Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امریکی فوج کا  یمنی حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

    امریکی فوج کا یمنی حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں دو ٹرکوں پر نصب دو اینٹی شپ میزائلوں کے خلاف اپنے دفاع میں حملہ کر کے انہیں تباہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : ہفتے کے روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے "ایکس” پلیٹ فارم پر کہا کہ”صنعا کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3:55 پر حوثیوں نے یمن سے خلیج عدن میں M/V Propel Fortune نامی بحری جہاز پر دو اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے، اس جہاز پر سنگاپور کا جھنڈا لہرا تھا اور یہ جہاز سنگاپور کی ایک کمپنی کی ملکیت ہے، حوثیوں کے حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    یہ اقدامات جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور امریکی بحریہ اور تجارتی جہازوں کے لیے بین الاقوامی پانیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

    کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی …

    قبل ازیں جمعہ کو برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں جازان سے 135 ناٹیکل میل شمال مغرب میں ڈرون کی سرگرمی کی اطلاعات ملی تھیں، اسے عدن کے یمنی ساحل سے 50 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک بحری جہاز کے سامنے دو دھماکوں کی اطلاع ملی ہے اور جہاز اور عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور علاقے میں گذرنے والے بحری جہازوں کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔

    "العربیہ ” کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی کمپنی امبری نے کہا کہ وہ عدن سے تقریباً 52 ناٹیکل میل جنوب میں پیش آنے والے حادثے سے آگاہ ہے اور اس کی تحقیقات کر رہی ہے-

    مذہبی رہنما ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر کیساتھ ڈکیتی کی واردات،پولیس کی بروقت کارروائی میں ڈاکو گرفتار …

    واضح رہے کہ 19 نومبر سے حوثیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کا آغاز کیا جن کے بارے میں حوثیوں کو شبہ ہے کہ وہ اسرائیل سے منسلک ہیں یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جا رہے ہیں۔

  • چرنوبل پاور پلانٹ کے اطراف میں موجود کیچووں میں نئی سُپر پاور کا انکشاف

    چرنوبل پاور پلانٹ کے اطراف میں موجود کیچووں میں نئی سُپر پاور کا انکشاف

    نیو یارک: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ شمالی یوکرین (سابقہ سویت یونین) میں واقع چرنوبل پاور پلانٹ کے اطراف میں موجود کیچووں میں نئی سُپر پاور کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کو تابکار شعاعوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

    باغی ٹی وی:ایک نئی تحقیق میں، سائنسدانوں نے چرنوبل کا دورہ کیا تاکہ نیماٹوڈس، سادہ جینیاتی میک اپ والے چھوٹے کیڑے، جو تیزی سے دوبارہ پیدا ہوتے ہیں، محققین نے مٹی کے نمونوں، سڑنے والے پھلوں اور دیگر مواد سے کیڑے اکٹھے کیے اور تابکاری کی مقامی سطح کا تجربہ کیا-

    تابکاری کی سطحیں نچلی سطحوں سے مختلف ہوتی ہیں جو بڑے شہروں میں ریکارڈ کی جائیں گی، اور بلند سطحیں جو بیرونی خلا میں پائی جاتی ہیں، اس کے بعد سائنسدان ان کیڑے کو منجمد کرنے اور ان کا مطالعہ کرنے کے لیے واپس نیویارک یونیورسٹی لے گئے۔

    پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا،محمود خان …

    1986 میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد سے اس کے اطراف کا علاقہ دنیا کا سب سے تابکار خطہ بن گیا ہےتحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر صوفیا ٹِنٹر کا کہنا تھا کہ چرنوبل ناقابلِ فہم پیمانے پر ہونے والی تباہی تھی لیکن اب تک مقامی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو اچھے طریقے سے نہیں سمجھا جا سکا ہےپاور پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کے بعد علاقے سے انسانوں کا انخلا تو کرادیا گیا تھا لیکن بڑی مقدار میں تابکار شعاعوں کےباوجود متعدد پودے اور جانور اس خطےمیں موجود رہے اور تقریباً چار دہائیوں بعد آج بھی موجود ہیں۔

