Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بنگلادیش کو 382 رنز  کا ہدف

    بنگلادیش کو 382 رنز کا ہدف

    ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے اور جنوبی افریقا کے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 233 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یہ بنگلادیش کی ایونٹ میں چوتھی ناکامی ہے تاہم ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی جانب سے محمود اللہ نے شاندار سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے تھے انہوں نے 111 رنز کی اننگز کھیلی۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے، ڈی کوک نے شاندار 174 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہینری کلاسن نے 90 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کوک کی رواں ورلڈکپ میں یہ تیسری سنچری ہے۔ اس کے علاوہ ایڈن مارکرم نے 60 ، ہینڈرکس نے 12، وین ڈر ڈوسن نے ایک رن بنایا جبکہ ڈیوڈ ملر 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
    ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2، مہدی حسن میراز ، شریف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تاہم واضح رہے کہ اس ایونٹ میں جنوبی افریقا کو اپنی شاندار پرفارمنسز کی بدولت ورلڈکپ جیتنے کے لیے پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں آج اپنا پانچواں میچ کھیل رہی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت جنوبی افریقا تیسرے جبکہ بنگلادیش ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

  • اسرائیلی حملے،31 مساجد شہید،20 صحافیوں سمیت 5200 اموات

    اسرائیلی حملے،31 مساجد شہید،20 صحافیوں سمیت 5200 اموات

    سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے تاحال جاری ہیں ،اسرائیلی حملوں میں پانچ ہزار دو سو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں دو ہزار سے زائد سے بچے اور 1100 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ چکی ہے، غزہ میں آٹھ سو بچوں سمیت 15 سو افراد لاپتہ بھی ہے جن کے بارے میں امکان ہے کہ وہ اسرائیلی بمباری کے بعد عمارتوں کی تباہی کے دوران ملبے تلے دب گئے ہوں گے

    اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز مزید 436 فلسطینی شہید ہوئے، الشاتی کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں میں 182 بچوں اور درجنوں خواتین سمیت 436 فلسطینی شہیدہوئے، شیخ رضوان کے علاقے میں گھر کے باہر بم گرنے سے فلسطینی صحافی کی موت ہو گئی، اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 صحافی مارے جا چکے ہیں،اسرائیل کی جانب سے مساجد پر بھی بمباری کی جا رہی ہے، اب تک 31 مساجد شہید کی جا چکی ہیں،

    اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس سارے یرغمالی افراد کو چھوڑ دے تب بھی غزہ کو ایندھن کی فراہمی نہیں ہونے دیں گے، اگر ایندھن جانے دیا تو حماس اسے جنگ کے لئے استعمال کرے گا، اقوام متحدہ کا اس بارے کہنا ہے کہ غزہ میں 14 دن سےبجلی بند ہے،جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

    امریکی صدر جوبائیڈن نے جنگ بندی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حماس تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کرے گا، جنگ بندی نہیں ہو گی، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر جنگ بندی ہوئی تو اس کا فائدہ حماس اٹھائے گی،امریکی صدر جوبائیڈن کے جنگ بندی نہ ہونے کے بیان کے بعد غزہ کے باسیوں کے لئے امن کا قیام مشکل تر ہو گیا ہے،

    دوسری جانب اسرائیل سے اظہار یکجہتی کے لیے فرانسیسی صدر میکرون اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں اسرائیلی وزیراعظم سے انہوں نے ملاقات کی اور اسرائیل کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا.

    سابق امریکی صدر بارک اوباما بھی اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے، بارک اوباما کا کہنا تھا کہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے کچھ اقدامات جیسے غزہ کے لیے خوراک اور پانی کی بندش فلسطینیوں کے رویوں کو نسلوں کے لیے سخت کر سکتے ہیں،بارک اوباما کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے اسرائیل اپنی بین الاقوامی حمایت کھو بیٹھے گا،ایسے اقدام سے الٹا ردعمل بھی آ سکتا ہے، تاہم بارک اوباما نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا.

