Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • یواے ای ،عجمان  فیکٹری میں آگ لگنے سے9پاکستانی زخمی

    یواے ای ،عجمان فیکٹری میں آگ لگنے سے9پاکستانی زخمی

    متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں کیمیائی مصنوعات کے ڈپو میں آتشزدگی سے 9 پاکستانی زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں میں گل داد ، نواب اور امام بخش کا تعلق ضلع بے نظیر آباد سندھ جبکہ اکرم ڈیرہ غازی خان پنجاب سے ہے

    پاکستانی قونصل خانے کے مطابق عجمان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے چار زخمیوں کو ابتدائی طور پر عجمان کے خلیفہ بن زید ہسپتال لے جایا گیا گل داد ، نواب اور امام بخش کا تعلق ضلع بے نظیر آباد سندھ جبکہ اکرم کا ڈیرہ غازی خان پنجاب سے ہے امام بخش کو بعد میں شیخ شخبوت میڈیکل سٹی ابوظہبی منتقل کر دیا گیا ۔

    اعجاز نامی زخمی شیخ زید اسپتال شارجہ، شاہد اور ظہور کویت اسپتال شارجہ جبکہ سکندر القاسمی اسپتال شارجہ میں داخل ہے پاکستانی قونصل خانے کے مطابق تمام زخمیوں کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جا رہی ہے قونصلیٹ جنرل دبئی کے ویلفیئر ونگ نے اسپتالوں کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی۔

    پاکستانی قونصل جنرل دبئی حسین محمد تحقیقات کیلئے پاکستانی مشن عجمان پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

  • غزہ: اسرائیل کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ،7 افراد شہید

    غزہ: اسرائیل کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ،7 افراد شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے بڑے شہررفح میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی کارروائی کرکے 7 فسلطینیوں کو شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی خبرایجنسی وفا نے بتایا کہ اسرائیل نے فضائی کارروائی میں شاہین خاندان سے تعلق رکھنے والی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جہاں ابوحمرا اور ابو سلطان سے بے گھر ہونے والے افراد مقیم تھے فضائی کارروائی ایک مارکیٹ جانے والی مصروف سڑک پر کی گئی، جس کے نتیجے میں عمارات اور گاڑیوں کو بدترین نقصان پہنچا، الجزیرہ نے نامہ نگاروں نے بتایا کہ سڑک پر جاں بحق ہونے والوں میں شامل خواتین، بچوں اور بزرگوں کی لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر سے پانچ مشکوک افراد گرفتار

    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں پر 8 خون ریز کارروائیاں کی ہیں، جس کے نتیجے میں 92 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں،ا سرائیلی فورسز نے ایمبولینسز اور عملے کو ملبے تلے دبے ہوئے اور سڑک پر پڑے ہوئے متاثرین تک پہنچنے سے روکا۔

    60 سے 70 سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے بعد شروع کی گئی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران اب تک 29 ہزار 600 فلسطینیوں کو شہید اور 70 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا ہے اور اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کو تباہ کردیا ہے، حماس کے حملوں میں 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت رپورٹ کی گئی تھیں لیکن اسرائیل نے اس کی آڑ میں غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا اور بے گناہ شہریوں کو بجلی، پانی اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کردیا۔

    ایف آئی کی کارروائی،سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں

  • 60  سے  70  سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

    60 سے 70 سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

    اٹلی: اطالوی پولیس نے 60 سے 70 سال کی عمر کے درمیان موجود چھ مشتبہ ڈاکوؤں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جو روم کے ڈاک خانوں میں مسلح وارداتیں کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

    باغی ٹی وی: برطانوی اخبار ”دی گارڈین“ کی رپورٹ کے مطابق ، اس گینگ کے سرغنہ کی شناخت 70 سالہ ایٹالو ڈی وٹ عرف ”جرمن“ کے نام سے ہوئی ہے، جس نے 1990 کی دہائی کے وسط میں ہسپانوی سٹیپس کے قریب ایک کامیاب بینک ڈکیتی کے بعد شہرت حاصل کی۔

    اس چھ رکنی گینگ میں موجود بزرگوں میں سے ایک کی عمر 68 ہے جس نے مبینہ طور پر ڈکیتیوں کو انجام دینے میں بنیادی کردار ادا کیا، جب کہ ایک 66 سالہ شخص کو نشانہ بنائے گئے ڈاکخانوں کی بیک ڈور چابیوں کی نقل حاصل کرنے کا کام سونپا گیا، 50 کی دہائی کے اوائل میں موجود دو افراد کا کام دیواروں میں سوراخ کرنا تھا جو اکثر راتوں رات یا ہفتے کےآخر میں چوروں کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے کام کرتے تھے۔

    گلف آئل کا پاکستان کی شراکت کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں آغاز کار

