Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ہندی شاعرہ، مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم،مہا دیوی ورما

    ہندی شاعرہ، مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم،مہا دیوی ورما

    مہا دیوی ورما

    پیدائش:26 مارچ 1907ء

    اعزازات:
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)گیان پیٹھ انعام (1982)
    ۔ (2)پدم بھوشن
    ۔ (3)پدم وبھوشن برائے ادب اور تعلیم

    مہادیوی ورماہندستان سے تعلق رکھنے والی ہندی شاعر، مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم تھیں ان کو ”جدید مِیرا“ تصویر کیا جاتا ہے۔ وہ 1914ء-1938ء کی جدید ہندی شاعری کی رومانوی تحریک ”چھایہ واد“ کی علمبردار اور ممتاز شاعرہ تھیں۔وہ الٰہ آباد کے نسوانی کالج، پریاگ مہیلا ودیاپیٹھ کی پرنسپل تھیں اور پھر وائس چانسل ہوئیں۔

    ابتدائی زندگی اور تعلیم
    ۔۔۔۔۔۔
    26 مارچ 1907ء کو فرخ آباد میں مہا دیوی ورما کا جنم ہوا۔ الٰہ آباد کے کروستھ ویٹ اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اس درس گاہ میں ان کی ملاقات سینئر سبھدرا کماری چوہان سے ہوئی، جو بعد ازاں مہا دیوی کی طرح خود بھی ہندی زبان کی ممتاز لکھاری اور شاعرہ بنیں۔
    مہا دیوی کا اصلاً داخلہ کانوینٹ اسکول میں ہوا تھا لیکن مزاحمت کرنے پر انہیں الہ آباد کروستھ ویٹ گرلز کالج میں ایڈمشن ملا۔ مہا دیوی کے مطابق انہوں نے کروستھ ویٹ کے ہاسٹل میں اتحاد کی طاقت کو سمجھا جہاں مختلف مذاہب کی طالبات رہتی تھیں۔

    مہا دیوی نے خفیہ طور پر نظمیں لکھنا شروع کیں؛ لیکن ان کی ہم کمرہ اور سینئر سبھدرا کماری چوہان (اسکول میں نظمیں لکھنے کے لیے مشہور تھیں) نے مہا دیوی کی نظمیں دیکھ لیں اور ان کے اندر کا چُھپا ہُنر ظاہر ہوا۔ اب مہا دیوی او سبھدرا نھ اکھٹے نظمیں لکھنا شروع کر دیں۔

    وہ اور سبھدرا نظمیں چھاپنے کے لیے بھی بھیجتی تھیں جیسے کہ ہفتہ وار رسالوں میں اور وہ کچھ نظموں کو شائع کرنے میں کامیاب ہوتیں۔ دونوں شاعرات کوی سمیلن میں بھی شریک ہوتیں، جہاں ان کہ ملاقات مایہ ناز ہندی شعرا سے ہوتی تھی اور وہ ان کی نظمیں سامعین کو سناتی تھیں۔ یہ ساتھ سبھدرا کے کروستھ ویٹ سے تعلیم مکمل کرنے تک رہا۔

    وہ اپنی بچپن کی سوانح عمری، میرے بچپن کے دن میں لکھتی ہیں کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کی پیدائش آزاد خیال خاندان میں ہوئی ورنہ اس وقت لڑکیاں خاندان میں بوجھ سمجھی جاتی تھیں۔ ان کے دادا ان کو عالمہ بنانا چاہتے تھے اور خواہش کی تھی کہ رسم کے مطابق نو برس کی عمر میں بیاہ ہو۔ ان کی والدہ سنسکرت اور ہندی روانی سے بولتی اور بہت مذہبی تھیں۔ مہا دیوی اپنی دلچسپی کا سہرا اپنی ماں کو دیتی ہیں جن سے متاثر ہو کر انہوں نے نظمیں لکھیں اور ادب میں دلچسپی لی۔

    1929ء میں مہا دیوی ورما کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان کے شوہر ڈاکٹر سورپ ناراین ورما نے ان کے ساتھ رہنے سے منع کر دیا کیونکہ وہ دکھنے میں اچھی نہیں تھیں۔ وہ ان کو منا بھی نہیں سکیں۔ انہیں بھکشونی سمجھا جاتا تھا مگر ایسا نہیں تھا۔ تاہم انہوں نے بودھ پالی اور پراکرت نصوص کا مطالعہ کیا تھا کیونکہ وہ ان کی ماسٹر ڈگری کا حصہ تھے۔

