Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں کورونا وائرس سے تین اموات ہوئیں،

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں کورونا وائرس سے تین اموات ہوئیں،

    کورونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہوتا جا رہا ہے ،بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 358 کیسز اور تین اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک اموات کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہو گئی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔بھارتی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں ماسک ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق تمام بزرگ شہریوں اور ایک سے زائد بیماریوں کے شکار افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کے نئے سب ویرینٹ جے این 1 کے سبب کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، کورونا کے نئے کیسز کیرالہ، کرناٹک، گجرات، تامل ناڈو اور مہاراشٹرا میں سامنے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، ملائیشیا اور سنگاپور میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ اسی ویرینٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے ووٹنگ ایک بار پھر موخر

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے ووٹنگ ایک بار پھر موخر

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے ووٹنگ مسلسل تیسرے روز مؤخر کر دی گئی ہے،عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ کل ہوگی، امریکا کو جنگ بندی کے مسودے میں شامل الفاظ پر اعتراضات ہیں۔امریکا کو جنگ بندی کی اصطلاح، دشمنی کے خاتمے جیسے الفاظ پر اعتراض ہے۔عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی پیش کردہ جنگ بندی قرارداد پر دو روز سے ووٹنگ مؤخر ہو رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے رفح، خان یونس اور جبالیا کیمپ میں شدید بمباری کی، جس میں 85 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی، جن میں 8 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔غزہ میں مواصلاتی اور انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر بند کر دی گئیں، فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے جوابی حملوں میں اسرائیلی فوجیوں، ٹینکوں، بلڈوزروں کو راکٹ حملوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 133 ہوگئی۔مصری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 40 یرغمالیوں کے بدلے ایک ہفتے کے لیے حملے روکنے کی پیش کش کی ہے، حماس کا مطالبہ دو ہفتے کے لیے حملے روکنے کا ہے۔دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کو آخری حد تک جاری رکھیں گے۔

  • حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے مصر پہنچ گئے

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے مصر پہنچ گئے

    قاہرہ: حماس کے قطر میں مقیم رہنما اسماعیل ہنیہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ گروپ کی جنگ میں تؤقف اور قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کے لیے بدھ کے روز قاہرہ پہنچے۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہنیہ "غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کی پیشرفت اور دیگر معاملات پر مصری حکام سے مذاکرات کے لیے دارالحکومت قاہرہ پہنچے،قاہرہ پہنچنے سے پہلے ہنیہ نے دوحہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی تھی حالانکہ اس ملاقات کی تفصیلات بہت کم تھیں۔

    فلسطینی مزاحمت کار گروپ کے قریبی ذریعے نے منگل کے روز نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہنیہ حماس کے ایک "اعلیٰ سطحی” وفد کی قیادت کریں گے جہاں وہ مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل اور دیگر کے ساتھ مذاکرات طے شدہ ہیں ، بات چیت "جارحیت اور جنگ کو روکنے پر ہو گی تاکہ قیدیوں کی رہائی اور غزہ کی پٹی پر مسلط محاصرے کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے کی تیاری کی جا سکے۔”

    امریکا :بحیرہ احمر کی حفاظت کیلئے 12 سے زائد اتحادیوں کے ساتھ نئی فوج تشکیل

    غزہ میں حماس کے شانہ بشانہ لڑنے والے اسلامی جہاد گروپ کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں گفتگو کے لیے گروپ کے رہنما زیاد نخلیح کی آمد بھی قاہرہ میں متوقع ہے۔

    گذشتہ ماہ کے آخر میں مصر اور امریکہ کی مدد سے قطر کی ثالثی میں طے شدہ جنگ بندی ایک ہفتے تک جاری رہی جس کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید 240 فلسطینیوں کے بدلے 80 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، بدھ کے روز غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان کشیدگی اور لڑائی میں شدت آئی ہے ایک روز میں 100 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری سے ایک ہی روز میں 100 فلسطینی شہید ہوگئےغزہ پراسرائیلی حملوں کے 11 ہفتے مکمل ہونے پر فلسطینی شہدا کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر گئی –

