Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • کمپنی کا  اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 3 کروڑ روپے دینے کا اعلان

    کمپنی کا اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 3 کروڑ روپے دینے کا اعلان

    سئیول: جنوبی کوریا کی ایک کمپنی اپنے ملک میں کم ترین شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے انوکھا حل نکال لیا-

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق بویونگ گروپ نامی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 75 ہزار ڈالرز (لگ بھگ 3 کروڑ پاکستانی روپے) دے گی کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس پالیسی کا اطلاق مردوں اور خواتین دونوں پر ہوگا، ان ملازمین میں بھی 52 لاکھ 50 ہزار ڈالرز تقسیم کیے جائیں گے جن کے ہاں 2021 سے اب تک بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔

    بویونگ گروپ کے چیئرمین لی جونگ کیون نے بتایا کہ ہم کمپنی کے ملازمین پر بچوں کی پرورش کے مالی بوجھ میں کمی لانا چاہتے ہیں جن ملازمین کے 3 بچے ہوں گے انہیں 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز نقد یا گھر کے کرائے میں سے ایک آپشن منتخب کرنے کو کہا جائے گامجھے توقع ہے کہ ہمیں ایک ایسی کمپنی کے طور پر جانا جائے گا جو شرح پیدائش میں اضافے اور ملکی مستقبل کے حوالے سے لاحق پریشانیو ں میں کمی لانے کی خواہشمند ہے-

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

    خیال رہے کہ دنیا میں کم ترین شرح پیدائش والا ملک جنوبی کوریا کو قرار دیا جاتا ہے 2018 کے ڈیٹا کے مطابق جنوبی کوریا میں فی خاتون شرح پیدائش ایک بچے سے کم تھی مگر 2022 میں یہ مزید کم ہوکر 08.1 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔

    امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

    میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

  • امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

    امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

    تہران: ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی سے سوال پوچھا کہ کیا امریکا ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پہلے بھی ہر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا ہے اور اگر اب بھی امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

    قبل ازیں امریکانے خبردار کیا کہ ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کے خلاف ابھی اور حملے کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے،و ائٹ ہاؤس کےقومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید حملوں کا ارادہ رکھتا ہے، ہم اس سلسلے میں مزید حملوں اور دیگر ایکشنز کا بھی سوچ رہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے جب ہماری فورسز پر حملہ کیا جائے گا اور ہمارے لوگوں کو قتل کیا جائے گا تو امریکا اس کا جواب دے گا، دوران بریفنگ ایک سوال کے جواب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے اندر حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس حوالے سے امریکی فوج محتاط رہی ہے۔

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    واضح رہے کہ اردن میں ایک فوجی بیس پر ڈرون حملے میں امریکا کے 3 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام امریکا نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر عائد کیا تھا،امریکا نے بعد ازاں شام اور عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ امریکا نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ حزب اللہ کو مالی اور فوجی امداد ایران فراہم کرتا ہےجب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا تھا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملے میں ایران براہ راست ملوث تھا فی الحال ایران پر حملے کے حق میں نہیں لیکن ایران کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے تو کچھ بھی ممکن ہے۔

    بیلجیئم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا

    جاسوسی کے الزام میں چین میں گرفتار آسٹریلوی مصنف کو سزائے موت سنادی گئی

  • برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا

    برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا

    برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے

    رائٹرز کے مطابق شاہی محل نے تصدیق کی ہے کہ بادشاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، چند روز قبل بھی بادشاہ چارلس سوم کو پروسٹیٹ سرجری کیلئے لندن کلینک منتقل کیا گیا تھا تاہم اب شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان میں کینسر کی تصدیق کی گئی،شاہی بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگ چارلس دوران علاج عوامی خدمات سرانجام نہیں دیں گے۔ کینسر کی تشخیص کنگ چارلس کے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی۔ جس کا باقاعدہ علاج شروع ہوچکا ہے

    گزشتہ ہفتے شاہ چارلس کو بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے آپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا، کنگ چارلس کی بیماری کو شاہی محل نے معمولی قرار دیا تھا تاہم اب ملکہ کیملا اور شہزادہ ولیم کنگ چارلس کی جگہ مصروفیات میں شریک ہوں گے،کنگ چارلس کی کیموتھراپی کی جائے گی،کنگ چارلس ریاست کے سربراہ کے طور پر اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • بیلجیئم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا

    بیلجیئم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا

    بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کی حمایت جاری رکھنے پر بیلجیئم کے موقف کی تصدیق کی۔بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے یہ پیغام غزہ کےلیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی اور تعمیر نو کے کو آرڈینیٹر سگریڈ کاگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد جاری کیا۔فون کال کے بعد، کراگ نے کہا کہ ڈی کرو "تعلیمی مواقع سے محروم بچوں اور قحط زدہ خاندانوں سمیت کسی طور پر ایسے لوگوں سے انتہائی ضروری مدد نہیں چھیننا چاہتے جن کے سروں پر چھت بھی نہیں”۔
    انہوں نے کہا کہ اگر جرم کیا گیا تو ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ "ہم تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس تحقیقات کے ایک فنکشن کے طور پر، حکومت اپنی پوزیشن کا جائزہ لے گی۔تاہم بیلجئین وزیراعظم نے نے کاگ پر زور دیا کہ وہ 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث انروا کے عملے کے بارے میں الزامات کی "مکمل، تیز اور آزاد تحقیقات کرے۔امریکہ، برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور جاپان سمیت کئی ممالک پہلے ہی انروا کو دی جانے والی اپنی فنڈنگ ​​معطل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ یہ ایجنسی گزشتہ کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کے لیے امداد، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کو مربوط کر رہی ہے، بشمول غزہ کی پٹی اور خطے میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں، لیکن اسرائیل کے مطابق 7 اکتوبر کو اس کے 30,000 علاقائی عملے میں سے کم از کم 12 کارکن اسرائیل میں حماس کی دہشت گردی میں ملوث تھے۔

  • جاسوسی کے الزام میں چین میں گرفتار آسٹریلوی مصنف کو سزائے موت سنادی گئی

    جاسوسی کے الزام میں چین میں گرفتار آسٹریلوی مصنف کو سزائے موت سنادی گئی

    بیجنگ: 2019 میں گرفتار کئے گئے آسٹریلوی مصنف اور ناول نگار ڈاکٹر یانگ ہینگ کو جاسوسی کے الزام میں آج سزائے موت سنادی گئی۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 57 سالہ یانگ ہینگ جو آسٹریلوی شہریت بھی رکھتے ہیں اور وہ چین کی وزارت دفاع میں بھی ملازم کام بھی کر چکے ہیں بعد ازاں وہ مستعفی ہوگئےتھے یانگ ہینگ نےناول اور بلاگز لکھےجس میں چین کے طرز حکومت اور سیکیورٹی کے معاملات پر کھل کر تنقید کرتے تھے جس پر انہیں ”جمہوریت کا سوداگر” بھی کہا جاتا تھا۔

    ڈاکٹر یانگ ہینگ کو جنوری 2019 میں گوانگزو ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا اور جاسوسی کے الزام کے تحت کیس بند عدالت میں چلایا گیا جب کہ 2021 میں خفیہ ٹرائل بھی ہوا تھا اب انہیں سزائے موت سنادی گئی ہے جس پر آسٹریلیا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یانگ کی اپنے اہل خانہ کے پاس بحفاظت پہنچ جانے تک حمایت جاری رکھیں گے۔

    مسائل کا حل نکالنا ہے کہ تو ایک بار پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں،بلاول

    بھارت میں اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو گرفتار کر لیا

    تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ

  • بھارت میں اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو گرفتار کر لیا

    بھارت میں اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو گرفتار کر لیا

    نئی دہلی: بھارت میں معروف اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مفتی سلمان ازہری پر 31 جنوری کو ایک دینی پروگرام کے دوران اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں ممبئی میں ان کے گھر سے گرفتار کرکے پہلے مقامی پولیس اسٹیشن اور پھر عدالت سے دو روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے جونا گڑھ لے گئے۔

    وکیل عارف صدیقی نے بتایا کہ مفتی سلمان ازہری کو گرفتار کرنے گجرات پولیس ممبئی میں ان کے گھر آئی تھی اور عدالت سے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرکے مفتی صاحب کو جوناگڑھ لے گئی جہاں ان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا پرچہ کاٹا گیا ہے،مفتی سلمان ازہری کی گرفتای کے وقت ان کی رہائشگاہ پر حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر مولانا صاحب نے اپنے حامیوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کی۔مفتی سلمان ازہری نے اپنے حامیوں سے کہا کہ نہ میں مجرم ہوں اور نہ ہی مجھے یہاں کوئی جرم کرنے کے لیے لایا گیا ہے، پولیس ضروری تفتیش کر رہی ہے اور میں قانون پسند شہری کی حیثیت سے مکمل تعاون کر رہا ہوں، آپ لوگ بھی پُرامن رہیں۔

    تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ

    واضح رہے کہ مفتی سلمان ازہری کی جوناگڑھ میں 31 جنوری کو کئی گئی تقریر کے ٹکڑے وائرل ہونے پر اجتماع کے منتظمین محمد یوسف ملک اور عظیم حبیب سمیت سلمان ازہری پر دفعہ 153B اور 505 (2) کے تحت ایف آئی آر کاٹی گئی تھی،دونوں منتظمین نے یہ کہہ کر پروگرام کی اجازت مانگی تھی کہ مفتی سلمان ازہری کاخطاب مذہب میں نشے کی ممانعت اور اس سےبچاؤ کےبارے میں بیدا ر ی پھیلانے پر ہوگا۔

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    پولیس کا کہنا ہے تاہم وائرل ویڈیو میں مولانا سلمان ازہری کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کربلا کا آخری معرکہ ابھی باقی ہے، کچھ دیر خاموشی ہے پھر شور ہوگا، آج اُن کا وقت ہے، کل ہماری باری آئے گی، پولیس کے بقول یہ جملے دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز ہیں جس پر مفتی سلمان ازہری کو دونوں منتظمین سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔

    امریکا میں یونیورسٹی طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

  • مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر  مزید حملے کریں گے،امریکا

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    واشنگٹن: امریکانے خبردار کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کے خلاف ابھی اور حملے کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے-

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس کےقومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید حملوں کا ارادہ رکھتا ہے، ہم اس سلسلے میں مزید حملوں اور دیگر ایکشنز کا بھی سوچ رہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے جب ہماری فورسز پر حملہ کیا جائے گا اور ہمارے لوگوں کو قتل کیا جائے گا تو امریکا اس کا جواب دے گا۔

    دوران بریفنگ ایک سوال کے جواب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے اندر حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس حوالے سے امریکی فوج محتاط رہی ہے۔

    جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوارکو پولیس نے گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں عراق، شام اور یمن میں حملے کیے جن میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ امریکا کے ساتھ برطانیہ نے بھی ہفتے کی شب یمن میں حوثیوں پر حملے کیے اس سے پہلے امریکہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے رد عمل میں دو بار ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کر چکا ہے۔

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، …

    علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

  • امریکا میں یونیورسٹی طلبہ نے  غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

    امریکا میں یونیورسٹی طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

    امریکا کی براؤن یونیورسٹی کےطلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال کردی۔

    باغی ٹی وی : غزہ کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے 19 طلبہ میں مسلم اوریہودی طلبہ بھی شامل ہیں، طلبہ کی جانب سے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے، طلبہ نے مطالبہ کیا ہےکہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیاجائے،اس کے علاوہ طلبہ نے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطع کرنے کابھی مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے چند روز میں 15 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے حماس کے عسکری ترجمان القسام بریگیڈ کا کہناہےکہ اسرائیل کی 43 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں اور 15 اسرائیلی فوجیوں کو مار گرایا،القسام بریگیڈ کا دعویٰ ہے کہ حماس نے اسرائیل کے 4 فوجی ڈرون قبضے میں لے لیے اور تل ابیب پر بھی راکٹ حملے کیے گئے۔

    علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

    ادھر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 130 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے مزید برآں یمن پر امریکا اور برطانیہ کی جانب سے حملے کیے گئے ہیں، علاوہ ازیں روس کی درخواست پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

    بلوچستان میں لیویز تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ

    جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوارکو پولیس نے گرفتار کرلیا

  • شہری کا گھر والوں سے پیسے ہتھیانے کیلئے خود کے اغوا کا ڈرامہ

    شہری کا گھر والوں سے پیسے ہتھیانے کیلئے خود کے اغوا کا ڈرامہ

    پورٹس ماؤتھ: انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے گھر والوں سے تاوان کی رقم حاصل کرنے کیلئے خودکے اغوا کا ڈرامہ رچا دیا-

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کےمطابق 48 سالہ ایان روبی کا تعلق انگلینڈ کے پورٹس ماؤتھ سے ہے وہ ایک سیاح کے طور پر تھائی لینڈ گئے تھے اور مقامی تفریحات جیسے منشیات، پارٹیاں کرنے میں مگن رہنے لگے تھے اس کیلئے انہوں نے بار بار اپنی چھٹیوں کو آگے بڑھایا ان کی ان حرکات کو دیکھتے ہوئے گھروالوں نے آخرکار ان کو ان کاموں کیلئے پیسے بھیجنے سے انکار کردیا،ایان نے اپنے گھروالوں سے زبردستی رقم حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بنایا اپنے ساتھیوں کو راضی کیا کہ وہ اسے ماریں پیٹیں اور نقاب پوش بدمعاشوں کا روپ دھار کر ان کے گھروالوں سے رقم بطور تاوان کا مطالبہ کریں۔

    الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

    تاہم دوستوں کے ایس کرنے پر ان کے اہل خانہ نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا سیکورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات کےبعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ایان صرف اپنی عیاشی کیلئے رقم حاصل کرنا چاہتےتھےجس کیلئے انہوں نےاتنا بڑا ڈرامہ رچایا۔

    الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کوپی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

    آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنےکا امکان

  • دو ریاستی حل نہ صرف فلسطینیوں بلکہ اسرائیل کے بھی حق میں ہے،ناروے

    دو ریاستی حل نہ صرف فلسطینیوں بلکہ اسرائیل کے بھی حق میں ہے،ناروے

    دوحہ: ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطینی ریاست ضروری ہے اور دو ریاستی حل اسرائیل کے بھی مفاد میں ہے۔

    باغی ٹی وی : قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کو انٹرویو میں ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے ناروے کی اوسلو معاہدہ سے غزہ جنگ بندی کی حمایت تک کوششوں پر بات کی-

    ناروے کے وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اوسلو معاہدے کے تحت دو ریاستی حل کی تجویز ایک مرتبہ پھر ابھر کر سامنے آئی ہے لیکن اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم کی جانب سے دو ریاستی حل سے انکار تشویشناک بات ہے، اسرائیل کی کئی حکومتوں نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام پر ہوگا، جس میں خود مختار فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی ریاست شامل ہے اور معاہدے کے تحت دونوں پرامن رہیں گے۔

    زمین ہمیشہ سے گول نہیں تھی،تحقیق

    ناروے کے وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان مذاکرات اور تصفیے کے بعد فلسطینی ریاست کے امور وہاں قائم ہونے والے ادارے سنبھال لیں گے، فلسطینی ریاست میں مغربی کنارہ اور غزہ سمیت دیگر علاقے شامل تھے میرا اس بات پر یقین ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست کا مکمل حق حاصل ہے، یہ ریاست نہ صرف زبانی حد تک بلکہ عملی طور پر قائم ہونی چاہیے، جس کی اپنی سرحد ہو اور وہ ریاست اپنے عوام کی خدمت کرے اور فلسطین کے اندر عوام کو جمہوری انداز میں اپنی قیادت کے انتخاب کا حق ملے۔

    ایسپن بارتھ ایڈے نے کہا کہ اسرائیل کو بارہا پیغام دے چکے ہیں کہ اگر آپ مستقبل میں صہیونی اسرائیلی اور جمہوری ریاست کے طور پر برقرار رہنا چاہتے ہیں تو آپ کوفلسطین کا مسئلہ بھی حل کرنا ہوگا اگر وہ فلسطینی جو بہتر معیشت اور اپنے عوام کومعیاری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بھی مکمل سیاسی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔

    نمیبیا کے صدر 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    فلسطینی ریاست کےحوالے سےان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری غیرقانونی ہے،جس کا اظہار اقوام متحدہ کی کئی قرارداد وں میں کیا گیا ہے اور فلسطین کو ریاست بنانا چاہتے ہیں تو پھر اس کی سرحدیں ضروری ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ دو ریاستی حل نہ صرف فلسطینیوں بلکہ اسرائیل کے بھی حق میں ہے کیوں کہ اسرائیل کو پائیدار ریاست بنانے کے لیےسلامتی کے خدشات ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

    نارویجن وزیرخارجہ نے غزہ پر اسرائیلی کارروائی کو یوکرین جنگ سے موازانہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر مغربی ممالک کا دوہرا معیار نہ صرف نظر آرہا ہے بلکہ میں اس پر بات کرچکا ہوں کہ ایسا نہیں لگنا چاہیے کہ دوہرے معیار کا مظاہرہ ہو رہا ہو بلکہ یقینی بنایا جائے کہ ایک جیسے معاملات پر ہمارا مؤقف یکساں ہو کیونکہ یہ تاثر عالمی سطح پر فائدہ مند نہیں ہے۔

    ماسکو میں بھارتی وزارت خارجہ کا ملازم پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار