Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں،نواز شریف

    اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں،نواز شریف

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے-

    باغی ٹی وی : لندن میں اوورسیز رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معشیت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی اور مہنگائی سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں۔

    دوسری جانب نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کے سلسلے میں آج لاہور کے حلقہ 135میں جلسہ ہوگا، مسلم لیگ ن نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا لیا ہےجلسے سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی،مریم نواز شریف 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی اور ان کے ایجنڈے کے بارے میں اظہار خیال کریں گی اور پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں 10 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں اور پنڈال میں لائٹنگ اور ساؤنڈ سسٹم کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔

    نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں،ن لیگ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا لیا

    خواتین کارکنان نے تانگہ ریلی بھی نکالی ،جس کی قیادت سابق ایم پی اے کنول لیاقت نے کی ریلی میں لیگی خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھےریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے،عوام نے جب بھی نواز شریف پر اعتماد کیا تو انہوں نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مثالی اقدامات کئے۔

    قصور: زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

  • عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    ریاض: سعودی ائیرلائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی:سعودی ائیرلائن کے مطابق نئی سفری ہدایت سعودی ائیرلائن نے تمام ٹکٹ بکنگ سینٹر کو جاری کردی ہیں اور بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ یا مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے وقت کی پابندی کو لازمی قرار دیا ہے مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کیلئے 3گھنٹے سے کم وقت ائیرپورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ عمرہ زائرین کو ائیرپورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

    سعودی ائیرلائن کے مطابق کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3گھنٹے سے لے کر 6گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہوں گے نئی ہدایات کا اطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانے والے عمرہ زائرین پر نہیں ہوگا۔

    کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سرکل نے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے گرفتار کر لیاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبداللہ احمد کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا، ملزم عمرہ ادائیگی کے بہانے کراچی ائیرپورٹ سے فرار ہونا چاہتا تھا تاہم امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی ملزم کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے بعد ایف آئی اے حکام کی جانب سے مسافر کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا گرفتار ملزم ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سعودی ائیر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانا چاہتا تھا۔

    نجکاری کمیشن کل سے پی آئی اے کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھالے گا

  • ورلڈکپ 2023 : آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈکپ 2023 : آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    چنئی: آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 44 اوورز میں 168 رنز بنالیے جسپریت بمراہ نے مچیل مارش کو صفر پر پویلین لوٹایا، جب کہ کلدیپ یادیو نے ڈیوڈ وارنر کو 41 رنز پر آؤٹ کیا ،اسٹیو اسمتھ 46، مارنوس لیبوشین 27، ایلکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئےبھارت کی جانب سے ابھی تک روندرا جڈیجا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں-

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بولنگ کی دعوت دی، یہ میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں، جبکہ پیٹ کمنز نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے ، ہم تازہ دم ہیں اور اچھی پوزیشن میں ہیں میچ سے قبل کھلاڑیوں کو تیاریوں کے لیے کافی وقت ملا ہے ۔

    دوسری جانب آج کے میچ میں بارش کا بھی امکان ہے، چنئی میں گزشتہ شام موسلا دھار بارش ہوئی تھی، شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم میں خاصی تبدیلی آئی ہے، آج میچ کے روز بادل چھائے رہیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مسلسل بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی، چنئی کے موسم پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، مختلف اوقات میں بارش کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا …

    کیوی کپتان کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، تیسرے میچ کے لیے دستیاب …

    شکاگو میں ایک ہی دن ایک ہی عمارت سے ٹکرانے سے ایک ہزار پرندے …

  • شکاگو میں ایک ہی دن  ایک ہی عمارت سے ٹکرانے سے ایک ہزار پرندے ہلاک

    شکاگو میں ایک ہی دن ایک ہی عمارت سے ٹکرانے سے ایک ہزار پرندے ہلاک

    امریکی شہر شکاگو میں ایک ہی عمارت سے ٹکرانے سے ایک ہزار پرندے ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: "دی گارڈین” کی رپورٹ کے مطابق جمعرات، 5 اکتوبر کو شکاگو میں ایک ہی عمارت سے ٹکرانے سے کم از کم 1,000 پرندے ہلاک ہو گئے، جب وہ اپنے موسم سرما کے میدانوں میں جنوب کی طرف ہجرت کر رہے تھے امدادی رضا کار شمالی امریکا کے سب سے بڑے کنونشن سینٹر میک کارمک پلیس کے 1.5 میل کے اندر ہلاک ہونے والے پرندوں کو جمع کر رہے، جو زیادہ تر شیشے سے ڈھکا ہوا ہے۔

