Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان

    حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان

    تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق پیش رفت کی امید پھر سے جاگ اُٹھی ہے۔

    اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ادارے ’سی آئی اے‘ کے ڈائریکٹر ولیم برنز کی حماس اور اسرائیل کی قیادت سے رابطوں میں پیش رفت سامنے آئی ہےسی آئی اے کے ڈائریکٹر کے ان رابطوں میں امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے امور کے مشیر بریٹ میک گرک نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں حماس کا ایک وفد اس وقت مصر کے دورے پر ہے اور وہاں کی انٹیلی جنس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات چیت بھی کی، قیدیوں کی فائل اور جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر متوقع اسرائیلی حملے کے بارے میں بات کرنے کے لیے میک گرک آج مصر کا بھی دورہ کریں گے،حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدے کے لیے امریکا، قطر، اردن اور مصر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن یہ مذاکرات بار بار تعطل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    7 اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں گزشتہ برس نومبر میں ایک ہفتے کی جنگ بندی ہوئی تھی جس کے دوران حماس نے 100 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل نے تقریباً 300 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا اس وقت حماس کے پاس 132 اسرائیلی یرغمالی ہیں جن میں سے 29 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔

  • یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

    یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

    یورپ: یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے اراکین نے روس کے خلاف پابندیوں کا 13 واں پیکیج منظور کرلیا ہے جس کے تحت دو سال سے جاری روس یوکرین جنگ میں ملوث مزید 200 اداروں اور افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان افراد اور اداروں کا تعلق دفاعی و عسکری شعبوں اور جنگی پروپیگنڈے سے ہے۔

    یورپی یونین میں شامل ممالک کے نمائندگان نے برسلز میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے مسودے پر دستخط کیے، پابندیوں کی منظوری کے بعد یورپی کمپنیاں ان 200 اداروں اور افراد اور ان کے ساتھ روابط رکھنے والی کمپنیوں کو سازوسامان اور ٹیکنالوجیز فروخت نہیں کرسکیں گی۔

    نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

    نئی پابندیوں کی باقاعدہ منظوری یورپی یونین کے 24 فروری کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی، یاد رہے کہ 24 فروری وہ تاریخ ہے جب روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا، یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فون دیر لاین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے،یورپ کے فارن پالیسی چیف جوزپ بورل کے مطابق نئی پابندیوں کی منظوری کے بعد اس فہرست میں شامل اداروں اور افراد کی تعداد 2000 ہوگئی ہے۔

    یورپ نے حال ہی میں چین، ازبکستان، ایران اور متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنیوں کو بھی ہدف بنایا ہے جو مبینہ طور پر یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی میں شامل ہیں،پابندیوں کی نئی فہرست میں تین چینی، اور شمالی کوریا اور بیلاروس کی ایک ایک فرم بھی شامل ہے۔

    رہنما پی پی اور رکن قومی اسمبلی نے پارٹی سے راہیں الگ کر لیں

  • بھارتی ریڈیو کے مشہور صدا کار  امین سیانی 91 سال کی عمر میں  انتقال کرگئے

    بھارتی ریڈیو کے مشہور صدا کار امین سیانی 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    ممبئی: بھارتی ریڈیو کے مشہور صداکار امین سیانی 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق 91 سالہ امین سیانی کے بیٹے راجل سیانی نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال لے جایا گیا وہ اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔

    امین سیانی کی آواز بناکا گیت مالا سے مشہور ہوئی تھی،ان کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی افسوس کا اظہار کیا، امین سیانی کی آخری رسومات کل جمعرات کو ادا کی جائیں گی۔