    کاپی

  • آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں

    واشنگٹن: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہےایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں، پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے گزشتہ روز پیر کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل تھا ، جبکہ بورڈ آج منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا، 3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا، آئی ایم ایف نے19مارچ کو دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل کیے، پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح معاہدہ طے پاچکا ہے،آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے۔

    سیالکوٹ: مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں اپنی ہی عدالت لگا لی،حالت تشویشناک

    وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے …

    وزیرا علی کے پی کا پشاور کی رونقیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری دے دی گئی ۔غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوا جس میں قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔قرارداد کے حق میں 14 ووٹوں کے ساتھ، سلامتی کونسل نے ایک مضبوط پیغام بھیجا جس میں غزہ میں دشمنی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جب کہ امریکہ نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا ، فلسطینی وزیر خارجہ نے قرار داد کی منظوری پر اظہار تشکر کیا، جس سے امن کی جانب ایک راہ کی امید کا اشارہ ملتا ہے۔
    قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے۔سلامتی کونسل کے15میں سے 14 ارکان نےقراردادکی حمایت کی جب کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد میں یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی رسائی بھی شامل ہے۔ ووٹنگ سے چند منٹ پہلے امریکا نے قرارداد میں مستقل جنگ بندی کے الفاظ کو طویل جنگ بندی میں تبدیل کرا دیا۔
    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے 4 قراردادیں پیش کی گئیں تھیں تاہم ان میں سے کوئی بھی قرارداد منظور نہیں ہوسکی۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے قرارداد کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس قرارداد کو فوری نافذ ہونا چاہیے، ایسا نہ ہوا تو یہ ناقابل معافی ہوگا۔حماس کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونےکا خیر مقدم کیا گیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ قرارداد دونوں طرف سے قیدیوں کے فوری تبادلے کے لیے تیار ہونے پر زور دیتی ہے۔
    دوسری جانب اسرائیل نے قرارداد ویٹو نہ کرنے پر اسرائیلی وفد کا دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے قرارداد ویٹو نہ کرنا ماضی کے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے اس اقدام سے حماس کے خلاف جنگ اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 74 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 13 ہزار بچے بھی شامل ہیں، یہ پچھلے چار برسوں میں کسی بھی عالمی تنازع میں ہلاک بچوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اسرائیل پورے غزہ کو ملیامیٹ کرچکا ہے اور مکانات، اسپتال، مساجد، پناہ گاہیں تباہ ہوچکی ہیں۔

  • اسرائیلی فوجی خواتین پر ان کے اہلخانہ کے سامنےریپ کر رہے ہیں،ڈاکٹر کا انکشاف

    اسرائیلی فوجی خواتین پر ان کے اہلخانہ کے سامنےریپ کر رہے ہیں،ڈاکٹر کا انکشاف

    غزہ: جنگی علاقوں میں طبی امداد فراہم کرنے والی تنظیم یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز (UOSSM) کی بورڈ ممبر اور کلینیکل پروفیسر ڈاکٹر عالیہ خان نے اسرائیلی فوجیوں پر فلسطین میں خواتین سے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عالیہ خان کے مطابق غزہ میں کام کرنے والی کینیڈین ڈاکٹر اور میری کولیگ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی فلسطین میں خواتین سے ان کے گھر والوں کے سامنے جنسی زیادتی کررہے ہیں،ڈاکٹر عالیہ کے مطابق الخیر ہسپتال میں ایک خاتون کو اسرائیلی فوجیوں نے 2 دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا، یہاں تک کہ وہ بولنے کے قابل نہ رہی-

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ النصر ہسپتال میں ایک اور خاتون کو اس کے شوہر اور بھائی کے سامنے اسرائیلی فوجیوں نے برہنہ کردیا اور جب ان میں سے ایک نے خاتون کو ڈھانپنے کے لئے اپنے کپڑے اتارے تو اسرائیلی فوجیوں نے اس کے بھائی اور شوہر دونوں کو شہید کر دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید سینیٹ انتخابات کےلئے نااہل قرار

