غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہیں،عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 174 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 310 زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے خان یونس میں دو اہم ہسپتالوں کے قریب شدید فضائی حملے کئے۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس، النصر ہسپتال اور رفاہ کے اطراف میں علاقوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے سے خان یونس کے الامل ہسپتال کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور النصر ہسپتال کے سربراہ آرتھوپیڈک سرجری ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر بسام کو اغواء کر لیا ہے۔دوسری جانب غزہ میں تیز بارش کے بعد سردی میں اضافہ سے بھی جنگ سے تباہ حال فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق رفاہ میں 13 لاکھ سے زائد فلسطینی کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، شہریوں کو گرم لباس، غذا اور ٹینٹوں کی کمی کا سامنا ہے، اسرائیلی فوج نے ہسپتالوں کی ناکہ بندی کر کے ادویات کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے خلاف نیا محاذ کھول دیا ہے۔نیتن یاہو نے قطر پر حماس کی سرپرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ نے حماس کی ساری قیادت کو پناہ دے رکھی ہے، قطری حکومت چاہے تو تمام اسرائیلی یرغمالی رہا ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول رہے گا، غزہ میں سول معاملات کی نگرانی اسرائیلی فوج کرے گی۔
Category: بین الاقوامی
-

امریکا کی ترکیہ کو40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری
واشنگٹن: امریکا نے ترکیہ کو 23 ارب ڈالر مالیت کے 40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
باغی ٹی وی: جزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ترکیہ کو ایف-16 فراہم کرنے کی منظوری ترک پارلیمنٹ کی جانب سے سویڈن کو نیٹو کی رکنیت دینے کی اجازت کے بعد دی ہے،کانگریس نے ترکیہ کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کی منظوری دی تھی اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جمعے کی رات کو ہی اس کی توثیق کردی،امریکا نے ترکیہ کے علاوہ یونان کو 8.6 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایف-35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور امریکا نیٹو اتحادی ہیں اور یونان مغربی فوجی بلاک کا بھی حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ترکیہ نے جیسے سویڈن کی نیٹو رکنیٹ کی منظوری کے دستاویزات واشنگٹن کو فراہم کیے، اس کے بعد امریکا نے بھی ایف-16 کی فراہمی کی توثیق کردی۔
امریکا سے 40 ایف-16 طیاروں اور اس کے آلات کی وصولی سے ترکیہ کے پاس موجود 79 ایف-16 طیاروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگا اور دفاعی صلاحیت میں بھی مزید اضافہ ہوگا ترکیہ نے امریکا سے اکتوبر 2021 میں ایف-16 کے حصول کا معاہدہ کیا تھا لیکن اس معاہدے پر عمل درآمد سویڈن کی نیٹو رکنیت میں تاخیر کی وجہ سے التوا کا شکار ہوگئی تھی اور امریکی کانگریس نے رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔
-

مسجدِ نبوی ﷺ میں الیکٹرانک چپ والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی گئیں
مدینہ منورہ: مسجدِ نبوی ﷺ میں مختلف معلومات فراہم کرنے والی الیکٹرانک چپس والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی ہیں۔
باغی ٹی وی : مکہ مکرمہ میں بیت اللہ یعنی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کی دیکھ بھال پر سعودی عرب کی حکومت غیر معمولی توجہ دیتی ہے، اسلام کے ان دو مقدس ترین مقامات پر آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کو حکومت اپنی اہم ترین ذمہ داری گردانتی ہے،جبکہ اب مسجدِ نبوی میں مختلف معلومات فراہم کرنے والی چپس والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی گئی ہیں-
جائے نماز پر نصب کی جانے والی ہر چپ اسے بنانے والے ادارے، استعمال اور لوکیشن سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے مسجدِ نبوی ﷺ میں چپ والی ہر جائے نماز (غالیچہ) روزانہ صاف کیا جاتا ہے اور اس پر بہترین عطریات چھڑکے جاتے ہیں۔
اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،ایف آئی اے حرکت میں،صحافی بھی طلب
ہر غالیچے میں ایک الیکٹرانک چپ نصب ہے جس کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ کہاں بنایا گیا تھا، کہاں سے منگوایا گیا ہے، کتنی بار اور کب کب صفائی کی گئی ہے، چپ پر لگے ہوئے بار کوڈ کو اسکین کرنے سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ جائے نماز کب سے استعمال میں ہے اور اس کی صفائی کے اوقات کیا ہیں یہ تمام قالین خاصے دبیز، پائیدار اور پکے رنگوں والے ہیں، مسلسل استعمال سے بھی ان کا معیار نہیں گرتا، گزشتہ ہفتے کم و بیش 63 لاکھ اہلِ ایمان نے مسجدِ نبوی ﷺ میں عبادت کی سعادت حاصل کی۔
