Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • دستاویزات میں والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری قرار

    دستاویزات میں والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری قرار

    نئی دہلی: بھارتی ریاست نے تمام دستاویزات میں اولاد کے نام کے ساتھ والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری قرار دے دیا ہے۔

    باگی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ تمام سرکاری دستاویزات میں والدہ کا نام بھی شامل کیا جائے گااس فیصلے پر عمل درآمد یکم مئی 2024 سے کیا جائے گا، مہاراشٹرا کی کیبنٹ کی جانب سے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے، کہ تمام سرکاری دستاویزار میں جن میں برتھ سرٹیفکیٹ، تعلیمی دستاویزار، جائیداد کے دستاویزات، آدھار کارڈ اور پرائمری اکاؤنٹ نمبر کارڈ پر بھی والدہ کا نام بھی لکھا جائے گا۔

    آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی، …

    اس سے قبل 2018 میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نےاعلان کیا تھا کہ پرائمری اکاؤنٹ نمبر کے درخواست فارم پر والد کا نام لکھنا ضروری نہیں ہے، یہ فیصلہ ان لوگوں کے لیے کیا گیا ہے، جو کہ سنگل مدر ہیں،جبکہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسس نے بھی قوانین میں اصلاحات کر کے والدہ کا نام شامل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس سے سنگل مدرز مستفید ہو رہی ہیں۔

    طارق فاطمی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

    صدر مملکت آصف زرداری کراچی پہنچ گئے

  • گوگل نے یوٹیوب میں بڑی تبدیلی  کر دی

    گوگل نے یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کر دی

    گوگل کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان ہوئے بغیر یوٹیوب اوپن کرنے پر ہوم پیج بالکل خالی نظر آئے گا، اس سے پہلے اگرصارفین اکاؤ نٹ پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی یوٹیوب اوپن کرتے تھے تو وہاں متعدد ویڈیوز نظر آتی ہیں جو صارف کی لوکل ہسٹری کی بنیاد پر تجویز کی جاتی تھیں۔

    اب اگر صارف ویب براؤزر پر لاگ آؤٹ ہو جائیں، یا کسی ایسے براؤزر پر یوٹیوب اوپن کریں جس پر گوگل اکاؤنٹ لاگ ان نہیں یا انکوگینٹو موڈ استعمال کر یں گے تو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ اوپن کرنے پر خالی پیج نظر آئے گا،اس خالی پیج پر ایک میسج لکھا ہوگا جس میں صارف کو کہا جائے گا ویڈیوز دیکھنے کے لیے سرچ کریں۔

    21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو،وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی

    یہ واضح نہیں کہ یوٹیوب نے یہ تبدیلی کب کی، کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا البتہ اس طرح کی تبدیلی کا عندیہ اگست 2023 میں سامنے آیا تھا جس کے تحت صارفین کو یوٹیوب ہوم پیج کو بلینک یا خالی رکھنے کا موقع فراہم کیا جانا تھا، بتایا گیا تھا کہ ہوم پیج کو بلینک کرنے کے لیے آپ کو اپنی یوٹیوب واچ ہسٹری کو کلیئر کرنا ہوگا۔

    بھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ

    آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی، …

  • بھارتی فضائیہ کا   طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ

    بھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ

    بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے

    بھارتی فضائیہ میں جہازوں کی تباہی اب روز کا معمول بن گئی ہے،بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے پھوکراں میں بھارتی فوج کی جاری ”بھارت شکتی“ مشقوں کے دوران فضائیہ کا تیجس(Tejas) طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،حادثے کے دوران پائلٹ جہاز کے تباہ ہونے سے قبل پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے،

    گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا،جولائی 2022 ء میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے تھے

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی فضائیہ کے بڑھتے ہوئے فضائی حادثوں کے بعد ان کے جہازوں کو ”اڑتے تابوت“ کا نام دیا گیا تھا، تیجس(Tejas) طیارے کے تباہ ہونے کے بعد ایک بار پھربھارتی فضائیہ کی نااہلی دنیا پر عیاں ہو چکی ہے