    دوسری جانب حماس نے مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا ہے، رہا کی جانے والی دونوں خواتین ہیں جن کی عمر تقریبا 80 سال ہے، دونوں خواتین کو رفاہ کراسنگ سے اسرائیل منتقل کردیا گیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کو رہا کیا گیا البتہ انکے شوہروں کو رہا نہیں کیا گیا وہ ابھی تک یرغمالیوں میں ہی شامل ہیں، اس سے قبل حماس نے ایک امریکی خاتون اور اسکی بیٹی کو رہا کیا تھا،

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • امریکی طیارے میں سوار پائلٹ کی جانب سے طیارہ تباہ کرنے کی کوشش

    امریکی طیارے میں سوار پائلٹ کی جانب سے طیارہ تباہ کرنے کی کوشش

    امریکی نجی ائیرلائن کا طیارہ کریش ہونے سے بال بال بچ گیا

    83مسافروں میں موجود ایک پائلٹ نے دوران پرواز طیارے کے انجن بند کرنے کی کوشش کی،سان فرانسسکو جانے والی الاسکا ایئر لائن کی پرواز کو پورٹ لینڈ میں باحفاظت اتار لیا گیا،انجن بند کرنے والا مسافر پائلٹ گرفتار کر لیا گیا،پائلٹ پر اقدام قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے.

    امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کی شب امریکی ایئر لائن کی پرواز واشنگٹن سے کیلی فورنیا کی طرف جار ہی تھی جب طیارے میں سوار آف ڈیوٹی پائلٹ نے طیارے کو گرانے کی کوشش کی، پائلٹ کی شناخت جوزف ایمرسن کے طور پر ہوئی،جوز طیارے کے کاک پٹ میں کپتان کے پیچھے بیٹھاتھا،طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے اور پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    اس ضمن میں مسافروں کا کہنا ہے کہ طیارے میں کیا کچھ ہوا، اسکی کوئی خبر نہیں،پرواز میں کسی قسم کا کوئی خلل نہیں آیا، یہ کہا گیا تھا کہ میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے پرواز کی لینڈنگ کروائی جا رہی ہے،

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

  • اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 4700 سے زائد اموات

    اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 4700 سے زائد اموات

    سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ہے، دو ہفتے سے جاری بمباری میں چار ہزار سات سو سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 15ہزار کے قریب شہری زخمی ہیں،زخمیوں میں ستر فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں،غزہ میں عمارتیں ملیا میٹ ہو چکی ہیں، ہسپتالوں، سکولوں پر بمباری کی گئی ہے، بجلی، پانی بند ہے، خوراک کی کمی ہو چکی ہے،

    غزہ میں اموات اتنی ہو رہی ہیں کہ شہریوں نے لاشوں کی شناخت کے لئے اپنے بچوں کے جسم پر انکے نام لکھوانا شروع کر دیئے ہیں تا کہ اسرائیلی بمباری سے انکی موت کی صورت میں بچوں کو نام سے پہچان سکیں،اسرائیل نے ہسپتالوں پر بھی بمباری کی وارننگ دی ہے،عالمی دنیا کے احتجاج کے باوجود اسرائیل غزہ پر حملے نہیں روک رہا،امریکہ،برطانیہ سمیت کئی ممالک کی اسرائیل کو شہہ حاصل ہے،اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے لئے کام کرنے والے اساتذہ سمیت 29 اقوام متحدہ اہلکار بھی مارے جا چکے ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 31 مساجد بھی شہید ہو چکی ہیں.

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • غزہ کی مصنفہ اور شاعرہ حبا ابو ندا اسرائیلی بمباری میں شہید

    غزہ کی مصنفہ اور شاعرہ حبا ابو ندا اسرائیلی بمباری میں شہید

    غزہ کی مصنفہ اور شاعرہ حبا ابو ندا اسرائیلی بمباری میں شہید

    غزہ کی معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا کمال ابو ندا اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں ہیں اور حبا ابو ندا 1991 میں سعودی عرب میں مقیم بیت جرجا کے ایک فلسطینی پناہ گزین خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔


    ان کا خاندان 1948 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران صیہونیوں کی جانب سے جبری طور پر بےگھر کیا گیا تھا۔ حبا نے غزہ یونیورسٹی سے کلینیکل نیوٹریشن میں ماسٹر کیا تھا اور یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بھی ماسٹر ڈگری لی تھی انہوں نے اب تک شادی نہیں کی تھی ۔
    32 سالہ حبا ابو ندا نے” آکسیجن از ناٹ فار دا ڈیڈ” نامی ناول لکھا تھا۔ حبا ابو ندا نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ اگر ہم مرجائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اور ہم سچے ہیں۔

    هبة أبو ندى کی آخری فیس بک پوسٹ
    سپریم کورٹ نے ملک ریاض نوٹس جاری کر دی
    سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان
    پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی. خواجہ محمد آصف
    نحنُ في غزة عند الله بين شهيد وشاهد على التحرير وكلنا ننتظر أين سنكون.
    كلنا ننتظر اللهم وعدك الحق.
    جبکہ 2 روز قبل انگریزی میں پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم نہ چیخ اور چلا سکتے ہیں ہم اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے نہ مل سکتے ہیں اور نہ ایک دوسرے کے حالات سے آگاہ ہو سکتے ہیں اور ہم موت کے دہانے پر کھڑے ہیں اور کسی بھی وقت مر سکتے ہیں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • بحیرہ عرب سمندری طوفان میں شدت

    بحیرہ عرب سمندری طوفان میں شدت

    بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ”تیج“ طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ،اور محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بحیرہ عرب کےجنوب مغرب میں سمندری طوفان کےحوالے سے چوتھا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ طوفان مزید درجہ شدت بڑھنے کے بعد سی وئیر سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں 100سے 110 کلو میٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہواوں کی رفتار120کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوزکر رہی ہے، جب کہ طوفان کےگردلہریں 25 فٹ تک بلند ہو رہی ہے، طوفان کے کل تک مزید شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، اور کل تک شدت کے بعد سائیکلونک اسٹروم میں بدل سکتا ہے۔ سمندری طوفان کا رخ شمال مغربی سمت عمان اور یمن کی جانب ہے اور طوفان تیج کا فاصلہ صلالہ عمان کے جنوب مشرق میں 750 کلو میٹر رہ گیا ہے۔
    محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کےمطابق سمندری طوفان ”تیج“ شمال مغرب میں عمان اور یمن کی جانب بڑھے گا، کراچی کے جنوب مغرب میں 1880 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جب کہ گوادر سے 1670 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، پاکستان کی ساحلی پٹی کو تاحال طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

  • بھارتی کمپنی بھی فلسطینوں کے حق میں بول پڑی

    بھارتی کمپنی بھی فلسطینوں کے حق میں بول پڑی

    بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی کو روک دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی نے یہ اعلان غزہ کے العہلی اسپتال پربمباری کے بعد کیا ہے۔
    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے العہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ اسی حوالے سے بھارتی کمپنی کے ایم ڈی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روکنے کا اخلاقی بنیادوں پر فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ اسپتالوں پربمباری، بچوں اور عورتوں کو قتل کرنا ناقابل قبول ہے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے 25 لاکھ افراد کو خوراک اورپانی کی فراہمی روکنا بھی ناقابل قبول ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں قائم کمپنی 2015 سے اسرائیلی پولیس کی ہر سال ایک لاکھ وردیاں تیارکرتی ہے۔

