Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • چین؛ تجارتی مندی میں کمی، بحالی کی امیدوں میں اضافہ مگر چیلنجز بدستور برقرار

    چین؛ تجارتی مندی میں کمی، بحالی کی امیدوں میں اضافہ مگر چیلنجز بدستور برقرار

    چین نےآج معاشی اعداد و شمار کی مخلوط کھیپ جاری کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برآمدات اور درآمدات میں گراوٹ آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے، لیکن افراط زر کے دباؤ نے پالیسی سازوں کو مضبوط معاشی بحالی کی کوشش میں درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کی ہے جبکہ حالیہ مہینوں میں چین کی پالیسی سپورٹ کے اقدامات نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے کچھ حصوں کو مستحکم کرنا شروع کر دیا ہے تاہم طویل عرصے سے جاری پراپرٹی بحران ، عالمی ترقی میں سست روی اور جغرافیائی سیاسی تناؤ وسیع تر سرگرمی کے ساتھ ساتھ صارفین اور کاروباری اعتماد کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ستمبر میں برآمدات میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو اگست میں 8.8 فیصد کی کمی کے مقابلے میں کچھ کم ہے، جبکہ رائٹرز کے ایک سروے میں 7.6 فیصد کمی کی ماہرین اقتصادیات کی پیش گوئی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دو ہفتے قبل ایک سرکاری فیکٹری سروے میں اس رجحان کو نئے برآمدی آرڈرز کی حمایت حاصل تھی جس میں گزشتہ ماہ بہتری دیکھی گئی تھی ، جزوی طور پر کرسمس مصنوعات کے لئے برآمدی شپنگ سیزن اور سازگار بنیادی اثرات کی وجہ سے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپیہ کے مقابلےامریکی ڈالر میں مزید کمی
    فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
    ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات
    خیال رہے کہ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے سینیئر ماہر اقتصادیات سو تیانچن نے کہا کہ اس بات کے شواہد بڑھ رہے ہیں کہ عالمی الیکٹرانکس کے شعبے میں تیزی سے عالمی تجارت میں گراوٹ آ رہی ہے اور چین کے تجارتی اعداد و شمار اس کی تازہ ترین علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "اس سے 2024 میں ایک روشن تجارتی تصویر کے بارے میں امید کی کی جاسکتی ہے۔

  • بیجنگ میں اسرائیلی سفارت کار پر چاقو سے حملہ

    بیجنگ میں اسرائیلی سفارت کار پر چاقو سے حملہ

    چین میں اسرائیلی سفارت کار پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے

    اسرائیلی سفارت کار چاقو حملے میں زخمی ہو گیا ہے جسے علاج کے لئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بیجنگ میں اسرائیلی سفارتکار پر حملہ سفارت‌خانے کے قریب نہیں بلکہ کسی اور مقام پر ہوا. واقعہ کے بعد اسرائیلی سفارت خانے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے،

    اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ایک سفارت کار چاقو کے حملے میں زخمی ہوا ہے، تا ہم اسکی حالت بہتر ہے،

    یہ واقعہ حماس اور اسرائیل کے مابین لڑائی کے ساتویں دن پیش آیا، اسرائیل کے حملے میں 16 سو کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،اسرائیل نے حملوں کے بعد دنیا بھر میں مقیم اسرائیلی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا،

    اسرائیلی سفارت کار پر حملے سے اسرائیل اور چین کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں، بیجنگ میں اسرائیل کے ایلچی نے حماس کے حالیہ حملوں کی چین کی جانب سے مذمت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے جاری تنازع پر چین کے موقف کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، آج جمعہ کو بھارت کے کئی شہروں میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا امکان ہے،حکومت کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں پر پابندی لگائی گئی ہے تاہم امکان ہے کہ جمعہ کے بعد احتجاج ہو گا، چاندنی چوک میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، نئی دہلی کے علاقے پہاڑ گنج میں یہودی عبادت گاہ چباڑ ہاؤس کی بھی سیکورٹ سخت کر دی گئی ہے

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

    امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی اسرائیل کی مدد کا اعلان

  • 212 بھارتی شہری اسرائیل سے دہلی پہنچ گئے

    212 بھارتی شہری اسرائیل سے دہلی پہنچ گئے

    حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بھارت نے اپنے شہریوں کا اسرائیل سے انخلاف شروع کر دیا ہے،

    بھارت کی پہلی خصوصی پرواز اسرائیل سے 212 بھارتی شہریوں کو لے کر دہلی پہنچ گئی ہے، پرواز صبح چھ بجے دہلی پہنچی، بھارتی وزیر راجیو چندر شیکھر نے اسرائیل سے واپس آنے والے بھارتی باشندوں کا استقبال کیا، انہوں نے بھارتی شہریوں سے بات چیت بھی کی،اسرائیل میں تقریبا 18 ہزار بھارتی شہری ہیں جو واپس آنا چاہتے ہیں، بھارت کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے بھارتیوں کی حفاظت یقینی بنائیں،

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی توجہ اپنے شہریوں کو واپس لانے پر ہے،جو بھی اسرائیل سے واپس آنا چاہتا ہے وہ رجسٹریشن کروائے، ہم اسے واپس لائیں گے،آپریشن اجئے اسی لئے شروع کیا گیا ہے،

    دوسری جانب بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، آج جمعہ کو بھارت کے کئی شہروں میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا امکان ہے،حکومت کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں پر پابندی لگائی گئی ہے تاہم امکان ہے کہ جمعہ کے بعد احتجاج ہو گا، چاندنی چوک میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، نئی دہلی کے علاقے پہاڑ گنج میں یہودی عبادت گاہ چباڑ ہاؤس کی بھی سیکورٹ سخت کر دی گئی ہے

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

    امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی اسرائیل کی مدد کا اعلان

  • پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی آواز بن گیا

    پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی آواز بن گیا

    فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں آج ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے
    مظلوم فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی بربریت کے خلاف تمام بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ہیں ،وفاقی دارالحکومت میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام یوم یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی ہے، ریلی کی قیادت چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں ، مقررین کا کہنا تھا کہ آج جمعہ کا دن فلسطین کے مظلومین سے عہد وفا کا دن ہے۔ آج کا احتجاج ہر اس باضمیر، غیور اور شجاع کا احتجاج ہے جو مظلومین کا حامی اور ظالمین کا مخالف ہے۔مذہب ، مسلک ،رنگ ، نسل ،زبان تمام تفریقات سے بالاتر ہو اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھانا اخلاقی و انسانی فریضہ ہے.

    فلسطین میں جاری اسرائیلی بمباری، معصوم فلسطینیوں کی ہلاکتیں ،سندھ ہائیکورٹ بار نے مذمتی قرارداد پیش کردی،
    سندھ ہائیکورٹ بار نے پاکستان سمیت مسلم ممالک کو فلسطین کیلئے آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا، جاری اعلامیہ کے مطابق
    سندھ ہائیکورٹ بار نے پاکستان سمیت مسلم ممالک کو یو ین او میں فلسطینوں کے قتل عام پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کا پانی، گیس بجلی کھانا سب بند کر دیا، مسلسل گولہ اور بمباری سے معصوم فلسطینیوں کی شہادتیں ہو رہیں ہیں، غزا میں اسرائیل کی بم باری سے اسپتالیں بھی تباہ ہوگئیں ہیں،

    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
    اسرائیل افواج نے فضاء سے غزہ میں کئی کتابچے گرائے ہیں، جن پر غزہ کے رہائشیوں کے لیے پیغام لکھا ہوا تھا، پیغام میں کہا گیا ہے کہ غزہ شہر ، جنگی علاقے میں تبدیل ہو چکا ہے، آپ کو فوری طور پر اپنے گھر خالی کر کے جنوب کی طرف جانا ہو گا۔ آپ کو اپنے گھروں کو واپس نہیں آنا چاہیے، جب تک کہ اسرائیل کوئی اعلان نہ کرے۔▪️ فائر وال کے قریب جانا ممنوع ہے اور جو بھی قریب آتا ہے وہ خود کو موت کے منہ میں لے جائے گا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خاندانوں کی سلامتی چاہتے ہیں تو جنوب کی طرف چلے جائیں، حماس انسانی ڈھال کے طور پر معصوم شہریوں کو استعمال کر رہا ہے اسلئے شہری نکلیں اور حماس کو کچلنے کا موقع دیں،

    اسرائیلی بمباری سے حماس کی جانب سے یرغمال 13 اسرائیلی ہلاک
    دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر حملے کے دوران جن اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا تھا ان میں سے 13 اسرائیلی، اسرائیل کی ہی بمباری سے ہلاک ہو گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے حماس کےاس دعوے پر کہا کہ وہ ابھی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے

    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتارکر لیا گیا، اسرائیلی پولیس نے کفر قاسم میں ایک 14 سالہ بچے کی گرفتار کیا ہےم جس نے ہفتے کی صبح اسرائیلی سرزمین کے اندر حماس کی طرف سے کیے گئے حملے کی تعریف کی۔
    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی بچے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حماس کے حملے کے حوالے سے حماس کی طرف سے شائع کردہ ایک ویڈیو کلپ کو دوبارہ شیئر کیا۔اور حماس کی تعریف کی،جس کے بعد اسرائیلی پولیس پولیس نے بچے کی ماں کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ بچے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "پولیس کبھی بھی دشمن کی حمایت لیے اکسانے کے اظہار کو برداشت نہیں کرے گی

    اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف
    اسرائیلی آرمی چیف نےا حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کی وجہ سکیورٹی فورسز کی غلطی ہے،حماس کے ہفتے کو حملے سے ہم سنبھل نہیں پائے،حماس سے یرغمال افراد کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس کو مکمل طور پر ختم کریں گے غزہ بھی اب ایسا نہیں رہے گا جیسا پہلے تھا

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی سیکنڈ سیکرٹری رابعہ اعجاز نے خطاب کیا،رابعہ اعجاز نے ایجنڈا آئٹم 80 پر چھٹی کمیٹی کی "انسانیت کے خلاف جرائم” پر بحث میں خطاب کیا،اپنے خطاب میں پاکستان نے غزہ میں قیامت خیز اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کے حق میں پھرپور آواز اٹھائی،پاکستان کے مستقل مشن کی سیکنڈ سیکرٹری نے فلسطین میں قبضے، جبر اور تشدد کے نہ ختم ہونے والے سلسلے پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا

    رابعہ اعجاز کا کہنا تھا کہ غزہ میں بڑھتا ہوا اور شدید انسانی بحران، اندھا دھند فضائی بمباری سے شروع کیا گیا، اس میں شہری علاقوں اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے محفوظ مقامات پر حملے بعید از برداشت ہیں, غزہ میں خوراک، ایندھن اور ادویات جیسے ضروری سامان کی غیر منصفانہ ناکہ بندی ناقابل برداشت ہے,انسانیت کے خلاف جرائم سب سے زیادہ سنگین بین الاقوامی برادری کو خطرے میں ڈالنے والے جرائم ہیں,فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر، قبضے اور تشدد کے دیگر حالات میں بھی انسانیت کے خلاف بڑے جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے,پاکستان کو فلسطین پر قبضے، جبر اور تشدد کے حوالے سے گہری تشویش ہے, اسرائیلی قابض افواج کی غزہ کی فلسطینی آبادی کو اجتماعی سزا کے طور پر مظالم برداشت سے باہر ہیں, ان میں عام شہریوں و اقوام متحدہ کے محفوظ اہداف پر اندھا دھند فضائی بمباری اور خوراک، ایندھن اور ادویات کی غیر انسانی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں بگڑتی سنگین انسانی صورتحال ناقابل قبول ہیں, یہ کارروائیاں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں ،جارحیت اور تشدد کا موجودہ دور ایک افسوسناک یادداشت ہے,
    یہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری غیر قانونی اسرائیلی قبضے، جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی بے عزتی کا براہ راست نتیجہ ہے، اس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی شامل ہیں جو فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کو تسلیم کرتی ہیں،عالمی برادری کو 1967 سے پیشگی سرحدوں پر ایک قابل عمل، خودمختار و متصل فلسطینی ریاست کے ساتھ ایک منصفانہ، جامع اور دیرپا دو ریاستی حل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو, ایسے حل کی عدم موجودگی میں مشرق وسطیٰ میں امن ناپید رہے گا, پاکستان نے ممبر ممالک کی گذارشات کا بغور جائزہ لیا ہے اور دسمبر 2023 تک دیگر ممبر ممالک کے تبصروں کا بے انتظار ہے،پاکستان اس ڈیڈ لائن سے پہلے اپنے تحریری ریمارکس بھی دے گا, گزشتہ اجلاسوں میں، متعدد وفود نے مسودے کے مضامین کے مواد سے متعلق مسلسل خدشات کا اظہار کیا ہے,خصوصا عالمی دائرہ اختیار کے نظریے کی وسیع تشریح پر مبنی مسودہ آرٹیکل 7، 9، اور 10 نے خدشات کو جنم دیا ہے, یہ نظریہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر کمیٹی نے ابھی تک اتفاق رائے نہیں کیا ہے,مسودے میں غلامی، تشدد اور جبری گمشدگی جیسے جرائم و انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام اور سزا سے متعلق مضامین کو اقوام متحدہ کنوینشنز کے مطابق یقینی بنانا بہت ضروری ہے,ہمیں ان اصطلاحات کی تشریح میں ابہام اور عدم مطابقت کا سبب بننے والی نئی ​​تعریفوں کے تعارف کو روکنے میں احتیاط برتنی چاہیے, مختلف نقطہ نظر میں ہم آہنگ و اتفاق رائے کے لیے، کمیٹی کے بحال شدہ اجلاسوں کے فریم ورک میں بات چیت کو جاری رکھنا مناسب ہے,کسی بھی آئندہ کنونشن کو بین الاقوامی برادری کے بڑے پیمانے پر قبول کرنے کو یہ نقطہ نظر یقینی بنانے کا موثر طریقہ ہے, اس میں وہ ریاستیں شامل ہیں جو فی الحال بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم کے آئین میں فریق نہیں ہیں، میرا وفد اس بات پر قائل ہے کہ مسودہ کے مضامین پر چھٹی کمیٹی میں رکن ممالک کی طرف سے مکمل بحث و مباحثہ اور جائزہ لیا جانا چاہیے, میرا وفد دیگر وفود کے ساتھ مسودہ کے مضامین سے متعلق ان اہم امور پر بات چیت میں تعمیری طور پر شامل رہے گا, ایک بامقصد اور ٹھوس فریم ورک کے قیام کے لئےسیاست و پسند و ناہسند سے پرہیز بہت ضروری ہے, ایسا فریم ورک جو انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے احتساب اور استثنیٰ کے مسئلے کو حل کرے, ان تمام کوششوں میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر سختی سے عمل کرنا چاہیے,

    حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد آج ساتویں دن بھی اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تین لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، بے گھر افراد نے سکولوں میں پناہ لے رکھی ہےتو کئی کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، 2500 سے زائد گھر تباہ ،ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، 23 ہزار گھروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے تا ہم وہ رہنے کے قابل نہیں،

    اسرائیلی حملوں کے بعد 88 تعلیمی ادارے تباہ ہو گئے جن میں اقوام متحدہ کے زیلی ادارے کے بھی 18 سکول شامل ہیں،تعلیمی ادارے تباہ ہونے سے کم از کم چھ لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں، غزہ میں پاور پلانٹ بند ہو چکا ہے، بیکریوں کے پاس آٹے کی سپلائی تقریبا ایک ہفتے کی رہ گئی ہے ، دکانوں میں کھانے پینے کی اشیا میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے قحط کی سی صورتحال پیدا ہو رہی ہے،

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

    اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کی صورتحال تباہ کن ہو چکی ہے، غزہ میں خوراک،پانی کی فراہمی مسلسل کم ہو رہی ہے،بجلی بھی بندہو چکی ہے،

    امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی اسرائیل کی مدد کا اعلان
    امریکہ، برطانیہ سمیت کئی ممالک اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں، اب امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی اسرائیل کی مدد کے لئے دو جنگی بحری جہاز اور طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے، لندن برٹش نیوی کے دو جہاز ، ہیلی کاپٹر مشرقی بحیرہ روم میں تعینات ہوں گے،اسرائیل کو فوجی اعتبار سے انتہائی مضبوط تھا حماس کے حملے کے بعد اسے امریکہ سمیت دیگر ممالک کی مدد کی ضرورت پڑ گئی، سوال ہے کہ کیا اسرائیل کو واقعی مدد درکا ہے تو اسرائیلی فوج کی مضبوطی کہاں گئی؟ امریکہ سمیت دیگر ممالک کی اسرائیل کی مدد کے اعلان سے اور بھی کئی سوالات سامنے آ رہے ہیں کہ کیا یہ جنگ لمبی چلے گی؟ اسلئے اسرائیل کی مدد کی جا رہی ہے،دوسری جانب فوڈ چین میکڈونلڈ نے اسرائیلی فوج اور ریزور رنگروٹس کو مفت خوراک کی فراہمی کا اعلان کر دیا- تین فیکڑیاں کھول دیں جو روزانہ 4000 ٹن خوراک تیار کریں گی اور بائیو سیکیورٹی چیک اپ کے بعد اسرائیلی فوج تک مفت پہنچائی جائے گی

    حماس کے حملے میں امریکی شہریوں کی بھی اسرائیل میں ہلاکت ہوئی ہے،جس کے بعد امریکہ آج سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لئے خصوصی پروازیں چلائے گا، امریکی وزیر دفاع اس سلسلے میں آج اسرائیل پہنچیں گے، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں،

    ترکیے نے مصر کے ساتھ بات چیت مکمل کر لی- غزہ کے لیے امدادی سامان آج تین فوجی جہازوں کے ساتھ، مصر اور رفع باڈر کے راستے غزہ تک پہنچایا جائے گا-ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ خطے میں ایک نئے محاذ کا آغاز غزہ میں اسرائیل کے اقدامات پر منحصر ہے۔ اگر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم جاری رہے تو نئے محاذ کھلیں گے، اور خطے میں ہر قسم کے امکانات ممکن ہیں،

    منصوبہ بندی اور توقع سے زیادہ اہداف حاصل کیے ہیں،القسام بریگیڈ
    القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ ہم نے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اپنی منصوبہ بندی اور توقع سے زیادہ اہداف حاصل کیے ہیں۔ ہم نے غزہ میں دشمن فوج کے دستوں پر 15 پوائنٹس کے علاوہ 10 دیگر فوجی پوائنٹس پر حملہ کیا۔ آپریشن کے آغاز کے بعد، ہم نے غزہ کے آس پاس کے مقامات پر 3500 راکٹ جبکہ 1948ء سے زیر قبضہ مقامات پر 1000 راکٹ داغے۔ ہم نے جامع منصوبہ بندی کی، ہم نے آپریشن کے لیے 3000 جنگجوؤں کو تربیت دی اور 1500 جنگجو امدادی کارروائیوں کے لیے اسٹینڈ بائی پر تھے۔ ہم امت اسلامیہ کی فتح کا نقارہ بجاتے ہیں۔ ہم دشمن سے کہتے ہیں کہ اگر تم نے زمینی راستے سے غزہ میں داخل ہونے کی جرات کی تو ہم تمہاری فوج کو کچل کر رکھ دیں گے۔ پچھلے ایک سال کے دوران ہم نے اسرائیل کو انٹیلی جنس نقطہ نظر سے شکست فاش دی۔ ہم آپریشن سے پہلے اپنے ارادوں، اپنی تربیت اور اپنے اقدامات کو چھپانے میں کامیاب ہو ئے۔ ہمارے قیدی ساتھی پریشان نہ ہوں، ہمارے پاس جو ہے وہ انہیں آزاد کروانے کے لیے کافی سے زیادہ ہے۔

  • اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    فلسطینی صحافی مطیع مصابع نے پروگرام کھرا سچ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ابھی بھی فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں جس میں وہ عام عوام کے گھروں کو نشانہ بنا رہے اور سول بلڈنگ پر ببمباری کررہے ہیں انہوں نے اینکرپرسن مبشرلقمان کو بتایا کہ کہ اسرائیل کی طرف یہ نسل کشی کئی سال سے جاری ہے اور اب وہ سیدھا سویلن آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو انٹرنیشل لاز کی بھی خلاف ورزی ہے.


    فلسطینی صحافی مطیع مصابع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف یہ تمام تر حملے فلسطینیوں کی زمین پر ہورہے ہیں اور غزہ میں رہائشی آبادیوں پر ہمباری کی جارہی ہے، جبکہ حزب اللہ کے حوالے سے مبشر لقمان نے سوال کیا کہ کیا واقعی ایسا ہے کہ حزب اللہ بھی حملے کررہا ہے اس پر فلسطینی صحافی نے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ حزب اللہ کی طرف کی کوئی حملے کیئے جارہے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    سینئر صحافی مبشر لقمان نے ایک سوال کیا کہ بین القوامی میڈیا یہ دعویٰ کررہا ہے کہ حماس کی طرف سے اسرائیل میں عام سویلین پر حملے کیئے گئے جس میں ایک ڈانس پارٹی کے دوران کئی لوگ مارے گئے اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بات کوئی معنی نہیں رکھتی اور ناہی یہ کوئی موازنہ ہے سوئے ہوئے فلسطینی بچوں اور خواتین کو مارا جائے اور یہ عالمی قوانین کے بھی خلاف ہے جبکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ ہے، کیونکہ جس ڈانس پارٹی کی بات کی جارہی ہے وہ عام سویلین نہیں تھے بلکہ اسرائیلی فوجی جوان تھے۔

  • ریپبلکن پارٹی کے اختلافات سے  اسکالیس اسپیکر کی دوڑ خطرے میں

    ریپبلکن پارٹی کے اختلافات سے اسکالیس اسپیکر کی دوڑ خطرے میں

    امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلیکن پارٹی کے ارکان کو نجی سطح پر اختلافات کو حل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ اسٹیو اسکالیس کو ایوان کا اسپیکر مقرر کرنے سے قاصر ہیں۔ اس وقت ایوان نمائندگان کے دوسرے نمبر کے ریپبلکن رکن اسکالیس نے معزول اسپیکر کیون میک کارتھی کی جگہ لینے کے لیے اپنی پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کر لی تھی لیکن وہ اس عہدے کو جیتنے کے لیے درکار 217 ووٹوں سے پیچھے رہ گئے تھے کیونکہ ان کے کئی ساتھی ریپبلکنز نے کہا تھا کہ وہ ایوان کی جانب سے ووٹنگ میں ان کی حمایت نہیں کریں گے۔

    تاہم روئیٹرز کے مطابق اسکالیس کی بولی غلط سمت میں جاتی دکھائی دے رہی تھی۔ کئی ریپبلکن ارکان نے کہا ہے کہ وہ اپنے حریف جم جارڈن کے ساتھ رہیں گے جو بدھ کے روز خفیہ رائے شماری میں اسکالیس سے ہار گئے تھے۔ ریپبلکنز ایوان میں 221 کے مقابلے میں 212 کے فرق سے کنٹرول کرتے ہوئے چار سے زیادہ تبدیلیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ 3 اکتوبر کو ریپبلکنز کے ایک چھوٹے سے گروپ کی جانب سے معزول کیے جانے والے میک کارتھی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسکالیس کے پاس 217 ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایک ‘بڑی پہاڑی’ ہے۔ میک کارتھی کا کہنا تھا کہ ‘انھوں نے بہت سے لوگوں کو بتایا کہ وہ 150 سال کی عمر میں ہوں گے اور وہ وہاں موجود نہیں تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا مجرم قرار دے دیا گیا
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    جبکہ جیسے ہی وہ بند کمرے میں ہونے والی میٹنگ سے آئے اور گئے، ریپبلکن اس تعطل کو توڑنے کے قریب نظر نہیں آئے۔ نمائندہ نکول میلیوٹیکس نے کہا، "ضروری نہیں کہ ہم کہیں بھی جائیں۔ ریپبلیکن پارٹی کی اندرونی لڑائی کی وجہ سے ایوان حماس کے فلسطینی جاں بازوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی حمایت کرنے اور 17 نومبر کو فنڈنگ ختم ہونے سے پہلے سرکاری اخراجات کے بل منظور کرنے سے قاصر ہے۔ ریپبلکنز کو امید ہے کہ جنوری میں پیش آنے والے شرمناک منظر نامے کو دہرانے سے گریز کیا جائے گا، جب سخت گیر قدامت پسندوں نے میک کارتھی کو گیول جیتنے سے پہلے چار دنوں میں 15 فلور ووٹ حاصل کرنے پر مجبور کیا تھا۔

  • سویڈن؛  قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا مجرم قرار دے دیا گیا

    سویڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا مجرم قرار دے دیا گیا

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والےکو پہلی بار مجرم قرار دے دیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سویڈش شہر لنکوپنگ کی ضلعی عدالت نے 27 سالہ شخص کو نسلی گروہ کے خلاف احتجاج کا مجرم قرار پایا اور اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نے مذہب اسلام کو نہیں مسلمانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

    جبکہ عدالت نے قرار دیا کہ مجرم کا عمل کسی ذمہ دارانہ بحث یا مقصد کے لیے نہیں تھا۔ اور عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے والے شخص نے ستمبر 2020 میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی تاہم خیال رہےکہ سویڈن میں حالیہ عرصے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ سویڈش حکومت ایسے واقعات کی مذمت تو کرتی آئی ہے تاہم اظہار رائے کی آزادی کے نام پر اسے روکنے میں بھی ناکام رہی ہے.

