Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • کینیڈا،یہودیوں کے دو تعلیمی اداروں پر گولیاں چل گئیں

    کینیڈا،یہودیوں کے دو تعلیمی اداروں پر گولیاں چل گئیں

    کینیڈا میں یہودیوں کے 2 اسکولوں پر فائرنگ کی گئی ہے

    کینیڈا کے شہر مونٹریل میں گزشتہ شب سکولوں‌پر فائرنگ کی گئی،دو الگ الگ مقامات پر تعلیمی اداروں‌کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ کا صبح اس وقت پتہ چلا جب وہ سکول پہنچے اور دروازوں پر گولیوں کے نشان دیکھے،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں صبح آٹھ بیس پر سکول میں فائرنگ کی اطلاع ملی، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں، فائرنگ اس وقت کی گئی جب سکول میں کوئی موجود نہیں تھا اور عمارتیں خالی تھیں،پولیس حکام کے مطابق دوسرے سکول پر فائرنگ کی اطلاع آٹھ بج کر پچاس منٹ پر ملی،دونوں‌سکولوں‌کو رات کو نشانہ بنایا گیا،پولیس حکام کے مطابق ہم تحقیقات کر رہے ہیں اگر اس ضمن میں کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں تو پولیس کو فراہم کی جائیں

    فیڈریشن سی جی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یائر سلاک نے فائرنگ کے بعد بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج صبح ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے دو یہودی اسکول، ادارے جن میں ہم اپنے یہودی بچوں کو بھیجتے ہیں پر رات کو فائرنگ کی گئی، اب ہمیں ایک مختلف حقیقت سے نمٹنا ہے۔ کیوبیک میں تقریباً 300 سال کی تاریخ رکھنے والی یہودی کمیونٹی حملے کی زد میں ہے

    یہ واقعات ایک ایسے وقت میں پیش آئے جب مونٹریال پولیس اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران نفرت پر مبنی جرائم اور واقعات میں اضافے کی اطلاع دے رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق 7 اکتوبر سے 7 نومبر 2023 کے درمیان یہودی برادری کے خلاف 73 نفرت انگیز جرائم اور واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس فورس کی رپورٹ کے مطابق وہ اسی عرصے کے دوران مسلم کمیونٹی کے خلاف 25 نفرت انگیز جرائم اور واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ان مقدمات کے سلسلے میں گرفتاریاں کی گئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے ہی شہر میں قائم ایک عبادت گاہ کو بھی آگ لگانے کا واقعہ رونما ہوچکا ہے اس کے علاوہ کنکورڈیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے حامی طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں،اس واقعے پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ مجھے علم ہیں کہ اس وقت جذبات ابھرے ہوئے ہیں اور لوگ خوفزدہ ہیں لیکن ایک دوسرے پر حملے کرنے والے ہم کینیڈین میں سے نہیں ہیں

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

  • عرب وزراء خارجہ کا اجلاس،او آئی سی، عرب لیگ کا اجلاس رواں ہفتے ہو گا

    عرب وزراء خارجہ کا اجلاس،او آئی سی، عرب لیگ کا اجلاس رواں ہفتے ہو گا

    سعودی عرب میں او آئی سی اور عرب لیگ کا غزہ کے مسئلہ پر ہنگامی اجلاس رواں ہفتے ہو رہا ہے، اجلاس سے قبل عرب ممالک کے وزراء خارجہ کی ریاض میں ملاقات ہوئی ہے

    عرب لیگ کے اجلاس سے قبل تیاریوں کے سلسلہ میں عرب وزراء خارجہ کی ملاقات ہوئی، اس ضمن میں عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دن ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس سے پیغام جاناچاہیےکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینیوں کی حمایت کیلئے عرب ممالک کیا حکمت عملی اختیار کرنے جا رہے ہیں، اجلاس میں اسرائیلی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا جائے

    عرب لیگ وزرائے خارجہ کی اس اہم ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پناہ گزین کیمپوں پر حملے کرکے سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کرنے پر اسرائیل کی شدید مذمت کی

    او آئی سی کا اجلاس اتوار کو ہو گا، پاکستانی وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شرکت بھی متوقع ہے،ایرانی صدر کئی برس بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور اجلاس میں شریک ہوں گے

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے،وزیراعظم ریاض میں منعقدہ او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،او آئی سی کا ہنگامی اجلاس فلسطین کی موجودہ صورتحال پر طلب کیا گیا ہے،نگران وزیراعظم او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