    شکاگو برڈ کولیشن مانیٹرس کے ڈائریکٹر اینیٹ پرنس کا کہنا ہے کہ ہمیں پرندوں کی بڑی تعداد ملی ہے، جس میں کچھ مردہ اور زخمی بھی ہیں ایک ہی دن میں ہلاک ہونے والے پرندوں کی یہ سب سے بڑی تعداد تھی بدھ، 4 اکتوبر کے آخر سے، جمعرات، 5 اکتوبر کے اوائل تک، شکاگو میٹروپولیٹن علاقے کے گھر، کُک کاؤنٹی میں 1.5 ملین پرندے فضا میں موجود تھے،، hermit thrush، American woodcocks اور songbirds سمیت دیگر اقسام کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

    افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1000 ہوگئی

    عمارت کا شیشہ قدرتی نہیں بلکہ ٹھوس ہوتا ہے، اسی وجہ پرندے یہ سمجھ نہیں پاتے کہ اس پر نظر آنے والے درخت یا آسمان کا عکس حقیقی نہیں ہیں اسی طرح پرندے شیشے کے ذریعے آسمان یا انڈور پودوں کو دیکھتے ہیں، تو وہ اس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ نہیں دیکھ سکتے کہ راستے میں ایک رکاوٹ کے طور پرشیشہ بھی موجود ہے۔

    یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریومیں پرندوں پر تحقیق کرنے والے برینڈن سیموئلز نے کہا کہ متاثرہ پرندوں کی اصل تعداد کچھ دنوں میں معلوم ہوجائےگی کیونکہ لوگ شہر کے آس پاس پرندوں کو اٹھانا جاری رکھتے ہیں،’’درحقیقت، ہم اکثر پرندوں کو شیشے سے ٹکراتے دیکھتے ہیں اور وہ کچھ فاصلے پر اڑتے رہتے ہیں، اس طرح سے شدید زخمی ہوتے ہیں کہ بالآخر وہ چند گھنٹوں کے بعد زندہ نہیں رہ پائیں گے۔

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا …

    ایک چھوٹے سے جغرافیائی علاقے میں بڑی تعداد میں مرنے والے پرندے موسم بہار اور خزاں میں ہجرت کے عروج کے دوران ہوتے ہیں مخالف ہوا، بارش اور دھند جیسے موسمی حالات پرندوں کے لیے اپنے آپ کو اپنی طرف متوجہ کرنا مشکل بنا سکتے ہیں، اس کے علاوہ شہروں سے روشنی کی آلودگی جو انھیں اپنی طرف کھینچ سکتی ہے اور انھیں مہلک ڈھانچے میں پھنس سکتی ہے۔

    امریکن برڈ کنزروینسی میں برائن لینز نے کہا کہ سالانہ ایک ارب پرندے اسی طرح کے تصادم کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں پرندے زیادہ تر ممکنہ طور پر کینیڈا سے جنوبی اور وسطی امریکا کے راستے سے آرہے تھے۔

    21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی

    امریکا کے تمام شہروں کی طرح شکاگو میں عمارتوں میں جلنے والی لائٹس پرندوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ عمارت کی لائٹس کو بند کرنا اموات کو کم کرنے کا ایک طریقہ ہےمیک کارمک پلیس میں2021 کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بڑی عمارتوں میں آدھی لائٹس بند کرنے سے چھ سے گیارہ گنا پرندوں کی ہلاکت کو کم کر سکتے ہیں۔

    میک کارمک پلیس ’لائٹس آؤٹ شکاگو‘ پروگرام میں بھی شریک ہے۔ جس کے تحت عمارتیں رضاکارانہ طور پر رات کے وقت لائٹیں بند یا مدھم کرتی ہیں، جب تک کہ کوئی اندر موجود نہ ہو۔

    بنگلہ دیشی نژاد برطانوی مصنفہ ، ناول نگار اور کالم نگار ،تہمیمہ انعم

  • کیوی کپتان کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے،ہیڈ کوچ

    کیوی کپتان کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے،ہیڈ کوچ

    بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ نیازی لینڈ کے انجرڈ کپتان کین ولیمسن کو فیلڈنگ میں اب بھی مشکل کا سامنا ہے،کین ولیمسن تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں گیری اسٹیڈ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انجری کی وجہ سے ورلڈکپ کے دوسرے میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، انہیں فیلڈنگ میں اب بھی مشکل کا سامنا ہے،کین ولیمسن تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

    گیری نے بتایا کہ لوکی فرگوسن دوسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، ٹم ساؤتھی نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بولنگ اور فیلڈنگ کی ، میچ سے پہلے ٹم ساؤتھی کا فائنل ایکسرے کیا جائےگا، رپورٹ کے بعد ان کی میچ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا ہم حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کی تیاری کر رہے ہیں، ٹریننگ سیشن کے بعد ٹیم پلیئنگ الیون کو فائنل کریں گے۔

