Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امریکی اداکار  76 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسے

    امریکی اداکار 76 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسے

    سان فرانسسکو: امریکی اداکار او جے سمپسن 76 برس کی عمر میں کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    باغی ٹی وی: او جے سمپسن مختلف قانونی تنازعات کا شکار رہے،اداکار کا اپنی سابقہ بیوی اور اس کے بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا اور طویل قانونی جنگ کے بعد انہیں بے گناہ قرار دیا گیا تھا،وہ پیشے کے اعتبار سے ایک پروفیشنل فٹبالر بھی رہے جبکہ بطور اداکار انہوں نے متعدد تھیٹرز اور فلموں میں کام کیا، ان کی سابقہ بیوی کی طرف سے ایک بار گھریلو تشدد کا الزام بھی لگایا گیا تھا جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    شرجیل میمن کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سیکرٹری انفارمیشن کو آگاہ کرنے …

    صدر مملکت کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے …

    واٹس ایپ ویب ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرانے کیلئے تیار

  • صدر مملکت کا  ایرانی ہم منصب  سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت

    صدر مملکت کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا –

    باغی ٹی وی: ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

    اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ غزہ میں انسانی بحران اور اسرائیلی افواج کی جانب سے نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

    شادی کے بعد خواتین کے گھریلو کام کاج میں کتنا اضافہ ہوتا ہے؟

    اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ کام جاری رکھے گا صدر مملکت نے دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جبکہ ایرانی صدر اور ان کے اہل خانہ کی صحت، تندرستی اور خوشیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کا اسماعیل ہنیہ کو بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر …

  • “ناسا“ نے چاند کے گرد چکر لگانے والی پراسرار چیز کی تصویر جاری کردی

    “ناسا“ نے چاند کے گرد چکر لگانے والی پراسرار چیز کی تصویر جاری کردی

    واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی“ناسا“ نے چاند کے گرد چکر لگانے والی پراسرار چیز کی تصاویر جاری کی ہیں-

    باغی ٹی وی: یہ تصاویر ناسا کے Lunar Reconnaissance Orbiter (LRO) نے لی ہیں جن میں مارول کے معروف تخیلاتی کردار ”سلور سرفر“ کے بورڈ سے مشابہت رکھتی پتلی افقی لکیر دکھائی دے رہی ہےسلور سرفر دراصل مارول کامکس کا ایک کردار ہے جو مکمل طور پر سلور رنگ کا ہوتا ہے اور اپنے سرف بورڈ پر خلا میں گھومتا ہے اور اپنے مالک کیلئے خوراک کا انتظام کرتا ہے، جو پورے پورے سیارے نگل جاتا ہے۔

    خلائی ایجنسی نے کہا کہ یہ پراسرار شے کوئی کامک بک کیریکٹر، سپر ہیرو فلموں یا خلائی مخلوق کا جہاز نہیں، بلکہ ناسا کے ایل آر او نے دراصل وہاں سے گزرتے جنوبی کوریائی سیٹلائٹ کو اس وقت کیمرے میں قید کیا جب دونوں مدار میں ایک دوسرے کے قریب سے گزر رہے تھے۔

    سائنسدانوں کا زمین کی حدت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے خفیہ تجربہ

    ناسا کے مطابق ، ایل آر او نے کوریا ایرو اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے بھیجے گئے ”دانوری لونر آربیٹر“ کی متعدد تصاویر اس وقت حاصل کیں، جب دونوں 5 اور 6 مارچ کے درمیان متوازی لیکن مخالف سمتوں میں ایک دوسرے کے پاس سے گزر رہے تھے،دانوری جو 2022 سے چاند کے گرد چکر لگا رہا ہے، اس کے اور ایل آر او کے درمیان انتہائی تیز رفتار کی وجہ سے تصویر مسخ ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

    رواں سال کراچی میں 425 مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے، سندھ پولیس