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

  • بوئنگ جہاز بنانے والی کمپنی کے گرتے  معیار کا انکشاف کرنیوالے سابق ملازم کی موت

    بوئنگ جہاز بنانے والی کمپنی کے گرتے معیار کا انکشاف کرنیوالے سابق ملازم کی موت

    بوئنگ جہاز بنانے والی کمپنی کے گرتے ہوئے معیار پر خبر دینے والے شخص کی لاش ملی ہے،

    بوئنگ کا ایک سابق ملازم جو فرم کے پیداواری معیارات کے بارے میں خدشات پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، امریکہ میں مردہ پایا گیا ہے۔جان بارنیٹ نے بوئنگ کے لیے 32 سال تک کام کیا،اپنی موت سے قبل وہ کمپنی کے خلاف ایک مقدمہ میں ثبوت دے رہا تھا۔

    جان بار نیٹ کی موت پر بوئنگ کا کہنا ہے کہ انہیں موت کی خبر پر افسوس ہے،پولیس تحقیقات کر رہی ہے ، کہ جان بار نیٹ کی موت کیسے ہوئی، پولیس کو 62 سالہ شخص کی لاش ملی،

    جان بارنیٹ نے صحت کی بنیاد پر 2017 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک 32 سال تک امریکی طیارہ ساز کمپنی کے لیے کام کیا۔2010 سے، اس نے نارتھ چارلسٹن پلانٹ میں کوالٹی مینیجر کے طور پر کام کیا جس نے 787 ڈریم لائنر بنایا، ایک جدید ترین ہوائی جہاز جو بنیادی طور پر طویل فاصلے کے راستوں پر استعمال ہوتا ہے۔2019 میں، مسٹر بارنیٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ دباؤ کے تحت کام کرنے والے کارکن جان بوجھ کر پروڈکشن لائن پر ہوائی جہاز میں غیر معیاری پرزے لگا رہے تھے۔ اس نے آکسیجن کے نظام میں سنگین مسائل کا انکشاف کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ہر چار میں سے ایک سانس لینے والا ماسک ایمرجنسی میں کام نہیں کرے گا۔ بعد ازاں اس نے بی بی سی کو بتایا کہ کارکنان فیکٹری کے ذریعے اجزاء کو ٹریک کرنے کے لیے طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کی وجہ سے خراب پرزے غائب ہو گئے۔ کچھ معاملات میں، غیر معیاری پرزوں کو سکریپ کے ڈبوں سے نکال کر ان طیاروں میں لگایا گیا تھا جو پروڈکشن لائن میں تاخیر کو روکنے کے لیے بنائے جا رہے تھے۔

    مسٹر بارنیٹ نے کہا کہ انہوں نے مینیجرز کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔بوئنگ نے ان کے دعووں کی تردید کی۔ تاہم، امریکی ریگولیٹر، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے 2017 کے جائزے نے مسٹر بارنیٹ کے کچھ خدشات کو برقرار رکھا۔

    ریٹائر ہونے کے بعد، اس نے کمپنی کے خلاف طویل عرصے سے جاری قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔اس نے اس پر اپنے کردار کی تذلیل کرنے اور اپنے کیریئر میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا کیونکہ اس نے جن مسائل کی نشاندہی کی تھی – بوئنگ کی طرف سے الزامات کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

    اپنی موت کے وقت، مسٹر بارنیٹ اس کیس سے منسلک قانونی انٹرویوز کے لیے چارلسٹن میں تھے۔پچھلے ہفتے، اس نے ایک باضابطہ بیان دیا جس میں بوئنگ کے وکلاء کی طرف سے ان سے پوچھ گچھ کی گئی،اس سے ہفتے کے روز مزید پوچھ گچھ ہونی تھی۔ پیش نہ ہونے پر ان کے ہوٹل میں پوچھ گچھ کی گئی۔اس کے بعد وہ ہوٹل کی کار پارک میں اپنے ٹرک میں مردہ پائے گئے،بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کے وکیل نے ان کی موت کو ’افسوسناک‘ قرار دیا۔