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا امکان

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کل حیدرآباد میں کھیلا جائے گا،دوسری جانب آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی،بھارت کے شہر چنئی میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گیدوسری جانب آج کے میچ میں بارش کا بھی امکان ہے، چنئی میں گزشتہ شام موسلا دھار بارش ہوئی تھی، شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم میں خاصی تبدیلی آئی ہے، آج میچ کے روز بادل چھائے رہیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مسلسل بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی، چنئی کے موسم پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، مختلف اوقات میں بارش کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

    احسان مانی کا پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر ٹیم بھارت سے واپس بلانےکا مطالبہ

  • افغانستان میں  زلزلے سے اموات کی تعداد   2 ہزار سے زائد ہو گئی

    افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی

    ہرات: افغانستان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ روز شدید زلزلہ آیا جو 2 ہزار سےزائد انسانی جانوں کو نگل گیا ،افغان وزارت آفات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ، جبکہ 9 ہزار 240 افراد زخمی ہو گئے ہیں ، اس کے علاوہ ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    افغان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے زلزلے کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہو گئے، ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ زلزلوں میں 320 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ طالبان کے ایک مقامی اہلکار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کئی افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ہم اپنی جانب سے پوری کوشش کررہے ہیں لیکن پھر بھی مدد کی ضرورت ہے۔

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا …

    https://x.com/OCHAAfg/status/1710727853434920971?s=20
    اس کے علاوہ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی طرف تھا جبکہ بعد میں تین افٹر شاکس کو بھی محسوس کیا جن کی شدت 6.3، 5.9، 5.5 تھی امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تباہی ممکنہ طور بڑی ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد کے جاں بحق ہون کا خدشہ ہے،جیولوجیکل سروے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے نقشے میں خطے میں سات زلزلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    ادھرعالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ہرات ضلع کے 12 دیہاتوں میں600 سے زائد گھر تباہ اور 4200 افراد متاثر ہوئے جبکہ ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ ہرات صوبہ ایران کی سرحد سے ملتا ہے،جبکہ زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں فراہ اور بادغیس اور کچھ قریبی ایرانی قصبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

    پی آئی اے پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ،مسافر انتظار کی مشکلات سے دوچار

  • ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت  کے میچ کے دوران بارش کا  امکان

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا امکان

    چنئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے پانچویں میچ میں آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

    باغی ٹی وی: بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچز میں شامل ہے،بھارت کے شہر چنئی میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی بھارت کے سامنے میدان میں آج آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے کھلاڑی انتہائی منجھے ہوئے اور بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم یہاں 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے۔

    دوسری جانب آج کے میچ میں بارش کا بھی امکان ہے، چنئی میں گزشتہ شام موسلا دھار بارش ہوئی تھی، شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم میں خاصی تبدیلی آئی ہے، آج میچ کے روز بادل چھائے رہیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مسلسل بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی، چنئی کے موسم پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، مختلف اوقات میں بارش کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

    ورلڈ کپ 2023، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سریلنکا کو 102 رنز …

    دوسری جانب ڈینگی بخار کی وجہ سے میچ کے لیے بھارتی ٹیم کو شبمن گل کی خدمات حاصل نہ ہونے کا امکان ہے،اگر وہ نہیں کھیلے تو اُن کی جگہ ایشان کشن کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے، دوسری جانب آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس بھی مکمل فٹ نہیں ہو سکے۔

    احسان مانی کا پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر ٹیم بھارت سے واپس بلانےکا مطالبہ