    دانوری چاند پر جنوبی کوریا کا پہلا خلائی جہاز ہے اور دسمبر 2022 سے چاند کے مدار میں ہے ایل آر او کو 2009 میں شروع کیا گیا تھا تب سے، اس نے اپنے سات طاقتور آلات کے ساتھ اہم ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، یہ چاند کے مطالعہ میں ایک انمول شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

    شرجیل میمن کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سیکرٹری انفارمیشن کو آگاہ کرنے …

  • واٹس ایپ  ویب ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرانے کیلئے تیار

    واٹس ایپ ویب ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرانے کیلئے تیار

    واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: میٹا کی جانب سے مارچ 2024 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیا گیا تھا تاہم اب ایسا واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ساتھ بھی کیا جا رہا ہے،اس تبدیلی کے بعد ویب ورژن میں واٹس ایپ کا ڈیزائن نمایاں حد تک تبدیل ہو جائے گا،اس نئے ڈیزائن میں اوپر موجود چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور دیگر تمام ٹیب سائیڈ میں منتقل کر دئیے جائیں گے جو کافی زیادہ بہتر محسوس ہوتے ہیں۔

    یہ نیا فیچر ابھی ویب ورژن میں بیٹا (beta) صارفین کو دستیاب ہے ویب ورژن کے اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب جاکر اسے بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

    کافی عرصے بعد واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے، یوزر انٹرفیس کے ساتھ ساتھ ویب ورژن کے لیے ڈارک تھیم کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے،اس میں پس منظر کے رنگوں کو ڈارک تھیم کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے ملایا جائے گا جس سے یوزر انٹرفیس زیادہ خوبصورت محسوس ہوگا اور اسکرین کو دیکھنے سے آنکھوں پر پڑنے والا تناؤ بھی گھٹ جائے گا ،چونکہ ابھی نئے یوزر انٹر فیس کی آزمائش بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

  • سائنسدانوں کا زمین کی حدت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے خفیہ  تجربہ

    سائنسدانوں کا زمین کی حدت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے خفیہ تجربہ

    واشنگٹن: سائنسدانوں نے زمین کو بڑھتی ہوئی عالمی حدت کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کے طور پر ایک خفیہ پروجیکٹ کیا گیا-

    باغی ٹی وی:”نیو یارک پوسٹ“ کے مطابق امریکہ میں سائنس دانوں نے زمین کو بڑھتی ہوئی عالمی حدت کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کے طور پر ایک خفیہ منصوبے کے تحت سورج کی کچھ شعاعوں کو واپس خلا میں واپس اچھالنے کی کوشش کی، اس کیلئے کلاؤڈ برائٹننگ کا استعمال کیا، جو کہ ایک ایسی تکنیک ہے جو بادلوں کو روشن بناتی ہے تاکہ وہ آنے والی سورج کی روشنی کے ایک چھوٹے سے حصے کو منعکس کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں، کسی علاقے کے درجہ حرارت کو کم کرتے ہیں۔

    اس ٹیکنالوجی کا مقصد سمندروں کے اوپر آسمان کی طرف رخ کرکے کئی ڈیوائسز لگانا ہے جو سمندر کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو نیچے لائیں گی،2 اپریل کو، واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے سان فرانسسکو میں ایک ناکارہ طیارہ بردار بحری جہاز کے اوپر رکھی برف کی مشین نما ایک آلے سے نمک کے ذرات کو تیز رفتاری سے آسمان میں چھوڑا، یہ تجربہ Coastal Atmospheric Aerosol Research and Engagement (CAARE ) کے نام سے ایک خفیہ پروجیکٹ کے تحت کیا گیا خیال یہ تھا کہ بادلوں کو آئینے کے طور پر استعمال کیا جائے جو آنے والی سورج کی روشنی منعکس کریں گے۔