    نگران وزیر اعلی پنجاب سے چینی اور ایرانی قونصل جنرلز سے الگ الگ ملاقاتیں

    واضح رہے کہ امین سیانی 21 دسمبر 1932 کو پیدا ہوئے، انہوں نے کئی مشہور پروگرامز کیے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا تعارفی جملہ بنا جس میں انہوں نے خواتین کو ترجیح دی، وہ جب بھی اپنا ریڈیو پروگرام شروع کرتے تو کہتے نمستے بہنوں اور بھائیوں میں آپ کا دوست بول رہا ہوں، امین سیانی نے 19 ہزار وائس اوورز کیے تھی،انہوں نے اپنے 42 سالہ کیرئیر میں 50 ہزار سے زائد شو کیے، جسے سامعین نے بیحد پسند کیا، اس کے علاوہ انہوں نے چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی وفات پا گئے

    21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن

  • ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا

    ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا

    انقرہ: ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کی فضائی و خلائی صنعت TUSAS کے اہم ترین ٹیکنالوجی منصوبوں میں شامل”قان“ محارب طیارے نے تمام تجرباتی پروازیں مکمل کرنے کے بعد آج پہلی پرواز بھی کامیابی سے مکمل کر لی ہے،اس طرح ترکیہ ففتھ جنریشن طیارہ بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے-

    اس طیارے کی خصوصیات میں ڈبل موٹر، پلٹ جھپٹ اور راڈار سے چھپنے کی صلاحیت، باڈی میں اسلحہ اٹھانے اور برقی حرب قابلیت شامل ہیں،یہ طیارہ بلند فضائی محاربہ مسافت اور سُپر سونک رفتار میں حساس اور پوائنٹ فائرنگ کی صلاحیت کے ساتھ منفرد ہے۔

    ن لیگی رہنماؤں سے جے یو آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی الگ الگ …

    تحریک انصاف ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرے گی، …

    کرائے کے قاتل،173شوٹر لاہور میں،پنجاب میں13 ماہ میں 573 قتل کی اندھی وارداتیں

  • ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ممبئی: بھارتی اداکارہ ر انوشکا شرما اور معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹا ہوا جس کا نام ناہوں نے اکے رکھا ‘اکے’ (Akaay) کے نام کا تُرک اور سنسکرت زبان میں مطلب سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی بچے کی پیدائش کو سٹار جوڑی نے 5 دن را ز میں رکھا بعد ازاں سوشل میڈیا پر 20 فروری کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘اکائے’ (Akaay) رکھا ہے جوکہ کافی منفرد ہے۔

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وامیکا کے چھوٹے بھائی ’اکائے‘ کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں اور اس خوشی کے موقع پر ہمیں آپ کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے،جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر جیسے ہی منظرِ عام پر آئی تو مداحوں نے ان کے بیٹے ’اکائے کوہلی‘ کے نام سے بےشمار اکاؤنٹس بنا لیے۔

    د پیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے 5 سال بعد …

    اسٹار جوڑی کے بیٹے کا نام سُن کر مداح اس نام کا مطلب جاننا چاہ رہے تھے ، ایسے میں بھارتی میڈیا نے ویرات اور انوشکا کے بیٹے کا نام مطلب بتا دیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیٹے کے نام کا مطلب ‘امر’ اور ‘لازوال’ ہے اور یہ نام سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے،سنسکرت زبان میں ‘اکے’ کو ‘کایا’ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ‘جسم’ ہے جبکہ تُرک زبان میں ‘اکے’ کا مطلب ‘چاند کی چمک’ یا ‘چمکتا ہوا چاند’ ہے۔

    ماہرہ خان کی اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا-

  • ایپل پربھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان

    ایپل پربھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان

    کیلیفورنیا : یورپی یونین کی جانب سے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر مسابقتی قانون کی خلاف ورزی پر 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا-

    باغی ٹی و ی : فنانشل ٹائمز کے مطابق ایپل پر یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور اسی وجہ سے جرمانہ عائد کیا جائے گا، یہ جرمانہ 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر (50 کروڑ یورو) تک ہو سکتا ہےجرمانے کا اعلان اگلے مہینے کے شروع میں متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ یورپی کمیشن نے گزشتہ برس الزام عائد کیا تھا کہ ایپل ایپ اسٹور قواعد کے ذریعے میوزک اسٹریمنگ مارکیٹ میں مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے،مذکورہ قانون کے تحت ڈیولپرز اپنے صارفین کو میوزک کی خریداری کے حوالے سے آپشنز روک دیا گیا ہے۔