    مذہبی رہنما ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر کیساتھ ڈکیتی کی واردات،پولیس کی بروقت کارروائی میں ڈاکو گرفتار …

    حالیہ برسوں میں محققین کو معلوم ہوا ہےکہ چرنوبل ایکسکلوژن زون (شمالی یوکرین میں پاور پلانٹ کے 29.93 کلومیٹر ریڈیس کا علاقہ) کے علاقے میں رہنے والے جانور جسمانی اور جینیاتی اعتبار سے اپنے جیسے دنیا کے دیگر جانوروں سے مختلف ہیں اور یہ چیز ان کے ڈی این اے پر پڑنے والی دائمی شعاعوں کے اثرات کے متعلق سوالات اٹھاتی ہے۔

    بہاولنگر میں بیٹے نے باپ کو چھریوں کے وار سے مار دیا

    اس نئی تحقیق میں محققین نے چرنوبل جا کر نیمیٹوڈز کا مطالعہ کیا،نیمیٹوڈز سادہ جینوم اور فوری افزائش نسل کرنے والے چھوٹے کیچوے ہوتے ہیں، جو ان کو بنیادی حیاتیاتی مظہر سمجھنے کے لیےکافی کارآمد بناتا ہےمحققین یہ بات جان کر حیران ہوئے کہ چرنوبل سے لائے گئے کیچوں کے جینوم میں شعاعوں کے سبب کسی قسم کے نقصان کی کوئی تشخیص نہیں ہوسکی۔

  • بھارتی بورڈ نے ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹرز کا معاوضہ بڑھادیا

    بھارتی بورڈ نے ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹرز کا معاوضہ بڑھادیا

    نئی دہلی: بھارتی بورڈ نے ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹرز کا معاوضہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارٹی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سیزن میں اگر کوئی کھلاڑی 5یا6 ٹیسٹ کھیلتا ہے تو اسے 30 لاکھ بھارتی روپے فی میچ اضافی ملیں گے، اگر 9 ٹیسٹ میچز ہوتے ہیں اور کوئی کھلاڑی 50 فیصد سے کم ٹیسٹ کھیلتا ہے تو مذکورہ سکیم لاگو نہیں ہو گی، ٹیسٹ میچ کی 11 رکنی ٹیم کا حصہ نہ ہونے پر ہر میچ کے 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، کرکٹر 7 یا 8 ٹیسٹ کھیلتا ہے تو 45 لاکھ بھارتی روپے ہر میچ کے دیئے جائیں گے، نان پلیئنگ ممبر کو ساڑھے 22 لاکھ بھارتی روپے دیئے جائیں گے۔

    کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی …

    پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا،محمود خان …

    مذہبی رہنما ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر کیساتھ ڈکیتی کی واردات،پولیس کی بروقت کارروائی میں ڈاکو گرفتار …

  • پٹرول مہنگاہوتے ہی گدھے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

    پٹرول مہنگاہوتے ہی گدھے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

    مالیاتی مشکلات اورخانہ جنگی سے متاثرہ افریقی ملک سوڈان میں ایندھن کی کمی نے روایتی موٹر ٹریفک کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے باعث شہری گدھا گاڑیوں کی طرف رجوع کر رہے ہیں، لیکن پیٹرول کی قلت اور اس کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ منافع خور بھی اٹھا رہے ہیں اور اب گدھے بھی مہنگے کردیے گئے ہیں۔

    سوڈان ایک وحشیانہ جنگ کی لپیٹ میں ہے جس میں ہزاروں جانیں جاچکی ہیں، اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق گزشتہ اپریل سے لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

    سڑکوں پر رکاوٹوں اور پیٹرول کی قلت کے باعث شہری معمول کی آمدورفت ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    فوج کے زیر کنٹرول علاقوں میں فیول اسٹینشز خالی پڑے ہیں اور شہری نقل و حمل کے لیے گدھا گاڑیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