    شادی کے بعد خواتین کے گھریلو کام کاج میں کتنا اضافہ ہوتا ہے؟

    اس تصور کی وضاحت برطانوی ماہر طبیعیات جان لیتھم نے 1990 میں کی تھی انہوں نے 1,000 بحری جہازوں کا ایک بیڑا بنانے کی تجویز پیش کی جو شمسی حدت کو ختم کرنے کے لیے ہوا میں سمندری پانی کی بوندوں کو چھڑکتے ہوئے پوری دنیا میں سفر کریں گے۔

    اس ٹیکنالوجی کے پیچھے سائنس کا سادہ نظریہ استعمال کیا گیا ہے کہ چھوٹی چھوٹی بوندوں کی ایک بڑی تعداد بڑی بوندوں کی چھوٹی تعداد سے زیادہ سورج کی روشنی کی عکاسی کرتی ہے، لہٰذا ہوا میں ایروسول کھارے پانی کا چھڑکاؤ سورج کی روشنی کو واپس اچھالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن قطروں کا سائز اور مقدار درست کرنا انتہائی ضروری ہے، اگر قطرے بہت چھوٹے ہوں تو وہ منعکس نہیں ہوں گے اور بہت بڑا قطرہ بادلوں کو اور بھی کم عکاس بنا دے گا، اس ٹیسٹ کے لیے سائنسدانوں کو ایسے قطروں کی ضرورت ہے جو انسانی بالوں کی موٹائی کے 1/700ویں حصے کے ہوں اور ہر سیکنڈ میں اس طرح کے کواڈریلین قطرات چھڑکیں۔

    پوری دنیا میں زیر زمین میٹھے پانی کے قدرتی ذخائر سُکڑ رہے ہیں،تحقیق

  • دنیا بھر میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر

    دنیا بھر میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر

    دنیا بھر میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر ہے-

    باغی ٹی وی: "سی این این” کے مطابق منگل کو اسپاٹ گولڈ پرائس 2364 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی یہ مسلسل سات سیشنز سے بلند ہوتی ہوئی قیمت کی ریکارڈ بلندی ہے سالانہ بنیاد پر سونے کی قیمت میں اضافہ 16.5 فیصد ہےسونے کی غیر معمولی خریداری اور اس کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی پشت پر وہ سرمایہ کار ہیں جو چاہتے ہیں کہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو بینچ مارک شرحِ سُود میں کٹوتی کرے، بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چین کی غیر رسمی قیادت میں بہت سے مرکزی بینک اور دیگر ادارے بڑے پیمانے پر سونا خرید کر امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں۔مرکزی بینک سونے کو طویل المیعاد بنیاد پر قدر کے تحفظ کا ذریعہ اور عالمی سطح پر معاشی حالات کی خرابی کی صورت میں اچھی پناہ گاہ تصور کرتے ہیں۔

  • پوری دنیا میں زیر زمین میٹھے پانی کے قدرتی ذخائر سُکڑ رہے ہیں،تحقیق

    پوری دنیا میں زیر زمین میٹھے پانی کے قدرتی ذخائر سُکڑ رہے ہیں،تحقیق

    کیلیفورنیا: حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پوری دنیا میں زیر زمین میٹھے پانی کے قدرتی ذخائر سُکڑ رہے ہیں اور پچھلی دو دہائیوں میں اس عمل میں تیزی آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سائنسی جریدے’Nature’ میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسان زمین کے اندر سے پانی اس تیزی سے نکال رہا ہے کہ بارش اسے دوبارہ بھرنے میں ناکام ہو رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی بھی زیر زمین پانی کے ذخیروں اور جھیلوں کو بھرنے کے عمل کو سست کر رہی ہےیہ اعداد و شمار تقریباً 170,000 پانی کے قدرتی کنوؤں سے لیے گئے ہیں جو ان کنوؤں کی نشاندہی کے بعد ٹیم یہ دیکھنے میں کامیاب ہوئی ہے کہ پانی کہاں تیزی سے غائب ہو رہا ہے،ان آبی ذخائر میں سے 12 فیصد ذخیر وں میں پانی کی سطح ہر سال 1.6 فٹ سے زیادہ گر رہی ہے، دنیا کے کچھ خشک ترین علاقوں میں چلی، ایران اور مغربی امریکہ شامل ہیں-