    آرمی چیف کی امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات

    7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک شہدا کی تعداد 19 ہزار 667 ہو گئی ہے اسرائیلی فوج نے عودہ اسپتال کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا جبکہ عرب اسپتال پر چھاپہ مار کر عملے کے بیشتر ارکان کو گرفتار کرلیا، جبالیہ کیمپ پر ایک بار پھر اسرائیلی طیاروں نے بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 13 پناہ گزین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    "العربیہ” کے مطابق غزہ میں کئی مقامات پر سڑ کیں میدان جنگ کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ ہر گذرتے لمحے میں غزہ کے جنگ سے تباہ حال عوام کی مشکلات اور مصائب میں مزید اضافہ ہو رہا ہےتازہ ترین فیلڈ پیش رفت میں آج غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس کی گلیوں میں اسرائیلی فوج اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان پرتشدد لڑائی جاری ہے،فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیل شمالی اور وسطی غزہ کی پٹی میں جبالیہ اور خان یونس کے علاقوں پر "شدید” اور مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ ایجنسی نے مقامی ذرائع اور صحافیوں کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید درجنوں شہری مارے گئے ہیں۔

    ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

    درایں اثناء اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 300 اہداف پر حملے کیے۔ ان حملوں میں حماس کے مبینہ مراکز کو نشانہ بنایا گیا قابض فوج کے مطابق تازہ بمباری میں حماس کے دسیوں جنگجو مارے گئے ہیں اور حماس کے فوجی ٹھکانوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے زمینی فورسز نے خان یونس کے علاقے میں حماس کے ایک فوجی ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا۔ تازہ کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے اسلحہ ، گولہ بارود، دھماکہ خیز آلات اور مارٹر گولے قبضے میں لینے کا اعلان بھی کیا۔

  • آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن

    آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم میں پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پلیئر رینکنگ میں بابراعظم بیٹرز میں 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ شبھمن گل کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

    شبھمن گل کے 810 پوائنٹس ہیں، ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں جبکہ روہت شرما 754 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں، آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا پایا جبکہ باؤلرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 9 ویں پوزیشن پر ہیں۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا نے پر …

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

    ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

  • سائنس دانوں نے 20 منٹ تک وہیل سے گفتگو کا دعویٰ کردیا

    سائنس دانوں نے 20 منٹ تک وہیل سے گفتگو کا دعویٰ کردیا

    الاسکا: امریکی سائنسدانوں نے امریکی ریاست الاسکا میں ایک وہیل سے 20 منٹ کی طویل بات چیت کے بعد وہیل مچھلی سے گفتگو کو ممکن قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر کے مختلف ماہرین حشریات کئی سال سے ان کوششوں میں مصروف ہیں کہ وہ جانوروں اور حشریات سے بات کریں یا ان کی باتیں سمجھ سکیں، تاہم امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریاست الاسکا میں پائی جانے والی ہمبیک وہیل سے بات کی ہے۔

    بزنس انسائیڈر کے مطابق تحقیقی جریدے میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے الاسکا کے پانیوں میں پائی جانے والی وہیل سے گفتگو کے لیے ریکارڈ شدہ آوازیں بھیجیں جنہیں خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا گیا تھا جنوبی مشرقی الاسکا میں 38 سالہ ٹوین نامی وہیل مچھلی نے پہلے سے ریکارڈ شدہ ’ٹیلیفونک کال‘ کا ردِ عمل دیتے ہوئے ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ اور یوسی ڈیوس کے محققین سے ’گفتگو‘ کی۔

    سارہ انعام کیس، شاہنواز امیر نے سزائے موت کیخلاف اپیل کر دی

    محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ وہیل مچھلیوں اور انسانوں نے اپنی اپنی زبانوں میں ایک دوسرے سے گفتگو کی،تقریباً 20 منٹ تک وہیل سائنس دانوں کی بھیجی گئی آوازوں سے بات کرتی رہی سائنس دانوں کی جانب سے بھیجی گئی آوازیں مصنوعی طریقے سے خصوصی سافٹ ویئرز کے ذریعے تیار کی گئی تھیں، جنہیں ماہرین دیگر جانوروں کی آوازیں تیار کرنے کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں ماہرین کا بھی کہنا تھا کہ یہ آگے چل کر مستقبل میں دوسری دنیا کی مخلوقات سے گفتگو کرنے کی صلاحیت کے امکانات کو بھی روشن کرتا ہے۔

    عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    سائنسدانوں نے خیرمقدم پر مبنی مخصوص قسم کی کال جسے whup/throp کہا جاتا ہے، پانی کے اندر نشر کی جسے سنتے ہی ایک وہیل مچھلی کشتی کے پاس آئی اور آواز کے جواب میں خود بھی خیر مقدم پر مبنی آواز کے ذریعے ردعمل دینے لگی۔

  • امریکا :بحیرہ احمر کی حفاظت کیلئے 12 سے زائد اتحادیوں کے ساتھ نئی فوج تشکیل

    امریکا :بحیرہ احمر کی حفاظت کیلئے 12 سے زائد اتحادیوں کے ساتھ نئی فوج تشکیل

    امریکا نے بحیرہ احمر کی حفاظت کے لیے 12 سے زائد اتحادیوں کے ساتھ مل کر نئی فوج تشکیل دے دی ۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا سمیت 12 سے زائد ممالک کے جنگی جہاز اور ان پر تعینات فوجی بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی سلامتی یقینی بنائیں گے اس فوج میں شامل جہاز اور فوجی مشترکہ گشت بھی کریں گےامریکی وزیر خارجہ لائیڈ آسٹن نے دو دن قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ خطے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیش نظر بحیرہ احمر کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات ناگزیر ہیں۔

    ممالک نے اس اتحاد میں اعلانیہ شمولیت اختیار کی ہے جبکہ متعدد ممالک نے خاموشی سے متعلقہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں اس 12 ملکی اتحاد میں امریکا کے علاوہ برطانیہ ، کینیڈا، فرانس ، اٹلی،اسپین، ناروے ، نیدر لینڈز ، بحرین سمیت دیگرشامل ہیں۔

    آڈیو لیکس کیس: ایف آئی اے سمیت دیگر کو دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت

    https://x.com/GlobeEyeNews/status/1736994371504074986?s=20
    https://x.com/Sprinter99800/status/1737368893948076097?s=20
    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے مال بردار اور تیل بردار جہازوں پر حملے بڑھادیئے تھے جس کے نتیجے میں علاقائی سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے تھے اور اس کے نتیجے میں خام تیل کی قیموں میں بھی اضافہ ہوا تھا، صورتِ حال کی سنگینی کے پیش نظر برٹش پٹرولیم، مرسک اور دیگر بہت سے بڑے کاروباری اداروں نے اپنے جہازوں کا روٹ بدل کر انہیں جنوبی افریقا کی کیپ آف گڈ ہوپ بندر گاہ سے گزارنے کا اعلان کیا تھا۔
    https://x.com/Sprinter99800/status/1737368893948076097?s=20

    عمران خان سائفر کیس،درخواستگزار کو رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت،سماعت ملتوی

  • آرمی چیف  کی  امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے  ملاقات

    آرمی چیف کی امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات

    واشنگٹن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات کی جو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، آرمی چیف اور امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں نے پاک امریکا تعلقات، خطے اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سیکرٹری آف اسٹیٹ، سیکرٹری دفاع اور امریکی فوج کے سربراہ سمیت مختلف سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک ہفتے پرمحیط دورہ امریکا کے آخری مرحلے میں امریکی اسکالرز اور خارجہ پالیسی کے ماہرین سے ملاقاتیں کیں-

    عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کمانڈریو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی تھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور کمانڈریو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق باہمی تعاون پربھی گفتگو کی گئی۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں سینٹ کام اورپاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانےکا جائزہ لیا گیا-

    ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

    اتوار10 دسمبر کو اسلام آباد سے روانہ ہونے والے جنرل منیر برطانیہ میں دو دن گزارنے کے بعد منگل کی سہ پہر واشنگٹن پہنچے تھے۔ برطانیہ میں ان کی مصروفیات کی تفصیلات عام نہیں کی گئیں کیونکہ یہ بظاہرایک نجی دورہ تھا پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد سے یہ جنرل عاصم منیر کا پہلا دورہ امریکا ہے جنرل سید عاصم منیر نے 29 نومبر 2022 کو پاکستان کے 17ویں آرمی چیف کا منصب سنبھالا تھا-

  • ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

    ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

    ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے ملیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کے جواب میں زِم شپنگ کمپنی پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف ”قتل عام اور بربریت“ کا ارتکاب کر رہا ہے، اسرائیل سے منسلک کسی بھی بحری جہاز کو ملک میں ڈاکنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ، اسرائیل جانے والے کسی بھی جہاز کے ملائیشیا کی بندرگاہوں پر سامان لوڈ کرنے پر پابندی ہوگی، یہ دونوں پابندیاں فوری طور پر موثر ہیں۔

    حوثی باغیوں کے جہازوں پر حملے، امریکا کا دس ملکی اتحاد کا اعلان

    دوسری جانب عالمی ادارے ریڈ کراس نے غزہ تنازع کو عالمی برادری کی اخلاقی ناکامی قرار دے دیا ہے، ریڈکراس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انتہا کی حد تک درپیش مصائب کو روکنے میں ناکامی کا اثر صرف غزہ پر نہیں دیگر نسلوں پر بھی پڑے گا اور غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی بے گھر ہو چکی ہے غزہ کا 60 فیصد سے زیادہ انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا اور غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی سب کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے غزہ کی تباہی اتنی حیران کن ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    دوسری جانب فرانس کا کہنا ہے کہ اسرائیل بار بار کی تنبیہ کے باوجود تشدد رکوانے میں ناکام ہے لہٰذا مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کے ذمہ دار انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد ہوتی ہے قبل ازیں امریکہ اور برطانیہ بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے اور تشدد کے واقعات میں اسرائیل پر یہودی آباد کاروں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر چکے ہیں۔

    ہرپانچ منٹ میں ایک فوجی مرتا ہے، اسرائیلی آرمی افسرکی ویڈیو

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار

    واشنگٹن: امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیاامریکی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق صدر دوبارہ صدارتی انتخاب کے علاوہ ریاست کے پرائمری بیلٹ میں بھی حصہ نہیں لے سکتے، ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ٹرمپ “بغاوت یا بغاوت” میں ملوث اہلکاروں کےعہدہ سنبھالنے سے روکنے کی شق کے تحت نااہل قرار دیئے گئے۔

    بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    سابق امریکی صدر کے خلاف نا اہلی کا یہ پہلا فیصلہ آئین کی 14ویں ترمیم کے تحت دیا گیا ہے اس فیصلے کو ملک کی سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا قوی امکان ہے ڈونلڈ ٹرمپ پر ان کے عہدِ صدارت میں مختلف اقدامات کے حوالے سے شدید تنقید کی جاتی رہی تھی۔ روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے غیر معمولی ذہنی ہم آہنگی اور خصوصی روابط کی بنیاد پر یہ بھی کہا گیا کہ انتخابی نتائج کو ان کے حق میں کرنے کے لیے روسی ہیکرز نے کلیدی کردارادا کیا تھامختلف تنازعاات میں الجھنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں اور کئی بار فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے عہدِ صدارت اور اس کے بعد مختلف متنازع معاملات میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ان کے خلاف 30 امریکی ریاستوں میں مختلف مقدمات زیرسماعت ہیں ان مقدمات کے فیصلے آنے سے اگلے صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی پوزیشن مستحکم یا کمزور ہوسکتی ہے کولوراڈو کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل اپیلوں پر فیصلے آنے کی صورت میں 4 جنوری تک نہیں ہوسکتی۔

    وزارت اطلاعات و نشریات کا سیروگیٹ کمپنیز کے اشتہارت کے خلاف کاروائی کے ہدایات

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدارتی امیدوار ہیں جنہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔

  • امریکا میں 180 لاکھ ڈالرز مالیت کی غیرقانونی ای سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    امریکا میں 180 لاکھ ڈالرز مالیت کی غیرقانونی ای سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    لاس اینجلس: امریکا میں سیکورٹی اہلکاروں نے چین سے 180 لاکھ ڈالرز مالیت کی غیرقانونی ای سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی:”اے پی” نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بتایا کہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں 3 روزہ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے ای سگریٹس مصنوعات کی 41کھیپوں کو ضبط کیا جن کی مالیت مجموعی طور 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچتی ہے-

