Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد   شہید

    غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید

    غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث حماس کا پانچ قیدیوں کے رکھوالی کرنے والے اپنے گروپ سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔

    باغی ٹی وی: اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث اس کا پانچ قیدیوں کے رکھوالی کرنے والے اپنے گروپ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ان کے خیال میں اسرائیلی حملے میں ان قیدیوں کی اموات ہو گئی ہے ان قید یوں میں وہ تین یرغمالی بھی شامل ہیں جنکی ویڈیو گذشتہ دنوں وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی رہائی کی اپیل کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

    بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر کا نئی نویلی بیوی پر تشدد،مقدمہ درج

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجود جمعے کی رات بھی غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہے جبکہ ہفتے کے روزغزہ میں ریسکیو کرنے والے ادارے نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 76 افراد کو شہید کر دیااسرائیلی فوج نےیہ شدید بمباری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس انتباہ کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے کے محض ایک دن بعد کی ہےسیکرٹری جنرل نے اسرائیلی بمباری کو امدادی کارروائیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا۔

    غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمد باسل کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بلڈنگ کو بمباری کا نشانہ بنایا، یہ اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران اڑھائی ماہ سے جاری بمباری میں سے شدید ترین بمباریوں میں سے ایک تھی۔

    ملک میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

    ترجمان نے اس بمباری کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیل بتائی تاہم مکمل فہرست نہیں جاری کی ہےان 76 افراد کا تعلق مراکشی خاندان سے ہے ان شہدا میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سابق سینئیر کارکن عصام المغربی، ان کی اہلیہ اور پانچ بچے بھی شامل ہیں-

    دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اب تک 20000 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 53000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں …

  • بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر  کا نئی نویلی  بیوی  پر تشدد،مقدمہ درج

    بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر کا نئی نویلی بیوی پر تشدد،مقدمہ درج

    بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر پر بیوی کی جانب سے شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی گھریلو تشدد کا الزام لگایا گیا ہے،بہنوئی ویبھو کو ا ترا نے نوئیڈا میں وویک بندرا کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر اور سوشل میڈیا انفلوینسر وویک بندرا کے خلاف اپنی بیوی پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے مطابق یہ واقعہ نوئیڈا کے سیکٹر 94 میں واقع سپرنووا ویسٹ ریزیڈنسی میں پیش آیا جہاں یہ جوڑا رہتا ہے،جہاں وویک بندرا اور اس کی ماں پربھا کے درمیان جھگڑا شروع ہوا تھا، خاندانی تنازعہ کے طور پر شروع ہونے والی اس بحث نے اس وقت پریشان کن موڑ اختیار کر لیا جب اس جھڑپ میں یانیکا نے ثالثی کے طور پر قدم رکھا اہلیہ کے گھریلو جھگڑے میں حصہ لینے پر بندرا کی جانب سے اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا-

    شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا

    ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق وویک بندرا اور یانیکا کی شادی 6 دسمبر کو ہوئی تھی تاہم شادی کے چند گھنٹے بعد ہی وویک بندرا نے مبینہ طور پر یانیکا کو ایک کمرے میں لے جا کر گالم گلوچ کی، اس کے بال کھینچے اور اس پر تشدد کیا، تشدد کی وجہ سے یانیکا کے جسم پر مبینہ طور پر گہرے زخم آئے ہیں اور وہ ٹھیک سے سن نہیں پا رہی، وویک بندرا نے مبینہ طور پر اُس کا فون بھی توڑ دیا۔

    بلوچ مظاہرین پر تشدد ،معروف صحافی کا بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا …

    واضح رہے کہ وویک بندرا اپنی کمپنی ’بڑا بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ (بی بی پی ایل) کے سی ای او ہیں اس کے علاوہ ان کے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالورز بھی ہیں،حال ہی میں بھارت کے ایک اور معروف موٹیویشنل اسپیکر اور یوٹیوبر سندیپ مہیشوری نے وویک بندرا پر لوگوں کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھاسندیپ مہیشوری نے اپنے یوٹیوب چینل پر “بگ سکیم ایکسپوز” کے عنوان سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے ایسے طلبا کی کہانیاں پیش کی تھیں جن کے ساتھ وویک بندرا کی کمپنی نے دھوکہ کیا ہے تاہم بندرا ان الزامات سے انکاری ہیں۔

    ٹھٹھہ: عام انتخابات 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری

  • زائرین کا  روضہ شریف ﷺ میں داخلہ سال میں ایک دفعہ ممکن

    زائرین کا روضہ شریف ﷺ میں داخلہ سال میں ایک دفعہ ممکن

    مدینہ: مسجد نبوی ﷺ جانے والے زائرین کا روضہ شریف ﷺ میں داخلہ سال میں ایک دفعہ ممکن ہوگا۔