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ایکٹوسٹ کے ایک گروپ نے الشفا ہسپتال میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک حاملہ خاتون کی عصمت دری سے متعلق ہولناک انکشاف کیا ہےفلسطینی ایکٹوسٹ نے حاملہ خاتون کے شوہر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس کی بیوی کو کپڑے اتارنے کا کہا اور ساتھ ہی مارنا شروع کردیا، خاتون نے بتایا کہ وہ 5 ماہ کے حمل سے ہے لیکن فوجی مارتے رہےکئی گھنٹوں بعد وہ ہسپتال کے کمرے میں موجود تمام عورتوں کو باہر لے گئے سوائے حاملہ عورت اور اس کے بچوں کے، پھر اسرائیلی فوجیوں نے اسے بچوں اور شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور حکم دیا کہ اگر بچوں یا شوہر نے آنکھیں بند کیں تو انہیں گولی ماردی جائے گی۔

    سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش

    دوسری جانب میڈیکل کمپلیکس میں اسرائیلی فوجیوں کی ریڈ کے بعد سے قید عینی شاہد خاتون جمیلہ الحسی نے بتایا کہ ہسپتال میں خواتین کی عصمت دری کی گئی، ان پر تشدد کیا گیااسرائیلی فوجیوں نے 65 خاندانوں کو الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ارد گرد کا علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا اور ان خاندانوں نے جب ایک عمارت میں پناہ لی تو اس پوری عمارت کو جلا کر راکھ کردیال ہمارے پاس افطاری کے لئے پانی بھی نہیں ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ کہاں جانا ہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں اسرائیلی فوجیوں نے الشفا سپتال میں قید فلسطینیوں کو برہنہ کرکے رہا کیا۔

    یوکرین کا روسی بحری بیڑے کے مزید 2 بڑے لینڈنگ شپ تباہ کر نے …

  • یوکرین کا  روسی بحری بیڑے کے مزید 2 بڑے لینڈنگ شپ تباہ کر نے کا دعوی

    یوکرین کا روسی بحری بیڑے کے مزید 2 بڑے لینڈنگ شپ تباہ کر نے کا دعوی

    کیف: یوکرین نےبحیرہ اسود میں موجود روسی بحری بیڑے کے مزید 2 بڑے لینڈنگ شپ تباہ کر نے کا دعوی کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس نے روسی بحری بیڑے سے وابستہ ایک مواصلاتی مرکز کو بھی تباہ کردیا، تباہ کیے جانے والے جہاز ’یمال‘ اور ’آزوف‘ روپوچا کلاس کے ہیں، یوکرین پر لشکر کشی کے وقت بحیرہ اسود کے روسی بحری بیڑے میں 13 بڑے جہاز تھے، اب 5 رہ گئے ہیں، بیشتر جہاز جنگ کے ابتدائی دنوں میں تباہ کیے گئے تھے۔

    یوکرین کے دعوے کے جواب میں روسی فوج نے بتایا ہے کہ یوکرین نے کرائمیا میں سواسٹوپول کی بندرگاہ کے نزدیک روسی بحری بیڑے پر کئی میزائل داغے تاہم انہیں نشانے پر لے کر تباہ کردیا گیا، روس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ ترین حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف اور مغربی شہر لئیف کو نشانہ بنایا ہے۔

    ماسکو حملے میں گرفتار چار حملہ آور عدالت میں پیش، ملزمان کا اعتراف جرم

    یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر میزائل اور ڈرون جھپٹ لیے گئے، پولینڈ کے حکام نے بتایا کہ ایک روسی میزائل پولینڈ کی فضائی حدود میں داخؒل ہوا جس پر جنگی طیاروں کو الرٹ کردیا گیا۔

    ایچی سن کالج، گورنر کی مداخلت ، پرنسپل کے بعد رکن گورننگ باڈی نے بھی …

    فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں 28 مارچ تک ملتوی

  • ماسکو حملے میں گرفتار چار حملہ آور عدالت میں پیش، ملزمان کا اعتراف جرم

    ماسکو حملے میں گرفتار چار حملہ آور عدالت میں پیش، ملزمان کا اعتراف جرم

    ماسکو : گذشتہ جمعہ کو روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ ہال کو نشانہ بنانے والے حملے سے متعلق نئی پیش رفت میں چار گرفتار ملزمان جرم کا اعتراف کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملے میں دو سو کے قریب لوگ ہلاک ہو گئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے قبول کی تھی، اس حملے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی شناخت سامنے آئی ہے-

