Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • اسرائیل غزہ  میں فلسطینیوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کر رہا ہے،جنوبی افریقہ کے عالمی عدالت میں دلائل

    اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کر رہا ہے،جنوبی افریقہ کے عالمی عدالت میں دلائل

    دی ہیگ: جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرکے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کیس دائر کیا ہے، دلائل میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمےکی سماعت ہوئی دوران سماعت جنوبی افریقا کی جانب دلائل میں کہا گیا کہ غزہ میں 3 مہینے میں 23 ہزار فلسطینی شہری قتل کیےگئے ہیں جس میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں، نو زائیدہ بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا،اسرائیل اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے، جن علاقوں کو اسرائیل نے خود محفوظ قرار دیا وہاں بم مارے گئے، اسپتالوں پر بمباری کی گئی۔

    دلائل میں کہا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں امداد روک کر قحط کی صورتجال پیدا کردی ہے، 93 فیصد آبادی کو بھوک کا سامنا ہے، اب اسرائیل کی فضائی بمباری سے بھی زیادہ غزہ میں فلسطینیوں کے بھوک سے مرنےکا خدشہ ہے جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی حملے فوری رُکوانے کی اپیل کی ہے غزہ کو تباہ کرنےکا منصوبہ اسرائیل کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے، اسرائیل کی جانب سے دلائل جمعےکو پیش کیے جائیں گے۔

    کیس کے حوالے سے یو این جنیوا مرکز نےکہا ہےکہ انسانی حقوق کے ماہرین اسرائیل کے خلاف کیس کی سماعت کا خیرمقدم کرتے ہیں، جنوبی افریقا نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے الزامات پرکیس دائر کیا ہے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے جس پر نظر ثانی اپیل ممکن نہیں، تمام ریاستوں سے درخواست ہےکہ عالمی عدالت انصاف سے تعاون کریں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعدغزہ میں سویلین آبادی پر اسرائیلی حملوں پر جنوبی افریقا نے الزام لگایا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہےجنوبی افریقا کی طرف سے جمع کرائےگئے شواہد میں کہا گیا کہ اسرائیلی کارروائی کا مقصد فلسطینی قومی اور نسلی گروہ کے ایک بڑے حصے کو تباہ کرنا ہے اس مقدمے میں اسرائیلی عوامی بیان بازی اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے فلسطینیوں کی "نسل کشی کے ارادے” کے بیانات کو بھی ثبوت کے طور پیش کیا گیا ہےبین الاقوامی قانون کے تحت، نسل کشی کی تعریف کسی قومی، نسلی، مذہبی گروہ کو مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ کرنے کی نیت سے ایک یا زیادہ کارروائیوں کے ارتکاب سے کی جاتی ہے۔

    جنوبی افریقا چاہتا ہے کہ عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے اگرچہ اسرائیل اور جنوبی افریقا سمیت تمام فریقین عالمی عدالت کے فیصلےکو ماننے کے پابند ہیں لیکن عملی طور پر ایسا ممکن نظر نہیں آتا، اس لیے یہ یقینی ہےکہ اسرائیل ہمیشہ کی طرح اس طرح کے کسی بھی حکم کو نظر انداز کرے گا اور اس کی تعمیل نہیں کرے گا، 2022 میں، عالمی عدالت انصاف نے روس کو یوکرین میں فوری طور پر فوجی آپریشن معطل کرنے کا حکم دیا لیکن اس حکم کو نظر انداز کر دیا گیا۔

  • ایران نے خلیج عمان میں امریکی تیل بردار  جہاز کو  تحویل میں لےلیا

    ایران نے خلیج عمان میں امریکی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لےلیا

    تہران: ایران نے خلیج عمان میں امریکی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لےلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ نے جمعرات کو بحیرہ عرب میں امریکی آئل ٹینکر سینٹ نکولس کو قبضے میں لینے کی تصدیق کی ہےتہران نے عدالتی حکم کے مطابق خلیج عمان میں خام تیل سے لدے آئل ٹینکر کو قبضے میں لےلیا، ایرانی بحریہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے عمان کے ساحل سے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب یونانی کمپنی "ایمپائر نیوی گیشن” نے اطلاع دی ہے کہ اس کے "ہائی جیک” کیے گئے ٹینکر سینٹ نکولس کو ترکیہ کی "ٹوپراس” کمپنی نے چارٹر کیا تھا اس نے "ہنگامی پلان کو فعال کیا اور متعلقہ حکام کو مطلع کیا، ہم اس کے ساتھ رابطہ بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ٹینکر پر تقریباً 145 ہزار میٹرک ٹن خام تیل تھا جو عراقی بندرگاہ بصرہ سے براستہ نہر سوئز ترکیہ روانہ کیا گیا تھا،آئل ٹینکر میں "18 فلپائنی اور ایک یونانی عملہ سوار ہے-