  • مسجد الحرم اور مسجد نبوی میں لاکھوں زائرین نے نماز تراویح ادا کئے

    مسجد الحرم اور مسجد نبوی میں لاکھوں زائرین نے نماز تراویح ادا کئے

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر لاکھوں زائرین مسجد الحرم میں ماہ رمضان کے آغاز پر موجود ہیں جو طواف کر رہے ہیں اور نماز تراویح ادا کر رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔اس سال بھی رمضان میں مکہ، مدینہ اور جدہ کے لیے یومیہ ٹرینیں چلانےکا پروگرام جاری کیا گیا ہے۔مسجد الحرام کے علاوہ رمضان کی پہلی تراویح مسجد نبوی ،مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی ادا کی جا رہی ہے۔

    خیال رہےکہ سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے لیے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا تاہم سدیر شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی، جس کے بعد کل بروز پیر 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری کا اعلان کیا گیا۔سعودی سپریم کورٹ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔

  • انڈونیشیا کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 21 افراد  ہلاک

    انڈونیشیا کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 21 افراد ہلاک

    انڈونیشیا کے سماٹرا جزیرے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، حکام کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ عارضی سرکاری پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہے ہیں،نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ڈونی یوسریزل نے بتایا کہ جمعہ کو دیر گئے مغربی سماٹرا کے پسیسر سیلاتن ضلع میں ایک دریا نے اپنے کنارے کو پھٹا اور پہاڑی دیہاتوں کو چیر دیا۔ یسریزل کے مطابق، کوٹو الیون تروسان کے گاؤں سے سات لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جب کہ مزید تین لاشیں دو ہمسایہ دیہات سے ملی ہیں، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے۔تاہم سات افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
    یوسریزل نے کہا کہ "مرنے والوں اور لاپتہ افراد کے لیے امدادی کوششوں میں بجلی کی بندش، مٹی اور ملبے سے ڈھکی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہوئیں”۔ایجنسی کے مطابق کم از کم دو دیہاتی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 80,000 سے زیادہ لوگ عارضی سرکاری پناہ گاہوں میں پناہ لئے ہوئے ہے انڈونیشیا میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ عام ہیں، جہاں لاکھوں لوگ سیلاب کے میدانوں کے قریب رہتے ہیں۔

  • سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا

    سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل پہلا روزہ ہوگا۔سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ چاند دیکھنے والے اسلامک کریسنٹ آبزرویشن پراجیکٹ نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا۔ جبکہ مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یہاں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہوگا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا میں یکم رمضان منگل 12 مارچ کو ہوگا۔اسی طرح برونائی دارالسلام، سنگاپور، فلپائن میں بھی 12 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ آسٹریلیا کے نیشنل امام کونسل کے فیڈرل فتوی کونسل کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا۔ آسٹریلوی فیڈرل فتوی کونسل کا کہنا ہے کہ پیر 11 مارچ شعبان کا آخری روز ہوگا، آسٹریلیا میں مسلمان پیر کو نماز تراویح کا اہتمام کریں۔

  • یوکرین ،روس سے جنگ ختم کرنے کیلئے بات چیت کرے،پوپ فرانسس

    یوکرین ،روس سے جنگ ختم کرنے کیلئے بات چیت کرے،پوپ فرانسس

    پوپ فرانسس نے یوکرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس سے جنگ ختم کرے ، تاہم اس پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینکسی کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ یوکرین سفید جھنڈا دکھاتے ہوئے حوصلہ دکھائے اور روس سے جنگ ختم کرنے کے لیے بات چیت کرے، دو سال سے جاری اس جنگ میں ہزاروں شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں-