    ماسکو سٹی کورٹ کی پریس سروس کے مطابق گرفتار ملزمان میں پہلے ملزم کا نام دلیر دزون مرزویف اور اس کی عمر 32 سال ہے جو تاجکستان کا شہری ہے، اس کے چار نابالغ بچے ہیں، اس نے روسی دارالحکومت پر ہونے والے خونریز حملے میں اپنے خلاف تمام الزامات کا اعتراف کر لیا،مرزویف کے پاس روس کے نووسیبرسک میں تین ماہ کے لیے عارضی رہائش کاویزہ تھا۔

    دہشت گرد حملہ کیس کا دوسرا ملزم 30 سالہ سید اکرامی مراد ہے جو 1994 میں پیدا ہوا تھا، اس نے ایک مترجم کے ذریعے عدالت میں بات کی، دہشت گرد حملہ کیس کا تیسرا ملزم فریدونی شمس الدین ہے جو 1998ء میں تاجکستان میں پیدا ہوااور اس ملک کا شہری ہے۔ اس کا ایک آٹھ ماہ کا بچہ ہے۔ فریدونی روس میں ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا، جبکہ چوتھے ملزم کی شناخت 19 سالہ محمد صبیر کے نام سے کی گئی ہے جسے وہیل چیئر پر عدالت پہنچایا گیا، ان سب کا تعلق تاجکستان سے ہے۔

    روسی سیکیورٹی فورسز نے چاروں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کردیا جن میں سے 3 پر فرد جرم عائد کرکے چاروں کو 22 مئی تک پولیس کی کسٹڈی میں دے دیا گیا ان ملزمان کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    قبل ازیں حملے کے فوری بعد سب سے پہلے امریکا نے حملوں کا ذمہ دار داعش خراسان کو ٹھہراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 2 ہفتوں قبل ہی روس کو اس حملے سے آگاہ کردیا تھا، داعش نے بھی حملے کی ذمہ داری تسلیم کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چاروں نقاب پوش حملہ آورں کی تصاویر اور حملے کی ویڈیو بھی جاری کی تھیں۔

    اس کے برعکس روس نے امریکا اور پھر داعش کے ان دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا بلکہ صدر ولادیمیر پوٹن نے بتایا تھا کہ حملہ آور یوکرین فرار ہونے کی کوشش کے دوران عین اُس وقت پکڑے گئے جب وہ سرحد پار کر رہے تھے،جبکہ دوسری جانب یوکرین نے حملہ آروں کے یوکرین فرار ہونے یا کسی بھی طرح ملوث ہونے کے روسی الزامات کو مضحکہ خیز اور بالکل بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

    امریکا نے جس داعش خراسان کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے وہ افغانستان، پاکستان، ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں اپنی خلافت قائم کرنا چاہتی ہے،نیو یارک میں مقیم انسداد دہشت گردی کے تجزیہ کار کولن کلارک نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش خراسان گزشتہ 2 برسوں سے روس پر کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی تھی داعش افغانستان، چیچنیا اور شام میں روسی فوجیوں کی کارروائی سے ناراض ہے اور صدر ولادیمیر پوتن پر مسلمانوں کا خون بہانے کا الزام عائد کرتی ہے۔

  • بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے بوائے فرینڈسے شادی کر لی

    بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے بوائے فرینڈسے شادی کر لی

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو اپنے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے کے ساتھ خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے 23 مارچ کو ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں چند قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں اپنے بوائے فرینڈ میتھیاس بوے سے شادی کی، تاپسی پنو اور میتھیاس بوے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 20 مارچ سے ہوا تھا-

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ اور کنیکا ڈھلون ان چند مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تاپسی پنو کی شادی میں شرکت کی،ابھی تک تاپسی پنو کی شادی کی تصاویر منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ تاپسی جلد ہی اپنے دوستوں کے لیے ممبئی میں ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کریں گی۔

    فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں 28 مارچ تک ملتوی

    واضح رہے کہ تاپسی پنو تقریباََ 10 سال سے میتھیاس بوے کو ڈیٹ کر رہی تھیں، وہ اکثر انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتی رہتی ہیں جوڑے کو میڈیا پر اپنی نجی زندگی اور معلومات شیئر کرنا پسند نہیں ہے-

    خاتون کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  • بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت بی جی پی  کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی

    بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت بی جی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت رواں سال بھارت میں ہونے والے انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 24 مارچ اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی اپنی پانچویں فہرست جاری کی جس میں بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا، کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر ہماچل پردیش کے شہر مندی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔

    بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہمیشہ میری غیر مشروط حمایت حاصل رہی ہے، بی جے پی کی قومی قیادت نے مجھے میری جائے پیدائش ہماچل پردیش سے اپنا لوک سبھا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے، میں باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل ہونے پر فخر اور خوشی محسوس کررہی ہوں، میں الیکشن جیت کر اپنی خدمات سے ایک قابل اعتماد سرکاری ملازم بننے کی منتظر ہوں۔
    https://x.com/KanganaTeam/status/1771926746826162447?s=20
    واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 19 اپریل کو انتخابات کا آغاز ہوگا اور 4 جون کو حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

    بھارتی اداکار کا دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    معروف امریکی ریپر لِل جون نے اسلام قبول کر لیا

  • برازیل میں بارشوں اور طوفان سے تباہی،25 افراد ہلاک

    برازیل میں بارشوں اور طوفان سے تباہی،25 افراد ہلاک

    اسپریتو سانتو : برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور طوفان نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں لوگ بےگھر ہو گئے، برازیل کے ریسکیو حکام کے مطابق ریوڈی جنیرو میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسپیریتو سانتو میں 17 اموات ہوئی اور متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں، ری ڈی جنیرو اور اسپریتو سانتو میں صورتحال انتہائی خراب ہے اور ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے رضا کارانہ کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فروری 2022 میں بھی برازیل میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث 241 افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے تھے۔

    دوسری جانب امریکہ میں موسم سرما کے برفانی طوفان کا نیا سسٹم داخل ہونے سے درجہ حرارت منفی 40 تک گر گیا امریکہ کے وسطی ، مغربی، جنوبی اور مشرقی علاقے شدید برفباری کی لپیٹ میں آ گئے،برفانی طوفان کے دوران مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جس سے ملک کے کچھ حصوں کا درجہ حرارت منفی 40 تک گر گیا، شمالی نیو انگلینڈ شدید برفباری کی زد میں ہے جہاں شدید سردی میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، شاہراہیں برف سے ڈھک گئیں جس کے سبب آمدورفت بند ہو گئی۔

  • اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی کیلئے تیار

    اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی کیلئے تیار

    تل ابیب: اسرائیل نے 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فلسطینی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے متوقع معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق تل ابیب نے گزشتہ ہفتہ قطر میں ہونے والے مذاکرات کے دوران حماس کے قید میں 40 قیدیوں کے بدلے 700 فلسطینوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے جن میں 100 عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے 7 فلسطینی قیدیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کرنے پر غور کررہا ہے،حماس کا موقف ہے کہ اسرائیل ان کے دئیے گئے ناموں پراعتراض نہیں کرے گا۔

    لاہور اے ٹورنٹو کیلئے پی آئی اے طیارے کی ناروے میں ہنگامی …

    انہوں نے وضاحت کی اسرائیل کو ان ناموں پر اعتراض کرنے کا حق نہیں ہو گا جن کا مطالبہ تحریک کرے گی۔ دریں اثنا اگر اسرائیل کو ناموں پر اعتراض کرنے کا حق دیا جاتا ہے تو ہر خاتون فوجی کے لیے مزید فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا”۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کے بعد جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے النصر اور ال امل اسپتال کا محاصرہ شروع کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے دونوں اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،فلسطینی ہلال احمر کے مطابق ال امل اسپتال کمپلیکس اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے، اسرائیلی طیاروں نے ال امل اسپتال کے اطراف 40 اہداف کو نشانہ بنایا اور اسپتال کے ایمرجنسی روم پر بھی دھاوا بول دیا ہے،اسرائیلی فوج نے ال امل اسپتال سے زخمیوں اور عملے کو بےدخل کرنے کے لیے اسموگ بموں سے حملے کیے جبکہ اسپتال میں سینکڑوں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

    گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے دوران فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا ایک رکن شہید ہوگیا ہے اسرائیلیوں نے رفح میں مکان پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں 7 فلسطینی شہید ہوگئے، بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید80سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےجواب میں حماس کی جانب سے بھی جوابی حملے جاری ہیں، حماس نےالشفا میڈیکل کمپلیکس کے اطراف 3 صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا،اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈ اور القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کوبھاری نقصان پہنچایا۔

    سندھ کے تین اضلاع ڈاکوؤں کی ریاست بن گئے