  • اسرائیل کے پھر ہسپتالوں پر حملے، اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار کے قریب

    اسرائیل کے پھر ہسپتالوں پر حملے، اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار کے قریب

    سات اکتوبر سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ہے، چار گھنٹے کی جنگ بندی کا گزشتہ روز اعلان اس لئے کر دیا گیا کہ فلسطینی اپنا علاقہ خالی کریں گے، حماس کا کہنا ہے کہ ایسی جنگ بندی منظور نہیں

    اسرائیلی بمباری سے اب تک 11 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں، مرنیوالوں میں 2918 خواتین اور چار ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں،اسرائیل نے ہسپتالوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، اسرائیل کو شبہ ہے کہ ہسپتال حماس رہنماؤں کے لئے محفوظ ٹھکانے ہیں،ہسپتالوں پر بمباری کی وجہ سے مزید دو ہسپتال بند گئے ہیں،گزشتہ تین دنون‌ میں‌ تقریبا آٹھ ہسپتالوں‌پر بمباری کی گئی، سات اکتوبر سے اب تک تقریبا 18 ہسپتال بند ہیںَ،

    دوسری جانب اسرائیل کی حکمران جماعت نے صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے 7 اکتوبر کے حملوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی حملہ آور قرار دیدیا ،اسرائیلی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی اور اقوام متحدہ میں سابق اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کے روز اسرائیل پر حماس کے حملے کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے صحافیوں کے نام بھی اسرائیلی خاتمے کی لسٹ میں شامل کیے جائیں گےیہ تمام لوگ بھی حملہ آور تصور کیے جائیں گے۔

    اسرائیلی حملوں کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا، غزہ کی پٹی میں پینے کا پانی تقریبا نوے فیصد ضائع ہو چکا ہے، حماس کے ترجمان باسم نعیم کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال میں احتیاط کرتے ہیں، جہاں پینے کے قابل پانی کا 90 فیصد ضائع ہو چکا ہے، جو شہریوں کو آلودہ یا بعض اوقات سمندری پانی استعمال کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔جو بیماریوں اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے.

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    غزہ پر ہمارا قبضے کا کوئی ارادہ نہیں ،اسرائیلی وزیراعظم کا یوٹرن
    اسرائیلی وزیراعظم نے غز ہ پر قبضے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے، ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم حماس سے جنگ کے بعد غزہ پر قبضے یا حکومت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے،غزہ پر ہمارا قبضے کا کوئی ارادہ نہیں مگر غزہ میں کسی قابل اعتماد طاقت کی ضرورت ہے تاکہ حماس کے خطرے کو دوبارہ ابھرنے سے روکا جاسکے.

  • ایران نے جی سیون کا  حماس جنگجوؤں کی مدد نہ کرنے کے مطالبہ مسترد کر دیا

    ایران نے جی سیون کا حماس جنگجوؤں کی مدد نہ کرنے کے مطالبہ مسترد کر دیا

    تہران: ایران نے جی سیون کے حماس جنگجوؤں کی مدد نہ کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا-

    باغی ٹی وی: تہران کا اس مطالبے پر تبصرہ ایک دن کے وقفے کے بعد سامنے آیا ہے گزشتہ روز جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے جاپان کی میزبانی میں ٹوکیو میں اپنی ‘ ایڈوانس اکانومیز ‘ کے اجلاس میں اسرائیل حماس جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفے پر زور دیا تھا۔
    ‘جی 7 ‘ اجلاس نے ایران سے کہا تھا کہ وہ وہ حماس اور حزب اللہ وغیرہ کی مدد نہ کرے نیز ایسے مزید اقدامات سے دور رہے جو خطے میں عدم استحکام کا باعث بنیں۔

    جمعرات کے روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ‘ جی سیون ‘ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہےایرانی ترجمان نے کہا ‘ ایران کی مسلسل کوشش یہ ہے کہ وہ صیہونی جارحیت پسند رجیم اسرائیل کے فوجی حملوں غزہ کے شہریوں کو بچاسکے۔ ‘

    مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے،جی سیون اجلاس

    واضح رہے ‘ جی سیون ‘ میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی ، فرانس ، کینیڈا، اٹلی اور جاپان شامل ہیں،ایران فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کا حامی ہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ‘ ایران کے نزدیک مزاحمتی گروپوں کی حمایت کرنا فرض ہے۔