    سوڈان میں اس وقت فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 20 ڈالر ہے جو کہ سوڈانی 25 ہزار پاؤنڈز اور پاکستانی تقریباً ساڑھے 5 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں، جبکہ ایک گدھا 350 سے 450 ڈالرز میں فروخت ہورہا ہے، جو کہ پاکستانی تقریباً 97 ہزار سے سوا لاکھ روپے تک بنتے ہیں۔

  • ایک سال میں  پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ

    ایک سال میں پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ

    جنیوا: انٹرنیٹ پرائیویسی کمپنی پروٹون کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران نیپال میں وی پی این کے استعمال میں 4 ہزار 700 فیصد، گیبون میں 27 ہزار فیصد اور سینیگال میں ایک لاکھ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، کمپنی کے مطابق یہ اضافہ ’سیاسی اور سماجی عدم استحکام کا ردعمل ہے۔

    کمپنی کا کہنا تھا کہ 2024 دنیا میں جمہوریت کے لیے اہم سال ہے، رواں سال جن ممالک میں انتخابات ہو رہے ہیں ان میں سے کئی ممالک کا اظہار رائے کی آزادی اور آزادانہ انتخابات کے حوالے سے ریکارڈ مشکوک ہےسنسر شپ کی تاریخ رکھنے والے وہ ممالک جہاں رواں سال انتخابات ہونے ہیں وہاں کمپنی مفت وی پی ان سرورز فراہم کرے گی، ان ممالک میں وینزویلا، جنوبی سوڈان، سری لنکا اور ترکی سمیت دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

    بھارت کیجانب سے پاکستان کے آئی ایم ایف قرض کی سخت نگرانی کے مطالبے کا …

    الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو انتخابی نتائج کے تصدیق شدہ دستاویزات …

    اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی ،خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں توسیع

  • بھارت کیجانب سے پاکستان کے آئی ایم ایف قرض کی سخت نگرانی کے مطالبے کا انکشاف

    بھارت کیجانب سے پاکستان کے آئی ایم ایف قرض کی سخت نگرانی کے مطالبے کا انکشاف

    نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی: بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق آئی ایم ایف میں پاکستان کے جاری 3 ارب ڈالر کے پروگرام پر عمل درآمد کے لیے جائزہ اجلاس ہوا جس میں بھارت کے مندوب کرشنا مورتی سبرامنیم نے سخت موقف اپنایا انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ہنگامی طور پر دیئے جانے والے قرض کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئی ایم ایف کا قرض دفاعی اخراجات کے لیے استعمال نہ ہو پائے، بھارت نے یہ ہرزہ سرائی بھی کی کہ رقم دہشت گردی پر سرمایہ کاری یا دوسرے ممالک (چین، سعودی عرب) کو قرض کی ادائیگی میں بھی استعمال ہو سکتی ہے لہذا اسے روکا جائے۔

    بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت حالیہ کچھ عرصے سے پاکستان کے لیے قرض کے پروگراموں پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا ہے اور جولائی میں بھی اس نے ووٹ نہیں دیا تھا جب پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی پروگرام منظور کیا گیا اس کے بعد جنوری کے وسط میں جب 70 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی گئی تب بھی بھارت نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا-

    صدر مملکت نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی

    تاہم اخبار کے مطابق اس مرتبہ نئی دہلی حکومت نے کرشنامورتی کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے ’چیکس اینڈ بیلنس اور سخت نگرانی یقینی بنانے‘ کا مطالبہ کیا جائے۔

