خود کو بھارتی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں لائیں اور اپنا اندراج کروائیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ان سے رابطے میں آسانی ہو، ایران اور اسرائیل میں جو شہری ہیں وہ بلا ضروت گھومنے پھرنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں.

    گزشتہ دنوں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا تھا ہم نے یکم اپریل 2024 کو شام میں ایرانی سفارتی کمپلیکس پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو بین الاقوامی قانون کے عمومی طور پر قبول شدہ اصولوں کے خلاف ہوں

    قبل ازیں ایران کی جانب سے حملے کے خدشے پر امریکا اور روس نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے،امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی،امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو تل ابیب اور یروشلم سے باہر ذاتی سفر سے تا حکمِ ثانی روک دیا گیا ہے،روس نے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل، لبنان اور ملحقہ علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایران پر واضح کیا گیا ہے کہ امریکا شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر ہوئے حملے میں ملوث نہیں ہے، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرائن جین پیئر کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں چاہتا ہے کہ یہ تنازع مزید پھیلے،ایران دمشق حملے کو تنازع بڑھانے یا امریکی تنصیبات پر حملے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرے،

    امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں چینی، سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے،ترجمان امریکی محکمہِ خا رجہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

     فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید