Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • نائجیریا میں  130 سے زائد بچے تاوان کی ڈیڈلائن سے قبل بحفاظت بازیاب

    نائجیریا میں 130 سے زائد بچے تاوان کی ڈیڈلائن سے قبل بحفاظت بازیاب

    بوجا: نائیجیریا حکومت نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں اسلحے کے زور پر اغوا کیے گئے 130 سے زائد بچوں کو تاوان کی ڈیڈلائن سے قبل بحفاظت بازیاب کرادیا گیا۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے ترجمان عبدالعزیز عبدالعزیز نے بتایا کہ ریاست کاڈونا کے قصبے کوریگا میں 7 مارچ کو اغوا ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لیے پس پردہ کئی اقدامات کیے گئے تمام بچوں کو رہائی دلوائی گئی ہے اور وہ بالکل خیریت سے ہیں اور بچوں کی مجموعی تعداد 137 بتائی جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 286 طلبہ اور عملے کے ایک رکن کی فہرست سے بہت کم ہے، ترجمان نے دعویٰ کیا کہ میڈیا کی رپورٹس درست نہیں ہیں تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    اس سے قبل کاڈونا کے گورنر عوبا ثانی نے بیان میں کہا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیر کے ماتحت سیکیورٹی آپریشن کے بعد مغویوں کو بازیاب کروایا گیا ہے ہم تمام شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسکول کے مغوی بچوں کی بخیریت واپسی کے لیے کام کیا اور آج خوشی کا دن ہے، نائیجیریا کی فوج نے خصوصی داد کی مستحق ہے جس نے حوصلہ، بہادری اور عزم کا مظاہرہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کو ختم کرکے تمام شہریوں کی سلامتی یقینی بنائی جاسکے۔

    اغوا کاروں نے اسکول کے بچوں اور عملے کی رہائی کے لیے گزشہ ہفتے ایک ارب نائرا تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ 20 روز کے اندر تاوان کی عدم ادائیگی کی صورت میں مغویوں کو قتل کردیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ نائیجیریا میں نومبر 2021 کے بعد طلبہ کے اغوا کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے جبکہ نائیجیریا میں مسلح افراد کی جانب سے اسکولوں کے بچوں کے اغوا کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں،ریاست سوکوٹو کے گاؤں گیدان باکوسو میں 9 مارچ کو ایک اسکول سے 15 بچوں کو اغوا کیا گیا تھا، اس سے قبل 18 مارچ کو کاڈونا کے علاقے کاجورا میں خواتین سمیت 87 بچوں کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

  • مسجد نبوی میں  اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز

    مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز

    مدینہ منورہ : مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لئے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کرکے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ اعتکاف کےلئے مقررہ ضوابط کا اعلان بھی پورٹل پر کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہے، اعتکاف کےلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پورٹل بند کردیا جائے گا، اعتکاف پر پہلے آئیے کی بنیاد پر کام جاری کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق رواں برس رمضان المبارک میں معتمرین اور عبادت گزاروں کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آمد اور عبادتوں کا سابق تمام ریکارڈ ٹوٹ گیا، چنانچہ دیگر مقدس مقامات کی زیارتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے،جبکہ کعبہ شریف سے شمال مشرق میں 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع غارِ حرا میں ماہ رمضان کے دوران چوبیسوں گھنٹے معتمرین، زائر اور عبادت گزاروں کا ہجوم رہتا ہے باوجود اس کے کہ اس غار تک پہنچنے کے لیے گھنٹوں پہاڑ کی چوٹی پر چڑھنا ہوتا ہے۔

    رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہو گا

    اونٹ کے کوہان سے مشابہ پہاڑ پر واقع غار حرا وہ مقدس مقام ہے جہاں نبی آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی اور ڈیڑھ ہزار سال میں شاید ہی کوئی دن ایسا گزرا ہو جب یہاں زائرین موجود نہ ہوں، ماہ رمضان میں یہ تعداد کئی گنا زیادہ ہوجاتی ہے اور اس سال یہاں زائرین کی آمد کا تمام ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    علاوہ ازیں رمضان کے بابرکت مہینےکے پہلے عشرے میں 10 لاکھ معتمرین اور عبادت گزاروں نے روضہ رسول پر حاضری کا شرف حاصل کیا،پہلے عشرے میں عاشقان رسول بڑی تعداد میں مسجد نبوی میں حاضر ہوئے، عبادت کی اور خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام پیش کیا۔معذور افراد کے لئے مسجد نبوی نے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس سے استفادہ کرتے ہوئے 26 ہزار معذور افراد نے بھی روضہ رسول پر حاضری دینے کی سعادت حاصل کی۔

    قیدیوں کی سزا میں 90روز کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    مسجد نبوی میں آنے والے عبادت گزاروں کی زم زم پانی، افطار اور کھانوں سے مہمان نوازی کی جا رہی ہے اور تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے درجنوں ٹیمیں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔مسجد نبوی میں داخلے اور اخراج کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ عبادت گزاروں کو کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔ جگہ جگہ رہنمائی کے لئے تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔

    مسجد نبوی کی انتظامی کمیٹی کی ان کاوشوں اور مربوط و منظم نظام کی وجہ سے عبادت گزاروں کی ریکارڈ تعداد کو فرائض اور نوافل کی اطمینان کے ساتھ ادائیگی کا موقع ملا،انتظامی کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں عبادت گزاروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

    طورخم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے اہلکار وں کے درمیان تلخ …

  • انڈونیشیا میں زلزلہ ،شدت 6.1 ریکارڈ

    انڈونیشیا میں زلزلہ ،شدت 6.1 ریکارڈ

    انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ صوبے میں اینڈے شہر سے 104 کلو میٹر جنوب مشرق میں 47 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا میں اس سے قبل آنے والے زلزلے نے توبان ریجنسی میں ایک مکان اور ایک کمیونٹی کی عمارت کو نقصان پہنچایا تھا تاہم حالیہ زلزلے سے اب تک کسی طرح کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث سونامی کاخطرہ بھی نہیں ہے۔

  • واٹس ایپ  کا نئے  فیچر  ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ پرکام شروع

    واٹس ایپ کا نئے فیچر ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ پرکام شروع

    دنیا بھر میں مقبول ایپ واٹس ایپ نے ”وائس ٹو ٹیکسٹ“ فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: واٹس ایپ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ” ویب بیٹا انفو“ کے مطابق یہ فیچر آپ کے آواز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو بہت سے لوگوں کے لیے وقت بچانے والا فیچر ثابت ہوگا ہم سب کے پاس ایسے کانٹیکٹس ہوتے ہیں جو زیادہ تر وائس نوٹس بھیجتے ہیں، ان پیغامات کو ٹیکسٹ کے طور پر دیکھنے سے کافی وقت بچ جاتا ہے۔

    ”ویب بیٹا انفو“ کے مطابق واٹس ایپ ٹرانسکرپٹس کو فعال کرنے کے لیے 150ایم بی ایپ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرے گا،واٹس ایپ اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے آپ کے فون کی اسپیچ ریکگنیشن صلاحیتوں کا استعمال کرے گا اور یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا، فیچر کی لانچنگ کی ابھی کوئی تاریخ نہیں ہے، لیکن چونکہ اسے تازہ ترین بیٹا ورژن پر دیکھا گیا ہے، اس لیے اسے جلد ہی واٹس ایپ کے مستحکم ورژن پر وسیع پیمانے پر جلد دستیاب ہوگا-

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    اسحاق ڈار کا بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ

  • مکہ مکرمہ میں چار خواتین پر مشتمل جیت کترا گروہ گرفتار

    مکہ مکرمہ میں چار خواتین پر مشتمل جیت کترا گروہ گرفتار

    مکہ مکرمہ: پولیس نے چار خواتین پر مشتمل جیت کترا گروہ گرفتار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی میٖڈیا کے مطابق گرفتار خواتین مصری ہیں اور اقامہ ہولڈر ہیں مکہ کی پولیس کے مابق مذکورہ گروہ مکہ مکرمہ میں زائرین اور مقیمین کی جیبیں کترتا تھا،گروہ مرکزی علاقے کے علاوہ عوامی مقامات اور بسوں میں سرگرم رہتا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے ٹھکانے سے مسروقہ اشیا ءبھی برآمد ہوئی ہیں، تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

    قبل ازیں مکہ مکرمہ پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے و الے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا تھا،مذکورہ شخص میانمارکا تھا اور اس کی بیوی کو پیٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو کی بنا پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کا بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ

    ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

  • دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

    دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

    ماسکو: روسی صدر نے کل ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : قوم سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو کانسرٹ کے تمام حملہ آوروں کو تلاش کر کے پکڑ لیا ہے، حملہ آوروں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی، تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ جس نے حملے کا حکم دیا اسے بھی سزا دی جائے گی۔

    روسی صدرپیوٹن نے کہا کہ کانسرٹ ہال حملے کے متاثرین سے گہری ہمدردی ہے، حملے کے بعد امدادی کارروائیوں پر ایمرجنسی سروسز، اسپیشل سروسز کے شکر گزار ہیں، حملے کے بعد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، ہمارے دشمن ہمیں منقسم نہیں کر سکتے۔

    واضح رہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں دہشتگرد حملے سے ہلاک افراد کی تعداد 143ہوگئی ہے، گزشتہ شام کارکس سٹی ہال میں فائرنگ اور دھماکے سے 100سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے، کارکس سٹی ہال حملے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ماسکو میں کانسرٹ ہال میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے،جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، چین قومی سلامتی اور استحکام کیلئے روس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے قومی سلامتی جان کربی نے روس میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں یوکرین ملوث نہیں ہے ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے 8 مارچ کو امریکی شہریوں کو ممکنہ دہشتگردی سے خبردار کرتے ہوئے مجمع میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

    روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے دہشت گردی میں یوکرین کے ملوث نہ ہونے سے متعلق امریکی ردعمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے حملے کے دوران ہی آخر کس بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کرلیا کہ دہشت گرد حملے میں کوئی دوسرا ملوث ہے؟

    روس کے صدارتی آفس کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کانسرٹ ہال حملے میں اب تک 11 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق دو مشتبہ افراد کو یوکرین کی سرحد کے قریب سے حراست میں لیا گیا تاہم روسی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے،تین دہشتگردوں نے لوگوں سے بھرے ہوئے کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور بم پھینکے، دھماکے سے کانسرٹ ہال کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے، دھماکے سے کنسرٹ ہال کی عمارت میں آگ بھی لگ گئی۔

  • اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، انتونیو گوتریس

    اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، انتونیو گوتریس

    جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

    با غی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے رفح کراسنگ کا دورہ کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کےسامنے لانے کیلئے رفح آیا ہوں، غزہ میں پہلے ےکہیں زیادہ انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے، اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے، غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہےکہ اب وقت آگیا کہ جنگ بندی کی جائے یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا،ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ جنگ روکی جائے۔

    ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

    لاہور: 72 گھنٹوں میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے درجنوں واقعات رپورٹ

    میرپورخاص:اسسٹنٹ کمشنر کا فرٹیلائزر ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد …

  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں   یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق پاکستان کا قومی دن آج نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، پاکستان چانسلری میں بھارت میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی،تقریب میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے خطاب کیا، سعد احمد وڑائچ نے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو سراہا۔
    https://x.com/PakinIndia/status/1771439464449282448?s=20
    پاکستانی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ مساوات اور باہمی احترام پر مبنی پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول ہیں، یہ اصول بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کی پاکستان کی خواہش کو بھی تقویت دیتے ہیں۔
    https://x.com/PakinIndia/status/1771440640506859682?s=20
    https://x.com/PakinIndia/status/1771440870681870430?s=20

  • برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کے بعدبرطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن میں کینسر  میں مبتلا

    برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کے بعدبرطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن میں کینسر میں مبتلا