    جبکہ رواں سال جون کے اندر سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا اور غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    مقامی پولیس نے عدالتی حکم کے تحت شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی تھی۔

  • ورلڈ کپ؛ کوئنٹن ڈی کوک کی مسلسل دوسری سنچری

    ورلڈ کپ؛ کوئنٹن ڈی کوک کی مسلسل دوسری سنچری

    آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو با آسانی 134 رنز سے شکست دے دی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقا کے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 41 ویں اوور میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور رواں ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی یہ مسلسل دوسری کامیابی جبکہ آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست ہے۔

    جبکہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈکپ کے دسویں میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی مسلسل دوسری سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ ے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے اور ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


    جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے اور کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا جبکہ آسٹریلیانے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں، کیمرون گرین اور ایلکس کیری کی جگی مارکس اسٹوئنس اور جوش انگلس کو شامل کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

    واضح جنوبی افریقہ ا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا،دونوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر باووما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

  • 2000 سال پرانی میک اپ کی دکان دریافت

    2000 سال پرانی میک اپ کی دکان دریافت

    ایزونوئی: ترکی میں ماہرین آثار قدیمہ نے 2 ہزار سال پرانی کاسمیٹکس کی ایک انوکھی دُکان دریافت کر لی-

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کواس دکان میں پرفیوم کی بوتلیں، میک اپ میں استعمال ہونے والے آئی شیڈز اور بلشز بھی ملے ہیں،یہ حیرت انگیز دریافت قدیم شہر ایزونوئی میں کی گئی جو اس وقت مغربی ترکیہ کا حصہ ہے، اس سے قبل رومی دور میں یہ ایک اہم سیاسی اور اقتصادی مرکز تھا مبینہ طور پر یہ شہر رومن دور میں سماجی، سیاسی اور اقتصادی سر گر میوں کے ایک اہم مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کی جانب سے دریافت کیے گئے نوادرات میں پرفیوم کے برتن اور میک اپ کے باقیات شامل ہیں، جن میں آئی شیڈو اور بلش شامل ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ رومن خواتین یہ کاسمیٹکس 2 ہزار سال قبل استعمال کرتی تھیں اسی شہر کے اندر آثار قدیمہ کی ٹیم نے ایک اور دُکان بھی دریافت کی ہے، جس کے بارے میں اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہاں زیورات اور کاسمیٹکس کی مصنوعات فروخت کی جاتی تھیں ماہرینِ آثار قدیمہ کو ان اشیاء کےساتھ ساتھ ہار اور بالوں کےلیے مختلف موتیوں کی مالابھی ملی ہے۔

    اٹلی میں 2,000 سال قدیم مقبرہ دریافت

    آثار قدیمہ کی ٹیم نے شہر کے اندر ایک دکان کا بھی پتہ لگایا، جو مبینہ طور پر زیورات اور کاسمیٹک مصنوعات فروخت کرتی تھی ان اشیاء کے ساتھ ساتھ، ہار اور بالوں کے لئے مختلف موتیوں کی مالا بھی احاطے میں ملی ،دکان کے اندر ایک خاص طور پر دلچسپ در یا فت سیپ کے گولوں کی کافی مقدار تھی، جو میک اپ رکھنے کے لیے کنٹینرز کے طور پر کام کرتی تھی حیران کن بات یہ ہے کہ اس جگہ سے ملنے والےمیک اپ میں متحرک رنگت موجود تھے جو عصری بلشز اور آئی شیڈو کی یاد دلاتے ہیں شناخت کیے گئے نمایاں رنگو ں میں سرخ اور گلابی رنگوں کی ایک صف شامل تھی، جس میں 10 الگ الگ رنگ شامل تھے۔

    نواز شریف کا سعودی عرب میں والہانہ استقبال

    فروری میں، ماہرین آثار قدیمہ کانسی کے زمانے کی عمارت کے فرش کے نیچے دفن ایک شخص کے کنکال میں دماغی سرجری کے شواہد پا کر حیران رہ گئےسی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق، نتائج ٹریفینیشن کی ابتدائی مثال کی نشاندہی کرتے ہیں، جو کہ سرجیکل طریقہ کار ہے جس سے کھوپڑی میں سوراخ کرنے کا عمل بنیادی ٹشو کو متاثر کیے بغیر ہے یہ 1550 قبل مسیح سے 1450 قبل مسیح کے درمیان رہتے تھے اور ان کی باقیات قدیم شہر تل میگیدو میں ایک مقبرے کی کھدائی کے دوران ملی تھیں۔

