Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • صیہونی فوج کی غزہ کے اسپتال سے فلسطینیوں کے  انخلا میں تعاون کی پیشکش

    صیہونی فوج کی غزہ کے اسپتال سے فلسطینیوں کے انخلا میں تعاون کی پیشکش

    غزہ: صیہونی فوج نے غزہ کے الشفا اسپتال سے فلسطینیوں کے انخلا میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    باغی ٹی وی :فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے الشفا میڈیکل اسپتال کے اندرونی صحنوں کو نشانہ بنایا ہے، الشفا اسپتال میں اسرائیلی حملے کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی تاہم بعد ازاں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے سب سے بڑے الشفااسپتال سے انخلا میں تعاون کریں گے، اتوار کو الشفا اسپتال سےبچوں کونکالنےمیں مدد کریں گے۔

    الشفا اسپتال میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی ہے، صہیونی فوج نے اسپتال کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لےرکھا ہےاسپتال آنےیا جانےوالوں کو تاک تاک کرگولیاں بھی ماری جا رہی ہیں الشفا اسپتال میں ایندھن اور آکسیجن ختم ہونے پر انتالیس بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا جبکہ شہدا کی تعداد 11 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی، 27 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوگئے، وزارت صحت کے مطابق، چاراسپتالوں کے اطراف اسرائیلی ٹینکس تعینات ہیں، غزہ سے دو لاکھ فلسطینی دو دن میں جنوب منتقل ہوگئے۔

    دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے ،ترجمان القسام بریگیڈز

    اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کردیا، جنگ بندی کے بڑھتے ہوئے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھے گا فلسطینی اتھارٹی کا کوئی کردار نہیں ہوگا، حزب اللہ نے جنگ کی غلطی کی تو یہ اس کی آخری غلطی ہوگی، لبنان میں وہی ہوگا جو ہم غزہ میں کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی فو ج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس شمالی غزہ کا کنٹرول کھو چکی ہے، حماس کی ہدایات کےخلاف رہائشیوں نے جنوب کی طرف انخلا کیا ہے۔

    اسرائیل کی رات گئے غزہ پر بمباری اور گولہ باری

    دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا ایک بیان میں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 160 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کومکمل یاجزوی تباہ کردیا، گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زیادہ گاڑیوں کو مکمل تباہ کیا، اسرائیلی فوج سے لڑائی برابری کی نہیں ہے، حماس سے لڑائی نے خطے کی سب سے طاقتور فوج کو خوفزدہ اور پریشان کردیا ہے، اسرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور شدید زمینی جھڑپیں ہو رہی ہیں، ہمارے جنگجو زیر زمین، زمین پر اور ملبے کے نیچے سے حملے کرکے دشمن کو سرپرائز دے رہے ہیں، ہمارے جنگجو دشمن کےٹینکوں اور بلڈوزروں کو تباہ کر رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے صرف ایک ہی مقصد حاصل کیا ہے اور وہ قتل عام اور مظالم ہیں۔

    کینیڈا میں سکھ شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 سالہ بیٹے سمیت قتل

  • انتخابات میں دھاندلی کا مقدمہ: ڈونلڈ ٹرمپ کا براہ راست نشریات کا مطالبہ

    انتخابات میں دھاندلی کا مقدمہ: ڈونلڈ ٹرمپ کا براہ راست نشریات کا مطالبہ

    نیویارک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کے مقدمے کی براہ راست نشریات کا مطالبہ کردیا –

    باغی ٹی وی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست کو تبدیل کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں ان کےمقدمے کی براہ راست اورکمرہ عدالت میں ٹیلیویژن کوریج کی اجازت کی درخواست کردی ہےتاکہ سابق صدر عوامی سطح پر یہ دلیل دے سکیں کہ یہ کارروائی غیر منصفانہ ہے۔

    دوسری جانب امریکا میں کئی دہائیوں سے یہ قانون نافذ ہے کہ وفاقی عدالت میں فوجداری اور دیوانی کارروائیوں کی براہ نشریات نہیں دکھائی جاسکتیں، جس میں عام طور پر عوام ذاتی طور پر شرکت کر سکتے ہیں اور ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے جمع کرائی گئی 5 صفحات پر مشتمل درخواست میں اس اصول کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ امریکا اور اس سے باہر ہر شخص کو اس کیس کا براہ راست مطالعہ کرنے اور یہ دیکھنے کا موقع ملنا چاہئے۔

    کینیڈا میں سکھ شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 سالہ بیٹے سمیت قتل

    امریکی خبر رساں اداروں نے بھی مقدمے کی سماعت براہ راست ٹیلی ویژن پر دکھانے کی حمایت کی، جس پر استغاثہ نے میڈیا اداروں کی کوششوں کے جواب میں نشریات کے خلاف وفاقی عدالت سے رابطہ کرلیا ہے، اور حکومت نے یہ دلیل دی کہ مقدمے کی ٹیلی ویژن نشریات سے کارروائی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، جس میں گواہوں اور جیوری کو ممکنہ طور پر ڈرانے دھمکانے کی سہولت بھی شامل ہے۔

    سابق صدر ٹرمپ 4 مجرمانہ مقدمات اور متعدد دیوانی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اور 2024 میں ریپبلکن پارٹی کی وائٹ ہاؤس نامزدگی کے مقابلے سے قبل قانونی خطرے کو ووٹروں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں امریکا میں ٹرمپ کو آئندہ سال کے لیے ریپبلکن صدارتی امیدوار کے طور پر پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے، تاہم ایک حکم نامے کے تحت پر انہیں اسیکیوٹرز، ممکنہ گواہوں اور عدالتی عملے کی مذمت کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

    عرب لیگ،اسرائیل کو تیل ،فضائی حدود کی بندش کی تجاویز مسترد

    دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ امریکا کے صدر بنے تو غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف تاریخی آپریشن ہوگا ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں غیرقانونی تارکین کو کیمپوں میں رکھ کر بے دخل کیا جائے گا ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو ہر سال لاکھوں افراد کو ملک بدر کیا جائے گا، عشروں سے امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد بھی بے دخل کیے جائیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پر پھر سے پابندی لگانا چاہتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بیماریوں کو بنیاد بناکر بھی لوگوں کے امریکا آنے پر پابندی لگائیں گے۔

    نیو ہیمپشائر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جنوبی سرحد پر حملے روکیں گے، اس کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

    حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا …

  • بھارتی ہیکرز  کے دوسرے ممالک کی حساس معلومات پر سائبر حملے

    بھارتی ہیکرز کے دوسرے ممالک کی حساس معلومات پر سائبر حملے

    بھارتی ہیکرز سائبر حملوں کے ذریعے دوسرے ممالک کی حساس معلومات کو اپنے مذموم ارادوں کے لئے استعمال کررہے ہیں بھارتی ہیکرز مختلف ممالک پر جاسوسی اور دہشتگرد سائبر حملوں میں ملوث ہیں، ہیکرز سائبر حملے سے ان ممالک کی حساس معلومات اپنے استعمال میں لاتے ہیں اور کینیڈا قطر سمیت دیگر ممالک بھی اس کی زد میں ہیں۔

    باغی ٹی وی : انڈین ڈیفنس ریسرچ ونگ کی رپورٹ کے مطابق قطر نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر بھارتی بحریہ کے افسران کو سزائے موت بھی سنائی، جس کے بعد ہیکرگروپ نے بھارتی افسران کی سزا پر سائبر حملے کی دھمکی دی۔

    انڈین ڈیفنس ریسرچ ونگ نے بتایا کہ ہندوستانی ہیکرز نے بھارتی افسران کی سزاؤں کے بعد قطر پر سائبر حملے شروع کر دیئے، اور قطرکے سرکاری پورٹل پر بھارت کا سائبر حملہ دو گھنٹے تک جاری رہا7 نومبر 2023 کو ہندوستان نے قطر پر کئی سائبر حملوں کا دعویٰ کیا، بھارتی ہیکرز نے یہ حملے اپنی سابقہ ​​وارننگ کو پورا کرتے ہوئے کئے۔

    سعودی عرب : ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

    سائبر ایکسپریس کے مطابق ہیکرزنے قطر کے اہم سرکاری ای کامرس سسٹمز پر سائبرحملہ بھی کیا،ہیکر ز نے قطر کے سرکاری پورٹل پر ڈیجیٹل ہڑتال کی آرکیسٹریٹ کرنے کا اعتراف کیا، اپنے دعوے کو ایک اسکرین شاٹ کے ساتھ ثابت کیا جس میں پورٹل کا پیغام دکھایا گیا تھا کہ یہ "عارضی طور پر بند ہے۔

    واقعے کے حوالے سے ٹیلیگرام چینل پراسکرین شاٹ میں یہ پیغام دکھایا گیا کہ”اس سائٹ تک نہیں پہنچا جا سکتا۔ ہو سکتا ہے https://ecommerce.gov.qa/ پر ویب صفحہ عارضی طور پر بند ہو، یا یہ مستقل طور پر کسی نیوز ویب ایڈریس پر منتقل ہو گیا ہو قطر کی ای کامرس حکومت کی ویب سائٹ کو ہٹا دیا گیا ہے –

    بھارتی ویب سائٹ منٹ کے مطابق قطرنے بھارت پر غیر مجازسرورتک رسائی، لیک کریڈینشل ڈیٹا، ویب سائٹس خراب کرنے کا بھی الزام لگایا، ہندوستانی ہیکرز نے قطر کے سی سی ٹی وی کیمرہ ویب سرورز کی بھی خلاف ورزی کی، اسی گروپ نے حماس کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعویٰ کیا۔

    ایک اور ویب سائٹ ریڈٹ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ہیکرز نے قطر کی اہم تنظیموں کے ڈیٹا کو لیک کیا، اور پرو انڈیا گروپ کے ہیکرز نے قطر کی ایک شاپنگ ویب سائٹ کو ہیک کیا۔

    رپورٹس کے مطابق اسی ہیکر گروپ نے کینیڈا اور فلسطینی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا تھا، ہندوستانی ہیکرز گروپ کا کینیڈا کی ویب سائٹس پر حملہ کینیڈین وزیراعظم کو جواب تھا، یہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے تبصرے کا جواب دینا تھا۔

    حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا …

  • اسرائیل کی رات گئے غزہ پر بمباری اور گولہ باری

    اسرائیل کی رات گئے غزہ پر بمباری اور گولہ باری

    غزہ: اسرائیل نے غزہ پر رات گئے پہلے طیاروں سے بمباری اور پھر ٹینکوں سے گولہ باری کردی-

    باغی ٹی وی: اسرائیل نےالقدس اسپتال پر پھر حملہ کردیا،بمباری کے ساتھ ہی اسپتال میں اندھیرا چھا گیا، جس میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی ہے، صہیونی فوج نے اسپتال کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لےرکھا ہےاسپتال آنےیا جانےوالوں کو تاک تاک کرگولیاں بھی ماری جا رہی ہیں الشفا اسپتال میں ایندھن اور آکسیجن ختم ہونے پر انتالیس بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا جبکہ شہدا کی تعداد 11 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی، 27 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوگئے، وزارت صحت کے مطابق، چاراسپتالوں کے اطراف اسرائیلی ٹینکس تعینات ہیں، غزہ سے دو لاکھ فلسطینی دو دن میں جنوب منتقل ہوگئے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کردیا، جنگ بندی کے بڑھتے ہوئے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھے گا فلسطینی اتھارٹی کا کوئی کردار نہیں ہوگا، حزب اللہ نے جنگ کی غلطی کی تو یہ اس کی آخری غلطی ہوگی، لبنان میں وہی ہوگا جو ہم غزہ میں کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا ایک بیان میں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 160 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کومکمل یاجزوی تباہ کردیا، گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زیادہ گاڑیوں کو مکمل تباہ کیا، اسرائیلی فوج سے لڑائی برابری کی نہیں ہے، حماس سے لڑائی نے خطے کی سب سے طاقتور فوج کو خوفزدہ اور پریشان کردیا ہے، اسرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور شدید زمینی جھڑپیں ہو رہی ہیں، ہمارے جنگجو زیر زمین، زمین پر اور ملبے کے نیچے سے حملے کرکے دشمن کو سرپرائز دے رہے ہیں، ہمارے جنگجو دشمن کےٹینکوں اور بلڈوزروں کو تباہ کر رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے صرف ایک ہی مقصد حاصل کیا ہے اور وہ قتل عام اور مظالم ہیں۔

  • دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے ،ترجمان القسام بریگیڈز

    دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے ،ترجمان القسام بریگیڈز

    غزہ: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 160 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کومکمل یاجزوی تباہ کردیا، گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زیادہ گاڑیوں کو مکمل تباہ کیا، اسرائیلی فوج سے لڑائی برابری کی نہیں ہے، حماس سے لڑائی نے خطے کی سب سے طاقتور فوج کو خوفزدہ اور پریشان کردیا ہے، اسرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور شدید زمینی جھڑپیں ہو رہی ہیں، ہمارے جنگجو زیر زمین، زمین پر اور ملبے کے نیچے سے حملے کرکے دشمن کو سرپرائز دے رہے ہیں، ہمارے جنگجو دشمن کےٹینکوں اور بلڈوزروں کو تباہ کر رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے صرف ایک ہی مقصد حاصل کیا ہے اور وہ قتل عام اور مظالم ہیں۔