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تشریح ہے، تاہم حقائق پر مبنی ہے،میرے خیال میں طاقتور وہ ہے، جو کہ صورتحال کو دیکھے اور لوگوں کے بارے میں سوچے، اس کے پاس سفید جھنڈا لہرانے اور بات چیت کا حوصلہ ہو ۔

    کے پی میں صحت کارڈ کا استعمال سرکاری اسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی 87 سالہ پوپ فرانسس نے امن ایلچی کارڈینال میٹیو کو روس اور یوکرین کے دارالحکومت بھیجا تھا، جبکہ واشنگٹن بھی بھیجا تھا۔

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت  جاری، مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی

    غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کو دوران مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 31 ہزار 45 فلسطینی شہید جبکہ 72 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 72 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں، روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے اور خاندان چھوڑ جاتی ہیں۔

    دوسری جانب "العربیہ” سے گفتگو میں حماس ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فریق کو ایک امریکی تجویز پیش کی جائے گی جس میں مثبت اور منفی پہلو شامل ہیں، امریکی تجویز میں امدادی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنا، ہسپتالوں اور بیکریوں کی تعمیر نو اور بجلی کی بحالی شامل ہے، واشنگٹن نے تجویز پیش کی کہ اسرائیل اور حماس قیدیوں، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو رہا کرنے کا عہد کریں، امریکی تجویز میں جنوبی غزہ سے اس کے شمال میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی بہ تدریج واپسی کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

    ادھراسرائیلی فوج نے حماس پر ماہ رمضان سے قبل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے کہا کہ فوج زیر حراست افراد کی واپسی کے لیے غزہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی، اسی حوالے سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کم ہوتی امیدوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں-

  • فحش فلموں کی اداکارہ  اپنے کمرے میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

    فحش فلموں کی اداکارہ اپنے کمرے میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

    امریکا: فحش فلموں کی اداکارہ اپنے کمرے میں پراسرار طور پر مُردہ حالت میں پائی گئی –

    باغی ٹی وی : 26 سالہ اداکارہ صوفیہ لیونی امریکہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر مُردہ پائی گئی ہیں، اداکارہ کے سوتیلے والد مائیک رومیر و نے صوفیہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوفیہ کی والدہ اور اہلخانہ کی طرف سے میں بات کر رہا ہوں کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہی ہے، یکم مارچ کو وہ اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی تھی، تاہم آج پراسرار طور پر مردہ قرار دی گئی ہیں۔

    مائیک کا مزید کہنا تھا کہ اچانک موت نے فیملی کو صدمہ پہنچایا ہے، اس موقع پر جب مشکل وقت ہے، ہم صوفیہ کے لیے انصاف مانگ رہے ہیں، ایسے میں ہم پر معاشی تنگدستی بھی مشکل میں ڈال رہی ہے۔

    بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

    دوسری جانب فحش فلموں کی اداکارہ کی پراسرا موت پر مقامی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی ہے، بلکہ انہیں گھر میں ممکنہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صوفیہ کی پراسرار موت سے ایک دن قبل فحش فلموں کی ایک اور اداکارہ 25 سالہ ایمیلی ویلیز کی کوما میں جانے کی خبر سامنے آئی تھی، ایمیلی کو کیلی فارنیا کے میڈیکل فیسیلٹی کے سینٹر میں لایا گیا تھا، جہاں اداکارہ کا علاج کیا گیا۔

    مجھے ساتویں کلاس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا،عدیل ہاشمی

    جب کہ گزشتہ تین ماہ میں یہ تیسرا کیس ہے کہ کسی بالغ اسٹار کی اچانک موت ہوئی ہے، صوفیہ سے پہلے تھینا فیلڈز اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اس کے بعد 36 سالہ کیگلی لن کارٹر نے بھی خودکشی کر لی اب سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ اتنی کم عمر میں خواتین ستاروں کی اتنی کثرت سے موت کیسے ہو رہی ہے۔

    بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس چل بسے