    اس گینگ پر گزشتہ سال مئی میں سان جیوانی ضلع کے ایک پوسٹ آفس سے تقریباً200,000 یورو چوری کرنے کا الزام ہے واردا ت کے دوران بندوقوں سے لیس دو ارکان پچھلے دروازے سے داخل ہوئے اور اے ٹی ایم لوڈ کرنے والے ایک ملازم کو ڈرایا۔

    لا ریپبلیکا کے مطابق گینگ کو ایک اور ڈکیتی کا پلان بھی منسوخ کرنا پڑا کیونکہ 66 سالہ گینگ ممبر کو بے ضابطگی کے مسائل تھے اور اسے اپنے پروسٹیٹ کے آپریشن کی ضرورت تھی۔

    ڈان باسکو علاقے کے ڈاک خانے میں ناکام چوری کے بعد ڈکیتیوں کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا جو تمام کیمرے پر پکڑی گئی تھی، ختم ہو گئی ڈکیتیوں میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کو مسلح ڈکیتی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک

    ان مبینہ ڈاکوؤں کی شناخت اطالوی دارالحکومت کے مجرمانہ حلقوں میں ”شناسا چہرے“ کے طور پر کی گئی تھی ، مبینہ ڈاکوؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اطالوی دارالحکومت کے جرائم پیشہ انڈرورلڈ میں پولیس کے "پرانے جاننے والے” تھے۔ 1995 میں، ایک خوبصورت لباس میں ملبوس ڈی وٹ نے 15 بینک کارکنوں کو یرغمال بنا لیا جب وہ کریڈٹو اٹالیانو کی ایک برانچ میں ان کے لنچ بریک کے دوران کاپی شدہ چابیوں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے اور بندوق کی نوک پر دھمکیاں دیتے رہے اس نے 210 ملین لیرا لُوٹے۔

    پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

  • ایرانی سکیورٹی فورسز  کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم  جیش العدل کا سرغنہ ہلاک

    ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک

    تہران: ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ اسماعیل شاہ بخش ہلاک ہو گیا، علاوہ ازیں پاکستان میں اسمگلروں کی آپس کی فائرنگ کو ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی اور غیر ملکی میڈیا کا ایجنڈا بے نقاب ہوگیا,جبکہ دفتر خارجہ کے ذرائع نے پاکستانی سرزمین پر ایرانی فورسز کی کارروائی کو گمراہ کن پرو پیگنڈا قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان کے بارڈر کے قریب ایرانی سکیورٹی فورسز نےکارروائی کی ، ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں جیش العدل کاسرغنہ اسماعیل شاہ بخش ساتھی سمیت مارا گیا، اسماعیل شاہ بخش جنوب مشرقی ایران میں حالیہ دہشت گرد حملوں کا مرکزی مجرم تھا۔

    دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق نہ ایسا کوئی واقع پیش آیا، نہ سرکاری ایرانی میڈیا نے اسے رپورٹ کیا آپریشن "مرگ بر سرمچار” کی خفت مٹانے کے لیے اسمگلرز کی کراس فائرنگ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ چند غیر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے تاہم پاکستانی سرزمین پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اسمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جسے فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے ، آپریشن مرگ برگ سرمچار کی خفت مٹانے کے لیے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں، متوقع طور پر ہندوستانی میڈیا اِس خبر کو بڑھا چڑھا کر پھیلا رہا ہے جس میں صداقت نہیں۔

    قومی اسمبلی ، افتتاحی اجلا س کیلئے نئے پریس گیلری کارڈز جاری …

    گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟حافظ نعیم

    بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان، شیر افضل مروت کو نوٹس جاری

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد آئندہ ماہ  پاکستان  آئےگا

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان آئےگا

    لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئےگا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وفد نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا جائزہ لےگا، وفد میں نیوزی کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈکسن شامل ہیں، وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لےگا، نیوزی لینڈکو اپریل کے وسط میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ پنڈی اسٹیڈیم اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں تین میچ راولپنڈی میں کھیلے جانےکا امکان ہے، دونوں بورڈز کی رضا مندی سے جلد شیڈول کا اعلان متوقع ہے،عید الفطر کی وجہ سے نیوزی لینڈکا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہوگا، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلے جانےکا امکان ہے۔

    قومی اسمبلی ، افتتاحی اجلا س کیلئے نئے پریس گیلری کارڈز جاری …

    گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟حافظ نعیم

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

  • متحدہ عرب امارات کا نام ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکال لیا گیا

    متحدہ عرب امارات کا نام ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکال لیا گیا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ’گرے لسٹ‘ سے نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای کو اہم اصلاحاتی پیشرفت کے بعد گرے لسٹ سے نکالا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای کو 2022 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ آج پیرس میں ایف اے ٹی ایف نے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر فیصلہ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ایک جامع جائزہ کے بعد کیا گیا۔ یو اے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کیے۔ رپورٹ کے مطابق مالی جرائم کو روکنے کیلئے اماراتی حکام نے نئی ضوابط مرتب کیے۔ یواے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور انسداد دہشتگری کیلئے ادارہ قائم کیا۔

  • کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مقدمہ میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق

    کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مقدمہ میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق

    کینیڈین شہر لندن اونٹاریو میں 2021 میں پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے کے واقعہ کے ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو دہشتگردی کا مجرم قرار دے دیا گیا۔ ٹورنٹو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مقدمہ میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق کیا گیا۔ سپیریئر کورٹ کی جسٹس رینی پومیرنس نے مجرم کا نام لینے سے گریز کیا اور کہا میں نے مجرم کا نام نہ لینے کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مجرم کی سوچ کا بھی ذکر نہیں کروں گی کہ یہ کارروائی دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے۔ یاد رہے کہ 23 سال کے مجرم نےجون 2021 میں سلمان افضال نامی پاکستانی شہری اور انکے خاندان پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ واقعہ میں سلمان افضال، انکی اہلیہ مدیحہ، بیٹی یمنیٰ اور والدہ طلعت افضال جاں بحق ہوئے تھے۔مجرم کو فرسٹ ڈگری مرڈر اور کم سن کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا۔ مجرم کو کسی پیرول کے بغیر عمر قید یعنی 25 سال قید کاٹنا پڑے گی۔ واضح رہےویلٹمین نے پاکستانی نژاد کینیڈین فیملی کو ان کی شناخت اور مسلمان ہونے کے باعث جان بوجھ کر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شام کو چہل قدمی کے لیے نکلے تھے۔قتل کیے جانے والوں میں 46 سالہ سلمان افضال، ان کی 44 سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان، 15 سالہ بیٹی یمنٰی افضال اور سلمان افضال کی 74 سالہ والد طلعت افضال شامل تھے۔ ان افراد کو ویلٹمین نے لندن اونٹاریو میں اپنے ٹرک کی ٹکر سے ہلاک کیا تھا۔

  • اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت

    اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت

    امریکا اور یورپ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نظامِ شمسی سے باہر دو بڑے سیاروں کا تصادم ہوا ہے،جس کے نتیجے میں دونوں سیارے مکمل طور پر پگھل گئے اور گیس کا بہت بڑا بادل پیدا ہوا۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کے مطابق دونوں سیاروں کا مرکزی حصہ برقرار ہے اور گیس کے بادل میں چھپا ہوا ہےماہرین نے یہ بھی بتایا کہ یہ واقعہ بہت پہلے کا ہے جو ریکارڈ اب ہوا ہے دونوں سیاروں کے تصادم کے نتیجے میں جو روشنی پیدا ہوئی وہ ہزار دن برقرار رہی۔

    ماہرین نے بتایا کہ دونوں سیاروں کا حجم زمین سے دسیوں گنا تھا کائنات کی وسعتوں میں ستارے تباہ ہوتے رہتے ہیں اور سیاروں کے درمیان تصادم رونما ہوتا رہتا ہے جب کوئی بڑا ستارہ ٹوٹ جاتا ہے تو اس کی قوتِ تجاذب انتہائی بڑھ جاتی ہے اور پھر وہ بلیک ہول میں تبدیل ہوتا ہے، کسی بھی بلیک ہول سے کوئی چیز نہیں بچ سکتی، روشنی بھی نہیں، بلیک ہولز جو کچھ بھی اپنے اندر جذب کرتے ہیں اس کا کیا بنتا ہے یہ سائنس دانوں پر واضح نہیں کیونکہ روشنی کے عدم وجود کے باعث بہت کچھ دیکھ پانا اور سمجھ پانا ممکن نہیں۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کب کروائے گی ،تاریخ اور شیڈول جاری

    دوسری جانب ایک اور تحقیق میں ماہرینِ فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت کر لیا ہے نیچر آسٹرونومی نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین فلکیات نے چلی میں بہت بڑی ٹیلی اسکوپ کی مدد سے خلا میں اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت کیا ہے غیر معمولی طاقت کے حامل اس بلیک ہول کو J0529-4351 کا نام دیا گیا ہے، جو ہمارے سورج سے 17 بلین گنا بڑا ہے۔

    یہ بلیک ہول بنیادی طور پر کہکشاں کا مرکزی حصہ ہے، فلکیات کی اصطلاح میں اسے ’ایکٹیو گیلیکٹک نیوکلیئس‘ (AGN ) کہا جاتا ہے،محققین کے مطابق یہ انتہائی وسیع بلیک ہول ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر ہمارے سورج کے مساوی مواد نگل رہا ہے اس بلیک ہول کا پتہ برسوں پہلے لگایا گیا تھا تاہم اس کی تفصیلات حال ہی میں ایک مکمل مطالعے کے بعد سامنے آئی ہیں۔

    اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشری بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار

    آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے محقق کرسچین ولف نے بتایا ہے کہ کسی بھی بلیک ہول کے غیر معمولی تجاذب سے چیزیں پھٹ جاتی ہیں اور یوں غیر معمولی روشنی پیدا ہوتی ہے، J0529-435 کی روشنی کو ہم تک پہنچنے میں 12 ارب سال لگے ہیں،اس بلیک ہول کا قطر 7 نوری سال ہے، جس سے خارج ہونے والی روشنی ہمارے سورج سے خارج ہونے والی روشنی سے 500 کھرب گنا زیادہ ہے J0529-435 کا درجۂ حرارت 10 ہزار سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے اور اس کے دائرے میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار اتنی ہے کہ ایک سیکنڈ میں زمین کا چکر لگا سکتی ہیں۔

    کے پی کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا

  • افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے

    افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے

    کابل: افغانستان سے مبینہ طور پر قومی خزانے کے کروڑوں ڈالر لے کر فرار ہونے والے سابق افغان صدر اشرف غنی پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں افغانستان سے فرار ہونے کے بعد سابق افغان صدرکو پہلی مرتبہ سعودی عرب میں دیکھا گیا، افغان میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم افغانستان کے سابق صدر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

    واضح رہے کہ اگست 2021 میں اشرف غنی نامعلوم مقام پر مفرور ہو گئے تھے افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے سابق چیف سیکورٹی گارڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک سے فرار ہوتے وقت وہ لاکھوں امریکی ڈالرز لے کر فرار ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دعوے کے حق میں ثبوت و شواہد بھی پیش کرسکتے ہیں۔

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    مفرور صدر اشرف غنی کے سابق چیف باڈی گارڈ بریگیڈیئر جنرل پیرازعطا شریفی نے برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اشرف غنی کے فرار سے قبل انہوں نے نوٹوں سے بھرے تھیلے صدارتی محل میں آتے ہوئے دیکھے تھے جن کی فوٹیج بھی ان کے پاس موجود ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا تھ کہ صدارتی محل میں بینک سے ایک آدمی نوٹوں سے بھرے ہوئے تھیلے لے کر آیا تھا جن میں کروڑوں اور یا پھر اربوں ڈالرز موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پیسے دراصل کرنسی ایکچینج مارکیٹ لے جانے کے لیے تھے جو اشرف غنی اپنے ہمراہ لے گئے،معمول کے مطابق صدارتی محل میں ہر جمعرات کے دن کرنسی ایکسچینج مارکیٹ کے پیسے آتے تھے،مفرور اشرف غنی اس بات سے بخوبی واقف تھے اور وہی سارے پیسے لے کر ملک سے فرار ہو گئے۔

    حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان

    واضح رہے کہ اشرف غنی 15 اگست کو ملک سے اس وقت فرار ہوئے تھے جب ابھی طالبان کابل میں داخل بھی نہیں ہوئے تھے،اس وقت میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ مفرور صدر اشرف غنی ملک سے 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم کے ہمراہ فرار ہوئے ہیں لیکن اس کی انہوں نے تردید کردی تھی۔

  • امریکا کا پاکستان سے  ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  بحال کرنے کا مطالبہ

    امریکا کا پاکستان سے ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بحال کرنے کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ کہ وہ آزادی اظہار کا احترام کرتے ہوئے ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بحال کرے۔

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں اتحادی حکومت کی تشکیل سے متعلق سوال پر تبصرہ دینے سے گریز کرتے ہوئے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جب بھی آپ کسی بھی ملک کے اندراتحادی سیاست ہوتے دیکھتے ہیں تو یہ خود اس ملک کا فیصلہ ہوتا ہے، نہ کہ ایسی چیز جس پر ہم غور کریں-

    ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان سے آزادی اظہار کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ، اظہار رائے اور سوشل میڈیا جس میں ٹوئٹرتک، جسے اب ’ ایکس‘ کہا جاتا ہے، رسائی بحال کی جائے، ہمیں پاکستان میں اظہار رائے اور تنظیم سازی کی آزادی پر پابندیوں کی کسی بھی رپورٹ پر تشویش ہے، جس میں حکومت کی جانب سے عائد کردہ جزوی یا مکمل انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن بھی شامل ہے-

    سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نا کر سکی

    ترجمان نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرے اور کسی بھی سوشل میڈیا تک رسائی بحال کرے، ہم نے پاکستانی حکام کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران ان بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیا ہے اور دیتے رہیں گے-

    واضح رہے کہ پاکستان میں ہفتہ کی رات کو ایک سینیئر سرکاری عہدیدار کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا اعتراف کیے جانے کے بعد ایکس سروس متاثر ہوئی ہے۔

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا