Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • انسانی ہونٹوں کیطرح دکھنے والا خوبصورت پوداخطرے سے دوچار

    انسانی ہونٹوں کیطرح دکھنے والا خوبصورت پوداخطرے سے دوچار

    ایکواڈور: انسانی ہونٹوں کی طرح دکھنے والا خوبصورت پودا ہاٹ لِپس پلانٹ’ یا ہوکرز لپس پلانٹ ‘ (لبِ طوائف)خطرے سے دوچار ہے۔

    باغی ٹی وی: کوسٹا ریکا، ایکواڈور اور مختلف وسطی اور جنوبی امریکی ممالک کے برساتی جنگلات میں پایا جانے والا انوکھا پودا ”سائیکوٹریا ایلاٹا“ ایک نباتاتی عجوبہ ہے، اس پودے کی خاصیت اس کے خاص پتے ہیں جنہیں ”بریکٹ“ (Bracts) کہا جاتا ہے یہ بریکٹ دو چمکدار، سرخ، ملائم ہونٹوں کی طرح نظر آتے ہیں جو انسانی ہونٹوں سے ملتے جلتے ہیں پودے کا یہ چمکدار اور خوبصورت حصہ انہیں پکے ہوئے پھل کی طرح دکھاتا ہے، جو ہمنگ برڈز اور تتلیوں جیسے پولن لے جانے والے جانداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مددگار ہے، تاکہ وہ آکر ان کو چیک کریں،اس طرح یہ پودے مختلف پھولوں کے درمیان اپنا پولن پھیلا کر اپنی افزائش جکرتے ہیں۔

    تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پھولوں کے کِھلنے کا موسم دسمبر سے مارچ کے درمیان ہوتا ہے اور وسطی امریکا کے لوگ اسے اپنے محبت کے اظہار کے طور پر کسی کو بطور تحفہ بھی دیتے ہیں اور خصوصی طور پر ویلنٹائن کے دن اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ اس کے پتے جِلدی امراض کی مختلف بیماریوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں،اگرچہ اس پودے کے اصلی پھول چھوٹے اور ستاروں کی شکل کے ہوتے ہیں، لیکن حیرت انگیز بریکٹ کی طرح توجہ حاصل کرنے والے نہیں ہوتے،اس کے پھول سفید اور خوشبودار ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے، اس پودے کی نسل اب غائب ہونے لگی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں نے جہاں پودوں اور جانوروں کی مختلف اقسام کو خطرے میں ڈال دیا ہے وہیں یہ پودا بھی موسمیاتی تبدیلیوں اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے ختم ہوتا جارہا ہے جسے بچانے کی سخت ضرورت ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

  • مکڈونلڈ ملائشیا کا فلسطین کے حامی گروپ کے خلاف مقدمہ درج

    مکڈونلڈ ملائشیا کا فلسطین کے حامی گروپ کے خلاف مقدمہ درج

    7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھنے لگیں،مکڈونلڈ سمیت کئی اداروں کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی و امریکہ کے بعض کاروباری اداروں کی طرف سے اسرائیل کے لیے عطیات دینے کی اطلاعات سامنے آئیں مبینہ طور پر ان اداروں نے اسرائیلی جنگ کی حمایت کی اور اس کے لیے فنڈز کا اعلان بھی کردیا مبینہ طور پر ان میں مکڈونلڈ بھی شامل تھا اس لیے اس مہم کا نشانہ بن گیا جس وجہ سے کئی ملکوں میں اسرائیل کے حامی اداروں کے بائیکاٹ کی اپیل کرنا شروع کر دی گئی۔

    "العربیہ کے مطابق” جمعہ کے روز مکڈونلڈ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ بی ڈی ایس ملائشیا کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے تاکہ ہم قانون کے مطابق اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں مکڈونلڈ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی حمایت نہیں کرتے ہم کسی فرد کےانفرادی طورپر بائیکا ٹ کے حق کا احترام کرتے ہیں اور یہ بائیکاٹ حقائق پر مبنی ہونے چاہیے نہ کہ جھوٹے الزامات پر۔

    مکڈونلڈ کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمہ کی قانونی دستاویز کے مطابق مکڈونلڈ نے مبینہ ہتک عزت کے لیے 60 لاکھ رنگٹ کی رقم کا ہرجانہ مانگا ہے البتہ جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ملائیشیا نے اس ہتک عزت کی تردید کی ہے۔

    ‘بی ڈی ایس’ دراصل فلسطینیوں کےحق میں عالمی بائیکاٹ اور ان پر پابندیوں کی تحریک کا حصہ ہے جس کی بنیاد فلسطینی سول سوسائٹی کی تنظیموں نے 2005 میں رکھی تھی اس بائیکاٹ مہم کا مقصد اسرائیل کے فلسطینیوں پر ظلم و جبر کرنے اسرائیل کے خلاف سیاسی اور اقتصادی دباؤ بڑھانا ہے۔

    اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملوں کے جواب میں ‘بی ڈی ایس’ نے اسرائیل میں مغربی برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم کا مطالبہ مزید تیز کردیا تھا، اس میں "مکڈونلڈ”، "کے ایف سی” اور "زارا” جیسے کئی ایسے برانڈاز کا بائیکاٹ شامل ہے جن پر الزام ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم میں شریک ہیں اور اعلانیہ ان کی مدد اور حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

  • بھارت  کی متحدہ عرب امارات کو پہلی بار روپے میں خام تیل کی ادائیگی

    بھارت کی متحدہ عرب امارات کو پہلی بار روپے میں خام تیل کی ادائیگی

    نئی دہلی: بھارت نے تیل کی خریداری کیلئے متحدہ عرب امارات کو پہلی مرتبہ اپنی کرنسی ’’روپے‘‘ میں ادائیگی کی گئی ہے جس سے بھارت کیلئے اپنی کرنسی عالمی مارکیٹ میں لے جانے کیلئے راہ ہموار کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کا آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت بھارت نے پہلی بار متحدہ عرب امارات کو تیل کے 10 لاکھ بیرلز کی ادائیگی روپے میں کردی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفارتخانے نے بیان جاری کیا ہے کہ انڈین آئل کارپوریشن نے ابوظبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی) کو تیل کی قیمت روپے میں ادا کی ہے یہ لین دین متحدہ عرب امارات کے سونے کے برآمد کنندہ کی جانب سے بھارت میں خریدار کو تقریباً 12 کروڑ 84 لاکھ روپے (1.54 ملین ڈالرز) میں 25 کلو گرام سونا فروخت کرنے کے بعد ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں بھارت کو دیگر ممالک کے ساتھ بھی روپے میں لین دین کرنے میں مدد ملے گی تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا بھارت اپنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 85؍ فیصد خام تیل درآمد کرتا ہے اس مقصد کیلئے بھارت تین جہتی حکمت عملی اختیار کر رہا ہے جس میں سستے تیل کی خریداری، سپلائی کے ذرائع میں تنوع لانا اور غیر ملکی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی سے بچتے ہوئے تیل حاصل کرنا شامل ہے ایک طرف روپے میں ادائیگی سے اربوں ڈالرز مالیت کا سرمایہ بچایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی روس سے خام تیل کی درآمد میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    بھارت نے جولائی میں معاہدہ طے کیا تھا جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت کی ادائیگی ڈالرز کے بجائے روپے میں کرنے پر اتفاق ہوا تھا،یہ معاہدہ اس سال کے دوران شروع کی گئی اقتصادی اتحادوں کی ڈالر کو کم کرنے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ تھا۔ مزید یہ کہ متحدہ عرب امارات ان پانچ ممالک میں سے ایک تھا جس کا 2023 کے سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران بلاک میں خیرمقدم کیا گیا۔ اس نے سعودی عرب، مصر، ایران اور ایتھوپیا کو اپنے نئے ارکان کے طور پر شامل کیا۔

    پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

    اس معاہدے کی بدولت ڈالر سے روپے میں تبدیلی کو ختم کرکے لین دین کے اخراجات کو کم کرنے کی بھارتی کوششوں کو تقویت ملی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران دونوں ممالک نے ’ریئل ٹائم پیمنٹ لنک‘ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ سرحد پار رقم کی باآسانی منتقلی کی سہولت فراہم کی جاسکے سال 23-2022 کے دوران بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ساڑھے 84 ارب ڈالرز کی باہمی تجارت ہوئی تھی۔

    افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا،روس

  • 7  اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    واشنگٹن: امریکی اخبار نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے دوران اسرائیلی فوج کمزور اور آؤٹ آف پوزیشن تھی صہیونی فوج اتنی غیر منظم تھی کہ فوجیوں نے معلومات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پوسٹس کا سہارا لیا،اسرائیلی کمانڈوز صرف مختصر لڑائی کے لیے جنگ میں پہنچے تھے، ہیلی کاپٹر کے پائلٹس کو اہداف کا انتخاب کرنے کے لیے نیوز رپورٹس اور ٹیلی گرام چینلز کو دیکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سابق فوجی کے انٹرویوز سے یہ بھی پتہ چلا کہ اسرائیلی فورسز کے پاس حماس کے کسی بڑے حملے کے لیے کوئی جوابی منصوبہ یا تربیت نہیں تھی اسرائیلی فوج نے اس رپورٹ کے حوالے سے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سوالوں کے جواب بعد میں دئیے جائیں گے۔

    غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج نے لُوٹ مار بھی شروع کر دی، میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنے فوجیوں کو گھروں پر چھاپوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف "غیر اخلاقی” کے طور پر بیان کیے گئے عمل کو انجام دینے کے لیے اتارا جس میں املاک کی چوری اور لوٹ مار شامل ہے۔

    "العربیہ” کے مطابق آبزرویٹری نے ایک بیان میں "عرب ” کی خبر ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینیوں کے پیسوں اور سامان کی منظم چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن میں سونا، رقوم، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز شامل ہیں جمع کی گئی شہادتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے چھاپے من مانی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور میدان میں قتل کی کارر وا ئیوں سے بھی آگے بڑھے ہوئے ہیں ایسا لگتا ہے فلسطینی آبادی کے خلاف اجتماعی انتقام لیتے ہوئے صہیونی فوجیوں نے جان بوجھ کر املاک کی توڑ پھوڑ،کی ، ذاتی سامان کی چوری کیا اور لوٹ مار کے بعد گھروں کو بھی جلا ڈالا تھا۔

    پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

    آبزرویٹری کے مطابق شہادتوں کی بنیاد پر ابتدائی تخمینے میبں فلسطینی شہریوں کے ذاتی سامان کی چوری اور اسرائیلی فوج کی جانب سے قیمتی املاک کی وسیع پیمانے پر لوٹ مار کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس لوٹ مار سے حاصل ہونے والی رقم دسیوں ملین ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

    آبزرویٹری نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو کلپس شائع کیں جس میں غزہ کی پٹی میں شہریوں کے گھروں کی جان بوجھ کر تخریب کاری کو فلمایا گیا تھا اسی طرح دیواروں پر نسل پرست یا یہودی نعرے درج کیے گئے تھے اسی طرح اسرائیلی فوجی رقم اور قیمتی املاک کو چھیننے کے بارے میں شیخی بگھار رہے تھے۔

    اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 3افراد شہید

  • افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ کی تقرری،عرب امارات کی قراردادسلامتی کونسل میں منظور

    افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ کی تقرری،عرب امارات کی قراردادسلامتی کونسل میں منظور

    اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہو گئی

    افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کے لئے قرارداد کی امریکہ نے بھی حمایت کی،جب قرارداد پیش کی گئی تو اس وقت روس اور چین رائے شماری کے اجلاس میں نہیں تھے، 13 اراکین نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیئے،

    افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کی تقرری کا مقصد طالبان رہنماؤں سے رابطے بڑھانا ہے ،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا تھا،جس کے بعد قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تھی جو منظور کر لی گئی ہے،قرارداد متحدہ عرب امارات اور جاپان کی جانب سے پیش کی گئی تھی،قرارداد میں اس بات کی توثیق کی گئی کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوص مقرر کرنے کا مقصدافغان خواتین کی محفوظ،مکمل،مساوی،اور بامعنی شرکت کے ساتھ پرامن افغانستان ہے جو بین الاقوامی برادری میں مکمل طور پر دوبارہ شامل ہو،

    دوسری جانب طالبان حکومت کے افغانستان میں خواتین کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے،اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق افغانستان میں زچگی کے دوران ہر دو گھنٹے میں ایک خاتون کی موت ہوتی ہے ، ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کو عالمی سطح پر زچگی اور بچوں کی شرح اموات کا سامنا ہے جہاں 1 لاکھ بچوں کی پیدائش پر 638 خواتین کی موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں، اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ نے خبردار کیا کہ 51 ہزار اضافی زچگی اموات، 4.8 ملین غیر ارادی حمل، اور 2025 تک خاندانی منصوبہ بندی کے کلینک ختم ہو جائیں گے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق افغانستان میں خواتین صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس سے ماؤں اور بچوں کی شرح اموات میں اضافے کے خدشات بڑھ رہے ہیں،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نابالغ بچیوں کی شادیوں سے بڑھتے ہوئے خطرات اور عسکریت پسندوں سے خواتین کی جبری شادیوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ،خواتین کا معائنہ کرنے والے مرد ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے،ہسپتالوں اور کلینکس کو حکم دیا جا رہا ہے کہ وہ صرف خواتین عملے کو ہی خواتین مریضوں کی دیکھ بھال کی اجازت دیں،ڈبلیو ایچ او کے مطابق افغانستان میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی شدید کمی ہے، 10 ہزار افغانیوں کے لیے صرف 4.6 ڈاکٹر، نرسیں اور دائیاں ہیں جو کہ معیاری سطح سے تقریباً پانچ گنا کم ہیں، اگست 2021 میں طالبان کی واپسی نے صحت کے بحران کو مزید بڑھا دیا، خواتین کا طبی شعبہ شدید متاثر ہوا جسکی وجہ سے خواتین کو بنیادی زندگی کے حقوق اور تعلیم میں پابندیوں کا شدید سامنا ہے، دور دراز علاقوں میں ہر 1 لاکھ بچوں کی پیدائش پر 5 ہزار زچگی کی اموات خطرناک حد تک بڑھی ہیں، خواتین کو ہسپتالوں تک پہنچنے کے لیے پہاڑی رستے کا استعمال کرنا پڑتا ہے جس سے وہ رستے میں ہی دم توڑ دیتیں ہیں،سرکاری ہسپتالوں تک رسائی ناممکن ہونے کی وجہ سے خواتین کو بچے کی پیدائش کے لیے اپنی ادویات خود لانے کی ضرورت ہوتی ہے، ایک ڈیلیوری کی لاگت تقریباً 2 ہزار افغانی ($29) روپے یے، جو کہ بہت سے خاندانوں کی استطاعت سے باہر ہیں، ڈلیوری کے چارجز زیادہ ہونے کی وجہ سے 40 فیصد افغان خواتین گھر پر اور 80 فیصد دور دراز علاقوں میں بچے پیدا کرتی ہیں،2021 میں طالبان کے قبضے سے پہلے افغانستان میں تشدد سے بچ جانے والی خواتین کے لیے 23 ریاستی سرپرستی کے مراکز تھے جو کہ موجودہ انتظامیہ کے تحت بند کر دیے گئے ہیں ،طالبان حکومت خواتین کی صحت کو غیر ضروری سمجھتے ہوئے اسے مغربی تصور قرار دیتے ہیں،

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت

    دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت

    اسرائیل نے شام کے دمشق ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت ہوئی ہے

    عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے 28 دسمبر کی شب دمشق ایئر پورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایرانی پاسداران انقلان کے 11 اراکین کی موت ہوئی ، جن اراکین کی اسرائیلی حملے میں موت ہوئی وہ ایرانی فورسز کی دیکھ بھال کے ذمہ دار تھے اور اسرائیلی حملے کے وقت وہ ایئر پورٹ پر ایک سینئر وفد کا استقبال کرنے آئے تھے، ایرانی پاسداران انقلاب نے عرب میڈیا کے دعوے کو غلط قرار دیا

    قبل ازیں شام کے سرکاری میڈیا نے دمشق کے قریب اسرائیلی حملے کی خبر دی تھی، اسرائیل کی جانب سےبھی دمشق کے ایئر پورٹ پر حملے بارے کوئی بیان نہیں دیا گیا، تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سب سے بڑے دشمن ایران کو صدر بشارالاسد کی ملک میں موجودگی کو طول دینے کے لیے شامی حکومت کی حمایت کی اجازت نہیں دے گا،

    واضح رہے کہ ایران پاسداران انقلاب نے رواں ہفتے ہی شام میں اپنے اہم کمانڈر بریگیڈئیر جنرل سید رضا موسوی کے اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی،ایرانی کمانڈر رضا موسوی پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے،ایرانی پاسداران انقلاب نے دھکمی دی تھی کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی، قاسم سلیمانی کے بعد موسوی ایران سے باہر مارے جانے والے سب سے سینئر ایرانی رہنما قرار دئیے جاتے ہیں۔

  • دبئی:محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 16 ویں برسی کی تقریب  شارجہ میں منعقد ہوئی

    دبئی:محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 16 ویں برسی کی تقریب شارجہ میں منعقد ہوئی

    دبئی ،باغی ٹی وی (ملک خرم شہزاد اعوان کی رپورٹ)محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 16 ویں برسی کی تقریب پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات (UAE) کی ریاست شارجہ میں منعقد ۔

    پروگرام زیرصدارت میاں منیر ہانس صدر پی پی پی گلف، مہمان خصوصی نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب (سابق مشیر وزیراعظم پاکستان وزیر برائے امور نوجوانان پاکستان) میاں محمدایوب ، نثار خٹک ، ملک اسلم، ذوالفقارعلی مغل ، قیصر آفریدی ، عاطف گیلانی ، ارشد بٹ ، ممتاز جونیجو ، رائے سعید منج ، رانا عمران منج ، احسان شفیق گوگا ، غضنفر نقوی ، ملک خرم شہزاد اعوان، طاہر گردیزی ، قاری میاں منور ، پروفیسر وسیم اور دیگر پارٹی عہدیدران وکارکنان جیالوں کی کثیر تعداد میں شرکت مقررین کے خطاب کے دوران جیالے زندہ ہے بی بی زندہ ہے کےنعرے لگاتے رہے۔

    خواتین میں عائشہ منیر ہانس ، حاجرہ شیرین درانی، نجمہ جیلانی ، ثروت سلطانہ ، نجمہ احسان ، زرین باجی ، اور دیگرکی بڑی تعداد میں شرکت
    پروگرام میں شریک تمام راہنماؤں و خواتین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹواور پیپلز پارٹی کی وطن عزیز و پاکستان کی غریب عوام کے لیے کی گئیں کاوشوں و قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااور اس بات عیادہ کیا کہ آئندہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑی تعداد میں کامیابی دلوانے میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں گے اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوان وزیراعظم ہونگے۔

    پروگرام کے اختتام پر ذوالفقارعلی مغل(سیکریڑی انفارمیشن پی پی پی گلف) نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ، شہید ذوالفقارعلی بھٹو و دیگر پارٹی شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی ۔

  • حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں فائر کیے گئے ڈرون کو امریکہ نے گرا دیا

    حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں فائر کیے گئے ڈرون کو امریکہ نے گرا دیا

    امریکی فوج نے کہا ہے کہ امریکی جنگی جہاز نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں فائر کیے گئے ایک ڈرون اور ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو مار گرایا ہے

    امریکی وسطی کمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "یو ایس ایس میسن (ڈی ڈی جی 87) نے جنوبی بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے ایک ڈرون اور ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔علاقے میں موجود اٹھارہ بحری جہازوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 19 اکتوبر کے بعد سے بین الاقوامی جہازوں پر حوثیوں کا یہ بائیسواں حملہ تھا۔”

    اس اہم آبی راستے سے تیل اور قدرتی گیس سے لے کر الیکٹرانکس اور کھلونوں تک کے لے جانے والے جہاز گزرتے ہے، تاہم حوثیوں نے اس اہم ترین آبی تجارتی گزرگاہ پر تجارتی جہازوں پر حملے تیز کردیے ہیں،حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ حملے غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کی حمایت میں کر رہے ہیں

    حوثی، جو دارالحکومت سمیت یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض ہیں، اکتوبر سے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر میں ان تجارتی جہازوں پر حملہ کر چکے ہیں جن کے بارے میں ان کے بقول اسرائیل سے روابط ہیں یا وہ اسرائیل کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے 7 اکتوبر کے بعد سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی وجہ سے کیے جا رہے ہیں، اسرائیل اور اسرائیل سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ غزہ کی پٹی میں جارحیت کو روکنے کے لیے زور دیا جا سکے۔

     جہازوں پر مسلسل حملوں کے بعد امریکا نے دس ملکی اتحاد کا اعلان کیا 

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

  • غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    میلبور ن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں غزہ کے مسلمانوں کےحوصلے سے متاثر ہوکر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے بیک وقت اسلام قبول کر لیا۔

    باغی ٹی وی : غزہ میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں، اور اب تک 23 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، تاہم فلسطینی مسلمان کسی صورت ہار ماننے کو تیار نہیں فلسطینی مسلمانوں کے عزم وحوصلے اور ثابت قدمی سے متاثر ہوکر آسٹریلیا میں 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے آسٹریلوی شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں تمام 30 خواتین نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیاترک میڈیا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عبایا پہنی خواتین باری باری کلمہِ شہادت پڑھ رہی ہیں، اس موقع پر نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کی اسلام قبول کرنے والی کرسٹین کرنوگوناک کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی،میں نے جاری تنازعہ کی وجہ سے مذہب تبدیل کیا اور میں اسلام اور غزہ کے قریب ہونا چاہتی تھی اس لئے اسلام قبول کیا ہے۔

  • پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

    پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

    واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے تو اس کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان ہرگز موزوں نہیں تاہم ان کے الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں –

    باغی ٹی وی: امریکی اخبار نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کسی طرح پاکستان کے دوبارہ وزیراعظم بن گئے تو پاکستان کے تیز ترین زوال کا باعث بنیں گے پاکستان بڑھتی ہوئی دہشت گردی، کم ہوتی فی کس آمدنی اور 30 فیصد افراط زر کا شکار ہے، ایسے میں پاکستان کو ناکام آئیڈیاز کے حامل کرشماتی لیڈر کے بجائے سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے.

    اخبار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس امریکا کی مخالفت،، پین اسلام ازم اور بائیں بازو کے پرانے معاشی خیالات کے سوا کچھ نہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بھارت کے ساتھ امن میں ہے پاکستان کو چلانے کے لیے آئی ایم ایف کا قرض چاہیے اور امریکا آئی ایم ایف کا اہم رکن ہے، بانی پی ٹی آئی امریکا سے پاکستان کے تعلقات خراب کر لیں گے پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے تو اس کے لیے بانی پی ٹی آئی ہرگز موزوں نہیں تاہم ان کے الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں۔

    سرکاری وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،وزیر اعلی کے پی کے

    لائبیریا : آئل ٹینکر کو حادثہ، ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک

    ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی تہران میں تدفین کر دی گئی