  • بائیڈن انتظامیہ کی یکطرفہ پالیسی سے سابق امریکی صدر اور  عہدیدار پریشان

    بائیڈن انتظامیہ کی یکطرفہ پالیسی سے سابق امریکی صدر اور عہدیدار پریشان

    بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل پالیسی سے متعلق کئی امریکی عہدیداروں اور سفارت کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ کئی لوگوں نے حکومتی پالیسی سے متعلق اپنے تحفظات اور خدشات کا بھی اظہار کردیا۔ عرب نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے امریکی عہدیداروں اور سفارت کاروں نے انہیں بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ میں اسرائیل پالیسی سے متعلق فیصلوں کے موقع پر عربوں کی زندگی کے مقابلے میں اسرائیلیوں کی زندگی کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر کے عہدے پر براجمان جوبائیڈن امریکا کو ورلڈ وار تھری کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کی نااہلی کی وجہ سے امریکا خطرے میں جا رہا ہے۔ بائیڈن کواندازہ ہی نہیں کہ وہ ملک کوعالمی تنازع کی طرف دھکیل رہےہیں،
    انھوں نے کہا کہ بائیڈن کو خبر کرتا ہوں کہ اسرائیل اور یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل عالمی تنازع جنم دے گی۔فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے دورے سے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ کشیدگی کی روک تھام کیلئے اسرائیلی اور عرب قیادت سے ملاقاتیں کرکے جنگ بندی اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے اقدامات کریں گے۔
    رپورٹ کے مطابق اردن کی جانب سے چار فریقی اجلاس منسوخ کرنے کے بعد جو بائیڈن کے اسرائیلی وزیر اعظم سے یکطرفہ ملاقات کرکے واپسی کے فیصلے پر کئی امریکی عہدیدار اور سفارت کار حیرت میں مبتلا ہو گئے تھے۔امریکی عہدیداروں اور سفارت کاروں کا خیال ہے کہ مزید فلسطینیوں کی ہلاکتوں کیلئے اسرائیل کو فوجی آپریشن کیلئے گرین سگنل دیکر صدر جو بائیڈن معاملے کو مزید بدتر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
    عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے خاص عہدیداروں کو ایک انٹرنل ای میل کے ذریعے بھیجے گئے ہدایت نامے میں انہیں اسرائیل اور فلسطین کے حالیہ تنازعے سے متعلق ’جنگ بندی‘، ’شدت میں کمی‘ اور ’تحمل کا مظاہرہ‘ جیسے الفاظ استعمال کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ عرب میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکی عہدیداروں اور سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح بائیڈن انتظامیہ کے ایک ٹولے نے اسرائیل کیلئے اپنے غیر مشروط حمایت کا اعادہ اور بے گناہ فلسطینیوں کو نظر انداز کیا ہے اس سے کئی لوگ بے چینی کا شکار ہوکر اپنے عہدے چھوڑنے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ میں کچھ عرب عہدیدار بھی تعینات ہیں انہوں نے بھی بائیڈن کی اسرائیل نواز پالیسی پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیاکہ موجودہ امریکی سفارت کاروں کی جانب سے بیجھے گئے ایک خفیہ اختلافی خط (Dissent cable) میں اسرائیل سے متعلق یکطرفہ امریکی مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انسانی بنیادوں پر جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے کے بعد کچھ عہدیدار اور سفارت کاروں نے اپنے عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار حالیہ اسرائیل فلسطین تنازع پر بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل نواز پالیسی سے اختلاف پر احتجاجاً اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ تازہ رپورٹ کے مطابق مزید عہدیدار بھی اسی قسم کی اقدام کی تیاری کر رہے ہیں۔

  • رفح کراسنگ کو فعال رکھنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے،جوبائیڈن

    رفح کراسنگ کو فعال رکھنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے،جوبائیڈن

    امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روز کہا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ غزہ کے شہریوں کو خوراک، پانی اور طبی دیکھ بھال تک رسائی حاصل رہے گی، بغیر اسے حماس کی طرف سے ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے انسانی امداد کے پہلے قافلے کے گزرنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ "ہم رفح کراسنگ کو فعال رکھنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے تاکہ غزہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری امداد کی مسلسل نقل و حرکت کو ممکن بنایا جا سکے۔”
    اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے ہفتے کے روز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں "انسانی بنیادوں پر جنگ بندی” کی درخواست کی جس نے غزہ کا بیشتر حصہ تباہ کر دیا ہے، اور مطالبہ کیا کہ "اس خوفناک ڈراؤنے خواب کو ختم کرنے کے لیے کارروائی” کی جائے.
    قاہرہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جب تنازع اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا، گوٹیرس نے کہا کہ 2.4 ملین افراد پر مشتمل فلسطینی انکلیو "انسانی تباہی” سے گزر رہا ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور ایک ملین سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس میٹنگ کو بتایا جس میں مصر، عراق، اردن اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ اٹلی، اسپین اور فلسطینیوں کے رہنما بھی شامل تھے، "ہم ایک ایسے خطے کے قلب میں مل رہے ہیں جو درد سے دوچار ہے اور ایک قدم آگے ہے۔” اس خونریزی کا آغاز 7 اکتوبر کو ہوا جب حماس نے غزہ کی سرحد پار کر کے اسرائیل پر حملہ کیا، جس نے 1948 میں ریاست کے قیام کے بعد سے اسرائیلی سرزمین پر سب سے مہلک حملے میں 1,400 سے زائد افراد کو ہلاک کیا، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