    ڈریپ کی جانب سے کھانسی کے شربت میں زہریلے مادے کا ا لرٹ جاری

    اس سے قبل دو برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسیوں یو کے ایم ٹی او اور ای ایم بی آر آئی نے جمعرات کو اطلاع دی تھی کہ مسلح افراد خلیج عمان میں ایک بحری جہاز پر سوار ہوئے جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

    یو کے ایم ٹی او جو رائل نیوی کے زیر انتظام کام کرتی ہے نےبتایا کہ اسے سکیورٹی ڈائریکٹر کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ جہاز کے کپتان کے ساتھ فون پر نامعلوم آوازیں سنائی دی ہیں، ٹینکر 11.4 ناٹ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا اور بورڈنگ کے اطلاع کے ایک گھنٹہ بعد ایک مقررہ راستے پر اس رفتار سے آگے بڑھتا رہا، مسلح افراد جہاز میں گھس کر اس کا رخ ایران کی جاسک بندرگاہ کی طرف لے گئے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی …

    3 بار والا وزیراعظم اپنا اور خاندان کا احتساب کروا سکتا ہے تو یہ جج …

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی دھمکی

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی دھمکی

    نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج آرتھر اینگورون کو گھر پر بم حملے دھمکی ملی جس پر نیویارک کی ناساؤ کاؤنٹی پولیس نے کارروائی بھی شروع کردی جج کےگھر پر بم حملے کی دھمکی ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ مقدمے کے اختتامی دلائل شروع ہونے سے کچھ گھنٹے پہلے ملی۔

    عدالتی ترجمان کا کہنا ہے کہ جج کے خلاف دھمکی کے بعد سکیورٹی بڑھا دی گئی، ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت شیڈول کے مطابق ہی جاری رہے گی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بم حملے کی دھمکی کے وقت جج اپنے گھر پر موجود تھے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کا مقدمہ دائر ہے،ان پر کاروباری اثاثوں کی زائد مالیت بتا کر بینکوں اور بیمہ کنندگان کو دھوکا دینے کا بھی الزام ہے نیویارک اٹارنی جنرل نے عدالت سے ٹرمپ پر کم از کم 250 ملین ڈالر جرمانہ کرنے اور ان کے بیٹوں کے نیویارک میں کاروبار پر مستقل پابندی لگانے کی درخواست کی ہے جبکہ جسٹس آرتھر اینگورون پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں کہ ٹرمپ اور ان کی کمپنی فراڈ میں ملوث ہے۔

    مہینوں تک جاری رہنے والے مقدمے کے دوران سیکیورٹی ایک مسئلہ رہا ہے۔ اینگورون کے اعلیٰ عملے کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا جب ٹرمپ نے اسے سیاسی طور پر متعصب قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا، جس نے جج کو عدالتی عملے کی تذلیل کرنے سے روکنے کے لیے ایک گیگ آرڈر جاری کرنے کا اشارہ کیا۔ ٹرمپ کو دو بار حکم کی خلاف ورزی کرنے پر 15,000 ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔

  • جوانی میں کئی بار خود کشی کا سوچا،مجھے اپنی زندگی بیکار لگتی تھی،اے آر رحمان

    جوانی میں کئی بار خود کشی کا سوچا،مجھے اپنی زندگی بیکار لگتی تھی،اے آر رحمان

    ممبئی: بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے جوانی میں کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا تھا-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمان نے ایک تقریب کے دوران طلباسے گفتگو کہا کہ میں جب نوجوان تھا تو مجھے خودکشی کے خیالات آتے تھے، مجھے اپنی زندگی بیکار لگتی تھی، میں نے کافی بار خودکشی کا بھی سوچا، اسی دوران میری والدہ نے مجھےایک نصیحت کی جس کی بدولت آج میں ایک کامیاب انسان بنا اور میں نےوہ نصیحت سُننے ےبعد کبھی خودکشی کا نہیں سوچا، میری والدہ نے مجھے کہا تھا کہ جب تم دوسروں کے لیے جینا شروع کروگے، تو تمہیں ایسے منفی خیالات نہیں آئیں گے، یہ سب سے خوبصورت نصیحت تھی جو میری والدہ کی طرف سے مجھے ملی۔

    منگنی شدہ اداکارائیں میرے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیتی تھیں،آغا علی

    اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کے لیے جینا شروع کیا، میں نے اپنے اندر سے خود غرضی ختم کی تو آج میں اس مقام پر پہنچا ہوں، میں نے زندگی کا حقیقی مقصد سمجھا،جب آپ دوسروں کے لیے جیتے ہیں اور آپ خود غرض نہیں ہوتے، تو آپ کو زندگی کا مطلب معلوم ہوتا ہے، آپ دوسروں کو کھانا کھلا کر، اُن کے لیے چیزیں خرید کر اُن کے چہروں پر مسکراہٹ لاتے ہیں تو آپ کو بھی دل سے خوشی ہوتی ہے۔

    پاکستانی اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں

    موسیقار نے کہا کہ ہر انسان ہی اپنی زندگی میں مشکل وقت کا تجربہ کرتا ہے، اُس وقت انسان مایوسی کی لپیٹ میں ہوتا ہے اور اُسے یہ لگتا ہے کہ بس اب سب کچھ ختم ہوگیا ہے، وہ انسان یہ بھول جاتا ہے کہ اس دنیا کی زندگی تو ایک مختصر سفر ہے، زندگی کی حقیقت یہی ہے کہ ہم عارضی طور پر مختصر وقت کے لیے اس دُنیا میں آئے ہیں اور ہم اپنا وقت مکمل ہونے پر اس دنیا سے چلے جائیں گے، لہٰذا ہمیں اپنے مستقبل کے لیے پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ دنیا فانی ہے-

    ڈرامہ "ہمسفر” میں پیسوں کی خاطر کام کیا،فواد خان

  • سعودی عرب میں ایک بہت بڑا 4 ہزار سال قدیم قلعہ دریافت

    سعودی عرب میں ایک بہت بڑا 4 ہزار سال قدیم قلعہ دریافت

    نخلستان: ماہرین آثار قدیمہ نے شمالی عرب کے صحرا میں خیبر نخلستان کے ارد گرد ایک بہت بڑا 4 ہزار سال قدیم قلعہ دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق اس قلعے کا انکشاف فرانس میں سینٹرنیشنل ڈی لاریچرچی سائنٹیفیک (سی این آر ایس) اور سعودی عرب کے آثار قدیمہ کمیشن رائل کمیشن فار ال اولا کے سائنسدانوں نے کیا ہےاس علاقے میں قلعے کبھی 14.5 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے تھے اور 1.7 سے 2.4 میٹر کے درمیان موٹے تھے قلعے کی دیواریں 5 میٹر تک اونچی ہوں گی جنہوں نے تقریبا 1،100 ہیکٹر کا علاقہ گھیرا ہوگا۔

    سائنس دانوں کی ٹیم کا اندازہ ہے کہ اس بستی کی دیواریں 2250 سے 1950 قبل مسیح کے درمیان تعمیر کی گئی تھیں، جو کھدائی کے دوران جمع کیے گئے نمونوں کی ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کی بنیاد پر ہےچار ہزار سال بعد بھی نصف سے بھی کم دیواروں کی لمبائی اور 74 قلعے محفوظ ہیں.

    11 جنوری، مبشر لقمان کی سالگرہ

    شمال مغربی عرب میں کانسی کے دور (3300-1200 قبل مسیح) میں دیواروں والے نخلستانوں کی ایک بڑی تعداد پائی گئی ہےاس دور میں قلعہ بند بستیاں بہت زیادہ تھیں جن میں یورپی ”میگا قلعے“ بھی شامل تھےاس خطے میں نخلستانوں کو انسانی آبادی نے4 سے 5 ہزار سال سے آباد کیا ہے-

    ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    عرب ریگستان دنیا کے کچھ قدیم ترین قلعوں کا گھر ہیں جن میں دنیا کا سب سے بڑا مانا جانے والا پتھر کا قلعہ اور شام میں حلب کا قلعہ بھی شامل ہے جو 4،500 سال سے آباد ہےخیبر نخلستان قلعہ اس علاقے میں دیواروں والے نخلستانوں کے نیٹ ورک سے تعلق رکھتا تھا یہ کیوں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی تعمیر کرنے والے معاشرے کی نوعیت اب بھی ایک راز ہے لیکن یہ دریافت شمال مغربی عرب میں انسانی قبضے پر نئی روشنی ڈالتے ہوئےاسلام سے پہلے کے دور میں سماجی پیچیدگیوں سے متعلق تفہیم میں اضافہ کرتی ہے۔