    د پیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے 5 سال بعد …

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں برازیل کی ایک عدالت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر آئی فون کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز شامل نہ ہونے پر ایپل پر 100 ملین (تقریباً 150 کروڑ برازیلین روپے) کا جرمانہ عائد کیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ملک میں فروخت ہونے والے آئی فو ن کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ مقدمہ صارفین اور ٹیکس دہندگان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کیا گیا، جن کا مؤقف تھا کہ کمپنی چارجر کے بغیر اپنی نئی پروڈکٹ فروخت کر رہی ہے-

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا یوم پیدائش

    قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، …

  • غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے، برطانوی شہزادہ

    غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے، برطانوی شہزادہ

    برطانوی شہزادہ ولیم نے اہم بیانیہ دے کر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، جس نے انسانی حقوق کی پیشہ ورانہ راہ میں اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے دنیا بھر میں ہونے والی مظلومیتوں کی خلاف ورزی کی اپیل کی ہے۔شہزادہ ولیم نے اپنے بیان میں غزہ کی فلاحی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور دنیا بھر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوراً عمل کرنے کی ضرورت ہے، خصوصاً غزہ میں جو اس وقت ایک ناقابل برداشت صورتحال سے گزر رہا ہے۔
    ان کے بیان میں شہزادہ ولیم نے دینی معاشرتی اصولوں کے مطابق انسانیت کے لئے خدمات فراہم کرنے اور انسانی حقوق کی حفاظت کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ دینی معاشرتی اصولوں کا اہمیتی کردار ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی احترام اور مدد کرنے کا ذریعہ بنانا چاہئے۔اس بیانیے کا آنے والے دنوں میں مختلف حصوں میں اہمیت حاصل ہوتی رہے گی، اور یہ غزہ میں جنگ بندی کے خلاف اقدامات کیلئے معاشرتی اور سیاسی دائرہ کار میں اہم بنیادی راہنماؤں میں شامل ہو گا۔

  • 13 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی،جونی لیور

    13 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی،جونی لیور

    ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے معروف کامیڈی اداکار جونی لیور نے انکشاف کیا ہے کہ 13 سال کی عمر میں انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی-

    باغی ٹی وی : بھارتی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جونی لیور نے اپنی زندگی میں مشکل وقت کو یاد کیا اور بتایا کہ وہ بچپن میں بہت مشکلات سے دوچار رہے وہ ایک غریب خاندان سے ہیں جہاں مالی مسائل بہت زیادہ تھے اور ان کے والد بھی بہت سخت تھے، اپنے والد کے رویے سے تنگ آکر انہوں نے 13 سال کی عمر میں خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

    جونی لیور کا کہنا تھا کہ وہ ٹرین کی پٹریوں پر جا کر لیٹ گئے تھے کیونکہ وہ اپنے والد کے رویئے سے تنگ آگئے تھے لیکن جب انہوں نے اپنی بہنوں کے آنسو دیکھے تو وہ پٹری سے کھڑے ہوگئے بچپن میں بہت قتل ہوتے دیکھے ہیں، اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو وہ جرائم کی دنیا میں ہوتے انڈسٹری کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ انہیں کام دیا ورنہ وہ گینگسٹر بن کر رہ جاتے۔

    جان سے مارنےکی دھمکیاں، جیکولین فرنینڈس سابق دوست کیخلاف تھانے پہنچ گئیں

    ماہرہ خان کی اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

    محمد رفیع ، لتا اور آشا کی باتیں

  • د پیکا   اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے  5 سال بعد بچے کی آمد متوقع