    پاکستان سمیت دنیا کے 190 ممالک آئی ایم ایف کے رکن ہیں، تاہم فیصلہ سازی میں ہر ایک کا وزن برابر نہیں، ہر رکن ملک کے پاس اس کی اہمیت کے اعتبار سے مخصوص تعداد میں ڈرائنگ رائٹس (drawing rights) ہیں اور اسی بنا پر اس ملک کے ووٹوں کا تعین ہونا ہے، مجموعی طور پر لاکھوں کی تعداد میں ووٹ ہیں، اس کی بنا پرآئی ایم ایف کے رکن ممالک کو ان کے کوٹے کے حساب سے ووٹ دینے کا اختیار حاصل ہے مثال کے طور پر امریکہ جس کا کوٹا سب سے زیادہ ہے کے پاس 8 لاکھ 31 ہزار 401 ووٹ ہیں۔

    پاکستان بھی آئی ایم ایف کا رکن ہے اور پاکستان کے پاس 21,769 ووٹ ہیں، رکن ممالک کے یہ ووٹ ان کی نمائندگی کرنے والے ڈائریکٹرز ڈالتے ہیں۔ پاکستان الجیریا، گھانا، ایران، لیبیا، مراکش اور تیونس کے ساتھ ایک گروپ میں شامل ہے، اس پورے گروپ کے ووٹ 123,301 ہیں جو مجموعی ووٹوں کا 2.45 فیصد بنتے ہیں۔

    بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

    بھارت کے ووٹوں کی تعداد 132,603 ہے۔ بھارت جس گروپ میں شامل ہے اس میں بنگلہ دیش، بھوٹان اور سری لنکا بھی ہیں۔ اس گروپ کی نمائندگی بھارت سے تعلق رکھنے والے کرشنامورتھی سبرامنیم کرتے ہیں۔ اور اس گروپ کے ووٹوں کی تعداد 153,638 ہے جو کل ووٹوں کا 3.05 فیصد بنتی ہے،ایسے میں بھارت یکطرفہ طور پر پاکستان کا قرض رکوا نہیں سکتا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کا آئی ایم ایف پروگرام اپریل میں ختم ہوگا جس کے بعد قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف کا ایک اور قرض پروگرام درکار ہے اطلاعات کے مطابق پاکستان 6 سے 8 ارب ڈالر کے حصول کیلئے کوششیں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مذاکرات ایک دو ہفتے میں ہو سکتے ہیں-

    اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی ،خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں توسیع

  • جانوروں کی اسمگلنگ بھارتی شہری بنکاک ائیر پورٹ پر گرفتار

    جانوروں کی اسمگلنگ بھارتی شہری بنکاک ائیر پورٹ پر گرفتار

    تھائی: بنکاک میں کسٹم حکام نے جانوروں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ بنکاک انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کے سامان میں ریڈ پانڈا سمیت درجنوں دیگر جانور پائے گئے جن کی تعداد 87 ہے، سامان میں سانپ، طوطے اور مانیٹر چھپکلی بھی شامل ہے جنہیں 6 بھارتی شہری ممبئی اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم بروقت کارروائی کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

    پاکستان کا غزہ میں رمضان المبارک میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    کسٹم حکام کے مطابق بھاتی شہریوں نے سانپوں کو کپڑے کے تھیلے میں بند کیا اور طوطوں کو پلاسٹک کے کنٹینر میں چھپا رکھا تھا، جانوروں کی اسمگلنگ پر ملزمان کو 10 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کسٹم حکام کی جانب سے ٹوکری میں بند ریڈ پانڈا کی تصویر جاری کی گئی ہے جس کی نسل خطرے سے دوچار ہے۔

    عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر …

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ جنگلی حیات کے اسمگلروں کے لیے ایک بڑا ٹرانزٹ مرکز ہے، یہ جانور عام طور پر چین اور ویتنام میں فروخت ہوتے ہیں-

    سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت کا اردو ترجمہ جاری کر …

  • بیوی کے جہاز میں نہ پہنچنے پر فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا مسافر  گرفتار

    بیوی کے جہاز میں نہ پہنچنے پر فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا مسافر گرفتار