  • اسرائیل کا  مغربی کنارے کی مسجد کے نیچے عسکریت پسندوں کے کمپاؤنڈ پر حملہ

    اسرائیل کا مغربی کنارے کی مسجد کے نیچے عسکریت پسندوں کے کمپاؤنڈ پر حملہ

    اسرائیلی طیاروں نے اتوار کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مسجد کے نیچے ایک کمپاؤنڈ پر حملہ کیا جس کے بارے میں فوج کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند حملوں کو منظم کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے، اور فلسطینی طبی ماہرین نے بتایا کہ کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ مغربی کنارے پر حالیہ دنوں میں اسرائیلی فضائی کا دوسرا حملہ ہے، جہاں غزہ سے حماس کے بندوق برداروں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل میں ہلاکت خیز ہنگامہ آرائی کے بعد تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
    اسرائیل نے کہا کہ جنین پناہ گزین کیمپ میں الانصار مسجد کے نیچے کا کمپاؤنڈ حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے کارکنوں کا تھا جو حالیہ مہینوں میں حملوں کے ذمہ دار تھے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا، "حال ہی میں انٹیل موصول ہوا تھا جس نے اشارہ کیا تھا کہ دہشت گرد، بے اثر کر دیا گیا تھا، ایک آسنن دہشت گرد حملے کو منظم کر رہے تھے،” فوج نے ایک بیان میں کہا۔ فوج نے ایسی تصاویر جاری کیں جن میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے نیچے ایک بنکر کا داخلی راستہ دکھایا گیا ہے۔ اس نے ایک خاکہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے اسلحہ کہاں رکھا ہوا ہے۔
    جنین پناہ گزین کیمپ، جو کہ فلسطینی عسکریت پسندوں کا گڑھ ہے، اس سال کے شروع میں ایک بڑی اسرائیلی فوجی کارروائی کا مرکز تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج میں فضائی حملے کا منظر دکھایا گیا ہے، جس میں مسجد کی بیرونی دیواروں میں سے ایک میں ایک بڑا سوراخ دکھایا گیا ہے، جو ملبے سے گھرا ہوا ہے۔ کئی درجن فلسطینی نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں، جب کہ پس منظر میں ایمبولینس کے سائرن بج رہے ہیں۔فلسطینی ہلال احمر ایمبولینس سروس نے بتایا کہ کم از کم ایک فلسطینی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ اس نے پہلے کہا تھا کہ دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کیمپ کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیلی فوج کی طرف سے انتباہات موصول ہوئے ہیں کہ وہ کیمپ میں آنے والے دراندازی کی وجہ سے عسکریت پسندوں سے دور رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے کوئی تاریخ نہیں بتائی۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے ہنگامے کے بعد، جس نے غزہ پر دو ہفتوں کی مہلک اسرائیلی بمباری کی ہے، مغربی کنارے میں کم از کم 84 فلسطینی اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارے جا چکے ہیں۔ جمعرات کو اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے وسطی شہر تلکرم کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور فضائی حملہ کیا۔ فوج نے کہا کہ چھاپے کا مقصد مشتبہ افراد کو پکڑنا اور ہتھیاروں کو ضبط کرنا تھا۔ فلسطینیوں نے بتایا کہ کم از کم 12 ہلاک ہوئے۔