    د پیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے 5 سال بعد بچے کی آمد متوقع

    ممبئی: 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی ووڈ جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے 5 سال بعد بچے کی آمد متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جا رہا ہے کہ اداکار رنویز سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون بہت جلد ماں باپ بننے والے ہیں، بھارتی میڈیا ’دی ویک‘ کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔

    حال ہی میں اداکارہ کو 77 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) کے ریڈ کارپٹ پر چمکدار ساڑھی میں جلوہ گر ہوتے دیکھا گیا، میڈیا نے اداکارہ کا محتاط انداز بھانپا البتہ اداکار جوڑے کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا یوم پیدائش

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ہی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھی دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا دعویٰ کیا تھا، جس کی بعدازاں اداکارہ نے تردید کر دی تھی-

    واضح رہے کہ رہے کہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے چند سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کی تھی، اس جوڑی کی شادی نومبر 2018 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

    قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، …

    جان سے مارنےکی دھمکیاں، جیکولین فرنینڈس سابق دوست کیخلاف تھانے پہنچ گئیں

  • ماہرین نے  کینسر کی انتہائی خطرناک قسم  کیلئےنئی  دوا  بنا لی

    ماہرین نے کینسر کی انتہائی خطرناک قسم کیلئےنئی دوا بنا لی

    لندن: ماہرین نے ایک نئی دوا بنائی ہے جس سے کینسر کی انتہائی خطرناک قسم کا علاج کیا جا سکے گا۔

    باغی ٹی وی : لندن کی کوئن میری یونیورسٹی کے محققین کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم کے مطابق ان کی ایجاد کی گئی دوا نے مریضوں کی زندگی کو اوسطاً 1.6 ماہ تک بڑھایا جبکہ تین سال کے عرصے میں یہ شرح چار گُنا تک بڑھتی دیکھی گئی۔

    جرنل جاما اونکولوجی میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق تحقیق میں شامل ان مریضوں کا ایک سال تک معائنہ کیا گیا وہ مریض جنہیں ADI-PEG20 دوا اور کیموتھراپی دی گئی ان کی زندگی میں اوسط اضافہ 9.3 ماہ رہا۔ ان کے مقابلے میں جن مریضوں پلیسبو اور کیموتھراپی دی گئی ان کی بقا کا دورانیہ 7.7 ماہ تک دیکھا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9 ججز کے نام مانگ لئے


    محققین کا کہنا تھا کہ رسولی کی غذا کی فراہمی کو روک کر بیماری کا علاج کرنے والی یہ دوا 20 سالوں میں میسوتھیلیوما کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی دوا ہے،
    میسوتھیلیوما کینسر کی وہ قسم ہے جو اعضا کے سطح کے کناروں پر بالخصوص پھیپھڑوں کے کناروں پر واقع ہوتی ہےجس کا تعلق عموماً ایسبیسٹوس کے منکشف ہونے سے ہے۔

    کینسر ریسرچ یو کے سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ برطانیہ میں ہر سال 2700 نئے میسوتھیلیوما کے کیسز رونما ہوتے ہیں جبکہ ہر سال تقریباً 2400 اموات واقع ہوتی ہیں۔ صرف دو فی صد مریض ہی بیماری کی تشخیص کے بعد 10 سال کے بعد تک زندہ رہتے ہیں۔

    سینیٹ اجلاس، مشاہد حسین سید کا عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

    کوئن میری یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر پیٹرزلوساریک کی رہنمائی میں کی جانے والی اس نئی تحقیق میں تمام مریضوں کو چھ ادوار میں ہر تین ہفتے بعد کیموتھراپی سے گزرتے دیکھا گیا، نصف مریضوں کو ADI-PEG20 نامی نئی دوا کے انجیکشن دیے گئے جبکہ دیگر نصف کو دو سال تک پلیسبو(نقلی دوا) دیے گئے۔

    ن لیگ کو ووٹ اپنی شرائط پر دیں گے،بلاول بھٹو