    بنگلورو: بھارتی شہر ممبئی میں بیوی کے جہاز میں نہ پہنچنے پر فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ شہری ولاس بکادے اور ان کی اہلیہ نے بنگلورو سے ممبئی کیلئے اڑان بھرنی تھی لیکن ولاس کی اہلیہ فلائٹ کیلئے بورڈنگ گیٹ پر تاخیر سے پہنچیں، ولاس نے فلائٹ کی کسٹمر کیئر سروس سے فلائٹ میں تاخیر کی گزارش کی جسے انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردیاگیا، اہلیہ کی فلائٹ چھوٹنے پر ولاس نے فائلٹ میں تاخیر کیلئے بم کی دھمکی دی، بم کی دھمکی پر انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور فلائٹ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، کچھ نہ ملنے پر انتظامیہ نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرادیا بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

  • نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

    نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

    واشنگٹن: نکی ہیلی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق نکی ہیلی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور صدارتی امیدوار توثیق کرنے سے گریز کیا کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو میرا ساتھ دینے والوں کی حمایت لازمی حاصل کرنا ہوگی۔

    واضح رہے کہ پہلے سُپر ٹیوز ڈے میں ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بن کر سامنے آگئے ہیں، نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

    روئٹرز کے مطابق ساؤتھ کیرولینا کی سابق گورنر اور ٹرمپ کے دور صدارت میں اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر رہنے والی نکی ہیلی نے ری پبلکن کے امیدواروں کی نامزدگی کے لیے ہونے والی انتخاب میں 15 میں سے 14 ریاستوں میں ٹرمپ سے شکست کے بعد چارلسٹن میں خطاب کے دوران اعلان کیا، نکی ہیلی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی انتخابی مہم معطل کردوں، مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

    ہم جنس پرست یہودی صحافی، وکیل اور مصنف،گلن گرین والڈ

    انہوں نے کہا کہ متوقع طور پر ٹرمپ ہی ری پبلکن کے امیدوار ہوں گے لیکن ان کی توثیق نہیں کی گئی ہے، اب یہ ٹرمپ پر منحصر ہے کہ وہ ہماری پارٹی کے اندر اور باہر حمایت حاصل کریں اور مجھے امید ہے وہ ایسا کرپائیں گے۔

    نکی ہیلی نے خارجہ امور کے تجربے کی بنیاد پر کہا کہ یہ ضروری ہے کہ امریکا عالمی سطح پر قیادت جاری رکھے، اسی طرح ہیلی اپنی مہم کے دوران مسلسل کہتی رہی ہیں کہ امریکا کو روس کے خلاف یوکرین کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنا دفاع کرسکے جبکہ ٹرمپ کا مؤقف اس کے برخلاف ہے۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف

    یوکرین کے حوالے سے نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ ہم مزید پیچھے ہٹتے ہیں تو مزید جنگ ہوگی اور اس سے کم کچھ نہیں ہوگا، دوسری جانب ٹرمپ کی مہم کے پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ وہ امیگریشن، معیشت، خارجہ پالیسی جیسے امور پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ نکی ہیلی نے ٹرمپ سے کسی بھی ری پبلکن امیدوار کے مقابلے میں زیادہ مزاحمت کی لیکن وہ کسی مرحلے پر بھی سنجیدہ خطرہ نہ بن سکیں اور متعدد مجرمانہ مقدمات کے باوجود پارٹی میں اپنی حمایت برقرار رکھا ہوا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں،امریکا

  • جیکولین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

    جیکولین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں پالی ہل میں واقع ناروج ہل میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت کی 17ویں منزل پر آگ لگ گئی، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    اس موقع پر آگ بجھانے والا عملہ اپنی گاڑیوں اور مشینوں کے ساتھ پہنچا، مقامی لوگوں کے مطابق آگ اصل میں تیرہویں منزل کے ایک کچن میں لگی تھی، جیکولین فرنینڈس اس بلڈنگ کے ایک فائیو بی ایچ کی پرتعیش رہائش گاہ میں مقیم ہیں، آگ شام آٹھ بجے لگی، جس پر قابو پالیا گیا۔