Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • غزہ میں جانی نقصان کے  سوگ  میں بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ

    غزہ میں جانی نقصان کے سوگ میں بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ

    غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جانی نقصانات پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم میونسپلٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں تقریبات منسوخ کی جارہی ہیں، اس مرتبہ کرسمس روایتی سجاوٹ، روشنیوں اور کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منائی جائے گی اور صرف دعائیہ و مذہبی تقریبات ہوں گی۔

    کرسمس پر غزہ میں جنگ کے متاثرین کے لیے دعائیہ اجتماعات کا بھی اعلان کیا گیا ہے،بیت لحم میونسپلٹی کے عملے نے مختلف علاقوں میں پہلے سے کی گئی سجاوٹوں کو بھی ہٹادیا ہے۔

    3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ،حماس

    واضح رہے کہ 47 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں 14 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ اسرائیلی حکومت نے بدھ کے روز علی الصباح حماس کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے بعد آج جمعرات سے قیدیوں کی رہائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ایک سرکاری بیان کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس غزہ کی پٹی میں 50 یرغمالیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں عبرانی ریاست فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی اور فلسطینی غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی قائم کرے گی۔

    اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں،اسماعیل ہنیہ

    اسرائیلی وزیر اعظم نے ’اے ایف پی‘کو موصول ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ایک معاہدے کے پہلے مرحلے کے وسیع خاکہ کی منظوری دی ہے جس کے تحت کم از کم 50 مغوی خواتین اور بچوں کو چار دنوں کے دوران رہا کیا جائے گا۔

  • مردانہ نام سے شہرت حاصل کرنے والی ناولن نگار، شاعرہ اور مترجم

    مردانہ نام سے شہرت حاصل کرنے والی ناولن نگار، شاعرہ اور مترجم

    جارج ایلیٹ ، خاتون ادیبہ کا مردانہ نام
    22 نومبر 1819 یوم پیدائش
    لفظ Pop Music کی خالق
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    قلمی نام جارج ایلیٹ سے شہرت حاصل کرنے والی ناولن نگار، شاعرہ اور مترجم "میری این ایوینز” کی زندگی میں خواتین مصنفین اپنے ہی ناموں کے تحت اپنا کام شائع کروانا شروع کر چکی تھیں، لیکن وہ خواتین کی تحریروں کو دقیانوسی رومانویت تک محدود سمجھنے کی شکل سے بچنا چاہتی تھیں ان کے قلمی نام کے استعمال کی دوسری وجہ اپنی نجی زندگی کو عوامی جانچ سے بچانے کی خواہش تھی، جس کی وجہ شادی شدہ جارج ہنری لیوس کے ساتھ ان کے جنسی تعلقات تھے۔

    مارٹن ایمس اور جولین بارنز کے مطابق ایلیٹ کا ناول "مڈل مارچ” Middlemarch انگریزی ادب کا عظیم ترین ناول ہےوہ اپنے عہد کی کامیاب ترین ادیب تھیں اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے ناول رومولا Romola کی اشاعت کے لیئے دس ہزار پاونڈ وصول کیئے تھے ۔

    جارج ایلیٹ نے اپنی زندگی کے آخری سال, اپنے سے 20 سال چھوٹے” جان کراس” سے شادی کی تھی، میوزک کے لئے استعمال ہونے والی اصطلاح پاپ pop کا لفظ سب سے پہلے استعمال انہوں نے اپنے خطوط میں کیا (بمطابق: آکسفورڈ ڈکشنری)۔

    انہوں نے 22 دسمبر 1880 کو وفات پائی۔

    جارج ایلیٹ کے مشہور ناول درج ذیل ہیں:
    Adam Bede, 1859
    The Mill on the Floss, 1860
    Silas Marner, 1861
    Romola, 1863
    Felix Holt, the radical, 1866
    Middlemarch, 1871–72
    Daniel Deronda 1876
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • امریکا نےسکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی  بھارتی سازش ناکام بنادی

    امریکا نےسکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنادی

    برطانیہ: امریکا نے علیحدگی پسند سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے امریکا میں سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنایا ہے اور سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے خدشات پر بھارت کو خبردار بھی کیا ہے،اخبار نے بدھ کو نامعلوم اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ امریکی حکومت نے ہندوستان کو ان خدشات پر وارننگ بھی جاری کی ہے اور واضح الفاظ میں بھارت کو بتا دیا ہے کہ وہ جانتے ہیں پنوں کو ختم کرنے کی سازش میں نئی ​​دہلی ملوث ہے-

    مبینہ طور پر واشنگٹن نے ٹروڈو کے ستمبر کے بیان کے بعد پنوں کے قتل کی کوششوں کے بارے میں ”اتحادیوں کے وسیع گروپ“ کو مطلع بھی کیا ہے گروپتونت سنگھ پنوں ایک امریکی اور کینیڈین شہری ہیں اور امریکہ میں قائم ”سکھس فار جسٹس“ نامی تنظیم کے سربراہ ہیں بھارت نے سکھس فار جسٹس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

    غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے،سعودی ولی عہد

    فنانشل ٹائمز کی یہ رپورٹ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اُس الزام کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں کینیڈا میں مقیم ایک سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ہندوستانی حکومت کے ایجنٹس ملوث ہونے بکاا نکشاف کیا گیا تھا پنوں کی طرح نجار بھی علیحدہ سکھ ریاست خالصتان کے حامی تھے، جنہیں اس سال جون میں کینیڈا کے سرے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے تصدیق نہیں کی کہ امریکی حکام نے انہیں اس حوالے سے خبردار کیا تھا یا نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی حکام پر چھوڑتے ہیں کہ وہ امریکی سرزمین پر بھارت کی جانب سے میری جان کو خطرے پر کیا ردعمل دیتے ہیں ،امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کو خطرہ امریکا کی خودمختاری کے لیے ایک چیلنج ہے، اور مجھے یقین ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اس طرح کے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘

    اس حوالے سے ہندوستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں،اسماعیل ہنیہ

    فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو سفارتی انتباہ کے علاوہ، امریکی وفاقی استغاثہ نے نیویارک کی ایک ضلعی عدالت میں کم از کم ایک مشتبہ شخص کے خلاف مہر بند فرد جرم بھی دائر کی ہےامریکی محکمہ انصاف اس بات پر بحث کر رہا ہے کہ آیا فرد جرم کو ان سیل کیا جائے اور الزامات کو عوامی کیا جائے یا کینیڈا کی جانب سے نجار کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے تک انتظار کیا جائے فرد جرم میں شامل ایک شخص کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ امریکہ چھوڑ چکا ہے-

    واضح رہےکہ رواں برس جون میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد کینیڈا کے وزیرا عظم نے بھارت پر الزام عائد کیا تھاکہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے جب کہ کینیڈا نے بھارتی ایجنسی کے ’را‘ کے عہدیدار کو بھی ملک بدر کیا تھا دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد سینیئر سفارتکاروں کو بھی ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جب کہ دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔

    اسرائیل ،غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے رضا مند

  • انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں نئے فیچر ز کا اضافہ

    انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں نئے فیچر ز کا اضافہ

    میٹا کی جانب سے واٹس ایپ ایپلیکیشن میں متعدد فیچرز اور اپ ڈیٹس متعارف کروائے جارہے ہیں،اب کمپنی نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا متبادل طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔

    باغی ٹی وی: واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی وایب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ نیا فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے،اس فیچر کو پہلے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا تھااس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔

    یہ فیچر ایس ایم ایس ویریفکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے ای میل ویریفکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے یہ سائن ان ہونے کا بیک اپ طریقہ کار ہوگا اور نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر کے اندراج کی ضرورت برقرار رہے گی صارف کا ای میل ایڈریس صرف اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال ہوگا اور دیگر صارفین کو نظر نہیں آئے گا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آئی فون صارفین کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگااس کے بعد واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے آپشن پر کلک کریں اس جگہ آپ کو ای میل لاگ ان آپشن نظر آئے گا، جس کو ان ایبل کرکے اپنے ای میل ایڈریس کا اندراج کریں ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا-

    دوسری جانب واٹس ایپ کے بعد اب انسٹاگرام میں بھی ایک نیا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے،مصنوعی ذہانت (AI) کے علاوہ اب سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکشن ’انسٹاگرام‘ پر بھی نئی اپڈیٹس متعارف کروائی جارہی ہیں اس سے قبل سیم سنگ فونز کے لیے کیمرہ شارٹ کٹ اور اسٹوریز کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

    امریکی ڈالر مزید سستا

    ٹپسٹر اور موبائل ڈویلپر الیسنڈرو پالوزی کی جانب سے انسٹاگرام کیلئے ایک نیا اور منفرد فیچر لانچ کیا جارہا ہے یہ نیا فیچر ’مائی ویک‘ کے نام سے لیک کیا گیا ہے،اس فیچر کی مدد سے انسٹا اسٹوریز کا وقت بڑھادیا گیا ہے، یعنی انسٹا صارفین انسٹا اسٹوریز کو پورے ہفتے تک برقرار رکھ سکیں گے۔
    https://x.com/alex193a/status/1725848919978999856?s=20
    صارفین اس فیچر کی مدد سے اپنی مرضی سے نہ صرف اسٹوری کو پورا ہفتہ برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ ان اسٹوریز کو بدل بھی سکتے ہیں اور چاہیں تو ان اسٹوریز میں نئی اسٹوری بھی شامل کر سکتے ہیں اب تک یہ فیچر جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن توقع ہے کہ جلد یہ فیچر صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

    ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم

  • غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے،سعودی ولی عہد

    غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے،سعودی ولی عہد

    برکس اجلاس میں ورچوئل خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے اور 1667 کی حد بندیوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کرتے ہیں۔ غزہ کو فوری طور پر انسانی امداد کی وصولی دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ وہ تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ پر حملے روکنے کے لیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں۔
    سعودی ولی عہد نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد پہنچائی جائے۔محمد بن سلمان نے 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور ہم فلسطینی تنازع کے خاتمے کے لیے بامعنی بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست،دو بھارتی نوجوانوں نے خود کشی کر لی

    ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست،دو بھارتی نوجوانوں نے خود کشی کر لی

    جے پور: ورلڈکپ 2023کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر دلبرداشتہ ہو کر دو بھارتی نوجوانوں نے خود کشی کر لی جبکہ ایک مداح نے صدمے میں ہارٹ اٹیک سے جان گنوا دی-

    باغی ٹی وی: اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا، ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے تھے وہیں کرکٹ کے بھارتی مداحوں نے صدمے میں خود کشی کر کے موت کو گلے لگا لیا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر بنگال بنکورا اور جے پور میں مبینہ طور پر 2 مداحوں 23 سالہ راہول لوہار اور 23 سالہ دیو رانجن نے بھارت کی ہار پر دل شکستہ ہوکر خودکشی کرلی، میچ دیکھنے کے بعد تھیٹر کے نزدیک ہی راہول لوہار نے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی جبکہ جے پور میں بھارتی ٹیم کے مداح دیو رانجن نے بھی چھت سے لٹک کر خودکشی کی۔

    عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

    دوسری جانب ریاست آندھرا پردیش کےشہر تروپتی سےتعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر جیوتی کمار یادیو بھارت کی شکست کے بعد کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں آنسو دیکھ کر بہت افسردہ ہوئے ، انہیں اتنا غم ہوا کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے،کمار یادیو کے دوست انہیں فوراً اسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا،ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

  • 3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ،حماس

    3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ،حماس

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ 3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مطابق 3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حزب اللہ کا کہنا ہےکہ غزہ کے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    حزب اللہ نےسرحدی علاقے میں واقع اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں راکٹ حملوں سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے-

    سندھ میں پی ٹی آئی کے 32 رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    دوسری جانب حماس کے سربراہ فلسطینی گروپ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہے حالانکہ غزہ پر مہلک حملہ اور اسرائیل کے علاقوں میں راکٹ فائرنگ جاری ہے،اسماعیل ہنیہ نے اپنے معاون کی طرف سے رائٹرز کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ حماس کے اہلکار اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں” اور گروپ نے قطری ثالثین کو اپنا جواب پہنچا دیا ہے۔

    سائفر کیس:عمران خان کی جج تعیناتی اور جیل ٹرائل کے خلاف اپیل پر فیصلہ …

    حماس کے عہدیدار عزت الرشق نے منگل کو ایک نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مذاکرات غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے کے انتظامات اور یرغمالیوں،قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے ایک عارضی جنگ بندی کے بارے میں تھے متوقع معاہدے میں یرغمال اسرائیلی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی قابض فوج کی جیلوں میں موجود فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔

    اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں،اسماعیل ہنیہ

  • اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں،اسماعیل ہنیہ

    اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں،اسماعیل ہنیہ

    دوحا: حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رہنما حماس اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بارے میں اپنا موقف ثالثوں اور قطر کے بھائیوں تک پہنچا دیا ہے۔

    جنگ بندی کے عارضی معاہدے کے تحت ابتدائی 5 روز میں زمینی حملے بند اور فضائی حملوں کو کم کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت 300 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔

    دوسری جانب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ رات مغربی کنارے میں بمباری کی اسرائیلی کی جانب سے نوسیرت پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 17 افراد شہدی ہوگئے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک اسپتالوں اور طبی مراکز پر 335 حملے کرچکا ہے-

    کسی فلسطینی کو غزہ سے بے دخل نہ کیا جائے، تنازعہ کا نتیجہ کیا نکلے …

    اس کے علاوہ غزہ میں انسانی امداد کے 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا،اس حوالے سے قطری وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کچھ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد عارضی سیز فائر معاہدے میں معمولی مسائل ہیں۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت 45 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا عرب میڈیا کے مطابق غزہ میڈیا آفس کاکہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار 300 ہوگئی ہے۔

    غزہ پٹی انتظامیہ کے میڈیا آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں سے زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی، غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

    اسرائیل ،غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے رضا مند

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کے انڈونیشین اسپتال پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹروں سمیت 12فلسطینی شہید ہوگئے،اس کے علاوہ اسپتال سے نکلنےکی کوشش کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی گئی، اسرائیلی فوج نے اسپتال کا گھیراؤ شروع کردیا، اسپتال کے اندر دھویں اور بارود سے لوگوں کا دم گھٹنے لگا، اس سے قبل شمالی غزہ میں ہی اسرائیلی فوج الشفا اسپتال تباہ کرچکی ہے، شدید زخمی 250 افراد کو اسپتال سے نکالا نہیں جاسکا تھا۔

    اڑن طشتری کی اطلاع ملنے پر بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی پروازیں

    علاوہ ازیں فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی اور مصری میڈیا کے مطابق غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال میں بچائے گئے 28 نومولود بچوں کو الشفا اسپتال سے مصر منتقل کیا گیا ہے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے الشفا اسپتال پر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے طبی عملے، بے گھر افراد اور مریضوں کو نکال دیا تھا وہاں موجود 31 نومولود بچوں کو پہلے جنوبی غزہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں ایمبولینس کے ذریعے انہیں موبائل انکوبیٹرز میں مصر پہنچایا گیا،پہلے کہا جا رہا تھا کہ 31 نومولود بچوں کو مصر منتقل کیا جا رہا ہے مگر پھر بتایا گیا کہ 28 بچے وہاں پہنچے ہیں یہ ابھی واضح نہیں کہ 3 بچوں کو مصر کیوں نہیں بھیجا گیا۔
    https://x.com/UN_News_Centre/status/1726609880986083685?s=20
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم عام شہریوں کی ہلاکتیں دیکھ رہے ہیں، جب سے وہ سیکرٹری جنرل بنے ہیں کسی بھی تنازع میں ایسے کوئی مثال نہیں ملتی۔

    امریکی اراکین کانگریس کا پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات تک امداد …

  • کسی فلسطینی کو غزہ سے بے دخل نہ کیا جائے، تنازعہ کا نتیجہ کیا نکلے گا کہنا مشکل ہے،امریکا

    کسی فلسطینی کو غزہ سے بے دخل نہ کیا جائے، تنازعہ کا نتیجہ کیا نکلے گا کہنا مشکل ہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ کسی فلسطینی کو غزہ سے بے دخل نہ کیا جائے ایسی فلسطینی ریاست جو مغربی کنارے اور غزہ کو متحد کرے، یہ وہ پالیسی ہے جو امریکا سپورٹ کرتا ہے، اور حاصل کرنا چاہتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی فلسطینی کو غزہ سے بے دخل نہ کیا جائے، تنازعہ کا نتیجہ کیا نکلے گا کہنا مشکل ہے، جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں، وضع اصول کے تحت غزہ علاقے میں کمی نہیں ہونی چاہیے، کسی فلسطینی کو غزہ سے بے دخل نہ کیا جائے ایسی فلسطینی ریاست جو مغربی کنارے اور غزہ کو متحد کرے، یہ وہ پالیسی ہے جو امریکا سپورٹ کرتا ہے، اور حاصل کرنا چاہتا ہے کوشش ہے کہ غزہ میں کم سے کم جانی نقصان ہو، زیادہ انسانی امداد پہنچائی جا سکےتنازعہ کا نتیجہ کیا نکلے گا کہنا مشکل ہےجنگ کےاختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں-

    یمن کے حوثیو ں کی جانب سے بحری جہاز اغوا پر امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاز کی ضبطگی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جہاز اور اس کے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، اگلے اقدامات کے لیے اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے مشاورت کریں گے۔

    واضح رہے کہ اتوار کو یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیااسرائیلی میڈیا کے مطابق ترکیے سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں، برطانوی کمپنی کا رجسٹرجہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت ہے-

  • اسرائیل ،غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے رضا مند

    اسرائیل ،غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے رضا مند

    اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے رضا مند ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیاکے مطابق پہلے مرحلے میں 50 سے 70 تک فلسطینی قیدیوں کا رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے قیدیوں میں بچے اور خواتین شامل ہوں گی جبکہ ان کی رہائی آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے اسرائیلی حکام نے ڈیل سے متعلق مذاکرات کی تصدیق کردی جبکہ حماس کا مذاکرات سے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    دوسری جانب چین اور سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور مسلم اکثریتی ممالک نے غزہ میں جاری قتل عام کو روکنے کیلئے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کی جائے اور اس معاملے پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے،بیجنگ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے قیام کے لیے کوششیں تیز کر رہا ہے اسی تناظر میں عرب ممالک کے وزراء خارجہ نے چین کا دورہ کیا۔

    حسینہ معین پاکستانی مصنفہ، مکالمہ نگار اور ڈراما نویس

    چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے سعودی عرب، اردن، مصر، فلسطینی نیشنل اتھارٹی اور انڈونیشیا کے ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ کا چینی دارالحکومت کے دو روزہ دورے پر خیرمقدم کیا، وانگ نے بات چیت سے قبل افتتاحی کلمات میں دورہ کرنے والے رہنماؤں کو بتایا کہ عالمی برادری کو اس سانحے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کرتے ہوئے فوری طور پر کام کرنا چاہیے چین اس تنازعہ میں انصاف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، انہوں نے چین کی جانب سے فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ دورے پر آنے والے وزرا نے تنازعے کے خاتمے کے لیے اپنے اپنے مطالبات کا اظہار کیا اور کہا کہ پیغام واضح ہے، جنگ کو فوری طور پر روکنا چاہیے، ہمیں فوری طور پر جنگ بندی کی طرف جانا چاہیے، اور امدادی سامان اور امداد فوری طور پر پہنچنی چاہیے،وفد میں شامل ممالک نے چین اور ”تمام ممالک“ کے ساتھ تعاون کرنے کی امید ظاہر کی جو ’ذمہ دار ہیں اور صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہیں-

    اڑن طشتری کی اطلاع ملنے پر بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی پروازیں

    چین نے ہمیشہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ واشنگٹن جنگ بندی کے خلاف ہےبیجنگ نے اسرائیل کی انتقامی کارروائیوں پر بھی تنقید کی ہے اور اپنے بیانات میں حماس کی مذمت یا اس گروپ کا نام لینے سے گریز کیا ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک ریڈ آؤٹ میں وانگ نے بات چیت کے دوران عرب ممالک کے وفد کو بتایا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ غزہ کے لوگوں پر اپنی اجتماعی سزا کو روکے، اور جلد از جلد ایک انسانی راہداری کھولے تاکہ بڑے پیمانے پر انسانی بحران کو رونما ہونے سے روکا جا سکے،ہم نے ہمیشہ عرب اور مسلم ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کیا ہے، اور ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق اور مفادات کی بحالی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے-

    نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ کی چینی سفیر سے ملاقات،ایم ایل ون منصوبے پر …

    وانگ نے مزید کہا کہ بیجنگ ،عرب اور مسلم ممالک کا اچھا دوست اور بھائی ہے،اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق اور مفادات کی بحالی کے لیے مضبوطی سے حمایت کی ہے،چین ’غزہ میں لڑائی کو جلد از جلد روکنے، انسانی بحران کے خاتمے اور مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