    باغی ٹی وی: سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ روضہ شریف ﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بارجاری کیا جائے گا دوسری بار داخلے کا اجازت نامہ 365 روزبعد حاصل کیا جاسکتا ہے اور روضہ شریف ﷺ میں داخلے کیلئے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ممکن ہوگا داخلے کے اجازت نامے کے حصول کے خواہشمند کیلئے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے یا اس سے متاثر ہ افراد سے میل ملاپ نہ رکھنے سے مشروط ہوگا۔

  • شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا  نکلا

    شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا

    آرکنساس: امریکی شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرکنساس ڈپارٹمنٹ آف پارکس، ہیریٹیج اینڈ ٹورازم کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست آرکنساس میں امریکی شہری ایونز اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ پارک کی سیر کو گیا تھا، وہاں چہل قدمی کرتے وقت اسے پارک سے شیشے کی طرح شفاف اور چمکتا ہوا ایک ٹکڑا ملا، جسے ایونز نے شیشے کا ٹکڑا سمجھ کر اٹھا لیا، شیشے کا ٹکڑا چند ہفتے اپنے پاس رکھنے کے بعد ایونز کو اسے جاننے کے حوا لے سے تجسس ہوا اور ایونز کے بیٹے نے بھی اسے پارک کی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے کا کہا۔

    اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

    اس حوالے سے پارک انتظامیہ نے بتایا کہ ایک شہری کی جانب سے کافی ای میلز موصول ہوئیں کہ اسے پارک سے کوئی چمکتی ہوئی چیز ملی ہے جس پر تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ 4.87 قیراط کا اصلی ہیرا ہے ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ایونز نے ہمیں قیمتی ہیرا واپس لوٹا دیا ہے۔

    الخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ

  • مکہ مکرمہ میں بارشیں، جبل النور سرسبز ہوگیا

    مکہ مکرمہ میں بارشیں، جبل النور سرسبز ہوگیا

    مکہ مکرمہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی مسلسل بارش کے بعد مسجد الحرام سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جبل النور سرسبز ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق معتدل موسم اور سبزے کی وجہ سے زائرین کی بڑی تعداد جبل النور کا رخ کر رہی ہے، واضح رہے کہ جبل النور مسجد الحرام سے 4 کلو میٹر دور اور سطح سمندر سے 642 میٹر بلند ہےیہی وہ پہاڑ ہے جس کی چوٹی پرغار حرا واقع ہے جہاں حضور پاک محمد ﷺپر پہلی وحی کا نزول ہوا تھا مکہ مکرمہ آنے والے اکثر زائرین اس تاریخی مقام کو دیکھنے ضرور آتے ہیں۔

    یہ پہاڑ مکہ سے طائف جانے والے راستے پر سڑک سے تقریباً میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، سطح سمندر سے اس پہاڑی کی بلندی 639 میٹر ہےجبل نور دامن میں کچھ پھیلاؤ رکھتا ہے اور پھر اس کے بعد قریباً سیدھا اوپر کو اٹھتا چلا گیا ہے تاہم اس کی چوٹی نوکیلی نہیں، پہاڑ کے دامن میں نصف کلومیٹر تک راستہ ہموار ہے اور آگے چڑھائی شروع ہو جاتی ہے، اوپر چڑھنے کا راستہ مشرقی سمت سے ہے اور چکر کھاتے ہوئے اوپر جاتا ہے۔

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت نےماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت نےماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

    غزہ: اسرائیل کی طرف سے غزہ پر مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں ہر گزرتے لمحے اموات کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی خبر رساں ادارے ” نیویارک ٹائمز” کے مطابق ایک امریکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے اپنے قیام 1948 سےلے کر اب تک فلسطینیوں اور دوسرے عرب ممالک کے خلاف جنگیں لڑیں ان کی نسبت موجودہ جنگ زیادہ خونی اور مہلک ثابت ہوئی ہے اس میں ہونے والے جانی نقصان نے ماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت میں اموات میں کا حساب لگانا مشکل ہے، اب تک اموات کا جو تناسب سامنے آیا ہے وہ ہلاکتوں کی اصل تعداد کی نمائندگی نہیں کرتا،غزہ کی پٹی میں ہونے والی اموات نے امریکا کی عراق اور افغانستان میں شروع کی گئی جنگوں میں ہونے والی اموات سے بھی بڑھ گیا ہے۔

    اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جانی نقصان میں بے پناہ اضافے کی کئی وجوہات ہیں ان میں ایک بڑی وجہ اسرائیل کا بھاری ہتھیاروں اور زیادہ تباہی پھیلانے والے بموں کا استعمال اور علاقے کا گنجان آباد ہونا ہے گنجان آباد علاقے میں تباہی پھیلانے والے بموں کی وجہ سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، اسرائیل کی تاریخ میں موجودہ جنگ سب سے بتاہ کن اور مہلک ہے،75 سال میں اسرائیل نے اتنے لوگ کسی جنگ میں نہیں مارے جتنے اس بار قتل کردئیےگئے ہیں-

    اسرائیلی وزیر نے جنگی کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

    "العربیہ” کے مطابق اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے غزہ میں حماس کے 7 ہزار جنگجو ہلاک کئے ہیں مگر اسرائیل نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے اس تعداد کا اندازہ کیسے لگایاغزہ میں حکومت کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں 6700 لوگ لا پتا ہیں یہ لوگ بھی جنگ میں مارے جانے والوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

    اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

  • اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

    اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

    بھارتی ساحل کے نزدیک اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: بھارت سے متصل سمندر میں اسرائیلی بحری جہاز کے ساتھ ڈرون ٹکرا نے سے جہاز کو آگ لگ گئی کیمیکلز سے لدے اس جہاز کو زیادہ نقصان سے بچا لیا گیا ہےبرطانوی میری ٹائم سیکیورٹی فرم ایمبری کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا ہے، کیمیکلز لے جانے والے جہاز پر لائبیریا کا پرچم لہرا رہا ہے، یہ حملہ بحیرہ عرب میں بھارت کی مغربی ریاست گجرات کی بندر گاہ ویر اول کے جنوب مغرب میں 200 کلو میٹر کے فاصلے پر کیا گیا۔

    برٹش میری ٹائم سیکیورٹی فرم ایمبرے نے ہفتے کو بتایا کہ ڈرون حملے سے لگنے والی آگ فوری طور پر بجھادی گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جہاز کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جس کے بعد عرشے پر کچھ پانی بھی دیکھا گیا،آگ بجھانے کے لیے پانی فوری طور پر جہاز تک پہنچایا گیا یہ جہاز اسرائیل سے وابستہ ہے حملے سے قبل اس جہاز کی آخری کال سعودی عرب کے لیے تھی حملے کے وقت اس کی منزل بھارت ہی تھا۔

    ڈی جی خان :ڈی پی او نے ملازمین کی ویلفئیر کی مد میں چیک …

    بھارتی کوسٹ گارڈ شپ آئی سی جی ایس وکرم بحیرہ عرب میں پوربندر کی بندر گاہ سے 217 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک مال بردار جہاز ایم وی کیم پلوٹو کی طرف بڑھ رہا تھا، اسی نے اطلاع دی کہ ایک جہاز میں ممکنہ طور پر ڈرون حملے سے آگ لگی ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

  • انسانی سمگلنگ کا شبہہ،300 بھارتی مسافروں والا طیارہ فرانس نے روک لیا

    انسانی سمگلنگ کا شبہہ،300 بھارتی مسافروں والا طیارہ فرانس نے روک لیا

    انسانی سمگلنگ کا شبہہ، فرانس نے 300 بھارتی مسافروں والا طیارہ روک لیا، طیارے کو اتار کر 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

    فرانس نے جس طیارے کو روکا وہ متحدہ عرب امارات سے نکاراگوا جا رہا تھا، خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کو فرانس میں انسانی سمگلنگ کے شبہہ میں‌روکا گیا،طیارے میں 300 بھارتی مسافر سوار تھے،طیارے کو ایک گمنام اطلاع پر روکا گیا، پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر دفتر کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے کے خدشے کے حوالہ سے ایک اطلاع ملنے کے بعد طیارے کو روکا گیا، جس کے بعد قومی انسداد منظم جرائم یونٹ نے تحقیقات کیں

    فرانس نے جو طیارہ روکا وہ A340 طیارہ ہے، جو رومانیہ کی کمپنی لیجنڈ ایئرلائنز چلا رہی ہے، طیارے کو وتری ایر پورٹ پر اتارا گیا جہاں اس میں ایندھن بھی بھرا گیا،اس دوران طیارے سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا،خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ منظم جرائم میں مہارت رکھنے والا یونٹ انسانی سمگلنگ کے حوالہ سے تحقیقات کر رہا ہے،ایئر پورٹ پر باقی مسافروں کو سہولیات دی گئیں، طیارے میں سوار کچھ مسافر غیر قانونی تارکین وطن بھی تھے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ طیارہ تکینیکی بنیادوں پر اترا تو پولیس نے فوری دھاوا بول دیا اور دو افراد کو گرفتار کر لیا

