Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • کمپیوٹر کی بورڈ میں نئی "کی” کا اضافہ

    کمپیوٹر کی بورڈ میں نئی "کی” کا اضافہ

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے دہائیوں بعد کمپیوٹر کی بورڈ میں نئے بٹن کا اضافہ کیا گیاہے-

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے پر کافی کام کیا جا رہا ہے اور یہ کمپنی 2024 میں کمپیوٹرز کو اے آئی سے لیس کرنا چاہتی ہے،تاہم نئے لیپ ٹاپس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے کی بورڈ میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

    اگر آپ نئے ونڈوز کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو خریدیں گے تو کی بورڈ پر ایک نیا بٹن نظر آئے گااسے کو پائلٹ کی (Copilot key) کا نام دیا گیا ہے جس پر کلک کرکے مائیکرو سافٹ کے اے آئی کو پائلٹ پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی۔

    بلے کا انتخابی نشان، آخری کوشش، پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

    کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لگ بھگ 30 سال قبل ہم نے کمپیوٹر کی بورڈ میں ونڈوز بٹن متعارف کرایا تھا اور دنیا بھر میں لوگوں نے اس کا استعمال کیا اب کو پائلٹ بٹن کے ذریعے صارفین اے آئی کی دنیا میں داخل ہوسکیں گے۔

    کو پائلٹ بٹن مینیو یا ونڈوز بٹن کی جگہ لے گا جسے دہائیوں قبل متعارف کرایا گیا تھا یہ نیا بٹن بیشتر کی بورڈز کے دائیں جانب کے alt بٹن کے برابر میں نظر آئے گااس بٹن کو کلک کرنے سے ونڈوز 11 میں ونڈوز کو پائلٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ لانچ ہو جائے گا جو چیٹ جی پی ٹی جیسا چیٹ بوٹ ہے-

    امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

  • امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

    امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دورے پر جائیں گے

    امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ امریکی انتظامیہ کے اہلکار آموس ہوچسٹین ہوں گے، ایک سینئر امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل اور غزہ تنازع کے حوالہ سے سفارتی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینئر اہلکار آموس ہوچسٹین کا دورہ اسرائیل لبنان کے درمیان تازہ پیدا شدہ صورتحال کے پس منظر میں ہے،امریکی وزیر خارجہ سات اکتوبر سے اسرائیل حماس جنگ کے بعد اسرائیل کے متعددد ورے کر چکے ہیں، جبکہ سعودی عرب، قطر سمیت دیگر ممالک کے دورے بھی کر چکے ہیں،

    دوسری جانب انسٹی ٹیوٹ فار اسٹیڈی آف وار، دی کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی گروپوں نے الشطی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر ایک بڑا حملہ کیا ہے ،فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ڈرون بھی گرانے کا دعویٰ کیا ہے، فلسطینی عسکریت پسندوں نے شیخ عجلین محلہ میں اسرائیلی فوج پر راکٹ بھی فائر کئے ہیں

    دوسری جانب اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس،موسادکے سربراہ ڈیوڈ برنیا کا کہنا ہے کہ موساد سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ملوث حماس کے ہر رکن کو تلاش کرے گی، خواہ وہ کہیں بھی ہو،برنیا نے موساد کے ایک سابق سربراہ زیوی ضمیر کی تدفین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے 1972 کے میونخ میں قتل عام کے ردعمل کا ذکر کیا جب موساد کے اہلکاروں نے اس سال اولمپک گیمز میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی ہلاکت میں ملوث متعدد فلسطینی عسکریت پسندوں کو تلاش کیا تھا اور انہیں ہلاک کر دیا تھا

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت جانےکا اعلان

    قاسم سلیمانی بارے اطلاع دینے والے ایرانی شہری، امریکی جاسوس کو ایران نے سنائی سزائے موت

  • غزہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری،مزید 120 فلسطینی شہید

    غزہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری،مزید 120 فلسطینی شہید

    غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 120 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے-

    باغی ٹی وی: غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 637 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 57 ہزار 296 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    شہدا میں 9 ہزار 100 سے زائد بچے اور 6 ہزار 500 سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 8 ہزار 663 بچے اور 6 ہزار 327 خواتین بھی شامل ہیں،ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں پر صیہونی مظالم میں کوئی کمی نہ آسکی، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں اور انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں 83 بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 324 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 3 ہزار 800 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوانے والے صحافیوں میں 80 فلسطینی، تین لبنانی اور 4 اسرائیلی صحافی شامل ہیں، فلسطینی وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غذائی قلت کے باعث غزہ کے شہری مختلف وباؤں کا شکار ہو رہے ہیں بیروت پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 ساتھیوں سمیت حماس رہنما صالح العاروری کی شہادت کے بعد لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر بھی صورتِ حال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔

  • قاسم سلیمانی  کی چوتھی برسی، مقبرے کے قریب دھماکے، 103 افراد جاں بحق

    قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی، مقبرے کے قریب دھماکے، 103 افراد جاں بحق

    ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکے ہوئے ہیں جن میں 103کے قریب اموات ہو چکی ہیں

    ایران میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 103 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں،خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایران کی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستان میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 103 اموات ہو چکی ہیں،دو سو کے قریب افراد زخمی ہیں لاشوں اور زخمیوں‌کو ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکوں‌کے بعد ہر طرف افرا تفری مچ گئی

    گورنر کرمان کے مطابق دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے ہیں، سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں میں ریموٹ کنٹرول بم استعمال کئے گئے،

    جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کیلیے منعقدہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا.

    اسلامی جمہوریہ ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا جبلیہ گنبد کے قریب انڈر پاس کے علاقے میں ہوا اور دوسرا دھماکا صاحب الزمان مسجد کے قریب کلی کے گیٹ پر ہوا۔”ارنا” کے مطابق "کرمان کے شہداء کے قبرستان کی طرف جانے والی سڑک کے ساتھ نصب دو دھماکہ خیز آلات کو دہشت گردوں نے دور سے اڑا دیا۔”

    ابھی تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایرانی میڈیا کی طرف سے نشر کی جانے والی ویڈیوز میں کئی لاشوں کو چاروں طرف بکھرے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس میں کچھ لوگ زندہ بچ جانے والوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دیگر دھماکے کے علاقے سے نکلنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔

    کرمان ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ رضا فلہ نے کہا، "تمام حفاظتی اقدامات کے باوجود وہاں ایک خوفناک آواز سنی گئی۔ ہم ابھی بھی تفتیش کر رہے ہیں۔”کرمان کے گورنر کے سیکیورٹی ڈپٹی نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں تصدیق کی تھی کہ دو دھماکے دہشت گرد حملے تھے۔

    دھماکوں کے بعد ایران میں جمعرات کو یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے،دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت جانےکا اعلان

    قاسم سلیمانی بارے اطلاع دینے والے ایرانی شہری، امریکی جاسوس کو ایران نے سنائی سزائے موت

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس بھی مارے گئے تھے۔

  • خواجہ سرا کو نوکری سے نکالنے پر نوٹس جاری،جواب طلب

    خواجہ سرا کو نوکری سے نکالنے پر نوٹس جاری،جواب طلب

    خواجہ سرا کو نوکری سے نکالے جانے پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

    واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے خواجہ سرا کی مبینہ طورپر جنس کی شناخت ظاہر ہونے کے بعد دو پرائیویٹ اسکولوں میں ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف دائر درخواست پر بھارتی مرکزی حکومت، اتر پردیش اور گجرات کی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ، جسٹس جے بی پاردی والا ،منوج مشرا پر مشتمل بینچ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا،بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار نے شکایت کی کہ اسکی صنفی شناخت پتہ چلنے پر گجرات اور اترپردیش کے دو سکولوں نے اسے نوکری سے نکال دیا، ہائیکورٹس سے بھی خواجہ سرا کو انصاف نہ مل سکا،

    خواجہ سرا نے اپنی درخواست میں کہا کہ اسے دسمبر 2022 میں لکھیم پورکھیری،اترپردیش کے ایک سکول سے نکالا گیا تھا، اسکے بعد جولائی 2023 میں گجرات کے ایک اور سکول میں ملازمت سے نکال دیا گیا، کہا گیا کہ وہ اپنی صنفی شناخت کے بارے میں کھل کر بات نہ کریں،خواجہ سرا نے ایڈوکیٹ یشراج سنگھ دیورا کے ذریعے بھارتی سپریم کورٹ میں‌درخواست دائر کی تھی،درخواست میں کہا گیا تھا کہ امتیازی سلوک، ہراساں کرنے ، اور ملازمت سے برطرفی کو چیلنج کیا جاتا ہے، حکومتیں یقینی بنائیں کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو، ٹرانس جینڈر افراد ایکٹ- 2019 کو صحیح معنوں میں نافذ نہیں کیا جا رہا ،درخواست گزار نے قومی کمیشن برائے خواتین کی جنوری 2023 کی رپورٹ پر بھی سوالات اٹھائے، جس میں اتر پردیش کے اسکول کو اس کے معاملے میں بے قصور قرار دیا گیا تھا،

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

  • صالح العاروی کی موت،اسرائیل کو قیمت چکانا پڑے گی،حزب اللہ

    صالح العاروی کی موت،اسرائیل کو قیمت چکانا پڑے گی،حزب اللہ

    حماس رہنما صالح العاروی کی ڈرون حملے میں موت کے بعد حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنا ایک بھی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہے،حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہو گی،

    صالح العاروری کے قتل پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ صالح العاروری کی شہادت سے کوئی افراتفری یا خلا نہیں ہوگا، ایران کا کہنا ہے کہ حماس رہنما کا قتل اسرائیل کے خلاف مزاحمت مزید بڑھائے گا، لبنان میں اسرائیلی حملہ لبنان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے ،حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی ،حماس رہنما عزت الرشق کا کہنا تھا کہ حماس رہنماؤں کا قتل غاصب اسرائیل کا بزدلانہ اقدام ہے اسرائیلی قتل عام فلسطینیوں کے عزم اور استقامت کو توڑنے اور جرات مندانہ مزاحمت کو کم زور کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا

    بیروت کے مرکز میں حماس رہنما پر حملے کے خلاف حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بھر پور جواب دیں گے، اس حملے کے بعد مغربی کنارے رام اللہ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے،فلسطینی شہریوں نے رام اللہ میں بدھ کی ہڑتال کی کال دی ہے، رام اللہ صالح العاروی کا آبائی علاقہ ہے

    حماس رہنما کی موت کے بعد اقوام متحدہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صالح کی موت کے بعد صورتحال انتہائی پریشان کُن ہوچکی ہے، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی کشیدگی اور حالات کی نزاکت پر فریقین سے تحمل کا مطالبہ ہے،کوئی ایسی جلدباز کارروائی نہیں ہونی چاہیے جو مزید تشدد کو ہوا دے،

    ایران کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے میں حماس رہنما صالح العروری کی شہادت اسرائیل کے خلاف مزید مزاحمت کو بڑھائے گا،اسرائیلی حملہ لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، حماس رہنما کے قتل کے بعد فلسطینی تحریک میں نئی جہت پیدا ہوگی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے سینیئر رہنما شہید ہوگئے۔

  • اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ،حماس کے سینئیر  رہنما شہید

    اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ،حماس کے سینئیر رہنما شہید

    اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے سینیئر رہنما شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملہ جنوبی بیروت میں واقع حماس کے دفتر پر کیا گیا، حملے کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی حملے میں حماس کے سینیئر رہنما اور پولیٹیکل آفس کے نائب صالح العاروری دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ حماس رہنما حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کرنے والے تھے۔

    عرب میڈیا کے مطابق صالح العاروری کا طوفان اقصیٰ کارروائی کے منصوبہ سازوں میں شمار کیا جاتا تھا، صالح العاروری اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے-

  • اسرائیلیوں نے اپنی ہی فورس کے خلاف  مقدمہ درج کر دیا

    اسرائیلیوں نے اپنی ہی فورس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

    تل ابیب: کنسرٹ پرحملے میں ہلاک 42 اسرائیلی اہل خانہ کے متاثرین نے اپنی ہی فورس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا-

    باغی ٹی وی: ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو کنسرٹ پر ہونے والے حملے میں ہلاک 42 اسرائیلیوں کے متاثرین نے قابض افواج کے خلاف مقدمہ درج کروادیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فورسز کی لاپرواہی کے نتیجے میں دورانِ تقریب جانوں کا ضیاع ہوا۔

    مقدمے میں الزام لگایا گیاہے کہ نووا کنسرٹ سے متعلق سیکیورٹی فورسز کو ممکنہ خطرات کا پیشگی علم تھا لیکن انہوں نے شرکا کی حفاظت کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جبکہ پولیس تفتیش میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ قابض اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جوابی کارروائی میں زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

    ترکیہ نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا

    مدعیان کی نمائندگی کرنے والے قانونی مشیر کا کہنا ہے کہ متاثرین اور ان کے اہلخانہ انصاف کے خواہاں ہیں، اسرائیلی فورسز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا،دوسری جانب سرکاری حکام نے ابھی تک اس مقدمے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    امریکی سفیر کی نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

    دوسری جانب اسرائیلی اخبار’ ہارٹز‘ نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے جنوبی افریقہ کی طرف سے لائے گئے نسل کشی کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں پیش ہونےکا فیصلہ کیا ہے حکومت نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے اختتام پر وزارت انصاف، اسرائیلی فوج اور قومی سلامتی کونسل کے درمیان ہونے والی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اسرائیل عالمی عدالت کو روکنے کی کوشش کرے گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف غزہ کی پٹی میں "نسل کشی” کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔

    خلاف ورزی ہوتی ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن لیتے ہیں،نگران وزیراعظم

  • دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو 2024کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: آرٹن کیپیٹل کی جانب سے 2024 کی پاسپورٹ رینکنگ میں 98 ویں نمبر تک ممالک کی درجہ بندی کی گئی، رینکنگ میں طاقتور پاسپورٹ کیلئے یہ دیکھا گیا کہ ویزا کے بغیر کتنے ممالک کا سفر کرنے کی اجازت ہے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کا نام سرفہرست رہا،یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا لیے بغیر 180ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

    دوسری نمبر پر جرمنی، اسپین، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پر رہے ان ممالک کے شہریوں کو 178ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں،سوئیڈن، فن لینڈ، لگسمبرگ، آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر رہے ان ممالک میں 177 ممالک کا سفر ویزے کےبغیر کرسکتے ہیں جبکہ ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال،پولینڈ، آئرلینڈ اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس پر 176ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔

    امریکی سفیر کی نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

    5واں نمبر مشترکہ طور پرسنگاپور، یونان، چیک ریپبلک، برطانیہ، ہنگری، جاپان اور نیوزی لینڈ کے نام رہا جن کے شہری 175ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں،اس فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا 5واں ملک قرار پایا جو مجموعی طور پر 94ویں نمبر پر موجود ہے پاکستانی پاسپورٹ پر 47ممالک میں ویزا فری سفر یا ویزا آن ارائیول کی سہولت دستیاب ہے،اس فہرست میں یمن، بنگلہ دیش، لیبیا اور یہاں تک کہ فلسطین کو بھی پاکستان سے اوپر رکھا گیا ہے۔

    یمن (93ویں)، بنگلا دیش (92ویں)،لیبیا اور فلسطین (91ویں)، سوڈان، اریٹریااور ایران (90ویں نمبر پر)پاکستان کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور پاسپورٹ قرار پائے پاکستان سے نیچے صومالیہ (95ویں نمبر پر)، عراق (96ویں نمبر پر)افغانستان (97ویں نمبر پر)اور شام (98ویں نمبر پر)موجود ہیں-

    پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ میں تیزی

  • ترکیہ نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا

    ترکیہ نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا

    استنبول: ترکیہ نے اسرائیل کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا۔

    باغی ٹی وی: ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 33افراد کو ترک انٹیلی جنس ایجنسی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کر لیا،گرفتار افراداسرائیل کیلئےجاسوسی، مختلف شخصیات پر قاتلانہ حملوں اور اغوا میں ملوث پائے گئے ، اسرائیل کے جاسوس نیٹ ورک میں ملوث ملزموں کو دہشت گردی اور منظم جرائم کے تفتیشی بیورو کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا، زیر حراست افراد بین الاقوامی جاسوسی نیٹ ورک کے اہم کارندے ہیں۔
    https://x.com/TurkiyeUrdu_/status/1742158423913791640?s=20

    مریکی سفیر کی نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

    اسپنر ابرار احمد ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہو گئے،

    ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونے کی قیمت میں اضافہ