9 پاکستانی مزدور ایران کے سرحدی علاقے میں قتل
ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
9 پاکستانی مزدور ایران کے سرحدی علاقے میں قتل
کوئٹہ: پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9 مزدروں کو ایران کے سرحدی علاقے میں قتل کردیا گیا ہے،قتل کیے جانے والے افراد مزدوری کے لئے ایران گئے تھے تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔
باغی ٹی وی:دفتر خارجہ نے ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں قتل کے ہولناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے واقعےپر ہم ایرانی حکام کےساتھ رابطے میں ہیں، زاہدان میں ہمارے قونصلر اسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کاعلا ج کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستانی سفیر مقامی حکام سے ملاقات کر کے جرم کے مرتکب افراد کیخلاف فوری کارروائی پر بھی زور دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس سنگین معاملے پر پوری طرح آگاہ اور تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں، سفارت خانہ لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا، ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کودہشتگردی سے لڑنے کے عزم کو نہیں روک سکتے۔
قبل ازیں ایرانی پولیس نے لاشیں ڈمکی شہر کے مہر اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم اطلاع موصول ہونے تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس بڑے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔
کوئٹہ میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی بلوچستان کے شہر شستون(سراوان) کے گاؤں سیرکان میں ایک کوارٹر پر حملہ کرکے پاکستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو قتل کردیا، مرنے والے افراد میں سے 2 کی شناخت اشفاق اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے، تاہم دیگر افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،مزدوروں اور کاروباری افراد کی گزشتہ کئی سالوں سے ایرانی بلوچستان میں آمدروفت ہے اور روزگار کی وجہ سے یہ لوگ وہاں رہائش پذیر تھے ۔
پیپلز پارٹی کا عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری
ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے واقعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نو غیر ایرانی شہریوں کو سروان شہر کے سرکان علاقے میں ہفتہ کی صبح مسلح افراد نے قتل کردیا، تاحال کسی فرد یا گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
https://x.com/zarrar_11PK/status/1751196495561281648?s=20
پاکستانی مزدوروں کے قتل کا یہ واقعہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پیش آیا ہے، رواں ماہ ایران نے پاکستانی سرحدی علاقے میں میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے 18 جنوری کو ایرانی سرحدی شہر سروان میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کرکے 9 افراد کو ہلاک کردیا تھا، ان حملوں کے بعد کشیدگی میں شدید اضافہ ہوگیا تاہم ایران نے مذاکرات کا راستہ اپنایا اور کشیدگی میں کمی آئی ہفتہ کو ہی پاکستان اور ایران کے سفرا واپس اپنی ذمہ داریوں پر پہنچے۔پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے،سراج الحق
ایران واپس پہنچنے والے پاکستانی سفیر مدثر ٹپو نے ایک بیان میں کہا کہ ایران سراوان میں پاکستانیوں کے قتل پرصدمہ ہے، پاکستانی سفارتخانہ سوگوارخاندان کےغم میں برابرکا شریک ہےایران سے پاکستانیوں کےقتل کی تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے، زاہدان میں پاکستانی قونصل خانہ جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کرچکا اور ایران سے معاملے پرپھرپورمعاونت طلب کی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھرپورمدد کریں گے۔
https://x.com/Izharmhk32/status/1751226543777501334?s=20
بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا
-

سابق امریکی صدر ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر جرمانہ
امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا
نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ،ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھاری Jean Carroll کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جنہیں ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی،Jean Carroll نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا،جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سے بھی کم غور وخوض کے بعد سنایا،سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور ہتک عزت کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ،
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ہیں، وہ آئیوا اور نیوہیم شائر میں پارٹی نامزدگی جیت چکے ہیں اور اب انہوں نے جنوبی کیرولائنا پر نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں جہاں ری پبلکن پارٹی کی رہنما نکی ہیلی سے ان کا مقابلہ ہے
گزشتہ برس بھی ماہ اکتوبر میں نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر پر جرمانہ عائد کیا تھا، عدالت کے جج آرتھر اینگورون نے ڈونلڈ ٹرمپ پر دس ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا، سابق امریکی صدر کے خلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کی وجہ سے جرمانہ ہوا،ٹرمپ نے تین ہفتے قبل جزوی گیگ آرڈر کی خلاف ورزی کی تھی، گیگ آرڈر 3 اکتوبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جج کے پرنسپل لا کلرک کی توہین کرنے پر جاری کیا گیا تھا
واضح رہے کہ جارجیا الیکشن کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان 19 افراد میں سے ایک ہیں جنہیں 2020 کے صدارتی الیکشن میں شکست کو بدلنے کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے اب تک 19 میں سے 12 افراد خود کو عدالت کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالاکرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سنائی سزا
-

فلسطینی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم کا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر رد عمل
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل اپنا اور اپنے شہریوں کا دفاع جاری رکھے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے وزراء کو آئی سی جے کے فیصلے پر تبصرہ نہ دینے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ تل ابیب سے جاری اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس وقت بڑی جنگ میں مصروف ہے۔ نتن یاہو کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے تحت اسرائیل کا دفاع جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ منظور کرنا نہ مٹنے والا سیاہ دھبہ ہے۔
دوسری طرف فلسطین کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل بھی سامنے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے قانون کے مطابق اور انسانیت کے حق میں فیصلہ دیا۔ریاض المالکی نے اسرائیل سمیت تمام ملکوں سے مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت کی جانب سے دیئے گئے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
اسرائیل، فلسطین اور جنوبی افریقا کا ”عالمی عدالت انصاف“ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ فلسطین اتھارٹی عالمی عدالت انصاف آئی سی جے کے عبوری حکم کا خیر مقدم کرتی ہے، آئی سی جے کے ججوں نے حقائق اور قانون کا جائزہ لیا۔ فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی سی جے نے قانون کے مطابق اور انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے حق میں فیصلہ دیا۔ ریاض المالکی نے تمام ملکوں بشمول قابض طاقت اسرائیل سے کہا کہ وہ انٹر نیشنل کورٹ کی جانب سے دیئے گئے عبوری اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔ ریاض المالکی نے کہا کہ یہ ایک پابندی پر مبنی قانونی ذمہ داری ہے اب ریاستوں پر واضح قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگ کو روکیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس میں شریک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت کا حکم ایک اہم یاد دہانی بھی ہے کہ کوئی ریاست قانون سے بالاتر نہیں۔عالمی عدالتِ انصاف نے غزہ میں نسل کشی سے متعلق اسرائیل کے خلاف دائر مقدمے کا عبوری فیصلہ سنا دیا ہے۔عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو جنگ بندی کا حکم دینے میں ناکام ہوگئی ہے تاہم عدالت نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ خارج کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کے نسل کشی کے اقدامات سے گریز کریں۔
تاہم اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا۔فیصلے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں جنوبی افریقی حکومت نے فوری فیصلے پر آئی سی جے کا شکریہ ادا کیا۔جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون ڈاکٹر نالیدی پانڈور نے اس فیصلے کو بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے لیے ’فیصلہ کن فتح‘ قرار دیا ہے۔ -

کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے غیرملکیوں کے فیملی ویزے سے متعلق اہم فیصلہ
رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، اور قائم مقام وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق، اس اتوار سے فیملی ویزوں کے لیے درخواست کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی جائے گی۔وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اعلان وزارتی قرارداد نمبر (56 کا 2024) کے اجراء کے بعد کیا گیا ہے، جو خاندانوں کے لیے منحصر ویزوں کے اجراء کے لیے نئی شرائط اور ضوابط قائم کرتا ہے۔اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کے خواہاں افراد کو نظرثانی شدہ ضوابط کے بعد مخصوص معیارات پر عمل کرنا ہوگا۔ درخواست دہندگان کو اب یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کرنے کی ضرورت ہے، اہلیت کے لیے تنخواہ کی حد کو بڑھا کر 800 دینار کر دیا گیا ہے۔مزید برآں یہ اقدامات ویزا کے اجراء کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے لاگو کیے گئے ہیں۔ ان کے پیشہ ورانہ شعبے کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ہونا چاہیے۔اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ درخواست دہندگان انحصار / فیملی ویزا کے لیے درخواست دینے سے قبل مخصوص معیارات کو لازمی پورا کریں۔
-

عالمی عدالت انصاف نے کیس نہ سُننے کی اسرائیل کی درخواست مسترد کردی
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کی درخواست مسترد کر دی۔ عالمی عدالت انصاف نے فیصلے میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا،حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوئے ، یہ علم میں ہے کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں بڑی تعداد میں انفراسٹرکچر تباہ ہوا،غزہ معاملے پر یو این کے کئی اداروں نے قراردادیں بھی پیش کی ہیں ،جنوبی افریقہ نے الزام لگایا اسرائیل نے جینو سائیڈ کنونشن کی خلاف ورزی کی ، عالمی عدالت یہ معاملہ سننے کا اختیار رکھتی ہے ۔نسل کشی کے خلاف فیصلہ سننا ہمارے دائرہ اختیار میں ہے،عالمی عدالت انصاف کو جنیوا کنونشن کے تحت جینوسائیڈ کیس سننے کا اختیار ہے
عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سنایا ،عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کی کیس نہ سننے کی درخواست مسترد کردیعالمی عدالت انصاف نے کہا کہ غزہ تباہی کی داستان بن چکا ہے ، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ رہنے کے قابل نہیں رہا ،اسرائیل نے جینوسائیڈ سیکشنز کی خلاف ورزی کے الزامات کی تردید کی ، جنوبی افریقہ نے الزام لگایا اسرائیل نے نسل کشی پر جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ، اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کےمقدے پر کارروائی چلائی جا سکتی ہے ،عالمی عدالت انصاف کی جج نے اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان پڑھ کر سنایا،عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ غزہ میں حیوانوں سے لڑ رہے ہیں،غزہ میں کسی صورت حماس کو نہیں رہنے دیں گے،عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ غزہ میں اسپتالوں پر بھی حملے کئے گئے ہیں ، 100 دن گزرنے کے بعد بھی غزہ میں انسانوں کا قتل عام جاری ہے،غزہ کی 20 لاکھ آبادی نفسیاتی اور جسمانی تکالیف میں مبتلا ہے ، غزہ کے بچے نفسیاتی دباو کا شکار ہیں جو سالوں متاثر رہیں گے ، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ رہنے کے قابل نہیں رہا ، اسرائیل کے بیانات واضح ہیں غزہ میں پانی دینگے نہ خوراک ،
عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد عالمی عدالت میں کارروائی جاری تھی، 11 اور 12 جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقہ اور اسرائیل نے دلائل پیش کیے تھے،جنوبی افریقہ نے سماعت کے دوران اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی
واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ برس حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعدغزہ میں سویلین آبادی پر اسرائیلی حملوں پر جنوبی افریقا نے الزام لگایا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہےجنوبی افریقا کی طرف سے جمع کرائےگئے شواہد میں کہا گیا کہ اسرائیلی کارروائی کا مقصد فلسطینی قومی اور نسلی گروہ کے ایک بڑے حصے کو تباہ کرنا ہے اس مقدمے میں اسرائیلی عوامی بیان بازی اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے فلسطینیوں کی "نسل کشی کے ارادے” کے بیانات کو بھی ثبوت کے طور پیش کیا گیا ہےبین الاقوامی قانون کے تحت، نسل کشی کی تعریف کسی قومی، نسلی، مذہبی گروہ کو مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ کرنے کی نیت سے ایک یا زیادہ کارروائیوں کے ارتکاب سے کی جاتی ہے۔