    غزہ: اسرائیلی فوج کا ایمبولینس پر حملہ،فلسطینی ہلال احمر کے 4 کارکن …

  • پاک،نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پاک،نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستانی کپتان شاہین آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے،نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، کپتان شاہین آفریدیحارث رؤف ،زمان خان اور عامر جمال ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائےگی جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں اعظم خان گیارہ رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔

    نیپالی کرکٹر کو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں عدالت نے سنائی سزا

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہو گا، شاہین آفریدی پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن بھی ہوا جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔

    پی سی بی کا قومی خزانے سے رقم لینے کا انکشاف

    پاکستان سُپر لیگ 9 کا شیڈول جاری

  • غزہ:  اسرائیلی فوج کا ایمبولینس  پر  حملہ،فلسطینی ہلال احمر کے 4 کارکن شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج کا ایمبولینس پر حملہ،فلسطینی ہلال احمر کے 4 کارکن شہید

    غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایمبولینس پر حملے میں فلسطینی ہلال احمر کے 4 کارکن شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دیرالبلح کے نزدیک ایمبولینس کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس میں ہلال احمر کے 4 کارکن شہید ہوگئے،چاروں افراد طب کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے،انہیں ہلال احمر کا نشان پہنے ہوئے شہید کیا گیا، جس کا بین الاقوامی قانون کے مطابق تحفظ ہونا چاہیے۔
    https://x.com/PalestineRCS/status/1745129136555733331?s=20
    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے اطراف شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے24 گھنٹوں میں 150 سے زائد صیہونی حملوں میں 200 فلسطینی شہید ہوگئے،7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 23 ہزار 350 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    ہمسائیوں کا بچہ 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد …

    قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو کہا ہے کہ فوج جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں اپنی کارروائیاں تیز کرے گی ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ کے مطابق گیلنٹ نے بلنکن کو اسرائیل کے دورے کے دوران مطلع کیا کہ خان یونس میں کارروائیوں میں شدت لائی جائے گی تاکہ حماس کے لیڈروں کو تلاش کیا جائےاور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرایا جائے۔

    ن لیگ نے راولپنڈی، اٹک، چکوال،گوجرانوالہ، جہلم اور تلہ گنگ سے امیدواروں کی ٹکٹوں …

    علاوہ ازیں مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپہ مارکارروائی میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 12 فلسطینی زخمی ہوگئے، اس دوران 5 فلسطینی گرفتار بھی کرلیےگئے۔

    ایک اور سیاسی جماعت کا الیکشن کمیشن سے بلے کے نشان کا مطالبہ

  • جنوبی کوریا میں  کتےکےگوشت کی خریدو فروخت پر پابندی عائد

    جنوبی کوریا میں کتےکےگوشت کی خریدو فروخت پر پابندی عائد

    سیئول : جنوبی کوریا نے ملک میں کتےکےگوشت کی خریدو فروخت پر پابندی عائدکردی۔

    باغی ٹی وی: بی بی سی کے مطابق منگل کے روز جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نےکتےکےگوشت کی خریدوفروخت اور گوشت کے حصول کے لیےکتوں کی فارمنگ پر پابندی کا بل منظور کرلیا،بل سے جنوبی کوریا میں صدیوں سے جاری کتوں کےگوشت کا بطور خوراک استعمال کا خاتمہ ہوجائےگا-

    ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ایک نئے قانون کی حمایت کے بعد جنوبی کوریا میں کتوں کو ذبح اور ان کے گوشت کے لیے فروخت کرنا غیر قانونی ہو گیا ہے2027 تک نافذ ہونے والی اس قانون سازی کا مقصد انسانوں کے کتے کا گوشت کھانے کے صدیوں پرانے رواج کو ختم کرنا ہے جبکہ کتوں کی فارمنگ کرنے والے بعض افراد کا کہنا ہےکہ وہ اس قانون کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں اب بہت کم افراد ایسے رہ گئے ہیں جوکتوں کا گوشت کھاتے ہیں، حالیہ عرصے میں نوجوان نسل نے سگ خوری کی مخالفت کی ہے اور اس پر پابندی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں پچھلے سال گیلپ پول کے مطابق، صرف 8% لوگوں نے کہا کہ انھوں نے پچھلے 12 مہینوں میں کتے کا گوشت کھایا ہے، جو کہ 2015 میں 27% سے کم ہے۔

    ایک 22 سالہ طالب علم لی چی یون نے کہا کہ یہ پابندی جانوروں کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہےانہوں نے سیئول میں بی بی سی کو بتایا، "آج کل زیادہ لوگوں کے پاس پالتو جانور ہیں،کتے اب خاندان کی طرح ہیں اور ہمارے خاندان کو کھانا اچھا نہیں لگتا۔

    نیا قانون کتوں کے گوشت کی تجارت پر توجہ مرکوز کرتا ہے – کتوں کو ذبح کرنے کے جرم میں سزا پانے والوں کو تین سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ جو لوگ گوشت کے لیے کتے پالنے یا کتے کا گوشت بیچنے کے مجرم پائے گئے انہیں زیادہ سے زیادہ دو سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

    قانون سازی کے نافذ ہونے سے پہلے کسانوں اور ریستوران کے مالکان کے پاس روزگار اور آمدنی کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کے لیے تین سال ہیں۔

    حکومتی اعدادوشمار کے مطابق، جنوبی کوریا میں 2023 میں کتے کے گوشت کے 1,600 ریستوراں اور 1,150 کتوں کے فارم تھے، جن میں سے سبھی کو اب اپنے کاروبار کو مرحلہ وار اپنے مقامی حکام کے پاس جمع کروانا ہوگا،حکومت نے کتے کے گوشت کے کاشتکا رو ں، قصابوں اور ریستوراں کے مالکان کی مکمل مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے-

  • یوکرینی صدر  کا مغربی ممالک سے شکوہ

    یوکرینی صدر کا مغربی ممالک سے شکوہ

    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شکوہ کیا ہے کہ مغربی ممالک جنگ میں یوکرین کی امداد کرنے سے ہچکچا رہے ہیں،جس سے روس کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔

    باغی ٹی وی:عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سرکاری دورے پر لتھوانیا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ پیوٹن کبھی یوکرین پر مسلط جنگ کو کبھی ختم نہیں کریں گے جب تک ہم سب مل کر روسی جنگ کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا دیتے۔

    صدر زیلنسکی نے متنبہ کیا کہ پیوٹن کا مقصد صرف یوکرین پر قبضہ نہیں اور اس پر رکیں گے نہیں بلکہ لتھوانیا، لٹویا، ایسٹونیا، مالڈووا کا اگلا نمبر ہو سکتا ہے اور یہ سلسلہ اسوقت تک نہ رکےگا جب تک کہ مغربی ممالک اسے روکنے کے لیے جنگ میں شامل نہ ہوں گے۔

    لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور وزیر انصاف کو قتل کے الزام میں عمر …

    واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو 2سال ہوچکے ہیں اور 4علاقوں کو فتح کرکے روس انھیں اپنا حصہ قرار دے چکا ہے جب کہ مغربی ممالک یوکرین کی مدد کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

    تبصرہ کتب، خواتین کے امتیازی مسائل

    ی پی 145 سے امیدوار میاں جنید نے علیم خان کی حمایت کر دی

  • لیگی رہنما  پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

    لیگی رہنما پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

    خیبر: پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ کے امیدوار شاہ جی گل آفریدی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ڈی ایم او خیبر کے مطابق شاہ جی گل آفریدی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہےشاہ جی گل آفریدی نے لوئی شلمان کے سرکاری اسکول میں جلسہ کا انعقاد کیا تھا، سرکاری عمارت میں سیاسی جلسوں کے انعقاد پر پابندی ہے شاہ جی گل تین دنوں میں فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب سابق سینیٹر اور ن لیگی رہنما اسلم بلیدی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، ن لیگی رہنما اسلم بلیدی کو 6 گولیاں لگی ہیں ، پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ لیگی رہنما تربت کے میر عیسیٰ قومی پار ک میں چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

    لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور وزیر انصاف کو قتل کے الزام میں عمر …

    اسلم بلیدی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا ،تشویشناک حالت کے باعث انہیں مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسلم بلیدی سابق سینیٹر، بلوچستان کے سابق وزیر زراعت بھی رہے ہیں، اسلم بلیدی کیچ اور گوادر سے قومی اسمبلی کی نشست 258سے بھی امیدوار ہیں۔

    شمالی وزیرستان، گولیاں چل گئیں، آزاد امیدوار جاں بحق

    پی پی 145 سے امیدوار میاں جنید نے علیم خان کی حمایت کر دی