    دوسری جانب شمالی غزہ میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے جہاں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہو رہی ہیں،اسرائیل براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہزاروں فوجی غزہ کی پٹی میں گہرائی میں موجود ہیں اسرائیلی افواج الشفاء ہسپتال سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

    حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا …

    اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری کے مطابق اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی کی سرزمین میں اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں وہ عسکریت پسندوں کو ختم کررہے ہیں اور طیاروں اور توپ خانے کو انفراسٹرکچر پر بمباری کے لئے ہدایت دے رہے ہیں زمینی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج نے حماس کے 11 فوجی ٹھکانوں پر قبضہ کیا ہے-

    ترجمان ڈینیئل ہاگری کے مطابق قابض فورسز نے زیر زمین سرنگ کی نگرانی کے دوران بڑی تعداد میں سرنگوں کو تباہ کیا ہے بحری افواج نے شمالی غزہ کی پٹی میں کام کرنے والی اسرائیلی فوج کے خلاف حماس کے ذریعہ استعمال ہونے والی عمارتوں پر حملہ کیا جہاں حماس کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑی مقدار ذخیرہ کی گئی ہے،غزہ شہر کے الشفا ہسپتال پر بار بار اسرائیلی افواج نے بمباری کی بجلی کی مکمل بندش سے ہسپتال اندھیرے میں ڈوب گیاغزہ کے سب سے بڑے میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس میں صحافیوں کے ساتھ رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔

    غزہ کے الشفا ہسپتال میں بمباری سے تباہ کن صورتحال

    واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ دوسرے مہینے میں جاری ہے جس میں اب تک 11078 سے زیادہ افراد شہید ہوئے ہیں۔ شہداء میں 4،506 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں صحت کا نظام "مکمل طور پر مفلوج گیا ہے ہر دس منٹ کے بعد غزہ میں ایک بچے کی موت ہو رہی ہے۔

  • سعودی عرب : ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

    سعودی عرب : ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیاہے، مملکت میں 2 سے 11نومبر کے درمیان17ہزار 305غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کیے گئے گرفتار شدگان میں سے 10 ہزار 804 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 3 ہزار 890 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2 ہزار 611 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے علاوہ ازیں 626 افراد کو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب پاکستان میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی رجسٹرار سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کےخلاف درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے۔

    کینیڈا میں سکھ شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 سالہ بیٹے سمیت قتل

    اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے تحت مفاد عامہ کے نکتے کی نشاندہی نہیں کی گئی جبکہ انفرادی حق تلفی کے لیے آرٹیکل 184(3) کا استعمال نہیں کیا جا سکتا اور درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے لیے مناسب جواز فراہم نہیں کیا گیا اور درخواست گزار نے ریلیف لینے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،آرٹیکل 248 کے تحت نگراں وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

    حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا …

  • ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،بابراعظم

    ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،بابراعظم

    کولکتہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی: میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ،ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،اگر اسپنر وکٹیں نہ لیں تو مشکل ہوتی ہے ، وطن واپس جا کر اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،مستقبل میں ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتا رہوں گا ۔

    دوسری جانب نگلینڈ سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئےقومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ میں بابر کو بھر پور سپورٹ کرتا ہوں، بطور کپتان مجھے اس کی قابلیت پر بھروسہ ہےہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، مجھے نہیں لگتا اس پرفارمنس کے ساتھ ہم سیمی فائنل میں جاسکتے تھے، کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ موقع دینا ہوگا،ہم نے باؤلنگ اچھی نہیں کی، نسیم شاہ کی انجری سے ہماری باؤلنگ کو بہت نقصان پہنچا۔

    لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے میں نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کا …

    مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان جاکر جو بھی ہوگا اس کا سامنا کروں گا، میں نجم سیٹھی کے کہنے پر پاکستان آیا تھا،مجھے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہت محبت ہےایسا نہیں ہے ہم کھلاڑیوں کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیلنے کا نہیں کہتے، ہم نیٹس میں بھی کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے پر زور دیتے ہیں، جو ٹیمیں سیمی فائنل کھیل رہی ہیں وہ نیٹ رن ریٹ کے مطابق کھیل رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ

  • کینیڈا میں سکھ شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  11 سالہ بیٹے سمیت قتل

    کینیڈا میں سکھ شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 سالہ بیٹے سمیت قتل

    اوٹاوا: کینیڈا میں ایک بھارتی نژاد سکھ شہری اور ان کے 11 سالہ بیٹے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایڈمونٹون شہر میں گروہی فسادات میں شدت کے نتیجے میں پیش آیا ہے، ایڈمونٹون پولیس کے قائم مقام سپرنٹنڈنٹ کولن ڈرکسن نے جمعے کو میڈیا کو بتایا کہ 41 سالہ ہرپریت سنگھ اُپل اور ان کے بیٹے کو جمعرات کو دن کے وقت ایک گیس سٹیشن کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،فائرنگ کی زد میں آنے والی گاڑی میں سکھ شہری کے بیٹے کا ایک دوست بھی موجود تھا جو غیرمتوقع طور زندہ بچ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس بات کی تہہ تک نہیں پہنچ سکے کہ آیا فائرنگ کرنے والوں کو اس بات کا علم تھا کہ بچے بھی اس کار میں موجود ہیں یا نہیں،”لیکن جو ہم جانتے ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک بار شوٹر یا شوٹروں کو معلوم ہوا کہ بیٹا وہاں موجود ہے، انہوں نے جان بوجھ کر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گینگز کے کارندے بچوں کو نشانہ بنانے کی تردید کیا کرتے تھے لیکن اب یہ اصول تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، پولیس نے لڑکے کا نام جاری نہیں کیا ہے، پوسٹ مارٹم زیر التواء ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ

    کولن ڈرکسن نے کہا کہ ایک مشتبہ گاڑی – چوری شدہ 2012 BMW X6 – بیومونٹ کے شمال میں آگ پر واقع تھی۔ گاڑی کے اندر کوئی موجود نہیں تھا اور آگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جمعہ کی صبح تک، پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی تھی اور نہ ہی کسی مشتبہ شخص کی شناخت کی تھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر ڈرکسن نے کہا کہ اپل ایڈمنٹن کے منظم جرائم کے منظر میں ایک "اعلیٰ سطحی شخصیت” تھے لیکن انہوں نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ آیا وہ کسی مخصوص گروہ سے وابستہ تھے، رپورٹ میں کہا گیا ہے اپل کو کوکین رکھنے اور اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ باڈی آرمر کے غیر قانونی قبضے سے متعلق الزامات کا سامنا تھا سی بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ اپریل 2024 میں ایک مقدمے کی سماعت شروع ہونے والی تھی،اس پر مارچ 2021 سے ایک کیس کے سلسلے میں ہتھیار سے حملہ کرنے اور غیر مجاز آتشیں اسلحہ رکھنے کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔

    لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے میں نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کا …

  • عرب لیگ،اسرائیل کو تیل  ،فضائی حدود کی بندش کی تجاویز مسترد

    عرب لیگ،اسرائیل کو تیل ،فضائی حدود کی بندش کی تجاویز مسترد

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کااجلاس جاری ہے
    او آئی سے اجلاس سے قبل اعلامئے کو حتمی شکل دینے کے لئے عرب لیگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے تیل پر پابندی کی تجویز کو مسترد کر دیا

    او آئی سی کے اجلاس سے قبل، عرب لیگ کا اجلاس ہوا،جس میں پیش کی گئی تجاویز میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحالی کے منصوبے ختم کرنا ہو گا، عرب ممالک میں موجود امریکی اڈوں کی بندش کرنی ہو گی، تیل کی بندش کی مشترکہ دھمکی دی جائے گی، اسرائیل کے ساتھ سویلین پروازوں کی معطلی اور اسرائیل کی ہر قسم کی پروازوں کیلئے فضائی بندش کرنی ہو گی، تمام مطالبات کو فوری جنگ بندی سے مشروط کرنا ہو گا

    اس اجلاس میں چار ممالک سعودی عرب،بحرین، مراکش، عرب امارات نے ان تجاویز کومسترد کر دیا،تیل پر پابندی اور تعلقات کے بائیکاٹ کے حوالہ سے او آئی سی اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی قابض افواج کو ہماری زمین سے نکلنا ہوگا، ہمیں صہیونی ریاست سے نجات کیلئے مزاحمت اور حماس کی حمایت کرنی ہوگی،صیہونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم ہونے چاہیے اسلامی ممالک اسرائیل کےخلاف تیل اور دیگرچیزوں کی پابندی لگائیں، اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں

    دوسری جانب او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے،اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت اور فلسطینی کاز کے دفاع کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا انہوں نے غزہ کے عوام پر ان حملوں کے خلاف جنگ بندی، امداد کی مسلسل ترسیل کے لیے محفوظ راستے کھولنے اور فلسطینی عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔او آئی سی سیکرٹری جنرل نے فلسطینی عوام کو نشانہ بنانے،جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قابض حکومت کے ان اقدامات کے خلاف مناسب اقدامات کرے۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کے لیے ایک بین الاقوامی پرامن حل کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے جس سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہو.انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سربراہی اجلاس فلسطینی کاز کو پورا کرنے والے مقاصد کو حاصل کرے گا۔

    عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ پہلی نہیں ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ آخری جنگ ہوگی۔سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی ضمیر کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ غزہ میں اسرائیل کی مسلسل فوجی جارحیت علاقائی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے۔انہوں نے جبری نقل مکانی کی تمام شکلوں میں سختی سے مخالفت کی، اسے ایک بین الاقوامی جرم اور انسانی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی سمجھا۔

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

  • حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا ،ایلون مسک

    حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا ،ایلون مسک

    یوٹیوب کے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں، ایلون مسک نے آخر کار اسرائیل،حماس جنگ کے بارے میں بات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: پوڈکاسٹر لیکس فریڈمین نے یوٹیوب انٹرویو ویڈیو میں ایلون مسک سے پوچھا کہ آپ کیسے امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور غزہ میں موجودہ جنگ ختم ہوگی؟ آپ کو ایسا کون سا راستہ نظر آتا ہے جو دنیا کے اس حصے میں طویل مدت میں انسانی مصائب کو کم کر سکتا ہے؟ –

    مسک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی آسان جواب نہیں ہے لیکن اگر آپ حماس کے زیادہ ارکان کو قتل کر دیں تو آپ کامیاب نہیں ہوں گےیہ کہنامحفوظ ہےکہ اگر آپ غزہ میں کسی کےبچےکو مارتے ہیں،تو آپ نے حماس کےکم از کم چند ارکان بنائے ہیں ، میری قطعی رائے میں حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا کیونکہ حماس کو فوجی فتح حاصل کر نے کی امید نہیں تھی۔

    ٹیسلا کے سی ای او نے مزید کہا کہ وہ حقیقت میں بدترین ممکنہ مظالم کا ارتکاب کرنا چاہتے تھے تاکہ ایک بڑے جارحانہ اسرائیلی ردعمل کو اکسایا جا سکے اور اسرائیل کے اس ردعمل کا فائدہ اٹھا کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو غزہ اور فلسطین کے لیے نکالا جا سکے وہ حقیقت میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    میزبان نے پوچھا کہ کیا یہ مسک کا فلسفہ ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے یہ "مناسب” ہے کہ وہ حماس کے ارکان کو تلاش کرے اور یا تو انہیں قتل کرے یا انہیں قید کرے انہوں نے کہا ، "یہ کچھ ایسا ہے جو کرنا ہے کیونکہ وہ دوسری صورت میں آتے رہیں گے اسرائیل کو موبائل ہسپتال فراہم کرنے کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہاں خوراک، پانی اور طبی ضروریات موجود ہوں، اور یہ تمام سہولیات انتہائی شفاف طریقے سے فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ اسے ایک چال کے طور پر نہ دیکھا جا سکے ، انہوں نے کہا آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کے اصول پر عمل کرنے سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ مسک نے حیرت کا اظہار کیا کہ حماس کے ہر رکن کے لیے جسے اسرائیل نے مارا اس نے کتنے اور بنائے ہیں؟ اگر اسرائیل غزہ میں کچھ لوگوں کے بچوں کو مارتا ہےتو اس سے زیادہ غصہ پیدا ہوگا اور شایدطویل مدت میں دہشت گردی ہو گی۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک نے غزہ کے حق میں بات کی ہو۔ پچھلے مہینے، ایلون مسک نے اعلان کیا کہ SpaceX کا Starlink غزہ میں "بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں” کے لیے مواصلاتی تعاون فراہم کرے گا اس اعلان نے اسرائیل کے وزیر مواصلات کو اس اقدام کی مخالفت کا اعلان کرنے پر مجبور کیا مسک نے ایکس پر ذکر کیا کہ غزہ میں زمینی روابط کا اختیار واضح نہیں ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس علاقے میں کسی ٹرمینل نے رابطے کی درخواست نہیں کی ہے-