    یاد رہے کہ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر امداد، شہریوں کی نقل و حرکت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے جنگ بندی اور راہداریاں کھولنے کی حمایت کرتے ہیں غزہ میں فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ بندی کی حمایت کا اعلان بھی کیا، مطالبہ کیا گیا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے یرغمال بنائے گئے تمام اسرائیلی و غیر ملکیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، ایران حماس اور حزب اللہ کی فوجی اور مالی مدد کرنا بند کرے G7 ممالک نے ایرانی حکومت پر زور دیا سے ہے کہ وہ حماس اور لبنانی حزب اللہ کی حمایت ترک کرے۔

    غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

  • فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں،بیلجئین وزیر

    فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں،بیلجئین وزیر

    بیلجیئم کی وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز نے کہا کہ بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب خبررساں ادارے "الجزیرہ” سے انٹرویو میں بیلجیئن وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پرغورکر رہی ہےفلسطین میں پائیدار اور طویل مدتی امن حاصل کرنا ضروری ہے،غزہ میں جانے والی انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے، بیلجیئم فلسطین کے لیے 20 لاکھ یورو کی اضافی امداد دے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ اب اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا وقت ہے،انہوں نے اپنی حکومت پر زور دیا تھا کہ غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں اور غزہ میں اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی تحقیقات بھی کی جائے۔

    غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

    انہوں نے کہا تھا کہ بموں کی بارش غیر انسانی ہے اور غزہ میں جنگی جرائم کیے گئے ہیں، جبکہ اسرائیل جنگ بندی کے عالمی مطالبات کو بھی نظر انداز کر رہا ہے، اسی لیے میں وفاقی حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتی ہوں،یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ وہ معاہدے فوری معطل کرنے چاہیے جو اقتصادی اور سیاسی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے۔

    بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ خطوں میں تیار ہونے والی اسرائیلی مصنوعات کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کی جائے جبکہ جنگی جرائم کرنے والے یہودی آبادی کاروں سیاستدانوں اور فوجیوں کی یورپی یونین میں آمد پر پابندی عائد کی جائے۔

    اسرائیلی بربریت کی حمایت،جوبائیڈن امریکہ میں عوامی حمایت کھونے لگے

  • غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

    غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

    غزہ:امریکہ اور اسرائیل نے غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر چار گھنٹے جنگ بندی اتفاق کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو 2 انسانی راہداریاں فراہم کی جائیں گی، اسرائیل نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وقفےکے دوران کوئی فوجی کارروائی نہیں کرےگا، اسرائیل نے شمالی غزہ سے فلسطینی شہریوں کو نقل مکانی کی اجازت دینے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چار گھنٹے لڑائی معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہےکہ غزہ میں یہ وقفے درست سمت کی جانب قدم ہے، غزہ میں مزید امدادی ٹرک جانے کے ضرورت ہے، روزانہ 150 امدادی ٹرک بھیجنا چاہتے ہیں امریکا اس وقت حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا حامی نہیں کیونکہ اس سے حماس نے جو کچھ 7 اکتوبر کو کیا تھا، اسے کرنے کی چھوٹ مل جائےگی۔

    دوسری جانب حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا کسی قسم کا معاہدہ طے پایا ہےابھی بات چیت جاری ہے اور کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اگر کوئی معاہدہ طے پایا تو اس کا واضح طور پر اعلان کیا جائےگا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 243 فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 243 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے،بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں کے دوران 95 خواتین اور 88 بچے شہید ہوئے۔

    سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا

    مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2918 خواتین اور 4412 بچے شہید ہو چکے ہیں،اس عرصے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 26 ہزار 905 فلسطینی زخمی ہوئے،فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے طبی عملے کو ہدف بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے،مزید 2 اسپتال بند ہوچکے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے، غزہ کے 9 لاکھ رہائشی ادویات، پناہ گاہ یا تحفظ کے بغیر زندہ رہنے پر مجبور ہیں،مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2918 خواتین اور 4412 بچے شہید ہو چکے ہیں،اس عرصے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 26 ہزار 905 فلسطینی زخمی ہوئے۔

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

  • بھارت کی قطر میں سابق بحریہ افسران کو سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل

    بھارت کی قطر میں سابق بحریہ افسران کو سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل

    نئی دہلی: بھارت نے قطر میں انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ قطر کی عدالت نے بھارتی شہریوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ 26 اکتوبر کو سنایا تھا،قطری عدالت کی جانب سے دیا گیا فیصلہ کانفیڈینشل ہے اور فیصلے کی کاپی کو صرف قانونی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے،قطر کی عدالت کے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت دینے کے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں ایک اپیل فائل کی گئی ہے۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہماری حکومت اس معاملے میں قطری حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سات نومبر کو قطر میں واقع انڈین سفارتحانے کو سزا پانے والے آٹھ شہریوں تک قونصلر رسائی دی گئی ہے گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے سزائے موت پانے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی تھی-

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سزائے موت پانے والے انڈین بحریہ کے سابق افسران کی شناخت کمانڈر (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری، کیپٹن (ریٹائرڈ) نوتیج سنگھ گل، کمانڈر (ریٹائرڈ) بیرندر کمار ورما، کیپٹن (ریٹائرڈ) سوربھ وششت، کمانڈر (ریٹائرڈ) سوگناکر پکالا، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال اور سیلر راگیش کے طور کی گئی ہے سزا پانے والے انڈین بحریہ کے سابق اہلکار دوحہ میں قائم ’الظاہرہ العالمی کنسلٹینسی اینڈ سروسز‘ کے لیے کام کرتے تھے یہ کمپنی قطر کی بحریہ کو تربیت اور ساز و سامان فراہم کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ قطر کی عدالت نے گزشتہ دنوں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی، ان اہلکاروں کو گزشتہ سال اگست میں دوحہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

  • نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    بنگلورو: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کیوی ٹیم نے 23.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر پاتھم نسانکا 2، کپتان کوشل مینڈس 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں چارتھ اسالنکا 8، اینجلو میتھیوز 16، دھننجایا ڈی سلوا 19، چمیکا کرونارتنے 6 اور سدیرا سمارا وکرما اور چمیرا ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئےآئی لینڈرز کی جانب سے کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے دسویں وکٹ کی شراکت میں مہیش تھیکشنا اور دلشان مدھوشانکا نے 43 رنز کی شراکت قائم کی تاہم مدھوشانکا وکٹ گنوا بیٹھے۔

    سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، مچل سینٹنر، راچن رویندرا اور لوکی فرگوسن نے 2، 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ڈیون کانوائے اور رچن رویندرا 45،45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،کین ولیمسن 14 اور مارک چپمین 7 رنز بناسکے، گلین فلپس نے 17 اور تام لیتھم نے 2 رنز کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا،سری لنکا کی طرف سے اینجلو میتھیوز نے 2، دشمانتھا چمیرا اور مہیش تیکھشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی کر کٹ شائقین کے لئے ایک اور امتحان،بارش یا نیوزی لینڈ کی شکست

    سری لنکا کا اسکواڈ

    کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، چمیکا کرونارتنے
    اور دلشان مدھوشانکا

    نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

    کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ

    پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

    واضح رہے کہ کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ پاکستان کیلئے صورتحال تقریباً ناممکن ہوگئی ہے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ میچ کے بعد کیویز کا نیٹ رن ریٹ بھی مزید بہتر ہونے کے بعد 0.398 سے بڑھ کر 0.743 ہوگیا ہے۔

  • میوزک کنسرٹ پر اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے غلطی سےبمباری کی،اسرائیل کا اعتراف

    میوزک کنسرٹ پر اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے غلطی سےبمباری کی،اسرائیل کا اعتراف

    اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے کنسرٹ میں اسرائیلی آپاچی ہیلی کاپٹر نے غلطی سے اپنے ہی اسرائیلیوں پر گولیاں برسائیں کیونکہ اُونچائی سے حماس کے مجاھدین اور اسرائیلی کنسرٹ میں جانے والوں میں فرق کرنا نامُمکن تھا۔

    سات اکتوبر کے حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا، اس حملے کے بعد اسرائیل مسلسل غزہ پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، سات اکتوبر کو حماس نے ہفتے والے دن حملہ کیا تو اسرائیل نے بھی جوابی کاروائی کی،اسرائیل میں ایک میوزک کنسرٹ جاری تھا جس پر حماس نے حملہ کیا، اور کئی افراد کو یرغمال بنایا تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اس میوزک کنسرٹ پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ کی تھی تو وہیں اسرائیلی فوج نے بھی گولیاں چلائیں تھیں جس سے ہلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں،

    دی گرے زون کی جانب سے ایک رپورٹ مرتب کی گئی ہے، جس میں عینی شاہدین کے بیان بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں، اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے حملے میں میوزک کنسرٹ کے شرکاء کی موت ہوئی تا ہم اب عینی شاہدین کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے بمباری کی جس سے اموات ہوئیں، اسرائیل کا حماس کے بارے میں دعویٰ جھوٹا ثابت ہو رہا ہے،اسرائیل نے اس حملے کے حوالہ سے مکمل تفیصلات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے

    اسرائیل کی طرف سے غیر مصدقہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس کے عسکریت پسندوں نے سات اکتوبر کو چالیس بچوں کے سر قلم کئے، اسرائیلی دعوے کو پروپیگنڈہ کہا جا رہا ہے، تاہم، گرے زون کے واقعات کا قریب سے جائزہ لینے پر ایک مختلف کہانی بیان کی گئی ہے،ایک جس میں اسرائیلی فوج خود متعدد شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ تفصیلات نہ صرف اسرائیلی حکومت کے واقعات سے متصادم ہیں، بلکہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ جنگ کے دوران اسرائیل کی لاپرواہی سے اسرائیلی آبادی میں نمایاں جانی نقصان ہوا۔

    اس کی تصدیق اسرائیلی شہری یاسمین پورات نے کی، جو بیری میں یرغمال بنائے جانے والے واقعہ میں بچ گئی تھی۔ اس نے بیان دیا کہ شدید جھڑپوں کے دوران، اسرائیلی اسپیشل فورسز نے "بلاشبہ” باقی تمام یرغمالیوں کو مار ڈالا،یاسمین کا کہنا تھا کہ حماس کے عسکریت پسندوں نے یرغمالیوں کے ساتھ "انتہائی انسانی سلوک” کیا تھا، جس کا مقصد صرف انہیں غزہ واپس لے جانا تھا،حماس کے لوگ ابھی کچھ یرغمالیوں کے پاس موجود تھے کہ اسرائیلی افواج نے عمارت پر حملہ کیا۔ اس نے اس دوران اپنے ساتھی کو گولی مار دیے جانے سے پہلے زمین پر زندہ دیکھا،

    مزید شواہد گواہ ڈینیئل ریچیل سے ملے ہیں، جس نے نووا میوزک فیسٹیول پر حماس کے حملے سے فرار ہونے کے بعدبیان ریکارڈ کروایا اور کہا کہ جب وہ محفوظ مقام پر گئے تو اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے براہ راست اس کی گاڑی پر گولی چلائی یہاں تک کہ اس نے عبرانی میں چیخ کر خود کو اسرائیلی بتایا۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ "پائلٹوں نے محسوس کیا کہ مقبوضہ چوکیوں اور بستیوں کے اندر یہ تمیز کرنے میں کافی دشواری تھی کہ کون دہشت گرد تھا اور کون فوجی یا شہری ،ہزاروں عسکریت پسندوں کے خلاف فائرنگ کی شرح پہلے تو زبردست تھی تا ہم صرف ایک خاص مقام پر، پائلٹوں نے حملوں کو کم کرنا شروع کر دیا اور احتیاط سے اہداف کا انتخاب کیا۔”

    اپاچی ہیلی کاپٹر کے پائلٹوں نے اہداف پر انٹیلی جنس کے بغیر مسلسل فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے، جب کہ ٹینک کے عملے کو گھروں پر گولہ باری کرنے کا حکم دیا گیا تھا، قطع نظر اس کے کہ اسرائیلی یرغمالی ممکنہ طور پر اندر ہوں۔ایک طاقتور دھماکہ خیز دھماکے سے تباہ ہونے والے گھر کے ملبے کے نیچے سے ملنے والی اسرائیلیوں کی لاشوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ٹینک کے گولوں کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور اسرائیلی ٹینکوں نے ہی گولے برسائے، اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے فرار ہونے والے اسرائیلیوں پر بھی فائرنگ کی جنہیں وہ حماس کے بندوق بردار سمجھتے تھے۔

    ناقدین اب قیاس کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کی جلی ہوئی لاشوں کی کچھ انتہائی خوفناک تصاویر اور "قابل شناخت جلی ہوئی لاشیں” درحقیقت اسرائیل کی طرف سے ہونے والی ہلاکتوں کی عکاسی کر سکتی ہیں۔ اسرائیلی حکام بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے جلی ہوئی لاشوں کی تصاویر کا استعمال کر رہے ہیں لیکن جیسا کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ امکان ہے کہ یہ خوفناک تصاویر حماس کے جنگجوؤں کی ہوں گی

    حماس کے حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ممکنہ طور پر شہری علاقوں اور گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کا سہارا لیا، جس کے نتیجے میں بے شمار تعداد میں اسرائیلی ہلاکتیں ہوئی ہیں.

    اسرائیلی حملوں کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا، غزہ کی پٹی میں پینے کا پانی تقریبا نوے فیصد ضائع ہو چکا ہے، حماس کے ترجمان باسم نعیم کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال میں احتیاط کرتے ہیں، جہاں پینے کے قابل پانی کا 90 فیصد ضائع ہو چکا ہے، جو شہریوں کو آلودہ یا بعض اوقات سمندری پانی استعمال کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔جو بیماریوں اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے.

    نعیم نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین اور اس کی انتظامیہ کو خاص طور پر غزہ شہر اور اس کے شمالی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے "انسانی تباہی” کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان علاقوں میں ایجنسی نے قبضے کے مطالبات کی تعمیل کی، اور لاکھوں باشندوں اور پناہ گزینوں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتی، انہیں پناہ، خوراک، پانی یا طبی دیکھ بھال کے بغیر چھوڑ دیا، باوجود اس کے کہ ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی،غزہ کے 2.3 ملین باشندوں کے پاس خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی کمی ہے اور حال ہی میں غزہ میں امدادی قافلوں کی اجازت دی گئی ہے

    اسرائیل نے گزشتہ تین دن میں غزہ کے آٹھ ہسپتالوں‌پر بمباری کی ہے،غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ تین دنوں میں غزہ کی پٹی کے آٹھ اسپتالوں پر بمباری کی ہے۔اسرائیلی جارحیت نے 7 اکتوبر سے اب تک 18 ہسپتالوں کو خدمات سے محروم کر دیا ہے۔” اسرائیلی توپ خانے نے الشفا اسپتال کے صحن اور ناکہ بندی والے علاقے میں النصر اسپتال کے گیٹ پر گولہ باری کی۔ ہسپتالوں پر بمباری بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ایک جنگی جرم ہے،

    7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سرحد پار حملے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 10,569 فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جن میں 4,324 بچے اور 2,823 خواتین شامل ہیں۔ دریں اثنا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 1,600 ہے۔

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

  • سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا

    سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا

    جاپان میں سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا ہے،لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ زیادہ دیر تک نہ چل سکے۔

    باغی ٹی وی: جاپان کے موسمیاتی ادارے جے ایم اے کے مطابق Iwo Jima کے قریب بحر الکاہل میں یہ نیا جزیرہ سمندر میں ابھرا ہے،یہ بے نام جزیرہ زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کا نتیجہ ہےسمندر میں اس کے ابھرنے کی تصویر بھی جاری کی گئی ہےاس تصویر میں ایک دھماکے کےبعد سیاہ راکھ کےبادل کو جزیرے کےاوپر پھیلتے دکھایا گیا ہے گزشتہ سال سے اس خطے میں آتش فشانی سرگرمی کو ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

    ٹوکیو یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ یہ جزیرہ 30 اکتوبر کو آتش فشاں پھٹنے سے تشکیل پایا،ماہرین کا کہنا تھا کہ زیرسمندر اس چٹان کے بننے کا عمل کافی عرصے سے جاری تھا اور اب جا کر یہ سطح پر ابھری ہے،یہ جزیرہ Iwo Jima کے ساحل سے ایک کلومیٹر دور واقع ہے۔

    چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے

    جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے آتش فشاں ڈویژن کے ایک تجزیہ کار یوجی اسوئی کے مطابق، اس کا قطر تقریباً 100 میٹر تھا اور سطح سمندر سے 20 میٹر تک بلندی تک پہنچ گیا، لیکن یہ جزیرہ سکڑ گیا ہے کیونکہ اس کی "ٹوٹ پڑی” سطح لہروں سے بہہ گئی ہے، اور آتش فشاں کی سرگرمیاں کم ہو گئی ہیں۔

    آئو جیما کے قریب آتش فشاں کے پھٹنا کوئی نئی بات نہیں ہے اور حالیہ برسوں میں سمندر کے نیچے اسی طرح کے پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، لیکن ایک نیا جزیرہ ایک اہم پیشرفت ہے-