    پرنسس آف ویلز اور شاہ برطانیہ چارلس سوم کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اس وقت کینسر جیسی موذی مرض سے نبرد آزما ہیں

    شہزادہ ولیم کی 42 سالہ اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ اس وقت کینسر کی روک تھام کےلیے کیمو تھراپی کے مراحل سے گزر رہی ہیں،وہ جلد صحت مند ہو جائیں گی، ویڈیو پیغام دو دن قبل ونڈ سر محل میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو آج سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے،

    کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ یہ خبر ایک بڑا دھچکا ہے اور وہ اور ان کے شوہر شہزادہ ولیم نجی طور پر وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو کہ بیماری سے نمٹنے اور اپنے نوجوان خاندان کی بہتری کے لیے کرسکتے ہیں

    شاہی محل کے مطابق شہزادی کے کینسر کی تشخیص ان کے جنوری میں ہونے والی پیٹ کی بڑی سرجری کے بعد ہوئی ،انہیں کس قسم کا اور کس اسٹیج کا کینسر ہے اس کے بارے میں لوگ قیاس آرائی نہ کریں،

    واضح رہے کہ شاہ چارلس سوم کا بھی اس وقت کینسر کا علاج جاری ہے، شاہ چارلس اور ملکہ کو شہزادی کی بیماری کی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے

    https://www.instagram.com/reel/C404vKCvLff/?igsh=YjBvaXM4aTQ0ODA3

  • ماسکو میں دہشتگردانہ حملہ،60 افراد ہلاک،سو سے زائد زخمی

    ماسکو میں دہشتگردانہ حملہ،60 افراد ہلاک،سو سے زائد زخمی

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے،حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں

    جنگی وردیوں میں ملبوس پانچ بندوق برداروں نے کنسرٹ ہال پر فائرنگ کر دی،مسلح افراد کنسرٹ ہال میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد عمارت کے کچھ حصوں میں آگ لگی ہے ، سیکورٹی اداروں نے ایک حملہ آور کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے،

    22 مارچ کی شب اس ہال میں ’پِکنِک‘ نامی بینڈ کا کنسرٹ جاری تھا جب کیموفلاج لباس پہنے مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔روس میں امریکی سفارت خانے نے سات مارچ کو روس میں ممکنہ دہشت گرد حملے سے متعلق انتباہ جاری کیا تھا۔

    روسی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے جنگی لباس پہن رکھا تھا وہ ہال میں گھسے اور فائرنگ کھول دی،حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد بھی استعمال کی جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا اور بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہال میں موجود لوگوں کو نکال رہی ہے

    ماسکو حملے پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ ہم ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والے ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہم روسی فیڈریشن کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ہ واقعہ رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جب ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا، حملے کے وقت عمارت میں 6000 سے زائد افراد موجود تھے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے،روسی میڈیا کے مطابق دہشتگردی کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں

    روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا کا کہنا ہے کہ اس دہشتگردی میں جو بھی ملوث ہو، اقوام متحدہ، اسکا سیکریٹریٹ، سیکریٹری جنرل اور تمام رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ اس خونی دہشتگردی کی غیرمشروط مذمت کریں،اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے دفتر کی جانب سے جاری اس بیان نے کئی سوالات اٹھائے ہیں کہ جس میں فائرنگ کے واقعہ پر صرف افسوس کا اظہار کیا گیا ہے

    ماسکو دہشت گردانہ حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی
    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے،ماسکو میں دہشت گردانہ حملے میں 60 سے زائد شہریوں کی موت ہو چکی ہے، دہشتگرد تنظیم داعش نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر اپنے چینل پر ماسکو کے نواحی علاقے کراکس کے سٹی ہال پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے،

    روسی حکام کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعہ میں زخمی 115میں سے 60 افراد کی حالت نازک ہے، جبکہ تینوں حملہ آور مبینہ طورپر سفید گاڑی میں فرار ہوگئے ہیں،کراکس سٹی ہال پر دہشتگرد حملے کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں عوامی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں،