Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • زیر تعمیر کالج کیمپس میں  دوسری جنگ عظیم کا بم  برآمد

    زیر تعمیر کالج کیمپس میں دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

    فلوریڈا: فلوریڈا ہوائی اڈے کے قریب زیر تعمیر کالج کیمپس میں کام کرنے والے ایک تعمیراتی کمپنی کے عملے نے دوسری جنگ عظیم کا ایک غیر فعال بم برآمد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہرنانڈو کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق عملہ بروکس ول میں زیرِ تعمیر ولٹن سمپسن ٹیکنیکل کالج میں کام کر رہے تھے جب انہیں زمین میں دفن یہ بم ملا،حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے شیرف آفس نے تقریباً ایک کلومیٹر قطر تک کا رقبہ خالی کرایا اور قریبی سڑکوں کو بند کر دیا ۔

    ماہرینِ دھماکا خیز مواد کے مطابق 453 کلو گرام وزنی جنگِ عظیم دوم کا یہ خستہ حال مارک 65 بم غیر فعال تھا،شیرف آفس کے مطابق بم کو ٹیمپا کے میک ڈِل ایئر فورس بیس کے کسی اہلکار کے ذریعے تلف کر دیا جائے گا۔

    حج 2024:سعودی عرب کا عازمین کیلئے بڑا اعلان

    ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ …

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

  • حج 2024:سعودی عرب کا عازمین کیلئے بڑا اعلان

    حج 2024:سعودی عرب کا عازمین کیلئے بڑا اعلان

    ریاض:وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب اگلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا،وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایپلی کیشن ’’نسک‘‘ کے ذریعے حج رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے –

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر بھی حج رجسٹریشن میں اُن خواہش مندوں کو ترجیح دی جائے گی جو پہلی بار حج کی سعادت حاصل کریں گےم بعد ازاں گنجائش ہونے پر ان کی رجسٹریشن کی جائے گی جنھیں حج کیے ہوئے 5 سال ہوگئے ہوں،مقامی افراد کےلیے حج رجسٹریشن فیس میں ابتدائی طور پر آدھی فیس جمع کرانےکی بھی سہولت دی گئی ہے، مقامی شہری جلد از جلد ویب سائٹ یا اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر ’نسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن فارم بھریں۔

    علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    دوسری جانب پاکستانی وزارت مذہبی امور نے حج تربیتی ورکشاپس کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے وزارت کے ترجمان کے مطابق منگل 13 فروری کو بہاولنگر میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، 14 فروری کو اٹک پیراڈائز میرج ہال، 18 فروری کو ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور 24 فروری کو باغ آزاد کشمیر میں ڈگری کالج فار بوائز راولاکوٹ میں منعقد ہوں گی۔

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

  • سری لنکا میں عام انتخابات  اگلے برس کرانے کا  فیصلہ

    سری لنکا میں عام انتخابات اگلے برس کرانے کا فیصلہ

    کولمبو: سری لنکا میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات اگلے برس 2025 میں ہوں گے سری لنکا کے عام انتخابات کے لیے مالیاتی انتظامات اگلے سال کے بجٹ میں فراہم کیے جائیں گے صدار تی انتخاب مقررہ مدت کے اندر کرائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ 2024 میں 64 ممالک میں انتخابات ہونا تھے، جن میں سے پاکستان سمیت 10 ممالک میں 8 فروری تک انتخابات کا انعقاد ہو چکا ہے ، 2025 میں سری لنکا کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی لوگ حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

     

    علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

  • اس حکومت کے ساتھ ملکر کام کریںگے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا،امریکہ

    اس حکومت کے ساتھ ملکر کام کریںگے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا،امریکہ

    عام انتخابات آٹھ فروری کو ہوئے، آزاد امیدوار، جماعت اسلامی،پیپلز پارٹی، تحریک لبیک سمیت متعدد جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، آراوز نے گنتی کے وقت امیدواروں کو نکال دیا،دھاندلی کے خلا ف ملک گیر احتجاج بھی جاری ہے،کئی شہروں میں احتجاج کرنیوالوں کےخلاف مقدمے بھی درج ہوئے،دھاندلی کے الزام لگے اب پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر امریکہ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے

    امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، اس کا جائزہ لیتے رہیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا، دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں،دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے، بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں،قانون کی حکمرانی، آئین کا احترام، آزاد صحافت، متحرک سول سوسائٹی کے احترام پر زور دیتے ہیں،سیاسی اور انتخابات سے متعلق تشدد، انٹرنیٹ ، فون سروس پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، ان اقدامات نے انتخابی عمل کو منفی طور پر متاثر کیا، مداخلت،دھاندلی کے دعوے پر پاکستانی قانونی نظام کے تحت مکمل تحقیقات کی جائیں، آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان قانونی نظام ہی پہلا مناسب قدم ہو گا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہی وہ اقدام ہے جو کرنے چاہئیں، اگرتحقیقات کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہو تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

  • جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی نجی گفتگو کے دوران گالی دے ڈالی

    جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی نجی گفتگو کے دوران گالی دے ڈالی

    امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی نجی گفتگو کے دوران گالی دے دی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے اسکائی نیوز کے مطابق دوطرفہ گفتگو کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اتنے تنگ آگئےکہ نیتن یاہو کو گالی دے دی صدر بائیڈن اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی پر آمادہ کرنےکی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن نیتن یاہو نے ان کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے،اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں 28 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    امریکی قومی سلامتی کونسل نے جوبائیڈن کی جانب سے نیتن یاہو کو گالی دینےکی خبر کی تردید کی ہے اورکہا ہےکہ دونوں کے بعض امور پر اختلافات ضرور ہیں لیکن دونوں کی دوستی کئی دہائیاں پرانی ہے امریکی قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہےکہ دونوں رہنما عوام کے سامنے اور نجی طور پر ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

    صدرر مملکت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

    دوسری جانب پناہ گزینوں سے بھرے غزہ کے جنوبی شہر رفح پرحملے کے اسرائیلی منصوبے اور شہر اسرائیل کی زمینی، فضائی اور سمندری اطراف سے کی جانے والی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد یورپی یونین کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے زور دے کر کہا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا فوری حملہ انسانی امداد کے بہاؤ کو روکنے اور تباہی کو مزید وسعت دینے کا باعث بنے گا، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو 1.7 ملین فلسطینیوں کو کسی نامعلوم منزل پر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    جس کو بھی دیکھیے ہے وہی دشمن سکوں، کیا دور ہے کہ جنگ و …

    مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

  • 2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال،رواں سال بھی ایک اور ریکارڈ توڑ سال ثابت ہوگا

    2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال،رواں سال بھی ایک اور ریکارڈ توڑ سال ثابت ہوگا

    یورپی یونین میں موسمیاتی تبدیلی کے اعلیٰ ریسرچ گروپ کا کہنا ہے کہ زمین کا اوسطاً درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق یورپ کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے زمین کی آب و ہوا کی خصوصیات کو سمجھنے کے لیے 7 سیٹلائٹس سے حاصل شدہ ڈیٹا استعمال کیا، جس میں ماہرین نے پایا کہ گزشتہ مہینے ریکارڈ شدہ ڈیٹا کے مطابق اب تک جون گرم ترین مہینہ تھامزید برآں جون کے بعد سے ہر مہینہ اپنے گزشتہ تمام مہینوں سے زیادہ درجہ حرارت کا حامل رہا ہے۔

    اسی طرح تجزیے میں یہ بھی پایا گیا کہ زمین کی موجودہ آب و ہوا کو سمجھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے رواں سال بھی ایک اور ریکارڈ توڑ سال ثابت ہوگا،ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال تھا، ممکنہ طور پر پچھلے 1 لاکھ سالوں سے بھی زیادہ، جنوری میں کیے گئے دیگر مشاہدات میں سروس نے بھی پتہ لگایا کہ آرکٹک خطے میں سمندری برف اوسط درجے کے قریب ہے تاہم سیارے کے دوسرے سرے پر نمایاں طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 نتائج روک دئیے

    مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی سندھ بنائے جانے کا امکان

    صدرر مملکت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

  • انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی کی موت

    انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی کی موت

    جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی کی موت نے ہرطرف خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھیل کے میدان میں فٹ بال کھلاڑی دوستانہ میچ کھیل رہے تھے جب اچانک گرج چمک ساتھ بارش شروع ہوگئی،مقامی میڈیا کے مطابق میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی کی موت ہو گئی،آسمانی بجلی گرنے سے "ایف ایل او” سوبانگ ٹیم کے 30 سالہ کھلاڑی سپیٹان کی موت ہو گئی۔

    https://x.com/Eyaaaad/status/1756721474990174643?s=20

  • قطر میں جاسوسی پرسزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسر رہا

    قطر میں جاسوسی پرسزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسر رہا

    دوحا: قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام پر سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسروں کو رہا کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا جس کے بعد اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوا اور اس دوران گرفتار اہلکاروں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا،بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں جبکہ جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔

    بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کو دسمبر 2023 میں تبدیل کر دیا گیا تھا، بھارت نے رہائی پانے والے 8 سابق اہلکاروں میں سے 7 کے واپس پہنچنے کی تصدیق کی ہے،یہ رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت اور قطر نے 78 ارب ڈالر کےمائع قدرتی گیس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،بھارتی جاسوس فوجی اہلکاروں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل،برندرہ کمار ورما، سورابھ وشست،کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگناکر پکالا, سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہیں۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    بھارت کے جاسوسی کے نیٹ ورک پر دنیا بھر میں ایک عرصے سے تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر ہندوستانی حاضر سروس نیول آفیسر کلبوشن یادیو کو2016 میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا چکا ہے ہندوستان کی بیرون ممالک دہشت گردانہ کاروائیاں بھی پہلے ہی دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں انڈین انٹیلیجینس ایجنسیز کے کرائے کے قاتل سکھ لیڈرز کو قتل کرتے ہُوئے بھی رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں، قطر کی جانب سے بھارتی افسروں کی سزائے موت کے بعد بھارت کیلئے دنیا بھر میں سفارتی تعلقات رواں رکھنا مشکل ہو گیاہندوستان کے اِن مذموم اور گھنونے ہتھکنڈوں کا عالمی برداری کو نوٹس لینا ہوگا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کا جے شاہ کو ایک سال کی توسیع ملنے کا باضابطہ اعلان

  • ہالینڈ کی عدالت کا حکومت کو اسرائیل کو ایف 35 کے پُرزوں کی فراہمی روکنے کا حکم

    ہالینڈ کی عدالت کا حکومت کو اسرائیل کو ایف 35 کے پُرزوں کی فراہمی روکنے کا حکم

    ہیگ: ہالینڈ کی ایک مقامی عدالت نے حکومت کو اسرائیل کو ایف 35 کے پُرزوں کی فراہمی روکنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی عدالت کی جانب سے اسرائیل کو ایف 35 کے پُرزوں کی فراہمی بند کرنے کے احکامات فلسطین میں جاری عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر دیے، انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر دیا گیا جس میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا۔

    عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومت وہ تمام ترسیلات اور برآمدات اسرائیل کو روک دے جن کا تعلق ایف 35 طیاروں کے پرزوں کے ساتھ ہے، تاہم اس کے لیے عدالت نے ہالینڈ کی حکومت کو سات دن کی کے اندر عمل در آمد کا وقت دیا ہے۔

    حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی اطلاعات

    گزشتہ سال ہالینڈ (نیدرلینڈز) میں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے حکومت پر اسرائیل کی جانب سے جنگی جرائم میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور آکسفام برانچز کی جانب سے بھی آواز اٹھائی گئی تھی اور نشاندہی کی گئی تھی کہ پُرزوں کی فراہمی سے اسرائیل غزہ شہر میں سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی میڈیا پر اس حوالے سے بھی خبر سامنے آئی تھی کہ اسرائیل غزہ پر حملے کے لیے ایف 15، ایف 16 اور ایف 35 فائٹر جیٹس کا استعمال کر رہا ہے اسرائیلی ائیر فورس 7 اکتوبر سے اب تک ایف 15، ایف 16 اور ایف 35 فائٹر جیٹس کے ذریعے 22 ہزار 400 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے جبکہ 57 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں، ان میں 70 فیصد فلسطینی بچے اور عورتیں شامل ہیں۔

    کچھ ملکوں کے اثاثوں کو منجمد کرکے امریکا نے دنیا کو ایک غلط سگنل …

    خیال رہے کہ امریکی ساختہ جدید جنگی طیاروں کے فاضل پرزوں کے ہالینڈ میں گودام ہیں جن ملکوں کو امریکہ ایف 35 طیارے فروخت کرتا ہے وہ بعد ازاں فاضل پرزے ہالینڈ سے لیتےہیں انسانی حقوق گروپوں کا استدلال یہ تھا کہ اس طرح ہالینڈ غزہ میں اسرائیلی جرائم کا حصہ بن رہا ہے جو کہ انسانی حقوق کے علاوہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    گزشتہ سال دسمبر میں عدالت نے اس بارے میں کہا تھا کہ جنگی طیاروں کے پرزے اسرائیل کو دینا ایک سیاسی فیصلہ ہو سکتا ہے اور عدالت سیاسی فیصلوں میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی ہے۔ جبکہ ہالینڈ کے حکومت کا کہنا تھا کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کے پاس یہ اختیار بھی ہے کہ وہ یہ فاضل پرزے روک سکے۔

    آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے،سعودی عرب

    ہالینڈ کے حکام نے یہ بھی موقف اختیار کیا تھا کہ ہالینڈ سے اگر اسرائیل کو فاضل پرزوں کی ترسیل روک بھی دی گئی تو اسرائیل کسی اور جگہ یا طریقے سے یہ حاصل کرسکے گا، بین الاقوامی قوانین کے ماہرین کا کہنا ہے جنگ کے دوران فریقوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔

    انسانی حقوق کی تنظیم ‘پیکس ہالینڈ ‘ نے عدالت کے اس فیصلے پر کہا ہے ‘ عدالت کے اس حکم نے ہمارے اعتماد کو مضبوط کر دیا ہے۔ ہمارے مقدمے میں ایک مثبت فیصلہ دیا گیا ہے۔

  • واٹس ایپ پر  لاک اسکرین سےناپسندیدہ  پیغامات بھیجنے والے نمبرز بلاک کیے جاسکیں گے

    واٹس ایپ پر لاک اسکرین سےناپسندیدہ پیغامات بھیجنے والے نمبرز بلاک کیے جاسکیں گے

    سان فرانسسکو: میٹا کی زیر ملکیت دنیا بھر میں مقبول مسیجنگ ایپ واٹس ایپ پر اب لاک اسکرین کے ذریعے بھی ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے والے نمبرز بلاک کیے جاسکیں گے۔

    باغی ٹی وی : جب کسی نامعلوم نمبر سے آپ کو کوئی پیغام موصول ہوتا ہے تب واٹس ایپ آپ کو پیغام بھیجنے والے نمبر کے نیچے ایک وارننگ نوٹ دیتا ہےواٹس ایپ کی طرف سے صارفین کو دی جانے والی اس سہولت کا بنیادی مقصد غیر معمولی تیزی سے اور بڑی تعداد میں آنے والے ناپسندیدہ یا ان چاہے پیغامات کو روک کر صارفین کی پریشانی کم کرنا ہے۔

    دنیا بھر میں مارکیٹ کے ادارے بڑی تعداد میں پروموشنل مواد بھیجتے ہیں، دوسری طرف آن لائن فراڈ کرنے والے بھی سرگرم ہیں ناپسندیدہ پیغامات کو بلاک کرنے کے نئے فیچر کی مدد سے واٹس ایپ کے صارفین کو اب اپنی ڈیوائس ان لاک نہیں کرنا پڑے گی اور ایپ کے اندر نیویگیشن کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

    واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام …

    اگر کسی بھی پیغام پر نوٹیفکیشن موصول ہونے پر یوزر محض نوٹیفکیشن کو پریس کرکے مختلف آپشنز تک پہنچ سکیں گے ان میں پیغامات کا بلاک کرنے کا آپشن بھی شامل ہوگا، یوزر کے اختیار میں ہوگا کہ کسی بھی نمبر کو بلاک کرنے کی اطلاع متعلقہ نمبر کو دے یا نہ دے۔

    ایک دن آئےگا کہ پورا سندھ ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے آئےگا،مصطفیٰ کمال

    کسی بھی نمبر سے پیغامات بلاک کرنے کا سادہ طریقہ یہ ہے،Settings > Privacy > Blocked contacts > Add >

    Add کی جگہ متعلقہ نمبر فیڈ کیا جائے گا اس طور کسی بھی نمبر کو بلاک کیا جاسکتا ہے اور اسے مطلع کرنے یا نہ کرنے کا آپشن بھی بروئے کار لایا جاسکتا ہے ،صارفین کے لیے لازم ہوگا کہ فون نمبرز واٹس ایپ پر رجسٹر کرائیں کوئی بھی شخص آپ کو پیغامات بھیج سکتا ہے –

    جماعت اسلامی پاکستان نے نئے امیر کے انتخاب کا فیصلہ کرلیا،تین ناموں کا اعلان