    اس دریافت کی تفصیلی مطالعہ جریدے PLOS ONE میں شائع ہوا تھا۔

    کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا ،کہیں زمیں کہیں آسماں نہیں ملتا

  • دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت

    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت

    واشنگٹن میں ماہرین طب نے دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ہر 3 میں سے ایک شخص کو اس سے خطرہ لاحق ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے پہلی بارکارڈیو ویسکیولر-کڈنی میٹابولک سنڈروم یا ’سی کے ایم‘ کوبیان کیا اس حوالےسے جاری کی جانے والی ایڈوائزری کے مطابق، اس بیماری کو پہچاننے کا مقصد "سی کے ایم” سے متاثر لوگوں کے لیے شروع میں ہی اس کی تشخیص اورعلاج حاصل کرنا ہے جو دل کی بیماری سے مرنے کے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔

    بالٹی مور کی جان ہاپکنز یونیورسٹی میں کارڈیالوجی کے شعبے میں موٹاپے اور کارڈیو میٹابولک ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چیاڈی ای نڈومیلے نے کہا کہ دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد کو کم کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے اگرچہ کارڈیو ویسکیولر، کڈنی، میٹابولک سنڈروم( سی کے ایم ) سنڈروم صحت عامہ کی ایک ہنگامی صورتحال ہے، آبادی میں سی کے ایم صحت کو بہتر بنانے کے بھی بہت زیادہ امکانات ہیں، علاج کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ جو میٹابولک خطرے کے عوامل، گردے کے منفی واقعات کا خطرہ، یا دونوں، جو سی وی ڈی کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں-

    کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا ،کہیں زمیں کہیں آسماں نہیں ملتا

    اے ایچ اےصدارتی مشاورتی اور اس کے ساتھ سائنسی بیان، جو سی کے ایم کے سائنس اور طبی انتظام کے ثبوت کا خلاصہ فراہم کرتا ہے، 9 اکتوبر کو جرنل سرکولیشن میں آن لائن شائع ہوا۔

    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دل کے امراض پر تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کارڈیو ویسکیولر، کڈنی، میٹابولک سنڈروم (سی کے ایم) ذیابیطس کے ٹائپ 2، گردے اور موٹاپے جیسے امراض اور دل کے امراض کے درمیان ایک تعلق ہوتا ہے بظاہر اسے کوئی نیا مرض نہیں کہہ سکتے لیکن اسے ایک نئے انداز سے دیکھنا چاہیے کہ یہ کس طرح ایک دوسرے کومتاثر کرتے ہیں۔

    امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہر3 میں سے ایک شخص میں ایک سے زیادہ مرتبہ اس خطرے کے عوامل پائے جاتے ہیں جو ان کی اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں سی کے ایم کے متعلق بتانے کا مقصد دل کے امراض سے موت واقع ہونے کے خطرے سے دوچار افراد میں بیماری کی جلد تشخیص ہے تاکہ وہ اس کا بروقت علاج کر سکیں۔

    ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیج 1 میں وہ افراد آتے ہیں جن کا وزن زیادہ ہوتا ہے بالخصوص پیٹ کی چکنائی کا زیادہ ہونا یا پری ڈائبیٹیز کے مرحلے میں ہونا، اسٹیج 2 میں لوگوں کو بلند فشار خون اور ٹائپ 2 ذیابیطس جیسی بیماریاں شروع ہوجاتی ہیں اس وقت ممکنہ طور پر گردے کا مرض بھی ہوسکتا ہے،اسٹیج 3 میں میٹابولک خطرے کے عوامل جیسے ہائی بلڈ پریشراورابتدائی دل کی بیماری یا گردے کی بیماری والے افراد شامل ہیں جن میں ابھی تک علامات نہیں ہیں.

    بڑھتے ہوئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ میٹابولک خطرے کے عوامل جیسے پیٹ کی چربی، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈ شوگر جسم کے دیگر اعضاء کو کس طرح منفی طور پر متاثر کرسکتے ہیں90 فیصد سے زیادہ بالغ افراد ’سی کے ایم‘ کی رینج میں آتے ہیں، ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ بالغوں اور بچوں میں موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کی ریکارڈ سطح ہے۔

    نواز شریف کا سعودی عرب میں والہانہ استقبال