    ایف ڈی اے کے مطابق غیرقانونی مصنوعات میں سرفہرست برانڈز جیسے Elf Bar بھی شامل ہیں جن پر ایف ڈی اے کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ ایف ڈی اے نے اپنے بیان میں کہا ان غیر قانونی ای-سگریٹس مصنوعات کو تباہ کردیا جائے گا۔

    ایف ڈی اے نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ کئی مصنوعات کو کھلونوں، جوتوں اور دیگر گھریلوں ساز و سامان کے طور پر جان بوجھ کر نشان زد کیا گیا تھا تاکہ کسٹم کی جانچ سے بچا جاسکے۔

    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی 5000 کا جعلی نوٹ پہچان نہ سکے

    ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے جائزہ لینے والے عوامی ریکارڈ اور عدالتی دستاویزات کے مطابق، ایلف بار اور دیگر چینی ای سگریٹ بنانے والوں نے بار بار کسٹم کو چکما دیتے ہوئے اور ٹیکسوں اور درآمدی فیسوں سے بچتے ہوئے کروڑوں ڈالر کی مصنوعات درآمد کی ہیں،ریکارڈز سے پتہ چلتا ہے کہ ڈسپوزایبل vapes بنانے والے اپنی ترسیل کو معمول کے مطابق "بیٹری چارجرز”، "فلیش لائٹس” اور دیگر آئٹمز کے طور پر غلط لیبل لگاتے ہیں، جس سے ان مصنوعات کو روکنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے-

    دوسری جانب لندن میں لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے کام کے دوران لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کرنا چھوڑ دی، یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران ترک نوشی کی شرح منجمد ہو گئی تھی اور پہلے سے زیادہ تعداد میں نوجوانوں نے تمباکو نوشی شروع کر دی تھی، ڈیٹا کے مطابق کورونا سے قبل ترک سگریٹ نوشی کی شرح 5.2 فی صد لیکن اس میں 0.3 فی صد سالانہ شرح سے کم ہوتی گئی۔

    کوئی جو بھی الزام لگائے اس کی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں

    ریسرچرز کا کہنا ہے کہ کم وسیلہ لوگوں نے وبا کے دوران سگریٹ نوشی ترک کرنے کی فوری ضرورت کو محسوس کیا لیکن متمول اور منیجریل عہدوں پر کام کرنے والوں نے کام کے دبائو کے سبب سگریٹ نوشی بڑھا دی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران کم وسیلہ کا کم تنخواہ والے لوگوں نے زیادہ مالی دبائو محسوس کیا جس کی وجہ سے سگریٹ نوشی جاری رکھنا ان کیلئے مشکل ہوگیا تھا۔

    وبا کے دوران معمول کے مطابق کام کرنے والے زیادہ متاثر نہیں ہوئے اور انہوں نے گھروں سے کام شروع کر دیا جس کی وجہ سے وہ تنہائی محسوس کرنے لگے اور ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہوئی اس کی وجہ سے انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش نہیں کی، اسٹدی میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ ترک سگریٹ نوشی کی مہم دوبارہ شدت کے ساتھ چلائے تاکہ معاشرے کا متعمول طبقہ بھی سگریٹ نوشی ترک کرنے کی جانب مائل ہوسکے۔

    اے این پی کے رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

    یونیورسٹی کالج لندن کی سارہ جیکسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے نوجوانوں میں سگریٹ نوشی میں اضافے کی شرح گزشتہ 20سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہی۔ ریسرچرز کے مطابق جون 2017 میں انگلینڈ میں تمباکو نوشوں کی شرح 16.2 فی صد تھی اور وبا شروع ہونے سے قبل یہ شرح کم ہو کر 15.1 فی صد رہ گئی تھی اور اگست 2022 تک اس میں کوئی کمی نہیں آئی تھی۔

    پروفیسر جیمی براؤن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 2008 کے بعد پیدا ہونے والوں کو سگریٹ فروخت کرنے کو جرم قرار دینے کی تجویز پر عمل سے 2030 تک ہم سگریٹ نوشی ختم کرنے کے قریب تر پہنچ جائیں گے۔

    کسی کو بچانے یا پھنسانے کے لئے سوالات نہیں کررہے ہیں،عدالت