  • بنگلہ دیشی نژاد برطانوی مصنفہ ، ناول نگار اور کالم نگار ،تہمیمہ انعم

    بنگلہ دیشی نژاد برطانوی مصنفہ ، ناول نگار اور کالم نگار ،تہمیمہ انعم

    تہمیمہ انعم

    تہمیمہ انعم بنگلہ دیشی نژاد برطانوی مصنفہ ، ناول نگار اور کالم نگار ہیں ان کے پہلے ناول، اے گولڈن ایج (2007) 2008 نے دولت مشترکہ کے مصنفین انعامات میں سب سے بہترین کتاب کا انعام جیتا تھا ان کے ناول، دی گڈ مسلم ،کو2011 کے ایشین ادبی انعام کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ وہ ابوالمنصور احمد کی پوتی اور محفوظ انعم کی بیٹی ہیں۔
    ابتدائی زندگی
    ۔۔۔۔۔۔۔
    تہمیمہ انعم 08 اکتوبر1975 کو ڈھاکہ میں محفوظ انعم اور شاہین انعم کے گھر پیداہوئیں۔ 2 سال کی عمر میں وہ اپنے والدین کے ساتھ پیرس چلی گئیں جب ان کے والدین ملازمین کی حیثیت سے یونیسکو میں شامل ہوئے ان کا بچپن پیرس، نیو یارک اور بینکاک میں گزرا جہان ان کے والد جنگ میں شریک ہوئے تھے۔
    تعلیم
    ۔۔۔۔۔
    17 سال کی عمر میں ، انہوں نے ماؤنٹ ہولوک کالج کے لئے اسکالرشپ حاصل کی ، جہاں سے انہوں نے 1997 میں گریجویشن کی۔ انہوں نے 2005 میں آزادی کے بعد بنگلہ دیش میں ”ماضی کی فکسنگ: جنگ ، تشدد ، اور میموری کی ہیبیٹیشن“ کے مقالے کے لئے ہارورڈ یونیورسٹی سے بشریات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی بعد میں ، انہوں نے ہولوے ، یونیورسٹی آف لندن سے تخلیقی تحریر میں ماسٹر آف آرٹس مکمل کیا۔
    کیریئر
    ۔۔۔۔۔
    مارچ 2007 میں ، تھمیمہ انعم کا پہلا ناول ، گولڈن ایج ، جان مرے نے شائع کیا تھا۔2016 میں ، ان کا ناول دی بونس آف گریس ہارپر کولنز نے شائع کیا۔ اس کے اگلے سال ، وہ رائل سوسائٹی آف لٹریچر کی فیلو کے طور پر منتخب ہوگئیں۔ تہمیمہ انعم کے کالم دی نیویارک ٹائمز ، دی گارڈین اور نیو اسٹیٹسمین میں شائع ہوئے ہیں اپنے کالم میں انھوں نے بنگلہ دیش اور اس کے بڑھتے ہوئے مسائل کے بارے میں لکھا ہے۔
    ذاتی زندگی
    ۔۔۔۔۔۔۔
    ان کے پہلے شوہر بنگلہ دیشی مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو تھے 2010 میں ، اانھوں نے امریکی موجد رولینڈ او لیمب سے شادی کی ، جس سے ان کی ملاقات ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوئی۔ اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے جس کا نام رومی ہے۔
    کتابیں
    ۔۔۔۔۔۔
    ایک سنہری دور۔ جان مرے۔ 2007
    گڈ مسلم۔ ہارپرکولنز۔ 2011
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ویکیپیڈیا سے ماخوذ

    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • 21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی

    21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی

    ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے 21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 20 ہزار ریال جرمانہ کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت 21 سال سے کم عمر افراد کو گھریلو ملازم نہیں رکھا جا سکتا،خلاف ورزی پر گھریلو آجر پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ ہو گا۔

    دوسری جانب رواں ماہ کے شروع میں سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افراد کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی ہے ایک ہفتے کے دوران 11 ہزار 400 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں 21 سے 27 ستمبر کے دوران کارروائیاں کی گئیں اور اخبار نے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ان کارروائیوں میں 11 ہزار 465 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کاروائیاں تیز

    واضح رہے کہ ان افراد کو رہائشی و لیبر قوانین، اور سرحدی سکیورٹی ضوابط سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا اور کل گرفتاریوں میں سے 7 ہزار 199 افراد ایسے ہیں جنھیں غیر قانونی رہائش رکھنے اور ملک کے رہائشی نظام کی خلاف ورزیوں پر پکڑا گیا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار افراد میں سے 2882 افراد ایسے ہیں جنھوں نے سرحدی سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔

    بنگلہ دیش:سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے سے …

  • نواز شریف  کی لندن سے سعودی عرب روانگی  میں  تاخیر

    نواز شریف کی لندن سے سعودی عرب روانگی میں تاخیر

    لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف دو دن کی تاخیر سے لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے-

    باغی ٹی وی : پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے اور وہ مزید دو روز لندن میں گزاریں گے نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، 14 اکتوبر کو امارات اور 21 اکتوبر کو نجی فلائٹ سے شام 6 بجے لاہور پہنچیں گے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے قانونی ٹیم کا موقف ہے کہ نواز شریف کو جس کیس میں سزا ہوئی ہوئی ہے، اس کیس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بریت سے نواز شریف کو عدالت سے بھرپور قانونی فائدہ ملنے کا امکان ہے-

    لاہورہائیکورٹ کے جج کا اپنے بیٹے کے لیے خلافِ قانون پروٹوکول کے مطالبہ

    نوجوانوں میں عالمی سطح پر ذیابیطس کی شرح میں اضافہ

    بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کر …

    نواز شریف وطن واپسی پر جلسہ کرنے کے بعد پیر کو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کر دیں گے حفاظتی ضمانت لینے پر نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا۔