جنوبی افریقا چاہتا ہے کہ عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے اگرچہ اسرائیل اور جنوبی افریقا سمیت تمام فریقین عالمی عدالت کے فیصلےکو ماننے کے پابند ہیں لیکن عملی طور پر ایسا ممکن نظر نہیں آتا، اس لیے یہ یقینی ہےکہ اسرائیل ہمیشہ کی طرح اس طرح کے کسی بھی حکم کو نظر انداز کرے گا اور اس کی تعمیل نہیں کرے گا، 2022 میں، عالمی عدالت انصاف نے روس کو یوکرین میں فوری طور پر فوجی آپریشن معطل کرنے کا حکم دیا لیکن اس حکم کو نظر انداز کر دیا گیا۔
-

جاپان کے چاند پر لینڈ کرنےوالےمشن کی پہلی رنگین تصویر بھی جاری
ٹوکیو: جاپان نے چاند پر لینڈ کرنے والے اپنے مشن کی اولین رنگین تصویر جاری کی ہے۔
باغی ٹی وی : جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس کے مشن نے اپنے طے شدہ ہدف کے اندر ہی لینڈ کرنے میں کامیابی حاصل کی، اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن 19 جنوری کو چاند پر اترا تھا اور اس طرح جاپان چاند پر پہنچنے والا دنیا کا 5 واں ملک بن گیا تھا-
https://x.com/ISAS_JAXA_EN/status/1750418819242426394?s=20
جاپانی خلائی ادارے نے بتایا کہ اسے چاند پر پہنچنے کے 2 گھنٹے 37 منٹ بعد مشن کا تمام ڈیٹا موصول ہوگیا تھا، ہمیں ڈیٹا کا زیادہ تفصیلی تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے مگر مشن نے طے شدہ ہدف کے 3 سے 4 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی۔
https://x.com/JAXA_en/status/1750454129837904313?s=20
ادارے کی جانب سے کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈر مون کی سطح پر سر کے بل گرا ہوا ہے چاند پر اترنے کے آخری مرحلے کے دوران ممکنہ طور پر لینڈر کے 2 میں سے ایک انجن نے کام بند کر دیا تھا، جس کے باعث وہ سر کے بل لینڈ ہوا، اگرچہ یہ مشن کامیاب رہا مگر اس کے سولر پینل بجلی بنانے میں ناکام رہے۔انتخابات 2024: محکمہ خزانہ پنجاب 4ارب 18کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز تقسیم کر دیئے
جاپانی خلائی ادارے کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر غلط زاویے سے لینڈنگ کے باعث اس مسئلے کا سامنا ہوا اور امکان ہے کہ سورج کی روشنی کی سمت میں تبدیلی سے مشن کی توانائی بحال ہو جائے گی اسی وجہ سے مشن کو چاند پر اترنے کے 3 گھنٹے بعد بند کر دیا گیا تھا تاکہ لینڈر کو دوبارہ بحال کرنے میں مدد مل سکے مگر سوئچ آف ہونے سے قبل سلم نے تصویر اور دیگر ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ جاپانی مشن کو ستمبر 2023 میں چاند کی جانب روانہ کیا گیا تھا، 4 ماہ سے زائد عرصے بعد جاپانی مشن نے چاند پر پن پوائنٹ لینڈنگ میں کامیابی حاصل کی۔
کینیڈا کے قومی انتخابات میں بھارت کی مداخلت کا انکشاف
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر …
-

کینیڈا کے قومی انتخابات میں بھارت کی مداخلت کا انکشاف
ٹورنٹو : کینیڈا نے اپنے وفاقی انتخابات میں بھارت کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے، جس میں بھارتی حکومت سےبھی اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
باغی ٹی وی: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ 2019 اور 2021 کے وفاقی انتخابات میں بھارت کی مبینہ مداخلت سے متعلق تفتیش کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انکوائری کمیشن کی عبوری رپورٹ 3 مئی کو متوقع ہے۔
بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انکوائری کمیشن نے تصدیق کردی ہے کہ انتخابات میں مداخلت کے سوال پر مودی سرکار سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
گلوبل نیوز نے بھی تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کا فیڈرل انکوائری کمیشن اس امر کا جائزہ لے گا کہ بھارت نے 2019 اور 2021 کے وفاقی انتخابات میں مداخلت کی تھی یا نہیں، کمیشن نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے متعلقہ دستاویزات بھی طلب کی ہیں۔
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر …
کمیشن پیر 29 جنوری سے سماعت شروع کر رہا ہے جس میں سب سے پہلے اس امر کا جائزہ لے گا کہ حساس دستاویزات کا منظر عام پر لایا جانا ملک کے لیے کس حد تک خطرناک ہے کمیشن کی حتمی رپورٹ سالِ رواں کے آخر تک منظرِ عام پر آئے گی، بھارت نے 2020 میں ہردیپ سنگھ نجر کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔
والدین نے بلڈ کینسر میں مبتلا 5 سالہ بچہ صحتیابی کیلئے گنگا میں ڈبو نے …
واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتان تحری کے لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کئی ماہ سے کشیدہ ہیں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 18 ستمبر 2023 کو بھارت پر 18 جون کو سکھ لیڈر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا-
روزانہ تین کپ چائے کا استعمال بڑھاپا آنے کی رفتار کم کرتی ہے،تحقیق