    واقعہ پر بھارتی سفارتخانے نے ردعمل میں کہا ہے کہ سفارتخانے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،فرانسیسی حکام نے ہمیں اطلاع دی کہ دبئی سے نکاراگوا جانے والی پرواز کو 303 افراد کے ساتھ ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے فرانسیسی ہوائی اڈے پر روکا گیا ہے،

     خاتون نے کپڑے اتارے اور برہنہ ہو کر جہاز کے اندر گھومتی رہی

    بھارتی سرکاری ایئر لائن نے متعدد پائلٹ سمیت 200 ملازمین کو کیا فارغ

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

    قطر ایئرویز کے پائلٹ کی دہلی سے دوحہ کی پرواز میں موت

  • امریکی عدالت نے  48 سال قید کی سزا بھگتنے والے قیدی کو بے گناہ قرار  دیا

    امریکی عدالت نے 48 سال قید کی سزا بھگتنے والے قیدی کو بے گناہ قرار دیا

    امریکی ریاست اوکلاہوما میں 48 سال قید کی سزا بھگتنے والے قیدی کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکلاہوما کی عدالت نے 70 سالہ گلین سیمنز کو 48 سال ایک ماہ اور 18 دن قتل کے جرم میں قید کے بعد بے گناہ قرار دے دیا جج کا کہنا تھا کہ تمام ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر ثابت ہوگیا ہے کہ قتل ملزم گلین نے نہیں کیا اور وہ بے گناہ ہیں،اہم ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کورٹ نے جولائی میں گلین سیمنز کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ گلین کو 1974 میں اوکلاہوما سٹی کے مضافاتی علاقے میں شراب کی دکان پر ڈکیتی کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اوکلاہوما میں غلط سزا بھگتنے والے افراد کو 1 لاکھ 75 ہزار ڈالر کا ہرجانہ ادا کیا جاتا ہے۔

    اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    ان کی عمر 22 سال تھی 1975 میں گلین سیمنز کو 22 سال کی عمر میں ایک اور شخص ڈان رابرٹس کو مجرم ٹھہرایا گیا اور انہیں موت کی سزا سنائی گئی تاہم سزائے موت کے بارے میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی وجہ سے بعد میں ان سزاؤں کو عمر قید کی سزاؤں سے تبدیل کر دیا گیا نیشنل رجسٹری آف ایکسونیشنز کے مطابق وہ سب سے زیادہ عرصے تک قید رہنے والے فرد ہیں گلین سیمنز اس وقت جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں ۔

    چیک جمہوریہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ،15 افراد ہلاک 30 زخمی

  • اسرائیلی وزیر نے جنگی کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

    اسرائیلی وزیر نے جنگی کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

    تل ابیب: اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ کو منظم کرنے میں ناکامی کی وجہ سے اسرائیل میں تشکیل دی گئی ہنگامی جنگی کابینہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    باغی ٹی وی: "العربیہ” کے مطابق اسرائیلی وزیر نے "ایکس ” پرآج جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ "غزہ میں آپریشن کم کرنے کا خیال جنگی کابینہ میں کمزوری اور اس کی ناکامی کا ثبوت ہےاسے فوری طور پر تحلیل کیا جانا چاہیے-

    اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی نے بارہا غزہ کی پٹی میں کسی بھی انسانی جنگ بندی کی مخالفت پر زور دیا ہے، اس نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر سخت تنقید کی ہے اسرائیلی وزیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکی نئی ڈیل کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔ اس ڈیل کے لیے بھی اسرائیل کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کرنے کو کہا جائے گا۔

    بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو بھر پور جواب دیں گے،چین کی فلپائن کو …

    دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نےکہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں جاری تنازع کو طول نہیں دینا چاہتا انہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ نے غزہ میں امداد پہنچانے اور یرغمالیوں کو نکالنے کے لیے جنگ بندی کے نفاذ کی حمایت پر زور دیا ہے لندن دو یرغمالیوں کی رہائی میں دلچسپی لے رہا ہے۔

    شمالی کوریا نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

    برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ تک امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ ان کا ملک اردن کے ذریعے امداد بھیجنے پر غور کر رہا ہے،ہم غزہ کے لیے امداد کی سب سے بڑی رقم بھیجنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک نہیں مل رہی امداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے، ان کے اس خطے کے دورے کا مقصد غزہ میں جنگ کے بعد کے ایام پر بات چیت کرنا ہے۔

    چیک جمہوریہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ،15 افراد ہلاک 30 زخمی