    نان سٹک برتنوں کا استعمال مردوخواتین میں بانجھ پن اورکینسر کا باعث بنتا ہے،ماہرین

    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرِ مائیات (hydrologist)، اسکاٹ جیسیکو نے کہا کہ یہ مطالعہ اپنی نوعیت کا پہلا ہے جس میں عالمی سطح پر زمینی پانی کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے،ماضی میں، اس طرح کے ڈیٹا سیٹلائٹ سے آتے تھے جو کہ ناسا کی دو جڑواں سیٹلائٹس GRACE پر منحصر تھے، یہ سیٹلائٹس دنیا کو اسکین کرکے عالمی سطح پر زمینی پانی کے نقصانات کا اندازہ لگاتی تھیں تاہم پانی کے نقصان کی کچھ تفصیلات اور بحالی کا خلا سے پتہ لگانا مشکل تھا،2000 سے کئی مقامات پر زیر زمین پانی کی مقدار میں کمی آئی ہے لیکن اگر موثر اقدامات اپنائے جائیں تو ان نقصانات کی تلافی کی جاسکتی ہے۔

    ویتنام میں ارب پتی خاتون کو فراڈ کیس میں سزائے موت سنادی گئی

    گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی،وفاقی وزیر برائے توانائی

  • ’ایپل‘ نے آئی فون رکھنے والے صارفین کو اسپائے ویئر حملے سےخبردار کر دیا

    ’ایپل‘ نے آئی فون رکھنے والے صارفین کو اسپائے ویئر حملے سےخبردار کر دیا

    ’ایپل‘ نے آئی فون رکھنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ان کے ہینڈ سیٹس پر ’مرسینری اسپائے ویئر‘ کا حملہ ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایپل نے یہ انتباہ کم و بیش 92 ممالک کے صارفین کو کیا ہے،ایک نوٹیفکیشن ای میل میں ایپل نے منتخب یوزرز کو بتایا ہے کہ کمپنی نے آئی فونز کو نشانہ بنانے والے مرسینری اسپائے ویئر کا سراغ لگایا ہے،ہیکرز نے دنیا بھر میں آئی فونز کو ہٹ کرنے کی کوشش کی ہے، پیگاسس سوفٹ ویئر استعمال کرنے والے این ایس او گروپ کے یوزرز پر مرسینری اسپائے ویئر کے حملے عام نہیں،یہ حملے بالعموم غیر معمولی نوعیت کے سوفٹ ویئرز کے ذریعے کیے جاتے ہیں، ایسے کسی بھی سوفٹ ویئر سے ایپل کی آئی ڈی سے جڑے ہوئے ڈیوائسز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    نان سٹک برتنوں کا استعمال مردوخواتین میں بانجھ پن اورکینسر کا باعث بنتا ہے،ماہرین

    ایپل نے 2021 سے اب تک 150 سے زائد ممالک میں آئی فون یوزرز کو متعدد مواقع پر اسپائے ویئر اور دیگر وائرس کے حملوں سے خبردار کیا ہے، ایپل اپنے ڈیوائسز کو وائرس اور اسپائے ویئرز سے بچانے کے لیے غیر معمولی اہتمام کرنے والے اداروں میں سے ہے ایپل نے اسپائے ویئرز اور ہیکرز کے حملوں کی صورت میں تکنیکی معاونت کا بھی اہتمام کیا ہے متعلقہ ممالک میں ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے مدد لی جاسکتی ہے۔

    گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی،وفاقی وزیر برائے توانائی

    کسی بھی اسپائے ویئر کے حملے کے خدشے کی صورت میں ایپل کی طرف سے دو طریقوں سے ای میل بھیج جاتی ہے۔ پہلی صورت یہ ہے کہ جب کوئی یوزرز اپنے پیج پر لاگ اِن کرے تو اوپر کونے میں آئیکون دکھائی دیتا ہے دوسرا طریقہ ای میل آئی ڈی اور فون نمبر پر الرٹ بھیجنے کا ہے۔

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

  • کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    اپنے کپڑے اتارو اور مجھے …دکھاؤ، میں نشانات دیکھنا چاہتا ہوں، مجسٹریٹ نے 18 سالہ اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو حکم دے دیا، لڑکی نے انکار کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

    واقعہ بھارت کا ہے،بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع کرولی کے شہر ہندوون میں 18 سالہ اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی نے علاقہ مجسٹریٹ کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ مجسٹریٹ نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بہانے اسے ایک بند کمرے میں اپنے کپڑے اتارنے کو کہا۔ کوتوالی پولیس اسٹیشن میں مجسٹریٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزم، کا نام سرکاری رپورٹ میں نہیں لکھا گیا،

    حکام کے مطابق کچھ نوجوان ملزمان نے 18 سالہ دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، لڑکی کے اہلخانہ عدالت گئے، عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا گیا،پولیس نے لڑکی کا طبی معائنہ کروایا، جس میں اجتماعی زیادتی ثابت ہوئی، بعد ازاں لڑکی اپنا بیان ریکارڈ کروانے مجسٹریٹ کے سامنےپیش ہوئی،لڑکی کا کہنا ہے کہ "میرا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد، مجسٹریٹ نے مجھے اپنے کپڑے اتارنے کو کہا،اور کہا کہ میں آپ کے جسم پر زخموں کے نشانات دیکھنا چاہتا ہوں”. جس پرمیں نے جواب دیا، "آپ مرد ہیں، اگر کوئی خاتون مجسٹریٹ ہوتی تو میں دکھاتی تاہم،مجسٹریٹ نے اصرار کیا کہ، "میں آپ کے جسم پر زخموں کے نشانات دیکھنا چاہتا ہوں۔” مجسٹریٹ نے پولیس افسران اور متاثرہ خاندان کے ارکان کو کمرے کے باہر انتظار کرنے کی ہدایت کی ،لڑکی کے کپڑے اتارنے سے انکار پر مجسٹریٹ نے متاثرہ لڑکی کو چیمبر سے باہر بھیج دیا۔ لڑکی نے اپنی ماں اور بھائی کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا اور مجسٹریٹ کے خلاف شکایت درج کرانے ہنداؤن سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے پاس گئی۔

    راجستھان ہائی کورٹ نے بھی واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا حکم دیا ہے۔خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، راجستھان ہائی کورٹ کے ویجیلنس رجسٹرار اجے چودھری ہنڈاؤن سٹی پہنچے اور مجسٹریٹ سے بند کمرے میں تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔مجسٹریٹ کے خلاف اعلیٰ پولیس حکام کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر گرفتار کر لیا جائے گا

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • اسرائیلی  حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 45 زخمی

    اسرائیلی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 45 زخمی

    غٍزہ : مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں عید کے روز بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے،مزید 63 فلسطینی شہید ہو گئے-

    باغی ٹی وی : فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار 545 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے عید کے دوسرے روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے اسرائیل نے تل الحوہ، نصیرت کیمہ اور جبالیہ کیمپ پر حملے کیے غزہ میں کھنڈرات میں جھولوں کے بغیر عید کا تہوار منایا جا رہا ہے فلسطینی بچوں نے کھندڑات میں تبدیل چھت کو جھولا بنایا۔

    نان سٹک برتنوں کا استعمال مردوخواتین میں بانجھ پن اورکینسر کا باعث بنتا ہے،ماہرین

    گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی،وفاقی وزیر برائے توانائی

    ویتنام میں ارب پتی خاتون کو فراڈ کیس میں سزائے موت سنادی گئی